Pinned Tweet
*میرے حصّے کا تم مسکرایا کرو😔*
*میں شہزادہ ہوں اُداس فرقے کا😒💔*
#Arsh__....❣️❣️
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
خبردار، ہوشیار! کوئی بری طرح منہ کے بل گرنے کو ہے!
عمران خان مقتدرہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب بن چکا ہے۔ خود فریبی کا تقاضا ہے کہ طفل تسلیوں کے ذریعے حقیقت کا سامنا کرنے سے انکار کیا جائے۔ مقتدرہ کے سامنے عمران خان کی مقبولیت ایک ناقابلِ حل مسئلہ بن چکی ہے۔ تلخ حقیقت اس کا منہ چڑا رہی ہے، مگر ہماری طاقتور مقتدرہ شتر مرغ کی طرح ریت میں منہ چھپائے اس طوفانی حقیقت کو تسلیم کرنے سے انکاری ہے کہ اس کی سلطنت کی مخلوق، کراچی سے پشاور اور چترال تک، عمران خان کی دیوانی اور اس کے سحر میں مبتلا ہے۔ عمران خان کی مقبولیت ایک ایسا عذاب ہے جو مطلق طاقت کے لیے سوہانِ روح ، اندر ہی اندر مقتدرہ کو گھائل کر رہا ہے۔
تازہ بہ تازہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی بھرپور وار کر دیا ہے کہ: ’’اگر مقتدرہ دہشت گردوں کے خلاف لڑائی میں سنجیدہ ہوتی تو پی ٹی آئی، مولانا فضل الرحمان، مریم نواز اور پیپلز پارٹی سے لڑائیاں بند کر دیتی، ان جماعتوں کے منہ ہی نہ کگتی صرف دئشت گردوں سے مقابلہ کرتی۔‘‘
عمران خان نے 2022ء میں جو مقبولیت حاصل کی تھی، وہ ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید بڑھتی اور پھلتی پھولتی جا رہی ہے، اور اس کی بنیادی وجہ مقتدرہ کی حکمتِ عملی اور پالیسیاں ہیں۔ آج اگر پاکستان کے کونے کونے میں عمران خان کی سیاست چھا چکی ہے تو اس میں عمران خان کا اپنا کمال کم اور مقتدرہ کی پالیسیوں کا عمل دخل محنت زیادہ ہے۔
عمران خان پر غصہ بجا، واقعی برا ہو عمران خان کا جس کے سحر میں وطن کی خلقِ خدا مبتلا ہے۔ عمران خان عوامی پسندیدگی کے بل بوتے پر مرجعِ خلائق بن کر لوگوں کے دلوں پر راج کر رہا ہے۔ جبکہ مقتدرہ کا سیاسی رول خلق خدا میں انتہائی ناپسندیدگی سے دیکھا جا رہا، لوگوں میں مقبولیت صفر بٹا صفر ہے۔
مقتدرہ کی بدقسمتی ہی کہ پیپلز پارٹی سے لڑائی کے بعد مولانا فضل الرحمان کے ساتھ گھمسان کا رن ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا۔ رہی سہی کسر شہباز شریف کی حکومت پر نااہلی اور مریم نواز پر کرپشن کے الزامات لگا کر پوری کر دی گئی۔ یوں ریاست کے ہر کونے میں ایک جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔
مملکت میں ہائبرڈ نظام قائم ہے، مگر ملکی سیاست کا ایک بڑا حصہ عمران خان کے قبضۂ استبداد میں ہے۔ باقی تمام سیاسی جماعتیں بھی اپنے اپنے حصے بقدرِ جثہ موجود ہیں مگر سب کے ورکرز سپورٹرز ملُکر مقتدرہ سے بیزار ہیں۔ مقتدرہ کی سب سے لڑائی مول لینے کا مطلب پورے ملک سے پنگا لینا ہے۔ ہائبرڈ نظام اپنے غصے کا اظہار اُن جماعتوں پر کر رہا ہے جو اس کے ممد و معاون ہیں جن کی وجہ سے فیس سیونگ تھی۔
اگرچہ یہ خبر پرانی ہے، مگر اس کا برملا اظہار ہائبرڈ نظام کی شدید فرسٹریشن کا عکاس ہے۔ جن جماعتوں کے ساتھ مل کر 2029ء، 2030ء تک بلا تکلف حکومت کرنی تھی، ان تمام جماعتوں کے ساتھ دھواں دار لڑائی چھڑ چکی ہے۔ ترس آتا ہے کہ مطلق طاقت کا مکمل انحصار اب صرف ق لیگ کی باقیات پر رہ گیا ہے، جو خلوصِ دل سے اس کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ باقی سب گزشتہ تین، چار سالوں کی بھرتیاں ہیں، جو اب شاہ کے مصاحب بن کر اتراتے پھرتے ہیں۔
مجھے لگتا ہے کہ اندر کھاتے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اورمولانا فضل الرحمان ایک مشترکہ گٹھ جوڑ کر سکتے ہیں، جو مقتدرہ کو بے خبری میں ایسا گھائل کر سکتا ہے جس کی اسے کانوں جان خبر ہی نہیں ہونی یعنی بے خبری میں مارے جانا ہے۔
RT @MalikUmvi: حامد خان گروپ اور عمیر نیازی کے ایک چمچے علی سجاد کے نام:
یہ صاحب ٹوئیٹر سپیسوں میں خود کو حامد خان کا سپوکس پرسن کہتے ہیں۔…
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
سلمان راجہ کا واضح مطلب یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے لطیف کھوسہ کو بھیج کر کھلا وقت دیا تاکہ وہ عمران خان سے پارٹی کے اندر کچھ تبدیلیوں کا مشن مکمل کر سکیں مگر عمران خان پہلے ہی لطیف کھوسہ کو دیکھ کر چونک گئے تھے
سالے استاد سے استادی کرنا چاہ رہے تھے
تاہم بیرسٹر سلمان صفدر کو کریڈٹ دینا نہ بھولیں جنہوں نے لطیف کھوسہ کا ساتھ نہیں دیا اور واپس آ کرصرف سچ بتایا
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
منڈی والوں کا شکریہ۔ پچھلے تین دنوں میں منڈی بہاالدین میں قید و بند کی بربریت جھیلنے والے دوستوں سے ملاقات اور پھر لاہور میں عمران خان کے وفاداروں کے ساتھ گزرا وقت ہر سازش کے زہر کو بے اثر کرنے کیلئے کافی ہے۔ غم کو بانٹنا، عزم کی تجدید اور نظریے کا دفاع _ عمران خان کی طرف سےمجھے دیے گئے اہم ترین فرائض میں شامل ہے۔
منڈی بہاؤالدین کی دھرتی پر سلمان اکرم راجہ صاحب کی آمد ہمارے لیے باعثِ فخر و مسرت ہے۔ ❤️
اہلِ منڈی بہاؤالدین کی جانب سے آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید
Welcome @salmanAraja
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
“میں اپنے انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن (ISF) اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان لیڈرز کو ہدایت کرتا ہوں کہ اپنے کالجز، یونیورسٹیز اور متعلقہ علاقوں میں ذیادہ سے ذیادہ ممبرشپ کریں اور پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبأ و طالبات اور نوجوانوں کو موبلائز کریں”
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
سو فیصد متفق ۔ احد خان جیسے بیباک کو اگر سینیٹر نہیں بنانا تو اور کون حقدار ہے
اہم اعلان : میرے خیال میں مارچ کے سینیٹ انتخابات میں پنجاب سے احد خان صاحب کو پی ٹی آئی کا سینیٹر بنانا چاہیے۔ جس دلیری اور بے باکی سے وہ بات کر رہے ہیں، ہم جماعت والوں میں سے کوئی ویسے نہیں بول پایا۔
پی ٹی آئی کو اس وقت روایتی سیاست کی نہیں، دلیر، وفادار، باکردار اور بلا خوف ظالم کو للکارنے والی آوازوں کی ضرورت ہے۔ آئندہ ٹکٹ بھی صرف ایسے امیدواروں کو ملنے چاہییں جو اس معیار پر پورا اتریں۔ میری نظر میں احد خان صاحب سے بہتر انتخاب پی ٹی آئی کے پاس کوئی نہیں۔
ایک بات پہلے ہی واضح کر دوں کہ مجھے موروثیت کا لیکچر نہ دیجیے گا۔ میں خود موروثیت کے خلاف ہوں۔ میں احد خان کو موروثیت کی بنیاد پر نہیں، ان کی دلیری، نظریاتی وضاحت اور بغیر کسی اگر مگر کے کھل کر بات کرنے کی جرأت کی بنیاد پر نامزد کر رہا ہوں۔ خان کا رشتہ دار ہونا کوئی جرم نہیں۔ اصل سوال یہ ہے کہ نظریے کے ساتھ حقیقت میں کون کھڑا ہے۔ اور پھر پی ٹی آئی کے تقریباً ہر بڑے رہنما کے گھر سے کوئی نہ کوئی اسمبلی میں بیٹھا ہے، تو کیا یہ قدغن صرف خان کے گھرانے کے لیے ہے؟
نوٹ: مجھے معلوم ہے کہ احد خان صاحب نہ اس کے خواہش مند ہیں اور نہ ہی شاید اسے قبول کریں گے۔ لیکن ہمیں خان صاحب کی آزادی کی خاطر ان سے درخواست کرنی چاہیے کہ وہ سینیٹ میں آئیں۔
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
جہاں اور بہت سے بہروپئے کھل کر سامنے آ چکے ہیں، وہاں پر انصار عباسی بھی اپنا آپ مزید چھپا نہ سکاـ
اب پورے پاکستان کو پتہ چل چکا ہے کہ یہ شخص ایک عسکری ٹاوٹ ہے، جو آیتوں اور حدیثوں کے حوالے دے دے کر ہر آنے والے آمر کی مدح سرائی کرنے کی کوششیں کرتا رہتا ہےـ
#FreeKhanFreePakistan
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
مارچ میں ہونے والے سینیٹ کے انتخابات میں آرمی اسٹیبلشمنٹ کی پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سے تحریکِ انصاف میں موجود اپنے ٹاؤٹس کو لایا جائے، پنجاب سے شاہ محمود قریشی اچھے امیدوار ہیں جبکہ سینیٹر اعجاز چوہدری جنہوں نے تحریک کے لیے بہت بڑی قربانی دی ہے ان کی اہلیہ بھی اچھی امیدوار ہیں، فیصلہ پارٹی قیادت نے کرنا ہے لیکن تمام کارکنان نے اس پر نظر رکھنی ہے، بہت سے ایسے لوگ ہیں جو یہ چاہتے ہیں کہ وہ دوبارہ سے سینیٹر بن جائیں، ٹاؤٹس لوگ یہ چاہتے ہیں کہ آرمی اسٹیبلشمنٹ کے پسندیدہ لوگ تحریکِ انصاف کی طرف سے سینیٹ میں آ جائیں۔
#FascismUnderAsimLaw
#PakistanUnderMartialLaw
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
#FreeKhanFreePakistan
Happy to see two sisters of Imran Khan released today. They shouldn’t have been in jail for 50+ days to begin with.
@oxwali @KhanShershah @Shahrez_KhanPK @Hajraniazi3 , Abdul Ahad Khan and all of social media - brilliant effort raising voice with intellect & history lessons!
Aleema Khan, Bushra Imran, Hassan Niazi, all political prisoners, and Imran Khan shall be released asap too to ensure proper medical care with personal doctors!
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
عمران خان کو آنکھوں میں مسلسل سات انجکشن لگ چکے ہیں اور ایک بھی انجکشن کے وقت ان کا کوئی قریبی ان کے پاس نہیں تھا۔ قوم اگر گھر سے نکل نہیں سکتی آواز تو بلند کر سکتی ہے آخر وہ اکیلا شخص 25کروڑ عوام کی لڑائی لڑ رہا ہے۔احد خان
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
"میرے شوہر سابق ایم پی اے ،صدر PTI لاہور میاں اکرم عثمان کے 3 ایم پی او کے تحت نظر بندی کے احکامات میں دو مرتبہ توسیع کی گئی۔دوسری 30 روزہ نظر بندی کے حکم کی مدت بھی ختم ہو چکی ہے اور گزشتہ پانچ روز سے وہ غیر قانونی حراست میں ہیں۔ آج عدالت نے بھی رہائی کا حکم دیا ہے، میں توقع کرتی ہوں انہیں آج رہا کر دیا جائے گا"۔
مریم کلثوم اکرم
#FreeKhanFreePakistan
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
عمران خان آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں 18 نومبر کو ملک بھر کے وکلاء عمران خان کے مقدمات کی بھرپور پیروی کریں اور ان کی باعزت رہائی کے لیے اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کریں۔
انصاف لائرز فورم کے چیف آرگنائزر نیاز اللہ خان نیازی کا اہم ویڈیو پیغام!
@NiazullahKPTI
نیاز اللہ خان نیازی چیف آرگنائزر انصاف لائرز فورم کے اہم ویڈیو پیغام
عمران خان کو مشکور ہوں جو مجھ پر اعتماد کیا اور زمہ داری دی، نیاز خان نیازی
عمران خان ایک فرسودہ نظام کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان اپنے خاندان نہیں بلکہ پاکستان کے عوام اور آنے والی نسلوں کی جنگ لڑ رہے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان تین سال سے جھوٹے مقدمات اور دس ماہ سے قیدِ تنہائی برداشت کر رہے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان کا مقابلہ ملک کے ان سرمایہ داروں سے ہے جو قومی وسائل لوٹ کر دولت بیرونِ ملک منتقل کرتے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کی جنگ لڑ رہے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
ریاست میں طاقتور اور کمزور کے لیے الگ الگ قوانین نہیں ہونے چاہئیں، نیاز اللہ خان نیازی
پاکستان 1947 میں جغرافیائی طور پر آزاد ہوا لیکن غلامی کی سوچ سے آج بھی نجات حاصل نہیں کر سکا، نیاز اللہ خان نیازی
ہم آج بھی انگریزوں کے چھوڑے ہوئے فرسودہ نظام اور کالے انگریزوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم کے ذریعے عدلیہ کی آزادی ختم کر دی گئی، نیاز اللہ خان نیازی
8 فروری کے انتخابات میں عوام سے انتخابی نشان اور مخصوص نشستیں چھین لی گئیں، نیاز اللہ خان نیازی
آئینِ پاکستان وہ بنیادی دستاویز ہے جس نے ریاست اور اس کے اداروں کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے، نیاز اللہ خان نیازی
افواجِ پاکستان ملکی دفاع کے لیے ضروری ہیں لیکن ہر ادارے کا دائرہ اختیار آئین نے متعین کیا ہے، نیاز اللہ خان نیازی
الیکشن کمیشن کا آئینی مینڈیٹ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کا انعقاد ہے، نیاز اللہ خان نیازی
ملک میں آئینی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور اداروں کی آزادی نظر نہیں آ رہی، نیاز اللہ خان نیازی
جب بھی ملک میں آئینی بحران پیدا ہوا، پاکستان کے وکلاء نے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا، نیاز اللہ خان نیازی
قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال دونوں قانون کے شعبے سے وابستہ تھے، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان کا ساتھ دینا دراصل اپنے ملک، اپنے مستقبل اور اپنے بچوں کا ساتھ دینا ہے، نیاز اللہ خان نیازی
18 نومبر کو انصاف لائرز فورم کے وکلاء عمران خان کے مقدمات کی پیروی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں، نیاز اللہ خان نیازی
تمام وکلاء 18 نومبر کو پُرامن طریقے سے عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہوں، نیاز اللہ خان نیازی
عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ وہ آزادانہ اور انصاف پر مبنی فیصلے کرے، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان کو جھوٹے مقدمات کے ذریعے ڈیل پر مجبور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ نہ جھکے نہ بکے، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان نے ملک کو چار کینسر اسپتال اور نمل یونیورسٹی جیسے ادارے دیے، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان کے دورِ حکومت میں صحت کارڈ متعارف کرایا گیا اور برآمدات کی پالیسی بہتر رہی، نیاز اللہ خان نیازی
18 نومبر کو ملک بھر کے انصاف لائرز فورم کے وکلاء عمران خان کے مقدمات کی بھرپور پیروی کریں، نیاز اللہ خان نیازی
عمران خان کی باعزت رہائی اور جھوٹے مقدمات کے خاتمے کے لیے وکلاء اپنا آئینی اور قانونی کردار ادا کریں، نیاز اللہ خان نیازی
پاکستان کی سالمیت اور دفاع کو ہمیشہ مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں، نیاز اللہ خان نیازی
@NiazullahKPTI
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
سیکرٹری جنرل تحریکِ انصاف سلمان اکرم راجہ کے بارے میں افواہ پھیلائی گئی کہ انتظار حسین پنجوتہ کے بعد سلمان اکرم راجہ کو بھی نکالنے کی بات چیت ہوئی ہے جو کہ مکمل جھوٹ ہے، عمران خان کو سلمان اکرم راجہ پر پورا اعتماد ہے وہ عمران خان کے نظریے پر ڈٹ کے کھڑے ہیں اور ہر جگہ پاکستان تحریکِ انصاف کا ڈٹ کر دفاع کرتے ہیں، یہ بھی ٹاؤٹس کی آرمی اسٹیبلشمنٹ سے مل کر اس سازش کا حصہ ہے کہ سلمان اکرم راجہ کو بھی ہٹا کر پوری پارٹی قیادت میں کمپرومائزڈ لوگوں کو بیٹھا دیا جائے، یہ پارٹی عمران خان کی ہے اور جو لوگ ان سازشوں کا حصہ ہیں ان کا نام تاریخ میں سیاہ ترین ناموں سے یاد کیا جائے گا۔
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
عمران خان کی صحت اور پنجہ یہود سے رہائی
اس ملک کے آزاد مستقبل کیلئے لازم و ملزوم اس لئے ہے کہ اگر ہم نے خان کو مس کر دیا تو ہمیں ایک صدی اور اسی تاریکی میں گزارنا پڑے گا جس میں ہم مغالطہ کو مطالعہ پڑھتے تھے
#KhanHealthFirst
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
کیا سلمان اکرم راجہ انتشار پھیلا رہے ہیں؟
سلمان اکرم راجہ کا کہنا کے کچھ منظور نظر لوگوں کو مزید اندر بھیجا جائے گا اور ایک بیانیہ بنایا جائے گا۔
میں راجہ صاحب کے اس بیان کو مکمل سپورٹ کرتا ہوں۔ اور بہت پہلے سے یہی بات کہتے آیا ہوں۔ کیونکہ میرے خیال ہیں یہی درست اور نظریاتی بات ہے۔
اب یہاں گنڈا پور گروپ اس کی مخالفت کر رہا ہے اور اس کو پارٹی میں لڑائی پھیلانے کی بات کر رہا ہے۔ وہ کہہ رہے ہیں اس سے انتشار پھیلے گا۔ لڑائی ہو گی۔ ہمیں اتحاد کی ضرورت ہے۔
دوسری طرف مخالف گروپ خاموش ہے کیونکہ انکو یہ بات سُوٹ کرتی ہے۔ لیکن اگر آج کوئی اس گروپ کے مخالف کوئی بات کر دے تو یہ فورا پارٹی میں انتشار پھیلانے کا الزام لگا دیں گے۔ یہ گروپ کہے گا یہ وقت تو اکٹھے ہونے کہ ہے اس وقت انتشار نہیں پھیلانا چاہئیے۔
بلکل ویسے ہی جیسے آج گنڈاپور گروپ کہہ رہا ہے کہ سلمان راجہ انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اور مخالف گروپ کے حساب سے راجہ صاحب بلکل درست کر رہے ہیں۔
دونوں گروپ مافیا کے طور پر کام کرتے ہیں۔سوشل میڈیا میں انہوں نے اپنا اپنا مافیا بنا رکھا ہے۔ انکے حساب کی بات کریں تو خاموش۔ انکے خلاف بات کریں تو یہ آپ پر مافیا بن کر حملہ کریں گے۔
میری جنگ ہر ایسے مافیا کے خلاف ہے جو اپنے اوپر اٹھنے والی آواز کو انتشار نہ پھیلانے کے بہانے پر دبانا چاہتا ہے تو کبھی کوئی اور بہانہ۔
کم عقل دوستوں کے لئے ایک بار پھر عرض ہے موجودہ موقف پر میں سلمان راجہ کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ اور کرتا رہوں گا۔
اور میں سمجھتا ہوں سچ بولنے سے انتشار نہیں پھیلتا۔ نا ہی آج راجہ صاحب انتشار پھیلا رہے ہیں۔ اور نہ ہی KP میں جو ہوا اس پر میرے سوالات نے انتشار پھیلایا تھا۔ بلکہ جھوٹ اور فراڈ کا پردا چاک کیا تھا۔ انتشار جھوٹ سے پھیلتا ہے۔ سچ سے نہیں۔
ہر اس مافیا جس نے تباہی کی ہے ان سے میں سوال پوچھتا رہوں گا۔
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
نہتے پاکستانیوں کو سیدھی گولیاں ماری گئیں،مگر آج تک انصاف نہیں ملا،وہ بھی اسی مٹی کے بیٹے تھے، ان کا خون بھی قیمتی تھا۔
آج ہمارا برا وقت ہے، کل یہ وقت تمہارا بھی ہوگا، یاد رکھنا، کل یہ باری تمہاری بھی آئے گی!
#FreeKhanFreePakistan
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
فوج کے سربراہ تشریف لائے پیر کانپ رہے تھے، ماتھے پر پسینہ تھا۔ ایم این اے ایاز صادق (29 اکتوبر 2020)
فوج بارڈر پر جانیں دیتی ہے اس کے خلاف بات ریاست کیخلاف بات ہے، یہ ریڈ لائن ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق
ان منافقوں کو ریڈ لائن تب یاد آتی ہے جب انہیں اقتدار ملتا ہے، جب اقتدار نہیں تھا تو اسی قومی اسمبلی میں کھڑے ہو کر اُس وقت کے فوجی سربراہ کے خلاف مغلظات بولا کرتے تھے اور تالیاں بجایا کرتے تھے!
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
تحریکِ انصاف مارچ 2027 میں یہ 16 سینیٹرز ریٹائرڈ ہو رہے ہیں
بیرسٹر علی ظفر. عون عباس بپی۔ زرقا سہروردی
فلک ناز چترالی۔لیاقت ترکئی۔دوست محمد خان
فیصل سلیم ۔ مشعال یوسفزئی۔ ہمایوں مہمند
محسن عزیز۔ سیف اللہ ابڑو۔سیف اللہ نیازی
ذیشان خانزادہ۔ خرم ذیشان۔ فوزیہ ارشد اور
گردیپ سنگھ
ان میں سے کسے دوبارہ ٹکٹ نہیں ملنا چاہیئے یہ دیکھنا اور بتانا ہماری زمہ داری ہے
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
حفیظ اللہ نیازی کے بعد کچھ اور اکاؤنٹ خود کو PTI کا ہارڈلائنر ظاہر کر کے یہ پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ "عمران خان " کی ڈیل ہو رہی ہے۔ ڈیل ہوئی تو ہم انکے مخالف ہو جائیں گے۔
کیا پدی اور کیا پدی کا شوربہ۔ خان کے بڑے بڑے مخالف تھک رہے ہیں تو یہ سسرے کیا ہیں جن کا اپنا کوئی نڑی ڈٹہ نہیں
خان کو جاننے والے ایسی چول مارنے کا سوچ بھی نہیں سکتے
🅰🆁🆂🅷🍰 🅸🅺 🎂 retweeted
ایک طرف کوہاٹ میں پولیس کے جوان شہید ہو رہے تھے، دوسری طرف دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر گورنر راج لگانے والے گورنر ہاؤس میں ڈانس پارٹی کر رہے تھے۔@Jhagra
#گورنر_راج_نامنظور























