کوئی ڈیل نہیں ہے۔
عمران خان کا خاندان ان کی طرف سے ڈیل کے لیے کسی بیک چینل میں نہیں ہے۔ نہ اب، نہ کبھی۔
وہ تین سال سے زائد جیل میں ہر ڈیل ٹھکراتے آئے ہیں۔ کیا کوئی واقعی یہ سمجھتا ہے کہ وہ اب ڈیل کر لیں گے؟
منگل کو ان کی بہنیں اڈیالہ میں ان سے ملنے جائیں گی۔ اگر بہنوں کو دروازے پر ہی روک دیا گیا، تو یہی سب کچھ بتا دے گا۔
خاندان عمران خان اور ان کے اصولوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ آزادی یا موت۔ کوئی ڈیل نہیں۔
#ChargeThemOrReleaseThem
Nadeem Akram retweeted
جو ہمارے خطے میں ہو رہا ہے، بڑی خطرناک حالت ہے۔ ان حالات میں ہماری افواج دوہری ذمہ داریوں تلے دب کر برباد ہو جائیں گی۔ فوج کو اس کے اپنے کام کے لیے فارغ کریں۔ ہمارا فوجیوں سے جھگڑا نہیں ہے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرے گی کہ وہ ایک متحدہ محاذ بنائیں اور ہماری افواج کو باعزت راستہ دیں کہ وہ اپنی اصل ذمہ داریوں کی جانب چلے جائیں۔
پاکستان کو سنبھالنے کے لیے ہم اجتماعی دانش کے ساتھ بیٹھ کر اس ملک اور خطے کو بچائیں جس پر اس وقت خطرناک بادل منڈلا رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی
Nadeem Akram retweeted
Wall of Shame series for Media Touts of the illegal regime in Pakistan.
Ansar Abbasi
Blatant and shameless support for unconstitutional acts is the norm for this person.
He carries messages of army chiefs and provides justifications for their fascist acts. Totally made himself available for rent to write columns, tweets and carry messages on TV. History will remember him as anti-democracy and fascism apologist.
#PakistanUnderFascism
#WallOfShame
Nadeem Akram retweeted
ایک طرف کوہاٹ میں پولیس کے جوان شہید ہو رہے تھے، دوسری طرف دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر گورنر راج لگانے والے گورنر ہاؤس میں ڈانس پارٹی کر رہے تھے۔@Jhagra
#گورنر_راج_نامنظور
چرایا گیا الیکشن صرف تب کام کرتا ہے جب عوام اسے قبول کر لیں۔
جبر کا تجزیہ | نمبر 5: الیکشن چرا لو
سربیا، ستمبر 2000۔ ایک دہائی سے زائد اقتدار کے بعد سلوبودان میلوشیوچ صدارتی الیکشن ہار جاتے ہیں۔ اپوزیشن کی گنتی کے مطابق وویسلاو کوشتونیتسا واضح اکثریت سے جیت چکے ہیں۔ میلوشیوچ کا الیکشن کمیشن اعلان کرتا ہے کہ کوئی امیدوار 50 فیصد تک نہیں پہنچا، اور دوبارہ ووٹنگ کا حکم دیتا ہے۔ کمیشن، عدالتیں، پولیس اور ٹی وی، سب حکومت کے ہاتھ میں ہیں۔ کاغذ پر نتیجہ وہی ہے جو حکومت کہے۔
یہ حربہ کیوں کام کرتا ہے:
– ووٹ آزادی سے ڈالے جاتے ہیں، مگر گنتی وہی کرتے ہیں جو ہار چکے ہوں
– جو ادارہ نتیجہ درست کر سکتا ہے، وہ حکومت کو جواب دہ ہے
– عوام کو بتایا جاتا ہے کہ کچھ نہیں ہو سکتا، اور بہت سے مان لیتے ہیں
یہ حربہ کیوں ناکام ہوا:
– عوام نے ماننے سے انکار کیا۔ طلبہ کی تحریک اوتپور نے پورے ملک کو ایک بند مٹھی اور دو لفظوں سے بھر دیا تھا: "گوتوو یے!" – "یہ ختم ہو چکا ہے!"
– مزدوروں نے ملک روک دیا۔ 29 ستمبر کو کولوبارا کے کان کنوں نے ہڑتال کر دی، جن کا کوئلہ سربیا کی زیادہ تر بجلی پیدا کرتا تھا۔
– عوام دارالحکومت پہنچ گئے۔ 5 اکتوبر کو لاکھوں لوگ پورے ملک سے کاروں، بسوں اور ٹرکوں میں بلغراد پہنچے۔ پولیس کو انہیں روکنے کا حکم تھا۔ دن ختم ہونے تک بلغراد پولیس کا کمانڈر اپوزیشن سے مل چکا تھا، اور اس کے اہلکار پیچھے ہٹ گئے، بہت سے عوام کے ساتھ جا ملے۔
اگلے دن میلوشیوچ نے شکست تسلیم کر لی۔ چھ ماہ بعد وہ گرفتار ہوئے، اور دی ہیگ میں جنگی جرائم کے مقدمے کے دوران ایک کوٹھری میں ان کی موت ہوئی۔
حکومت گنتی چرا سکتی ہے۔ مگر وہ لاکھوں لوگوں سے یہ نہیں چھین سکتی کہ انہوں نے کس کو ووٹ دیا تھا۔
ناجائز حکومت صرف اس وقت تک قائم رہتی ہے جب تک اس کے عوام خوفزدہ رہیں۔ وہ یہ جانتی ہے، اسی لیے وہ عوام سے کہیں زیادہ ڈرتی ہے جتنا عوام اس سے ڈرتے ہیں۔ اور جب عوام اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہو جائیں، تو وہ انہیں روکنے کے لیے کچھ نہیں کر سکتی۔
یہ کھیل آپ نے پہلے کہاں دیکھا ہے؟
#FreeImranAndFamily
Nadeem Akram retweeted
”عمران خان ساتویں بار یوں ہسپتال لے جایا گیا ہے جب ان کی فیملی یا ذاتی معالج کو آگاہ نہیں کیا گیا۔ عمران خان کو زندگی میں بلڈ پریشر یا آنکھ کا مسئلہ لاحق نہیں ہوا، وہ جب سے قید میں ہیں مسلسل ان مسائل سے دوچار ہیں۔ حکومت بضد ہے اور ان کے نجی معالج یا باہر سے کسی ڈاکٹر سے ان کا معائنہ ہونے نہیں دیا جا رہا ہے۔ اسٹبلشمنٹ کو جلدی دراصل عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں سزا دلوانے کی ہے۔“ بیرسٹر شہزاد اکبر
@ShazadAkbar
#FreeKhanFreePakistan
Nadeem Akram retweeted
🚨 عمران خان کے بیٹے قاسم خان انٹرنیشنل فورم پر صحیح طریقے سے اپنے والد کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں
Nadeem Akram retweeted
آج ہم پر کڑا وقت ہے۔ انشااللہ یہ ظلم کی اندھیری رات بھی گزر جائے گی۔
لیکن جب دوسروں کی باری آئی تو وہ برداشت نہیں کر پائیں گے۔
#StopRiskingKhansLife
Nadeem Akram retweeted
آئینہ دکھایا تو پنجاب کی رانی صاحبہ اتنا برا مان گئیں کہ اب گھروں کی دہلیز، سوگ کی حرمت اور ایک بیوہ کی عدت بھی انتقام کی راہ میں رکاوٹ نہیں رہی!
طیبہ راجہ نے آپ کے اپنے الفاظ عوام کو دکھا دیے تو پہلے ان کے والد کو اغواء کیا، اب ان کے حق میں آواز اٹھانے والے وکیل کے گھر پر دھاوا!
مداح سرائیوں کے نشے میں بدمست ہاتھی کے انتقام کی نوعیت یہ ہے ایک گھر جہاں چند روز پہلے والد کا انتقال ہوا، جہاں اہلِ خانہ ایصالِ ثواب اور دعا کے لیے جمع تھے، جہاں 65 سالہ بیوہ ماں شوہر کی وفات کے بعد عدت میں ہیں۔ وہاں تین گھنٹے محاصرہ، گھر میں گھس کر تشدد، بدزبانی اور بزرگ خاتون کے ساتھ بدسلوکی!
ٹک ٹاکر بی بی ! اب کیا سوگ منانے کے لیے بھی آپ سے اجازت نامہ لینا ہوگا؟ کیا کسی وکیل کا کسی سیاسی کارکن کے حق میں کھڑا ہونا اتنا بڑا جرم ہے کہ اس کے گھر کی چار دیواری بھی محفوظ نہ رہے؟
کمال ہے! آپ کے اپنے الفاظ دکھانا جرم، ان پر سوال اٹھانا جرم، اور ان سوالات کا جواب دینے کے بجائے سوال اٹھانے والوں کے گھر پہنچ جانا طرزِ حکمرانی! یہ تمام اعمال نارمل نہیں نفسیاتی بیماری کی علامت ہیں۔
ادارے ریاست کے ہیں، کسی کی ذاتی جاگیر نہیں۔ قانون کے نام پر قانون کی دھجیاں اڑانے کا یہ سلسلہ آخر کب تک؟
گریس، برداشت اور جواب دہی کا تو آپ کے سیاسی طرزِ عمل سے دور دور تک واسطہ دکھائی نہیں دیتا۔ البتہ اقتدار کا غرور ضرور نمایاں ہے۔
یاد رکھیے، اقتدار عارضی ہے، مگر مظلوموں کی آہیں اور اپنے اعمال کی جواب دہی سے کوئی عہدہ کسی کو بری الذمہ نہیں کر سکتا۔
آپ دنیا تو بھولی بیٹھی ہیں اب لگتا ہے خوف خدا سے بھی مکمل عاری ہو چکی ہیں۔
رات کو میرے اور میری بہن کے گھر گھس کر میرے بڑے بھائی اور بہنوئی کے بڑے بھائی کو مارا گیا نیز میری 65 سالہ بزرگ والدہ کے ساتھ بدتمیزی کی گئی 3 گھینٹے میرے گھر کا محاصرہ کیا گیا ۔
صرف یہ کہ میرے والد محترم کا انتقال ہوا تھا اور میری بہن طیبہ میرے گھر والد صاحب کے ایصالِ ثواب اور دعا کے لیے آئی تھی۔ اس معاملے میں پہلے ان کے والد اور بعد ازاں ڈرائیور کو بھی مبینہ طور پر تحویل میں لیا گیا۔ اس کے بعد میرے گھر میں یہ افسوس ناک کارروائی عمل میں لائی گئی۔
اگر کسی شخص کے خلاف کوئی قانونی شکایت یا الزام موجود ہے تو این سی سی آئی اے قانون کے مطابق کارروائی کریں، لیکن کسی بھی ادارے کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ قانون سے بالاتر ہو کر شہریوں کی عزتِ نفس، بنیادی حقوق اور نجی زندگی کو پامال کرے۔
میں چیف جسٹس آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے اور اس کو قانون کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کیا جائے۔۔
میں اپنے والد محترم کی وفات
کے آٹھویں روز پیش آنے والے اس واقعے کو ساری زندگی نہیں بھول سکوں گا۔ بالخصوص اپنی 65 سالہ والدہ کے ساتھ ہونے والی بدسلوکی کو، جو اس وقت شوہر کی وفات کے بعد عدت میں ہیں، کبھی فراموش نہیں کر پاؤں گا۔
مریم نواز صاحبہ آپ اپنی ذاتی جنگ میں یہ مت بھولیں کہ یہ ادارے آپ کے ماتحد نہیں ہیں ہم بھی پاکستان شہری ہیں اور اسی پاکستان میں رہتے ہیں ہم اپنے اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اگر کوئی کاروائی کرنی ہے تو قانون کے مطابق آئیں ہم وکلاء ہیں اور کسی کے ساتھ کھڑے ہونے میں آزاد ہیں اس طرح اداروں کو لوگوں کے گھروں میں نہ گھسائیں۔۔
Nadeem Akram retweeted
جب ایک انسان ایک مشن کی طرف جاتا ہے، سب سے پہلے تو اس کا مشن اپنی ذات سے نکل کر ہوتا ہے۔ یہ پیسہ بنانا مشن نہیں ہے۔ پیسے سے انسانوں کی زندگی بہتر بنانا مشن ہے۔ عمران خان
#FreeKhanFreePakistan
Nadeem Akram retweeted
"میرے شوہر سابق ایم پی اے ،صدر PTI لاہور میاں اکرم عثمان کے 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔دوسری 30 روزہ نظر بندی کے حکم کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور گزشتہ پانچ روز سے وہ غیر قانونی حراست میں ہیں۔ آج عدالت نے بھی رہائی کا حکم دیا ہے، میں توقع کرتی ہوں انہیں آج رہا کر دیا جائے گا"۔
مریم کلثوم اکرم
#FreeKhanFreePakistan
Nadeem Akram retweeted
Day 53.
My mother, Dr Uzma Khan, and aunt Noreen Khan have finally been released after 53 days in Kot Lakhpat prison under 3MPO, without charge or trial. Their detention and sudden release were both arbitrary and unlawful.
My aunt Aleema Khan, uncle Imran Khan, and countless others remain imprisoned.
We demand justice:
– Release Aleema Khan, Imran Khan, and all 3MPO detainees.
– Hold accountable those responsible for these unlawful detentions.
A country where citizens are jailed and released at will, without explanation, is governed by fear, not law.
Charge them or release them.
-Wali Khan
@oxwali
#FreeKhanFreePakistan
Nadeem Akram retweeted
تھری ایم پی او کے کالے قانون کے تحت گرفتار پی ٹی آئی لاہور کے صدر میاں اکرم عثمان کو دو ماہ کی ناحق قید سے آج عدالت نے رہائی کا حکم دیا، مگر انہیں دوبارہ جیل کے اندر سے ہی گرفتار کر لیا گیا۔
Nadeem Akram retweeted
NO ELECTORAL MANDATE. YET POWER BEYOND THE ELECTED.
From political crackdowns at home to sensitive diplomacy in Washington and Tehran, Mohsin Naqvi is everywhere. But who gave him this extraordinary power? Is he Asim Munir’s man, the establishment’s political fixer, or a player in a much bigger game?
Who does Mohsin Naqvi really answer to? And whose interests does he serve?
Watch. Connect the dots. Draw your own conclusions.
#FreeKhanFreePakistan
Nadeem Akram retweeted
”عمران خان 3 سال سے جیل میں قید ہیں مگر انہوں نے کسی بھی معاملے کو رہائی کیلئے بہانہ نہیں بنایا۔ تمام تکالیف اور فسطائیت کے باوجود وہ ہمیشہ کہتے ہیں کہ انہی عدالتوں سے اپنے کیسز کا سامنا کرکے رہائی لیں گے۔ اسٹبلشمنٹ، عمران خان کو اعصابی طور پر شکست دینے میں ناکام ہوئی، اس لیے اب انہیں جسمانی طور کمزور کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ سوال یہی ہے کہ انہیں جیل میں ایسا کیا دیا گیا کہ ان کا بلڈ پریشر کا مسئلہ بدستور ہے۔“ عمران ریاض خان















