Faisal Kamal Pasha (@FPasha807) header
Faisal Kamal Pasha (@FPasha807) profile picture

Reporter WE NEWS. Journalism with The News, Dunya TV as Supreme Court correspondent,,, Don't Like Cliché,,Like to be original https://teapawt.org/t.co/PoO4VI1p9h

Pakistan
Joined July 2011
Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)Photo by Faisal Kamal Pasha (@FPasha807)
Faisal Kamal Pasha retweeted
پاکستان کی صدارت میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کا آج آخری دن ۔ مکمل تفصیلات جانیے فیصل کمال پاشا کی اس رپورٹ میں۔ @FPasha807
1
2
242
Faisal Kamal Pasha retweeted
اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کا 30واں اجلاس، اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کریں گے مزید بتا رہے ہیں فیصل کمال پاشا اپنی اس رپورٹ میں @FPasha807
1
3
384
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان نے بعض رہنماؤں کو نئی ذمہ داریاں دی ہیں، تاہم پارٹی میں فوری طور پر کوئی بڑی تنظیمی تبدیلی نہیں ہوئی۔ پیر کو پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں عمران خان کی ہدایات اور آئندہ سیاسی و پارلیمانی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا، بیرسٹر علی ظفر @FPasha807 @SyedAliZafar1
1
6
198
Faisal Kamal Pasha retweeted
پی ٹی آئی نے مجوزہ 28ویں آئینی ترمیم کو نہ قبول کیا ہے، نہ مسترد؛ تفصیلات سامنے آنے پر جائزہ لیں گے۔ نئے صوبوں کے قیام کے حامی ہیں، مگر بنیاد نسلی یا لسانی نہیں، انتظامی ہونی چاہیے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
3
155
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان نے جے یو آئی کے ساتھ پارلیمانی اتحاد کی توثیق کی ہے۔ پارلیمنٹ سے باہر سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا اختیار تحریک تحفظ آئین پاکستان کو دیا گیا ہے؛ کسی مخصوص جماعت سے مذاکرات پر پابندی نہیں، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
1
200
Faisal Kamal Pasha retweeted
190 ملین پاؤنڈ کیس میں تاخیر کی ایک بڑی وجہ عمران خان کی وکلا سے ملاقات نہ ہونا تھی۔ حالیہ ملاقات میں ضروری ہدایات مل گئی ہیں؛ اب لطیف کھوسہ اور سلمان صفدر دیگر قانونی ماہرین کی معاونت سے مقدمے کی پیروی آگے بڑھائیں گے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
1
206
Faisal Kamal Pasha retweeted
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور صوبائی حکومت کی بحالی کے معاملے پر عمران خان نے قانونی راستہ اختیار کرنے اور عدالتوں میں پارٹی کے مؤقف کا دفاع جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
3
191
Faisal Kamal Pasha retweeted
عمران خان کی وکلا سے ملاقات اور بہنوں کی رہائی خوش آئند ہے، تاہم اسے حکومتی اعتماد سازی قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔ ملاقات عدالتی حکم پر ہوئی، بہنوں کی رہائی کو حکومتی رعایت نہیں سمجھنا چاہیے، بیرسٹر علی ظفر @SyedAliZafar1 @FPasha807
1
4
231
Faisal Kamal Pasha retweeted
بھارت کی پالیسی یہ ہے کہ وہ دنیا کی تمام سپر پاورز سے فائدہ اٹھائے، لیکن وہ ایسا نہیں کر سکتا کیونکہ وہاں کے لوگ بہت تنگ نظر ہیں۔ چینی ٹیکنالوجی بھارتی مارکیٹ کے لیے انتہائی موزوں ہے۔ چینی کمپنیوں نے بھارتی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات کو مقامی ضروریات کے مطابق ڈھالنے میں بھی کردار ادا کیا، لیکن اس کے باوجود بھارت نے چینی سرمایہ کاری کے خلاف اقدامات کیے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
10
375
Faisal Kamal Pasha retweeted
چین پاکستان اقتصادی راہداری بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا فلیگ شپ منصوبہ ہے اور پاکستان اس منصوبے کے حوالے سے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے۔ سی پیک کے تحت شاہراہوں سمیت متعدد منصوبوں پر پیش رفت ہوئی ہے، تاہم اس پیش رفت کا تسلسل ملک کی سیکیورٹی صورتِ حال سے جڑا ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز اپنا کام کر رہی ہیں اور میرے خیال میں اب حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
9
269
Faisal Kamal Pasha retweeted
چین نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوشش کی ہے، لیکن بھارت چین کو اپنا سب سے بڑا دشمن سمجھتا ہے۔ گزشتہ دو برسوں میں چین اور بھارت کے تعلقات میں کچھ بہتری آئی ہے، جس کی وجہ امریکا کے ساتھ بھارت کے تعلقات میں خرابی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
2
178
Faisal Kamal Pasha retweeted
وسط مدتی انتخابات کے بعد ٹرمپ کو اپنی خارجہ پالیسی، بالخصوص مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی کے معاملے پر، محتاط رویہ اختیار کرنا ہوگا۔ اگر امریکا مشرقِ وسطیٰ میں اپنے فوجی اڈوں کی دوبارہ تعمیر یا بحالی سے گریز کرتا ہے اور خطے میں اپنی فوجی موجودگی کم کرتا ہے تو اسرائیل کو حاصل امریکی حمایت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
1
204
Faisal Kamal Pasha retweeted
پاکستان مسلم دنیا میں ایک قائدانہ حیثیت رکھتا ہے اور اس نے ہمیشہ اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ مشرقِ وسطیٰ کے مسائل کی ایک بڑی وجہ خطے کے ممالک کے درمیان نااتفاقی ہے۔ اگر یہ ممالک متحد ہو کر کام کریں تو وہ اسرائیل کا بہتر طریقے سے مقابلہ کر سکتے ہیں۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
4
203
Faisal Kamal Pasha retweeted
چین کی پالیسی امریکا کی پالیسی سے بہت مختلف ہے۔ اگر مستقبل میں چین سپر پاور بن بھی جاتا ہے تو بھی وہ تمام چھوٹے بڑے اور امیر غریب ممالک کو برابر ہی سمجھے گا۔ چین دنیا کے مشترکہ مستقبل اور ترقی پر یقین رکھتا ہے اور اس کی توجہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود اور ان کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے پر مرکوز ہے۔پروفیسر ڈاکٹر چینگ شژونگ @FPasha807
1
1
5
293
Faisal Kamal Pasha retweeted
سندھ طاس معاہدے کے معاملے کو پاکستان کے لیے عالمی فورمز پر اٹھانا ضروری تھا اور پاکستان اس سلسلے میں اپنا مؤقف پیش کر چکا ہے،پاکستان کو جائزہ لینا چاہیے کہ اس معاملے پر کون سے قانونی آپشنز دستیاب ہیں اور کن بین الاقوامی فورمز سے رجوع کیا جا سکتا ہے تاکہ بھارت پر دباؤ ڈالا جا سکے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان دوطرفہ مذاکرات کی بحالی کے فی الحال کوئی آثار نظر نہیں آتے، اس لیے قانونی راستوں پر توجہ دینا زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی @FPasha807 @LodhiMaleeha
1
1
197
Faisal Kamal Pasha retweeted
امریکا افغانستان کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ ہے۔ مارکو روبیو کے بیان کو محض ایک عمومی سفارتی مؤقف کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ اس سے یہ نتیجہ اخذ نہیں کیا جا سکتا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے عملی کردار ادا کرے گا۔ اس وقت امریکا کی تمام تر توجہ ایران پر مرکوز ہے اور افغانستان میں اس کی کوئی خاص دلچسپی دکھائی نہیں دیتی۔ چین کے افغان طالبان حکومت کے ساتھ روابط موجود ہیں، اس لیے وہ اس معاملے میں کردار ادا کر سکتا ہے،ڈاکٹر ملیحہ لودھی @FPasha807 @LodhiMaleeha
2
3
544
Faisal Kamal Pasha retweeted
روس بھی پاک افغان تعلقات میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے مسائل بنیادی طور پر دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہونے چاہییں۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات خراب ہونے کے باوجود سفارتی مشنز اور سفارت خانے کام کر رہے ہیں، اس لیے بات چیت کا راستہ موجود ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی @FPasha807 @LodhiMaleeha
1
4
225
Faisal Kamal Pasha retweeted
صدرڈونلڈ ٹرمپ کا اقوامِ متحدہ کے بارے میں رویہ پہلے ہی منفی رہا ہے اور ڈیموکریٹس کی انتخابی کامیابی کے بعد بھی اس میں تبدیلی کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس دونوں نے تسلیم کیا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی وجوہات میں اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تعلقات بھی شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ امریکی عوام کی ایک بڑی تعداد اسرائیل کے ساتھ امریکا کے تعلقات کو پسند نہیں کرتی۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی @FPasha807 @LodhiMaleeha
1
2
6
556
Faisal Kamal Pasha retweeted
اس وقت قطر، امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کے عمل میں زیادہ فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ قطر کے پاس ایران کے منجمد اثاثے ہیں، جو مذاکرات کے حوالے سے ایک اہم پہلو ہیں۔ اسی وجہ سے قطر اس وقت سفارتی عمل میں آگے ہے۔ تاہم، پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے جو کوششیں کی ہیں، ان کے نتیجے میں پاکستان کی عالمی حیثیت، تشخص اور جغرافیائی و سیاسی اہمیت میں اضافہ ہوا ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی @FPasha807 @LodhiMaleeha
3
17
806