Subhanuddin retweeted
لورالائی بلوچستان میں آج کے مظاہرے کے مناظر
مولانا فضل الرحمٰن کو لاہور بار کونسل سے خطاب کرنے سے روکنا حکومتی بوکھلاہٹ کی بدترین مثال ہے، رہائش گاہ کے باہر پولیس کی پابندیاں آمرانہ طرزِ عمل اور جمہوری اقدار کے منافی ہیں، پنجاب اور وفاق کی کٹھ پتلی حکومتوں کو اس کا جواب دینا ہوگا، صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع
Subhanuddin retweeted
برادرانِ وطن، جمعیۃ علماء اسلام کے مجاہد کارکنان،پاکستان بھر کے وکلاء کرام، دانشور طبقے اور بالخصوص لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کا میں شکر گزار ہوں کہ انہوں نے آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا اور مختلف سیاسی قائدین سمیت مجھے بھی وہاں اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع فراہم کیا۔
لیکن مجھے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں،پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے،تمام راستے بند ہیں، ناکے لگے ہوئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں جانے سے روکا جا رہا ہے۔
ان شاء اللہ یہ حصار ٹوٹیں گے،یہ رکاوٹیں دور ہوں گی،جبر کو کبھی دوام حاصل نہیں ہوتا، لیکن صبر کو پوری تاریخ میں ہمیشہ دوام حاصل رہا ہے۔
ہم اس وقت ملک میں امن کے داعی ہیں، امن کے پرچارک ہیں۔ قیامِ امن کے لیے ہم نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، اپنی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا ہے اور یہ اپنی مٹی سے وفاداری کی بہت بڑی شہادت ہے۔
ہم نہ حکمرانوں سے اور نہ کسی ریاستی ادارے سے وطن سے وفا کا سرٹیفکیٹ لینے کے لیے آئے ہیں، بلکہ میں سمجھتا ہوں کہ شاید اب یہ سرٹیفکیٹ لوگوں کو ہمیں دینا ہوگا۔ ان کی وفاداریاں مشکوک ہیں، ہماری وفاداریاں شک و شبہے سے بالاتر ہیں۔
وہ اپنی قوم کے خلاف، اپنے آئین کے خلاف اور اپنے قانون کے خلاف کیا سازشیں کر رہے ہیں اور کن سازشوں میں مصروف ہیں، ان شاء اللہ یہ بے نقاب ہوں گے۔
ہم پاکستان کے عوام کو اور جمعیت علمائے اسلام کے ایک ایک کارکن کو سلام پیش کرتے ہیں، جو اس وقت استقامت کا پہاڑ بنا ہوا ہے اور کسی قیمت پر جبر کے سامنے سر جھکانے کے لیے تیار نہیں ہے۔
جہاں ہم وطنِ عزیز کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور اسے سینچنے کے لیے اپنا خون پیش کر رہے ہیں، وہاں وطن کو امن دینے والی قوتیں اپنی ہی سرزمین کو خون آلود کر رہی ہیں،انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، انہیں اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، اپنی وفاداری اور حب الوطنی کا جائزہ لینا چاہیے۔
ہم کوئی کمزور جنگ نہیں لڑ رہے ہیں۔ ہماری ساری زندگی اور سو سال سے زیادہ کی تاریخ انہی قربانیوں سے عبارت ہے کہ ہم نے وطن سے محبت کی ہے، وطن سے وفا کی ہے اور کسی طاقتور کی غلامی کو قبول نہیں کیا ہے۔
26 نومبر کو سرگودھا میں جمعیۃ علماء اسلام ایک بہت بڑی کانفرنس کرنے جا رہی ہے، لیکن اس وقت ہمارے کارکن پورے سرگودھا ڈویژن میں ریاستی جبر کا نشانہ بن رہے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار بند کیے جا رہے ہیں، دکانوں کو سیل کیا جا رہا ہے۔ اگر کسی کی کوئی فلور مل ہے تو اسے سیل کیا جا رہا ہے۔
عہدیداروں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ بھکر میں گرفتاریاں، میانوالی میں گرفتاریاں، خوشاب میں گرفتاریاں، سرگودھا میں گرفتاریاں اور اس کی تحصیلوں میں گرفتاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس طرح کارکنوں کا تعاقب کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عوام سے نہ مل سکیں اور اس جلسۂ عام کے لیے عوام کو منظم نہ کر سکیں۔
لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم نے یہ کانفرنس کرنی ہے، ہم نے اس کانفرنس کی طرف بڑھنا ہے۔
میں عوام سے براہِ راست اپیل کرتا ہوں کہ آپ اس اجتماع کو کامیاب بنائیں، اپنی حریت اور آزادی کا مظاہرہ کریں اور آئین کی بالادستی،قانون کی عمل داری اور جمہوریت کی پاسداری کے لیے خود کو پیش کریں۔
ہم عوام کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،ہم پاکستان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، ہم اس ریاست کا مقدمہ لڑ رہے ہیں اور اس کے لیے ہم ایک آواز بن کر میدان میں ہیں۔
آج قومی اور ملی وحدت کا وقت ہے، اس کی ضرورت ہے اور پاکستان کے ہر شہری کو آج اپنا فرض سمجھنا چاہیے۔ ایسے وقت میں بہادری، جرأت اور بے باکی کی ضرورت ہوا کرتی ہے۔
ہم میدان میں ہیں، بھرپور طور پر میدان میں ہیں اور ہم عوام کے شانہ بشانہ ان کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
میں یہ بات واضح کرتا چلوں کہ ہمارے خلاف ریاستی قوتوں نے اس وقت اپنے رویوں میں شدت پیدا کی جب ہم نے قبائلی علاقوں میں معدنی ذخائر کے حوالے سے ان کے کردار کو بے نقاب کیا۔
ہم صوبہ خیبر پختونخوا ہو، صوبہ بلوچستان ہو، گوادر ہو، ساحلی علاقے ہوں، سندھ ہو، اس کے سمندری جزائر ہوں یا پنجاب کے عوام اور ان کے حقوق ہوں، ہم تمام صوبوں کے عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
یہ عوام کی ملکیت ہے، وفاق کی ملکیت نہیں، کسی ایک طاقتور ادارے کی ملکیت نہیں اور ہم اسے لوٹنے کی اجازت کسی کو نہیں دے سکتے۔
جب ہم نے ان کو بے نقاب کیا تو انہوں نے ریاستی قوت ہمارے خلاف استعمال کی۔ ہم ابھی صبر کا دامن تھامے ہوئے ہیں، لیکن استقامت کے ساتھ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ان شاء اللہ اسے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔
Subhanuddin retweeted
میں اس وقت ریاستی حصار میں ہوں 😭
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن صاحب
#وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
Subhanuddin retweeted
26 نومبر سرگودھا میں کانفرنس ہر حال میں ہوگی ۔قائد جمعیت
#وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
Subhanuddin retweeted
پنجاب کے حکمرانو! ذرا حوصلہ پیدا کرو، سیاست میں اختلاف سے اتنا خوف کیسا؟ مولانا فضل الرحمٰن کوئی ایسی آواز نہیں جسے دباؤ سے خاموش کرایا جا سکے۔
#وکلاء_مولانا_کےسنگ #محاصرہ_ختم_کرو #ایک_مولوی_سےڈرگئے #بزدل_پنجاب_حکومت #غیرقانونی_رکاوٹیں_بندکرو
Subhanuddin retweeted
Jamiat Ulema e Islam @juipakofficial says police in Lahore is “preventing” Maulana Fazl ur Rehman @MoulanaOfficial from leaving his residence in Lahore where he is scheduled to address lawyers at the invitation of the Lahore High Court Bar Association on Tuesday. There is no word from the police and Punjab government. The JUI senator @KamranM69045926 said Punjab Police have deployed personnel outside his residence.
“Maulana Fazlur Rehman is the head of a major political party in the country. Preventing him from leaving his residence is contrary to fundamental civil liberties and democratic traditions,” Kamran Murtaza said in a statement.
“Political differences aside, there is no justification for restricting a political leader’s freedom of movement,” he said. He urged the police to immediately remove the restrictions and allow Maulana Fazlur Rehman to move freely.
Subhanuddin retweeted
مولانا کی سیکیورٹی واپس لیتے ہو کیونکہ وہ سچ بولتے ہیں ، مولانا کہ تحفظ کے لئے اللہ کی مدد اور لاکھوں کارکنوں کی جانیں حاضر ہیں اگر مولانا کو ایک خراش بھی ائی تو ذمہ دار وزیراعظم ہوں گے
گرومند کراچی میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب
#سندھ_مولانا_کےسنگ
#سرکاری_ٹرولز_دفن
#محافظ_وطن_مولانا
#سندھ_کافیصلہ_مولانا
#قبائلی_عوام_مانگے_امن
Subhanuddin retweeted
کراچی میں جے یو آئی سندھ کا بھرپور احتجاج، مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ تجدیدِ عہدِ وفا، کردار کشی اور سندھ کی تقسیم کی سازشیں مسترد
کراچی )جمعیت علماء اسلام سندھ کے زیر اہتمام اتوار کوگرومندر چورنگی، جامعہ بنوری ٹاؤن کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں جے یو آئی کے مرکزی و صوبائی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرے میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے گھر کے تقدس کی پامالی، ان کے خلاف مبینہ کردار کشی کی مہم اور سندھ کی تقسیم کی کوششوں کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے جےیوآئی سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کی کردار کشی کا سلسلہ فوری بند کیا جائے اور ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں ختم کی جائیں۔ مولانا فضل الرحمن ایک قومی سیاسی رہنما ہیں، ان کی حفاظت اور عزت کا دفاع جے یو آئی کی ذمہ داری ہے۔ ملکی سلامتی اور سیاسی معاملات کو تصادم کے بجائےمذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے۔اس موقع پر جے یوآئی کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان ، مولانا غیاث، مولانا سمیع الحق سواتی، مفتی عبدالحق عثمانی ، مولانا احسان اللہ ٹکروی ، مولانا فیض الحق ، مفتی محمد خالد ، مولانا نور الحق ، مفتی لئیق اسعدی، فاروق حسن زئی اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔
علامہ راشد محمود سومرو نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہم قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کے ساتھ تجدید عہد وفا کے لئے جمع ہوئے ہیں۔
حالات جیسے بھی ہوں ہم مولانا فضل الرحمن کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے ملک کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں اور آئین کی بالادستی کے لئے جدوجہد کی ہے۔ ہم نے مذہبی طبقے کو بندوق کے بجائے ووٹ کی پرچی کا راستہ دکھایا اور انہیں پارلیمان تک پہنچایا۔ جے یو آئی صوبائی اور وفاقی حکومتوں میں بھی اپنا کردار ادا کرتی رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا نام پاناما میں نہیں آیا اور نہ ہی ان کے نام پر کوئی بے نامی اکاؤنٹ سامنے آیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے آپریشن بنیان مرصوص کی حمایت کی، ملک میں امن کے لئے اپنے ساتھیوں کے جنازے اٹھائے اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے کارکنوں کی قربانیاں پیش کیں۔ہم آج بھی ملک کی سلامتی کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں
مقررین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے گھر کے تقدس کی پامالی ناقابل قبول ہے، ان کے خلاف کردار کشی کی مہم بند کی جائے اور سندھ کی تقسیم کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
مظاہرے کے اختتام پر شرکاء نے مولانا فضل الرحمن کے حق میں اور ان کے خلاف کردار کشی کی مہم کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ بند کیا جائے اور ملک کے سیاسی و قومی معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کیے جائیں۔
#سندھ_مولانا_کےسنگ
#سرکاری_ٹرولز_دفن
#محافظ_وطن_مولانا
#سندھ_کافیصلہ_مولانا
#قبائلی_عوام_مانگے_امن
Subhanuddin retweeted
“The Rocky of Politics – Maulana Fazlur Rehman”
#سندھ_مولانا_کےسنگ
#سرکاری_ٹرولز_دفن
#محافظ_وطن_مولانا
#سندھ_کافیصلہ_مولانا
#قبائلی_عوام_مانگے_امن
Subhanuddin retweeted
قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے گھر کے تقدس کی پامالی پر جے یو آئی سندھ سراپا احتجاج، کراچی مظاہرے میں رہنماؤں نے واقعے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔
جےیوآئی سندھ کی کال پر صوبے میں مولانا فضل الرحمٰن کی کردار کشی مہم کیخلاف احتجاجی مظاہرے
#سندھ_مولانا_کےسنگ
#سرکاری_ٹرولز_دفن
#محافظ_وطن_مولانا
#سندھ_کافیصلہ_مولانا
#قبائلی_عوام_مانگے_امن
Subhanuddin retweeted
جمعیت علماء اسلام کراچی کا احتجاجی مظاہرہ کل بروز اتوار بعد نماز ظہر 2 بجے گرومندر چورنگی نزد جامعہ بنوری ٹاؤن کراچی سے ہوگا ۔ ان شاءاللہ العزیز
تمام ذمہ داران کارکنان وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں اور متعین مقام پر ہی تشریف لائیں ۔ تمام اضلاع اپنے گروپس میں اس ویڈیو کو لازمی شیئر کریں۔
Subhanuddin retweeted
قائدِ جمعیت نے آج پھر واضح کر دیا کہ خاموشی ہرگز مصلحت نہیں؛ جہاں قومی مفاد داؤ پر ہو، وہاں حق بات کہنا ہی حقیقی سیاسی بصیرت ہے۔
#وکلاءکنونشن_پشاور #سیاست_نہیں_حفاظت_کرو #غلام_حکومت #سرگودھاجلسہ_توہوگا #سندھ_کا_یوم_احتجاج
Subhanuddin retweeted
آئین موجود ہے، عمل درآمد کہاں ہے؟
1973ء کے آئین میں واضح طور پر طے کیا گیا کہ حاکمیت اعلیٰ اللہ تعالیٰ کی ہے، اسلام پاکستان کا مملکتی مذہب ہوگا اور کوئی قانون قرآن و سنت کے منافی نہیں بنایا جائے گا۔ اسلامی نظریاتی کونسل بھی اسی مقصد کے لیے قائم ہوئی، مگر افسوس کہ پانچ دہائیوں سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود اس کی سفارشات قانون سازی کا حصہ نہیں بن سکیں۔
قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کا پشاور بار سے خطاب
#وکلاءکنونشن_پشاور
#سیاست_نہیں_حفاظت_کرو
#غلام_حکومت
#سرگودھاجلسہ_توہوگا
#سندھ_کا_یوم_احتجاج
Subhanuddin retweeted
قائد جمعیت پشاور وکلاء کنونشن میں شرکت
#وکلاءکنونشن_پشاور
#سیاست_نہیں_حفاظت_کرو
#غلام_حکومت
#سرگودھاجلسہ_توہوگا
#سندھ_کا_یوم_احتجاج
Subhanuddin retweeted
قائدجمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب کا پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب
#وکلاءکنونشن_پشاور
#سیاست_نہیں_حفاظت_کرو
#غلام_حکومت
#سرگودھاجلسہ_توہوگا
#سندھ_کا_یوم_احتجاج
RT @ziaurrehman76: تبریز رانا سے معذرت کےساتھ ان کے اشعار میں ترمیم کررھا ھوں۔😊
سانچے میں ھم “نظام” کے ڈھالے نہیں گئے
اٹھے تو پھر کسی سے س…
Subhanuddin retweeted
قلعہ سیف اللہ ۔۔ اکابرین نے انگریز سامراج کو شکست دی، آج ان کے زرخرید غلاموں کو بھی ناکام بنائیں گے، مدارس اور قائد جمعیت کے خلاف سازشیں کرنے والے خود تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہوجائیں گے، جمعیت علماء اسلام دباؤ اور دھمکیوں سے ختم ہونے والی جماعت نہیں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ اور دیگر کا خطاب ۔
قلعہ سیف اللہ/ جمعیت علماء اسلام قلعہ سیف اللہ کے زیر اہتمام تحفظ مدارس و حقوق بلوچستان کانفرنس سے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع، صوبائی سیکرٹری جنرل آغا محمود شاہ، مولانا صلاح الدین ایوبی، میر یونس عزیز زہری، حافظ حسین احمد شرودی، حافظ محمد یوسف، مولانا کمال الدین، مولانا نظر محمد حقانی، منظور احمد مینگل،حاجی نواز خان کاکڑ، حکمت اللہ کاکڑ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔ صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے اکابرین نے انگریز سامراج کے سامنے سر جھکانے کے بجائے پھانسی کے پھندے قبول کیے، برصغیر کی آزادی کے لیے ان کے اجساد درختوں پر لٹکائے گئے مگر غلامی قبول نہیں کی، آج ان کے زرخرید غلام جمعیت علماء اسلام اور مدارس کو دبانے کی غلط فہمی میں مبتلا ہیں، مولانا مدنی، مفتی محمود، شیخ الہند اور مولانا فضل الرحمن کی فکر سے وابستہ جماعت کو مٹانے والے خود تاریخ کے کوڑے دان میں گم ہوگئے، قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی سیاسی بصیرت اور دلیل کا جواب بداخلاقی، منفی پروپیگنڈے اور حکومتی ہتھکنڈوں سے دیا جارہا ہے، محب وطن علماء اور مدارس کے منتظمین کو خوف و لالچ کے ذریعے بلیک میل کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، مدارس کے پشت پر ایک ایسا نظریہ ہے جو کٹ سکتا ہے مگر جھک نہیں سکتا، جمعیت علماء اسلام نہ دباؤ سے مرعوب ہوگی نہ دھمکیوں سے خاموش ہوگی، بلوچستان کے وسائل، عوامی حقوق اور مدارس کے تحفظ کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کانفرنس کے پنڈال میں صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبد الواسع کی آمد پر شرکاء نے کھڑے ہوکر ان کا والہانہ استقبال کیا، ان پر گل پاشی کی گئی جبکہ جلسہ گاہ شرکاء سے اس قدر کھچا کھچ بھرا ہوا تھا کہ تل دھرنے کی جگہ بھی باقی نہ رہی۔
Subhanuddin retweeted
مولانا فضل الرحمن پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کیلئے پہنچ گئے.
وکلاء کی طرف سے شاندار استقبال۔
Subhanuddin retweeted
مکالمے کی ضرورت — سیاسی بحران کا پائیدار حل مذاکرات اور مکالمے میں ہے۔ ضد، تصادم اور انتقامی رویے مسائل کو مزید پیچیدہ بناتے ہیں۔
#لبیک_مولانا #غلام_فاشسٹ_حکمران #ہم_مولانا_کے_ساتھ_ہیں #شرمناک_سیاسی_انتقام #ناکہ_بندی_نامنظور
Subhanuddin retweeted
سیاسی اختلاف کا جواب سیاسی دلیل سے دیا جاتا ہے، ناکہ بندیوں اور دباؤ سے نہیں۔ ریاست کا وقار مخالف آوازوں کو برداشت کرنے میں ہے، انہیں دبانے میں نہیں۔
#لبیک_مولانا #غلام_فاشسٹ_حکمران #ہم_مولانا_کے_ساتھ_ہیں #شرمناک_سیاسی_انتقام #ناکہ_بندی_نامنظور

























