زیرِ سمندر بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل میں آنے والی تکنیکی خرابی کے باعث بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نادرا کی آن لائن اور قونصلر سروسز عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں۔ تاہم حکام کے مطابق شہریوں کی سہولت کے پیشِ نظر دستاویزات کی تصدیق کا عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا جبکہ تکنیکی خرابی دور ہوتے ہی سروسز مکمل طور پر بحال کر دی جائیں گی۔
#NADRA #SubmarineCable #OverseasPakistanis #BreakingNews
14
چین کے شہر شینزن میں اے پی ای سی سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی۔ چینی صدر شی جن پنگ کی تقریر کے دوران ٹرمپ آنکھیں بند کیے اور سر جھکائے نظر آئے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی نیند سے متعلق تبصرے شروع ہوگئے۔
13
عالمی امن و سلامتی کے قیام میں پاکستان کی خدمات سنہری حروف میں لکھی جانے کے قابل ہیں، جہاں پاکستان کے 2 لاکھ 37 ہزار فوجی جوانوں نے اقوامِ متحدہ کے 148 مختلف امن مشنز میں پیشہ ورانہ خدمات انجام دیں۔ دنیا بھر میں امن بحال کرنے کی ان کوششوں کے دوران 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جامِ شہادت نوش کیا، جو عالمی امن کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
#PakistanArmy #UNPeacekeeping #Peacekeepers #Pakistan
18
مشہور ویڈیو گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) دنیا بھر میں باضابطہ طور پر ریلیز کر دیا گیا ہے، جبکہ برطانیہ میں اس گیم کا نیا حصہ رات کے وقت لانچ ہوا۔ ماہرین اور عالمی میڈیا کی جانب سے دلچسپ پیشگوئی کی گئی ہے کہ اس مقبول گیم فرنچائز کی ریلیز کے موقع پر دنیا بھر میں لاکھوں ملازمین اور طلبہ دفاتر اور تعلیمی اداروں سے غیر حاضر رہیں گے، کیونکہ شائقین فوری طور پر گیم کھیلنے کے لیے بیماری یا دیگر مصروفیات کے بہانے بنانے کا سوچ رہے ہیں۔
#GTA6 #GrandTheftAuto6 #GamingNews #RockstarGames
43
خیبرپختونخوا میں سونے کی غیرقانونی کان کنی، مبینہ سرپرستی اور دہشتگردوں کی ممکنہ مالی معاونت کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کر دیا گیا ہے، جس کا سربراہ جسٹس (ر) اسداللہ خان چمکنی کو مقرر کیا گیا ہے۔ کمیشن میں محمد یاسین رضا بطور قانونی مشیر اور ممبر، ڈی آئی جی شیر اکبر، ایڈیشنل سیکرٹری صحت واصف رحمان اور وفاقی تحقیقاتی اداروں کے تین نمائندے شامل ہیں۔ یہ کمیشن کوہاٹ، نوشہرہ اور کرک سمیت دیگر اضلاع میں غیرقانونی کان کنی سمیت کوہاٹ میں پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی، سہولت کاری اور مالی معاونت کے ممکنہ روابط کی بھی تحقیقات کرے گا۔
#KhyberPakhtunkhwa #IllegalGoldMining #InquiryCommission #BreakingNews
10
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے نہ صرف خود کو بلکہ پورے ملکی سیاسی نظام کو بند گلی میں دھکیل دیا ہے۔ اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے اقدامات سے ملکی سیاست کو بند گلی میں دھکیلا گیا اور نیب گرفتاری پر ردعمل میں ریاستی اداروں پر حملہ آور ہونا انتہا کی بے وقوفی تھی۔
@BBhuttoZardari
#BilawalBhuttoZardari #PTI #PPP #PakistanPolitics
14
گزشتہ کچھ عرصے میں جدید جنگوں کی نوعیت میں غیر معمولی تبدیلی آئی ہے۔ اب جنگیں روایتی میدانِ جنگ تک محدود نہیں رہیں بلکہ الیکٹرانک وارفیئر، سائبر، خلائی اور ذہنی و نفسیاتی محاذوں تک پھیل چکی ہیں، جبکہ یہ تبدیلیاں تیزی سے جاری ہیں۔چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف
34
پنجاب بھر میں دفعہ 144 کے تحت خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز اور جاسوسی کے لیے استعمال ہونے والے آلات پر عائد پابندی میں 30 روز کی توسیع کر دی گئی ہے، جس کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عینکوں، پین، کی چین اور دیگر اشیا میں چھپے خفیہ کیمروں کے استعمال سمیت ان کی دکانوں اور آن لائن خرید و فروخت پر پابندی برقرار رہے گی، تاہم لیپ ٹاپ، ٹیبلٹس، موبائل فونز اور پی ٹی اے سے منظور شدہ ٹرمینل آلات اس پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔
#Section144 #PunjabGovernment #HiddenCameras #BreakingNews
68
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے سیاسی مخالفین بھی اب یہ بات تسلیم کر رہے ہیں کہ عمران خان ایک سیاسی قیدی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام کی بنیاد پر قائم کیے گئے ہیں جن میں رات کی تاریکی اور بند دروازوں کے پیچھے سزائیں سنائی گئیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ دن کی روشنی میں کھلی عدالت میں ان کا مؤقف سنا جائے، جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عمران خان کو سیاسی قیدی قرار دیتے ہوئے سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
#BarristerGohar #ImranKhan #PTI #PakistanPolitics
34
اکستان خلائی تحقیق کے میدان میں تاریخی سنگِ میل عبور کرنے جا رہا ہے، جہاں پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔ سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، جن میں سے ایک پے لوڈ اسپیشلسٹ کے طور پر منتخب ہوگا۔ پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔
#PakistanSpaceMission #SUPARCO #ChinaPakistan #SpaceExploration
25
اسلام آباد: پاکستان شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کرے گا، جس کے لیے وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی سربراہی میں پاکستانی وفد آج نئی دہلی روانہ ہوگا۔ 20 سے 22 نومبر تک جاری رہنے والے فورم میں پاکستان کا تعمیری سفارتی کردار اور متنوع تہذیبی و ثقافتی ورثہ اجاگر کیا جائے گا۔ پاکستانی وفد مختلف اجلاسوں میں شرکت کے علاوہ رکن ممالک کے نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔
#Pakistan #SCO #India #Diplomacy
26
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے علاقے ڈی 14 میں فوڈ اتھارٹی نے ایک مکان پر کارروائی کرتے ہوئے گدھوں اور کتوں کا مبینہ طور پر 800 کلو گوشت برآمد کر لیا۔ حکام کے مطابق مکان سے 12 زندہ گدھے، ایک مردہ گدھا اور 5 زندہ کتے بھی ملے، جبکہ 21 کچھوے، ایک گیدڑ اور ایک زندہ پینگولین بھی برآمد کیا گیا۔ گوشت اور جانوروں کی ترسیل کا ریکارڈ یا سرکاری اجازت نامہ نہ ملنے پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
#Islamabad #FoodSafety #AnimalRescue #PakistanNews
24
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) نے پنجاب کے 34 نجی میڈیکل کالجوں میں ایم بی بی ایس داخلوں کی سلیکشن لسٹ جاری کر دی، جس کے مطابق کم سے کم میرٹ 75.1354 فیصد رہا جبکہ مجموعی طور پر 4 ہزار 500 نشستوں پر داخلے دیے جا رہے ہیں۔ العلیم میڈیکل کالج لاہور 91.6051 فیصد میرٹ کے ساتھ سرفہرست جبکہ شالامار میڈیکل کالج 91.4768 فیصد پر دوسرے نمبر پر رہا۔ یو ایچ ایس نے اوپن میرٹ اور اوورسیز پاکستانیوں کے کوٹے کی الگ الگ فہرستیں بھی جاری کر دیں۔
#UHS #MBBSAdmissions #MedicalColleges #Punjab
16
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تربت کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شہدائے وطن کی یادگار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل کو فورسز کی آپریشنل تیاریوں اور بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری مؤثر کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
#AsimMunir #Turbat #ISPR #PakistanArm
18
گجرات میں سڑک کے عین درمیان بجلی کا کھمبا نصب ہونے کا انوکھا منظر سامنے آیا، جس نے شہریوں کو حیران کردیا۔ سڑک کے درمیان موجود کھمبا ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ اور ممکنہ حادثات کے خدشات پیدا کر رہا ہے، جبکہ اس تنصیب پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔
26
وزیر دفاع خواجہ آصف نے برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی امن کے لیے اجتماعی شعور، مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی امن و سلامتی اور اقوامِ متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات ایک روشن مثال ہیں، جہاں گزشتہ دہائیوں کے دوران 48 امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکاروں نے خدمات انجام دیں جبکہ 183 اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
#KhawajaAsif #Brussels #UNPeacekeeping #BreakingNews
19
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بتایا ہے کہ زیرِ سمندر بین الاقوامی سب میرین کیبل سسٹم (SMW5) میں پاکستان کے ساحل سے 11 کلومیٹر دور خرابی سامنے آئی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اس تکنیکی خرابی کے باعث ملک میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی کے مسائل، رفتار میں کمی اور سروس کے معیار میں عارضی تعطل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
#PTA #InternetDown #SubmarineCable #BreakingNews
33
ایک خاتون ریسٹورنٹ میں اپنے آرڈر کے لیے 25 منٹ تک انتظار کرتی رہیں، لیکن جب فلم کا شو ٹائم قریب آگیا تو انہوں نے مزید انتظار کرنے کے بجائے خود ہی اپنا آرڈر تیار کرنا شروع کردیا تاکہ وقت پر سینما پہنچ سکیں۔ خاتون کی اس حرکت نے دلچسپ صورتحال پیدا کردی۔
260
وفاقی وزیر احسن اقبال نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان تضادات سے بھرپور ہے اور اتحادی حکومت میں شامل ہو کر حکومتی فیصلوں پر تنقید کرنا دوہرا معیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ نے خود جو فیصلے کیے اب انہی پر تنقید کیوں کر رہے ہیں، بیک وقت حکومت کا حصہ رہنا اور اپوزیشن کا کردار ادا کرنا نہیں چل سکتا۔ لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اتحادی حکومت میں صرف اچھے فیصلوں کا کریڈٹ اور خراب فیصلوں سے لاتعلقی نہیں ہو سکتی، اگر آپ اتحاد کا حصہ ہیں اور آئینی عہدے بھی رکھتے ہیں تو حکومتی فیصلوں کی ذمہ داری بھی قبول کریں۔
#AhsanIqbal #BilawalBhuttoZardari #PMLN #PPP
49















