🛑 نیوزی لینڈ کی سیاح مالی نے افغانستان کے دورے کی ویڈیو کے ذریعے طالبان حکومت کے خواتین مخالف امتیازی نظام کو بے نقاب کر دیا۔
ان کے مطابق محض خاتون ہونے کی وجہ سے انہیں ہوٹل میں داخلے کی اجازت نہیں ملی اور وہ سفری اجازت نامے کی فیس بھی براہِ راست ادا نہیں کر سکیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ افغانستان کی خوبصورتی اور عوام کی مہمان نوازی کو خواتین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر پردہ ڈالنے کا جواز نہیں بنایا جا سکتا۔
مالی نے دیگر سیاحوں، ویلگرز کو بھی سچائی دیکھانے کی اپیل کی ہے ۔۔۔خوبصورت مناظر دکھا کر جابرانہ نظام کی تلخ حقیقت چھپائی نہیں جا سکتی۔
#Taliban #Afghanistan #WomensRights #WomenUnderTaliban #HumanRights
🛑 میر علی، شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، امن دشمن عناصر کے لیے کوئی رعایت نہیں⚔️🇵🇰
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی مُسکی میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 3 خوارج کو ہلا-ک کر دیا، جن میں میں اہم مطلوب دہش-تگرد رومان عرف سیف اللہ بھی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک ہلا-ک دہش-تگرد افغان شہری تھا جبکہ دوسرے کا تعلق باجوڑ سے بتایا گیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کا ریاست مخالف عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیوں کا عزم اس بات کا ثبوت ہے کہ ملکی امن، قومی سلامتی اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
#NorthWaziristan #MirAli #Pakistan #SecurityForces
🛑 افغانستان کے شہر جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں 40 خاندانوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کیے جانے کا معاملہ طالبان کے نام نہاد عدالتی نظام پر سنگین سوالات کھڑے کرتا ہے۔
متاثرہ خاندانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس گھروں کی ملکیت کے دستاویزات اور قانونی کاغذات موجود ہیں، لیکن طالبان عدالت انہیں تسلیم کرنے سے انکار کر رہی ہے اور مکانات جبراً ملا خیراللہ حقمل، مدرسہ عقر کے حوالے کر دیے گئے ہیں۔
جب 40 خاندان اپنے ملکیتی دستاویزات کے باوجود اپنی چھت سے محروم کر دیے جائیں اور عدالت ہی ان کی فریاد سننے سے انکار کرے، تو یہ صرف بے دخلی نہیں بلکہ انصاف کے بنیادی اصولوں پر سنگین سوال ہے۔ غریب کی زمین اور گھر محفوظ نہ ہوں تو شریعت کے نام پر قائم عدالتی نظام کی انصاف پسندی پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔
#Afghanistan #Jalalabad #Taliban #HumanRights
🛑طالبان کے نام نہاد شرعی نظام کا اصل چہرہ ایک بار پھر سوالات کی زد میں:
افغانستان کے صوبہ فاریاب کے ضلع البلاد میں طالبان قاضی عبدالحکیم پوپلزئی سے منسوب ایک لیک فون کال میں پر ایک لڑکی سے اس کی نازیبا ویڈیو مانگنے اور بدلے میں شادی یا دوستی جاری رکھنے کے وعدے کیے ہیں۔
کیا یہی وہ شریعت ہے جس کے نام پر طالبان دوسروں کو اخلاقیات کا درس دیتے ہیں؟ اگر یہ الزامات درست ہیں تو اس قاضی کا احتساب کون کرے گا؟ مذہب کے نام پر اختیار کا غلط استعمال کسی صورت قابلِ قبول نہیں
.
#Taliban #Afghanistan #Faryab #Sharia #HumanRights #Accountability
🛑 ڈاکٹر اسرار احمدؒ نے مولانا فضل الرحمٰن اور ان کے والد کے کردار کے حوالے سے جو باتیں بیان کیں، وہ آج بھی بحث کا موضوع ہیں۔
قیامِ پاکستان کی مخالفت سے منسوب سیاسی تاریخ رکھنے والے مولانا فضل الرحمٰن آج حب الوطنی اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ سوال یہ ہے کہ جو خود تاریخ کے کٹہرے میں کھڑا ہو، وہ دوسروں کی وفاداری کا فیصلہ کیسے کر سکتا ہے؟
#MaulanaFazlurRehman
#Pakistan
🛑 مولانا فضل الرحمٰن کی منافقانہ جمہوریت کا اندازہ ان کی اپنی جماعت جمعیت علمائے اسلام (JUI) سے لگایا جا سکتا ہے، جہاں اہم عہدوں پر بھائیوں اور بیٹوں کی موجودگی موروثی سیاست پر سوالات اٹھاتی ہے۔
اسلام اور جمہوریت کے نام پر سیاست کرنے والوں کو پہلے اپنی جماعت میں حقیقی جمہوریت قائم کرنی چاہیے۔ مذہبی جماعت کے کارکنوں کو بھی یہ سوال پوچھنا چاہیے کہ قیادت اور اختیارات چند مخصوص خاندانوں تک محدود کیوں ہیں؟ خود کو اور اپنے خاندان کو اقتدار پہ قابض رکھنے کے لیے ریاستی اداروں کو تنقید کا نشانہ بنانا ان کے نیت اور عزائم واضح کرتا ہے۔
#MaulanaFazlurRehman #JUI #PakistaniP
🛑 مولانا کی بچوں کے تحفظ کے قوانین پر مخالفت آخر کیوں؟؟
پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر 12، 14 اور 16 سال کے معصوم بچوں کی شادیوں کی وکالت کرنا اور حفاظتی قوانین کی دھجیاں اڑانا کہاں کی دین داری ہے؟ کیا بچوں کی زندگی کا مقصد صرف شادی رہ گیا ہے، ان کی تعلیم، صحت اور خوابوں کی کوئی اہمیت نہیں؟ مولانا آخر بچوں کے تحفظ کے ہر قانون کے سامنے سدِ راہ کیوں بن جاتے ہیں؟
کیا اس شدید مخالفت کا تعلق ان کے بارے میں گردش کرنے والی اُن تشویشناک رپورٹس اور خبروں سے ہے جو کم عمر بچوں کے ساتھ شرمناک رویوں سے منسوب کی جاتی ہیں؟
جب حکومت، مراعات اور فنڈز چاہیے ہوں تو آئین اور جمہوریت بالکل جائز ہو جاتی ہے، لیکن جب معصوم بچوں کے بچپن کو بچانے کی بات آئے تو قانون کو چیلنج کر دیا جاتا ہے۔ اس کھلی منافقت، استحصالی سوچ اور مذہب کے نام پر بچوں کےمستقبل کو داؤ پر لگانے والے رویے پر اب قوم کو واضح جوابات چاہیے ہیں۔
#ChildProtection #ChildMarriage #ChildRights
🛑 شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی:
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کیے گئے آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو انجام تک پہنچا دیا گیا، جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
اس کامیاب کارروائی سے دہشت گردوں کی سرگرمیوں کو ناکام بنانے اور علاقے کو محفوظ بنانے کے لیے جاری کوششوں کو تقویت ملی ہے۔ سیکیورٹی فورسز ملک کے دفاع اور عوام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
#NorthWaziristan #PakistanArmy #SecurityForces
#CounterTerrorism
🛑 کرم ڈسٹرکٹ میں فتنۃ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا ایک اور فیصلہ کن وار🇵🇰⚔️
فضائی نگرانی کی مدد سے کی جانے والی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے 5 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ ابتدائی آپریشن میں 2 خوارج کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ تعاقبی کارروائی کے دوران مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
فضائی نگرانی اور بہترین زمینی حکمت عملی کے مؤثر امتزاج نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کو کامیاب بنایا۔ پاکستان کی دفاعی فورسز ملکی امن و سلامتی کے دشمنوں کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور دہشتگردوں کے خلاف یہ کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔🇵🇰
#KurramOperation #FitnaAlKhawarij #WarOnTerror #Pakistan
🛑 طالبان کے کنٹرول کے دعوؤں کی حقیقت سامنے آتی جارہی ہے:
افغانستان میں طالبان کے امن اور مکمل کنٹرول کے دعوے ایک بار پھر سوالات کی زد میں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق صوبہ ہرات کے اہم تجارتی سرحدی مرکز طورغنڈی پورٹ کے قریب نیشنل انڈیپنڈنس فرنٹ آف افغانستان نے طالبان کی رینجرز گاڑی کو راکٹ حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
مسلسل ہوتے اس طرح کے واقعات طالبان کے سکیورٹی انتظامات اور سرحدی علاقوں میں کنٹرول کے بلند بانگ اعلانات کی سچائی بیان کر رہے ہیں۔ آخر وہ امن کہاں ہے جس کا بار بار ذکر کیا جاتا ہے، جب مسلح مزاحمت کے واقعات بدستور سامنے آ رہے ہیں اور طالبان کے اپنے اہلکار محفوظ نہیں ہیں ۔
#Afghanistan #Taliban #Herat #TurgundiPort #NationalResistanceFront
🛑 سوال تو اٹھیں گے!!
فضل الرحمٰن کا مذہب ، مدراس کے طلباء کا اپنی سیاست چمکانے میں استعمال سب کے سامنے ہے۔ مولانا صاحب اب سمجھ لیں کہ پاکستان کے عوام اب مذہبی نعروں، مفاد پرستی کی سیاست اور اپنے فائدے کی جمہوری لبادے سے متاثر ہونے والے نہیں ہیں ۔
قومی اداروں کی مخالفت، سیاسی محاذ آرائی اور مذہب کو سیاسی طاقت حاصل کرنے کے لیے استعمال کرنے کی روش پر سوال اٹھانا عوام کا حق ہے۔ تعلیمی اداروں کے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں کا حصہ بنانے کے الزامات ہوں یا ملکی استحکام کے حوالے سے ان کے بیانات، ہر معاملے پر شفاف جواب ضروری ہے۔
مذہب عقیدت کا معاملہ ہے، کسی کی سیاسی جاگیر نہیں۔ پاکستان کے مفادات کسی بھی سیاسی شخصیت کے ذاتی مفادات سے بالاتر ہیں۔
#FazlurRehman #PakistanFirst #PoliticalHypocrisy #Pakistan
🛑 مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست اور قومی سلامتی پر دوہرا معیار:
مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ دہشت گردی میں اضافہ ہو تو تو حکومت اور ریاستی اداروں کو کٹہرے میں کھڑا کر دو، لیکن جب دہشـ-تگردوں کےخلاف فیصلہ کن کارروائی کی بات ہو تو آئین، جمہوریت اور حقوق کا شور مچا دو۔
سوال یہ ہے کہ آخر قومی سلامتی جیسے حساس معاملے پر بھی سیاسی مفادات کو ترجیح کیوں دی جا رہی ہے؟ ان کیمرہ بریفنگ کا مطالبہ کرنا ایک الگ بات ہے، لیکن ہر ریاستی اقدام کو مشکوک بنا دینا اور سیکیورٹی پالیسی کو سیاسی سودے بازی کا ذریعہ بنانا کہاں کی قومی ذمہ داری ہے؟ قبائلی اضلاع کے حقوق، معدنی وسائل میں غیر ملکی دلچسپی اور سیاسی کونسلوں کے بائیکاٹ جیسے معاملات پر مولانا صاحب کو اپنے مؤقف اور ماضی کے کردار کا بھی جواب دینا چاہیے۔
قوم کو مذہبی نعروں، جذباتی تقریروں اور اقتدار کے لیے بدلتے ہوئے سیاسی مؤقف نہیں، بلکہ دہشت گردی کے خلاف واضح، مستقل اور دوٹوک موقف درکار ہے۔ ریاستی سلامتی کوئی سیاسی بارگیننگ چِپ نہیں کہ جب چاہا اسے اپنے مفاد کے لیے استعمال کر لیا.
#MaulanaFazlurRehman #NationalSecurity #PakistanFirst #CounterTerrorism
🛑 بنوں کے شہریوں کی شکایات خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی گزشتہ 14 سال کی حکمرانی پر سنجیدہ سوالات اٹھا رہی ہیں۔
شہریوں کے مطابق پی ٹی آئی نہ علاقے میں معیاری کالج اور ہسپتال بنا سکی، نہ سڑکوں کی حالت بہتر ہوئی اور نہ ہی بنیادی مسائل حل کیے گئے۔
ایک شہری کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں کے اسکول کی دیوار تک 14 سال میں تعمیر نہیں ہو سکی۔ آخر ترقی کے دعوے کہاں گئے؟ گورنر صاحب سے اپیل ہے کہ صوبے بالخصوص سرکاری اسکولوں کی حالت بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دیں۔
#Bannu #KhyberPakhtunkhwa #PTIGovernance #EducationCrisis
🛑 طالبان دور میں صحت کا نظام بدحالی کا شکار، مریض ایکسرے سے بھی محروم:
افغانستان کے صوبہ قندوز کے ایک شہر کے مطابق، وہ اپنے ممکنہ طور پر ہڈی ٹوٹنے کے شکار بھائی کو لے کر صوبائی اسپتال میں تقریباً دو گھنٹے انتظار کرتا رہا، لیکن شدید درد میں مبتلا ہونے کے باوجود ایکسرے کی فلمیں ختم ہونے کے باعث معائنہ نہ ہو سکا۔
یہ صورتحال طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں صحت کی بنیادی سہولیات کی سنگین کمی کو بے نقاب کرتی ہے۔ یہ محض ایک مریض کی پریشانی نہیں بلکہ صحت کے نظام میں بنیادی وسائل کی کمی کی تشویش ناک مثال ہے۔ طالبان کے دور حکومت میں سرکاری اسپتالوں میں تشخیصی سہولیات تک میسر نہیں تو غریب اور بے سہارا شہری علاج کہاں جائیں گے۔ افغان عوام کو کھوکھلے نعروں اور دعوؤں کی نہیں، فعال اسپتالوں ، ضروری طبی سامان اور بروقت علاج کی ضرورت ہے۔
#Afghanistan #Kunduz #TalibanRule #HealthcareCrisis
🛑 انگور باغ میں جبری بے دخلی، متاثرہ خاندانوں کی مشکلات میں شدید اضافہ:
ننگرہار کے علاقے انگور باغ سے بے دخل کیے جانے والے ایک متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ طالبان کی جانب سے ان کے خاندان کو زبردستی گھر سے نکالے جانے کے بعد ان کے والد کی طبیعت شدید خراب ہو گئی ہے۔
انہوں نے طالبان کے سربراہ ہیبت اللہ اخوندزادہ پر غیرمنصفانہ فیصلے صادر کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات عام شہریوں کے لیے شدید مشکلات اور اذیت کا باعث بن رہے ہیں۔ متاثرہ شہری نے طالبان کو سخت تنبیہ بھی کی اور اپنے خاندان کی حالت بیان کرتے ہوئے جبری بے دخلی کے تباہ کن انسانی اثرات کو بیان کیا ہے۔
#AngorBagh #Nangarhar #Taliban #HumanRights
🛑 طالبان کی نگرانی کا نیا مرکز، فیض آباد کے شہریوں کی نجی زندگی خطرے میں:
افغانستان کے بدخشان صوبے میں طالبان مخالف گروہوں کے حملوں اور مسلسل دھماکوں نے طالبان کی سیکیورٹی صورتحال پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ فیض آباد میں گورنر آفس کے قریب دوسرا ڈرون آپریشنز سینٹر قائم کرنے اور صوبے کے دیگر حساس علاقوں میں مزید مراکز بنانے کے منصوبے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
دوسری جانب مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ طالبان ڈرونز انتہائی کم بلندی پر پرواز کرتے ہوئے ان کے گھروں کی فلم بندی کر رہے ہیں۔ یہ کیسی حکمرانی ہے جہاں ایک طرف طالبان سے سیکیورٹی کا بحران قابو میں نہیں آ رہا اور دوسری طرف عام شہریوں کی نجی زندگی مسلسل نگرانی کی زد میں ہے؟ ان اقدامات کا مقصد عوام کا تحفظ ہے یا خوف اور کنٹرول کی فضا مزید گہری کرنا؟
#Afghanistan #Badakhshan #Faizabad #Taliban #DroneSurveillance
🛑 جلال آباد میں طالبان کی غنڈہ گردی، شہریوں کے گھروں پر زور زبردستی سے قبضے کی کوشش:
جلال آباد کے علاقے انگور باغ میں طالبان کی جانب سے درجنوں خاندانوں کو اپنے ہی گھروں سے بے دخل کرنے کے لیے دباؤ کھلی ناانصافی اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کی عکاسی کرتا ہے۔
ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود خاندانوں کو ہراساں کیے جانے کی اطلاعات ہیں، ان کی ملکیتی دستاویزات نظرانداز کی جا رہی ہیں اور ان کے پاس سر چھپانے کے لیے کوئی متبادل جگہ بھی نہیں۔
یہ کیسا نظامِ انصاف ہے جہاں عام شہری اپنے ہی گھر میں غیر محفوظ ہوں اور طاقتور اپنی مرضی کو قانون بنا کر مسلط کریں؟ اسلام اور شریعت کے نام پہ یہ ظلم ناقابلِ قبول ہے۔
#Jalalabad #AngoorBagh #Taliban #HumanRights
🛑 مولانا فضل الرحمٰن سے منسوب بچوں کے حوالے سے سنگین اور شرمناک الزامات پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔
دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کی جانب سے معصوم بچوں کے ساتھ مبینہ طور پر نا روا سلوک اور ناجائز حرکات کے یہ انکشافات انتہائی افسوناک اور ناقابلِ معافی ہیں۔ مظلوم بچوں کی زندگیوں اور عزت سے کھیلنے والے ایسے کرداروں پر سخت ترین قانون لاگو ہونا چاہیے۔
مذہب کا نام لینے والا ہو یا کوئی بااثر سیاسی شخصیت، بچوں کے حقوق اور تحفظ کے معاملے میں کسی کو استثنا نہیں ملنا چاہیے۔
#ChildProtection #Pakistan
#JusticeForChildren #ChildSafety #Accountability
🛑 فضل الرحمان کی افغان طالبان کی حمایت میں گفتگو اور سابقہ CIA اہلکار سارہ ایڈمز (Sarah Adams) کے انکشافات نے حقیقت کو واضح کر دیا ہے۔
جب بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حقائق اور سیکیورٹی رپورٹس یہ بتا رہی ہوں کہ افغان سرزمین سے کالعدم تنظیموں اور دہشت گردوں کو سہولت مل رہی ہے، تو پھر فضل الرحمان جیسے سیاست دانوں کا اس طالبان ریجیم کی وکالت کرنا کس مفاد کے تحت ہے؟
اب یہ محض سیاسی اختلاف نہیں بلکہ ریاست اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف صف بندی ہے۔ ان حقائق کو نظر انداز کرنا ملک و قوم کیساتھ زیادتی ہے ، قوم جاننا چاہتی ہے کہ ملکی سلامتی کے مقابلے میں خوارجیوں اور انکے پشت پناہوں کی یہ کھلی سہولت کاری کس کا ایجنڈا ہے؟
#AfghanTaliban #Pakistan #NationalSecurity #CounterTerrorism





