PAK Investigate (@InvestigatePak) header
PAK Investigate (@InvestigatePak) profile picture

Independent. Non-partisan. Journalist-run. Breaking facts. Investigating power. Connecting the dots. Realtime intelligence & analysis. No propaganda.

Washington, D.C
Joined November 2025
🚨 جامعہ صدیقیہ منگھوپیر، کراچی کے مالی معاملات اور سرکاری اراضی سے متعلق اہم سوالات! جے یو آئی (ف) سندھ کے امیر راشد محمود سومرو کے زیرِ سرپرستی چلنے والے جامعہ صدیقیہ منگھوپیر کے حوالے سے بجلی کے کروڑوں روپے کے واجبات اور تقریباً 25 ایکڑ سرکاری اراضی سے متعلق نوٹس سامنے آنے کے بعد کئی اہم سوالات جنم لے رہے ہیں۔ دستیاب معلومات کے مطابق جامعہ صدیقیہ، جسے بظاہر منظور مینگل چلا رہے ہیں، کا تعلق راشد محمود سومرو کے سیاسی و تنظیمی حلقے سے بتایا جاتا ہے۔ اس ادارے کے نام سے منسوب بجلی کے کنکشن پر K-Electric کے ریکارڈ کے مطابق 2 کروڑ 16 لاکھ 81 ہزار 945 روپے کے واجبات بقایا ہیں۔ 25 فروری 2026 کو بجلی منقطع کرنے اور واجبات کی وصولی کے لیے باقاعدہ نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ یہاں بنیادی سوال یہ ہے کہ ایک دینی ادارے کے نام پر چندہ، عطیات اور دیگر مالی وسائل جمع ہوتے ہیں تو بجلی کے بلوں کی ادائیگی کیوں نہیں ہو سکی؟ عطیات اور چندے کی مد میں حاصل ہونے والی رقوم کہاں خرچ ہو رہی ہیں؟ کیا جامعہ کی انتظامیہ اپنے مالی معاملات اور اخراجات کی تفصیلات عوام کے سامنے لائے گی؟ معاملہ صرف بجلی کے واجبات تک محدود نہیں۔ 20 فروری 2026 کو اسسٹنٹ کمشنر منگھوپیر، کراچی ویسٹ کی جانب سے جامعہ صدیقیہ سے متعلق تقریباً 25 ایکڑ سرکاری اراضی پر مبینہ غیر قانونی قبضے کے حوالے سے بھی نوٹس جاری کیا گیا۔ نوٹس میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات فوری طور پر روکنے اور تین دن کے اندر الاٹمنٹ آرڈر، قبضہ لیٹر، سائٹ پلان، ریکارڈ آف رائٹس اور منظور شدہ بلڈنگ پلان پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ اب سوال یہ ہے کہ اگر زمین قانونی طور پر حاصل کی گئی ہے تو اس کے ملکیتی اور الاٹمنٹ دستاویزات پیش کرنے میں کیا رکاوٹ ہے؟ کیا انتظامیہ متعلقہ حکام کو مطلوبہ ریکارڈ فراہم کر چکی ہے؟ اور سرکاری اراضی کے استعمال کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ راشد محمود سومرو، جو جے یو آئی (ف) سندھ کے امیر ہیں، سے بھی یہ وضاحت طلب کی جا رہی ہے کہ ان کے سیاسی و تنظیمی حلقے سے منسلک بتائے جانے والے اس مدرسے کے حوالے سے بجلی کے بھاری واجبات اور سرکاری اراضی سے متعلق نوٹس کیوں سامنے آئے؟ ادارے کی انتظامی اور مالی ذمہ داری کس کے پاس ہے؟ دین کے نام پر چندہ اور عطیات دینے والے عوام کا حق ہے کہ انہیں معلوم ہو کہ ان کی دی ہوئی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے۔ اسی طرح سرکاری زمین کے استعمال اور بجلی کے واجبات کے معاملے پر بھی متعلقہ اداروں اور انتظامیہ کو واضح جواب دینا چاہیے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ جامعہ صدیقیہ کی انتظامیہ، راشد محمود سومرو اور متعلقہ حکام ان سوالات کا کیا جواب دیتے ہیں، اور کیا بجلی کے واجبات، عطیات کے استعمال اور زیرِ استعمال سرکاری اراضی کی قانونی حیثیت کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں گی؟ @SoomroOfficial
23
45
5
48
1,937
بریکنگ نیوز🚨🚨 مولانا فضل الرحمان کا گھر کس کے نام ہے؟ مالک مکان امان اللہ سامنے آگیا
103
208
60
369
31,193
🚨 تہلکہ خیز انکشافات، کئی اہم سوالات! مولانا فضل الرحمٰن کی رہائش سے منسوب اسلام آباد کے سیکٹر جی-6/4 کے گھر کی ملکیت اور مبینہ فرنٹ مین امان اللہ کے اثاثے سوالات کی زد میں آگئے۔ دستیاب گاڑیوں کے سرکاری رجسٹریشن ریکارڈ کے مطابق، امان اللہ کے نام پر 2018 ماڈل کی 5660 سی سی ٹویوٹا/لیکسس لگژری جیپ رجسٹرڈ ہے، جس کا نمبر JUI-1 بتایا گیا ہے۔ ریکارڈ کے مطابق گاڑی کی ابتدائی رجسٹریشن 16 اپریل 2019 کو اسلام آباد میں ہوئی، جبکہ 29 فروری 2024 کو ملکیت کی منتقلی کے اندراج میں امین اللہ کا نام چوتھے مالک کے طور پر سامنے آیا۔ گاڑی کا نمبر ہو یا مولانا فضل الرحمٰن سے منسوب گھر کی ملکیت، معاملہ محض ایک لگژری گاڑی تک محدود نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ امان اللہ کون ہیں؟ فضل الرحمٰن اور جمعیت علماء اسلام سے ان کا تعلق کس نوعیت کا ہے؟ ان کے مالی وسائل اور اثاثوں کا ذریعہ کیا ہے؟ اور جی-6/4 کے گھر کا حقیقی مالک کون ہے؟ کیا امان اللہ اس جائیداد کے صرف کاغذی مالک ہیں یا حقیقی بینیفیشل اونر بھی؟ کیا ان کی آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں گی؟ کیا متعلقہ ادارے گاڑی، جائیداد اور ذرائع آمدن کی آزادانہ تحقیقات کریں گے؟ سیاسی قیادت سے وابستہ افراد اور ان کے قریبی حلقوں کے اثاثے بھی عوامی احتساب سے بالاتر نہیں۔ اگر تمام جائیدادیں اور اثاثے جائز ذرائع سے حاصل کیے گئے ہیں تو ملکیت اور مالی وسائل کی شفاف تفصیلات سامنے آنی چاہئیں۔ یہ الزامات نہیں بلکہ ایسے سوالات ہیں جن کے جواب ریکارڈ، دستاویزات اور متعلقہ افراد کے مؤقف سے ملنے چاہئیں۔ مولانا فضل الرحمٰن اور امان اللہ کا مؤقف کب آئے گا؟
1
3
11
2,063
🚨🚨 اگلے 48 گھنٹوں میں مولانا اور اسٹیبلشمنٹ کی ڈیل ہو جائے گی بیرسٹر شہزاد اکبر نے تہلکہ مچا دیا @ShazadAkbar
18
13
13
17
1,391
آج کی پہلی تہلکہ خیز خبر اور خصوصی ویڈیو ڈیرہ اسماعیل خان کے شہری شہباز علی گنڈاپور ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی پر تعیش جائیدادیں اور ہزاروں ایکڑ زمین منظر عام پر لے آئیں
79
148
42
202
12,433
مولانا فضل الرحمان سے متعلق ایک اور تہلکہ خیز خبر! مبینہ طور پر قتل کے کئی کیسز میں ملوث فرخ کھوکھر کی جے یو آئی میں شمولیت اور پانچ مرلہ کمرشل پلاٹ کا رشوتی تحفہ۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) میں فرخ کھوکھر کی شمولیت اور اس کے ساتھ ایک انتہائی مہنگا پانچ مرلہ کمرشل پلاٹ کی منتقلی کا دعوی! فرخ کھوکھر نے پانچ مرلہ کمرشل پلاٹ فراہم کیا، جس کے بدلے اُسے جے یو آئی (ف) میں شامل کیا گیا۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اس سیاسی وابستگی کے ذریعے فرخ کھوکھر کو سی سی ڈی کی ممکنہ کارروائی سے تحفظ حاصل ہونے کی توقع تھی۔ فرخ کھوکھر کے حوالے سے یہ سوال بھی اٹھایا گیا ہے کہ آیا اس کی سیاسی وابستگی اور مولانا فضل الرحمان سے قربت کے نتیجے میں کسی قسم کے سیاسی یا انتظامی فوائد حاصل کرنے کی کوشش کی گئی؟ اس معاملے میں سب سے اہم پہلو پانچ مرلہ کمرشل پلاٹ کی ملکیت اور منتقلی ہے۔ پلاٹ کہاں واقع ہے؟ یہ کس تاریخ کو منتقل ہوا؟ اس کی اصل مارکیٹ ویلیو کیا تھی؟ کیا واقعی اس کی منتقلی مولانا فضل الرحمان یا ان سے متعلق کسی فرد کے نام سے ہوئی یا پھر کسی اور فرنٹ مین کو اس میں استعمال کیا گیا؟ ان سوالات کے جوابات کے لیے متعلقہ لینڈ ریکارڈ، رجسٹری، انتقال اور مالی لین دین کی دستاویزات کی تصدیق ضروری ہے اسی طرح متعلقہ حکام سے فرخ کھوکھر کے خلاف موجود مقدمات اور ان کی قانونی حیثیت کے بارے میں مستند معلومات حاصل کرنا بھی ضروری ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ سیاسی رعایت یا مفادات کے ٹکراؤ کا تعین کیا جا سکے اصل سوال مولانا فضل الرحمان کی سیاسی جماعت میں کسی شخصیت کی شمولیت نہیں بلکہ یہ ہے کہ کیا کسی کاروباری یا مالی مفاد کے عوض سیاسی وابستگی یا تحفظ فراہم کرنے کا معاملہ موجود ہے؟ متعلقہ ادارے فرخ کھوکھر سے جیل میں اس معاملے پر فوری تفتیش کر سکتی ہے۔
67
82
28
95
5,880
مولانا فضل الرحمان کے حوالے سے ایک اور تہلکہ خیز خبر! پہلی بار تفصیلات سامنے آگئیں! مردان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر دلاور خان کی جانب سے فضل الرحمان کے بھائی عطاء الرحمٰن کو Silver Oaks میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے اپارٹمنٹ کا مہنگا ترین تحفہ کیا سینیٹ ٹکٹ کے بدلے سیاسی مفادات کا کھیل کھیلا گیا؟ مصدقہ اطلاعات کے مطابق سینیٹر دلاور خان نے عطاء الرحمٰن کو اسلام آباد کی معروف رہائشی عمارت سلور اوکس میں اپارٹمنٹ تحفے میں دیا۔ اس لین دین کا تعلق سینیٹ کا ٹکٹ دلوانے سے تھا۔ اطلاعات یہ بھی ہیں کہ سیکٹر G-6، اسٹریٹ 84 اسلام آباد میں ایک مکان کی فراہمی بھی اسی معاملے کا حصہ ہے۔ یہ معاملہ کئی بنیادی سوالات کو جنم دیتا ہے۔ اگر اپارٹمنٹ واقعی تحفے میں دیا گیا تو اس کی اصل مالیت کیا تھی؟ اس کا اصل مالک کون تھا؟ ملکیت کب اور کن دستاویزات کے ذریعے منتقل ہوئی؟ کیا اس منتقلی کا کوئی سیاسی پس منظر یا مفاد وابستہ تھا؟ سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا کسی سیاسی عہدے یا سینیٹ ٹکٹ کے حصول کے لیے جائیداد کی مبینہ فراہمی کا کوئی تعلق ثابت ہوتا ہے؟ فضل الرحمان، عطاء الرحمٰن اور سینیٹر دلاور خان کو بھی اس معاملے پر اپنا مؤقف پیش کرنا ہوگا اور قانون کے کٹہرے میں آنا ہوگا۔ سیاسی عہدوں اور جائیدادوں کے درمیان کسی بھی مفاداتی تعلق کی شفاف تحقیقات ضروری ہیں۔ عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ سیاسی فیصلے عوامی نمائندگی کے اصولوں پر ہوتے ہیں یا ان کے پس منظر میں کسی قسم کے نجی مالی مفادات بھی کارفرما ہوتے ہیں؟
69
116
36
131
8,543
سب سے بڑی بریکنگ نیوز! وہ گھر جس کا بڑا شور ہے۔ اسلام آباد کے جی 6 سیکٹر میں امان اللہ نامی متنازعہ کردار کے نام سی ڈی اے کا الاٹمنٹ لیٹر سامنے آ گیا
52
83
13
130
17,987
فضل الرحمان یا مافیا؟ اب ان کے راز ایسے نکالیں گے کہ ان کی نسلیں یاد رکھیں گی۔ کل اس مافیا کی تاریخ کا سب سے بڑا سکینڈل سامنے آ رہا ہے انتظار کیجیے!! ⏰️⏰️
61
44
13
66
4,517
بڑی بریکنگ ⚠️⚠️ جمیعت علمائے اسلام کے پشاور سٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک اکاونٹ سے صحافی عمران ریاض کو برطانیہ میں بھیجی گئی 8403 پاؤنڈ رقم کی رسید پاک انویسٹیگیٹ ٹیم نے حاصل کر لیں۔ @ImranRiazKhan
210
232
39
565
142,420
ایک طرف چوری اوپر سے سینہ زوری۔ مولانا فضل الرحمٰن کو گھر کے باہر میڈیا کوریج بھی برداشت نہ ہوئی۔ اسلام آباد کے سیکٹر G-6 میں ان کی رہائش گاہ کے باہر کوریج کرنے والے صحافیوں کو انصار الاسلام کے کارکنوں اورسیکیورٹی گارڈز نے مار پیٹ کا نشانہ بنایا۔ صحافیوں کو آزادانہ رپورٹنگ کے ماحول کی فراہمی پر ایک اہم سوال!
125
164
28
240
27,027
بریکنگ نیوز! اسد طور نے لائیو ویلاگ میں اپنی گزشتہ ویڈیو کا دفاع کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کے ٹرول اکاونٹ مافیا کی مذمت کردی @AsadAToor
83
102
33
146
33,907
🚨🚨مولانا فضل الرحمان کے خلاف سوشل میڈیا پروپیگنڈا، اسد طور نے سارا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ G6 میں واقعہ گھر کے محلے داروں سے انٹرویو کر ڈالا! @AsadAToor
121
200
27
337
40,671
مولانا صاحب! اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت مولانا فضل الرحمان کی اصول پسند سیاست کی ایک اور مثال، کروڑوں کی بجلی چوری، مفتی محمود مرکز پشاور ساڑھے 6 کروڑ روپے کا نادہندہ نکل آیا۔ پیسکو کی جانب سے نوٹس بھی جاری کیا گیا۔ ایک طرف تجاوزات پر بنی دیواریں دوسری جانب بجلی بل کی عدم ادائیگی
1
5
2
10
1,666
آج سب سے بڑی اور تہلکہ خیز خبر!! 🔴🔴 مولانا فضل الرحمان کا حج کوٹوں کے ذریعے مالی مفادات کا حصول، اہم انکشافات اور جواب طلب سوالات 🔴حج جیسی مقدس عبادت کو ذاتی کاروبار کے لئے استعمال: پاکستانی عازمینِ حج کی حلال کمائی پر دن دہاڑے ڈاکہ ڈالا گیا اور حجاج کو بھی نہیں بخشا گیا 🔴فضل الرحمٰن اور مفتی ابرار کے روابط: گزشتہ 20 سال کے بیرونِ ملک دوروں اور باہمی روابط کا ریکارڈ کیا ظاہر کرتا ہے؟ ان تعلقات اور مبینہ مالی مفادات کی تحقیقات کیوں نہیں ہونی چاہئیں؟ 🔴حج کمپنیوں کا خاندانی نیٹ ورک: مفتی ابرار کے قریبی ساتھی اخلاق احمد خان اور ان کے عزیز و اقارب سے منسلک حج کمپنیوں کی چھان بین کیوں نہیں کی جاتی؟ کیا ان کمپنیوں کے ذریعے عازمینِ حج سے مبینہ طور پر بھاری رقوم وصول نہیں کی گئیں؟ 🔴سابق ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو، مفتی ابرار اور فضل الرحمٰن کے گٹھ جوڑ اور مالی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیوں نہیں کی جاتی؟ متعلقہ ذمہ داران سے جواب طلبی کب ہوگی؟ 🔴45 چھوٹی حج کمپنیوں کا معاملہ: اخلاق احمد خان، جو العفو منظم اور سجاد ٹریول کے مالک بتائے جاتے ہیں، ان سے منسلک 45 چھوٹی کمپنیوں کے ذریعے گزشتہ کئی سالوں سے حج کوٹوں کے حصول اور مبینہ بندربانٹ کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ 🔴ایک ارب روپے سے زائد کے حج کوٹے کا سوال: ان 45 کمپنیوں میں سے 7 کمپنیاں مفتی ابرار کے قریبی خاندان اور دوستوں سے منسلک بتائی جاتی ہیں۔ دستاویز کے مطابق صرف 2026 میں انہیں ایک ارب روپے سے زائد مالیت کا کوٹا دیا گیا۔ اس غیر معمولی کوٹے کی منظوری، میرٹ اور تقسیم کا حساب کون دے گا؟ 🔴سعودی عرب میں سہولیات کے ٹھیکے: سابق ڈی جی حج عبدالوھاب سومرو کے دور میں حج کمپنیوں کو سعودی عرب میں عمارات، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے کی سہولیات کے ٹھیکے دلوانے میں مبینہ کردار کی تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ 🔴سیاسی اثر و رسوخ اور مالی مفادات: فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھیوں، مفتی ابرار اور مولانا ناصر محمود سمیت دیگر متعلقہ افراد کے مالی معاملات اور حج کوٹوں میں کردار کی شفاف تحقیقات کیوں نہیں کی جاتیں؟ کیا مقدس فریضہ حج کو بھی سیاسی اثر و رسوخ، اقربا پروری، مخصوص کاروباری گروہوں اور مبینہ مالی مفادات کا ذریعہ بنا دیا گیا؟ پاکستانی حجاج کے پیسے اور حقوق کا حساب آخر کون دے گا؟
53
72
18
107
9,305
بڑی بریکنگ نیوز اور دستاویزی ثبوت!! مولانا فضل الرحمان کی ڈی آئی خان میں جائیداد بھی غیرقانونی نکل آئی۔ پورے خاندان کے نام 2025 کے نوٹیفیکیشن میں موجود تفصیلات۔
71
206
35
306
12,671
بڑی بریکنگ نیوز!! ثبوتوں کے ساتھ پشاور میں جے یو آئی کے دفتر مفتی محمود مرکز کو 2019 میں بھی غیر قانونی تجاوزات پر قانونی نوٹس مل چکا ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا ایک اور جھوٹ پکڑا گیا
67
190
33
271
8,606
پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کارکن، نیا پاکستان چلانے والا یوٹیوب چینل حسنین رفیق کہاں ہے؟ سینئر صحافی عبدالقادر کا بڑا دعوی۔۔ احمد فرہاد کے ساتھ راولاکوٹ میں کشمیر کی خوبصورتی انجوائے کرنے والے حسنین رفیق کے حوالے سے انکشافات @AbdulqadirARY @Naya__Pakistan_ @Husnainrafique_
76
51
2
55
2,058
صحافی حامد میر کیوں بندروں کی طرح اچھل رہا تھا؟ بڑی وجہ سامنے آ گئی۔ گمنام ہیروز نے برطانوی ایجنسی ایم آئی 6 کا اسلام آباد میں جیکب کو لکھا خفیہ مراسلہ لیک کردیا @HamidMirPAK
145
228
33
439
83,654
صحافی و اینکرپرسن عمران ریاض خان کا اپنے فارم ہاؤس کے حوالے سے خبروں کا جواب۔ واحد سیاستدان جو فارم ہاؤس آیا، وہ ہے مولانا فضل الرحمان، وہ بھی اکیلے نہیں۔۔۔ کیوں اور کس لئے آیا؟ سنیں عمران ریاض خان کی زبانی @ImranRiazKhan
48
43
18
50
10,312