Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi) header
Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi) profile picture

Official @X Handle of Deputy Commissioner Swabi

Khyber Pakhtunkhwa, Pakistan
Joined August 2015
Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)Photo by Deputy Commissioner Swabi (@dcswabi)
**ضلعی انتظامیہ صوابی** **تحصیل رزڑ، شیوہ اڈہ میں پیٹرول پمپس کا معائنہ** ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ جناب فخر عالم نے شوا اڈہ، تحصیل رزڑ میں مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا۔
1
45
**ضلعی انتظامیہ صوابی** **تحصیل رزڑ، اسماعیلہ مین صوابی روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن** ڈپٹی کمشنر صوابی کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ **جناب فخر عالم** کی نگرانی میں مین صوابی روڈ، اسماعیلہ، تحصیل رزڑ میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
1
47
آپریشن کے دوران سڑک کے اطراف قائم غیر قانونی تجاوزات کے خاتمے اور عوامی گزرگاہوں کو کھلا رکھنے کے لیے کارروائی کی گئی، تاکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکے اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی جا سکے۔
1
4
اس موقع پر دکانداروں اور کاروباری حضرات کو ہدایت کی گئی کہ وہ سرکاری اراضی اور عوامی گزرگاہوں پر تجاوزات قائم کرنے سے گریز کریں، بصورتِ دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ #DC_Swabi #AAC_Razzar #AntiEncroachment #Ismaila #Razzar #DistrictAdministrationSwabi
1
📢 **ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ کا سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) رزڑ کا دورہ** ضلعی انتظامیہ صوابی کی ہدایات پر جناب فخر عالم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑنے سروس ڈیلیوری سنٹر (SDC) رزڑ کا دورہ کیا۔
2
40
سبسڈائزڈ آٹے کی مقررہ سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے اہم اجلاس اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر صوابی، عدنان ممتاز خٹک کی ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر (DFC) صوابی کے ساتھ سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔
34
عوامی خدمات کی بروقت فراہمی اور دفتری امور کی شفافیت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) صوابی، واجد علی خان نے سروس ڈیلیوری سینٹر (SDC) لاہور کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے عملے کی حاضری چیک کی، اراضی ریکارڈ اور دیگر سروسز کے اجراء کے عمل کا معائنہ کیا
39
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) صوابی، واجد علی خان نے الخدمت فرزانہ شاہنواز ہسپتال عالم آباد میں منعقدہ فری میڈیکل کیمپ کی افتتاحی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور کیمپ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
1
32
اس موقع پر انہوں نے کیمپ کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، طبی عملے سے ملاقات کی اور مریضوں کے معائنے اور مفت ادویات کی فراہمی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی خدمات بالخصوص صحت کے شعبے میں کاوشوں کو سراہا۔
6
📢 ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صوابی کا ایل پی جی دکانوں کا معائنہ* ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرصوابی ام رومان نے مختلف ایل پی جی (LPG) دکانوں اورفروخت کے مراکز کا معائنہ کیا۔ معائنےکےدوران ایل پی جی کےسرکاری نرخناموں، وزن، حفاظتی انتظامات اور متعلقہ قواعد و ضوابط پر عملدرآمدکاجائزہ لیاگیا۔
1
1
38
اس موقع پر دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ مقررہ نرخوں پر ایل پی جی کی فروخت یقینی بنائیں اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے حفاظتی اصولوں کی مکمل پابندی کریں۔ ضلعی انتظامیہ صوابی عوام کو معیاری اور محفوظ سہولیات کی فراہمی کے لیے پرعزم ہے۔
7
صوابی: پٹواری خانہ مانیری پایاں کا معائنہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی، اُمِ رومان نے پٹواری خانہ منیری پایاں کا دورہ کیا اور ریونیو ریکارڈ، دفتری امور اور عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
1
33
اس موقع پر متعلقہ عملے کو ہدایت کی گئی کہ سرکاری ریکارڈ کی درستگی و حفاظت، دفتری امور کی بروقت انجام دہی اور عوام الناس کو ریونیو سے متعلق خدمات کی فراہمی میں شفافیت اور ذمہ داری کو یقینی بنایا جائے۔ عوامی سہولت اور ریونیو امور میں بہتری کے لیے فیلڈ دفاتر کے معائنے جاری رہیں گے۔
3
صوابی: پیٹرول پمپس کا معائنہ، خلاف ورزیوں پر متعدد سیل ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی، اُمِ رومان نے مختلف پیٹرول پمپس کا معائنہ کیا اور پیمائش، معیار اور دیگر متعلقہ انتظامات کا جائزہ لیا۔
37
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی، اُمِ رومان نے گورنمنٹ پرائمری سکول جمال آباد (GPS Jamalabad) اور گورنمنٹ مڈل سکول جمال آباد (GMS Jamalabad) کا دورہ کیا اور تعلیمی و انتظامی امور، بنیادی سہولیات اور مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا۔
1
31
دورے کے دوران نشاندہی شدہ خامیوں کی اصلاح اور ضروری بہتری کے لیے متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کی گئیں۔ مزید برآں، سکول کونسل (PTC) کے دستیاب فنڈز کو قواعد و ضوابط کے مطابق بروئے کار لاتے ہوئے ضروری مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔
4
صوابی: مختلف فوڈ گوداموں کا معائنہ، حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی ام رومان نے مختلف فوڈ گوداموں کا معائنہ کیا اور وہاں اشیائے خوردونوش کے معیار، صفائی ستھرائی اور حفظانِ صحت کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
1
49
معائنے کے دوران بعض گوداموں میں مقررہ فوڈ سیفٹی اور حفظانِ صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی، عملے کے میڈیکل سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی اور مجموعی طور پر ناقص و ابتر انتظامات پائے گئے۔ خلاف ورزیوں کے مرتکب گوداموں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی گئی۔
8
اوپن ڈور پالیسی — عوام کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 1 صوابی کی جانب سے عوام دوست اقدامات کے تحت اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد جاری ہے۔
1
1
56
عوام الناس کودعوت دی جاتی ہے کہ وہ اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز کے ساتھ بلا جھجھک دفتر تشریف لائیں۔ عوام کی بات سننا، ان کے مسائل کو سمجھنا اور متعلقہ امورکےحل کے لیے مؤثر اقدامات کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ آپ کی آواز، آپ کے مسائل اور آپ کی خدمت — ہماری ذمہ داری ہے۔
7