بھارتی کھلاڑیوں کے رویے پر تنقید کرنے والوں کو یہ ذھن میں رکھنا چاہئے کہ بھارت کے ساتھ میچ صرف کھیل نہیں ہوتا ہے.... یہ کھیل سے بہت بڑھ کر عزت نفس کا معاملہ ہوتا ہے......
اسوقت صورتحال یہ ہے کہ کھلاڑی میچ سے پہلے آپس میں نہ کوئی بات کرتے ہیں اور نہ ہی ہاتھ ملاتے ہیں.... بھارتیوں نے کرکٹ کو کھیل سے بہت بڑھ کر بنا لیا ہے. بھارتی کھلاڑیوں کی کارکردگی اچھی ہے لیکن بھارتی بکیز فکسنگ کیلئے مخالف کھلاڑیوں کو ٹریپ بھی کرتے ہیں... سلمان بٹ، محمد آصف اور محمد عامر کا میچ فکسنگ سکینڈل سب کے سامنے ہے.
بھارتی رویوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمارے کھلاڑی اعصاب پر قابو رکھ کر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے ہی بھارت کو ہر سکتے ہیں لیکن اعصاب شکن مقابلوں میں اکثر ہم ہی ہارتے ہیں اور ساری قوم دکھی ہو جاتی ہے.
بھارتی جونیئر ٹیم کل ایک ہارا ہوا میچ جیتی ہے اور ان کے کھلاڑیوں کا رویہ اسی سوچ کا مظہر ہے.... بدقسمتی سے گزشتہ چند سالوں میں ہماری کرکٹ زوال کا شکار ہے اور ہمارے کھلاڑی دباؤ برداشت کرنے سے عاری ہیں یا کوئی اور وجہ ہوتی ہے یہ اب الله ہی جانتا ہے.
پاکستان کی یقینی جیت نظر آنے کے باوجود ہارنے سے بھارت کے ہاتھوں کھیل میں ذلت سے پوری قوم کے دل دکھی ہوتے ہیں. کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولت دے رہا ہے لیکن میدان میں کارکردگی انہی لڑکوں نے دکھانی ہے.
بہرحال اب صرف دعا ہی کی جا سکتی ہے کہ پاکستان کو کوئی اچھا کپتان ملے اور بہترین ٹیلنٹ سامنے آئے جو بھارت سے میچ میں نروس نہ ہوں اور ہم بھی بھارت کو ایسے ہرائیں جیسے پہلے ہراتے تھے.
یہ ہر دور میں ایسا ہی رہا ہے اور کھلاڑیوں ک رویہ بھی اسی جذبے کا شاخسانہ ہوتا ہے.
ایران کے شہر اردبیل میں ٹیکسی ڈرائیوروں نے کرایوں کی کم شرح کے خلاف ہفتے کے روز ہڑتال کر دی، جس کے نتیجے میں مسافر پھنس کر رہ گئے کیونکہ ڈرائیوروں نے انہیں سواری دینے سے انکار کر دیا۔
انقلابیوں کے غلط فیصلوں کے اثرات ایرانی قوم کو متاثر کر رہے ہیں
جنوبی ایران کے شہر ’ایواز‘ میں، تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قلت کی وجہ سے لمبی لائنوں میں کھڑے ہیں لیکن زیرزمین بنکروں میں چھپ کر بیٹھے انقلابی رنماؤں کو عوام کی تکالیف کا احساس نہیں اور معلوم نہیں وہ کس خوش فہمی کا شکار ہیں.
اہم خبر: ایک حوثی دہشتگرد خواتین کا لباس پہن کر تعز سے بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن یمنی فورسز کے ہاتھوں پکڑا گیا.
بریکنگ نیوز: کوہاٹ میں سونے کی غیرقانونی کان کنی کے خلاف ایک بڑے کریک ڈاؤن سے 94 کلومیٹر حصہ آزاد کروا لیا گیا ہے. یہاں پر تحریک انصاف کی حکومت میں ملی بھگت سے غیرقانونی طور پر کان کنی کی جا رہی تھی اور ملکی خزانے کو نقصان پہنچایا جا رہا تھا.
نوٹ: اس غیرقانونی دھندے میں ملوث تمام افراد کے خلاف مقدمات بھی درج کیے جا رہے ہیں تاکہ سونے کی غیرقانونی کان کنی میں ملوث مافیا کا خاتمہ ہو سکے.
تحریک انصاف کی دہشتگردوں کیلئے سرکاری حمایت کے خاتمے کے بعد عوام بھی کھل کر دہشتگردوں کیخلاف سامنے آ گئے.... شمالی وزیرستان میں میرعلی کے مقامی لوگ پاک فوج کے ساتھ مل کر ٹی ٹی پی (TTP) کمانڈر میٹھا خیل کے مرکز کو گرا رہے ہیں۔
خیبرپختنخواہ کے عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ امن کے ساتھ ہیں، دہشت گردی کے ساتھ نہیں۔
بریکنگ نیوز: صنعا میں ایک بار پھر دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور آج پھر حوثی دہشتگردوں پر تباہ کن حملے ہو رہے ہیں.... الجوف میں بھی حوثی دہشتگردوں کو ایک اور کاری ضرب.
بریگیڈیئر جنرل اور بٹالین کمانڈر سمیت تین حوثی کمانڈرز ہلاک... حوثیوں کو آج بہت نقصان اٹھانا پڑا ہے.
اچھی خبر: پٹرول مزید 8 روپے اور ڈیزل 7 روپے سستا کر دیا گیا.....
پٹرول کی نئی قیمت 338 روپے اور ڈیزل کی نئی قیمت 371 روپے ہو گئی ہے.
بریکنگ نیوز: سعودی اتحاد نے آج پھر جیٹ طیاروں کے ذریعے صنعا میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر شدید فضائی حملے کئے ہیں اور حوثیوں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے. آگ کے شعلے بتا رہے ہیں کہ حملہ کتنا شدید تھا.
حوثیوں کے اسلحہ ڈپوؤں پر بھی فضائی حملے ہوئے ہیں اور آسمان کو چھوتے کالے دھوئیں کے بادل بتا رہے ہیں کہ حوثیوں کی کتنی تباہی ہوئی ہے. آج پھر حوثیوں کے اہم کمانڈرز بھی ہلاک ہوئے ہیں.
بریکنگ نیوز: مولانا اسد محمود کو نیب نے دوسرا نوٹس بھیج دیا ہے.... مولانا فضل الرحمٰن سے ہرگز یہ توقع نہیں تھی کہ وہ عمران خان کی طرح اس حد تک آگے جائے گا... اپنی بھونڈی سیاست کی خاطر اداروں کو نقصان نہیں پہنچانا چاہئے.
مولانا فضل الرحمن کو ابھی بھی اپنی حکمت عملی پر غور کرنا چاہئے اور عمران خان کے راستے پر چلنے سے گریز کرنا چاہئے..... مولانا کو ایک بات ضرور ذہن نشین کر لینی چاہئے کہ... اگر وہ عمران خان کے راستے پرچلا تو پر انجام بھی عمران خان جیسا ہی ہو گا.
مولانا کو یہ حقیقت بھی تسلیم کرنی چاہئے کہ اسے سوشل میڈیا پر وہ سپورٹ نہیں ہے جو عمران خان کو تھی... اسلئے ابھی بھی وقت نہیں گزرا.. بہتر ہے شہبازشریف سے ملاقات کرے اور اپنی معاملات سیدھے کر لے ورنہ جماعت اسلامی انکی جگہ لینے کو تیار ہے.
بہت اہم خبر.... سعودی اور یمنی فورسز کی بڑی کامیابی... حوثی دہشتگردوں کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کے بھائی کے بیٹا محمد حامد بدرالدین الحوثی الحدیدہ میں ہونے والے فضائی حملوں میں ہلاک ہو گیا ہے.
یہ حوثیوں کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے اور ابھی مزید بڑے نقصان بھی ہوں گے.
قطری وزیراعظم اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات میں کوئی مثبت بریک تھرو نہیں ہوا. مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل مزید گہرے ہو رہے ہیں... ایرانی آج بھی اپنے اسی مطالبے پر قائم ہیں کہ امریکہ پہلے انکی سات شرائط تسلیم کرے اور ہتھیار ڈالے پھر وہ آبنائے ہرمز کھولیں گے.
امریکہ کا تیسرا طیارہ بردار جہاز تھیوڈور روزویلٹ بھی مشرق وسطیٰ کے قریب پہنچ چکا ہے اور بہت جلد وہ بھی امریکی بحری بیڑے میں شامل ہو جائے گا. اس بحری جہاز کے ساتھ تقریباً 7 سے 9 ہزار اضافی امریکی فوجی اور میرینز بھی خطے میں بھیجے جا رہے ہیں۔
یہ اضافی تعداد صرف دباؤ بڑھانے کیلئے نہیں ہے بلکہ دوبارہ جنگ شروع کرنے کے امریکی عزائم بھی ظاہر کر رہی ہے. امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ اسلئے بھی ناگزیر ہے کیونکہ ایرانی حکام مذاکرات کیلئے سنجیدہ نظر نہیں آتے.
ایران کی سات شرائط میں زیادہ اہم یہ ہیں کہ امریکہ ایران کے آٹھ ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرے، ایرانی برآمدات سے پابندی ختم ہو اور ایران کی ناکہ بندی ختم کرنا شامل ہیں. اس کے بعد ایران مذاکرت شروع کرے گا اور ان مذاکرات کے کامیاب اختتام کی کوئی گارنٹی نہیں ہو گی اور یہ بھی گارنٹی نہیں ہو گی کہ یہ مذاکرات کتنی دیر تک چلیں گے.
پچھلے تین ماہ سے وہ یہی کہہ رہے ہیں کہ ہماری شرائط مانیں گے تو سات دن میں آبنائے ہرمز کھل جائے گی اور پھر ہم مذاکرات شروع کریں گے اور ووھہ شرائط ایسی غیر منطقی ہیں کہ نہ نو من تیل ہو گا اور نہیں رادھا ناچے گی.....
اگر مذاکرات سے یہ معاملہ حل ہونا ہوتا تو ابتک حل ہو چکا ہوتا.... جو بھی یہ سمجھتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات یا کسی معاہدے سے معاملہ حل ہو سکتا ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے اور اسے اپنا دماغی معائنہ ضرور کروانا چاہئے.
ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے تیل کی قیمتیں کم ہو گئی ہیں لیکن یہ خاموشی طوفان کے دوبارہ آنے کا پیش خیمہ بھی ہو سکتی ہے.... امریکہ اور ایران کے درمیان دوبارہ جنگ ضرور ہو گی.... کب ہو گی یہ کہنا ابھی قبل از وقت ہو گا.
بریکنگ نیوز: سعودی طیاروں نے صنعا میں حوثی دہشتگردوں کا وہ کیمیائی پلانٹ تباہ کر دیا ہے جہاں حوثی بیلسٹک میزائلوں کے لیے ایندھن (ٹھوس ایندھن) تیار اور مکس کرتے تھے. حوثیوں کو آج بہت بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے.
حوثی لیڈر محمد حامد الحوثی، عرف ”ابو عماد“ کی گاڑی کو بھی ’المضاربہ‘ محاذ پر نشانہ بنایا گیا ہے اور وہ اس میں شدید زخمی ہو گیا ہے.
بریکنگ نیوز: حوثیوں نے سعودی آرامکو کے دفتر اور ریاض ائیرپورٹ پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا اور اب جواب میں سعودی طیاروں نے یمنی فورسز سے مل کر حوثی دہشتگردوں کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے.
گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران سعودی اور یمنی فورسز نے مختلف محاذوں پر حوثی دہشت گردوں کے ٹھکانوں، اجتماعات، کمک اور جنگی سازوسامان کو فضائی حملوں اور توپ خانے کی گولہ باری سے بھرپور نشانہ بنایا گیا۔
الجوف، مآرب اور تعز کے محاذوں پر حوثی ملیشیا کے 127 کمانڈر اور جنگجو ہلاک ہوئے، جبکہ درجنوں افراد میدانِ جنگ سے فرار ہو گئے۔ تقریباً 158 گاڑیاں، ٹرک، بکتر بند گاڑیاں اور دیگر جنگی سازوسامان تباہ کر دیا گیا۔
انقلابیوں اور انکی پراکسی حوثیوں کو ایسے ہی جواب دینا ضروری ہے.
نہیں تیرا نشیمن قصر سلطانی کے گنبد پر ............ تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں پر
گروک @grok بات بتاؤ.... سوال یہ ہے اگر علامہ اقبال کے مطابق پہاڑوں کی چٹانوں پر بسیرا کیا جائے تو پھر ایک تو اتنی بلندی پر بہت سردی ہو گی اور نہ ہی بجلی، گیس اور پانی ہو گا تو پھر بسیرا کیسے کیا جائے گا؟
@grok
#IqbalDay
پاکستان انڈر 19 ٹیم نے بہترین کرکٹ کھیل کر بھارتی انڈر 19 ٹیم کو شکست دے دی ہے.... ہماری سینئر ٹیم بھارت کو ہرائے یہ تو اب حسرت ہی لگتی ہے لیکن جونیئر لڑکے دباؤ میں اچھا کھیل رہے ہیں. حمزہ ظہور کی ناقابل شکست سنچری بھارتیوں کو بھی یاد رہے گی.
کرکٹ بورڈ کو چاہئے کہ سینئر کھلاڑیوں کو ان جونیئر کھلاڑیوں سے لیکچرز دلوانے چاہئیں تاکہ انہیں بھی سمجھ آئے کہ دباؤ میں حوصلے سے کیسے کھیلنا چاہئے..... اگر ہماری سینئر ٹیم ہوتی تو کم از کم پچاس سکور سے ہار جاتی.
آج بابر اعظم نے ایک عجیب و غریب بیان دے کر ثابت کر دیا کہ وہ کھلاڑی تو نکما ہے ہی لیکن ذہنی طور پر بھی ایک چھوٹا انسان ہے...... بابراعظم نے کہا ہے کہ محمد یوسف نے اس سے رابطہ نہیں کیا صرف ٹویٹ کیا ہے.... اگر محمد یوسف نے رابطہ کیا تو وہ پوچھے گا کہ اس کی ٹیکنیک میں کیا خرابی ہے.......
یعنی پیاسا کنویں کے پاس نہیں جائے گا بلکہ کنواں خود پیاسے کے پاس آئے....
کرکٹ بورڈ کو اب ان نئے لڑکوں پر توجہ دینی چاہئے اور بابراعظم سمیت تمام سینئرز کو جلد از جلد ٹیم سے رخصت کر دیں.
'ویلڈن انڈر 19 ٹیم ویلڈن'
بریکنگ نیوز: حوثیوں نے سعودی عرب میں ریاض اور جنوبی علاقوں میں دو کروز میزائلوں سے حملہ کیا لیکن دونوں کروز میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ حوثیوں کا داغا گیا ایک میزائل چلنے سے پہلے ہی ٹھس ہو گیا اور صوبہ البیضاء میں ’المسعود‘ دیہات کے قریب جا گرا۔
سعودی اتحاد نے آج بھی صنعا سمیت حوثیوں کے زیرقبضہ علاقوں پر فضائی حملے کئے ہیں. ڈرونز کے ذریعے حوثیوں کی گاڑیوں اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور اسلحہ ذخیروں کو بھی تباہ کیا گیا.
سعودی اور یمنی فورسز کے مشترکہ حملوں کی وجہ سے حوثی کمانڈرز شہر الحزم سے پیچھے ہٹ گئے ہیں اور الحزم اب یمنی فورسز کے کنٹرول میں آ گیا ہے. اب یمنی فوج نے مارب میں حوثی ملیشیا کے دہشتگردوں پر نئے حملوں کا اعلان کیا ہے۔
دوسری طرف ایران کے جزیرے قشم میں آج پھر دھماکے سنے گئے ہیں. امکانی طور پر یہ تیسرا حملہ ہے لیکن انقلابی امریکہ اور اسرائیل کو ان حملوں کا جواب نہیں دے رہے بلکہ ایک بار پھر ستو پی کر سو گئے ہیں البتہ اپنی بھڑاس نکالنے کیلئےکمرشل جہازوں پر حملے کر کے اپنی کمزور عسکری صلاحیت عیاں کر دیتے ہیں.
نوٹ: حالات کشیدگی کی طرف ہی بڑھتے نظر آ رہے ہیں اور کسی بہ قسم کے مذاکرات سے بہتری آنے کا کوئی امکان نظر نہیں آ رہا.
مأرب میں مراد اور عبدیہ قبائل نے پنے ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ ’آپریشن صبح الیمن' کی حمایت کر اعلان کر دیا اور یمنی فورسز کے شانہ بشانہ حوثی دہشتگردوں کیخلاف لڑنے کا اعلان کر دیا.
'فیصلے کی گھڑی'
ٹرمپ نے ایران پر دوبارہ حملوں کا عندیہ دیا ہے اور انقلابیوں نے قطر کے ذریعے امریکہ کو ایٹمی معاملات پر نئی تجاویز پیش کی ہیں..... ورنہ پہلے وہ ایٹمی معاملات پر بات کرنے سے بھی انکاری تھے.
امریکہ نے ایران پر آج محدود حملہ کیا ہے اور ٹرمپ نے تصدیق کی ہے کہ امریکہ نے ایران کا نصب کیا گیا نیا دفاعی نظام تباہ کر دیا ہے. امریکہ کے گزشتہ دو حملوں کا انقلابیوں نے کوئی جواب نہیں دیا ہے بلکہ وہ قطر کی "سہولتکاری" میں مذاکرات کا ڈھونگ رچا رہے ہیں.
انقلابیوں کی کوششیں ہیں کہ "مذاکرات مذاکرات" کا کھیل جاری رہے کیونکہ انقلابیوں کی اب کوشش ہے کہ کسی طرح وہ جنوری تک اس معاملے کو گھسیٹ لیں تاکہ امریکی ایوانوں میں ڈیموکریٹس کی اکثریت ہو جائے اور وہ ٹرمپ کو ایران پر حملے سے باز رکھ سکیں.
ڈونلڈ ٹرمپ ابتک آٹھ مہینے ضائع کر چکا ہے لیکن ایران سے مذاکرات کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ رہے اور نہ ہی پہنچیں گے بلکہ انقلابیوں نے ایک بہترین معاہدے کو بھی خراب کر دیا ہے اور اب تو انقلابیوں کے نمائندے دھمکیاں دے رہے ہیں کہ وہ کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے.
ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ شروع کرنے یا نہ کرنے پر پندرہ دن میں فیصلہ کرنے کا عندیہ دیا ہے. ٹرمپ گزشتہ آٹھ مہینے سے اس معاملہ کو لٹکا رہا ہے اور اسی وجہ سے الیکشن بھی ہارا ہے. یہی جنگ اگر وو پہلے ہی مرحلے میں ختم کر چکا ہوتا تو اب تک مہنگائی کنٹرول ہو چکی ہوتی اور عوام میں بےچینی بھی نہ ہوتی لیکن اس کے فیصلہ نہ کرنے سے سب سے زیادہ نقصان بھی خود ٹرمپ اور امریکہ کو ہی ہوا ہے.
ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بات سمجھ لینی چاہئے کہ وہ دس سال بھی انتظار کرے گا تو انقلابی کسی بھی معاہدے تک نہیں پہنچیں گے اور انقلابیوں کو بھی یہ یقین کر لینا چاہئے کہ اگر وہ پچھلے تیس سال میں ایٹم بم نہیں بنا سکے تو وو اگلے تیس سال میں بھی ایٹم بم نہیں بنا سکیں گے.... یہ خیال انہیں اپنے دل سے ترک کر دینا چاہئے.
بہرحال فیصلے کی گھڑی آ چکی ہے اور یہ معاملہ اب جلد ہی کسی نہ کسی طرف چلا جائے گا. زیادہ امکان یہی ہے کہ دوبارہ جنگ شروع ہو جائے گی.
وفاقی حکومت نے نئی آٹو پالیسی (2026ء سے 2031ء) کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس پالیسی کی اہم تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں:
• برآمدات کا ہدف: آئندہ 5 سال کے دوران گاڑیوں کی برآمدات موجودہ 20 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 6 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
• جرمانے: برآمدی ہدف پورا نہ کرنے والی مقامی کار ساز کمپنیوں اور برآمدات نہ کرنے والے مینوفیکچررز پر جرمانے عائد کیے جائیں گے۔
الیکٹرک گاڑیاں (EVs) اور اسکوٹرز:
• اگلے 5 سال میں 30 فیصد گاڑیوں کو الیکٹرک پر منتقل کرنے کا ہدف ہے۔
• 15 ہزار ڈالر سے کم مالیت کی چھوٹی الیکٹرک گاڑیوں پر کم ٹیرف کی تجویز دی گئی ہے۔
• الیکٹرک گاڑیوں کی فنانسنگ کی حد 20 لاکھ روپے سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔
• الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے لیے کسٹمز ڈیوٹی میں رعایت اور سیلز ٹیکس میں کمی کی گئی ہے۔
• خواتین اور طالبات کے لیے الیکٹرک اسکوٹرز کے استعمال کو خصوصی طور پر فروغ دیا جا رہا ہے۔
گاڑیوں کی قیمتیں اور ٹیکس:
• پالیسی کے تحت گاڑیوں کی قیمتوں میں بتدریج کمی لائی جائے گی۔
• 1000 سی سی تک کی پٹرول گاڑیوں کے ٹیکسز میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا اور 1000 سی سی سے کم گاڑیوں پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہیں ہوگا۔
ایڈوانس کی حد:
کوئی بھی کار ساز کمپنی خریدار سے گاڑی کی کل قیمت کا 20 فیصد سے زیادہ ایڈوانس وصول نہیں کر سکے گی۔
حفاظتی معیار (Safety Standards): گاڑیوں کے معیار اور مسافروں کی حفاظت کو بہتر بنانے کے لیے 45 نئے اضافی اسٹینڈرڈز اور سیفٹی فیچرز شامل کیے گئے ہیں۔





