Balochistan Insight (@BalochInsight) header
Balochistan Insight (@BalochInsight) profile picture

Balochistan Insight Platform focused on news, updates, and insights , covering topics like politics, culture, and human rights.

Quetta
Joined April 2025
Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)Photo by Balochistan Insight (@BalochInsight)
یہ پنجگور کا غلام نبی ہے جو پریس کانفرنس میں بتارہا ہے کہ اُس کی بہن صورت بی ایل اے میں چلی گئی اور خود کش بن گئی۔ غلام نبی کی بہن کو ایک لڑکی بی وائی سی کے جلسے میں ملی جو پہلے ہی بی ایل اے کا حصہ تھی،وہ لڑکی صورت کی سہیلی بن گئی۔ وہ آہستہ آہستہ ذہن سازی کرتی رہی اور بالاآخر صورت کو بی ایل اے میں لے جانے میں کامیاب ہوگئی۔آج غلام نبی اپنی بہن سے لاتعلقی کا اظہار کررہا ہے اور بی ایل اے کا اصل چہرہ بلوچ عوام کے سامنے رکھ رہا ہے
1
4
6
407
بلوچستان انسائیٹ کی خبر درست نکلی رحمان گُل نے ہی بشیر زیب کا تختہ پلٹا،اب رحمان گُل کو بی ایل اے کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے۔ رحمان گُل اور بشیر زیب میں غیر ملکی فنڈنگ پر اختلاف ہوا تھا،یعنی یہ حقوق کی جنگ نہیں بلکہ پیسوں کی جنگ ہے،اب تمام مال رحمان گُل اکیلا کھائے گا
بلوچ شناخت کی دشمن بی ایل اے کا اپنا دھڑن تختہ ہوگیا ہے،بشیر زیب کے خلاف کالعدم تنظیم میں بڑے پیمانے پر بغاوت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں بشیر زیب کو کمانڈراِن چیف کے عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بشیر زیب اور افغان طالبان رجیم میں بھارت کی جانب سے ملنی والی فنڈنگ پر اختلاف ہوا ہے۔جس کے بعد افغان خفیہ ایجنسی نے رحمان گل اور دیگر بغاوتی گروپ کیساتھ ملکر بشیر زیب کا تختہ اُلٹ دیا ہے۔یہ پیشرفت ایک ماہ قبل ہوئی ہے لیکن اب باقاعدہ بشیر زیب کو ہٹائے جانے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے
1
5
26
1,317
خاران میں جدید ٹیکنالوجی نے BLA کی بینڈ بجادی ہے ہے کوارڈکاپٹر کارروائی،3 کارندے مارے گئے،خفیہ ٹھکانے تباہ
5
43
156
2,070
🔴بلوچستان انسائیٹ کی تحقیقاتی ٹیم نے ایک اہم سراغ لگایا ہےجس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ کل بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کے لئے قرار داد کو مسترد کرانے میں اخترمینگل کا ہاتھ ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں سرداری نظام کے خاتمے کی قرار داد کو جے یو آئی نے ناکام بنادیا،یہ وہی سرداری ںظام ہے جو انگریزیوں نے بنایا تھا،جس کے تحت آج تک بلوچ سرداروں کو بلوچ عوام کے حق میں سے مراعات ملتے ہیں۔ اخترمینگل کی جانب سے قرار داد کے خلاف مولانا فضل الرحمان سے مدد مانگی گئی،قرار داد کی مخالفت میں 3 ووٹ جمعیت علمائے اسلام کے تھے، جن میں میر یونس عزیز زہری، قائد حزب اختلاف،ڈاکٹر محمد نواز کبزئی،میر زابد علی ریکی شامل ییں،ان ووٹوں نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کی ہدایت پر قرار داد کے خلاف ووٹ کاسٹ کیے گئے جس میں اخترمینگل نے فضل الرحمان سے مدد مانگی۔کیوں کہ اخترمینگل بھی نہیں چاہتے کہ سرداری نظام ختم ہو،اخترمینگل خضدار میں سرداری اجارہ داری ختم ہونے کا خدشہ تھا۔
بلوچستان اسبملی میں کل سرداری نظام کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان کی قرار داد مسترد ہوگئی۔ سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق قرار داد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 6 ارکان نے ووٹ دیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ سرداری نظام کے تحت سرداروں کے مراعات کے خاتمے کے لئے عدالت جاؤں گا لیکن چُپ نہیں بیٹھوں گا۔ مقامی سرویز کے مطابق بلوچ عوام کی حمایت مولانا ہدایت الرحمان کو حاصل ہے بلوچ عوام بھی چاہتے ہیں کہ سرداری نظام کا خاتمہ ہو،سرداروں کی اجارہ داری ختم کرکے بلوچستان کو ایک جدید طرز سیاست اور حکمران کے تحت چلایا جائے۔
2
17
36
962
بلوچستان اسبملی میں کل سرداری نظام کے خلاف مولانا ہدایت الرحمان کی قرار داد مسترد ہوگئی۔ سرداری نظام کے خاتمے سے متعلق قرار داد کے حق میں 5 اور مخالفت میں 6 ارکان نے ووٹ دیا۔ مولانا ہدایت الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ سرداری نظام کے تحت سرداروں کے مراعات کے خاتمے کے لئے عدالت جاؤں گا لیکن چُپ نہیں بیٹھوں گا۔ مقامی سرویز کے مطابق بلوچ عوام کی حمایت مولانا ہدایت الرحمان کو حاصل ہے بلوچ عوام بھی چاہتے ہیں کہ سرداری نظام کا خاتمہ ہو،سرداروں کی اجارہ داری ختم کرکے بلوچستان کو ایک جدید طرز سیاست اور حکمران کے تحت چلایا جائے۔
3
7
1
16
1,228
کل اسلام آباد میں معدنی فورم 13 معاہدوں پر ختم ہوا ہے۔ ایف ڈبلیو او نے چاغی میں تانبے کی دریافت کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ 35 کروڑ ٹن تانبے کے ذخائر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ بلوچستان میں ابھی بہت کچھ ایسا ہے جو دریافت نہیں ہوا،یہی وجہ ہے کہ دہشتگرد عناصر غیر ملکی قوتوں کی ایماء پر حالات خراب کرتے ہیں،تاکہ بلوچستان کے عوام ترقی نہ کرسکیں،آگے نہ بڑھ سکیں۔ اور چند سردار اُن کی حمایت اِس لئے کرتے ہیں کیوں کہ اب انہیں اِن معدنیات میں حصے دار نہیں بنایا جاتا بلکہ براہ راست بلوچ عوام کو یہ حق سونپ دیا گیا ہے۔
3
24
54
1,262
''بلوچستان میں سوئی سے بھی زیادہ مقدار میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت'' بلوچستان میں ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل و گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ صوبہ سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے، صوبے میں سیکیورٹی کے ساتھ تمام ضروری سہولتیں بھی فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے منرل کوریڈور کے لیے نیا سیکیورٹی ڈویژن قائم کیا ہے جبکہ ایف سی کا نیا ونگ بھی بنایا جا رہا ہے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں سرخ فیتے کی رکاوٹ نہیں ہوگی ، سرمایہ کاروں کو ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ریکوڈک سمیت معدنیات، تیل اور گیس کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ریکوڈک منصوبے پر 2029 تک کام شروع ہو جائے گا۔ سرونہ میں تیل اور گیس کے ایسے ذخائر موجود ہیں جو سوئی کے ذخائر سے بھی زیادہ ہیں
4
19
42
947
بلوچستان میں اخترمینگل سمیت سرداروں کے منافقانہ کردار کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں۔ بلوچستان سے رکنِ قومی اسمبلی و سینیر سیاستدان جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ ماضی میں نوازشریف کی جانب سے قوم پرست جماعتوں اخترمینگل ،ڈاکٹر مالک بلوچ اور محمود اچکزئی کو عہدے دیے گئے۔اُس کے باوجود یہ لوگ جڑُنے کو تیار نہیں ہیں یہ بھی ذکر کیا گیا ہے کہ بلوچستان میں حالات ٹھیک ہیں،ریاست کے حق میں ہیں،گزشتہ دنوں سریاب کے ایک ریاست کے حق میں جلسے میں 400 سے زائد بلوچ خواتین نے شرکت کی ہے۔یہ امر اشارہ ہے کہ بلوچ خواتین بی ایل اے کو مسترد کرچکی ہیں،شہناز بلوچ جیسے کرداروں کو مسترد کرچکی ہیں۔
7
28
72
1,205
بیرک گولڈ جب بلوچستان سے جانے کے کئی سالوں بعد واپس آئی توان کے کیمپ سے ایک ٹی شرٹ یا چائے کا کپ تک غائب نہیں تھا۔ یہ ہےہمارا بلوچستان،سرفراز بگٹی
1
6
32
708
سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کرتے ہوئے مستونگ میں بی ایل اے کی 7 خفیہ سرنگیں تباہ کردی ہیں،سرنگوں میں موجود اسلحہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے
6
31
86
1,306
یہ یورپ نہیں بلکہ گوادر ہے،بلوچستان کی قسمت بدل رہی ہے۔بلوچ عوام کو اب اونچی اڑان سے کوئی نہیں روک سکتا۔ گوادر اب صرف ایک ساحلی شہر نہیں رہا، بلکہ یہ بلوچستان کی ترقی، مقامی آبادی کی خوشحالی اور پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کی ضمانت بن چکا ہے۔ گوادر میں متعدد عالمی معیار کے منصوبے مکمل کیے جا رہے ہیں، جن میں گوادر فری زون، جدید پورٹ ٹرمینلز، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایسٹ بے ایکسپریس وے شامل ہیں۔ ترقی کے اس سفر کا بنیادی مقصد نہ صرف بندرگاہ کو فعال بنانا ہے بلکہ مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا بھی ہے۔ مقامی شہریوں کے لیے پاک،چین فرینڈشپ ہسپتال، گوادر یونیورسٹی اور جدید ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ گوادر کے رہائشیوں کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور بجلی کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ تکنیکی اداروں کی مدد سے مقامی نوجوانوں کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے تاکہ وہ جاری ترقیاتی پروجیکٹس میں روزگار حاصل کر کے اپنا اور علاقے کا مستقبل سنوار سکیں۔
6
19
38
698
پشین میں سیکیورٹی فورسز نے انتہائی حساس اور خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی ہے،بی ایل اے کا خطرناک تخریب کاری کا منصوبہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا ہے،کارروائی کے دوران بی ایل اے کے 6 کارندے ہلاک ہوگئے۔
4
42
116
1,137
موسیٰ خیل کے علاقے درگ میں BLAنے ایک تعمیراتی سائٹ پر حملہ کر کے بھاری مشینری کو آگ لگا دی،مقامی بلوچ مزدوروں کو بھی اغواء کرلیا ہے۔مشینری کا استعمال مقامی بلوچ عوام کے لئے انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لئے استعمال کیا جارہا تھا۔ دوسری جانب اخترمینگل کی مشینری اور ٹرک محفوظ ہیں اُن پر بی ایل اے کی جانب سے آنچ تک نہیں آتی بلکہ بی ایل اے انہیں تحفظ فراہم کرتی ہے
8
35
71
1,986
کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے قابل فٹبالر قدوس خان مالی مشکلات کا شکار ہیں،ٹماٹر کی ریڑھی لگانے پر مجبور ہیں،سوشل میڈیا پر قدوس خان کے حق میں آواز اٹھ رہی ہے۔حکومت سے اپیل کی جارہی ہے کہ قدوس خان کی مدد کی جائے
5
17
38
1,014
مستونگ کھڈکوچہ کے قریب قومی شاہراہ کراچی اور کوئٹہ کے درمیان رابطہ پُل کو بی ایل اے نے نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔ دھماکہ خیز مواد سے اڑانے کی ناکام کوشش کی ہے،جزوی نقصان پہنچا ہے۔بلوچ عوام کے لئے روزمرہ ترسیل کے سامان کو روکنے کی کوشش ناکام ہوگئی ہے۔
7
13
28
863
بلوچستان میں نوابوں اور پیسے والوں پر ہاتھ ڈالنے سے ہی تبدیلی آئے گی اور یہ سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ کوئی اپنے پیسوں سے جرم کرکے نہیں بچ سکتا،یہ عبدالمجید اچکزئی ہے جس کا تعلق محمود خان اچکزئی کی جماعت سے ہے، سابق رکن صوبائی اسمبلی ہیں۔ چند سال قبل ایک ٹریفک اہلکار کو اپنی گاڑی کے نیچے دیکر شہید کردیا تھا،ٹرائل کورٹ سے اپنے اثرورسوخ سے بچ نکلے تھے۔ لیکن ہائی کورٹ نے بریت کالعدم قرار دیدی ہے۔ بلوچستان ہائیکورٹ نے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالمجید خان اچکزئی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی ہے۔ عدالت نے سیشن کورٹ کا بریت کا سابقہ فیصلہ منسوخ کرتے ہوئے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم بھی دیا ہے۔ جسٹس محمد عامر نواز اور جسٹس عبدالقیوم پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے عبدالمجید اچکزئی کو مقتول ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ کے ورثا کو دیت ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ عدالت نے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے اور پولیس کو فوری گرفتار کرکے جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ مقدمے کے مطابق جون 2017 میں کوئٹہ کے جی پی او چوک، زرغون روڈ پر تیز رفتار لینڈ کروزر کی ٹکر سے ڈیوٹی پر مامور ٹریفک سارجنٹ عطا اللہ جاں بحق ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد پولیس نے اس وقت کے رکن صوبائی اسمبلی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما عبدالمجید اچکزئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا تھا۔
10
24
71
2,232
🚨بلوچستان انسائیٹ کے افغانستان میں ذرائع نے ایک اور تہلکہ خیز خبر دی ہے۔ اخترمینگل جو مبینہ طور پر بشیر زیب کیساتھ ملکر کام کررہا تھا۔اخترمینگل کی جانب سے بشیر زیب کا پیسہ بھی غیر ملکی اکاؤنٹس میں پارک کیا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ اخترمینگل کے بلوچستان میں کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کرنے کے عوض بشیر زیب بھتہ حاصل کرتا تھا۔ بشیر زیب کو ہٹائے جانے کے بعد اخترمینگل کو اپنے مالی فوائد اور کاروبار کو دھچکا لگا ہے،جس کے باعث اخترمینگل نے رحمان گُل عرف استاد مرید جس نے بشیر زیب کا تختہ پلٹا ہے مبینہ طور پر اُس سے رابطہ کیا ہے اور وہی پیشکش کی ہے جو کام وہ بشیر زیب کیساتھ کیا کرتا تھا۔ بلوچستان انسائیٹ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اختر مینگل نے یہ پیشکش افغانستان میں موجود اپنے ایک کارندے کے ذریعے رحمان گُل تک بھجوائی ہے۔تاہم ابھی تک رحمان گل نے اِس پیشکش پر جواب نہیں دیا۔ کیوں کہ بشیر زیب کو جن محرکات کی بدولت ہٹایا گیا ہے اُن میں اخترمینگل اور بشیر زیب کا گٹھ جوڑ بھی شامل تھا،کیوں کہ کالعدم تنظیم کے ہاتھ ایسے ثبوت لگے تھے جن سے ثابت ہوا کہ بشیر زیب بھارت سے ملنے والے فنڈز میں خرُد بُرد اخترمینگل کے ذریعے کرتا تھا۔
9
28
74
6,440
کیا وجہ ہے کہ خضدار کے 38 فیصد نوجوان بے روزگار ہیں اور اُسی خضدار میں اخترمینگل کے اربوں کے کاروبار میں مقامی نوجوانوں کو نوکری پر نہیں رکھا جاتا؟ لیبر سروے کے مطابق خضدار میں بے روزگاری کی شرح 38 فیصد ہے دوسری جانب ختر مینگل کے اثاثوں اور کاروباری سرگرمیوں سے متعلق بھی سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ان کی مجموعی جائیداد 31 ارب روپے ہونے اور معدنیات، ماربل اور تعمیرات کے شعبوں میں کاروباری مفادات رکھنے کے دعوے سامنے آئے ہیں۔ مقامی عمائدین سوالات اٹھارہے ہیں کہ اخترمینگل کے کاروبار میں مقامی نوجوانوں کو روزگار کیوں نہیں فراہم کیا جاتا؟ اخترمینگل نے اپنے کاروبار میں غیر مقامی افراد کو کیوں نوکریاں دے رکھی ہیں؟
10
25
1
41
1,047
بی ایل اے میں اندرونی اختلاف اور لڑائی میں شدت آگئی ہے،جیسے ہی بشیر زیب کو ہٹایا گیا ہے،اُس کے بعد بشیر زیب گروپ کے لوگ بھی حملوں کی زد میں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز بی ایل اے نے اپنی ہی خاتون کمانڈرز شہناز بلوچ کے خاندان کی ایک گاڑی پر حملہ کردیا ہے۔ بلوچستان انسائیٹ کی اطلاعات ہیں کہ آپسی خلفشار کے باعث شہناز بلوچ روپوش ہے،بی ایل اے کے مخالف دھڑے کو خاتون کی تلاش ہے،شہنازبلوچ کو منظر عام پر لانے کے لئے شہنازبلوچ کے خاندان پر حملہ کیا گیا ہے۔
12
42
1
147
13,323
جس سی پیک منصوبے پر بی ایل اے حملے کرتی ہے وہ منصوبہ بلوچستان کی ترقی کا ضامن ہے،ایک بلوچ شہری نے ویڈیو بنائی اور بتایا کہ یہ روڈ سو سال تک بھی نہ بنتا اگر سی پیک منصوبہ نہ ہوتا،یعنی سی پیک منصوبے پر حملہ درحقیقت بلوچ عوام کی ترقی اور خوشحالی پر حملہ ہوتا ہے
7
36
1
106
3,311