Pinned Tweet
خاتم الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
قیامت کے دن مجھ سے لوگوں میں سب سے زیادہ قریب وہ ہو گا جو مجھ پر سب سے زیادہ درود بھیجے گا.
(ترمذی-484)
پیارے رسول کریم ﷺ نے فرمایا :
لوگو! سلام پھیلاؤ کھانا کھلاؤ اور رات میں جب لوگ سو رہے ہوں تو نماز پڑھو، تم لوگ سلامتی کے ساتھ جنت میں داخل ہو گے۔
) سنن ترمذی - 2485 )
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا :
جس عورت کا شوہر اس سے ناراض ہو تو اللہ تعالی اس کی نماز قبول نہیں کرتا جب تک اس کا شوہر راضی نہیں ہو جاتا۔
(جزء حديث صحيح ابن حبان - 5355)
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
انسان کی عمر بڑھتی جاتی ہے اور اس کے ساتھ دو چیزیں اس کے اندر بڑھتی جاتی ہیں، مال کی محبت اور عمر کی درازی۔
(صحيح بخاري - 6421)
آقائے نامدار ﷺ نے فرمایا:
جو جوان کسی بوڑھے کا اس کے بڑھاپے کی وجہ سے احترام کرے، تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایسے لوگوں کو مقرر فرما دے گا جو اس عمر میں (یعنی بڑھاپے میں) اس کا احترام کریں۔
(ترمذی شریف - 2022)
پیارے آقا صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا:
اگر میرا بندہ ایک ہاتھ میرے قریب آتا ہے تو میں دونوں ہاتھوں کی پوری لمبائی کے برابر اس کے قریب آتا ہوں، اگر وہ میرے پاس چلتا ہوا آتا ہے تو میں دوڑتا ہوا اس کے پاس جاتا ہوں۔
(مفہوم جزء حدیث مسلم شریف - 6805)
حضرت ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ سے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے سونے اور اس کے بعد بات چیت کرنے کو ناپسند فرماتے تھے۔
[صحيح بخاري- 568)
سید الانبیاء ﷺ نے فرمایا :
جو شخص اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے اسے چاہئے کہ اچھی بات کہے ورنہ چپ رہے۔
(جزء حدیث صحیح بخاری 6476)
اِنَّ الدِّيۡنَ عِنۡدَ اللّٰهِ الۡاِسۡلَامُ
اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔
(سورۃ آل عمران – آیت 19)
خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا:
رحم کرنے والوں پر رحمان رحم فرماتا ہے،
تم زمین والوں پر رحم کرو،
تو آسمان والا تم پر رحم کرے گا۔
(سنن ابي داود - 4941)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
جس نے ماں اور اس کے بچہ کے درمیان جدائی پیدا کی، اللہ قیامت کے دن اسے اس کے دوستوں سے جدا کر دے گا۔
(ترمذی شریف - 1566)
امام الانبیاء ﷺ نے فرمایا:
اپنے ملازموں کو اتنے کام کی تکلیف نہ دو کہ ان کے لیے مشکل ہو جائے اور اگر کوئی سخت کام ہو تو تم خود بھی ان کی مدد کرو۔
(مفہوم حدیث صحیح بخاری - 31)
پیارے حبیب کریم ﷺ نے فرمایا:
جس نے بیٹیوں کی وجہ سے خود کو معمولی سی بھی تکلیف میں ڈالا تو بیٹیاں اس کے لیے دوزخ سے بچاؤ کے لیے آڑ بن جائیں گی۔
(مفہوم حدیث بخاری شریف -1418)
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ.
سرور کونین امام الانبیاء ﷺ نےفرمایا:
اللہ تعالیٰ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی بات سنی اور اسے یاد رکھا یہاں تک کہ اسے دوسروں تک پہنچا دیاـ۔
(ابوداؤد - 3660)
۔۔۔۔۔ بہترین عورت ۔۔۔۔۔
پیارے حبیب ﷺ نے فرمایا:
سب سے بہترین عورت وہ ہے جو اپنے شوہر کو جب وہ اسے دیکھے خوش کر دے، جب وہ کسی کام کا اسے حکم دے تو (خوش اسلوبی سے) اسے بجا لائے، اپنی ذات اور اپنے مال کے سلسلے میں شوہر کی مخالفت نہ کرے کہ اسے برا لگے۔
[سنن نسائي - 3233)
-- غصہ کا فوری علاج --
سرکار دو عالم ﷺ کا فرمان ہے
جو شخص
غصہ کے وقت " اعوذ بالله "
پڑھ لے
اس کا غصہ ختم ہوجائے گا.
(مفہوم حدیث -صحیح بخاری 6048)
زیادہ سے زیادہ ریپوسٹ کریں
جزاکم اللہ خیرا.



