Pinned Tweet
°عشق حقیقی ہو یا عشق مجازی،فقیری اختیار کرنا سیکھئیے،فقیر اسے کہتے ہیں جو ایک ہی در کا ہو،در در مانگنے والے کو فقیر نہیں بھکاری کہتے ہیں•
°تصوف میں درویشی ایک روحانی ارتقاء کا نام ہے۔ یہ مقام ظاہری عبادات سے گزر کر باطنی صفائی کی منزلوں سے ہوتا ہوا فنا فی اللہ کی حالت تک لے جاتا ہے°
•فقر لباسِ خاکی میں لپٹا ہوا وہ نور ہے جو بادشاہوں کے تخت ہلا دیتا ہے،یہ دربار سے نہیں، در سے ملتا ہے°
°درویش۔۔۔دنیا میں رہتا ہے، مگر دنیا اُس کے دل میں نہیں رہتی،لوگوں سے ملتا ہے، مگر ان کے غلام نہیں بنتا،بولتا کم ہے، سنتا زیادہ ہے،مانگتا نہیں، مگر لوگوں کو دینے والا ہوتا ہے•
°فقر دولت سے انکار نہیں، نفس کے انکار کا نام ہے۔
درویش کے پاس سب کچھ ہو سکتا ہے، مگر دل کسی شے کا محتاج نہیں ہوتا•
•صوفی دنیا کی چمک دمک سے بے نیاز ہو کر،دل کی گہرائیوں میں خدا کو تلاش کرتا ہے۔اُس کی راہ عبادت سے زیادہ محبت کی راہ ہے،جہاں لفظوں سے زیادہ خاموشی بولتی ہے اور عمل سے زیادہ نیت کا اثر ہوتا ہے۔وہ نفرت کو محبت سے بدلنے کا ہنر جانتا ہے اور خود کو مٹا کر رب کو پانے کا طلبگار ہوتا ہے°
°صوفی کی دنیا سادہ، مگر دل وسیع ہوتا ہے—ہر مذہب، ہر رنگ، ہر انسان اُس کے لیے ایک ہی ذات کا عکس ہوتا ہے•



















