Sangar News (@DailySangar) header
Sangar News (@DailySangar) profile picture

Online news , brings you the latest news from Occupied Balochistan on daily basis

Balochistan
Joined February 2015
Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)Photo by Sangar News (@DailySangar)
بلوچستان میں جبری گمشدگیوں کے خلاف وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز (VBMP) کے زیرِ اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے قائم احتجاجی کیمپ 6428ویں روز بھی جاری رہا، جس میں ندیم کرد کے لواحقین نے شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ #SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide #VBMP dailysangar.online/80370/
6
826
بلوچ یکجہتی کمیٹی (BYC) نے ضلع نوشکی کے مختلف علاقوں میں پاکستانی سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں، گھروں کو نذرِ آتش کرنے، مارٹر گولہ باری اور جبری گمشدگیوں کے واقعات پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے "اجتماعی سزا” قرار دیا ہے۔ #SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #DroneAttacks #Noshki #BYC dailysangar.online/80364/
2
5
1,203
گزشتہ روز پاکستانی فوج کے کرائے کے مسلح عناصر نے استاد منہاج مختار اور ان کے ساتھیوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں فیصل درازئی اور نوجوان گلوکار ھمل (زامر) بلوچ موقع پر شہید ہوگئے، جبکہ استاد منہاج مختار اور بی این ایم کی مرکزی کونسل اورزرمبش زیمر کی ٹیم کے رکن عارف بلوچ شدید زخمی ہوئے۔ بلوچ نیشنل موومنٹ ( بی این ایم ) اس انسانیت سوز حملے کی شدید مذمت کرتی ہے۔ یہ محض چند افراد کو نشانہ بنانے کا واقعہ نہیں بلکہ بلوچ ثقافتی ورثے، قومی شناخت اور سیاسی و سماجی شخصیات پر ایک سنگین حملہ ہے۔ بلوچ قوم اس حملے میں ایک نوجوان فنکار سے محروم ہوئی ہے، جبکہ استاد منہاج مختار جیسی لیجنڈری شخصیت کو نشانہ بنانے کی کوشش اس امر کی عکاس ہے کہ بلوچ قومی ثقافت اور اس کے نمائندے بھی ریاستی تشدد سے محفوظ نہیں ہیں۔ #SangarNews #BNMSpokesperson #BNMStatements #StopTargetingBalochArtists #UstadMinhajMukhtar dailysangar.online/80360/
2
15
2
80
23,397
بلوچستان لبریشن فرنٹ( بی ایل ایف) کے ترجمان میجر گہرام بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں تنظیم کی 21 کارروائیوں میں 37 فوجی اہلکاروں اور ڈیتھ اسکواڈ کارندوں کی ہلاکت، 3 تھانے، چوکیاں، نادرا آفس، پل اور گاڑیاں تباہ کرنے کی ذمہ دارایں قبول کرلیں۔ #Balochistan #SangarNews #BLF #PakistanArmy dailysangar.online/80353/
6
47
10,500
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں مسلح افراد نے ایک مال بردار بس پر فائرنگ کی جس سے ایک ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور 3 افرادشدید زخمی ہوگئے جبکہ نوشکی میں ایک ٹریفک حادثے میںایک شخص ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ #Balochistan #SangarNews dailysangar.online/80346/
2
1
4,802
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) شہید راشد آواران ھنکین کی جانب سے بلوچ قومی شہداء کی یاد میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب سے ھنکین کے نائب صدر تلار ناز، فنانس سیکریٹری میرک اور شہید ڈاکٹر منان یونٹ کے سیکریٹری ودار بلوچ سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ #SangarNews #Balochistan #13NovBalochMartyrsDay #BNMinGwader #BNMinAwaran #BalochMartyrsDay #BNM dailysangar.online/80339/
7
19
2,340
بلوچستان کے بولان کے مشکاف کے علاقے سے چار روز پرانی دو نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ برآمد لاشون کی شناخت تاحال نہ ہو سکی، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردیں۔ #SangarNews #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide dailysangar.online/80337/
1
3
1,569
بلوچستان کے ضلع کیچ کے مرکزی شہر تربت کے علاقے شہرک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق تربت سے تیس کلومیٹر مشرقی جانب شہرک میں ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی اور شناخت کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا ہے۔ #SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide dailysangar.online/80332/
2
4
1,596
بلوچستان کے مرکزی شہر کوئٹہ سے پاکستانی فورسز اور سی ٹی ڈی کے ہاتھوں مزید2 افراد کی جبری گمشدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جبکہ نوشکی سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والا ایک نوجوان بازیاب ہو کر گھر پہنچ گیا ہے۔ #SangarNews #dailysangar #Balochistan #PakistanArmy #EndEnforcedDisappearances #BalochGenocide dailysangar.online/80329/
3
6
3,583
بلوچستان کے مستونگ کے علاقے کردگاپ میں پاکستانی فورسز کے فضائی و زمینی جارحیت کے دوران شدید بمباری اور گولہ باری سے متعدد گھروں اور دکانوں کو نذرِ آتش کر دیا گیا، جبکہ دوسری جانب نوشکی کے مختلف علاقوں میں مسلح افراد کی جانب سے فورسز کی چوکیوں اور قافلے پر شدید حملوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ #SangarNews #Balochistan #PakistanArmy dailysangar.online/80327/
4
19
7,794
Baloch Liberation Army (BLA) spokesperson Jeeyand Baloch claimed responsibility for ground and aerial attacks on military camps in Noshki and Surab, as well as seizing and burning a mining site in Khargoshkan, Dalbandin on November 18. According to the statement, BLA fighters seized 16 weapons and detained four security personnel—former army soldiers Sawab Jan (Mianwali), Sahil Muhammad (Peshawar), Mubarak Khan (Usta Muhammad), and former Sindh Rangers official Abdul Marjan (Mianwali)—along with a geologist and three company employees for interrogation. #Balochistan #Dalbandin #Noshki #Surab #BLA #SangarNews #PaksitanArmy
13
3
23
6,651
بلوچ لبریشن آرمی( بی ایل اے) کے ترجمان جیئند بلوچ نے میڈیا کو جاری بیان میں نوشکی اور سوراب میں فوجی کیمپوں پر زمینی وفضائی حملے اور دالبندین میں مائننگ سائٹ نذرِ آتش کرنے سمیت پاکستانی فوج کے سابق اہلکاروں اور انجینئرز کو حراست میں لینے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بیان میں کہا گیا کہ 18 نومبر کو چاغی، دالبندین میں خرگوشکان کے مقام پر سرمچاروں نے استحصالی کمپنی کی سائٹ پر کنٹرول حاصل کیا جہاں بلوچ وسائل کی لوٹ مار کے لیئے مائننگ کی جا رہی تھی۔ سرمچاروں نے سائٹ پر موجود تمام بھاری مشینری و سامان کو نذرِ آتش کر دیا جبکہ سائٹ کو سکیورٹی فراہم کرنے والے قابض فوج کے سابق اہلکاروں ثواب جان سکنہ میانوالی، پنجاب، ساحل محمد سکنہ دریائی، پشاور، مبارک خان سکنہ اوستہ محمد، بلوچستان اور سندھ رینجرز کے سابق اہلکار عبدالمرجان سکنہ میانوالی، پنجاب کو حراست میں لے کر سولہ ہتھیار اور دیگر جنگی سامان تحویل میں لے لیا۔ سرمچاروں نے سائٹ پر موجود ایک جیولوجسٹ (ماہرِ ارضیات) سمیت کمپنی کے مزید تین اہلکاروں کو بھی حراست میں لیا جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔ #SangarNews #BLA #Balochistan dailysangar.online/80324/
9
4
52
16,282
بلوچ نیشنل موومنٹ (بی این ایم) نے کیچ گوادر ھنکین کے دائرہ کار میں دو مختلف مقامات پر یوم شہداء کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جس میں مقررین نے بلوچ شہداء کی قربانیوں کی قیمت بلوچستان کی آزادی قرار دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ #SangarNews #Balochistan #13NovBalochMartyrsDay #BNMinGwader #BNMinKech dailysangar.online/80322/
9
1,678
پولیس کے مطابق جعفرآباد بی اینڈ آر بلڈنگ کے ایگزیکٹو انجنیئر عتیق الرحمن بلوچ کو ڈیرہ اللہ یار سے سبی جاتے ہوئے نا معلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر کچھی کے علاقے پولیس تھانہ حاجی شہر کی حدود مین قومی شاہراہ لمجی کے مقام پر ان کو سرکاری گاڑی اور ڈرائیور سمیت اغواءکرلیا گیا۔ #SangarNews #dailysangar #Balochistan #Kidnapping dailysangar.online/80320/
2
2,449