Pinned Tweet
ہوئی نہ عام جہاں میں کبھی حکومت عشق
سبب یہ ہے کہ محبت زمانہ ساز نہیں
اک اضطرابِ مسلسل غیاب ہو کہ حضور
میں خود کہوں تو مری داستاں دراز نہیں
(اقبال)
#قومی_زبان
اٹھ کہ خورشید کا سامانِ سفر تازہ کریں
نفس سوختۂ شام و سحر تازہ کریں
(اقبال)
#قومی_زبان
" وضاحت پوچھ لو ، شیطان کو ترجمہ کرنے کا موقع نہ دو "
کیونکہ کتنی ہی باتیں ایسی ہوتی ہیں جن کا وہ مطلب ہوتا ہی نہیں جو ہم سمجھ لیتے ہیں
حضرت مزینہ قبیلے کے آدمی سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : صحابہ ؓ نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! انسان کو جو عطا کیا گیا ہے اس میں سب سے بہتر چیز کونسی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا :’’ عمدہ اخلاق ۔‘‘ ، «رواہ البیھقی فی شعب الایمان» ۔
مشکوٰۃ المصابیح 5078
1
3
114
غلطی ماننے اور گناہ چھوڑنے میں کبھی دیر مت کرو۔
کیونکہ سفر جتنا طویل ہوتا جائے گا ۔
واپسی اتنی ہی دشوار ہوگی۔۔۔
وَ الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَنُدۡخِلَنَّہُمۡ فِی الصّٰلِحِیۡنَ ﴿۹﴾
اور جو لوگ ایمان لائے ہوں گے اور جنہوں نے نیک اعمال کیے ہوں گے ان کو ہم ضرور صالحین میں داخل کریں گے ۔
سورۃ العنکبوت 9
بہت دکھ ہوتا ہے سوشل میڈیا پر لوگ انتہائی پھٹیچر اور بے ڈھنگے اشعار کو اقبال سے منسوب کر کے پیش کر رہے ہوتے ہیں ۔ پڑھے لکھے طبقے میں اتنی کور ذوقی دیکھ کر کوفت ہوتی ہے ۔
فِي حَيَاتِنَا أَرْوَاحٌ تَأْتِي كَالنُّورِ
حُضُورُهَا نِعْمَةٌ، وَوُجُودُهَا سَبَبٌ لِلِامْتِنَانِ
ہماری زندگی میں کچھ روحیں ایسی آتی ہیں جو نور کی مانند ہوتی ہیں
جن کا آنا نعمت اور جن کا ہونا شکر کا باعث بن جاتا ہے
حضرت ابوذر ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ جب تم شوربہ بناؤ تو اس میں پانی زیادہ ڈالا کرو اور اپنے پڑوسی کا بھی خیال رکھا کرو ۔‘‘ رواہ مسلم ۔
مشکوٰۃ المصابیح 1937
میں جب بھی اقبال کی یہ نظم پڑھتا ہوں یا سنتا ہوں تو بے اختیار آنسو جاری ہو جاتے ہیں ۔ اتنا درد ہے اس کلام میں 🥹
حضرت انس ؓ بیان کرتے ہیں ، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’ اللہ کی راہ میں ایک صبح یا ایک شام گزارنا ، دنیا اور جو کچھ اس میں ہے ، اس سے بہتر ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
مشکوٰۃ المصابیح 3792
حضرت ام سلمہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے اس کے گھر میں ایک لڑکی دیکھی جس کے چہرے پر زردی تھی ، آپ ﷺ نے فرمایا :’’ اسے دم کراؤ کیونکہ اسے نظر لگی ہے ۔‘‘ متفق علیہ ۔
مشکوٰۃ المصابیح 4528
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَۃٌ فَاَصۡلِحُوۡا بَیۡنَ اَخَوَیۡکُمۡ وَ اتَّقُوا اللّٰہَ لَعَلَّکُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ ﴿۱۰﴾
مومن تو ایک دوسرے کے بھائی ہیں ، لہذا اپنے بھائیوں کے درمیان تعلقات کو درست کرو اور اللہ سے ڈرو ،امید ہے کہ تم پر رحم کیا جائے گا ۔
سورۃ الحجرات 10
Usman Naeem retweeted
القرآن - سورۃ نمبر 2 البقرة
آیت نمبر 120
ترجمہ:
یہودی اور عیسائی تم سے ہر گز راضی نہ ہو نگے ، جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو۔ صاف کہہ دو کہ راستہ بس وہی ہے جو اللہ نے بتایا ہے۔ ورنہ اگر اس علم کے بعد جو تمہارے پس آچکا ہے، تم نے اُن کی خواہشات کی پیروی کی ،
وَ الَّذِیۡنَ کَذَّبُوۡا بِاٰیٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُہُمۡ مِّنۡ حَیۡثُ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿۱۸۲﴾ۚ
اور وہ لوگ جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلا دیا ہے ، تو انہیں ہم بتدریج ایسے طریقے سے تباہی کی طرف لے جائیں گے کہ انہیں خبر تک نہ ہو گی ۔
سورۃ الاعراف 182
وَ لَقَدۡ یَسَّرۡنَا الۡقُرۡاٰنَ لِلذِّکۡرِ فَہَلۡ مِنۡ مُّدَّکِرٍ ﴿۱۷﴾
ہم نے اِس قرآن کو نصیحت کے لیے آسان ذریعہ بنا دیا ہے ، پھر کیا ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
سورۃ القمر 17
1
5
122





















