Under the Ministry of Planning, Development & Special Initiatives’ "Youth Ki Uraan" initiative, I am thrilled to announce "Pak Sar Zameen — Mitti Ki Pukar," a transformative 14-day journey home designed for young people of Pakistani heritage living around the globe.
Taking place from 3–16 January 2027, this flagship program will bring together 30 young participants (ages 18–30) residing permanently outside Pakistan to explore five iconic destinations: Islamabad, Quetta, Karachi, Lahore, and Peshawar.
Participants will experience Pakistan firsthand by engaging directly with national policymakers and government institutions, connecting with ambitious Pakistani youth and leading universities, and immersing themselves in the rich culture and heritage of their ancestors, with accommodation, domestic travel, group meals, and airport transfers arranged.
Swipe through to see the simple four-step application process, and start your journey home today by registering at
uraanpakistan.pk/paksarzamee…
#PakSarZameen #MittiKiPukar #YouthKiUraan #OverseasPakistanis #PakistaniDiaspora #EmbraceYourRoots #URAANPakistan
Ahsan Iqbal retweeted
The successful launch of #ShenzhouXXIV crewed spacecraft has captured global attention. Pakistan's Minister for Planning, Development and Special Initiatives Ahsan Iqbal said the mission demonstrates China's inclusive approach to development. By sharing advanced technologies, China can help improve people's lives across the #GlobalSouth while paving the way for future international partnerships in space exploration. @betterpakistan
چین کی ریاستی کونسل کے ترقیاتی تحقیقی مرکز (DRC) کے صدر جناب لو ہاؤ سے ملاقات ہوئی۔ اُن کی علمی بصیرت نے مجھے بہت متاثر کیا۔ پاکستان کا ذکر اُنہوں نے جس خلوص اور اپنائیت سے کیا، اُس سے مجھے احساس ہوا کہ وہ ہمارے ملک کے ایک سچے دوست ہیں۔
پاکستان کی معاشی خودمختاری کا راستہ برآمدات سے گزرتا ہے۔ جب معیشت پھیلتی ہے اور ہماری درآمدات کا خرچ زرمبادلہ کی آمدن سے زیادہ تیزی سے بڑھتا ہے تو ڈالر کی اگلی قلت ترقی کا سفر روک دیتی ہے۔ اسی لیے اُڑان پاکستان کے پانچ ستونوں میں پہلا ستون برآمدات ہے۔ چینی قیادت سے میری بات چیت کا محور بھی یہی رہا ہے کہ چین کے تعاون سے پاکستانی صنعت کار اور کاشت کار عالمی منڈیوں میں اپنی مصنوعات کی فروخت کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
ہم نے ڈی آر سی اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (PIDE) کے ایک مشترکہ تحقیقی منصوبے پر گفتگو کی۔ اس کا مقصد چین کے تجربے سے سیکھتے ہوئے ایک عملی لائحۂ عمل تیار کرنا ہے تاکہ ۲۰۳۵ تک پاکستان کی سالانہ برآمدات ۱۰۰ ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کر جائیں۔ میں چاہتا ہوں کہ یہ تحقیق ہمارے برآمد کنندگان کو اُن سوالوں کے عملی جواب دے جو انہیں روزانہ درپیش ہوتے ہیں۔ پاکستانی مصنوعات کن منڈیوں میں اپنا حصہ بڑھا سکتی ہیں، اور اس کے لیے ہمیں کیا کرنا ہوگا؟
جب کوئی پاکستانی کاروباری ادارہ بیرونِ ملک کسی خریدار کا ایسا اعتماد جیتتا ہے کہ وہ بار بار پاکستان سے خریدتا ہے، تو اس سے ملک میں روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں اور ہمیں وہ زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے جس کی بدولت ہم اپنے وسائل اور اپنی ترجیحات کے مطابق ترقی کر سکتے ہیں۔ 🇵🇰🇨🇳
#URAANPakistan #PakistaniExports #PakChinaFriendship @CathayPak
چین کے نائب وزیرِ تجارت جناب یان ڈونگ سے ملاقات میں سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام میں تیزی لانے اور چین کو پاکستانی برآمدات بڑھانے کی تجاویز پر بات چیت ہوئی۔
چین ہر سال تقریباً 3 ٹریلین امریکی ڈالر کی اشیا درآمد کرتا ہے، جبکہ پاکستان کی چین کو برآمدات تقریباً 3 ارب ڈالر ہیں۔ یعنی ہمارے ہمسایہ ملک کی مجموعی درآمدات میں پاکستان کا حصہ محض 0.1 فیصد ہے۔ یہ فرق بتاتا ہے کہ پاکستانی مصنوعات کے لیے چینی منڈی میں کتنی گنجائش موجود ہے۔
ہم نے سی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں برآمدی صنعتوں کے لیے سرمایہ کاری راغب کرنے اور پاکستانی کاروباری وفود کی چین میں تجارتی نمائشوں اور کاروباری ملاقاتوں میں شرکت آسان بنانے پر بھی گفتگو کی۔ اس سے پاکستانی کاروباری اداروں کو اپنی مصنوعات پیش کرنے، چینی خریداروں سے براہِ راست رابطے قائم کرنے اور طویل مدتی تجارتی شراکت داریوں کے مواقع ملیں گے۔
سی پیک 2.0 اور اُڑان پاکستان کے تحت ہماری ترجیح ہے کہ پاک چین دوستی کی مضبوط بنیاد پر پاکستان میں صنعتی سرمایہ کاری، برآمدات اور روزگار کے مواقع بڑھائیں۔ 🇵🇰🇨🇳
#CPEC2 #URAANPakistan #PakChinaFriendship #PakistaniExports
ایک الوداعی ملاقات سے خلائی مدار تک
یوں لگتا ہے جیسے کل ہی کی بات ہو۔ ۲۳ اپریل ۲۰۲۶ کو محمد زیشان علی اور خرم داؤد تربیت کے لیے چین روانہ ہونے سے پہلے مجھ سے الوداعی ملاقات کرنے آئے تھے۔ آج زیشان زمین کے مدار میں چین کے خلائی اسٹیشن پر ہیں۔ وہ ملاقات یاد آتی ہے تو دل فخر سے بھر جاتا ہے۔
خرم نے بھی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ زیشان کی پرواز پر ان کی خوشی دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے جیسے وہ خود خلا میں ہوں۔ یہی ٹیم اسپرٹ ہے، اور یہی جذبہ دونوں کی کامیابی کو اور بھی خوبصورت بناتا ہے۔
دونوں نے دو سال کی تربیت صرف سات ماہ میں مکمل کی اور اسی دوران چینی زبان پر بھی عبور حاصل کیا۔ اپنی محنت، نظم و ضبط اور سیکھنے کی صلاحیت سے انہوں نے اپنے چینی میزبانوں کو حیران کر دیا اور پاکستان کی صلاحیت کا لوہا منوایا۔
زیشان اور خرم، پاکستان کو آپ دونوں پر فخر ہے!🇵🇰🇨🇳
#UraanPakistan
پاکستان اور چین کے سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی مناسبت سے بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبۂ بین الاقوامی امور کے وزیر، عزت مآب لیو ہائی شِنگ، سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی۔
میں نے چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ایک پاکستانی خلا نورد کو چین کے انسان بردار خلائی مشن میں شامل ہونے اور چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا بین الاقوامی مہمان بننے کے لیے منتخب کیا۔ یہ تاریخی پیش رفت دونوں ممالک کے گہرے باہمی اعتماد کی عکاس ہے اور سائنسی تعاون کے نئے امکانات پیدا کرتی ہے۔
ملاقات میں دوطرفہ تجارت بڑھانے، پاکستانی برآمد کنندگان کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے اور سی پیک کے دوسرے مرحلے کو آگے بڑھانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ہم نے پاکستان–چین علمی راہداری کے آغاز پر بھی بات کی، جس کا مقصد دونوں ممالک کی جامعات اور تحقیقی اداروں کے درمیان براہِ راست تعاون کو فروغ دینا ہے۔
میں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک کے بلدیاتی ادارے عوامی خدمات بہتر بنانے کے لیے اپنے عملی تجربات کا تبادلہ کریں۔ میں نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے نوجوان رہنماؤں کے ایک وفد کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی تاکہ دونوں ممالک کی نئی نسل کی قیادت کے درمیان روابط مضبوط ہوں۔
پاک چین ہر موسم کی دوستی کی بنیاد پر ہم تجارت اور تحقیق میں تعاون بڑھا رہے ہیں اور اپنی نوجوان نسل کے لیے مشترکہ کام اور جدت کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں۔ 🇵🇰🇨🇳
#PakChinaFriendship #CPEC2_0 #URAANPakistan #KnowledgeCorridor #PakistaniExports
چین کے قومی کمیشن برائے ترقی و اصلاحات (این ڈی آر سی) کے دورے کے دوران کمیشن کے نائب چیئرمین جناب ژو ہائی بِنگ سے ملاقات کی۔ ہم نے سی پیک کے دوسرے مرحلے (CPEC 2.0) پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور سی پیک کی مشترکہ تعاون کمیٹی (JCC) کا 15واں اجلاس جلد منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں صنعتی تعاون کو وسعت دینے، خصوصی اقتصادی زونز کی ترقی تیز کرنے اور افرادی قوت کی تربیت کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے تجاویز پر تبادلۂ خیال ہوا۔ ہم نے اس بات پر غور کیا کہ پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان شراکت داری سے پاکستان میں سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو کیسے فروغ دیا جا سکتا ہے اور پاکستانی مصنوعات کو نئی برآمدی منڈیوں تک کیسے پہنچایا جا سکتا ہے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے والی صنعتوں کی ضروریات کے مطابق تربیتی پروگرام ترتیب دینے پر بھی بات ہوئی، تاکہ پاکستانی نوجوانوں کو ان صنعتوں میں روزگار کے لیے درکار مہارتیں حاصل ہوں۔
مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں ہماری کوشش ہوگی کہ ان تجاویز کو ایک مشترکہ عملی پروگرام کی شکل دی جائے، جس میں ذمہ داریاں اور عمل درآمد کی مدت واضح ہو۔ اڑان پاکستان کے تحت ہماری ترجیح ہے کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی صنعتی پیداوار بڑھانے، برآمدات میں اضافے اور ہنرمند روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے میں مؤثر کردار ادا کرے۔
Ahsan Iqbal retweeted
Pakistan hopes to send a lunar rover aboard a future Chinese lunar mission as it works toward its own Moon landing by 2035, Federal Planning Minister Ahsan Iqbal said at a media event in Beijing on Thursday, following the historic Shenzhou-24 mission involving Chinese and foreign astronauts.
That will be critical for our own lunar program and our goal of landing on the Moon by 2035, Iqbal said, expressing hope that cooperation with China would help Pakistan realize its lunar ambitions.
#ChinaPakistan #SpaceExploration
globaltimes.cn/page/202611/1…
Ahsan Iqbal retweeted
Why does Pakistan say its joint space mission with China "cannot be valued in dollar terms"?
On Nov. 25, China's Shenzhou-24 mission sent Pakistani payload specialist Muhammad Zeeshan Ali to the Tiangong space station as its first foreign astronaut. Pakistan's Minister for Planning, Development & Special Initiatives Prof. Ahsan Iqbal thanked China, hailing the joint mission as one that "cannot be valued in dollar terms."
#Shenzhou24 #Tiangong
Ahsan Iqbal retweeted
China's Tiangong space station has welcomed its first foreign astronaut, a Pakistani, on board. Pakistan's Minister for Planning, Development and Special Initiatives Ahsan Iqbal @betterpakistan said the mission demonstrates China's inclusive approach to development. By sharing advanced technologies, China can help improve people's lives across the Global South while paving the way for future international partnerships in space exploration.
#Space #TechChina #ChinaPakistan
پاکستان کو غذائی تحفظ کے لیے ایسی فصلیں درکار ہیں جو موسم کی شدت برداشت کر سکیں۔ ذیشان کے تجربات سے حاصل ہونے والی معلومات ہمارے سائنس دانوں کو بیجوں کی نئی اقسام تیار کرنے اور کاشت کے بہتر طریقے اختیار کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔ اسی طرح مختلف مادّوں کی خصوصیات پر ان کے تجربات پاکستان میں صنعتی تحقیق کے لیے کارآمد ہوں گے۔
سی پیک کے ذریعے ہم نے زمین پر پاک چین معاشی شراکت داری کی بنیاد مضبوط کی۔ آج یہی شراکت داری ہمیں خلا میں مل کر تحقیق کرنے کا موقع دے رہی ہے۔ ہمارا مشترکہ مقصد ہے کہ جدید ٹیکنالوجی پُرامن مقاصد کے لیے استعمال ہو اور اس کا فائدہ لوگوں تک پہنچے۔
پاکستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن | سفارت خانۂ پاکستان، بیجنگ میں پریس کانفرنس
شین ژو 24 پر پاکستان کی نمائندگی کے لیے محمد ذیشان علی کا انتخاب ہوا۔ آج میں خرم داؤد کا بھی خصوصی ذکر کرنا چاہتا ہوں۔ دونوں پاکستانی خلا نوردوں نے چین میں اپنی تربیت کامیابی سے مکمل کی۔ اس پرواز میں پاکستان کے لیے ایک ہی نشست تھی، مگر دونوں نے جس محنت اور لگن سے خود کو مشن کے لیے تیار کیا، اس پر ہمیں دونوں پر فخر ہے۔
میں اپنے چینی میزبانوں کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے ذیشان کے لیے خلائی سفر میں پاکستانی کھانوں کا بھی اہتمام کیا۔ میرے لیے یہ پاک چین دوستی کا ایک خوب صورت اظہار ہے کہ زمین سے اتنی دور بھی ہمارے خلا نورد کے دسترخوان پر اپنے گھر کا ذائقہ موجود ہے۔
پاکستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن | سفارت خانۂ پاکستان، بیجنگ میں پریس کانفرنس
ہماری اگلی منزل چاند ہے۔ اُڑان پاکستان کے تحت ہمارا ہدف ہے کہ 2035 تک پاکستان اپنا خلائی جہاز چاند کی سطح پر اتارنے کی صلاحیت حاصل کرے۔
ہمیں امید ہے کہ چین کے تعاون سے اگلے قمری مشن میں پاکستان اپنی تحقیقی گاڑی بھی چاند پر بھیج سکے گا۔ اس روور کے ذریعے ہمارے سائنس دان چاند کی سطح پر نقل و حرکت کا عملی مطالعہ کر سکیں گے۔ یہ تجربہ ہمیں اپنے قمری مشن کی تیاری میں مدد دے گا۔
میں چین کی قیادت اور اس کے انسان بردار خلائی پروگرام کی پوری ٹیم کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ چین نے پاکستان کو خلائی تحقیق میں اپنا شراکت دار بنایا اور تربیت کے دوران ہمارے خلا نورد محمد ذیشان علی کا جس خلوص سے خیال رکھا، وہ پاک چین دوستی کی ایک ایسی مثال ہے جسے ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔
پاکستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن | سفارت خانۂ پاکستان، بیجنگ میں پریس کانفرنس
Ahsan Iqbal retweeted
Such a striking contrast in today’s headlines.
We’re watching Washington roll out new tariff pressure: 20% added tariffs on top of 25% existing duties, pushing allies to join the squeeze, timed carefully for the upcoming Trump-Xi meeting.
But meanwhile, up in orbit, a Pakistani astronaut floats inside China’s space station. Ahsan Iqbal says the China-Pakistan friendship is now “higher than the skies.” This is cooperation, not containment — space exploration and shared development for developing countries.
Trade walls vs. space partnerships. Two competing visions for how the world connects. Which one do you think offers more hope?
#Tiangong #USChinaTrade #PakistanChinaFriendship
teapawt.org/ChinaDaily/statu…
2022 اور 2025 کے سیلابوں کا تجربہ ہمارے سامنے ہے۔ اگلے سیلاب کی تیاری ہمیں آج ہی کرنی ہے۔
سیلاب سے پہلے ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ کن بستیوں کو خبردار کرنا ہے تاکہ وہاں کے لوگوں کو محفوظ مقام تک پہنچنے کا وقت ملے۔ جب پانی پھیل جائے اور راستے کٹ جائیں تو ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ امداد سب سے پہلے کہاں پہنچائی جائے۔ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی معلومات ان دونوں مرحلوں پر ہماری رہنمائی کر سکتی ہیں۔
پاکستان کی غذائی اور آبی سلامتی کے لیے بھی یہ صلاحیت اہم ہے۔ خلائی تحقیق سے ہمارے سائنس دانوں کو ایسے بیج تیار کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو موسم کی شدت برداشت کر سکیں۔ سیٹلائٹ ڈیٹا کی مدد سے ہم آب پاشی کے لیے پانی کا بہتر استعمال کر سکتے ہیں اور اپنے شہروں کے پھیلاؤ کو دیکھ کر آج ہی طے کر سکتے ہیں کہ کل کہاں مکانات، سڑکوں اور پانی کی فراہمی کی ضرورت ہوگی۔ یہی وہ قومی ضروریات ہیں جنہیں ہم اپنے خلائی پروگرام کی ترجیحات میں سامنے رکھ رہے ہیں۔
پاکستان کا پہلا انسان بردار خلائی مشن | سفارت خانۂ پاکستان، بیجنگ میں پریس کانفرنس
ہم ہمیشہ کہتے آئے ہیں کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند ہے۔ آج، جب پاکستان اور چین کے خلا نورد ایک ساتھ زمین کے مدار میں پہنچے ہیں، ہم کہہ سکتے ہیں کہ ہماری دوستی آسمانوں سے بھی بلند ہے۔ 🇵🇰🇨🇳
سی پیک کے تحت ہم نے مل کر شاہراہیں تعمیر کیں، توانائی کے منصوبے مکمل کیے اور فائبر آپٹک کیبل کے ذریعے دونوں ملکوں کو جوڑا۔ شین ژو 24 کی کامیاب پرواز کے ساتھ یہ سفر اب خلا تک پہنچ گیا ہے۔ یہاں سے خلائی تحقیق میں ہماری نئی شراکت داری کا آغاز ہوتا ہے۔
ہم سب پاکستانیوں کے لیے یہ لمحہ باعثِ فخر ہے کہ چین کے خلائی اسٹیشن تیان گونگ کے پہلے غیر ملکی مہمان ہمارے اپنے خلا نورد محمد ذیشان علی ہیں۔ شین ژو 24 کی کامیاب پرواز کے ساتھ ہی وہ زمین کے مدار میں پہنچنے والے پہلے پاکستانی خلا نورد بن گئے ہیں۔ 🇵🇰🇨🇳
ہمارے لیے یہ خاص اعزاز ہے کہ چین نے انسان بردار خلائی پرواز میں اپنے پہلے بین الاقوامی شراکت دار کے طور پر پاکستان کا انتخاب کیا۔ میں صدر شی جن پنگ، چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی پوری ٹیم اور چینی عوام کا تہِ دل سے شکر گزار ہوں۔ خلائی تحقیق میں چین کی کامیابی کے اس تاریخی لمحے میں پاکستان کی شرکت ہماری دوستی کی گہرائی کا ثبوت ہے۔

























