Pinned Tweet
بیٹی درماں خان یونیورسٹی آف الینوائے اربانا شیمپین کی 4رکنی ٹیم کا حصہ ہیں جس نے ریاست الینوائے میں پہلی بار آئن کو ٹریپ کیا ہے وہ کوانٹم فزکس میں ڈاکٹریٹ کر رہی ہیں،صرف 25 برس پہلے تک تصور تھا کہ انسان ایٹم کو کبھی نہیں دیکھ سکے گا لیکن اب وہ ٹریپ بھی ہو گیا، پاکستانی ہاتھوں سے
Akram Khan retweeted
کابینہ کے دو وزیروں وزیرداخلہ محسن نقوی اور مشیر رانا ثناء اللہ کے درمیان نئی لڑائی سے یاد آیا کہ پاکستانی تاریخ میں کمزور وزیراعظم کی مثال تلاش کرنی ہو تو وہ 2002 میں ظفراللہ جمالی تھے جن کی کابینہ میں چار پانچ وزیر تو ہر وقت وزیراعظم بننے کے چکر میں رہتے تھے اور وزیراعظم کو کوئی سیریس نہیں لیتا تھا۔
جمالی صاحب کے بعد اب یہ اعزاز شہباز شریف صاحب کو ملا ہے جن کی کوئی وزیر نہیں سنتا نہ انہیں اہمیت دیتا ہے۔ نہ ان کا کوئی وزیروں پر کنٹرول ہے اور نہ کوئی رعب نہ ہی ڈسپلن۔
جب بھی ملک میں سنگین مسلہ ہو تو وہ اگلے دن بیگ اٹھا کر جہاز کی سیڑھیاں چڑھ کر بیرون ملک نکل جاتے ہیں۔ باہر بیٹھ کر انتظار کرتے ہیں ک مسلہ ختم ہو تو وہ واپس آئیں۔
وزیراعظم نے جس طرح سویلین سپریمسی پر کمپرومائز اور ان معاملات میں عدم دلچپسی کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ باقی چھوڑیں اب انہیں ان کے اپنے کئی وزیر تک سیریس نہیں لیتے اور وزیراعظم کوبھی اس بات کی پرواہ نہیں کہ ان کی کوئی کابینہ ہے وزیر ہیں جو سارا دن ایک دوسرے پر تبرہ پڑھتے رہتے ہیں۔ وہ اس سارے کھیل میں نیوٹرل ہیں کہ میرا کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ جس کا جو دل کرے وہ لگا رہے۔۔ بس میرے نام کے ساتھ وزیراعظم کا ٹائٹل لگا رہنے دیں میں اس میں خوش ہوں اور اب وہی کچھ ہورہا ہے۔
آگ لگے بستی میں
ہم اپنی مستی میں
👇
youtu.be/5aYdCWbErg8
Akram Khan retweeted
ہر وہ شخص جو بلاول کی وارنگ، جو ماضی کے پس منظر کو مدِ نظر رکھتے ہوئے عین درست اندیشہ ہے، کو دھمکی گردان رہا ہے انتہائی جھوٹا، مکار، اور موقع پرست انسان ہے جس کو اس ملک اور اس کے باشندوں کی زندگیوں سے زیادہ ذاتی مفاد سے پیارا ہے۔
Akram Khan retweeted
1988 کے انتخابات کا اعلان ہونے کے بعد چوہدری غلام حسین نے نوازشریف کو مشورہ دیا کہ وہ سیاسی اتحاد بنا کر پیپلزپارٹی کا مقابلہ کریں، نوازشریف نے اس مشورے کو پسند کیا، نوازشریف کی ملاقات حمید گل سے ہوئی تو انہوں نے اسلامی جمہوری اتحاد قائم کرنے کی تجویز دی، انتخابات سے چند دن قبل نواز شریف نے چوہدری غلام حسین سے کہا کہ " کیا کسی طرح یہ نہیں ہوسکتا کہ مارشل لاء لگا جائے اور انتخابات ملتوی ہو جائیں "۔ چوہدری غلام حسین کے بقول وہ نوازشریف کی بات سن کر حیران رہ گئے، انٹرویو کیا تو وہ سوالات کا جواب دینے سے قاصر رہے جس پر دفتر آکر خود ہی عمدہ سا انٹرویو شائع کر دیا، اس پر نوازشریف کے قریبی ساتھیوں نے کہا کہ میاں صاحب تو لکھی ہوئی تقریر نہیں پڑھ سکتے، اتنا شاندار انٹرویو انہوں نے کیسے دیدیا، پاکستان میں انٹیلی جنس ایجنسیوں کا کردار، منیر احمد
Akram Khan retweeted
ایم سی آر سے ریکارڈنگ نکلوا کر بغیر ایڈینگ کے شیئر کردیں ۔بلاول کی میڈیا ٹیم نے اس دفعہ تمام انٹرویو ریکارڈنگ اپنے کیمرئ سے بھی کی تھی۔کیونکہ یہ انٹرویو اسٹوڈیو سے شاہ زیب نے ریکارڈ کیا ۔پی پی پی نے اپنے کیمرے کی ریکارڈنگ دے دی۔ اینکر نے کیا کہا آپ شیئر وہ شیئر کریں سچ سامنے آئے
پی پی پی اکاؤنٹ نے جو کلپ پوسٹ کیا وہ ایک جعلی کلپ ہے۔اصل حقیقت یہ ہے۔ پیپلز پارٹی جس جعل سازی کا الزام جیو پر لگا رہی ہے،حقیقت میں وہی حرکت خود اس نے اپنے کلپ میں کی ہے!
51 منٹ کے اس انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری نے 41 منٹ سے زائد گفتگو کی جس میں مسلسل بلاول کی گفتگو کے ساتھ شاہزیب کے سوال بھی شامل تھے۔جو کلپ پی پی پی نے پوسٹ کیا اس میں بلاول کی یک طرفہ گفتگو تو شامل کر دی،مگر شاہ زیب خانزادہ کے سوالات،دورانِ گفتگو ان کی مداخلت اور بلاول کے الزامات پر ان کے جوابات کاٹ دیے۔جعل سازی کی انتہا یہ ہے کہ شاہ زیب کی فوٹیج پروگرام کے کسی دوسرے حصے سے اٹھا کر بلاول کی گفتگو کے ساتھ جوڑ دی گئی تاکہ وہ خاموشی سے سر ہلاتے اور بلاول کی باتوں سے اتفاق کرتے نظر آئیں۔
اصل آن ایئر شوکے ساتھ موازنہ کر لیں،،واضح ہو جائے گا کہ بلاول کے الزامات نشر ہوئے تھے،فرق صرف یہ تھا کہ شاہ زیب بھی سوالات کر رہے تھے اور گفتگو میں شامل تھےجس کے باعث بعض جملے سنائی نہیں دے رہے تھے یا سمجھنا مشکل تھا۔
افسوس کہ ایک جماعت اور اس کا چیئرمین سوالات کا جواب منطق اور حقائق سے دینے کے بجائے اس سطح پر اتر آئے کے جعلی کلپ ہی بنا لیا۔
Akram Khan retweeted
Sindh Government School Secures 𝟐𝐧𝐝 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐰𝐢𝐝𝐞 in Community Collaboration at the World’s Best School Prizes 2026!
Government Girls High School, Tando Mir Ghulam Hussain, Hyderabad, has secured 𝟐𝐧𝐝 𝐏𝐨𝐬𝐢𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐖𝐨𝐫𝐥𝐝𝐰𝐢𝐝𝐞 in the Community Collaboration category, organised by T4 Education, earning a place among the Top 10 schools globally. The first position was secured by Swiss Cottage School, Development and Research Centre, United Kingdom.
سندھ نے تو ریفرنڈم کرایا لیا ہے اپنے منتخب نمائندوں کے ذریعے اسمبلی میں
اب اگر آپ عوامی ریفرنڈم کسی طرح جبری کرا کر ہاں لے بھی لیں تو اس نتیجے کو کون مانے گا؟
پھر کیا ہو گا کچھ اندازہ ہے؟
Akram Khan retweeted
نہیں
وہ اکیلا نہیں لڑ رہا
اسنےسندھ کے عوام کی زباں میں وہ بات کہی ہے جسکے لوگ منتظر تھے
انکے ووٹوں کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہےاسنے
سندھ وطن سے عوام کے عشق نے اسے مجبور کیا کہ وہ آتشِ نقوی میں کود پڑے
میڈیا کو اندازہ ہی نہیں کہ سندھ کے لوگ اس وقت کس اضطراب سے گزر رہے ہیں
سندھ والوں کی کیفیت اس وقت بنگالیوں والی ہے
میڈیا و نقوی کے لیے سندھ صوبہ ہے مگر سندھ والوں کے لیے یہ وطن ہے
وطن کی تقسیم کا خیال ایک الاؤ ہے
جس کی تپش میڈیا کو ابھی نظر نہیں آرہی
کیا وجہ ہے بلاول بھٹو اکیلے سندھ کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے سب کو خود منع کر دیا ہے کہ آپ نے چپ رہنا ہے یا پھر ان کی ہدایات کے باوجود ان کی پارٹی کے بڑے بڑے لیڈرز اب نیوٹرل کھیل رہے ہیں کہ ہمارا صوبہ سندھ کے ریفرنڈم یا نئے صوبوں کے ایشوز سے کچھ لینا دینا نہیں ہے؟
بلاول جانے اور اسٹیبلشمنٹ جانے۔
حیرانی ہے پی پی پی کی سب سے بڑی لیڈر سینٹر شیری رحمن کا ٹوئٹر بھی خاموش ہے۔ کسی ٹی وی چینل پر بھی انہیں نہیں دیکھا گیا۔ بلاول کی پریس کانفرنس کے بعد تقریبا اڑٹالیس گھنٹے گزر گئے ہیں۔ لگتا ہے بلاول کو یہ لڑائی اکیلے لڑنی ہے۔ راجہ پرویز اشرف ، مراد علی شاہ، شیری رحمان ، نوید قمر، احمد کنڈی، پیٹل صاحب ، نیئر بخاری,کائرہ صاحب جیسے بڑے سب لیڈرز بھی خاموش ہیں یا میری نظر کمزور ہوگئی ہے کہ دیکھ نہیں پایا؟
اثار کچھ اچھے نہیں لگ رہے۔۔ بلاول بھٹو خطرناک جنگ چھیڑ تو بیٹھا ہے لیکن کہیں وہ اکیلا تو نہیں لڑ رہا ہے؟ اکثر کے ٹوئٹر خاموش ہیں۔ بلاول کے کلپس بھی ٹوئٹ نہیں کیے نہ بلاول بھٹو پر حکومتی وزیروں، ایم کیو ایم کی سخت تنقید کا بھی کس نے ٹوئٹر پر جواب نہیں دیا۔۔۔
@BBhuttoZardari @sherryrehman @ShaziaAttaMarri @sharmilafaruqi @NazBaloch_ @MuradAliShahPPP @SyedAghaPPP @A_Qadir_Patel @naveedqamarmna @SaeedGhani1 @sharjeelinam @HinaRKhar @AAliZardari @AseefaBZ @murtazasolangi
سسٹم ایوب خان نے ری سیٹ کیا، پھر ضیاء الحق نے اور پھر پرویز مشرف نے، باجوا نے تو نیا پاکستان ہی بنا دیا، اب آج پھر ری سیٹ کرنا ہے یہ جو سب کیا گیا اور کرنا ہے وہ ری سیٹ ہی کرنا ہے ناں؟ ایک مرتبہ ری اسٹارٹ نہ کر لیں؟ 47 سے نہیں واقعی 47 سے
Akram Khan retweeted
انٹرویو ریفرینڈم کے زریعہ موجودہ وفاقی یونٹوں کو توڑ کر صوبے بنانے اور سسٹم کو کیسے ری سیٹ کرنا ہے: مزید آمرانہ بنانا ہے یا جمہوری و وفاقی۔تو آپ 18 سالہ کارکردگی کا سوال کہاں سے بیچ میں گھسیٹ لائے ؟ یہ کونسی صحافت ہے؟ سوائے اسکے کہ ایک جمہوری رائے پہ آمرانہ حلقے ناراض ہو گئے اور آپ کو بلاول کو جھاڑ ہلانے کے لیئے میدان میں اتارا گیا؟ اسکے باوجود کہ میڈیا کی آزادی ختم کردی گئی ہے پھر بھی یہ ڈرٹی کام فدوی جیو نیوز نہائیت ڈھٹائ سے کررہا ہے۔
Akram Khan retweeted
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خون بہنے کے خدشے کا اظہار کیا، شاہزیب خانزادہ نے ان سے سوال کیا کہ آپ خون بہانے کی بات کررہے ہیں!!
سوال میں ایسی ہیر پھیر پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہزیب خانزادہ سے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے ٹاکنگ پوائنٹس کو بیان نہ کریں تو شاہزیب خانزادہ نے یہ جملہ ہی کاٹ دیا۔
شاہزیب خانزادہ کو ایک کیس نمبر 10 بھی لکھنا چاہئیے جس میں بتایا جائے کہ کیسے آزادی اظہار رائے کے علمبردار ہونے کے دعوے کے ساتھ دوسروں سے رائے کی آزادی کو چھینا جاتا ہے۔
@BBhuttoZardari
فوج کرنا تو بہت کچھ چاہتی ہے لیکن اب اس کی طاقت محدود ہے
اٹھارویں ترمیم نے اس کے ہاتھ باندھ دئے ہیں
اس کے ہاتھ میں چھڑی تو ہے لیکن صرف ڈرانے دکھانے کے لئے
تحریک انصاف سے دونوں سیاسی پارٹیوں کو ری پلیس کیا تھا، گلے آ گیا
Akram Khan retweeted
جنرل ضیاء الحق نے تحریک بحالی جمہوریت کو کمزور کرنے کے لئے ایم کیو ایم بنائی تھی، سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ کا ایک پرانا دعویٰ جو آج بھی بہت سے سوالات پیدا کر رہا ہے
تا دم پوسٹ
پاکستان میں دو ہی سیاسی قوتیں ہیں
پیپلزپارٹی اور فوج
بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس سے پھر ثابت ہوا
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ۔۔۔ "کوئی ہے"
ریفرینڈم کی ضرورت غیر آئینی غیر سیاسی آمروں کو پڑی اپنی حکم رانی قائم اور برقرار رکھنے کے لئے، اور وہ بری تاریخ ہے اس کو دہرانا یا مثال دینا درست نہیں
اس وقت جیسی بھی ہے چنتخب جمہوریت ہی سہی ہے تو
وہ ہی فیصلہ ساز ہیں، آئین کے تحت اسمبلیاں ہی فیصلہ کر سکتی ہیں انہیں ہی کرنا ہے
وفاقی اسٹیبلشمنٹ اپنے کرتوتوں کے باعث چار صوبوں سے بھیک مانگنے پر مجبور ہوئی
اب زیادہ صوبوں سے بھیک مانگنا چاہتی ہے😃
Akram Khan retweeted
🚨 جی این این نیوز میں ملازمین کی برطرفیوں کا طوفان!
دستیاب تفصیلات کے مطابق کراچی بیورو سے 25، اسلام آباد سے سینیئر ترین صحافی ڈپٹی بیورو چیف اعجاز احمد سمیت 35 ملازمین کو فارغ کر دیا گیا اور لاہور ہیڈ آفس سے کم از کم 100 ملازمین فارغ کئے گئے ہیں
انتظامیہ کا مؤقف اخراجات میں کمی، مگر سوال یہ ہے کہ 30 سے 40 ہزار روپے ماہانہ کمانے والے ملازمین ہی قربانی کیوں دیں؟ لاہور کے سینئر صحافی سعید چوہدری نے لکھا کہ ملازمین سے زبردستی کے ایک استعفے پردستخط کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے جس کے بدلے میں صرف نومبر کی تنخواہ دی جائے گی، ان کا کہنا ہے کہ مبینہ طور پرایک "جوک گر "کے پرلے درجے کے پروگرام کو بچانے کے لئے پورے کا پورا نیوزچینل داو پرلگادیا گیا ہے، 100 سے زائد کارکنوں کو جبری برطرف کرکے ایک کروڑ روپے بچائے جائیں گے، طرفہ تماشا یہ ہے کہ "جوک گر"کا صرف ایک گھنٹے کا پروگرام خرچ کم کرنے کے بعد بھی ادارے کو ایک کروڑ روپے میں پڑتا ہے اسلام آباد میں برطرف صحافیوں کا دعویٰ ہے کہ جنید سلیم کے ایک پروگرام پر ڈھائی سے تین کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ کیا ایک مہنگے پروگرام کو بچانے کے لیے 150 خاندانوں کا روزگار داؤ پر لگایا گیا؟
بتایا گیا کہ پاک چائنا سنٹر میں صحافیوں نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کو صحافیوں اور میڈیا ورکر کی تازہ ترین چھانٹیوں سے آگاہ کیا وزیر اطلاعات جو ورکنگ جرنلسٹوں کے مسائل میں ذاتی دلچسپی لیکر انہیں حل کروانے میں دلچسپی لیتے ہیں انہوں نے اس معاملہ کو غور سے سنا اور اس پر صحافیوں کی داد رسی کی یقین دھانی بھی کروائی
اس معاملہ کے دیگر پہلوئوں پر کل ضرور لکھوں گا انج تے اینج ہی سہی
صحافیوں نے وزیراعظم، وفاقی وزیر اطلاعات اور متعلقہ حکام فوری نوٹس لیں، برطرفیوں کی تحقیقات کرائیں اور متاثرہ ملازمین کو انصاف فراہم کریں!
اگر جنید سلیم یا جی این این کی انتظامیہ موقف دینا چاہیں تو ان کا موقف بھی شائع کیا جائے گا
#GNNNews #JournalistsRights #MediaWorkers #Pakistan
@TararAttaullah @CMShehbaz @AzmaBokhariPMLN @reportpemra
Akram Khan retweeted
حکومت پنجاب نے لاہور کے 140 سال پرانے ایچی سن کالج (سابقہ پنجاب چیفس کالج) کے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کر دیا گیا۔
۔۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے برادر نسبتی منتہا اشرف مارتھ
۔۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بہنوئی اور مشیر علی ڈار
۔۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک
۔۔صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ
۔۔صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی
۔۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب ساجد ظفر ڈال
۔۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق
۔۔سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے بیٹے سلطان گوہر اعجاز
۔۔سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بیٹے خان محمد اشرف
۔۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کے بیٹے حسنین قلی خان
۔۔سابق نگران وزیر میاں مصباح الرحمن کے بیٹے میاں خالد مصباح
۔۔وزیراعلی مریم نواز کے سیکنڈ کزن، ڈائریکٹر الشفیع گروپ ابراہیم طارق شفیع آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔

















