Long Live UAE 🇦🇪♥️
Sheikh Mohammed urges UAE citizens and residents to raise the national flag, highlighting unity, pride and solidarity after the recent crisis and Day of Solidarity.
mrf.lu/b2RJ
Making a commitment to oneself and painting consistently for thirty days without a single break is by no means an easy task. Coming up with fresh ideas for painting every day and bringing them to life on canvas is, without a doubt, a commendable achievement. Heartiest congratulations to you م on fulfilling your promise to yourself with such incredible beauty.
کیا اپنی زندگی سے خوش ہو کر بھی
مزید بہتر کی خواہش کرنا ناشکری ہے ؟
میں اپنی آج کی زندگی سے سچ میں خوش ہو سکتا ہوں اور پھر بھی ایک الگ زندگی کا خواب دیکھ سکتا ہوں
پہلے مجھے اس بات کا تھوڑا Guilt ہوتا تھا
کہ مطلب میری زندگی میں ایسا کچھ تو ہے نہیں
جو بہت ہی برا چل رہا ہو میرے اپنے ہیں گھر ہے
دوست ہیں دوستوں کے ساتھ سپیس میں بیٹھنے کا وقت ہے
ہنسنے ہنسانے کا سلسلہ ہے
اچھا کھانا پینا ہے جاب بھی اچھی ہے اور
بہت سی ایسی چیزیں بھی اب ہیں جو کبھی میری خواہش ہوا کرتی تھیں
اور لوگ کہتے ہیں کہ یار عون اتنا کچھ تو ہے تمہارے پاس اور کیا چاہیئے؟ کیا اللہ کے دیئے پہ خوش نہیں ہو؟
کیسے سمجھاؤں میں کہ یار کچھ اور چاہنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ جو میرے پاس ہے میں اس سے خوش نہیں ہوں
میں اپنے خاندان سے دوستوں سے پیار کر سکتا ہوں لیکن پھر بھی اپنی ایک الگ پہچان بنانا کچھ نئے دوست بنانے کی خواہش کرنا ناشکری نہیں ہے
میں اپنی Job کے لیے ایک شکرگزار ہوں ہو ہوں لیکن جاب سے کچھ بڑا کرنے کے خواب تو دیکھ سکتا ہوں ناں ؟
میں آج جہاں ہوں جیسا ہوں اس کی قدر کرتا ہوں
لیکن پھر بھی یہیں ایسے ہی پوری زندگی اسی جگہ رُکنا نہیں چاہتا
اور مجھے نہیں لگتا کہ ایسا چاہنا ناشکری ہے
پتہ نہیں کیوں ہم نے کب سے Gratitude اور Ambition کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کر دیا ہے
جیسے اگر ہم اپنی زندگی کے لیے شکرگزار ہیں تو ہمیں کچھ اور تو چاہنا ہی نہیں چاہیے
دیکھیں Gratitude کا مطلب ہے جو زندگی نے دیا ہے اس کی قدر کرنا
اور Ambition کا مطلب ہے جو بننے کی خواہش ، ہمت ابھی بھی ہمارے اندر ہے اس کی عزت کرنا
میں اپنی پوری زندگی ان چیزوں کی شکایت نہیں کروں گا جو میرے پاس نہیں ہیں
لیکن صرف اس لیے اپنے خوابوں سے معافی بھی نہیں مانگوں گا کہ نہین میرے پاس تو پہلے سے اللہ کا دیا بہت کچھ ہے
اور ایک ہی وقت مین دونوں باتیں ایک ساتھ سچ ہو سکتی ہیں میں آج اپنی زندگی سے دل سے خوش ہو سکتا ہوں
اور ساتھ ہی کل کو اسی زندگی کو مزید بہتر بنانے کے لیے Excited بھی ہو سکتا
اگر آپ کو کسی عورت سے محبت ہے
تو پھر آپ کو یہ یہ بات معلوم ہونی چاہیے کہ
عورت نادان ہوتی ہے
عورت کے نادان ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ
وہ دس جگہ منہ مارے
میرے خیال میں عورت اور بچے میں کوئی فرق نہیں ہوتا
آپ اسے جتنا پیار دو گے
وہ آپ کی اتنی ہوتی چلی جائے گی
اور خدا کے بعد یہ سب ایک مرد کے ہاتھ میں ہے کہ وہ جتنا چاہے عورت کو حسین بنا سکتا ہے
کیونکہ وہ جتنے پیار سے اسے دیکھے گا سنے گا اور بولے گا
عورت اتنی پیاری ہوتی چلی جائے گی
اور مرد ہونے کی حیثیت سے یہ ہمارا فریضہ ہے کہ
عورت کو رلانے کے بجاے
اسے زیادہ سنوار دیں
جب آپ کوقابو کرنا ممکن نہ رہے
تو لوگ آپ سے محبت نہیں کرتے
وہ آپ سے نفرت کرنے لگتے ہیں
کیونکہ دنیا کو
آزاد انسان سے زیادہ
ایسا شخص پسند ہوتا ہے
جسے اپنی مرضی سے چلایا جا سکے
جس دن آپ نے کسی کے خوف ، محبت یا ضرورت کے آگے
جھکنا چھوڑ دیا
اسی دن آپ ان کی نظروں میں بدل جاؤ گے
پھر اُنہیں آپ کا خاموش رہنا غرور لگے گا
آپ کا اپنے لیے کھڑا رہنا ضد
اور آپ کا کسی کے قابو میں نہ آنا بغاوت
مگر اصل طاقت یہی ہے کہ
آپ کو پسند کیا جانا ضروری نہ رہے
آپ کو سمجھا جانا ضروری نہ رہے
اور سب سے بڑھ کرآپ کو کسی کی منظوری کی ضرورت نہ رہے کیونکہ جس شخص کو کھو دینے کا ڈر نہ ہو
اسے
"دنیا کا کوئی شخص اپنے مطابق جینے پر مجبور نہیں کر سکتا"
میرا دل بہت چھوٹا ہے
اتنا چھوٹا کہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ اس میں میری سانس کے لیے بھی جگہ کم ہے
پھر اس میں اتنے بڑے غم کیوں رکھ دیے گئے؟
میں نے اپنے رب سے پوچھا
یا اللہ! یہ دل اتنا نازک تھا
پھر اس پر اتنا بوجھ کیوں؟
کوئی جواب نہیں آیا
بس دل کے اندر ایک عجیب سی خاموشی اتری
پھر جیسے کسی نے کہا یار عون آپ اپنے دل کو چھوٹا سمجھتے ہو
مگر آپ کی آنکھیں بھی تو چھوٹی؟
پھر ان میں پوری دنیا سما جاتی ہے
آپ نے کبھی سوچا ہے کہ ایک چھوٹی سی آنکھ میں آسمان، سمندر، شہر اور چہرے
اور ہزاروں یادیں کیسے سما جاتی ہیں؟
شاید غم بھی اسی لیے دیے جاتے ہیں تاکہ ہمیں پتہ چلے کہ ہمارا دل اتنا چھوٹا نہیں جتنا ہم سمجھتے ہیں
کچھ درد انسان کو توڑنے نہیں آتے
اس کے اندر وہ جگہ بناتے ہیں جہاں سے بعد میں صبر پیدا ہو سکے
سمجھ پیدا ہو سکے
اور وہ رحمت پیدا ہوتی ہے جو کسی اور کے آنسو دیکھ کر خود بھی رونے پہ مجبور کر دیتی ہے
ہم اکثر پوچھتے ہیں، یہ میرے ساتھ ہی کیوں؟
جبکہ ہمیں تو یہ پوچھنا چاہیے کہ اس درد کے ذریعے اللہ ہمیں کیا بنانا چاہتا ہے
کیونکہ ہر غم سزا نہیں ہوتا
کچھ غم تربیت ہوتے ہیں
کچھ جدائیاں حفاظت ہوتی ہیں
اور کچھ آنسو دعا سے پہلے کی وہ زبان ہوتی ہے
جسے الفاظ کی ضرورت نہیں ہوتی
دل چھوٹا تھا، غم بہت بڑے تھے
مگر جس نے غم دیا
اسی نے ہمارا دل کو اتنا گہرا کر دیا
اتنا گہرا کہ
"اب درد بھی سما جاتا ہے اور دعا بھی"
ہر چیز میں Sense ڈھونڈنا بند کردو
کبھی دل کرے تو ڈرائیو پہ نکل جاؤ
دوستوں سے بنا Plan کیے مل لو
یار 50 روپے کی چائے پینے کے لیے 20 کلومیٹر پیٹرول پھونک کے چلے جاؤ
کوئی گانا پسند ہے تو Repeat پہ سنو اور کوئی Stupid جوک Funny لگے تو ہنس لو
ہر بار صرف یہ مت سوچو کہ میرا Time Waste تو نہیں ہو رہا یا یہ کہ اس سے ملے گا کیا
دیکھو ہر چیز سے کچھ نہ کچھ ملے یہ ضروری نہیں
کچھ چیزیں بس ایسے ہی اچھی لگتی ہیں
اور ویسے ہی ہونی بھی چاہیئں
سچ کہوں تو ہم بڑے ہوتے ہوتے ہر چیز کو اتنا Calculate کرنے لگتے ہیں کہ Happiness بھی Investment جیسی لگنے لگتی ہے
پھر ہمیں ہمارے ہر Decision کا Outcome چاہیے
ہمیں ہر Hobby کا Purpose چاہیے
اور ہر دن Productive ہونا چاہیے
پلیز یار زندگی کوئی Business تھوڑی ہے
جہاں ہر چیز کا ریٹرن ملنا ضروری ہے
یار اگر ہر چیز Plan کرکے کرنی ہوتی تو بچپن میں سب سے زیادہ مزہ کیوں آتا تھا؟
لوگ اس بات کو مانتے نہیں ہیں
لیکن کبھی کبھی
ہار مان کر رک جانا ہی کامیابی ہوتی ہے
چار پانچ سال Degree پہ لگانے کے بعد احساس ہوتا ہے کہ
یہ تو میرا Passion ہی نہیں تھا
یا جس انسان کے لیے اتنی قربانیاں دیں
وہ تو بس زندگی کا ایک سبق نکلا
کامیابی اور ناکامی سے زیادہ اہم ایک چیز ہے
اور وہ ہے سمت یعنی Direction
میں نے زندگی میں لاکھوں کا نقصان اٹھایا
میرے بہت سارے Ideas فلاپ ہوئے
بظاہر لگتا تھا
محنت ضائع ہو گئی
لیکن غلط Direction کا انتخاب کرنا بھی
اس پہ محنت کرنا بھی ہار ہے
اور صحیح Direction کی ہار بھی جیت ہے
ہم کہتے ہیں اب اتنا وقت کسی Degree, Skill یا
انسان کو دینے کے بعد کیسے واپس مڑ جائیں؟
کیسے مان لیں کہ ہم سے غلطی ہوئی تھی؟
کیسے بالکل Zero سے سفر شروع کریں دوبارہ؟
سمپل سی بات ہے کہ ہم غلط گاڑی میں بیٹھ جائیں گے ناں
تو چاہے وہ جتنی تیز چلے
ہماری منزل پہ نہیں جائے گی
اس لیے دیر سے یا جلدی ہمیں خود ہی صحیح سمت پکڑنی ہی پڑے گی
کوئی ہمیں یہ کیوں نہیں بتاتا کہ
زندگی کتنی مشکل ہو جائے گی
کوئی ہمیں
اس چیز کے لیے Prepare کیوں نہیں کرتا کہ
بڑے ہوتے ہوتے ہمیں بہت سی چیزوں کو Let Go کرنا پڑے گا
Why does nobody tells us your dreams can change ??کوئی کیوں نہیں ہمیں بتاتا کہ آپ کے خواب بدل سکتے ہیں
آپ کے راستے بدل سکتے ہیں
بعض اوقات ہم اُن چیزوں کو یاد کرتے ہیں جو ہمارے پاس تھیں اب نہیں ہیں
بعض اوقات ہم ان حالات کو یاد کرتے ہیں
جیسے چیزیں ہوا کرتی تھیں
شاید ہم اسے اب واپس نہیں چاہتے
شاید بڑا ہونا صرف جانے دینا ہی ہے
کون درزن ہے
جس نے ہمارے لیے
زندگی کی قمیضوں پہ بخیہ کیا
ہاتھ کس کے سویٹر پہ
دل کاڑھتے کاڑھتے
ککڑیوں سے مماثل ہوۓ
This quoted post is unavailable.































