مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur) header
مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur) profile picture

عالمی تنظیم جس کے ارکان تمام اسلامی ممالک ومسالک سے ہیں۔مرکزی دفتر مکہ مکرمہ میں واقع ہے۔اسلام کی حقیقت کو واضح اور اقوام کے مابین دوستی کے فروغ کےلئے کوشاں ہے۔

Riyadh, KSA
Joined October 2016
Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)Photo by مسلم ورلڈ لیگ (@MWLorg_Ur)
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
4
8
5
57,035
سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی @MhmdAlissa کی موجودگی، اقوام متحدہ کے اتحادِ تہذیب کی قیادت کی حمایت وشرکت، اور قرطبہ کے میئر کی موجودگی میں: رابطہ عالم اسلامی کی اس تقریب کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجیے، جو اندلس میں اسلامی اقتدار کے خاتمے کے بعد اپنی نوعیت کی پہلی تقریب ہے، اور جس میں اندلس کے مسلم علماء کے علمی وتہذیبی ورثے کو اجاگر کیا گیا، بالخصوص ان نمایاں علمی شخصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے جنہیں عالمی سطح پر خصوصی توجہ اور قدر و منزلت حاصل ہے۔
4
8
19
92,777
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
4
6
3
57,582
رواداری اسلام کی ایک بنیادی قدر ہے، جس کا اظہار اس کی اُن تعلیمات میں ہوتا ہے جو رحمت، عدل، آسانی، تنگی ومشقت کے ازالے، حالات کی رعایت، انسانی وقار کے تحفظ، حقوق کی پاسداری، عفو ودرگزر اور احسان کی اقدار پر مبنی ہیں۔ یہ اقدار اسلامی احکام وآداب میں پوری وضاحت کے ساتھ جلوہ گر ہیں۔ انہی تعلیمات نے انسانی تعلقات کی بنیاد عدل وانصاف، عفو ودرگزر اور احسان پر قائم کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اختلاف اور تنوع کے بارے میں خالقِ کائنات جلّ وعلا کی مقرر کردہ سنت کو سمجھنے اور اسے پُرامن بقائے باہمی اور معاشرتی ہم آہنگی کے دائرے میں رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ انہی راسخ اسلامی اقدار کی بنیاد پر رابطہ عالم اسلامی دنیا بھر میں اپنے اقدامات، پروگراموں اور شراکت داریوں کے ذریعے رواداری اور مکالمے کی ثقافت کو فروغ دینے، انسانی تنوع کے مابین باہمی ہم آہنگی اور تعاون کے پل تعمیر کرنے، اور انتہاپسندی کے تمام تصورات، طریقوں اور عملی صورتوں کا مقابلہ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ رواداری کا عالمی دن
4
6
18
83,005
ہم رواداری کے عالمی دن کے موقع پر اللہ تعالیٰ کے اس ارشادِ گرامی کو یاد کرتے ہیں: ’’انہیں چاہیے کہ معاف کر دیں اور درگزر کریں؛ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ اللہ تمہیں بخش دے۔‘‘اور اس فرمانِ الٰہی کو بھی: ’’پس معاف کرو اور درگزر سے کام لو۔‘‘ اسی طرح، ہم اپنے سردار ونبی حضرت محمد ﷺ کے اس فرمان کو بھی یاد کرتے ہیں، جب آپ ﷺ سے پوچھا گیا:’’ایمان میں سب سے افضل کیا ہے؟‘‘ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’صبر اور کشادہ دلی۔‘‘ اسلام میں رواداری ایک بلند اخلاق اور اعلیٰ انسانی قدر ہے۔ یہ محض کسی کی زیادتی سے درگزر کرنے تک محدود نہیں، بلکہ ایک ایسی عظیم قدر ہے جو انسانی کردار کو بلندی عطا کرتی ہے، معاشروں میں الفت ومحبت پیدا کرتی ہے اور انسانی ہم آہنگی وامن کی اقدار کو راسخ کرتی ہے۔
8
12
36
708,282
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
4
6
3
57,238
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
4
7
18
72,797
گزشتہ صبح، رابطہ عالم اسلامی کی اُس تقریب کے ضمن میں، جو اقوام متحدہ اور قرطبہ کے میئر کی حمایت، اور یونیسکو کی شرکت سے منعقد ہوئی: سیکرٹری جنرل رابطہ اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی @MhmdAlissa نے تاریخی مسجد-کیتھیڈرل قرطبہ (Mosque-Cathedral of Córdoba) کا دورہ کیا، اس کے مختلف حصوں اور سہولیات کا جائزہ لیا، اور اس کی نمایاں خصوصیات سے آگاہی حاصل کی، جن میں بالخصوص اس کا محراب اور اسلامی طرزِ تعمیر کی امتیازی شان رکھنے والے ستون، محرابیں اور قوسیں شامل ہیں۔ قابلِ ذکر ہے کہ اس مسجد کی بنیاد اموی امیر عبدالرحمن الداخل نے رکھی تھی، جنہیں ’’صقرِ قریش‘‘ کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے۔
4
6
20
91,488
حج کانفرنس ونمائش 2026 میں اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “منہاج” کے پویلین کے ذریعے شرکت کے دوران، رابطہ عالم اسلامی نے درج ذیل اداروں کے ساتھ متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے: سعودی ایئر لائن کلاک ٹاورز اضاحی پلیٹ فارم ان معاہدوں کا مقصد شراکت داری کو فروغ دینا اور تعاون کے دائرۂ کار کو وسیع کرنا ہے، تاکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ یہ معاہدے رابطہ کی ان کوششوں کا تسلسل ہیں جو اپنے ڈیجیٹل پلیٹ فارم “منہاج” کے ذریعے مسلمانوں کی خدمت کے لیے جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے کے سلسلے میں جاری ہیں۔ رابطہ اپنے اس پلیٹ فارم کے ذریعے مستند اسلامی معلومات اور دینی خدمات کو ایک جامع ڈیجیٹل ماحول میں یکجا کرتی ہے، اور مستفید افراد کے لیے ان تک رسائی کو آسان بناتی ہے۔
4
9
25
81,808
ہمیں قرطبہ شہر کی تاریخ میں اپنی نوعیت کی پہلی رابطہ عالم اسلامی کی تقریب کے افتتاح کی سعادت حاصل ہوئی، جس میں اندلس میں مسلم علماء کے علمی ورثے کو اجاگر کیا گیا۔ اس تقریب کے لیے فقیہ اور فلسفی، علامہ ابن رشد قرطبی کو بطور نمونہ منتخب کیا گیا، کیونکہ مجموعی طور پر انہیں اسلامی اور یورپی دونوں تہذیبوں میں مشترکہ علمی قدر ومنزلت حاصل ہے۔ اس تقریب کو اقوام متحدہ کے اتحادِ تہذیب کی حمایت حاصل رہی، جس کے اعلیٰ نمائندے، عزت مآب جناب میگوئل موراتینوس، اور قرطبہ شہر کے میئر، عزت مآب جناب خوسے ماریا بیڈو روچی نے شرکت کی۔ تقریب میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی بھرپور شرکت بھی دیکھنے میں آئی، جن میں یونیسکو، کاخاسول فاؤنڈیشن، حکومتِ اندلس، صوبائی کونسل قرطبہ اور بلدیہ قرطبہ شامل تھے، علاوہ ازیں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم، مفکرین اور مذہبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
9
22
1
417
830,605
آج صبح قرطبہ میں: تہذیبی مکالمے اور مشترکہ علمی ورثے کے فروغ کے لیے ایک نمایاں تقریب: اقوام متحدہ کے اتحادِ تہذیب کی حمایت اور اس کے اعلیٰ نمائندے، عزت مآب جناب میگوئل موراتینوس کی موجودگی میں، رابطہ عالم اسلامی نے اپنے سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل، عزت مآب شیخ ڈاکٹر محمد العیسی @MhmdAlissa کی قیادت میں آج اپنی نوعیت کی ایک منفرد تقریب کا آغاز کیا۔ اس تقریب میں اندلس میں مسلم علماء کی تہذیبی اور علمی خدمات کو اجاگر کیا گیا، جبکہ ممتاز فقیہ اور فلسفی علامہ ابن رشد کو اس کی مرکزی شخصیت کے طور پر منتخب کیا گیا، جنہیں اسلامی اور یورپی تہذیبوں کے درمیان مشترکہ علمی قدر و منزلت کی ایک نمایاں علامت سمجھا جاتا ہے۔ تقریب میں قرطبہ شہر کے میئر، جناب خوسے ماریا بیڈو روچی نے بھی شرکت کی۔ اس کا مشترکہ اہتمام رابطہ عالم اسلامی اور España Terra Creativa فاؤنڈیشن نے کیا۔ تقریب میں متعدد مقامی اور بین الاقوامی اداروں کی بھرپور شرکت بھی دیکھنے میں آئی، جن میں یونیسکو، کاخاسول فاؤنڈیشن، حکومتِ اندلس، صوبائی کونسل قرطبہ اور بلدیہ قرطبہ شامل تھے، علاوہ ازیں مقامی اور بین الاقوامی ماہرینِ تعلیم، مفکرین اور مذہبی شخصیات کی ایک بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ علامہ ابن رشد کو اندلس کے ممتاز ترین علماء میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ اسلامی فقہ اور اصولِ فقہ میں اپنی غیر معمولی مہارت کے ساتھ ساتھ فلسفہ اور طب میں اپنی نمایاں علمی خدمات کے لیے بھی معروف ہیں۔ ان کی نمایاں علمی اور تصنیفی کاوشوں میں شامل ہیں: 1. بدایۃ المجتہد ونہایۃ المقتصد 2. الضروری فی اصول الفقہ 3. الکلیات فی الطب
4
7
188
88,193
رابطہ عالم اسلامی دنیا کے مختلف خطوں میں متعلقہ حکومتوں اور معتبر وباقاعدہ لائسنس یافتہ سول سوسائٹی کے اداروں کے ساتھ براہِ راست تعاون کے ذریعے اللہ کے گھروں کی تعمیر وآباد کاری، ان کی دیکھ بھال، ان کے تقدس کی حفاظت، اور ان کے ایمانی وتربیتی پیغام کو فروغ دینے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
5
6
209
86,740
مذہبی اور تہذیبی مکالمہ بقائے باہمی اور باہمی احترام کے فروغ، نفرت انگیز بیانیے اور اشتعال انگیزی کے خطرات سے نمٹنے، اور متنوع معاشروں کے درمیان تعاون اور باہمی ہم آہنگی کی اقدار کو راسخ کرنے اور ہر فرد کے باعزت وجود کے حق کے احترام کے لیے ایک اہم بنیاد ہے ۔ رابطہ عالم اسلامی ’’میثاق مکہ مکرمہ‘‘ کے مضامین، ’’مشرق و مغرب کے درمیان باہمی ہم آہنگی اور امن کے پل قائم کرنے‘‘ کے اقدام کے نتائج، اور اس نوعیت کی دیگر متعلقہ کاوشوں کے ذریعے ہماری دنیا میں امن کے فروغ اور عالمی معاشرے کی یکجہتی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ اسلام قرآنِ کریم، سنتِ نبوی ﷺ اور سیرتِ طیبہ کے متعدد نصوص وواقعات میں امن کی روشن تعلیمات سے بھرپور ہے؛ بلاشبہ اسلام امن، رحمت، نیکی اور احسان کا دین ہے۔
6
9
195
62,803
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
6
11
227
246,224
رابطہ عالم اسلامی، اسلامی تنوع کے درمیان مؤثر اور نتیجہ خیز مفاہمت کو فروغ دینے والے ’’تعمیری مکالمے‘‘ کے دائرے میں اختلاف کے آداب کو راسخ کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ کاوش ’’اسلامی مکاتب فکر کے درمیان پل قائم کرنے کے چارٹر‘‘ کے مندرجات کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہے، تاکہ مسلکی تنوع کے بارے میں شعور کو مزید گہرا کیا جا سکے، اس کے ساتھ حکمت ودانائی سے تعامل کا رجحان فروغ پائے، اور مشترکہ اقدار کی روشنی میں اخوت کے رشتوں کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔
4
10
208
191,727
رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے جاری بیان:
6
10
181
68,410
رابطہ عالم اسلامی ایمانی اقدار پر کاربند اور انتہا پسندانہ افکار سے محفوظ نسلوں کی تربیت میں خاندان اور تعلیمی اداروں کے باہمی تعاون پر مبنی کردار کی اہمیت پر زور دیتی ہے۔ اسی تناظر میں، رابطہ حکومتوں کے ساتھ تعاون اور ان کی براہِ راست نگرانی میں نافذ کیے جانے والے معیاری پروگراموں اور اقدامات کے ذریعے تعلیم کے فروغ، اساتذہ کی تربیت اور ان کو بااختیار بنانے کی اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے؛ تاکہ اپنے معاشروں کی خدمت کرنے والی اور ان کی ترقی وخوشحالی میں کردار ادا کرنے والی فعال نسلوں کی تعمیر میں اپنا حصہ ڈالا جا سکے۔
5
11
48
186,225
انسانوں کے مابین مذاہب اور ثقافتوں کا تنوع واختلاف ایک سنتِ الٰہی ہے، اور اسلامی تعلیمات نے اس تنوع کے ساتھ عدل، احسان اور انسانی کرامت کے تمام تر تقاضوں پر مبنی تعامل کے منہج کو راسخ کیا ہے۔ اسی تناظر میں میثاق مکہ مکرمہ سامنے آیا، جسے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، حفظہ اللہ کی سرپرستی حاصل رہی اور جو رابطہ عالم اسلامی کے زیرِ اہتمام منعقد ہوا؛ تاکہ مذہبی وثقافتی تنوع کے احترام کی اہمیت کو اجاگر کیا جا سکے اور ہماری دنیا کے امن نیز اس کے معاشروں کی باہمی ہم آہنگی کے لیے جامع مشترکات کو فروغ دیا جا سکے۔ اس تاریخی میثاق پر 1200 سے زائد علمائے کرام ومفتیانِ عظام اور 4500 سے زائد اسلامی مفکرین نے دستخط کیے، جو تمام اسلامی مسالک اور مکاتبِ فکر کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے قبلہٴ واحد مکہ مکرمہ میں جمع ہوئے تھے۔ نیز اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے بھی اپنے دینی، تعلیمی اور ثقافتی اداروں میں اس کے مضامین ونکات سے استفادہ کرنے کے لیے اسے باضابطہ منظور کیا؛ اور یہ پہلی ایسی دستاویز ہے جسے تنظیم نے اپنی اور اقوامِ متحدہ کی دستاویزات کے علاوہ کسی بین الاقوامی فورم کی دستاویز کے طور پر منظور کیا ہے۔
8
13
65
207,487
حفظِ قرآن کا دو سالہ سفر.. اور نور پھیلانے والا دائمی اثر: حافظ ’’احسنی فضلی الہی‘‘ نے دو سال کے قلیل عرصے میں مکمل قرآنِ کریم حفظ کر کے ایک تابناک تاریخ رقم کی؛ ان کی یہ داستان رابطہ عالم اسلامی کی جانب سے قرآنِ کریم اور اس کے حاملین کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششوں کے اثرات کی ایک روشن مثال ہے۔
5
49
442
541,804
’’اسلامی صفوں میں اتحاد‘‘ فضیلۃ الشیخ محمد حنیف جالندھری، ناظم اعلی، وفاق المدارس العربیہ، پاکستان، کو مملکت سعودی عرب میں اسلامی مقدسات اور شہری تنصیبات کے خلاف حوثی دہشت گرد ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت اور اس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملاحظہ کیجیے:
4
19
2
107
135,264