DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) header
DTE PUNJAB DSD (@DsdDte) profile picture

Work For Education

🫀
Joined September 2020
Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)Photo by DTE PUNJAB DSD (@DsdDte)
پاکستان میں ڈگری ویریفکیشن پر نظرِ ثانی کی ضرورت ہیں بطور گریجویٹس ہم یہ توقع رکھتے ہیں کہ ہماری یونیورسٹیاں کی ڈگری ہماری محنت اور کامیابی کی پہچان ہو۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ ڈگری ویریفکیشن کا عمل ایک طویل، مہنگا اور مشکل سلسلہ بن چکا ہے جو طلبہ کو ذہنی اور مالی طور پر متاثر کرتا ہے۔ سب سے پہلے یونیورسٹی ڈگری جاری کرتی ہے جس پر کنٹرولر امتحانات اور وائس چانسلر کے دستخط ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود وہی ڈگری دوبارہ ویریفکیشن کے لیے یونیورسٹی بھیجی جاتی ہے، پھر ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کو تصدیق کے لیے بھیج دی جاتی ہے، اور آخر میں وزارتِ خارجہ (MOFA) سے اٹیستیشن کروائی جاتی ہے تاکہ HEC کی مہر کی بھی تصدیق ہو سکے۔ ہر مرحلے پر اضافی فیس، تاخیر اور غیر ضروری مشکلات طلبہ کا انتظار کر رہی ہوتی ہیں۔ یہاں ایک سنجیدہ سوال پیدا ہوتا ہے: جب ڈگری پہلے ہی تسلیم شدہ ادارے جاری کرتے ہیں تو طلبہ کو بار بار اس کی اصلیت ثابت کرنے کے لیے ادائیگی کیوں کرنی پڑتی ہے؟ پاکستان کو ایک ون ونڈو اور سادہ ویریفکیشن سسٹم کی ضرورت ہے جو تکرار کو ختم کرے، وقت اور پیسہ بچائے اور نظام پر اعتماد بحال کرے۔ ڈگری ویریفکیشن کو آسان بنا کر ہم نہ صرف گریجویٹس کو بااختیار بنا سکتے ہیں بلکہ اپنے تعلیمی نظام کی ساکھ کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں۔ اگر آپ واقعی نظام میں تبدیلی چاہتے ہیں تو اس پوسٹ کو repost کریں اور ہماری آواز کو مضبوط بنائیں۔
122
1,072
45
2,035
134,229
مقابلہ نہ کر سکے تو مخالفت پر اُتر آئے! جب بیس روپے فیس لینے والے سرکاری معیاری سکولوں کا مقابلہ نہ کر سکے تو مخالفت کا راستہ اختیار کر لیا۔ الحمدللہ! پنجاب کے سرکاری سکول صرف تعلیم نہیں دیتے بلکہ بچوں کو بہترین سہولیات، معیاری تعلیم، اخلاقی تربیت، محبت اور بھرپور توجہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ یہاں بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت سازی، کردار سازی، صحت، خوراک اور بنیادی ضروریات تک کا خیال رکھا جاتا ہے۔ حکومتِ پنجاب بچوں کو مفت تعلیم کے ساتھ متعدد سہولیات فراہم کر رہی ہے تاکہ کوئی بچہ وسائل کی کمی کی وجہ سے تعلیم سے محروم نہ رہے۔ سرکاری سکولوں کی اصل طاقت ان کا معیار، اساتذہ کی محنت، بچوں سے محبت اور والدین کا اعتماد ہے۔ یاد رکھیے! مقابلہ ہمیشہ کارکردگی سے کیا جاتا ہے، مخالفت سے نہیں۔ ہمیں اپنے سرکاری تعلیمی اداروں پر فخر ہے۔ یہ ادارے قوم کے مستقبل کی تعمیر کر رہے ہیں۔ 🇵🇰💚 **سرکاری سکول — معیار بھی، کردار بھی، تربیت بھی!** #ProudToBePublicSchoolTeacher #PunjabSchools #QualityEducation #GovernmentSchools
4
2
10
2,282
جماعت دہم کا اسمارٹ سلیبس 2026-27 جاری! انگلش کے کل 10 یونٹس میں سے 3 یونٹس خارج کر دیے گئے ہیں. ❌ Unit 4: The Earth – Act Now for Tomorrow ❌ Unit 7: Time (Poem) ❌ Unit 10: The Three Questions اب طلبہ انگلش کے باقی 7 یونٹس کی تیاری کریں گے.
6
9
73
8,800
مجھ پے تنقید کرنے والے سن میں تیری بے بسی سمجھتا ہوں
5
16
39
2,036
ماشاءاللہ وہاڑی کا نہایت خوبصورت سکول اس کی خوبصورتی ضرور دیکھیں . پنجاب کے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ @MaryamNSharif کی قیادت میں ہر بچے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ #پنجاب_میں_تعلیمی_انقلاب
1
7
16
1,666
پنجاب کے سرکاری سکولوں میں معیاری تعلیم اور جدید سہولیات کی فراہمی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ @MaryamNSharif کی قیادت میں ہر بچے کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھی جا رہی ہے۔ #پنجاب_میں_تعلیمی_انقلاب
4
8
22
2,143
Zero Students & a Broken Schools to 500 Students, Modern Infrastructure, Chromebooks ! پروگرام کریں اس پر سماء ؟
58
112
3
229
3,072
Final Pak vs ind Well done team Pakistan Best of luck🥇✌️
9
1,870
کسی بھی عہدے کی اصل خوبصورتی صرف اختیار میں نہیں بلکہ لوگوں سے تعلق، ان کی بات سننے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے میں ہوتی ہے۔ ❤️ سر رانا سکندر حیات صاحب نے سوشل میڈیا کے ذریعے سرکاری سکولوں، اساتذہ کی محنت اور تعلیمی سرگرمیوں کو ایک نئی پہچان دینے کی کوشش کی ہے۔ ان کی جانب سے اساتذہ کی حوصلہ افزائی، سرکاری سکولوں کی مثبت سرگرمیوں کو نمایاں کرنے اور تعلیمی میدان میں جذبہ پیدا کرنے کے اقدامات قابلِ ذکر ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو کامیابی، عزت اور عوام کی خدمت کرنے کی مزید توفیق عطا فرمائے۔ آمین! ❤️ الحمدللہ! پنجاب کے سرکاری سکول صرف تعلیم ہی نہیں دیتے بلکہ بچوں کو بہترین سہولیات معیاری تعلیم اخلاقی تربیت، محبت شفقت اور بھرپور توجہ بھی فراہم کرتے ہیں۔ ہمیں اپنے سرکاری تعلیمی اداروں پر فخر ہے۔ یہ ادارے قوم کے معمار تیار کرنے بچوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور ان کے روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ یہاں محنتی اور مخلص اساتذہ اپنی لگن، خلوص اور انتھک محنت سے بچوں کو نہ صرف کتابی علم دیتے ہیں بلکہ انہیں ایک اچھا انسان ذمہ دار شہری اور باکردار فرد بننے کی تربیت بھی دیتے ہیں۔ سرکاری سکول اس بات کا ثبوت ہیں کہ بہترین تعلیم کے لیے مہنگی عمارتیں نہیں بلکہ مخلص اساتذہ، محنت محبت اور بہترین رہنمائی ضروری ہے۔ ہمیں فخر ہے کہ ہم سرکاری تعلیمی اداروں کا حصہ ہیں اور قوم کے مستقبل کو سنوارنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ سرکاری سکول — معیار بھی، کردار بھی، تربیت بھی! ہمارا فخر، ہماری پہچان سرکاری سکول اور ان کے قابلِ فخر اساتذہ! GGPS DHERI BAKRALA #ProudToBePublicSchoolTeacher #PunjabSchools #QualityEducation #GovernmentSchools #PublicEducation #DedicatedTeachers
1
2
10
1,442
پڑھے لکھے پنجاب سے ایک سکول کی جھلکی اگر آپ کو لگے کہ صرف ایک سکول کیوں تو فیسبک پیج dte punjab dsd پر آپ کو ہزاروں وڈیوز اور تصاویر مل جائیں گی جو اساتذہ روزانہ اپنا کام شئیر کرتے ہیں
4
8
2,811
🌟 پنجاب میں تعلیمی اصلاحات — پروپیگنڈے کا جواب عملی کارکردگی سے! محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور محترم وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی قیادت میں پنجاب کا شعبۂ تعلیم متعدد اصلاحاتی اقدامات سے گزر رہا ہے۔ بعض میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے محکمہ تعلیم اور وزیر تعلیم پر تنقید کی جا رہی ہے۔ آئیے پنجاب حکومت کے اہم تعلیمی اقدامات پر نظر ڈالیں: 🏫 اسکولوں کی ترقی اور بنیادی سہولیات 1. School Meal Programme: بچوں کو غذائیت سے بھرپور دودھ اور خوراک کی فراہمی۔ 2. Additional Classrooms: ہزاروں اضافی کلاس رومز کی تعمیر۔ 3. Boundary Walls: اسکولوں کی چار دیواری کی تعمیر اور مرمت۔ 4. Missing Facilities: واش رومز، صاف پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی۔ 5. School Management Councils (SMCs): اسکولوں کی سطح پر ترقیاتی کاموں اور مالی اختیارات کو مؤثر بنانا۔ 6. School Budget: Non-Salary Budget میں بہتری اور بجلی سمیت یوٹیلیٹی اخراجات کے لیے مالی معاونت۔ 7. Safe Schools: خطرناک عمارتوں کی نشاندہی اور طلبہ کے تحفظ کے اقدامات۔ 8. Furniture & Beautification: فرنیچر، صفائی، شجرکاری اور اسکولوں کی خوبصورتی۔ 👨‍🏫 اساتذہ اور تعلیمی معیار 9. STI Recruitment: اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے School Teacher Interns کی بھرتی اور تعیناتی۔ 10. Teacher Training: اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت اور جدید تدریسی مہارتوں کا فروغ۔ 11. Literacy & Numeracy: ابتدائی جماعتوں میں پڑھنے، لکھنے اور حساب کی بنیادی صلاحیتوں کو بہتر بنانا۔ 12. Spoken English: طلبہ کی انگریزی بولنے اور ابلاغی صلاحیتوں میں بہتری۔ 13. Quality Education: طلبہ کی حقیقی Learning، تعلیمی معیار اور نتائج پر توجہ۔ 💻 جدید تعلیم اور ٹیکنالوجی 14. AI in Education: تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت کا فروغ۔ 15. IT, STEAM & Robotics Labs: جدید سائنس اور ٹیکنالوجی کی سہولیات۔ 16. Schools of Eminence: سرکاری اسکولوں کو جدید اور معیاری تعلیمی اداروں میں تبدیل کرنے کا وژن۔ 17. Digital Monitoring: SIS، Online Attendance اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ کے ذریعے جواب دہی۔ 🎓 طلبہ کے لیے تعلیمی مواقع 18. Honhaar Scholarship: باصلاحیت طلبہ کے لیے اعلیٰ تعلیم کے وظائف۔ 19. CM Punjab Laptop Scheme: طلبہ کو جدید لیپ ٹاپ کی فراہمی۔ 20. Rehmat-ul-Lil-Alameen Scholarship: اعلیٰ تعلیم کے لیے مالی معاونت۔ 21. PEEF Scholarships: مستحق اور میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ کی معاونت۔ ⚽ کھیل اور نوجوانوں کی ترقی 22. Sports Talent Hunt: اسکولوں سے کھیلوں کے ٹیلنٹ کی تلاش اور حوصلہ افزائی۔ 23. PCB Talent Hunt Programme: نوجوان کرکٹرز کو آگے بڑھنے کے مواقع۔ 24. Student Development: کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے طلبہ کی جسمانی، ذہنی اور سماجی نشوونما۔ 🌹 محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کی قیادت میں جاری تعلیمی اصلاحات کے لیے خراجِ تحسین۔ Better Schools • Better Teachers • Better Learning • Better Punjab پنجاب کے بچوں کا روشن مستقبل، ہماری مشترکہ ذمہ داری! #MaryamNawazSharif #RanaSikandarHayat #SchoolEducationDepartmentPunjab #EducationReforms #SchoolMealProgramme #STIRecruitment #HonhaarScholarship #LaptopScheme #SchoolsOfEminence #QualityEducation #FocusOnQualityEducation @RanaSikandarH
10
11
2
34
4,387
FAKE Propaganda Exposed
2
2
12
1,792
جب بن سکی نہ بات کوئی ہیر پھیر سے کتے لڑا دیے گئے جنگل کے شیر سے 🦁
🤖 Made with AI
12
16
1
58
3,392
ایک خاص پروپیگنڈا کے تحت ن لیگ کے وزیروں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ پہلے سی ایم پھر رانا سکندر ۔ پنچاب کی ترقی کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہی۔ یہ دو وہ لوگ ہیں جن کے کاموں کی تعریف ہر صوبے کے وزیر کرتے ہیں ۔ مگر ایک مخصوص چینل کی طرف سے پروپیگنڈا افسوسناک ہے
22
38
4
135
14,483
نواز شریف سکول آف ایمننس فیز 𝟯 ہر بچہ، ہر خواب، تعلیم سے روشن ہوگا پنجاب وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے تحت پنجاب بھر میں جدید تعلیمی اداروں کے قیام کا عمل جاری ہے، جس کا مقصد معیاری اور جدید تعلیم ہر طالب علم تک پہنچانا ہے۔ کون لوگ یا ادارے سکول حاصل کرنے کے اہل ہیں؟ - 𝗬𝗼𝘂𝗻𝗴 𝗘𝗻𝘁𝗿𝗲𝗽𝗿𝗲𝗻𝗲𝘂𝗿 𝗚𝗿𝗼𝘂𝗽 - 𝗜𝗻𝗱𝗶𝘃𝗶𝗱𝘂𝗮𝗹𝘀 - 𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗮𝗹 𝗖𝗵𝗮𝗶𝗻𝘀 - 𝗘𝗱-𝗧𝗲𝗰𝗵 𝗙𝗶𝗿𝗺𝘀 - 𝗡𝗼𝗻-𝗚𝗼𝘃𝗲𝗿𝗻𝗺𝗲𝗻𝘁𝗮𝗹 𝗢𝗿𝗴𝗮𝗻𝗶𝘇𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 / 𝗖𝗶𝘃𝗶𝗹 𝗦𝗼𝗰𝗶𝗲𝘁𝘆 𝗢𝗿𝗴𝗮𝗻𝗶𝘇𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 (𝗡𝗚𝗢𝘀 / 𝗖𝗦𝗢𝘀) - 𝗗𝗲𝗴𝗿𝗲𝗲 𝗔𝘄𝗮𝗿𝗱𝗶𝗻𝗴 𝗜𝗻𝘀𝘁𝗶𝘁𝘂𝘁𝗲𝘀 / 𝗨𝗻𝗶𝘃𝗲𝗿𝘀𝗶𝘁𝗶𝗲𝘀 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 𝟭𝟬 دسمبر 𝟮𝟬𝟮𝟲 اہم نوٹ: درخواستوں کی ہارڈ کاپی کی ضرورت نہیں ہے۔ درخواست گزاروں کے لیے لازم ہے کہ مطلوبہ دستاویزات آن لائن پورٹل پر بروقت اپ لوڈ کریں۔ درج ذیل پورٹل پر درخواست اپ لوڈ ہوگی: nsse.pefsis.edu.pk/ مزید تفصیلات، تحصیلوں کی فہرست اور 𝗧𝗢𝗥𝘀 کے لیے: pef.edu.pk/ #𝗡𝗦𝗦𝗘 #𝗡𝗮𝘄𝗮𝘇𝗦𝗵𝗮𝗿𝗶𝗳𝗦𝗰𝗵𝗼𝗼𝗹𝗢𝗳𝗘𝗺𝗶𝗻𝗲𝗻𝗰𝗲 #𝗦𝗰𝗵𝗼𝗼𝗹𝗢𝗳𝗘𝗺𝗶𝗻𝗲𝗻𝗰𝗲 #𝗣𝘂𝗻𝗷𝗮𝗯𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻𝗙𝗼𝘂𝗻𝗱𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻 #𝗣𝗘𝗙 #𝗠𝗮𝗿𝘆𝗮𝗺𝗡𝗮𝘄𝗮𝘇𝗦𝗵𝗮𝗿𝗶𝗳 #𝗤𝘂𝗮𝗹𝗶𝘁𝘆𝗘𝗱𝘂𝗰𝗮𝘁𝗶𝗼𝗻
11
75
2
133
4,152
اپنے پیسوں کا غرور اپنے گھر رکھیں یہ لوگ! نہ ڈریں گے اور نہ ہی جھکیں گے-
سما چینل کی ستھرا پنجاب پروگرام میں ٹھیکیداروں کے ذریعے فراڈ کرنے کی کوشش روکنے پر بلیک میلنگ شروع ہوئی جس کو خاطر میں نہیں لایا گیا اور اب بڑھتے بڑھتے حالت یہ ہوگئی ہے کہ پنجاب حکومت کے خلاف ایک منظم پراپیگنڈا چل رہا ہے،پنجاب حکومت اور وزیر اعلی کی کوریج کئی مہینوں سے روکی گئی ہے ایک بات طے ہے کہ بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے اور ناہی کسی کے کاروبار کا تحفظ کریں گے
85
160
20
454
12,117
ایک مخصوص ٹی وی چینل آج سے محکمہ تعلیم پنجاب کو ٹارگٹ کرے گا! چھوٹی سوچ پرافسوس رہے گا - تعلیم کو سیاست سے پاک رہنے دیں - ڈرنے والا بالکل نہیں ہوں- ڈٹ کر سچ بولتا رہوں گا!
157
311
51
1,142
104,201
پنجاب: سرکاری و پرائیویٹ اسکولوں کے تفریحی دوروں 🪂 کے لیے نئی حفاظتی ہدایات جاری محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری اور نجی سکولوں کے آؤٹ ڈور ٹرپس اور تفریحی و تعلیمی دوروں🧗 کے لیے نئی حفاظتی ہدایات جاری کر دی ہیں، جن کا مقصد طلبہ کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانا ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ طلبہ کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق خراب موسم میں رات کے وقت ہائی ویز اور پہاڑی علاقوں میں سفر پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کسی بھی تعلیمی یا تفریحی دورے سے قبل متعلقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی سے منظوری لینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اہم ہدایات درج ذیل ہیں: 💠 دورے سے قبل والدین کی تحریری اجازت اور ایمرجنسی رابطہ نمبرز حاصل کرنا لازمی ہوگا۔ 💠 دورے کا مکمل شیڈول، طلبہ کی فہرست اور ٹرانسپورٹ کی تفصیلات متعلقہ اتھارٹی کو فراہم کرنا ہوں گی۔ 💠 ہر 15 طلبہ کے لیے ایک استاد کی نگرانی لازمی ہوگی۔ 💠 طالبات کے ہمراہ سینئر خاتون ٹیچر کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی۔ 💠 صرف فٹنس سرٹیفکیٹ اور کمرشل پرمٹ رکھنے والی گاڑیاں استعمال کی جا سکیں گی۔ 💠 طلبہ کے لیے اسکول شناختی کارڈ ساتھ رکھنا لازمی ہوگا، جس پر ایمرجنسی رابطہ نمبر اور بلڈ گروپ درج ہوگا۔ 💠 اسکول عملے کو فرسٹ ایڈ کٹ اور طلبہ کی طبی معلومات کا ریکارڈ ساتھ رکھنا ہوگا۔ 💠 طلبہ کو غیر منظور شدہ مقامات پر جانے یا گروپ سے الگ ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ 💠 تمباکو، ہتھیار اور دیگر خطرناک اشیاء ساتھ لے جانے پر پابندی ہوگی۔ 💠دورے کے اختتام پر طلبہ سے رپورٹ، پراجیکٹ یا پریزنٹیشن جمع کروائی جائے گی۔
2
4
55
13,849
10
34
3
88
3,714
عنوان: بچوں کے مستقبل اور تاجروں کے روزگار کا تحفظ: اسکول مافیا کی اجارہ داری، مونوگرام والی گھٹیا و مہنگی کاپیوں کی جبری فروخت کے خاتمے اور پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے سستے نصاب کے نفاذ کے لیے ہنگامی درخواست۔ جناب عالی انتہائی ادب کے ساتھ گزارش ہے کہ نجی تعلیمی اداروں (اسکول مافیا) اور بیرونی پبلشرز کے گٹھ جوڑ نے تعلیم کو عام کرنے کے بجائے اسے ایک خالص لوٹ مار کا دھندہ بنا دیا ہے۔ اس مافیا نے غریب والدین پر پڑھائی کا بوجھ ڈالنے اور مقامی دکانداروں کا کاروبار تباہ کرنے کے لیے نئے ہتھکنڈے اپنا لیے ہیں۔ اس سنگین مسئلے کے مستقل حل اور مارکیٹ میں مونوپولی ختم کرنے کے لیے درج ذیل ٹھوس حقائق اور مطالبات پیشِ خدمت ہیں: 1. مونوگرام والی گھٹیا کاپیوں کا دھندہ اور بلیک میلنگ: اسکول انتظامیہ والدین کو مجبور کرتی ہے کہ وہ صرف اسکول کے مخصوص مونوگرام والی کاپیاں ہی خریدیں۔ ان کاپیوں میں انتہائی تھرڈ کلاس اور ناقص معیار کا پیپر (صفحہ) استعمال کیا جاتا ہے، لیکن مونوگرام کی آڑ میں ان کے ریٹ من مرضی کے (مارکیٹ سے تین گنا مہنگے) وصول کیے جاتے ہیں۔ 2. والدین کو کاپیوں کے انتخاب کی آزادی: قانون بنایا جائے کہ اسکول انتظامیہ کاپیوں پر اپنے مونوگرام کی شرط فوری ختم کرے۔ مارکیٹ میں ہر دکاندار کے پاس اچھے اور نارمل صفحے والی سستی کاپیاں موجود ہوتی ہیں۔ یہ والدین کا حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے بجٹ کے مطابق کھلی مارکیٹ سے جو مرضی کاپی خریدیں۔ اگر ایک غریب بندہ اپنے بچوں کو پڑھانا چاہتا ہے، تو اسکول انتظامیہ کو کوئی حق نہیں کہ وہ دخل اندازی کرے اور مہنگے یا مخصوص صفحات والی کاپیاں خریدنے پر مجبور کرے۔ 3. پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ (PTBB) نیشنل بک فاؤنڈیشن بمقابلہ مہنگا پرائیویٹ نصاب: اصل فوکس اس معیاری مواد (Content) پر ہونا چاہیے جو حکومت فراہم کر رہی ہے تاکہ بچوں کو سستی اور زیادہ سے زیادہ تعلیم ملے۔ وہی کورس اور وہی سبق جو پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ /نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کتابوں میں انتہائی سستے داموں مل جاتا ہے، یہ مافیا نجی پبلشرز کے ساتھ ملی بھگت کر کے اسی چیز کو چمکدار سرورق کے ساتھ ہزاروں روپے مہنگا بیچ رہا ہے، جو کہ صریحاً ظلم ہے۔ 4. جب سپلائی اوپن ہوگی تو کوئی بھی دکاندار یا اسکول انتظامیہ ریٹ میں چیٹنگ (بلیک میلنگ) نہیں کر سکے گی اور مارکیٹ میں صحت مند مقابلہ پیدا ہوگا۔ 5. دو ماہ قبل نصاب کی حکومتی منظوری اور پبلک ڈسپلے: ہر نجی اسکول نئے تعلیمی سال کے آغاز سے ٹھیک دو ماہ پہلے اپنا پورا سلیبس محکمہ تعلیم سے منظور کروانے کا پابند ہو۔ منظوری کے فوراً بعد یہ سلیبس اسکول کے نوٹس بورڈ اور باہر گیٹ پر نمایاں طور پر آویزاں کیا جائے، تاکہ عام دکاندار بروقت اسٹاک منگوا سکیں اور والدین کو آخری وقت پر پریشانی نہ ہو۔ 6. خلاف ورزی پر اسکول سیل اور لائسنس کی منسوخی: ایک بار نصاب آویزاں ہونے کے بعد اس میں تبدیلی کی بالکل اجازت نہ ہو۔ جو اسکول مونوگرام والی کاپیاں زبردستی بیچتا ہوا پکڑا جائے، آخری وقت پر نصاب بدلے، یا اسکول کے اندر دکان کھولے، اس کا رجسٹریشن لائسنس فوری منسوخ کر کے اسکول کو سیل (Lock) کیا جائے۔ -7بہانے بازی کا قبل از وقت خاتمہ (فوری نوٹسز کا اجراء): ابھی نیا تعلیمی سیشن شروع ہونے میں کافی وقت باقی ہے۔ اسکول انتظامیہ اور بک پبلشرز کا یہ روایتی بہانہ ہوتا ہے کہ "اب تو وقت کم رہ گیا ہے اور ہم نے کتابیں یا کاپیاں چھپوا لی ہیں اس لیے اب تبدیلی ممکن نہیں"۔ لہٰذا ہمارا مطالبہ ہے کہ محکمہ تعلیم اسی وقت (ابھی سے) تمام نجی اسکولوں اور پبلشرز کو سخت وارننگ نوٹسز جاری کرے تاکہ وہ بروقت حکومتی پالیسی کے مطابق انتظام کر لیں اور بعد میں ان کے پاس آخری وقت پر وقت کی تنگی یا ایڈوانس چھپائی کا کوئی بہانہ اور عذر باقی نہ رہے۔ 📋 اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے ہماری تجاویز (Suggestions): • "ون بک، ون پیپر" پالیسی: حکومت نجی اسکولوں کے لیے بھی پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ /نیشنل بک فاؤنڈیشن کی کتب کو لازمی قرار دے اور مونوگرام والی کاپیوں پر قانونی پابندی عائد کرے۔ • ضلعی مانیٹرنگ ڈیسک کا قیام: اسسٹنٹ کمشنر (AC) کی سربراہی میں ایک خصوصی "کتب و اسٹیشنری مانیٹرنگ کمیٹی" بنائی جائے، جس میں مقامی تاجر برادری (بک سیلرز ایسوسی ایشن) کے نمائندے بھی شامل ہوں تاکہ اسکولوں کی خفیہ بلیک میلنگ پر نظر رکھی جا سکے۔ جناب عالی ! اگر اس وقت تعلیمی سیشن شروع ہونے سے قبل ان تجاویز اور قوانین پر سختی سے عمل درآمد کروا دیا جائے، تو اسکول مافیا کی یہ لوٹ مار ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائے گی۔ غریب والدین اور ہزاروں مقامی دکانداروں کا مستقبل آپ کے ایک جرات مندانہ فیصلے سے جڑا ہوا ہے۔
2
2
15
3,001
📢 پریس ریلیز | اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب اسکول ٹرپس اور عمارتوں کی حفاظت کے حوالے سے اہم فیصلے: سیکرٹری اسکول ایجوکیشن میڈم صاحبزادی وسیمہ عمر کی زیرِ صدارت اہم اجلاس سیکرٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب، میڈم صاحبزادی وسیمہ عمر نے DPIs اور تمام اضلاع کے CEOs کے ساتھ ایک اہم اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق طلبہ کا تحفظ اور سلامتی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس کی اہم ہدایات: 🔹 اسکول ٹرپس کے لیے سخت SOPs: * ٹرپ کے لیے پیشگی منظوری اور مقررہ طلبہ-استاد تناسب کو لازمی قرار دے دیا گیا۔ * گاڑیوں کی فٹنس اور تمام ضروری دستاویزات کی تصدیق کے بغیر ٹرپ کی اجازت نہیں ہوگی۔ * طالبات کے سیکیورٹی انتظامات پر خصوصی توجہ اور ٹرپ کے بعد رپورٹنگ کا نظام قائم کیا جائے گا۔ 🔹 عمارتوں کی حفاظت اور استعمال: * اسکول عمارتوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس صرف متعلقہ اور مجاز اداروں سے حاصل کیے جائیں گے۔ * اسکول کی عمارتوں کو کسی بھی نجی تقریب کے لیے استعمال کرنے پر مکمل پابندی ہوگی۔ ہماری ترجیح: محفوظ تعلیمی ماحول اور طلبہ کا روشن مستقبل!
1
7
74
23,992