Pinned Tweet
میں احساس لکھتی ہوں
پرندوں کے پروں پر
آزادی کے خواب لکھتی ہوں
میں احساس لکھتی ہوں
محبت کی کہانی کے
سبھی عنوان لکھتی ہوں
جو ہم پے بیت جاتے ہیں
وہ سارے عذاب لکھتی ہوں
میں احساس لکھتی ہوں
ادھوری سی کہانی کے
پورے خواب لکھتی ہوں
منصف کے ترازو کو
میں انصاف
نساء #قومى_زبان
بچھڑتے لمحوں کو الوداع کہہ دو
وہ اس کی یاد کو الوداع کہہ دو
جو بچھڑ گیا کہیں راہ
میں
جو نہیں رہا تیری چاہ میں
اسے الوداع کہہ دو
عمر بھر کی مسافت کو مختصر کر دو
یادوں کی کتابوں پر زرا دھول رہنے دو
میری بات مانو تو
ان اجڑی شاموں کو الوداع کہہ دو
#قومی_زبان
#ردائے_سخن
میں خوش ہوں اپنی دنیا میں
اب التفات مجھے گوارہ نہیں
میں اس کو کیسے یاد رکھوں
وہ پل جو میں نے گذارا نہیں
تم جس دریا میں بہتے ہو
اس کا تو کوئی کنارہ نہیں
اب اس کے ذکر کو جانے دو
وہ شخص تو اب ہمارا نہیں
تم خود کو فاتح کہتے ہو ؟
یہ کھیل تو میں نے ہارا نہیں
#قومى_زبان
2
31
ساری زندگی دوسروں کے لیے جینے کے بعد جب سمجھ آئی تو جینے کا وقت ہی نہیں رہا
#قومی_زبان
#ردائے_سخن
#سحرالبیاں
زندگی کی جب سب پرتیں کھلیں تو پتا چلا کہ محبت کا دکھ تو سب سے ہلکا تھا جسے سہہ بھی لیا جی بھی لیا
#قومی_زبان
#رداےسخن
زندگی جو رنگ دکھائے دیکھنا اور اوڑھنا پڑتا ہے
عداوتوں کے سازشوں کے رنگ بڑے گہرے ہوتے ہیں
پھیکا پڑنے میں بڑا وقت لگتا ہے
محبتوں کے رنگ نجانے کیوں کچے ہوتے ہیں
کبھی ٹھہرے نہیں بس اڑ جاتے ہیں
#قومی_زبان
#رداےسخن
: کیا سانس لینا زندگی ہے؟
اپنے لیے ہی جینا زندگی ہے
کبھی فرصت ملے تو سوچنا
ٹھٹھرتی ہوئی زندگی کو
محبت سے جلا دینا
کبھی بے خواب آنکھوں میں
کوئی اپنا خواب دے دینا
کسی بے چراغ رات میں
کوئی چراغ سا جلا دینا
کسی ٹوٹے سے لمحے میں
خود کو جوڑ کے رکھنا
زندگی ہے
#قومى_زبان
کیا سانس لینا زندگی ہے؟
اپنے لیے ہی جینا زندگی ہے ؟
کبھی فرصت ملے تو سوچنا
کسی چوراہے پے کھڑے
کسی معصوم بچے سے پھول لینا
زندگی ہے
بنا رشتے بنا ناطے
کسی کے دکھ کو بانٹنا
کسی گرتے کو تھام لینا
خوشیوں کو بانٹ دینا
زندگی ہے
#قومی_زبان
#ردائے_سخن
جب جذبے مر جائیں تو دل قبرستان بن جاتا ہے
بے چراغ بے نشان ایک خون کا لوتھڑا جو سانس تو لیتا ہے
مگر جیتا نہیں
#قومی_زبان #ردائے_سخن
یادوں کی جلتی دھوپ میں اٹھتا ہوا غبار سا
چھو کر گذر گیا پل تیرے قرار کا
کبھی تو جو آے روبرو اقرار کے حصار میں
کتنا حسین خیال ہو وہ وصل کے خمار کا
خواب وخیال ہو گئیں وہ چاہتیں وہ راحتیں
آنکھوں میں رہ گیا لمحہ انتظار کا
#قومی_زبان
#رداےسخن
بوسیدہ کتابیں بوسیدہ جذبے خاموش موسم
مجھے اچھے لگتے ہیں
جانے کیوں یہ ادھوری آسیب ذدہ کہانیاں پڑھنے کو جی چاہتا ہے
بےجان جذبوں کو محسوس کرنے کو جی چاہتا ہے
خاموش موسم کی یخ بستہ خاموشیوں سے کچھ کہنے کو جی چاہتا ہے
کہانیوں پر پڑی دھول وقت کی بے رحم رفتار بتاتی ہے
کیسے کردار ہوں گے جو وقت کے ساتھ کہیں کھو گئے
ادھوری محبتیں ان کہے جذبے ان کتابوں میں شائید اب بھی کہیں سانس لیتے ہوں
ان کی مہک اب بھی کہیں زندہ ہو
کسی ادھورے خط میں
کسی بےنام تحریر میں
کسی پرانی تصویر میں
ان دھول زدہ کتابوں میں کتنی کہانیاں ہوں گی
کتنے پرسرار لمحے
کتنی محبتیں ہوں گی
خاموش موسم کی اذیتیں ہوں گی
ہجر فراق کے موسم
درد ملال کے موسم
شکستہ خواب ادھوری
حسرتیں
بارش کی بوندوں میں چھپا کوئی نوحہ
زرد پتوں کی خاموشی پر لکھی کوئی صدا
ان کتابوں میں سوئی نامکمل کہانیاں
خاموش درد بھرے موسم زندگی کی بے رحم لمحوں کا فسانہ سناتے ہیں
اور دنیا کی بے ثباتی کا
احساس یہ ایک پیغام ہے
مگر ہر آنے والا یہ کہانی پڑھتا ہے سمجھتا نہیں اور پھر خود کہانی بن جاتا ہے
#قومی_زبان
#ردائے_سخن
وہ رات بے چراغ تھی
وہ شام بے نشان تھی
چاند بھی خاموش تھا
چاندنی ویران تھی
رکی رکی سی زندگی
ٹھہری ہوئی ہر بات تھی
دل تھا کہ یوں جلا جلا
بجھی بجھی ہر سانس تھی
جدائیوں کے پہر میں
تنہائیوں کے قہر میں
ہر سمت تیری یاد تھی
ہر سو تیری ہی بات تھی
#قومی_زبان
#رداےسخن
محبت کے فسانے چھوڑ
محبت کے زمانے چھوڑ
جو تجھ کو راس ہی نہیں
وہ چاہت کے ٹھکانے چھوڑ
عداوتوں کے دیس میں
عنایتوں کے بھیس میں
جو تجھ کو لوٹتے رہے
وہ سارے آشیانے چھوڑ
میں اس کو بھول جاوں گا
میں اس کو چھوڑ جاوں گا
جب تجھ سے یہ ہو گا نہیں
تو پھریہ سارے بہانے چھوڑ
#قومى_زبان
#ردائے_سخن
تمھاری کچھ نشانیاں اب بھی میرے پاس ہیں
وہ رنگ برنگی چوڑیاں
کچھ ٹوٹی ہوئی سی بالیاں
وہ سیپ سے بنی ہوئی چند معصوم سی انگوٹھیاں
یادوں کے صندوق میں
کچھ خط بھی ہیں پڑے ہوئے
تحریر ہے میرے نام کی
تیرے ہاتھ سے لکھی ہوئی
محبتوں کی چاشنی جا بجا گھلی ہوئی
کچھ حسرتیں ناتمام سی
وہ ہجر کی وصال کی
ان کہی سی داستاں
ہر لفظ میں اک خوف ہے
ہجر کا فراق کا
وہ اپنی وفا پے یقین کا
خیال کتنا حسین تھا
وہ مجھ کو کھو کر نہ جینے کا
وعدہ بھی دل فریب تھا
محبتوں کے وصال پر
تمہیں کس قدر یقین تھا
مگر یہ تو تمھارا خیال تھا
تقدیر کی جو آندھیاں
چلی تو پھر رکی نہیں
وہ ریت سی محبتں
اڑ کے خاک ہو گئیں
نہیں معلوم تم کہاں کس حال میں
مگر تمھاری نشانیاں اب بھی میرے پاس ہیں
یادوں کے صندوق کی بوسیدہ سی چابیاں اب بھی میرے پاس ہیں
#قومی_زبان
#رداےسخن
#سحرالںیاں
3
91
میں تو عشق کی راہ پر چل رہا تھا سر جھکائے انجام سے بے خبر منزل کی تمنا کے بنا فنا کی جستجو میں
مجھے نہیں خبر نجانے کب چلتے چلتے میں مجاز سے حقیقی کی جانب مڑ گیا
دل کی بے چینی سکون میں بدلنے لگی عجیب سا قرار تھا یوں لک رہا تھا جیسے میرے وجود کو کسی نے رہائی دے دی ہو میرا دل اس کیفیت سے نا آشنا تھا
محبت میں
ہجر اور وصال کشمکش
پانے اور کھونے کی اذیت میں جینے والا یہ دل حیران تھا
اور میں جان چکا تھا اب اس دل کی منزل مجاز نہیں رہی
میرے سامنے رب کی زات تھی
#قومی_زبان
#ردسےسخن
5
189
میرے چارہ گر میرے ہم نفس
میری وحشتوں کی ہے خبر تجھے
میرے دردو غم کو سمیٹ دے
میری تیرہ شبی کو چراغ دے
میں تیری تلاش میں ہوں رات دن
میری الجھنوں کو خیال دے
بے سبب سی مسافتیں
بے ثمر سی وہ کاوشیں
میں تھک گیا ہوں اس راہ میں
مجھے اس جنوں سے نکال دے
#قومی_زبان
#رداےسخن
Happy Birthday to one of the most beautiful souls in my life! 🥹❤️🎂✨
You are beautiful not only on the outside, but also on the inside. You have such a pure heart, a gentle soul, and the sweetest nature that makes you so special to me. 🫶🏻💗
And your voice… 🎶❤️ It’s honestly so beautiful and soothing. The way you sing is truly magical, . You have a special kind of beauty that goes beyond words, and I feel so lucky to know someone as wonderful as you. 🥹💕
I want you to know how much I love you and how incredibly special you are to me. You deserve all the happiness, love, peace, and beautiful things this world has to offer. May Allah always protect your beautiful heart, bless you with endless happiness, grant you perfect health, a long and healthy life, and fill every chapter of your life with peace, success, and countless reasons to smile. Ameen. 🤲🏻❤️
🎶🩷 🥹💖
🫂💕
Happy birthday Crown
1
113
ساری زندگی محبت پر لٹانے کے بعد پتا چلا
کہ محبت تو کبھی ہوئی ہی نہیں
محبت کے لیے تو ولی کا دل چاہیے تھا
جو نہیں تھا
#قومی_زبان
#رداےسخن
بے ربط رابطے
سرد سی رفاقتیں
بے کار ظابطے
ہم جن میں جی رہے ہیں
کیسی ہیں یہ ساعتیں
دل چاہتا ہے چھوڑ دوں
بےرنگ سی یہ چاہتیں
کسی اجنبی دیار میں جا بسوں
کوئی ہم نفس کوئی مہرباں کوئی چارہ گر نہ ساتھ ہو
جی چاہتا ہے اب میرا
کسی ایسے دیار میں جا بسوں
#قومى_زبان
#ردائے_سخن
: دکھوں کی چادر اوڑھ کر
جدائیوں کی رات میں
جانے کدھر گیا تھا وہ
مجھ کو تو ملا نہیں
غم کی سیاہ رات میں
کوئی راہ تیرے نام کی
دور تک کوئی نشاں
مجھ کو تو ملا نہیں
اجنبی دیار کی
اجنبی سی شام میں
کوئی چارہ گرتیرےنام سا
مجھ کو تو ملا نہیں
#قومى_زبان
#ردائے_سخن
