Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04) header
Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04) profile picture

Candidate NA-136 Okara,PP-190 Okara, General Secretary Anjuman Muzzaree'n Punjab, Agrarians, Patriotic Pakiztani 🇵🇰

Joined October 2022
Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)Photo by Mehr Abdul Sattar (@MehrAS04)
الحمد اللہ آج میں نے پی ٹی آئی @PTIofficial میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ انشااللہ اپنی جماعت کیلئے دن رات محنت کرنے کاعزم ہے اور عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے مطابق اوکاڑہ کو تحریک انصاف کا قلعہ بنائیں گے۔ #MASJoinedPTI #PTI
33
152
4
1,387
دن کو اسمبلی میں ایک دوسرے پر چڑھ دوڑتے ہیں، کیمروں کے سامنے جوتے مارنے والی زبان استعمال کرتے ہیں، اور رات کو انہی کے دروازوں پر جا کر پاؤں پکڑ لیتے ہیں! دن میں دشمنی اور رات میں مک مکا کا تماشا ہے!
10
1
48
494
ایمان مزاری کیس میں تو تفتیشی افسر (IO) مبینہ طور پر ریکارڈ سمیت گلگت سیر و تفریح کے لیے گیا ہوا تھا، تو پھر عدالت نے کیس کا مکمل ریکارڈ دیکھے بغیر فیصلہ کیسے سنا دیا؟
BREAKING: An Anti-terrorism court has sentenced human rights lawyer Imaan Zainab Mazari-Hazir and her husband, Hadi Ali Chattha, to 10-year sentences each in the security breach case on Thursday. dawn.com/news/2040694/atc-se…
1
87
2
345
1,643
جب شہرِ اقتدار کے پوش علاقوں میں سجنے والی رات کی محفلوں میں ایسے صحافی مدعو ہوں، تو پھر صحافت کہاں رہ جاتی ہے؟ وہاں خبر نہیں، بیانیے بنتے ہیں؛ حقائق نہیں، فیصلے سنائے جاتے ہیں۔ معذرت کے ساتھ جب صحافی محفلوں کے اسیر ہو جائیں تو قلم عوام کی ترجمانی نہیں، طاقتوروں کی ترجمانی کرنے لگتا ہے
یہ سرکاری کٹھ پتلیاں اپنے چند ٹکڑوں کے لئے کسی بھی سطح تک گِر سکتی ہیں ۔۔ !!
1
33
1
136
1,412
حکمرانوں کے اپنے بچے انٹرنیشنل تعلیمی اداروں میں پڑھیں اور غریب کے بچوں کے اسکولوں میں معیاری تعلیم کے بجائے سیاسی تشہیر، سالگرہوں کے جشن اور قرضوں و رکشوں کے خواب بانٹے جائیں؟ محترمہ غریب کے بچوں کو خیرات اور قرض نہیں، معیاری تعلیم، باعزت روزگار اور اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کا موقع چاہیے۔ قوم کے مستقبل کو اپنی ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کرنا بند کرو
میرے خیال میں پاکستان کی اچھی بُری تاریخ میں شاید پہلی بار کسی سیاستدان کی ’سالگرہ‘ اسکولوں میں منائی جا رہی ہے، یہ ویڈیو ڈیرہ غازی خان کے ایک اسکول کی ہے، اور ویڈیو ’وزیر تعلیم پنجاب‘ نے بھی شیئر کی ہوئی ہے۔ الفاظ ختم ہیں، تبصرے کو بھی کچھ نہیں
13
51
552
صدیق جان! آپ حیران نہ ہوں، اس بے رحمی کی اصل وجہ یہی ہے کہ عمران خان نے اپنے دورِ حکومت میں میڈیا ہاؤسز پر اربوں روپے کے سرکاری اشتہارات لٹانے کی پالیسی نہیں اپنائی۔ اگر وہ بھی عوام کے ٹیکس کا پیسہ میڈیا کی تشہیر پر خرچ کرتے تو شاید آج سب اچھا ہوتا!
ایک اسیے ٹائم پر جب عمران خان کی بہن کو ہسپتال لایا گیا، عین اسی وقت شاہ ذیب خانزادہ کے پروگرام میں عاصمہ شیرازی صاحبہ عمران خان کی بہنوں کی رہائی کے سوال پر بجائے حکومت کو شرم دلانے کے فرماتی ہیں کہ یہ پی ٹی آئی کے رویے پر منحصر ہے، حیرت ہوتی ہے کہ کوئی خاتون اتنی بے رحم کیسے ہو سکتی ہے کہ وہ ایک ستر سالہ بیمار خاتون کو ناحق قید کرنے والوں کی مذمت کرنے کی بجائے ایک پارٹی سے کہہ رہی ہیں کہ وہ بھی نواز شریف کی طرح اپنی سیاسی عزت، غیرت، خودداری ذبح کر لیں تو عمران خان کی بہنیں رہا ہو جائیں گے
5
243
741
10,788
رات کی تاریکی میں میاں محمد یار ڈمرہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ویسٹ پنجاب پاکستان تحریک انصاف @PTIofficial کی گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے! آخر ان کا جرم کیا ہے؟ عمران خان @ImranKhanPTI کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہونا؟ یاد رکھیں! نظریات کو ہتھکڑیاں نہیں پہنائی جا سکتیں، گرفتاریوں سے نظریے ختم نہیں ہوتے!
1
41
2
145
1,144
Mehr Abdul Sattar retweeted
ہسپتال میں تالے لگائے ہوئے ہیں تا کہ نورین آپا سے فیملی ملاقات نہ کر سکے! عمر بھر کا استثناء لینے والا کتنا بزدل ہوسکتا ہے، وہ اس تصویر میں صاف دکھ رہا ہے۔ شرم کا مقام ہے”اللہ کی فوج“ کے تمام سپاہیوں کے لیے شرم کا مقام ہے! اللہ اس خاموشی کو کبھی معاف نہیں کرے گا۔
80
2,187
19
5,272
23,833
پہلے علیمہ خان کا بتایا گیا تھا اب بتایا گیا کہ علیمہ خان نہیں ہے نورین نیازی صاحبہ ہیں
علیمہ خان @Aleema_KhanPK کو ابھی کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر تشویش ناک ہے۔ حکام فوری طور پر ان کی طبیعت، ہسپتال منتقلی کی وجوہات اور موجودہ طبی صورتحال سے متعلق واضح تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ علیمہ خان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے، اور ان کی صحت و سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
1
32
115
1,030
Mehr Abdul Sattar retweeted
پونے دو سال کی ناحق قید کے بعد دوبارہ گرفتاری، عالیہ حمزہ ملک کے انصاف کے انتظار میں 217 دن گزر گئے، مگر اب تک انصاف کی باری نہیں آئی! ہر بار یہی جواب ملتا ہے کہ ’’آپ کے کیس کی باری نہیں آئی۔‘‘ چھ ماہ سے زیادہ گزر چکے ہیں، مگر انصاف کی امید آج بھی تاریخوں اور انتظار میں الجھی ہوئی ہے۔ اس تمام تر آزمائشوں کے باوجود عالیہ حمزہ ملک اپنے قائد عمران خان اور اپنے نظریے کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی ہیں۔ قید و بند کی صعوبتیں بھی ان کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکیں۔ عالیہ حمزہ ملک کو انصاف دو! ایڈمن #ReleaseImranKhan #ReleaseAliyaHamzaMalik
58
2
122
2,097
علیمہ خان @Aleema_KhanPK کو ابھی کوٹ لکھپت جیل سے جناح ہسپتال منتقل کیے جانے کی خبر تشویش ناک ہے۔ حکام فوری طور پر ان کی طبیعت، ہسپتال منتقلی کی وجوہات اور موجودہ طبی صورتحال سے متعلق واضح تفصیلات عوام کے سامنے رکھیں۔ علیمہ خان کے اہلِ خانہ اور وکلاء کو ان تک رسائی دی جائے، اور ان کی صحت و سلامتی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
8
80
1
214
3,216
ڈاکٹر طارق فضل چوہدری صاحب! پہلے اپنے حلقے کا حساب تو دے دیں، جہاں آپ خود وینٹی لیٹر کے سہارے بیٹھے ہیں، پھر صوبوں اور آئین و قانون پر بھاشن دیجیے گا! دوسروں کے لیے آئین و قانون اور اپنے لیے عدالتی اسٹے؟
2
58
392
2,342
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ابھی نجی ٹی وی پر اعتراف کیا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ اب وفاقی حکومت جواب دے کہ بلوچستان میں گورنر راج کب لگے گا؟ گورنر راج کا فیصلہ امن و امان کی صورتحال پر ہوتا ہے یا اس بات پر کہ صوبے میں حکومت کس جماعت کی ہے؟
2
117
3
382
2,134
حکومتوں کا کام عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہوتا ہے، مگر یہاں تو الٹی گنگا بہہ رہی ہے! عمران خان @ImranKhanPTI نے صحت کارڈ سمیت عوام کو ریلیف دیا، جبکہ موجودہ حکمرانوں نے وہ سہولتیں بھی چھین لیں۔ یہ ٹولہ عوام کو ریلیف دینے نہیں، بلکہ غریبوں سے جینے کا سہارا چھیننے آیا ہے!
عمران خان کے شروع کردہ صحت کارڈ پر پنجاب کے نجی اسپتالوں میں 50 فیصد تک مفت علاج کی سہولت بند ہونے کی اطلاعات: ہسپتالوں کے اربوں روپے کے واجبات بھی ادا نہ ہو سکے. اپنے علان لندن مگر غریب مریض کہاں جائیں؟ کیا صحت جیسی بنیادی سہولت بھی عوام سے چھین لی جائے گی؟
3
13
87
1,092
کہنے کو پروفیسر ہیں، ساڑھے تین سال سے حکومت بھی ان کی ہے، مگر عمران خان @ImranKhanPTI کا نام لیے بغیر ایک دن نہیں گزرتا! اگر عمران خان نے پٹرول سستا کرکے عوام کو ریلیف دیا تھا تو جناب آپ بھی ریلیف دے دیں! آپ نے تو حکومت میں آنے کے لیے پٹرول اور بجلی مہنگی کرکے عوام کی کمر توڑ دی تھی۔ عمران خان سے مسئلہ ہے یا عوام کو ریلیف دینے سے؟
پچھلی حکومت میں جب دنیا میں تیل کی قیمتیں چڑھ رہی تھیں تو عمران خان نے صرف سستی شہرت کے لیے تیل کی قیمتوں میں کمی کی، جس سے پاکستان دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچ گیا۔ احسن اقبال #pakistan @betterpakistan خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
14
76
625
کبھی اپنی تاریخِ پیدائش یاد نہیں رہتی، کبھی کہتی ہیں کہ لندن تو کیا پاکستان میں بھی کوئی پراپرٹی نہیں! ان بیانات سے اندازہ لگا لیں کہ عوام پر مسلط کی گئی اس محترمہ کی سچائی اور جواب دہی کا معیار کیا ہے۔
مجھے یاد نہیں تھا کہ میری Birthday ہے لیکن جس طرح آپ نے پیار، محبت، اپنائیت سے ، جیسے اپنی ماں کی Birthday Celebrate کرتے ہو اس طرح میری Birthday Celebrate کی ہے ۔۔۔۔Thank you very very much... منڈی بہاؤالدین میں مریم نواز کا تقریب سے خطاب @MaryamNSharif ویڈیو دیکھنے کے لیے QR Code Scan کریں #Pakistan
2
7
68
876
شیر افضل مروت صاحب اگر واقعی آج خیبر پختونخوا میں الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی @PTIofficial پانچویں یا چھٹے نمبر پر آئے گی، تو پھر باتوں کی بجائے عملی مظاہرہ کریں۔ جن سیٹوں پر آپ مبینہ طور پر پی ٹی آئی کے نام پر اسٹیبلشمنٹ کے سہارے ایم این اے بنے ہیں، وہاں سے فوراً استعفے دیں اور ضمنی الیکشن لڑ کر دکھائیں۔ میرا آپ کو چیلنج ہے! اگر عوام نے آپ کو دوبارہ منتخب نہ کیا تو سیاست چھوڑ دیں گے آپ اور اگر منتخب کر لیا تو ہم مان لیں گے کہ آپ درست کہتے تھے۔ اب دیکھتے ہیں دعوے میں کتنا دم ہے اور عوام کس کے ساتھ ہیں!
اگر آج کے پی میں الیکشن ہوتے ہیں تو پی ٹی آئی 5ویں یا چھٹے نمبر پر آئے گی۔ شیر افضل مروت #pakistan @sherafzalmarwat خبر کا سورس لنک جاننے کیلئے QR Code سکین کریں۔۔
1
24
171
1,834
محترمہ اللہ میاں کا پاکستان 🇵🇰 کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں! جن کا واقعی لینا دینا ہے، وہ اپنی پریس کانفرنسوں میں بارہا واضح کر چکے ہیں۔ اور رہی بات اس کرسی کی، تو یہ بھی انہی کی عطا کردہ ہے۔ حقیقت سب کے سامنے ہے، بس دیکھنے اور سمجھنے کے لیے آنکھیں اور حوصلہ چاہیے!
یہ کرسی مجھے اللہ تعالی نے اور پنجاب کی عوام نے دی ہے۔ مریم نواز 🙄
6
22
146
1,144
عجب رام لیلا چل رہی ہے! پہلے اپنی مرضی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فنڈز دیے کہ ماڈل ولیج بنائیں، اور اب خود ہی ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے کہ مثالی گاؤں میں کرپشن ہوئی ہے! سوال یہ ہے کہ اگر کرپشن ہوئی تو فنڈز کس نے دیے؟ نگرانی کس کی ذمہ داری تھی؟ اور احتساب صرف منصوبوں کا ہوگا یا اُن لوگوں کا بھی جنہوں نے یہ منصوبے منظور کیے؟ یہ کیسا نظام ہے کہ پہلے اپنے لوگوں کو نوازو، پھر اپنی ہی نااہلی کا ملبہ منصوبوں پر ڈال کر عوام کو بے وقوف بناؤ؟
کرپشن کی شکایات، وزیراعلیٰ مریم نواز کا 'مثالی گاؤں منصوبہ' بند کر دیا گیا، اینٹی کرپشن پنجاب تحقیقات کرے گا، پراجیکٹ کے تحت پنجاب کے 800 دیہاتوں کو 40 ارب کی لاگت سے مٽالی بنایا جانا تھا، ابتدائی مرحلے میں 4 سو سے زائد دیہات کو شامل کیا گیا تھا، اربوں روپے کی رقم جاری کی گئی تھی۔ جعلی کمپناں بنا کر ٹھیکے لیے گئے سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں #Pakistan #MaryamNawaz
1
39
128
979
جو لوگ کہتے تھے کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی ذاتیات کی سیاست نہیں کرتیں، وہ آج عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی پر خاموشی توڑ کر دکھائیں۔ عورتوں کے حقوق کے دعوے دار اور ’’عورت کارڈ‘‘ کھیلنے والے بھی جواب دیں: کیا عورتوں کے حقوق صرف سیاسی مفادات کے لیے ہیں؟ عمران خان کی بہنوں اور ان کے بچوں کو دباؤ میں رکھنے سے اگر ملک🇵🇰 کے حالات بہتر ہونے ہوتے تو کب کے ہو چکے ہوتے یہ حکومت کی نااہلی ہے کہ سیاسی بحران کا حل مذاکرات، عوامی مینڈیٹ اور قانون کی حکمرانی کے بجائے پابندیوں میں تلاش کیا جا رہا ہے۔ اور اس پورے سیاسی بندوبست میں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے کردار پر سوال اٹھانا بھی اتنا ہی ضروری ہے۔ یاد رکھیں! ریاستیں انتقام سے نہیں، انصاف سے چلتی ہیں۔
3
129
330
1,774
آغا سرور صاحب کو رہائی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد! فاشسٹ حکومت کے ظلم و جبر کے باوجود آپ نے جس حوصلے اور استقامت کا مظاہرہ کیا، وہ قابلِ احترام ہے۔ آپ اور آپ کے اہلِ خانہ نے جو اذیتیں برداشت کیں، اللہ پاک ان کا بہترین اجر عطا فرمائے۔ آمین آزاد صحافت اور حق کی آواز کو دبایا تو جا سکتا ہے، ختم نہیں کیا جا سکتا۔ اللہ آپ کو ہمیشہ سرخرو رکھے۔
1
12
1
85
872