میں جن کے دُکھ بٹا نہ سکا , اُن سے مَعذرت
میں جن کے کام آ نہ سکا , اُن سے مَعذرت
بیمار جن کو تھی , میری آمد کی آرزو
میں اُن کے پاس جا نہ سکا , اُن سے مَعذرت۔
نادِم ھُوں جن کے کام , یہ کاندھے نہ آ سکے
جو میّتیں اُٹھا نہ سکا , اُن سے مَعذرت
مجھ سے مِلے بغیر , جہاں سے چلے گئے
جن کو گلے لگا نہ سکا , اُن سے مَعذرت
وہ جان و دل سے واقعی , مجھ کو عزیز ھیں
اب تک جنہیں بتا نہ سکا , اُن سے مَعذرت
وہ خواب جن کو ٫ لِکھ نہیں پایا میرا قلم
وہ نقش جو بنا نہ سکا , اُن سے مَعذرت
__________
"اعتبار ساجد"
10
11
134
"Loagon ki fitrat bohat ajeeb hoti hai. Woh apnay irdgird mojood doosray loagon ko sirf unn k masaail say aagah kartay hain, kisi hal mai madadgaar nahi bantay. Dus loag agar kisi shakhs ko uss k dus masaail say aagah karnay k bjayae mil kar sirf 2 masaail ka hal paish kardain tu uss shakhs k liye asaaniyon ka darwaza agar mukammal toar per na sahi, magar khul zaroor jata hai."
8
10
86
’’جب عزت پر حرف آنے لگے تو محبت کو چھوڑدینا چاہیے۔‘‘
من و سلویٰ از عمیرہ احمد
‘When it’s a decision between dignity and love; love takes second place.’
15
12
96
سعودی حج و عمرہ منسٹری نے یہ تصویر جاری کی ہے، تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کعبے کے سامنے جو ہاتھ گڑگڑاتے ہوئے دعا کے لیے اٹھنے چاہئیں تھے وہ ہاتھ اب تصاویر ، سیلفی اور ویڈیو کالز کے لیے اٹھ رہے ہیں ،
کافی لوگ اب عمرہ کے وقت مٹر گشتی کرتے ہیں ، رونے گڑگڑانے والے لوگ کافی تیزی سے گھٹ رہے ہیں ، کیا سچ میں ہمیں ایمان کی فکر ہے؟
اور یہ سب کرکے ہم کیا ثابت کرنا چاہ رہے ہیں ، کسی کو کیا دکھانا چاہتے ہیں ، ہم بچپن سے سنتے تھے کہ حج کو جاتے وقت جو سفید احرام پہنتے ہیں اس کو کفن سمجھ کر پہنتے ہیں
تاکہ اللہ کے حضور موت بھی آ جائے تو احرام کی حالت میں موت ہو ،اور اب یہ ایسا لگ رہا ہے جیسے یہ عمرے کی نہیں کسی ٹورسٹ پیلیس کی تصویریں ہو، اللہ ہمارے ایمان کی حفاظت فرمائے، آمین
10
11
103
اے !!
ابابیل کو بھیج کر خانہ کعبہ کی حفاظت کرنے والے
فرشتوں کو ننگی تلواریں دے کر بدر کے میدان میں اتارنے والے
اے اللہ عزوجل !! تیرے لشکر بہت سارے ہیں اپنے کسی لشکر کو بھیج کر فلسطینیوں اور تمام امت مسلمہ کی حفاظت فرما
آمین یارب العالمین!
14
17
127














