Pinned Tweet
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اللَّهُمَّ أَعِنِّي عَلَى ذِكْرِكَ وَشُكُرِكَ وَحُسْنِ عِبَادَتِكَ
" اے اللہ ! میری مدد فرما کہ میں تیرا ذکر کرتار ہوں، تیرا شکر ادا کرتار ہوں اور تیری بہترین عبادت کروں۔"
جمعہ مبارک
#قومی_زبان
دو پلک بیچ کبھی راہ نہ پائی ورنہ
میں نے کوشش تو بہت کی نظر آنے کے لیے
لفظ تو لفظ یہاں دھوپ نکل آتی ہے
تیری آواز کی بارش میں نہانے کے لیے
کس طرح ترک تعلق کا میں سوچوں تابشؔ
ہاتھ کو کاٹنا پڑتا ہے چھڑانے کے لیے
#قومی_زبان
کوئی ملتا نہیں یہ بوجھ اٹھانے کے لیے
شام بے چین ہے سورج کو گرانے کے لیے
اپنے ہم زاد درختوں میں کھڑا سوچتا ہوں
میں تو آیا تھا انہیں آگ لگانے کے لیے
میں نے تو جسم کی دیوار ہی ڈھائی ہے فقط
قبر تک کھودتے ہیں لوگ خزانے کے لیے
#قومی_زبان
پرندوں کی جدائی پر شجر جب بین کرتے ہیں
بہت بے چین کرتے ہیں
بساط عشق میں جب مات ہوتی ہے
دکهوں کے شہر میں جب رات ہوتی ہے
دیے جب شام کی دہلیز پہ جلنے آتے ہیں
ستارے آسمان پر جب ٹمٹماتے ہیں
اداسی جب رگوں میں خون کی مانند اترتی ہے
بہت نقصان کرتی ہے
#قومی_زبان
اتنا گریہ ہوا مقتل میں کہ توبہ توبہ
زخم خود چل کے عزادار تلک آیا تھ
محسن اس وقت مقدر نے بغاوت کر دی
جب میں اس شحص کے معیار تلک آیا تھا
#قومی_زبان
خواب تھا دیدہ بیدار تلک آیا تھا
دشت بھٹکتا ہوا دیوار تلک آیا تھا
اب میں خاموش اگر رہتا تو عزت جاتی
میرا دشمن میرے کردار تلک آیا تھا
اتنا گریہ ہوا مقتل میں کہ توبہ توبہ
زخم خود چل کے عزادار تلک آیا تھا
#قومی_زبان
سخنوری میں بس اتنا کمال واضح ہو
ادھوری بات میں پورا خیال واضح ہو
خدا کرے کہ میں اس زاویے سے دیکھ سکوں
جہاں سے آپ کے اندر کا حال واضح ہو
زمانہ مجھ کو شریکِ خوشی نہیں کرتا
وگرنہ مجھ پہ بھی میرا زوال واضح ہو
#قومی_زبان
اُردو جسے کہتے ھیں ، تہذیب کا چشمہ ھے ۔
وہ شخص مہذب ھے ، جس کو یہ زباں آئی ۔
#قومی_زبان
تیرے ہوتے بھی سب خراب ہی تھا
اور پھر آج کل تو تو بھی نہیں
اے شگوفوں میں رنگ بھرتے شخص
اس اداسی کا حل تو تو بھی نہیں
جو تری جستجو میں چھوڑ دیا
اس کا نعم البدل تو تو بھی نہیں
مجھ کو یہ جان کر اداسی ہوئی
کچھ مسائل کا حل تو تو بھی نہیں
#قومی_زبان
شوق ہی نہیں رہا خود کو ثابت کرنے کا
اب تو آپ نے جو سمجھ لیا وہی ہیں ہم
#قومی_زبان
چھڑا کے ہاتھ بہت دور بہہ گیا ہے چاند
کسی کے ساتھ سمندر میں ڈوبتا ہے کوئی
فصیل جسم پہ تازہ لہو کے چھینٹے ہیں
حدود وقت سے آگے نکل گیا ہے کوئی
شکیبؔ دیپ سے لہرا رہے ہیں پلکوں پر
دیار چشم میں کیا آج رت جگا ہے کوئی
#قومی_زبان
کنار آب کھڑا خود سے کہہ رہا ہے کوئی
گماں گزرتا ہے یہ شخص دوسرا ہے کوئی
ہوا نے توڑ کے پتہ زمیں پہ پھینکا ہے
کہ شب کی جھیل میں پتھر گرا دیا ہے کوئی
درخت راہ بتائیں ہلا ہلا کر ہاتھ
کہ قافلے سے مسافر بچھڑ گیا ہے کوئی
#قومی_زبان
کتنی زرخیز ہے نفرت کے لیے دل کی زمیں
وقت لگتا ہی نہیں فصل کی تیاری میں
اے زمانے میں ترے اشک بھی رو لوں گا، مگر
ابھی مصرُوف ہوں خُود اپنی عزاداری میں
اپنی تعمیر اُٹھاتے تو کوئی بات بھی تھی
تم نے اِک عمر گنوا دی مری مسماری میں
#قومی_زبان
اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ حُبَّکَ وَ حُبَّ مَنْ یُّحِبُّکَ وَ عَمَلَ الَّذِیْ یُبَلِّغُنِیْ حُبَّکَ
"اے اللہ! میں تجھ سے تیری محبت مانگتا ہوں، اور اس شخص کی محبت مانگتا ہوں جو تجھ سے محبت کرتا ہے، اور ایسے عمل کی توفیق چاہتا ہوں جو مجھے تیری محبت تک پہنچا دے۔"
#قومی_زبان
وقت کی عدالت میں
زندگی کی صورت میں
یہ جو تیرے ہاتھوں میں اک سوال نامہ ہے
کس نے یہ بنایا ہے
کچھ سمجھ میں آیا ہے
زندگی کے پرچے کے
سب سوال لازم ہیں سب سوال مشکل ہیں
بے نگاہ آنکھوں سے دیکھتا ہوں پرچے کو
بے خیال ہاتھوں سے
ان بنے سے لفظوں پر انگلیاں گھماتا ہوں
#قومی_زبان
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ
"اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو اور سچے لوگوں کے ساتھ رہو۔"
(سورہ التوبہ، آیت: 119
#اردو_زبان
السلام و علیکم
صبح بخیر
ائے پاک پروردگار ہم سب پر اپنا رحم و کرم فرما ہمارے رزق میں وسعت عطا فرما ؛ ہماری تمام مشکلات کو آسانیوں میں تبدیل فرما دے اور ہمیں ہمیشہ صبر و شکر ادا کرنے والا بنا دے۔ آمین یا رب العالمین
#قومی_زبان
𝓢𝓪𝓭𝓲𝓪 𝓜𝓪𝓵𝓲𝓴 retweeted
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
"اے اللہ! اس نئی صبح کے نور کے ساتھ ہماری زندگی سے تمام پریشانیاں، دکھ اور غم دور فرما۔ ہمیں اور ہمارے پیاروں کو صحت، تندرستی اور دلی سکون عطا کر۔ آمین یا رب العالمین!"
#قومی_زبان
السلام و علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
"اے اللہ! اس نئی صبح کے نور کے ساتھ ہماری زندگی سے تمام پریشانیاں، دکھ اور غم دور فرما۔ ہمیں اور ہمارے پیاروں کو صحت، تندرستی اور دلی سکون عطا کر۔ آمین یا رب العالمین!"
#قومی_زبان






