وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سلطنتِ عمان کے سفیر عزت مآب فہد سلیمان خلف الخروصی کی ملاقات
وزیراعظم نے تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور عمان کے تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود معاشی اور دیگر شعبوں میں تعاون کے مواقع کو عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے اس مقصد کے لیے معاشی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
ملاقات میں خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے امن و استحکام برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔ عمان کے سفیر نے پاکستان کے ساتھ قریبی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے عمان کے عزم کا اعادہ کیا۔
"امیر جماعتِ اسلامی کی تجاویز پر مزید غور اور ان پر عملدرآمد کے لیے حکومتی ٹیم اور جماعتِ اسلامی کے درمیان متعدد نشستیں ہو چکی ہیں۔ آج ہونے والی مشاورت میں یہ طے پایا ہے کہ معیشت کی بہتری کے لیے جماعتِ اسلامی کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ امید ہے کہ اس اقدام کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور معیشت کی بہتری کے لیے مؤثر پیش رفت ممکن ہوگی۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جماعتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
"جماعتِ اسلامی کے ساتھ مشاورت کا سلسلہ گزشتہ نشستوں سے جاری ہے۔ موجودہ حالات میں خصوصاً خلیجی جنگ کے باعث تیل اور پٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے تناظر میں عام آدمی کو مزید ریلیف فراہم کرنے کے لیے جماعتِ اسلامی کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ جماعتِ اسلامی کی قیادت مسلسل رابطے میں رہی اور عوام کو مزید ریلیف دینے کے لیے تجاویز پیش کرتی رہی۔ ایران امریکا جنگ شروع ہوتے ہی تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہوا تو حکومت نے فوری طور پر سبسڈی کا اعلان کیا، اس وقت مختصر مدت میں ٹارگٹڈ سبسڈی کا طریقہ کار وضع کرنا ممکن نہیں تھا، اس لیے پورے پاکستان کے لیے سبسڈی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس پر صرف وفاقی حکومت نے 128 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی، بعد ازاں صوبائی حکومتیں بھی اس اقدام میں شامل ہوئیں۔
چند ماہ قبل عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں دوبارہ ناقابلِ برداشت اضافہ ہوا تو حکومت نے ایک جامع سبسڈی پروگرام تشکیل دیا جس کے تحت موٹر سائیکلوں، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے سبسڈی فراہم کی گئی، اس پروگرام سے اب تک دو کروڑ افراد مستفید ہو چکے ہیں جبکہ تقریباً 10 کروڑ افراد بالواسطہ یا بلاواسطہ اس سہولت سے فائدہ اٹھا چکے ہیں۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جماعتِ اسلامی کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو
A delegation of Jamaat e Islami led by Ameer of Jamaat e Islami Hafiz Naeem ur Rehman called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif.
وزیراعظم شہباز شریف سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار بُھٹہ کی سربراہی میں ملاقات
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔حکومت صحت کے شعبے کی بہتری اور جدید طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی اہمیت کے اس ادارے کو خدمات سرانجام دینے کیلئے تمام ضروری وسائل فراہم کیےجائیں۔ وزیراعظم کو بورڈ آف گورنرز کی جانب سے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کو درپیش ادارہ جاتی مسائل پر بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (NIH) کے بورڈ آف گورنرز کی چیئرمین ڈاکٹر ذوالفقار بُھٹہ کی سربراہی میں ملاقات
پاکستان کے ہر شہری کو صحت کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیر اعظم
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ بیماریوں کی نگرانی، عوامی صحت، طبی تحقیق، ویکسینز اور حیاتیاتی مصنوعات کے شعبے میں مرکزِ امتیاز کی حیثیت رکھتا ہے، وزیراعظم
وزیراعظم کی NIH کے طویل المدتی قانونی، انتظامی اور دیگر مسائل کے فوری حل کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت
وزیراعظم کی ملک بھر میں بیماریوں کی مؤثر نگرانی، بروقت معلومات کے تبادلے اور مربوط اقدامات کے لیے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری یقینی بنانے کی ہدایت۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کے لیے جائزہ اجلاس
اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سہولت مراکز کے قیام کے لیے 4.10 ارب روپے کا منصوبہ، 80 بینکنگ سہولت ڈیسک، ارضیاتی نقشہ سازی، تربیتی مراکز کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون کے اقدامات جاری ہیں، جبکہ قومی پالیسی برائے قیمتی پتھر 2026-2030 پر عمل درآمد شروع کیا جا چکا ہے۔
"حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت نجی شعبے کو قیمتی پتھروں کی کان کنی اور پراسیسنگ کے حوالے سے سازگار ماحول فراہم کرے گی۔"
~ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان میں قیمتی پتھروں کی ویلیو چین کی بہتری اور برآمدات میں اضافے کیلئے جائزہ اجلاس
وزیراعظم کی متعلقہ حکام کی قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے سینٹرز آف ایکسلینس کے قیام اور اصلاحات میں معاونت پر ستائش، اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کان کنی کے شعبے سے منسلک کاروباروں کی تعداد 5,500 سے زائد ہے، تاہم خام پتھروں کی برآمد، کان کنی کے دوران 50 فیصد سے زائد ضیاع، جدید مہارتوں کی کمی اور ویلیو ایڈیشن کے محدود مواقع اس شعبے کی ترقی میں بڑی رکاوٹیں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے جامع لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔ گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سہولت مراکز کے قیام کے لیے 4.10 ارب روپے کا منصوبہ، 80 بینکنگ سہولت ڈیسک، ارضیاتی نقشہ سازی، تربیتی مراکز کی بحالی اور بین الاقوامی تعاون کے اقدامات جاری ہیں۔ اصلاحات میں آزادانہ ریگولیٹری اور نیشنل وارنٹی نظام کا قیام، خام قیمتی پتھروں کی برآمد پر پابندی، مشینری کی درآمد پر ٹیکس و کسٹمز ڈیوٹی میں چھوٹ، جدید تربیت، مقامی منڈیوں کی ترقی اور نجی شعبے کی شراکت داری کے ذریعے کان کنی سے تیار مصنوعات تک ویلیو چین قائم کرنا شامل ہے۔
"پاکستان میں قیمتی پتھروں کی کان کنی، ویلیو ایڈیشن اور ان کی برآمدات کے حوالے سے وسیع استعداد موجود ہے۔ حکومت قیمتی پتھروں کے شعبے کی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اللہ نے پاکستان کو قیمتی پتھروں کے ذخائر کی دولت سے مالا مال کیا ہے۔ کان کنی کے فرسودہ طریقہ کار سے یہ بیش قیمتی دولت کا ضیاع ہو رہا ہے۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی جمہوریہ چین کے پاکستان میں سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات
وزیراعظم نے دونوں پاکستانی خلا بازوں کی تربیت کے لیے چینی متعلقہ اداروں کی کاوشوں کو سراہا اور اس تاریخی کامیابی میں سپارکو، تعلیمی اداروں، سائنس دانوں اور مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے چینی سفیر سے درخواست کی کہ وہ صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کو ان کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام پہنچائیں۔ وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ کے نام اپنے تہنیتی خطوط بھی چینی سفیر کے حوالے کیے۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا گیا، جن میں رواں سال پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کے سلسلے میں منعقدہ تقریبات اور سرگرمیاں بھی شامل تھیں۔
"دونوں ممالک کا باہمی تعاون اب حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا ہے۔ آج کی یہ کامیابی پاکستان کے نوجوانوں کو چاند اور اس سے آگے کی منزلوں کا خواب دیکھنے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے متحرک کرے گی۔"
~ وزیراعظم محمد شہباز شریف
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ادویات کی ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت و خدمات کی ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب
وزیراعظم نے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام کے لیے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کے اجراء کو اہم سنگِ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’’محفوظ دوا‘‘ ایپ کا منصوبہ عوام کے تحفظ اور صحت کے نظام پر اعتماد کی بحالی کے لیے اہم قدم ہے۔ ملک میں تعلیم اور صحت کی سہولیات ہر شہری کے لیے برابر ہونی چاہئیں۔ وفاق اور صوبوں کو مل کر عوام کو سستی اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانا ہوگی۔
"عام آدمی تک دوائی کا حصول یقینی بنانے کے لیے آپ فارماسیوٹیکل انڈسٹریز کے مالکان کے ساتھ بیٹھیں، مجھے یقین ہے کہ آپ کے لیے ایک نہیں، سو دروازے کھل جائیں گے، جن کے ذریعے آپ عام آدمی کیلئے نہ صرف دوائی کا حصول بلکہ ان کا علاج بھی ممکن بنائیں گے۔
جیسے فیول سبسڈی کا واؤچر گھر بیٹھے جنریٹ کرنا بائیں ہاتھ کا کھیل ہے، اسی طریقے سے آپ اس ایپ کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔ اس کے لیے سب سے بڑی ذمہ داری وزارتِ آئی ٹی اور وزارتِ اطلاعات کی ہے۔ آپ ان کے ساتھ مل کر اس کام کو آگے بڑھائیں اور ایس آئی ایف سی سے بھی مزید کام لیں۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی "محفوظ دوا" ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
"محفوظ دوا ایپ سے جہاں جعلی ادویات کی نشاندہی ہو سکے گی وہاں یہ بھی معلوم ہوسکے گا کہ اس دوا کی اصل قیمت کیا ہے اور مارکیٹ میں اس کی دستیابی کی صورتحال کیا ہے۔ یہ ایک بہت شاندار اقدام ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ ادویات عام آدمی کی دسترس میں ہوں اور ان کی قیمتیں ایسی ہوں جو عام آدمی ادا کرنے کے قابل ہو۔
اشرافیہ تو پاکستان کے اندر بہترین اور مہنگے ہسپتالوں میں اپنے بچوں کا علاج کروا سکتے ہیں، لیکن اس ملک کے اندر لاکھوں نہیں بلکہ کروڑوں افراد ایسے ہیں، جن کے لیے دوائی کا حصول ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔ پاکستان کے اندر اگر حضرت قائداعظم کے ویژن کو سامنے رکھ کر ہم تعلیم اور صحت کے میدان میں اپنی پالیسیاں وضع کرنا چاہتے ہیں تو اس کا بنیادی اصول یہ ہے کہ صحت اور تعلیم کے مواقع سب کے لیے برابر ہوں اور اس کے لیے کسی کو کسی کے در پر جا کر دستِ سوال دراز نہ کرنا پڑے۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی "محفوظ دوا" ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
"محفوظ دوا ایپ کو پورے پاکستان میں وزارتِ اطلاعات کے ساتھ مل کر عوامی سطح پر لے کر آئیں اور گھر گھر یہ پیغام پہنچائیں تو ان شاء اللہ آپ دین اور دنیا دونوں کمائیں گے۔ اپنے ذاتی مفادات اور ذاتی پسند ناپسند سے بالاتر ہو کر آپ نے وہ قدم اٹھایا ہے جسے تاریخ ہمیشہ سنہرے حروف میں یاد رکھے گی۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی "محفوظ دوا" ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
"2010-11 میں جب میں وزیراعلیٰ پنجاب تھا تو اس وقت پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 100 کے قریب زیرِ علاج دل کے مریض انتقال کر گئے، جس پر حکومتِ پنجاب کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا۔ تب میں نے فوری طور پر وہاں سے ادویات کے نمونے لے کر انہیں لندن، جنیوا اور پیرس بھجوایا، اس وقت کی وفاقی حکومت نے ڈریپ کے ذریعے ان ادویات کو مستند قرار دیتے ہوئے اس کا ذمہ دار پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی، وزیراعلیٰ پنجاب اور پنجاب حکومت کو قرار دیا۔
اس افسوس ناک خبر نے ہمیں مزید مضطرب کر دیا، باہر سے ان ادویات کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا کہ یہ ادویات دل کے امراض کی نہیں بلکہ ملیریا کی تھیں۔ اگر ہم اس قسم کے واقعات کی روشنی میں ماضی سے سبق حاصل کریں اور اپنے آپ کو عوامی خدمت کے لیے وقف کریں تو نہ صرف ماضی کی غلطیوں کا ازالہ ہوسکتا ہے بلکہ یہ ایک قومی خدمت بھی ہوگی۔"
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک بھر میں ادویات کی ٹریکنگ کے لیے وزارتِ قومی صحت کی "محفوظ دوا" ڈیجیٹل ایپلیکیشن کی افتتاحی تقریب سے خطاب
Ambassador of the People’s Republic of China to Pakistan, H.E. Mr. Jiang Zaidong, called on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif.
The Prime Minister said that Pakistan is grateful to its brotherly country, China, for the opportunity to be part of this historic mission, through which a Pakistani has become the first foreign astronaut to visit China’s space station. He said that today’s achievement would inspire Pakistan’s youth to aim for the Moon and beyond.
The Prime Minister requested the Ambassador to convey his warm greetings and best wishes to President Xi Jinping and Premier Li Qiang. He also underlined that Pakistan remains unwavering in its commitment to work hand in hand with China for the peaceful exploration and utilization of outer space.
The two sides reviewed bilateral relations, including the activities organised to commemorate the 75th anniversary of the establishment of diplomatic relations this year.
براہِ راست :وزیراعظم کا محفوظ دوا ایپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب teapawt.org/i/broadcasts/2qVYQlqYn…
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں بنگلہ دیش کی پارلیمنٹ کے اسپیکر عزت مآب حافظ الدین احمد بیر بکرم اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے پارلیمانی وفد کے اعزاز میں عشائیے کی میزبانی کی.
اس موقع پر اسپیکر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بنگلہ دیش کے پارلیمانی وفد کے پاکستان میں روابط اور ملاقاتیں پارلیمانی شعبے میں تعاون کے وسیع امکانات کی عکاس ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ پارلیمانی وفود کے باقاعدہ تبادلے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعاون کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کریں گے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif in a group photo with H.E. Hafiz Uddin Ahmad Bir Bikram, Hon’ble Speaker of the Parliament of Bangladesh, and members of the visiting parliamentary delegation at Prime Minister's House.
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif hosted a dinner in honour of H.E. Hafiz Uddin Ahmad Bir Bikram, Hon’ble Speaker of the Parliament of Bangladesh, and members of the visiting parliamentary delegation at Prime Minister's House.






















