اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید کی زیر نگرانی مین جی ٹی روڈ ڈاگئی پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران 10 کامیاب آپریشنز کے نتیجے میں مین جی ٹی روڈ سے تمام مستقل تجاوزات کا خاتمہ کر دیا گیا، جس سے ٹریفک کی روانی اور عوامی آمد و رفت میں بہتری آئی۔
@CSKPOfficial
74
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے بی ایچ یوز آمان کوٹ اور محب بانڈہ کا دورہ کیا، جہاں عمارتوں، ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری کا جائزہ لیا۔ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔
@CSKPOfficial
94
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محترمہ فاطمہ خالق کا گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول خٹ کلے کا دورہ۔ معمولی مرمتی کام مکمل، جبکہ اضافی کلاس رومز اور سٹاف روم کی تعمیر تاحال زیرِ التوا ہے۔ متعلقہ حکام کو پیشرفت کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
@CSKPOfficial
193
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محترمہ فاطمہ خالق نے بی ایچ یو اضاخیل پایان کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ میڈیکل آفیسر، ایل ایچ وی اور خاتون ڈاکٹر کی عدم دستیابی سمیت دیگر مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے رپورٹ متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی۔
@CSKPOfficial
145
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ آفتاب منیر نے سروس ڈیلیوری سنٹر (ایس ڈی سی) نوشہرہ کا دورہ کیا اور عوامی سہولیات و انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے مرکز میں شفافیت، نظم و ضبط اور عوام کو بروقت خدمات کی فراہمی کا معائنہ کیا۔
@CSKPOfficial
131
سروس ڈیلیوری سنٹر نوشہرہ میں اسسٹنٹ کمشنر محمد آفتاب منیر کی زیرِ صدارت ریونیو دربار اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں عوامی شکایات سنی گئیں اور متعدد مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کیے گئے۔ عوام کو بروقت اور میرٹ پر ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح قرار دی گئی۔
@CSKPOfficial
2
203
صوبائی حکومت کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کی نگرانی میں بدرشی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام عارضی و مستقل تجاوزات ختم کر دی گئیں۔ ٹریفک کی روانی اور پیدل چلنے والوں کے راستے بحال، دوبارہ تجاوزات پر سخت قانونی کارروائی کا انتباہ۔
@CSKPOfficial
181
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے پبی بازار کا دورہ کیا، صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے سروس روڈ پر قائم ریڑھیاں ہٹوا کر ٹریفک اور عوامی آمد و رفت کے لیے راستہ کلیئر کروا دیا۔ متعلقہ عملے کو صفائی برقرار رکھنے اور سروس روڈ کھلا رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔
@CSKPOfficial
113
رشکئی انٹرچینج مردان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن، متعدد غیر قانونی تھڑے مسمار جبکہ سرکاری امور میں مداخلت پر 3 افراد گرفتار۔
@CSKPOfficial
1
3
258
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی زیرِ صدارت نومبر انسدادِ پولیو مہم کا جائزہ اجلاس، کارکردگی اور رہ جانے والے بچوں کی کوریج یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری۔
@CSKPOfficial
1
165
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد نے اکبرپورہ بازار اور پیٹرول پمپس کا دورہ کیا۔ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں، صفائی اور پیٹرول و ڈیزل کی پیمائش چیک کی جبکہ خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔
@CSKPOfficial
2
197
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محترمہ فاطمہ خالق کی زیرِ نگرانی رسالپور کینٹ کے سرکاری گرلز سکولوں میں HPV ویکسینیشن سے متعلق آگاہی سیشنز منعقد کیے گئے۔ طالبات اور اساتذہ کو ویکسین کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔
@CSKPOfficial
161
ERM HPV Day-5
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نوشہرہ سارہ تواب کی زیرِ صدارت HPV مہم کے حوالے سے اجلاس، تیاریوں، رابطہ کاری اور عوامی آگاہی کا جائزہ لیا گیا۔ مہم کی کامیابی کے لیے ضروری ہدایات جاری۔
@CSKPOfficial
197
اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ اسکواڈرن لیڈر (ر) امان اللہ کا خاورئی روڈ اور جہانگیرہ سروس روڈ کا دورہ۔ تجاوزات کی دوبارہ روک تھام کا جائزہ لیا گیا جبکہ خلاف ورزی پر دو افراد کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے مراسلہ ارسال کر دیا گیا۔
@CSKPOfficial
1
262
اسسٹنٹ کمشنر پبی مریم حمید نے جی ٹی روڈ اورنگ آباد میں غیر قانونی آئل گودام پر چھاپہ مارا، جہاں پٹرول کی غیر قانونی منتقلی جاری تھی۔ خلاف ورزی پر آئل گودام کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔
@CSKPOfficial
194
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی فیاض احمد کا RHC اکبرپورہ کا اچانک دورہ۔ طبی سہولیات، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لیتے ہوئے عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
@CSKPOfficial
154
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر-I نوشہرہ آصف اقبال کا خاوری سول ڈسپنسری، گورنمنٹ پرائمری سکول اور بازار کا دورہ۔ صحت و تعلیمی سہولیات، حاضری، صفائی، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اور تجاوزات کا جائزہ لیا۔ متعلقہ عملے کو بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں۔
@CSKPOfficial
171
اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ محمد آفتاب منیر کی جی ٹی روڈ حکیم آباد پر ناکہ بندی، پنجاب جانے والی گاڑیوں کی چیکنگ۔ ممنوعہ پتنگ، کیمیکل اور دھاتی ڈور کی غیر قانونی ترسیل روکنے کے لیے ڈرائیوروں اور ٹرانسپورٹرز کو سخت ہدایات جاری۔
@CSKPOfficial
243
صوبائی حکومت کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبید الرحمان ڈوگر نے دفتر میں سائلین اور وفود سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔
عوام کو بلا تاخیر ریلیف کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔
@CSKPOfficial
ڈپٹی کمشنر نوشہرہ عبید الرحمان ڈوگر کی زیرِ صدارت صوبائی حکومت کے 100 روزہ پلان پر جائزہ اجلاس، مختلف محکموں کی کارکردگی اور اہداف پر پیش رفت کا جائزہ۔ مقررہ اہداف بروقت مکمل کرنے کی ہدایت۔
@CSKPOfficial
3
591














































































