‏خبریں / تجزیے / تبصرے / سیاست / طنز و مزاح

Joined June 2020
Current Issues Pk retweeted
سلام اُس باپ پر جو ایک کڑیل جوان بیٹے کے سینے سے برچھی کا پھل، اور ایک شیرخوار بیٹے کے سوکھے گلے سے الجھا ہوا تیر نکال کر بھی کلمہِ شکر ادا کرتا ہے۔ #عاشور #ٹوٹ_بٹوٹ
3
37
2
183
4,584
Current Issues Pk retweeted
شبِ ہجرت سے خون کی پیاسی تلواروں نے آخرکار کربلا میں فرزندِ رسول کے خون سے اپنی پیاس بجھا ہی لی..!! #عاشور
4
24
84
4,060
Current Issues Pk retweeted
ہر نبیؑ نے اپنی امت سے کہا آؤ جنت ملے گی۔ حسین۴ نے قانون بدل کر شب عاشور چراغ بجھا کر کہا "چلے جاؤ تو بھی جنت ملے گی۔" #ٹوٹ_بٹوٹ
5
26
1
159
4,708
Current Issues Pk retweeted
آیت اللہ شیخ مرتضی انصاری سے پوچھا گیا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہےکہ 1 گھنٹےکی فکر 70 سال کی عبادت سے افضل ہو جائے ؟ جواب ملا: شب عاشور کے حر کی فکر۔۔ #شب_عاشور
5
23
169
5,040
Current Issues Pk retweeted
خدا اور نبی ہونے کا دعویٰ تو سینکڑوں نے کیا مگر حسین۴ ہونے کا دعویٰ آج تک کوئی نہیں کر سکا...!! کیونکہ اس کے لئے خود سمیت پورا کنبہ قربان کرنا پڑتا ہے۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
17
42
2
328
8,244
Current Issues Pk retweeted
بینظیر انکم سپورٹ (بھکاری) پروگرام: ہر سیاسی جماعت کے ایجنڈے پر روزگار شاید سب سے اوپر موجود ہوتا ہے، اور ہر حکومت بھی اپنی ہر پریس کانفرینس سے لے کر مستقبل کے ایجنڈے میں روزگار، نوکریاں، بزنس اور معیشت کے بلند و بانگ دعوے ضرور رکھتی ہے، اور کروڑوں عوام مل کر جب حکومت کو منتخب کرتے ہیں تو اُنکے لیئے سب سے بڑی توقع جو وہ حکومت سے رکھتے ہیں وہ روزگار، معیشت اور بلند میعار زندگی ہی ہوتا ہے، اسکے بغیر حکومت، ریاست یا ملک کا نہ کوئی فائیدہ ہے نہ ضرورت۔ اب جہاں تک ریاست پاپستان کی بات ہے تو یہاں عوام، عوامی مفاد، میعار زندگی، تعلیم، صحت وغیرہ غیر ضروری چیزیں ہیں بلکہ حکومت و ریاست کے لیئے اول ترجیح صرف دفاع اور سیکیورٹی ہے۔ ملکی بجٹ اور خزانے کا یہ تیاپانچہ پچھلے 75 سال سے جاری ہے اور واحد ترقی قرض کی شرح ہے۔ جب آپ اپنے گھر کی تعلیم صحت کو داؤ پر لگا کر سارا پیسہ گھر کی حفاظت پر لگائیں گے تو بہت جلد آپ کے گھر کا شیرازہ بکھر جائے گا، گھر والوں کی حالت خراب ہو جائے گی اور میعار زندگی زمین پر آ جائے گا۔ مرے پر سو دُرّے کہ اوپر سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام بھی شروع کر دیا گیا اور بڑھتے بڑھتے یہ بھیک پروگرام اب 838 ارب روپے یعنی 3 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے۔ کیسی بدقسمتی ہے کہ ایک جانب ریاست ایک ایک ارب ڈالرز کی بھیک مانگتی ہے اور دوسری جانب 3 ارب ڈالرز کی بھیک بانٹ دیتی ہے اور پھر پوری قوم کو حکومت پاپستان اسی قرض کی دھائی دے دے کر پیٹرول بجلی اور گیس کی بڑھائی گئی قیمتوں کے نام پر لوٹتی ہے۔ بینظر انکم سپورٹ پروگرام دراصل ایک ایسی سیاسی رشوت ہے جو پیپلز پارٹی خاص طور پر اپنے سیاسی کارکنوں کو دیتی ہے، اسکی واحد وجہ یہ ہے کہ یہ ریاست اب مذید کسی روزگار کو پیدا کرنے نئی نوکریاں پیدا کرنے یا کاروبار کو بڑھانے سے قاصر ہے، تو یہ دنیا سے قرض لے کر اپنے سیاسی کارکنوں کو بانٹ دیتے ہیں اور اس قرض کے سود کو پورا ملک چکاتا ہے۔ یہ ڈکیتی اور ڈھکوسلے بازی بینیظر کے قتل کے نام پر کی جاتی ہے۔
7
37
2
75
2,489
Current Issues Pk retweeted
دجال کا خروج لاڑکانہ سے ہو گا، اس نے گول گھیرے والی شلوار پہنی ہو گی، ایک ہاتھ میں تیر ہو گا، دوسرے ہاتھ میں بینظر انکم سپورٹ کے پیسے، جسے دیکھ کر مقامی جہالے سب سے پہلے اس کے ساتھ مل جائیں گے۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
20
37
3
150
6,087
Current Issues Pk retweeted
وہ بنیادی طور پہ ایران میں رجیم چینج کے لئے آئے تھے وہ ایران کے تیل پہ قبضے کے لیے آئے تھے وہ ایران کے ایٹمی پروگرام کو سو فیصد بند کرنے آئے تھے- مطلب بجلی کے لئے بھی نہیں- وہ ایران کا میزائل پروگرام بند کرنے آئے تھے- وہ چین اور باقی دنیا کا گلا گھونٹنے آئے تھے- وہ ہرموز کھلوانے نہیں آئے تھے- وہ اپنے اڈے بے معنی کر کے لوٹ رہے ہیں وہ اپنے شاندار بحری بیڑوں کا رعب وبدبدہ ختم کر کے لوٹ رہے ہیں وہ دنیا کو یک قطبی سے کثیرالقطبی بنا کے جا رہے ہیں وہ جنکی رجیم چینج کرنے آئے تھے انہیں خطے کا دادا بنا کر جا رہے ہیں وہ جسے تباہ کرنے آئے تھے اس پہ 47 سال سے لگی پابندیاں ختم کر کے جا رہے ہیں بلکہ جو تباہ کیا اسکا بھی تاوان دے کر جا رہے ہیں وہ عزت و وقار اور رعب و دبدبے اور وسائل پہ قبضہ کے لئے آئے تھے مگر وہ ایک سو ارب ڈالر خرچ کر رسوائی اور ذلت لے کر واپس جا رہے ہیں
12
63
2
245
11,832
Current Issues Pk retweeted
عید قربان پر قربانی کے بدلے کسی غریب لڑکی کی شادی کروانے کا مشورہ دینے والا ایک دوست فٹبال ورلڈ کپ کے میچ دیکھنے امریکا جا رہا ہے۔ اسے مشورہ دیا جتنا خرچہ کر کے جا رہے ہو اتنے پیسوں سے کم سے کم دس غریب لڑکیوں کی شادی بھی ہو سکتی ہے اور ان کے جہز کا انتظام بھی۔ میچ تو ٹی وی پہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
13
143
3
760
26,912
Current Issues Pk retweeted
یہ صرف آم نہیں ہیں۔ بلکہ ترجمان بھائی کی محبت ہے جو بغیر مانگے ہر سال باقائدگی سے موصول ہو جاتی ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ترجمان بھائی کی طرف سے آم کی شکل میں ان کی محبتیں موصول ہوئیں۔ 🙏 @desichawal @NotSlimShadyi @sarphireee @fragranceofluv @naazzish @RopoSH_
7
8
2
55
4,518
Current Issues Pk retweeted
بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف ایسے ہی ہوتا ہے جیسے کسی سے خون کی بوتل لے کر ایک جوس کا ڈبہ پکڑا دیا جاتا ہے۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
6
41
2
199
4,367
Current Issues Pk retweeted
ذبیح اللہ کے بیٹے نے کابل میں پانچ عورتوں کو غضبناک ہو کر اپنے ایس یو وی ٹرک سے کچل کر ہلاک کر دیا ۔ غصہ یہ تھا کہ "یہ فتنہ عورت لوگ گھر کا چار دیواری سے کیوں نکلا ۔" ۔ لیکن آپ کچھ مذمت نہیں کر سکتے ۔ آخر کلچڑ ہے !! ہمیں سب کے کلچڑوں کو سر پر بٹھانا چاہیئے !! وما علینا الالبلاغ۔۔
1
28
1
96
4,181
Current Issues Pk retweeted
لیکن یہاں سوشل میڈیا پہ بیٹھے دانشوڑ سپریم کورٹ سے بھی بڑے ججز ہیں۔ ان کے دماغوں میں ایک بار جو بات ٹھونس دی جائے بس پھر وہ ہی بات اٹل ہوتی ہے۔
14
37
1
83
2,352
Current Issues Pk retweeted
بلدیہ فیکٹری کو جلانے کا الزام بھی بالآخر ویسے ہی جھوٹا ثابت ہوا جیسے جناح پور، ٹارچر سیلز، را کی ایجنٹی، حکیم سعید، شاہد حامد کیس، نائن زیرو چھاپہ اور دیگر کئی کیسز جھوٹے ہی ثابت ہوۓ.. اس ملک میں سب سے آسان کام الزام لگانا،. سیاسی عداوت کو سرکاری سرپرستی میں نکالنا وغیرہ ہیں. جن جے آئ ٹیز کو حرف آخر سمجھا جاتا رہا ہے اب انکا کردار بچا ہی کیا ہے.. پہلے دن سے یہ بات کہتا آیا کہ بلدیہ فیکٹری کے سانحہ کو صرف سیاسی آپریشن کی وجہ. بنانے کے لئے استعمال کیا گیا، جماعت اسلامی و دیگر جماعتوں نے اس سانحے کو اپنی سیاست چمکانے لئے استعمال کیا اور پراپیگنڈا کا انتہا کردی گئی... ایک فیکٹری کو اس طرح دانستہ جلادینا کسی طور اتنا آسان اور ممکن نہ تھا لیکن قربان جائیے اس نسلی عصبیت و نفرت کا کس طرح پورے واقعہ کو صرف ایک سیاسی جماعت اور لسانی اکائی کے خلاف ایک منظم آپریشن کے لئے استعمال کیا گیا.. کتنے لوگوں کو جیو نیوز کے اس وقت کے نیوز کلپس یاد ہیں جن میں ابتدائی سی سی ٹی وئ فوٹیجز دکھائی جہاں نہ تو کوئ آگ لگاتا دکھائی دیا نہ کوئی مشکوک سرگرمی دکھائی دی. خبرنامے میں یہ بھی بتایا گیا کہ فیکٹری کی سی سی ٹی وی فوٹیج قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنے ساتھ لے گئے ہیں. جن مین سے کچھ جیو نیوز نے حاصل کیں. سوال یہ ہے کہ اگر واقعی آگ لگوائی گئی تھی تو اس سارے معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج کیوں ریلیز نہیں کی گئی؟؟ کیوں صرف الزام پر الزام لگایا جاتا رہا؟ پوسٹ کے ساتھ جیو نیوز کی ایک بلیٹین شامل ہے جسے غور سے دیکھیں تو اندازہ ہوگا کہ یہ کسی طور ایک دہشتگردی نہیں بلکہ ایک صنعتی حادثہ تھا. کیا اب مخالفین باضابطہ کوئ معافی مانگیں گے؟؟ کیا وہ. لوگ جو جھٹ سے بلدیہ فیکٹری کا الزام لگاتے تھے اب اپنا منہ بند رکھینگے؟؟
15
129
4
247
7,965
Current Issues Pk retweeted
"پیرس کے ایک محلے سینٹ انٹونیو کے اطراف میں وحشت اور افسردگی برس رہی تھی ۔ یہ بے رونقی صرف جاڑے کی شدت کی وجہ سے نہ تھی ... بلکہ اس کے اسباب تھے گندگی، دکھ، بیماری، جہالت اور غربت۔ کوئی گھر، گلی اور کوئی کوچہ ایسا نہ تھا جس سے مفلسی نہ جھلکتی ہو ۔ سب سے زیادہ بدبودار اور پیچیدہ وہ گلی تھی جس میں زیادہ تر غریب لوگ رہتے تھے ۔ ان میں سے اکثر کے چہروں پر غصہ اور آنکھوں سے خون برستا معلوم ہوتا تھا۔ ایسا لگتا تھا جیسے وہ انتقام کی آگ میں جل رہے ہوں۔" ۔ چارلس ڈکنز کے شہرہ آفاق ناول اے ٹیل آف ٹو سیٹیز سے ایک اقتباس ۔۔۔ شاید اٹھارویں صدی کی آخری دہائیوں کے اسی پیرس سے کراچی کی مثال دی تھی پیپلز پارٹی کی شرمیلا فاروقی نے۔
2
22
75
3,740
Current Issues Pk retweeted
گلگت بلتستان الیکشن نون لیگ آگے ہے، آزاد امیدوار پیچھے ہیں، اور درمیان میں #پیپلز_پارٹی_چور_ہے مدنی تکیہ بنی ہوئی ہے۔ #ٹوٹ_بٹوٹ
18
17
5
126
5,701
Current Issues Pk retweeted
بھٹو نے دوران تقریر “اچانک” مڑ کے دیکھا تو اپنی کرسی پر بیٹے مرتضی کو پایا۔ وہ چیخے؛ قوم کے بچے زمین پر بیٹھیں، تم کرسی پر؟ ناممکن، اٹھو، وہاں بیٹھو!جلسہ بھٹو نے لوٹ لیا۔ شام کو مرتضی گھر منہ پھیلائے بیٹھا تھا تو ماں نے پیار کیا، پوچھا کس نے کہا تھا کرسی پر بیٹھو؟ مرتضی: ابا نے جبکہ یہاں پر کرسیاں موجود ہے لیکن ڈرامے بازیاں ضرور کرنی ہیں۔
47
213
8
1,024
85,309
Current Issues Pk retweeted
جب کراچی وفاقی دارالحکومت تھا اس وقت کی ترقی اور جدیدیت کا ریکارڈ دیکھ لیجیے۔ اس وقت کراچی میں ٹریم چلا کرتی تھیں، ایشیا کی سب سے بڑی بلڈنگ تعمیر ہو گئی جسے دنیا دیکھنے آتی تھی۔ اور اس کے بعد جب کراچی سندھ کی عملداری میں آیا اس دن سے آج تک کی بربادی دیکھ لیجیے اور خود فیصلہ کر لیں۔ #بااختیار_کراچی
20
76
3
218
5,308
Current Issues Pk retweeted
کراچی دنیا کا ایک ایسا خطہ ہے جہاں نسلی لسانی امتیاز اور بھرتیوں کے خلاف آواز اٹھانے کو نسلی تعصب کہا جاتا ہے !! #بااختیار_کراچی #ٹوٹ_بٹوٹ
9
80
3
193
6,213
Current Issues Pk retweeted
گلگت بلتستان والے پیپلز پارٹی کو ضرور ووٹ دیں، لیکن پھر یاد رکھیں اس کے بعد۔ آپ کے بچے کھلے گٹروں میں گر کر اپنی جان دیں گے۔ سات ماں کی حاملہ عورت بھی کسی ڈمپر کے نیچے آ کر کچلی جائے گی۔ سڑکوں کے نام پر بڑے بڑے گڑھے ملیں گے۔ گیس کے لئے سلینڈر لینا ہو گا۔ بجلی کے لئے سولر لگانا ہو گا۔ پانی کے لئے ٹینکر ڈلوانا ہو گا۔ تعلیم کے لئے مہنگے پرائوٹ اسکول جانا ہو گا۔ بیماری کی صورت میں پرائوٹ علاج کروانا ہو گا۔ بس یوں سمجھ لیں گلگت بلستان بھی پھر دوسرا کراچی ہی بن جائے گا !! لہذا پیپلز پارٹی کو ضرور ووٹ دیں تاکہ گلگت کی عوام بھی وہ سہولیات اور مزے لے جو پچھلے اٹھارہ سال سے کراچی کی عوام لے رہی ہے پیپلز پارٹی کی حکومت میں۔ وما علینا۔۔۔۔۔
21
95
12
249
6,657