MPA Muhammad Asif Moosa retweeted
Press Asif Ali Zardari for becoming 2024 the 2nd time President of Pakistan with 411 votes, while Achakzai only got 181 votes. In KP assembly (pti), #AAZ got 17 votes while pti-backed Achakzai only got 8 votes This is a huge margin! Welcome back, President ❤️✌️
@BakhtawarBZ
قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اہم اجلاس
رکنِ سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 112 محمد آصف موسیٰ نے قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اہم اجلاس میں شرکت کی، جس کی صدارت کمیٹی کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور صاحبہ نے کی۔ اجلاس میں وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار سمیت کمیٹی کے اراکین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔
اجلاس میں سندھ میں فرانزک لیبارٹری کے قیام، منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کی روک تھام، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانے، نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے اور اس حوالے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔
اس کے علاوہ صوبے میں مجموعی امن و امان کی صورتحال، اسٹریٹ کرائم کے خاتمے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیرِ تعلیم سید سردار علی شاہ، وزیرِ ایکسائز و نارکوٹکس مکیش کمار چاولہ، وزیرِ سماجی بہبود میر طارق علی تالپور اور کمیٹی کے دیگر اراکین سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔
نوجوان نسل کا محفوظ مستقبل، تعلیمی اداروں کو منشیات سے پاک بنانا اور صوبے میں پائیدار امن و امان کا قیام ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اس مقصد کے لیے مؤثر قانون سازی، مربوط حکمتِ عملی اور عملی اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #SindhAssembly #PPP #StandingCommitteeHome #SayNoToDrugs #SindhGovernment #Sindh
MPA Muhammad Asif Moosa retweeted
😂
شاہزیب خانزادہ کی ٹیکنکل سنسرشپ کو سامنے لاتے ہوئے آئینہ دکھایا تو کاپی رائٹ کا دعوی کرکے جیو نیوز نے ویڈیو بلاک کردی!
ویڈیو میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے انٹرویو کے دوران شاہزیب خانزادہ کی صحافتی بددیانتی کو سامنے لاتے ہوئے یہ دکھایا گیا تھا کہ کیسے مہمان کی آواز کو دھیما اور میزبان کی آواز کو بڑھا کر شاہزیب خانزادہ ناظرین پر اپنی دھاک بٹھاتے ہیں تاہم جہاں جہاں یہ ویڈیو شیئر ہورہی ہے، جیو نیوز کی ٹیم کاپی رائٹ کا دعوی کرکے اس ویڈیو کو ہٹوارہی ہے۔
@BBhuttoZardari
MPA Muhammad Asif Moosa retweeted
کسان کو اپنی محنت کی کمائی فصل کٹنے پر ملتی ہے مگر بیج اور کھاد کے پیسے اُسے فصل بونے سے پہلے چاہییں، میں چاہتا ہوں کہ سندھ کا کوئی چھوٹا کسان کھاد کے پیسے کم پڑنے کی وجہ سے اپنے کھیت کا کوئی حصہ خالی نہ چھوڑے۔
آج میں نے گندم اگانے والے کسانوں کے لیے سندھ حکومت کے 17 ارب روپے کے پروگرام کا افتتاح کیا، ہمارا ہدف ہے کہ اس سال ساڑھے 5 لاکھ کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد خریدنے میں مدد ملے، ہر اہل کسان کو فی ایکڑ 4 ہزار روپے ملیں گے یعنی 5 ایکڑ پر 20 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 25 ایکڑ پر ایک لاکھ روپے۔
اب تک 62 ہزار 588 کسانوں کو ایک ارب 42 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں اور کل تک 10 ارب روپے تک لاکھوں کسانوں کو منتقل ہوجائیں گے، مجھے خاص خوشی ہے کہ کھیتوں میں محنت کرنے والی 38 ہزار 661 خواتین بھی اس پروگرام میں اپنے نام سے رجسٹر ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کھاد کی خریداری کے لیے 43 ارب روپے براہِ راست کسانوں کو دیے، سندھ میں گندم کی پیداوار 35 لاکھ 40 ہزار ٹن سے بڑھ کر 49 لاکھ 10 ہزار ٹن ہو گئی، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اپنی ضرورت کی گندم اپنے کھیتوں سے پوری کرے اور جو کسان پورے ملک کے لیے اناج اگاتا ہے، وہ فصل بیچ کر اپنے بچوں کی ضرورتیں بھی اطمینان سے پوری کر سکے۔
MPA Muhammad Asif Moosa retweeted
آج سندھ یوتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں میری سوچ ان نوجوانوں کی جانب تھی جنہیں اپنی منزل کا علم ہے مگر کبھی فیس، کبھی سفر کا خرچ اور کبھی کام شروع کرنے کے لیے ایک لیپ ٹاپ کی قیمت ان کی راہ میں آجاتی ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوان اپنا بینک اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے، اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکیں گے، ہنر سیکھ سکیں گے اور بامعاوضہ انٹرن شپس اور ملازمتوں کے مواقعوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے، کتابوں، دواؤں اور روزمرہ خریداری پر رعایت سے ان کے اخراجات میں بھی بچت ہوگی، بس اور ریل کے کرایوں میں رعایت پر کام جاری ہے جبکہ اگلے مراحل کے لیے اندرونِ ملک فضائی سفر میں رعایت، بلاسود قرضے پر موٹر سائیکل خریدنے کی سہولت اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے بھی بلاسود قرضے اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
آج سندھ کے تمام 30 اضلاع کے نوجوانوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو رہا ہے، پہلے مرحلے کا ہدف ایک لاکھ نوجوان ہیں اور ہمارا عزم یہ سہولت سندھ کے تمام نوجوانوں تک پہنچانا ہے، اگر آپ کا تعلق سندھ سے ہے اور آپ کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے تو آج ہی اس لنک پر جا کر سندھ یوتھ کارڈ کے لیے رجسٹر ہوں۔
sindhyouthcard.gos.pk/
شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی
شکریہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
شکریہ ایم پی اے محمد آصف موسیٰ
بلدیہ ٹاؤن کی 19-D روڈ پر پیور بلاکنگ کا کام جاری ہے۔ ایک کلومیٹر سے زائد طویل یہ سڑک جنگل اسکول، PS-112 سے رشید آباد، PS-113 تک جاتی ہے، جو دونوں حلقوں کو ملانے والی اہم گزرگاہ ہے۔
سڑک کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
عوامی سہولت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #BaldiaTown #karachi #PPP #DevelopmentWorks #karachiworks #MurtazaWahab #SindhGovernment
صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ PS-112 محمد آصف موسیٰ کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری پیپلز یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن و وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسیٰ کے ہمراہ پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن کراچی کے انفارمیشن سیکریٹری و کے ایم سی سٹی کونسلر طلال چانڈیو کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت۔
اس موقع پر طلال چانڈیو کو شادی کی مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #FaisalMoosa #ViceChairman #UC08 #PPP #PYO #BaldiaTown #Karachi #SindhGovernment
شکریہ پاکستان پیپلز پارٹی
شکریہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
شکریہ ایم پی اے محمد آصف موسیٰ
بلدیہ ٹاؤن کی 19-D روڈ پر پیور بلاکنگ کا کام جاری ہے۔ ایک کلومیٹر سے زائد طویل یہ سڑک جنگل اسکول، PS-112 سے رشید آباد، PS-113 تک جاتی ہے، جو دونوں حلقوں کو ملانے والی اہم گزرگاہ ہے۔
سڑک کی تعمیر سے علاقے کے مکینوں کو آمدورفت میں سہولت میسر آئے گی اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں افراد کو درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔
عوامی سہولت اور بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کی جانب ایک اہم پیش رفت۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #BaldiaTown #karachi #PPP #DevelopmentWorks #karachiworks #MurtazaWahab #SindhGovernment
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے انتہائی اہم انٹرویوز
آج رات 8 بجے " ہم نیوز میں عاصمہ شیرازی " کے ساتھ
رات 8 بجے ہی "اے آر وائی نیوز پر وسیم بادامی" کے ساتھ
رات 10 بجے "جیو نیوز پر شاہزیب خانزادہ" کے ساتھ۔
#بلاول_پاکستان_کی_آواز
#BilawalTheTrueStatesman
#BilawalIsNationalHero
#WeLoveBilawalBhutto
#BilawalForPakistan
شکریہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری،
شکریہ وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ
شکریہ وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ
شکریہ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب،
شکریہ صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی PS-112 محمد آصف موسیٰ
شاہراہِ معرکۂ حق، روبی سنیما سے جنگل اسکول N-4 اسٹاپ تک کی تعمیر و مرمت کا کام شروع ہو چکا ہے۔
یہ اہم شاہراہ علاقے کی آمدورفت اور شہریوں کی روزمرہ ضروریات کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔ اس کی تعمیر و مرمت سے نہ صرف عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ علاقے میں ترقیاتی عمل کو بھی فروغ ملے گا۔
عوامی خدمت، ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رہے گا۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #PPP #BaldiaTown #MarkaHaq #development #karachiworks #SindhGovernment
سندھ اسمبلی | پاکستان پیپلز پارٹی | PS-112
رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ PS-112 محمد آصف موسیٰ کی خصوصی ہدایات پر چیئرمین یوسی-08 فاروق خاصخیلی اور وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسیٰ کی جانب سے یوسی-08 کے مختلف علاقوں میں متاثرہ سیوریج لائنوں کی مرمت کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں متاثرہ مقامات پر نئی سیوریج پائپ لائنیں پہنچا دی گئی ہیں تاکہ جلد از جلد مرمتی کام مکمل کرکے نکاسیٔ آب کے مسائل حل کیے جا سکیں اور عوام کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکے۔
عوامی خدمت، مسائل کا حل — ہماری اولین ترجیح
#AsifMoosa #MPA #PS112 #PPP #BaldiaTown #karachi #DevelopmentWork #SEVERAGE #SindhGovernment
سندھ اسمبلی | پاکستان پیپلز پارٹی | PS-112
صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ PS-112 محمد آصف موسیٰ کی وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسیٰ کے ہمراہ معروف سوشل میڈیا کانٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی جانب سے دی گئی دعوت میں شرکت۔
اس موقع پر طلحہ احمد اور ان کے اہلِ خانہ سے ملاقات ہوئی اور باہمی احترام و خلوص کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #PPP #BaldiaTown #talhaahmed #contentcreator #karachi #SindhGovernment
صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی پی ایس-112 محمد آصف موسٰی نے اتوار کے روز اپنے دفتر میں حلقے کے رہائشیوں ،جیالوں ،پارٹی ورکرزسے ملاقات کی۔
انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور متعلقہ حکام سے رابطے کے ذریعے ان کے حل کے لیے ہدایات جاری کیں.
#AsifMoosa #MPA #PS112 #PPP #BaldiaTown #CommunityOutreach #unity #progress #karachi
MPA Muhammad Asif Moosa alongside fellow parliamentarians and participants from diverse fields in a group photograph at the 28th National Security Workshop 2026, hosted by the National Defence University (NDU), Islamabad.
Bringing together diverse perspectives on national security, policy and Pakistan’s strategic landscape.
#AsifMoosa #MPA #PS112 #NDU #NationalSecurityWorkshop2026 #Pakistan
MPA Muhammad Asif Moosa with MNA Ammar Laghari and MPA Ali Laghari on the occasion of a workshop at the National Defence University (NDU)
#AsifMoosa #MPA #PS112 #Ndu #PPP #BaldiaTown #karachi #islamabad #SindhAssembly
MPA Muhammad Asif Moosa with MPA Zulfiqar Ali Shah and MPA Amjad Ali Javed from Punjab Assembly at a workshop held at the National Defence University (NDU) Islamabad.
صدر و رکنِ صوبائی اسمبلی حلقہ PS-112 محمد آصف موسیٰ کی وائس چیئرمین یوسی-08 محمد فیصل موسیٰ کے ہمراہ گلوبل ایوارڈ وننگ TCN ایگزیکٹو فورم کی پانچویں سالانہ فیلوشپ ڈنر 2026 میں شرکت۔
کراچی کے اندلسین بینکوئٹ، ڈی ایچ اے فیز 8 میں منعقدہ اس تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ملکی و بین الاقوامی سیاسی، سماجی، کاروباری اور سفارتی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل ڈاکٹر بخیت عتیق الرمیثی، بریگیڈیئر یعقوب اعوان، احمد چنائے، فلپائن کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر عمران یوسف سمیت دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب میں نمایاں عالمی و پیشہ ورانہ خدمات کے اعتراف میں شخصیات کو اعزازات سے بھی نوازا گیا۔
#AsifMoosa #MPA #PS112 #President #PPP #karachi #youngprofessionals #conference #SindhGovernment
1
110




























