Pinned Tweet
دست تعزیر چومنے والے
ہم ہیں زنجیر چومنے والے
یہ حقیقت پسند تھوڑی ہیں
تیری تصویر چومنے والے
#اردو_زبان
قادر مگسی کا سندھ کے صنعت کاروں اور سرمایہ داروں کو وفود بھیج کر دھمکی دینا کہ سندھ میں صوبے کی حمایت کی صورت میں ان کے کارخانے تباہ کر دیے جائیں گے، ان پر تالے لگا دیے جائیں گے اور انہیں دبئی منتقل ہونے پر مجبور کیا جائے گا، تو یہ محض کوئی سیاسی بیان نہیں بلکہ شہریوں کے معاشی حقوق، آزادیِ اظہار اور جان و مال کے تحفظ کے حوالے سے انتہائی سنگین معاملہ ہے۔
کیا قادر مگسی ریاست اور قانون سے بالاتر ہے؟ کیا سندھ میں تاجروں اور صنعت کاروں کے جان و مال، کاروبار اور آئینی حقوق کے تحفظ کی کوئی ذمہ داری ریاست پر عائد نہیں ہوتی؟
کیا سندھ میں اب کاروبار کرنے، سرمایہ کاری کرنے اور اپنی سیاسی رائے رکھنے کے لیے بھی کسی لسانی گروہ سے اجازت نامہ لینا پڑے گا؟ : کیا کر سندھ میں رہنے والے شہری آئینی حقوق رکھنے والے پاکستانی ہیں یا انہیں اپنی مرضی سے جینے کے لیے بھی قادر مگسی جیسے لوگوں سے اجازت لینی ہوگی؟
یہ منظر انتہائی تکلیف دہ اور شرم کا باعث ہے کہ کراچی بار ایسوسی ایشن جیسے بڑے قانونی ادارے کے صدر اور جنرل سیکریٹری ایک ایسے اجتماع کا حصہ بنے ہوئے ہیں جہاں پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ’’پاکستان نہ کھپے‘‘ کے نعرے لگ رہے ہیں۔
جن لوگوں کے کندھوں پر قانون کی حرمت، آئین کی بالادستی اور عدلیہ کے وقار کی ذمہ داری ہے، ان سے یہ توقع ہرگز نہیں کی جاتی کہ وہ ایسے اسٹیج پر موجود ہوں جہاں ملک کے وجود کو ہی چیلنج کیا جا رہا ہو۔
کیا ان حضرات کی موجودگی کراچی بار ایسوسی ایشن کی باضابطہ نمائندگی تھی؟ اگر نہیں، تو کون اس کی وضاحت کرے گا؟
عامر وڑائچ اور ارشد شر ! دونوں کی اس اجتماع میں موجودگی کی وضاحت کون دے گا؟ کیا انہوں نے ان پاکستان مخالف نعروں کی مخالفت کی؟ کیا انہوں نے اس اسٹیج سے واضح کیا کہ پاکستان کی سالمیت پر حملہ کسی صورت قابلِ قبول نہیں کرتے ؟
آئی جی سندھ، کراچی پولیس، سندھ پولیس اور پاکستان رینجرز آخر ان اداروں کی غیرتِ ریاست اور قانون کی عمل داری ایسے نعروں کو سن کر کہاں غائب ہو جاتی ہے؟
آخر یہ کیسا قانون ہے جس میں عام آدمی سے ایک ایک لفظ کا حساب لیا جاتا ہے، لیکن پاکستان مخالف حلقوں میں لگنے والے نعروں پر اداروں کے لب سِل جاتے ہیں؟
یہ تو وہ ہی بات ہو گئی کہ ڈاکوؤں کی محفل کا سرغنہ ایمانداری امانت و دیانت کا درس دینے کھڑا ہے ! 😂
بلاول زرداری صاحب نوجوانوں کو کرپشن سے پاک پاکستان کا خواب دکھا رہے ہیں! سبحان اللہ!
جس خاندان کی تین نسلیں اقتدار میں رہیں، جس کے نام کے ساتھ سوئس کمیشن اسکینڈل، سرے محل، جعلی بینک اکاؤنٹس، پارک لین اور توشہ خانہ جیسے تنازعات جڑے رہے، آج اسی خاندان کا چشم و چراغ کرپشن کے خلاف لیکچر دے رہا ہے!
بلاول صاحب! پہلے اپنے نانا، والدہ اور والد کے ادوارِ اقتدار پر اٹھنے والے سوالات کا جواب تو دے دیں۔ پھر نوجوانوں کو اکرپشن سے پاک پاکستان کے خواب کے بیچیئے ۔
دو ہزار روپے کے عوض صوبے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت میں ریلی اور نعرے ؟
ذرا سوچیں! جو لوگ سندھ کی غیرت، دھرتی سے محبت اور قوم پرستی کے بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں، کیا ان کے پاس عوام کو قائل کرنے کے لیے کوئی دلیل نہیں بچی کہ اب لوگوں کو دو ہزار روپے دے کر نعرے لگوانے پڑ رہے ہیں؟
سندھ کے نوجوانوں کو سمجھنا ہوگا کہ انہیں دو ہزار روپے کی خیرات نہیں، روزگار چاہیے! تعلیم چاہیے، علاج چاہیے، عزت کے ساتھ جینے کا حق چاہیے!
کئی دہائیوں سے اقتدار کے مزے لوٹنے والوں سے سوال ہے سندھ کو ترقی دینے کا وقت آیا تو خزانہ خالی ،مگر سیاسی ریلیوں کے لیے پیسہ کہاں سے آ جاتا ہے؟
دو ہزار روپے دے کر مجمع تو اکٹھا کیا جا سکتا ہے، مگر عوامی حمایت، سیاسی ساکھ اور سچائی نہیں خریدی جا سکتی۔ سندھ کے نام پر دکان چلانے والوں کو دوہزار روپے میں خریدے گئے نعروں کے بجائے اپنی کارکردگی کا اب حساب دینا ہوگا!
یہ ہے پیپلزپارٹی کے کارکن سہیل حسن اور پیپلزپارٹی کی وہ لسانی سیاسی ذہنیت جو سندھ میں برسوں سے لسانی تقسیم کی سیاست کو ہوا دیتی رہی ہے۔ یہ موصوف کراچی میں بسنے والے لوگوں کو فرماتے ہیں کہ بستر باندھو اور جاؤ انڈیا یہاں پر رہنے کا تمہارے کو کوئی حق نہیں ہے ہم نے آپ کو رہنے کے لیئے گھر دیئے ہم نے آپ کو روٹی کپڑا مکان دیا اب آپ کو حق نہیں ہے نکلو یہاں سے بھئی ۔
ایک طرف بلاول بھٹو تقریروں میں سندھ دھرتی، رواداری، بھائی چارے اور محبت کے نعرے لگاتے پھرتے ہیں تو دوسری طرف ان کے کارکنان کی کراچی میں آباد اردو بولنے والے پاکستانیوں کو دھمکیاں دیتے پھرتے ہیں کہ ’’بستر باندھو اور بھارت چلے جاؤ، تمہارا یہاں رہنے کا کوئی حق نہیں!‘‘
آخر یہ پیپلزپارٹی کے کارکنان کون ہوتے ہیں کسی پاکستانی کو اس کے اپنے ملک سے نکل جانے کا حکم دینے والے؟ کیا کراچی ان کے باپ کی جاگیر ہے؟ کیا سندھ کسی سیاسی جماعت کی وراثتی جائیداد ہے؟ اور کیا پیپلز پارٹی نے اپنے کارکنان کو یہ اختیار دے رکھا ہے کہ وہ دوسری زبان بولنے والوں کی شہریت اور وطن سے وابستگی کے سرٹیفکیٹ جاری کریں؟
بلاول صاحب آپ کی جماعت کے اس کارکن سہیل حسن کی آپ اور محترمہ آصفہ بھٹو کے ساتھ تصاویر بھی موجود ہیں۔ تصاویر یقیناً کسی بیان کی منظوری کا ثبوت نہیں، لیکن آپ سے سوال ضرور بنتا ہے کہ کیا آپ کی جماعت اس طرزِ فکر اس سوچ سے لاتعلقی اختیار کرے گی؟ کیا آپ اپنے کارکنوں کو بتائیں گے کہ اردو بولنے والے اسی سندھ کے شہری ہیں اور انہیں بھی برابر کے حقوق حاصل ہیں؟
کراچی میں ایک عام شہری ان حالات کی وجہ سے سخت جملہ بھی کہہ دے تو قانون حرکت میں آ جاتا ہے، لیکن جب یہ پیپلزپارٹی کے نسل پرست کارکنان کھلے عام پاکستان مخالف نعرے لگاتے ہیں شہری سندھ میں رہنے والے اردو اسپیکنگ کمیونٹی کو ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہیں ، ان کی شہریت اور حب الوطنی کو چیلنج کرتے ہیں تو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی زبان پر تالے کیوں لگ جاتے ہیں؟
@BBhuttoZardari @ABhuttoZardari
ذرا ان نعروں کو غور سے سنیے،یہاں کسی سیاسی جماعت یا حکومت پر تنقید نہیں ہو رہی، یہاں کسی پالیسی سے اختلاف نہیں کیا جا رہا، بلکہ پاکستان مخالف نعروں کے ساتھ کسی قوم کے نسب، پیدائش اور نسلوں کو گالی دی جا رہی ہے۔
یہ وہ لوگ ہیں جو خود کو دنیا کی مہذب ترین، پانچ ہزار سالہ قدیم تہذیب کا وارث قرار دیتے نہیں تھکتے۔ یہ کونسا تکبر ہے جو اپنی قوم کو دوسروں سے برتر اور دوسری قوم کو کمتر، حتیٰ کہ اس کے نسب کو بھی گالی سمجھتا ہے؟ اپنی نسل کو اعلیٰ اور دوسری نسل کو کمتر سمجھنے والو! تمہارا یہ نسلی غرور کسی تہذیب کی عظمت نہیں بلکہ کھلے نسلی تعصب، تنگ نظری اور دوسروں کو انسان برابر نہ سمجھنے والی متکبرانہ ذہنیت کا اظہار ہے۔
یہ ہے وہ تہذیبی برتری جس کا ڈھنڈورا پیٹا جاتا ہے؟ یہ ہے وہ تاریخی شعور جس پر اتنا غرور کیا جاتا ہے؟
پانچ ہزار سالہ تہذیب ہونے کا دعویٰ، مگر زبان پر دوسری قوم کے لیے نسلی گالیاں! اپنی شناخت کے لیے نعرے، مگر دوسری قوم کی شناخت کی تذلیل! اپنی قوم کے لیے عزت کا مطالبہ، مگر دوسروں کی نسلوں کو گالی دینے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوتی۔
ریاست کو واضح کرنا چاہیے کہ پاکستان مخالف سرگرمیوں اور نسلی نفرت انگیزی کے معاملے میں اس کا قانونی مؤقف کیا ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، خواہ کوئی کسی بھی قوم، جماعت یا نظریے سے تعلق رکھتا ہو۔
یہ الفاظ کسی لکھاری یا صاحبِ قلم کے نہیں، بلکہ پیپلز پارٹی کے درباری اور خوشامدی کا بیان زیادہ معلوم ہوتے ہیں ۔کس آسانی سے حقائق کو مسخ کر کے ایک مخصوص سیاسی بیانیے کو "سندھ کے عوام کی آواز" بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
سب سے پہلا سوال تو یہی ہے کہ یہ کس نے اور کب طے کر دیا کہ بلاول جو کچھ کہہ رہے ہیں، وہ پورے سندھ کے عوام کی زبان ہے؟ سندھ کے عوام کوئی یکساں رائے رکھنے والا ہجوم نہیں ہیں جن کا ٹھیکہ کسی ایک سیاسی خاندان یا اس کے حامیوں نے لے رکھا ہو۔ اپنی سیاسی وابستگی یا پسند کو پورے صوبے کی اجتماعی آواز قرار دینا حقائق سے آنکھیں چرانے کے مترادف ہے۔
دوسری اور اس سے بھی زیادہ سنجیدہ بات یہ ہے کہ "سندھ وطن" کی اصطلاح کس بنیاد پر استعمال کی جا رہی ہے؟ سندھ کب سے ایک الگ "وطن" بن گیا؟ ہمارا وطن پاکستان ہے، اور سندھ اس کا ایک صوبہ ہے۔ پاکستان کے علاوہ کون سا وطن ہے جس کی بات کی جا رہی ہے؟ ایسی اصطلاحات اور "تقسیم" یا "بنگالیوں والی کیفیت" جیسے تشبیہاتی اشارے محض جذبات بھڑکانے اور سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش ہیں، جن کے نتائج کا ادراک محترمہ درباری لکھاری کو بھی نہیں ۔
رہی بات عوام کے "اضطراب" کی، تو سندھ کے لوگ واقعی پریشان اور بے حال ہیں—مگر اس کی بڑی وجوہات میں برسوں کی حکمرانی، بدانتظامی، بنیادی مسائل اور پیپلز پارٹی کی کارکردگی سے پیدا ہونے والی مایوسی شامل ہے۔ زمینی حقائق اور عام آدمی کی اصل تکالیف کا اندازہ شاید ایوانوں اور بیانات کی دنیا میں بیٹھ کر نہیں لگایا جا سکتا۔
عوام کے ووٹوں کا حق نعروں اور جذباتی بیانیوں سے نہیں بلکہ عملی کارکردگی، انصاف اور احتساب سے ادا ہوتا ہے، محض ایک رہنما کے دفاع میں اسکی چمچہ گیری کرنے سے نہیں۔
نہیں
وہ اکیلا نہیں لڑ رہا
اسنےسندھ کے عوام کی زباں میں وہ بات کہی ہے جسکے لوگ منتظر تھے
انکے ووٹوں کا حق ادا کرنے کی کوشش کی ہےاسنے
سندھ وطن سے عوام کے عشق نے اسے مجبور کیا کہ وہ آتشِ نقوی میں کود پڑے
میڈیا کو اندازہ ہی نہیں کہ سندھ کے لوگ اس وقت کس اضطراب سے گزر رہے ہیں
سندھ والوں کی کیفیت اس وقت بنگالیوں والی ہے
میڈیا و نقوی کے لیے سندھ صوبہ ہے مگر سندھ والوں کے لیے یہ وطن ہے
وطن کی تقسیم کا خیال ایک الاؤ ہے
جس کی تپش میڈیا کو ابھی نظر نہیں آرہی
بلاول زرداری صاحب! دوسروں کی تاریخ گنوانے سے پہلے اپنے خاندان کی چار نسلوں کا حساب دے دیجیے!
آپ بڑے فخر سے فرماتے ہیں کہ ایم کیو ایم کی تاریخ ہتھیار اٹھانے کی ہے، جماعت اسلامی کی تاریخ تھنڈر اسکواڈ کی ہے، لیکن پیپلزپارٹی کی تاریخ میں تشدد، اسلحے اور دھمکیوں کی کوئی گنجائش نہیں۔دوسروں کی تاریخ یاد رکھنے کے ساتھ اپنے خاندان کی چار نسلوں کا ماضی بھی یاد رکھیے۔ تاریخ کا انتخابی مطالعہ کرکے دوسروں پر انگلی اٹھانا آسان ہے، مگر اپنے گریبان میں جھانکنا بھی ضروری ہے۔
سب سے پہلے آپ کے نانا ذوالفقار علی بھٹو!
جنہیں آپ جمہوریت کا سب سے بڑا علمبردار بنا کر پیش کرتے ہیں، وہ جنرل ایوب خان کی فوجی حکومت میں وزیر خارجہ اور کابینہ کے اہم رکن تھے۔ ایوب خان کو ڈیڈی کہنے کے حوالے سے بھی ان کی سیاسی تاریخ میں بحث موجود ہے۔ مخالفین انہیں ایوب خان کی آمریت کے سیاسی بوٹ پالش کرنے والا قرار دیتے رہے۔
1971 میں مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ کی واضح انتخابی اکثریت کے باوجود اقتدار منتقل نہ ہوسکا۔ بھٹو کی سیاسی حکمت عملی، یحییٰ خان کے فیصلوں اور فوجی آپریشن سمیت متعدد عوامل نے ملک کو سانحے سے دوچار کیا اور 16 دسمبر 1971 کو پاکستان دولخت ہوگیا۔
اس کے بعد یہی ذوالفقار علی بھٹو ملک کے پہلے سویلین چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنے۔ جس شخص کو آپ جمہوریت کی علامت کہتے ہیں، اس نے اقتدار مارشل لا کے تحت سنبھالا۔
اب آپ کے ماموں میر مرتضیٰ بھٹو اور شاہنواز بھٹو!
دونوں بھائی تنظیم الذوالفقار (Al-Zulfikar) کے قیام اور سرگرمیوں سے وابستہ رہے
2 مارچ 1981 کو پی آئی اے کی پرواز PK-326 اغوا ہوئی۔ مسافروں کو یرغمال بنایا گیا، طیارہ کابل اور پھر دمشق پہنچا اور پاکستانی سفارت کار میجر طارق رحیم کو اغوا کاروں نے قتل کردیا۔
صحافی اوون بینیٹ جونز کی کتاب The Bhutto Dynasty میں مرتضیٰ اور شاہنواز کے الذوالفقار سے تعلق، تنظیم کی مسلح سرگرمیوں اور ہائی جیکنگ کے منصوبے پر دونوں بھائیوں کی گفتگو کا ذکر موجود ہے۔
کیا یہ تاریخ بھی کسی مخالف جماعت نے لکھی ہے؟
پھر آپ کی والدہ بے نظیر بھٹو کے دورِ حکومت کی تاریخ!
27 مئی 1990، حیدرآباد کا پکا قلعہ!
پولیس آپریشن، فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت شہریوں کی ہلاکتیں اور خون میں ڈوبا پکا قلعہ۔ اس وقت وفاق میں آپ کی والدہ کی حکومت تھی۔
پھر 1996 میں آپ کے اپنے ماموں میر مرتضیٰ بھٹو کراچی میں پولیس مقابلے میں قتل ہوئے۔ اس واقعے کو ماورائے عدالت قتل قرار دینے کے الزامات سامنے آئے۔ یہ سب آپ کی والدہ کے دورِ اقتدار میں ہوا۔
اور 5 نومبر 1996 کو آپ کے نامزد کردہ صدر فاروق لغاری نے آئین کے آرٹیکل 58(2)(b) کے تحت بے نظیر بھٹو کی حکومت برطرف کردی۔ برطرفی کے اسباب میں بدعنوانی، اختیارات کے ناجائز استعمال، عدلیہ میں مداخلت اور کراچی میں ماورائے عدالت ہلاکتوں سمیت سنگین الزامات شامل تھے۔
جس حکومت کو آپ جمہوریت کا مثالی دور کہتے ہیں، اسے کسی فوجی آمر نے نہیں بلکہ آپ کے اپنے صدر نے برطرف کیا تھا۔
اب ذرا آپ کے والد آصف علی زرداری کی تاریخ بھی یاد کرلیجیے!
بلاول صاحب! آپ کے والد کا نام صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ نیدرلینڈز کی ایک تعلیمی نصابی کتاب میں بھی جگہ بنا چکا ہے۔
اس کتاب میں شامل مضمون کا عنوان تھا:
“Former Pakistani president, ‘Mister 10 percent’ arrested for corruption”
10 اپریل 2023 کو جیو فیکٹ چیک نے نیدرلینڈز کی وزارتِ تعلیم کے حوالے سے تصدیق کی کہ یہ مضمون وہاں کے چار سالہ سیکنڈری ووکیشنل تعلیمی پروگرام کی ایک پرانی نصابی کتاب میں شامل تھا۔ اس میں زرداری کے مسٹر ٹین پرسنٹ کہلانے، سرکاری ٹھیکوں میں مبینہ کمیشن اور منی لانڈرنگ کے الزامات کا ذکر تھا۔ طلبہ سے سوال بھی پوچھا گیا تھا کہ زرداری کو مسٹر ٹین پرسنٹ کیوں کہا جاتا ہے۔
سوچیےآپ دنیا کو جمہوریت اور اخلاقیات کے لیکچر دیتے ہیں، جبکہ آپ کے والد کا نام نیدرلینڈز کی تعلیمی کتاب میں کرپشن کے الزامات اور مسٹر ٹین پرسنٹ کے عنوان سے زیرِ بحث آتا ہے۔
کتنا بدنام زمانہ باپ ہے آپ کا کہ جس کے نام کے ساتھ جڑا مسٹر ٹین پرسنٹ کا لقب پاکستان کی سرحدیں عبور کرکے نیدرلینڈز کے تعلیمی اداروں تک پہنچ گیا!
اب دوسروں کی تاریخ کھنگالنے سے پہلے اپنے والد کی اس شہرت کا جواب بھی دیجیے۔
پھر لیاری کی تاریخ دیکھیے! رحمان ڈکیت، عزیر بلوچ، پیپلز امن کمیٹی، بھتہ خوری، اغوا برائے تاوان، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار۔ برسوں لیاری کے شہری مسلح گروہوں کے خوف میں زندگی گزارتے رہے۔ پیپلزپارٹی کے سیاسی حلقوں اور ان گروہوں کے مبینہ روابط پر سوالات اٹھتے رہے۔ عزیر بلوچ کے مقدمات اور جے آئی ٹی نے بھی اس معاملے کو قومی سطح پر موضوعِ بحث بنایاگیا ۔
آپ دوسروں کو تاریخ کا سبق پڑھانے نکلے ہیں، پہلے اپنی تاریخ کا امتحان تو پاس کرلیجیے!
کل موصوف فرمارہے تھے کہ کراچی کی سڑکوں پر خون بہے گا۔ آج فرمارہے ہیں کہ زور زبردستی کے نتائج ایسے ہوں گے کہ آگ لگے گی اور بجھانا مشکل ہوگا۔
تو چند سوالات ہیں جن کے جواب سندھ کے عوام کو ملنے چاہییں۔
کراچی کی سڑکوں پر کس کا خون بہے گا؟ کون کس کا خون بہائے گا؟ یہ آگ کون لگائے گا؟ اور اور کس کے ہاتھ میں ماچس ہوگی؟
کھل کر بتائیے کہ آپ کس کو کیا پیغام دے رہے ہیں؟
آپ کو نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے مطالبے سے اختلاف ہے تو دلیل دیجیے، آئین کی بات کیجیے، اپنا سیاسی مؤقف سامنے لائیے۔ لیکن یہ کون سا جمہوری اصول ہے کہ جو آپ کے سیاسی مؤقف سے اختلاف کرے، اسے خون اور آگ کے مناظر دکھائے جائیں؟
ریفرنڈم سے اختلاف ہے تو دلائل کے ساتھ مخالفت کیجیے۔ نئے صوبے کا مطالبہ غلط سمجھتے ہیں تو آئینی اور سیاسی بنیادوں پر جواب دیجیے۔ لیکن یہ کیسی سیاسی منطق ہے کہ آپ کی مرضی کے خلاف کوئی آواز اٹھائے تو جواب میں کراچی کی سڑکوں پر لاشوں اور شہروں میں آگ لگنے کی باتیں شروع ہوجائیں؟
سندھ آپ کی جاگیر نہیں، شہری سندھ آپ کی موروثی سلطنت نہیں، اور عوام کی زبان بند کرنے کا اختیار آپ کو کسی نے نہیں دیا۔
خون اور آگ کے استعارے چھوڑیں، اپنے سیاسی مؤقف کا دفاع دلیل سے کریں۔ ورنہ یہ سوال اپنی جگہ قائم رہے گا کہ جمہوریت کے دعوے دار عوام کی رائے سے اتنے خائف کیوں ہیں؟
یہ ہیں ایڈووکیٹ ارشد شر جو کہ کھلے عام ایک انتظامی اور سیاسی معاملے پر سڑکوں پر لاشیں بچھانے اور کوچوں کو خون سے بھرنے کی دھمکی دے رہے ہیں ۔ یہ عناصر اپنے سیاسی ناٹک چمکانے کے لیے سڑکوں کو خون سے بھرنے اور گلی کوچوں میں لاشیں بچھانے کی بھڑکیں ماریں!
ایک ایڈووکیٹ ہوکر یہ دھمکیاں اور شرمناک حقیقت یہ ہے کہ ہماری یہ نام نہاد 'ریاست'، پولیس اور رینجرز اتنی بزدل اور مفلوج ہو چکی ہے کہ وہ عام بچوں اور نوجوانوں کو محض ایک گانا سننے یا معمولی بات پر اٹھا کرلے جاتے ہیں ، لیکن جب یہ دندناتے ہوئے عناصر سرِعام خون کی ندیاں بہانے کی دھمکیاں دیتے ہیں، تو ان کے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں اور یہ مجرمانہ خاموشی اختیار کر لیتے ہیں!
آئین اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعات 505، 506 اور 153-A کے تحت واضح جرم اور وکالت کے ضابطہ اخلاق کی کھلی خلاف ورزی کے باوجود اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ اس نظام میں قانون صرف کمزور کے لیے ہے، طاقتور کے لیے نہیں۔
دنیا بھر میں وکلاء برادری کو معاشرے کا "باشعور اور پڑھا لکھا طبقہ" کہا جاتا ہے۔ لیکن ہمارے یہاں جب وہی کالے کوٹ والے ہاتھ میں قانون کی کتاب زبان پر دلائل کی بجائے گالیوں اور گھٹیا نعرے بازی کا طوفان لیئے بے ہنگم چیختے چلاتے ہیں تو ان میں اور عام اوباش عناصر میں کوئی فرق نہیں رہ جاتا۔
کسی سیاسی نظریے یا انتظامی تقسیم (جیسے نئے صوبوں کا قیام) سے اختلاف رائے رکھنا ہر شہری کا حق ہے، لیکن اختلافِ رائے کو گالی میں بدل دینا صریحاً پستی اور ذہنی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔ جب دلیل ختم ہو جائے اور ظرف چھوٹا ہو جائے، تو اس طرح کی گھٹیا زبان اس ہی طرح کے گھٹیا نعرے بازی کا استعمال ہی باقی رہ جاتا ہے۔
صوبے کے حامی سب حرامی" جیسے گھٹیا نعرے لگانا اس بات کا ثبوت ہے کہ ان لوگوں کو نہ تو اخلاقیات کا پاس ہے اور نہ ہی اپنے پیشے کے تقدس کا ذرا برابر احساس ہے۔
یہ سوال اب ہر باشعور شہری کی زبان پر ہے کہ جو وکلاء اس سطح کی غنڈہ گردی پر اتر آئے ہیں، ان کی تعلیمی اسناد اور ڈگریوں کی بھی کڑی جانچ پڑتال ہونی چاہیے۔ ماضی میں جو جعلی ڈگریوں کے اسکینڈلز سامنے آئے ہیں، وہ اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کالے کوٹ کی آڑ میں بہت سے ایسے نوسرباز بھی چھپے بیٹھے ہیں جن کا قانون، کتاب اور اخلاق سے دور دور تک کا واسطہ نہیں ہے۔ ان کی ڈگریاں چیک ہوں گی تو بہت سے نقاب خود بخود الٹ جائیں گے۔
پیپلزپارٹی کی منافقت دیکھیے!
ایک طرف جمہوریت، عوامی حاکمیت، ووٹ کی عزت اور اٹھارہویں ترمیم کے نعرے لگائے جاتے ہیں، دوسری طرف جب سندھ کے عوام کی انتظامی اور سیاسی حیثیت کے بارے میں براہِ راست رائے دینے کی بات ہورہی ہو تو پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آئین یاد آنے لگتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ سندھ کے عوام کی رائے صرف اسی وقت معتبر ہے جب وہ پیپلزپارٹی کے حق میں ہو؟
کیا سندھ کے عوام نے پیپلزپارٹی کو پورے صوبے کی ملکیت کا پروانہ دے دیا ہے؟ کیا سندھ کے شہریوں کو اپنی قسمت، اپنے انتظامی مستقبل اور اپنے شہر کے نظام پر رائے دینے کا بھی حق نہیں؟
نثار کھوڑو صاحب! عوام کی رائے سے اتنا خوف کیوں؟
سندھ میں نیا صوبہ نہیں چاہیے یا ریفرنڈم نہیں ہونا چاہیے؟ آخر یہ فیصلہ کرنے کا اختیار آپ کو کس نے دے دیا کہ کر سندھ کے عوام کیا چاہتے ہیں اور کیا نہیں چاہتے؟
ریفرنڈم کا مطلب عوام کی رائے معلوم کرنا ہے۔ دنیا کی جمہوری ریاستوں میں عوام سے براہِ راست رائے لی جاتی ہے۔ عوام کو یہ حق دینا جمہوریت کے خلاف کیسے ہوگیا؟ ریفرنڈم بذاتِ خود کوئی غیر آئینی عمل نہیں۔ پاکستان کا آئین بھی آرٹیکل 48(6) میں قومی اہمیت کے معاملات پر ریفرنڈم کی گنجائش تسلیم کرتا ہے، جس کے لیے آئینی طریقۂ کار مقرر ہے۔
نثار کھوڑو صاحب! اگر آپ کو یقین ہے کہ سندھ کے عوام الگ انتظامی حیثیت یا صوبے کے حق میں نہیں ہیں تو پھر ریفرنڈم سے خوف کیسا؟ عوام کو فیصلہ کرنے دیجیے۔ اگر وہ آپ کے مؤقف کے ساتھ ہیں تو ان کی رائے آپ کے حق میں آجائے گی، اور اگر نہیں ہیں تو جمہوریت کا تقاضا ہے کہ ان کی آواز تسلیم کی جائے۔
جمہوریت کا مطلب یہ نہیں کہ سیاسی جماعتیں عوام کو صرف ووٹ ڈالنے کے لیے استعمال کریں اور پھر پانچ سال تک ان کی رائے کو اپنی مرضی کے تابع رکھیں۔
پیپلزپارٹی سندھ کی مالک نہیں، سندھ کے عوام اس کے مالک ہیں۔ سندھ کسی سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں کہ اس کے مستقبل کا فیصلہ بھی وہی جماعت کرے۔
عوام کی رائے سے خوفزدہ ہونے کے بجائے عوام کے سامنے جانے کا حوصلہ پیدا کریں۔ جمہوریت نعروں سے نہیں، عوام کی آزادانہ رائے تسلیم کرنے سے ثابت ہوتی ہے!
بات بالکل تلخ ہے مگر سو فیصد سچ ہے۔ منگھوپیر کا تالاب تو صرف ایک علامت ہے، اصل المیہ یہ ہے کہ سارا کراچی ہی ایک ایسی زہنیت اور انتظامی طوائف الملوکی کا شکار ہے جہاں انسانوں سے لے کر بے زبان جانوروں تک، سب ہی اس نظام کی بھینٹ چڑھ رہے ہیں۔
بے زبان مخلوق کے اس اندوہناک حشر کے اصل ذمہ دار سندھ حکومت کے وہ ادارے اور ان کی نشستوں پر براجمان حرام خور سربراہان ہیں جو صرف بیانات اور فنڈز ہڑپ کرنے کے ماہر ہیں۔
جنگلی حیات کا تحفظ اور نایاب نسل کے جانوروں کی فلاح و بہبود قانوناً سندھ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی اولین اور بنیادی ذمہ داری ہے۔ لیکن محکمہ جنگلی حیات سندھ کا کردار اس پورے المیے میں سب سے زیادہ شرمناک ہے۔ اس ادارے کے چیف کنزرویٹر جاوید احمد مہر اور ان کے ماتحت افسران آخر کن کاموں میں مصروف ہیں؟ ایک دہائی سے تالاب کا پانی صاف نہیں کیا گیا، تالاب سڑ چکا ہے، مگرمچھوں کے کھانے پینے اور ان کی دیکھ بھال کے لیے بنیادی وسائِل تک موجود نہیں ہیں۔ کیا محکمہ جنگلی حیات صرف ایئر کنڈیشنڈ دفاتر میں بیٹھ کر تنخواہیں وصول کرنے اور جنگلی حیات کے نام پر فنڈز کھانے حرام خوری کے لیے بنایا گیا ہے؟
مرتضیٰ وہاب اور کے ایم سی کی انتظامیہ کی ناک کے نیچے شہر کا ایک تاریخی اور ثقافتی ورثہ گندگی کے جوہڑ میں تبدیل ہو چکا ہے۔ اگر کے ایم سی ایک تالاب کی ڈرینیج اور پانی کی صفائی کی صلاحیت نہیں رکھتی تو میئر کراچی اور ان کے ادارے کو کراچی کے دیگر مسائل حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ یہ محض لاپرواہی نہیں بلکہ ایک تاریخی ورثے اور بے زبان مخلوق پر بدترین ظلم ہے۔
سندھ حکومت پیپلزپارٹی کے وہ تمام متعلقہ ادارے اور ان کے سربراہان جو اس صورت حال کے ذمہ دار ہیں اگر تم میں اتنی نااہلی ہے کہ تم اتنے سال میں ایک تالاب کی صفائی نہیں کروا سکتے اور ان بے زبان جانوروں کے لیے خوراک کا انتظام نہیں کر سکتے، تو تم ان کرسیوں پر کیوں براجمان ہو؟
مراد علی شاہ صاحب! آئین اور "عوامی نمائندگی" کا ڈھونگ رچانے سے پہلے ذرا اپنے گریبان میں جھانک کر اپنا اصل چہرہ دیکھ لیں!
آپ بڑے فخر سے فرما رہے ہیں کہ سندھ اسمبلی کے ارکان نے عوامی آواز بن کر نئے انتظامی یونٹس کے تصور کو پیدا ہونے سے پہلے ہی دفن کر دیا؟
حقیقت یہ ہے کہ آپ نے نئے صوبوں کو نہیں، بلکہ سندھ کے کروڑوں مظلوم عوام کے حقوق، ان کے روشن مستقبل، اور آئین کی اس روح کو گہرائی میں دفن کیا ہے جو اقتدار کو نچلی سطح تک منتقل کرنے کا حکم دیتی ہے۔
کس منہ سے آئین اور قانون کا درس دیتے ہیں؟
وہی آئینِ پاکستان جس کے پیچھے آپ چھپ رہے ہیں، وہ یہ بھی چیخ چیخ کر کہتا ہے کہ مقامی حکومتوں (Local Bodies) کو مالی، انتظامی اور سیاسی اختیارات تفویض کیے جائیں۔ لیکن آپ کی جماعت نے دہائیوں سے بلدیاتی اداروں کو مفلوج، بے بس اور اپاہج بنا کر رکھ دیا ہے، اور سندھ بھر کے فنڈز و اختیارات کو اپنے وزیراعلیٰ ہاؤس کے تہہ خانے میں قید کر رکھا ہے۔ سندھ کے شہروں کا کچرہ، ٹوٹے ہوئے پل اور برباد سڑکیں اس آئین ششکنی کی منہ بولتی تصویر ہیں۔ کیا یہ صریحاً منافقت نہیں؟
کون سی عوامی آواز اور کون سے "الیکٹڈ" نمائندے؟آپ جن کو عوام کی آواز قرار دے رہے ہیں، وہ عوام کے حقوق کے امین ہرگز نہیں ہیں؛ بلکہ یہ وہی مافیا ہے جو فارم 47 کی دھاندلی اور مسلط کردہ اقتدار کے بل بوتے پر سالہا سال سے سندھ اسمبلی کی گردنوں پر سوار ہے۔ یہ عوامی نمائندے نہیں، بلکہ کرپشن، لوٹ مار اور اپنے ذاتی اقتدار کے قبضے کو طول دینے والے وہ مہرے ہیں جنہیں سندھ کے باسیوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔
سندھ کے غیور عوام نے کسی تصور کو نہیں دفنایا، بلکہ پیپلز پارٹی کی اس ظالمانہ سیاست نے سندھ کے نوجوانوں کا مستقبل اور روزگار، کراچی سے لے کر کشمور تک کا بنیادی ڈھانچہ، اور یہاں کے شہریوں کا سکون و امن ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔ اختیارات کی تقسیم کے نام پر آپ کی رگوں میں خوف اس لیے دوڑتا ہے کیونکہ آپ جانتے ہیں کہ اختیارات نچلی سطح پر گئے تو آپ کی اس مطلق العنان بادشاہی کا بوریا بستر گول ہو جائے گا۔
اگر آپ میں ذرا بھی اخلاقی جرأت ہے...
تو بند کمروں میں ایئرکنڈیشڈ اسمبلی کے اندر کٹھ پتلی اکثریت سے قراردادیں پاس کروانے کا ناٹک بند کریں!
کبھی ہمت کریں اور سندھ کے حقیقی عوام کے درمیان نکل کر آئیں، یا اس مسئلے پر سندھ بھر میں براہِ راست ریفرنڈم کروا کے دیکھ لیں۔ لیکن آپ اور آپ کے حواری زندگی بھر ایسا کبھی نہیں کریں گے، کیونکہ آپ بخوبی جانتے ہیں کہ سندھ کا بچہ بچہ آپ کی اسی مکروہ نااہلی، منافقت اور دھوکے بازی کو اچھی طرح پہچان چکا ہے۔
یہ بڈھی گھوڑی شہلا رضا بغض ایم کیو ایم میں اس قدر باؤلی ہوچکی ہے کہ حقائق کو مسخ کرکے کراچی کے عوام کی لاشوں پر کھڑے ہو کر جھوٹ بول رہی ہے۔ موصوفہ کا دعویٰ ہے کہ کراچی کے لوگ خوش ہیں اور راستے میں ان سے کوئی کچھ نہیں چھینتا! ذرا اپنی بلٹ پروف گاڑیوں، شاندار پروٹوکول اور سرکاری مراعات سے باہر نکل کر بغیر سیکورٹی کے کراچی کی سڑکوں پر قدم رکھو تو آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔
پیپلزپارٹی کی 16 سالہ نااہل حکمرانی نے کراچی کے ساتھ جو حشر کیا ہے، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ۔
کراچی کا شہری روز گھر سے کفن باندھ کر نکلتا ہے۔ صرف ڈکیتی کی مزاحمت پر ہر سال سو سے زائد نوجوانوں کو سڑکوں پر گولیوں سے بھون دیا جاتا ہے۔ موبائل اور موٹر سائیکل چھیننے والوں نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا ہے اور یہ بی بی امن کا ڈھنڈورا پیٹ رہی ہیں!
بھتہ خوری بند نہیں ہوئی، بلکہ اب وہ پیپلزپارٹی کی ناک تلے جدید مافیاز اور انتظامی سرپرستی میں چلنے والے "نظام" سسٹم کا حصہ بن چکی ہے۔ تاجر، ریڑھی والے اور بلڈرز آج بھی غنڈہ ٹیکس دینے پر مجبور ہیں۔
جس شہر کا اربوں کا ٹیکس تم جیسے پیپلے حرام خور ہڑپ کر جاتے ہیں، اسے بدلے میں ٹوٹے گٹر، تباہ شدہ سڑکیں، پینے کے پانی کی قحط سالی اور ڈکیت مافیا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ روزگار کمانا تو دور، اب تو زندہ گھر لوٹ آنا معجزہ بن چکا ہے۔
ایم کیو ایم کی خامیاں اپنی جگہ، لیکن پیپلزپارٹی کی اس تعصب اور بدعنوانی سے بھرپور حکومت سے کراچی کا بچہ بچہ شدید نفرت کرتا ہے۔ کراچی کے عوام تم جیسی گھٹیا عورت کو اور تمہارے اس جھوٹے بیانیے کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔
جامعہ کراچی جیسے تاریخی اور اعلیٰ تعلیمی ادارے کی زمین کو لسانی نفرت، تفرقہ بازی اور تعصب پھیلانے کے لیے استعمال کرنا انتہائی شرمناک ہے۔ اس سے بھی زیادہ قابلِ مذمت بات یہ ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور رینجرز کی موجودگی میں کھلے عام آئینِ پاکستان کی دھجیاں اڑائی جائیں اور ریاست خاموش تماشائی بنی رہے۔ اگر سیکیورٹی ادارے نفرت انگیز تقاریر کو روکنے میں ناکام ہیں تو ان کی موجودگی کی افادیت پر سنگین سوالات اٹھتے ہیں۔
اب زرا ان موصوف کی لسانی جہالت ملاحظہ فرمائیں سعودی عرب میں ملازمت کے اقامے پر جانے اور 1947ء میں اپنا سب کچھ قربان کر کے پاکستان بنانے والوں کا موازنہ کرنا انتہائی درجہ کی عقل و فہم سے محرومی اور شدید تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔ 1947ء میں ہجرت کرنے والے کوئی عارضی مزدوری کے لیے ویزا لے کر نہیں آئے تھے، بلکہ وہ اس ملک کے بانی، اس کی زمین کے وارث اور اس کے آئینی و قانونی شہری تھے۔ پاکستان کی بنیاد ہی ان لاکھوں مہاجرین کے خون اور قربانیوں پر رکھی گئی تھی۔
پاکستان کا آئین اور 1951ء کا 'پاکستان سٹیزن شپ ایکٹ' تمام شہریوں کو برابر کا حق دیتا ہے۔ "مہمان" کہہ کر کروڑوں شہریوں کو ان کی زمین، حقوق اور شناخت سے محروم کرنے کا خواب دیکھنے والے تعصبی لسانیت سے لتھڑے حرامزادے یہ بھول جاتے ہیں کہ یہ ملک کسی ایک لسانی حرامخور ٹولے کی موروثی جائداد نہیں ہے۔ پاکستان کے ہر انچ پر اس کے ہر آئینی شہری کا اتنا ہی حق ہے جتنایہ متعصب سوچ رکھنے والے اپنا سمجھتے ہیں ۔
آئینِ پاکستان کے تحت لسانی بنیادوں پر شہریوں کی توہین کرنا، تفریق پیدا کرنا اور نفرت پھیلانا سنگین جرم ہے۔ قانون کی حکمرانی کا تقاضا تو یہ تھا کہ ایسے تمام تفرقہ انگیز لسانی اور متعصب عناصر کے خلاف فوری طور پر پیکا (PECA) اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جاتی، لیکن اس کے برعکس انہیں تحفظ اور سہولت فراہم کر کے جامعہ کراچی جیسے اعلیٰ تعلیمی ادارے کو لسانی سیاست، نفرت اور انارکی کا گڑھ بننے دیا جا رہا ہے۔
چنٹو میئر صاحب کچھ بنیادی اور اہم باتیں بیان کرنا شائد بھول ہی گئے ۔
کراچی کی ایک ایک پائی کہاں سے گزر کر کہاں پہنچتی رہی ہے، اس کا پورا جغرافیہ تو ان تین حوالوں کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتا۔
سوئس بینک وہ محفوظ ترین جگہ جہاں کراچی کے عوام کے خون پسینے کی کمائی اور اربوں کے ٹیکس خاموشی سے آرام فرماتے ہیں۔
دبئی کے محلات وہ منزل جہاں کی چمک دمک میں تباہ حال کراچی اور ٹوٹی سڑکوں کے فنڈز نظر آتے ہیں۔
ایان علی کے سوٹ کیس وہ خصوصی "منی لانڈرنگ ایکسپریس" جس کے ذریعے کالے دھن کا نقد کیش باقاعدہ و آئی پی پروٹوکول کے ساتھ بیرونی دنیا روانہ کیا جاتا رہا!
چنٹو میئر صاحب اگر ان تینوں حقیقتوں کو اپنے اس خوبصورت بیان میں شامل کیا ہوتا، تو یہ بیان نہیں بلکہ پیپلز پارٹی کی پچھلی سترہ سالہ کارکردگی کی سب سے سچی اور کڑوی داستان بن جاتا!
ملک کے معاشی حب کراچی کا یوں جرائم پیشہ عناصر کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جانا محض پیپلزپارٹی کی حکومت کی بدانتظامی نہیں بلکہ پیپلزپارٹی کے حکومتی ڈھانچے کی مکمل ناکامی اور شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کا سنگین استحصال ہے۔
نارتھ ناظم آباد حیدری بلاک ایچ میں دن دہاڑے، سرعام مجمع کے سامنے لوٹ مار اور کھلے عام فائرنگ کرتے ہوئے ڈکیتوں کا آرام سے فرار ہو جانا اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ شہر میں قانون کی حکمرانی کا وجود ناصرف ختم ہو چکا ہے بلکہ اب قانون نام کی کوئی چیز بھی باقی نہیں ۔
کراچی کا ہر شہری آج اپنے گھر سے نکلتے وقت یہ سوچنے پر مجبور ہے کہ کیا وہ زندہ اور سلامت واپس لوٹے گا یا نہیں۔ سندھ حکومت، آئی جی سندھ اور تمام متعلقہ اداروں کے لیے یہ واقعہ ایک سوالیہ نشان ہے۔ اگر حکومت اور پولیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ نہیں کر سکتی، تو انہیں اپنے عہدوں پر قائم رہنے کا کوئی اخلاقی و قانونی جواز نہیں رہتا۔
سندھ کی حکمران اشرافیہ کو کراچی سے صرف اربوں روپے کا ٹیکس اور بھتہ چاہیے، شہریوں کی جان کی ان کی نظر میں ایک روپے کی بھی اوقات نہیں۔ پولیس و رینجرز ان ڈکیتوں کے سامنے گھٹنے ٹیک چکے ہیں، یا پھر خود اس پورے کرائم نیٹ ورک سے حصہ وصول کر رہے ہیں۔ اگر سندھ حکومت سندھ پولیس شہریوں کو سیکیورٹی نہیں دے سکتے تو ڈوب مریں ۔
جب مجرموں کو معلوم ہو کہ نہ پولیس تعاقب کرے گی، نہ عدالتی نظام میں انہیں سزا ہوگی، اور نہ ہی کوئی قانون نافذ کرنے والا ادارہ سامنے آئے گا، تو ان کے حوصلے اتنے بلند ہوتے ہیں کہ وہ ہجوم کے سامنے گولیاں چلاتے ہوئے دندناتے نکل جاتے ہیں۔ ریاست شہریوں سے ٹیکس لے کر انہیں بھیڑیوں کے آگے نہتا پھینک چکی ہے۔
ٹچکولے اینڈ ٹچکولے کمپنی" کے چیف منسٹر کا یہ بیان محض اپنی شرمندگی چھپانے اور "کھسیانی بلی کھمبا نوچے" والی کیفیت کا عکاس ہے۔ عوام کے پیسے کا بے دردی سے ضیاع اور پھر اس پر ایسی مضحکہ خیز منطق پیش کرنا یہ ثابت کرتا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کے پاس نہ کوئی ماسٹر پلان ہے اور نہ ہی عوامی سلامتی کا کوئی احساس!
مراد علی شاہ کی منطق تو بالکل ایسی ہی ہے کہ "پہلے چھت ڈال دو، بنیادی ستون اور دیواری بنیادیں بعد میں کھودیں گے!"
جب میڈیا اور سوشل میڈیا پر ان کی اس شاہکار انجنیئرنگ کے لائیو مناظر وائرل ہوئے، تو ٹچکولے کمپنی کو ہوش آیا۔
اور اب یہ کہنا کہ "سوشل میڈیا اور میڈیا کا شکریہ جس سے کام تیز ہوا"، دراصل اپنی مجرمانہ غفلت اور نااہلی کا اعتراف ہے۔
رات کے اندھیرے میں کوئی بھی تیز رفتار گاڑی یا موٹر سائیکل ان کھمبوں سے ٹکرا جاتی کوئی حادثہ ہوجاتا کسی کی جان بھی جاسکتی تھی ۔
بیچ سڑک میں کھمبے چھوڑ کر کارپیٹنگ کر دینا اور پھر شہریوں کو اس پر گاڑی چلانے کی اجازت دینا سیدھا سیدھا عوام کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف تھا۔












