پہلے عوامی تحریک کو کالعدم قرار دیا گیا،اب مختلف شہروں میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر لفظ ’’کالعدم‘‘ لکھنے پر پابندی لگائی جا رہی ہے۔عوام اب یہ سوال پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ اگر یہ لفظ قابلِ اعتراض تھا تو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے پہلے سوچا کیوں نہیں گیا۔
60 ارب روپے، صرف پانچ ماہ میں!
جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور کشمیری عوام کی تحریک کو دبانے کے لیے اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے سامنے آ رہے ہیں، مگر دوسری جانب عوام کو سٹی اسکین اور ایم آر آئی جیسی بنیادی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے فنڈز نہیں ہیں۔
کشمیر کے نام پر دعوے کرنے والو آج دو کشمیری خواتین کی میتوں کے ساتھ ہولی فیملی اسپتال راولپنڈی میں جو سلوک ہوا، اس پر تمہاری زبانیں کیوں گنگ ہیں؟میتوں کے جسم سیدھے تک نہ کیے گئے، سروں پر پٹیاں نہ باندھی گئیں،خون تک صاف نہ کیا گیا۔کیا یہی وہ احترام ہے جس کے دعوے تم کشمیر کے نام پر کرتے ہو؟
لوگوں نے جنازوں پر پھول دیکھے، اور ہم نے پھولوں کے جنازے دیکھے۔
اللہ پاک ننھے پھولوں کی شہادت قبول فرمائے، اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
جو لوگ ریاست کو ماں کہتے ہیں،وہ ایک بنیادی فرق بھول جاتے ہیں۔ ریاست ماں نہیں ہوتی،ریاست تو محض قانون، اداروں اور نظم و نسق کا ایک نظام ہے،اور کوئی نظام کبھی ماں نہیں بن سکتا۔ماں تو دھرتی ہوتی ہے جو ہمیں جنم دیتی ہے،اپنی مٹی میں پناہ دیتی ہے، اپنے دامن میں پالتی ہے اور زندگی کے آخری سفر میں اپنی آغوش میں سمو لیتی ہے۔
جس عمر میں بچوں کے ہاتھوں میں دودھ کی بوتل اور کھلونے ہونے چاہئیں۔اس عمر میں راولاکوٹ کے معصوم بچوں نے آزادی کی تڑپ میں اپنے ہاتھوں میں مائیک اُٹھا رکھے ہیں_🍁
جب شیر افضل مروت نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ مظفرآباد پارلیمنٹ کو با اختیار بنایا جائے تو وہاں موجود شرکاء نے زور سے تالیاں بجائی۔
المیہ یہ ہے کہ جن کو با اختیار بنانے کےلئے ایک سو چالیس لوگوں نے اپنی جانیں قربان کر دی ہیں۔ وہ لوگ اپنے (ٹ) میں جان ہی نہیں ڈال رہے ہیں۔ ان کو غلامی پسند ہے۔
ہم کشمیریوں کے دکھ۔
چچا انڈین فورسزز کی گولیوں سے شہید بھتیجی پاکستانی فورسزز کی گولیوں سے۔یہ ظلم کب حتم ہو گا
قرآن پاک بار بار کہتا ہے:
لَا تَقْنَطُوا • لَا تَھِنُوا • لَا تَحْزَنُوا
نا اميد نه ہو، کمزور نہ پڑھو، • غمگین نہ ہو۔
جو بھی شہیدوں کا وارث ہے اس تحریک کہ ساتھ ہے نہیں بھی ہے ان سوالوں کہ جواب دے
اہلیان متیالمیرہ بھی گواہ ہیں
گزشتہ پانچ ماہ سے متیالمیرہ بس ٹرمینل دھرنہ تھا ایکشن کمیٹی کا؟
کیا کسی کہ گھر سے چوری ہوئی؟
نہیں
کیا کسی ایک سویلین کو خراش بھی آئی؟
نہیں
کسی گھر کا گملا بھی ٹوٹا؟
نہیں
کسی گھر پر کوئی قبضہ تھا؟
نہیں
جب سے امن و امان کہ محافظوں نے کریک ڈاؤن کر کہ ہمیں آئے؟
بچے شہید ہوئے
نوجوان زخمی ہوئے
گھروں میں توڑ پھوڑ ہوئی
گھروں پر قبضے ہوئے
امن و امان کہ محافظ ایسے ہوتے ہیں
کون ہے ذمہ دار یزیدی فورسز یا ایکشن کمیٹی ؟
شوکت نواز میر کی مبینہ جبری گمشدگی کا معاملہ اقوامِ متحدہ پہنچ گیا۔ اقوامِ متحدہ کے ورکنگ گروپ نے 23 ستمبر 2026 کو کیس نمبر 10017638 کے تحت حکومتِ پاکستان سے وضاحت طلب کر لی ہے۔جے کے ایچ آر او کے مطابق 12 نومبر تک ان کا مقامِ حراست اور خیریت ظاہر نہیں کی گئی اور نہ ہی انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ اقوامِ متحدہ نے ان کی بازیابی، خیریت اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات پر زور دیا ہے۔
کس کو روئیں کس سے فریاد کریں؟ ثاقب رفیق کی معصوم بڑی بیٹی جو ابھی ساتویں یا آٹھویں جماعت کی طالبہ تھی سر میں گولی لگنے سے شہید ہو گئی جبکہ چھوٹی بیٹی بھی ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہے...
آخر ان معصوم بچیوں کا کیا قصور تھا؟ ایک باپ کی دنیا اجڑ گئی ایک گھر کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں..
اللہ تعالیٰ شہید بچی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمی بچی کو جلد صحت یاب کرے آمین...
عائشہ ثاقب عمر 14 سال رینجرز کی گولیوں سے شہید اور عائشہ کی 12 سالہ بہن شدید ذخمی
حکمرانو یہ ظُلم جس کا شکار ہمارے معصوم بچے ہو رہے ہیں یہ قابل معافی نہیں
راولاکوٹ میں شہید ہونے والی معصوم بچی عائشہ کا تعلق ایک ایسے خاندان سے ہے جس نے کشمیر کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ اس کے چچا بابر رفیق انڈیا مقبوضہ کشمیر میں جامِ شہادت نوش کر چکے ہیں۔
سوچنے کا مقام ہے کہ جن خاندانوں نے کشمیر اور تکمیلِ پاکستان کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، آج انہی کے بچوں کو غدار قرار دے کر خون میں نہلایا جا رہا ہے۔
کچھ زخم ایسے ہوتے ہیں جو صرف جسم پر نہیں لگتے، بلکہ پوری زندگی بدل کر رکھ دیتے ہیں۔
دو معصوم بچیاں، جن کے سامنے ابھی بے شمار خواب تھے، جنہوں نے ابھی زندگی کے کئی رنگ دیکھنے تھے۔
ایک اپنی جان کھو بیٹھی، جبکہ دوسری زخمی ہے۔ آخر ان کا قصور کیا تھا؟
یہ بچیاں تحفظ کی حق دار تھیں، تشدد کی نہیں۔ ان کی زندگیاں کبھی فوجی کارروائیوں کی زد میں نہیں آنی چاہئیں اور نہ ہی انہیں سیاسی مفادات اور اقتدار کی کشمکش کا ایندھن بنایا جانا چاہیے۔ بچے کسی کارروائی کا معمولی نقصان نہیں ہوتے۔ ان کے مستقبل کو کبھی قربان نہیں کیا جانا چاہیے۔
اس سانحے کا ایک اور تکلیف دہ پہلو یہ ہے کہ بیانیے کا رخ موڑنے اور JKJAAC پر الزام ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جبکہ متاثرہ خاندان کا مؤقف اور تحریک کے ساتھ ان کی وابستگی بھی سنے جانے اور احترام کیے جانے کے لائق ہے۔
کسی خاندان کی آواز کو سرکاری بیان جاری کرکے خاموش نہیں کیا جا سکتا۔ الزامات کو ثبوت کا متبادل نہیں بنایا جا سکتا۔ اور معصوم بچوں کے دکھ کو استعمال کرکے کسی تحریک کو بدنام نہیں کیا جا سکتا۔
کشمیریوں کا خون سستا نہیں، اور کشمیریوں کی زندگیاں کسی کے سیاسی کھیل اور اقتدار کی کشمکش میں قربان کیے جانے والے مہرے نہیں ہیں۔ آخر مزید کتنی معصوم جانیں ضائع ہوں گی، تب جا کر انسانی زندگی کی قدر کی جائے گی؟
اقتدار میں بیٹھے لوگ بیانیے بنا سکتے ہیں، بیانات جاری کر سکتے ہیں اور دنیا میں جوابدہی سے بچنے کی کوشش کر سکتے ہیں، لیکن ہم میں سے کوئی بھی اپنے رب کے سامنے جوابدہی سے نہیں بچ سکتا۔ ایک دن ہر عمل کا حساب ہوگا، ہر ناانصافی بے نقاب ہوگی اور ہر انسان کو اپنے رب کے حضور جواب دینا ہوگا۔
کوئی فوجی کارروائی، سیاسی مقصد یا ادارہ جاتی مفاد کسی معصوم انسانی جان سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتا۔
ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حقِ انصاف کی حمایت کرتے ہیں۔ ہم JKJAAC کے ساتھ کھڑے ہیں اور پُرامن اظہارِ رائے، بنیادی انسانی حقوق اور ہر معصوم جان کے لیے انصاف کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ قرآنِ پاک میں فرماتا ہے:
إِنَّ اللَّهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَىٰ وَيَنْهَىٰ عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنكَرِ وَالْبَغْيِ ۚ يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ
”بے شک اللہ انصاف، نیکی اور رشتہ داروں کو دینے کا حکم دیتا ہے، اور بے حیائی، برائی اور ظلم و زیادتی سے منع فرماتا ہے۔ وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔“
(سورۃ النحل، آیت 90)
ہم غیر جانب دارانہ تحقیقات، شفافیت اور جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں، اور کسی خاندان کو اپنی آواز سنوانے کے لیے جدوجہد پر مجبور نہیں ہونا چاہیے۔
اللہ تعالیٰ جان سے جانے والی بچی کی مغفرت فرمائے، زخمی بچی کو مکمل صحت عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و ہمت دے۔
وہ ایک روشن مستقبل کی حق دار تھیں۔ وہ جینے کا حق رکھتی تھیں۔ ان کی زندگیوں کو سیاسی بیانیوں تک محدود نہیں کیا جا سکتا، اور ان کے خاندان کا درد کبھی فراموش نہیں ہونا چاہیے۔
ہمیں سچ چاہیے,ہمیں انصاف چاہیے,ہمیں جوابدہی چاہیے۔
ظالمو جواب دو خون کا حساب دو
حکمرانو جواب دو ظلم کا حساب دو ۔
اللہ پاک کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے
کشمیر ایکسپریس جیسے ذمہ دار ادارے نے کشمیر کو صوبہ بنانے سے متعلق خبر نشر کی ہے۔صحافتی ادارے کی اپنی ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ میں نے خود بھی اس معاملے کی تحقیق کی تو خبر درست ثابت ہوئی۔اس لیے اسے معمولی یا محض افواہ سمجھ کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔یقیناً پردے کے پیچھے کچھ نہ کچھ کھچڑی پک رہی ہے۔
البتہ اگر ایسا کوئی اقدام کیا گیا تو یہ فیصلہ سازوں کی تاریخی غلطی ثابت ہوگا، جس پر انہیں آنے والے وقت میں پچھتانا پڑے گا۔
"بچہ بچہ کٹ مرے گا کشمیر صوبہ نہیں بنے گا"
انشاء اللہ






