حامد حسین سمینوی retweeted
لفظوں سے جہاں بسانے والے 📃
ازقلم : سیدہ ام ہانی
@_SUM_786_
ہر چہرے کے پیچھے ایک چہرہ ہے، ہر قلم کے پیچھے ایک داستان، اور ہر نام کے ساتھ ایک احساس وابستہ ہے۔
ہم سب اپنے اپنے لفظوں کے مسافر ہیں، مگر قرطاس نے ہمیں ایک ہی آسمان تلے جمع کر دیا۔ یہاں ہم محض لکھتے ہی نہیں،اپنے وجود کا کچھ حصہ لفظوں میں چھوڑ جاتے ہے۔
یہ تصویر چند چہروں کا مجموعہ نہیں، ان آوازوں کی ایک یادگار ہے جنہوں نے مل کر قرطاس کو قرطاس بنایا۔
اور یہ سفر ابھی تمام کہاں ہوا ہے! اس تصویر میں کچھ جگہیں ابھی بھی اُن لوگوں کی منتظر ہیں جو لفظوں سے محبت کرتے ہیں، احساسات کو قرطاس پر اتارتے ہیں اور اپنی ایک الگ پہچان بنانا چاہتے ہیں۔
کیا خبر، اس تصویر میں اگلا چہرہ آپ کا ہو؟ تو آئیے، قرطاس کے اس خوبصورت سفر کا حصہ بنیے، اپنی آواز کو لفظ دیجیے اور اس ادبی جہاں میں اپنی جگہ بنائیے۔
🖋️🤍
اللّٰہ تعالٰی جسے چاہیے جیسے چائیے نواز دے یہ ٹک ٹاک پر کسی نے شئیر کر رکھی تھی 1975 کی یادگار دستاویزات
#اردو_زبان
#قومی_زبان
#قومی_ورثہ
کسی نے کیا خوب کہا تھا
:
جھوٹوں کے بیچ میں سچ بول بیٹھا
وہ نمک کا شہر تھا، میں زخم کھول بیٹھا!
اور اس کے جواب میں فکری نکتہ کچھ یوں نکلا:
خود ہی فتویٰ لگا ڈالا کہ سب جھوٹے ہیں دنیا میں
کیا خبر وہ مسیحاؤں کا شہر ہو یا رہ زنوں کی رہ گزر!
#اردو_زبان #قومی_زبان #فکر_و_نظر #سمینوی
1
2
46
حامد حسین سمینوی retweeted
از قلم سیدہ ام ہانی
@_SUM_786_
موضوع : بھیڑیا
عنوان : دائرہ
از قلم : سیدہ اُم ہانی
کچن میں دال کی دیگچی دھیمی آنچ پر سسک رہی تھی جب لاؤنج میں رکھے ٹی وی کے اسپیکر سے نیوز کاسٹر کی سپاٹ، سنسنی خیز آواز ابھری:’...دو روز قبل لاپتہ ہونے والی چودہ سالہ بسمہ کی لاش نالے سے برآمد... زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر...‘چمچ کڑاہی کے کنارے سے پھسل کر سنگِ مرمر کے فرش پر گرا۔ چھن کی دھیمی آواز سناٹے میں تڑخ اٹھی۔
ماں نے جلدی سے چولہا بند کیا۔ اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے اور گلے میں پسینے کا ایک نمکین قطرہ سرک آیا۔ اس نے کچن کی دہلیز سے گردن نکال کر دیکھا۔ نیلی برقی اسکرین پر ایک گدلے نالے کے گرد جمع ہجوم کا شور ابل رہا تھا۔ ایمبولینس کی نیلی بتی گلی کی کچی دیواروں پر اس طرح گھوم رہی تھی جیسے کوئی بھٹکتی ہوئی روح ہو۔سامنے والے کمرے میں بارہ سالہ مریم کھلی کتاب کے اوپر جھکی پنسل سے لکیر کھینچ رہی تھی۔ اس کی صاف شفاف پیشانی پر لٹکتی بالوں کی لٹ بے فکر تھی۔"مریم!" ماں کی آواز اپنے ہی کانوں کو پرائی لگی۔"جی امی؟""کمرے کی کنڈی چڑھا لو بیٹا۔ اور جب تک میں نہ کہوں، باہر مت آنا۔"مریم نے قلم روک کر پلکیں اٹھائیں۔ اس کی کٹوری جیسی آنکھوں میں معصوم سا سوال ابھرا: "امی... خیریت؟"
بس جو کہا ہے وہ کرو۔۔۔۔کنڈی گرنے کی ’ٹک‘ ایک لوہے کی میخ کی طرح ماں کے سینے میں گڑ گئی۔ اس نے صوفے کی پشت کا سہارا لیا۔ اس کے اپنے ہی گھر کی دیواریں، جو صبح تک پناہ گاہ لگتی تھیں، اچانک بے اعتبار اور جھوٹی لگنے لگیں۔
اگلی صبح محلے کی گلیوں پر ایکعجیبدھند جمی تھی۔اسکول کے گیٹ کے سامنے اور گلی کے موڑ پر لوگوں کا ہجوم تھا۔ ہر چہرہ تفتیشی بنا ہوا تھا اور ہر زبان پر ایک ہی سوال تھا: آخر وہ تھا کون؟کوئی گلی کے کونے پر بیٹھنے والے نشئی پر شک کر رہا تھا، کوئی کچرا اٹھانے والے اجنبیوں کو دوش دے رہا تھا۔ سب کے ذہنوں میں درندے کی وہی پرانی گھسی پٹی تصویر تھی۔بکھرے بال، میلے چیتھڑے اور خونخوار آنکھیں۔ کوئی یہ ماننے کو تیار نہیں تھا کہ درندگی کسی اجلے لباس اور شائستہ مسکراہٹ کے نیچے بھی پل سکتی ہے؛ گناہ کو ہمیشہ ایک گھناؤنے حلیے کا محتاج سمجھا جا رہا تھا۔ پولیس کی گاڑیاں آ جا رہی تھیں، محلے کے دکانداروں سے پوچھ گچھ ہو رہی تھی اور ہر شخص دوسرے کو مشکوک نظروں سے ناپ رہا تھا۔اسی بھیڑ کے بیچ بسمہ کا باپ دیوار سے ٹیک لگائے کھڑا تھا؛ چہرہ آنسوؤں سے سوجا ہوا اور ماتھے پر شکست کی دھول۔ اس نے اپنے بال نوچتے ہوئے گھٹی ہوئی آواز میں دہائی دی:"میں نے تو اسے کبھی گلی کی نکڑ تک اکیلے جانے نہیں دیا تھا... نہ کھڑکی سے جھانکنے دیا۔ گھر کی چاردیواری میں قید رکھی میری بچی! پھر یہ سب کیسے ہو گیا؟"بھیڑ میں سرگوشیاں تھم گئیں۔ تب پاس کھڑی ایک سفید سر والی بوڑھی عورت نے، جس کی اپنی چادر آنسوؤں سے بھیگی تھی، آگے بڑھ کر لرزتے ہاتھ سے اس کے شانے کو چھوا:"بیٹا! گھر میں بند رکھنے سے دنیا کے سب دروازے بند نہیں ہو جاتے۔ بچوں کو چاردیواری کے اندر چھپانے کے ساتھ ساتھ خطرے پہچاننا بھی سکھانا پڑتا ہے۔"باپ نے تڑپ کر جھٹکے سے سر اٹھایا۔ اس کی آنکھوں میں بے پناہ دکھ اور خفت کا انگارہ دہک اٹھا، وہ تقریباً چیخ پڑا:"تو کیا قصور ہمارا تھا؟ آپ ہم پر انگلی اٹھا رہی ہیں؟"
نہیں پتر،" بوڑھی عورت کی آواز میں ملامت نہیں، روح چیر دینے والا درد تھا، "قصور صرف اسی کا ہے جس نے یہ درندگی کی۔ مگر اب ہمیں یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ ہم نے اپنی اولاد کو اندھیرے سے بچانے کے لیے کیا سکھایا، اور کیا سکھانا ہم نے شرم اور لحاظ کے پردے میں چھوڑ دیا۔
یہ جملہ اس ہجوم کے سروں پر دیر تک کسی بھاری وزنی پتھر کی طرح معلق رہا۔ باپ کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، اس کا سر دوبارہ سینے پر ڈھلک گیا۔اور پھر، شام ہوتے ہی ٹیلی ویژن کی اسکرین پر سرخ رنگ کی پٹی بجلی بن کر کوند اٹھی۔نیوز کاسٹر کے ایک ایک لفظ نے پورے محلے کے پیروں تلے سے زمین کھینچ لی:’14 سالہ بسمہ قتل کیس میں اہم پیش رفت: پولیس نے شواہد کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا... ملزم کوئی اجنبی نہیں، مقتولہ کا سگا پھوپھا نکلا۔‘اسکرین کی اس سرخ روشنی نے بستی کے سارے قیاس، ساری تہمتیں اور سارے مفروضے پل بھر میں راکھ کر دیے۔
وہ شخص... جو کل رات تک باپ کے کاندھے پر ہاتھ رکھ کر اسے صبر کی تلقین کر رہا تھا، جس کی متانت اور خاندانی رعب پر پورا گھرانہ فخر کرتا تھا، جس کے آگے بچی کو جھک کر سلام کرنے کی تربیت دی گئی تھی۔وہی بھیڑیا تھا۔ تفتیش نے ثابت کر دیا تھا کہ خون کی ہولی کسی غیر نے نہیں، اسی مانوس سائے نے کھیلی تھی جس پر سوال اٹھانا اس گھرانے میں گستاخی سمجھا جاتا تھا۔
اس خبر کے نشر ہوتے ہی لاؤنج کے صوفے پر بیٹھی ماں کے جسم سے روح تک کانپ اٹھی۔ اس نے سن ہو کر ٹی وی کی اسکرین کو دیکھا جہاں اب اس پھوپھا کی گرفتاری کے مناظر چل رہے تھے، اور پھر اس کی نظر برابر میں بیٹھی مریم پر پڑی، جس کی آنکھوں میں ایک ان دیکھا، خوفزدہ سوال تیر رہا تھا۔
ٹیلی ویژن کی اسکرین پر سرخ پٹی کا خونی عکس لاؤنج کی دیواروں پر لرز رہا تھا۔ اینکر کی آواز میں وہی سنسنی خیز تیزی تھی، مگر اب کمرے میں موجود دونوں وجودوں کے لیے وہ محض ایک خبر نہیں، ایک زندہ عذاب بن چکی تھی۔ ملزم کی وہ تصویر، جس میں وہ سفید شلوار قمیص پہنے کسی خاندانی تقریب میں مسکرا رہا تھا، ہتھکڑیوں کے ساتھ بار بار اسکرین پر گھوم رہی تھی۔مریم صوفے کے کونے میں سمٹی بیٹھی تھی۔ اس کے گھٹنے سینے سے لگے ہوئے تھے اور دونوں ہاتھ اپنی فراک کے گھیر کو اتنی سختی سے مروڑ رہے تھے کہ انگلیوں کے ناخن سفید پڑ چکے تھے۔ اس کی پتھرائی ہوئی آنکھیں اسکرین پر جمے اس چہرے کو دیکھ رہی تھیں جسے اس نے جانے کتنی بار اپنے ہی گھر کے ڈرائنگ روم میں چائے پیتے، ہنستے اور اس کے سر پر ہاتھ پھیرتے دیکھا تھا۔ اس کا سانس رک رک کر چل رہا تھا، جیسے کوئی بوجھل یاد اس کے ننھے گلے کو اندر سے دبا رہی ہو۔کمرے میں فینائل اور شام کے باسی حبس کی بو اتنی گاڑھی ہو چکی تھی کہ سانس لینا دشوار لگ رہا تھا۔تبھی، اس گھٹن زدہ سناٹے کو چیرتی ہوئی مریم کی سوکھی، کپکپاتی سرگوشی ابھری:"امی؟"
ماں نے چونک کر نظریں ٹی وی سے ہٹائیں۔ اس کا اپنا دل پچھلے ایک گھنٹے سے کسی انجانے خوف سے ڈوب رہا تھا۔"ہاں مریم؟"مریم نے سر نہیں اٹھایا۔ اس کی نگاہیں بدستور قالین کے ایک دھاگے پر جمی تھیں جسے وہ اپنے کانپتے انگوٹھے سے کھرچ رہی تھی۔ اس کے ہونٹ بری طرح لرزے۔"امی... اگر کوئی بڑا آدمی... کوئی اپنا... یہ کہے کہ یہ بات کسی کو مت بتانا، ورنہ گناہ ہوگا... تو کیا وہ بات بھی آپ کو بتا سکتے ہیں؟"یہ سوال کمرے کی فضا پر کسی بم کی طرح گرا۔
ایک لمحے کے لیے ماں کی نبض تھم گئی۔ خون نے جیسے رگوں میں دوڑنا چھوڑ دیا۔ پچھلے بارہ سالوں میں گھر آنے والا ہر رشتہ دار، گلی کا ہر دکاندار، اسکول کا ہر ڈرائیور، اور ڈرائنگ روم میں بیٹھنے والا ہر "محترم" بزرگ ماں کی آنکھوں کے سامنے ایک ہیولے کی طرح گھوم گیا۔ماں صوفے سے پھسل کر گھٹنوں کے بل قالین پر آ گری۔ اس کے ہاتھ بری طرح کانپ رہے تھے جب اس نے مریم کے گھٹنوں کو تھاما۔ آواز اس کے حلق میں آنسوؤں اور دہشت سے پھنس چکی تھی۔"مریم! میری طرف دیکھو!" ماں نے اس کا چہرہ اپنے لرزتے ہاتھوں کے پیالے میں بھر کر اوپر اٹھایا۔ "کس نے کہا تم سے یہ؟
ماں کی آنکھوں میں وحشت دیکھ کر مریم بری طرح سہم گئی۔ وہ پیچھے ہٹنے لگی، اس کی آنکھوں سے آنسو ٹوٹ کر گالوں پر بہہ نکلے اور وہ ہکلانے لگی:"نہیں... نہیں امی! کسی نے نہیں... میں تو بس... بس ٹی وی دیکھ کر پوچھ رہی تھی..."
مگر اس کا جھوٹ اتنا شفاف اور کچا تھا کہ ماں کے اندر بچ جانے والی آخری امید بھی ٹوٹ کر بکھر گئی۔ بچی کے چہرے کا رنگ پیلا پڑ چکا تھا اور اس کی ٹھوڑی اس خوف سے کانپ رہی تھی کہ سچ بولتے ہی قیامت آ جائے گی۔ماں نے اپنی گھبراہٹ کو اپنے اندر اتارا۔ وہ جان گئی کہ اگر اس نے اس وقت اپنی وحشت باہر آنے دی تو یہ بچی ہمیشہ کے لیے اپنے خول میں بند ہو جائے گی اور یہ خاموشی اسے نگل جائے گی۔ اس نے ایک گہرا، دم گھٹتا ہوا سانس لیا، اپنے آنسو پونچھے اور مریم کے دونوں ٹھنڈے، پسینے میں بھیگے ہاتھ اپنے سینے پر رکھ لیے۔وہاں جہاں دل دیوانہ وار دھڑک رہا تھا۔"مریم، میری گڑیا... میری بات سنو،" ماں کی آواز غیر معمولی حد تک دھیمی ہو گئی، "اس دنیا میں کوئی راز ایسا نہیں ہے جو ماں سے چھپایا جائے۔ اگر کوئی تمہیں پیار کے بہانے ڈرائے... اگر کوئی کہے کہ یہ ہمارا سیکرٹ ہے... اگر کوئی ایسا ہاتھ تمہارے جسم کو چھوئے جو تمہیں ناگوار لگے، گندا لگے، اور وہ تمہیں تمہارے پاپا کی یا میری قسم دے کر چپ کرائے... تو وہ جھوٹ بول رہا ہوتا ہے۔ وہ اچھا انسان نہیں ہوتاہے مریم! چاہے وہ دنیا کا کتنا ہی بڑا نیک آدمی بنتا ہو، چاہے وہ ہمارا کتنا ہی قریبی رشتہ دار کیوں نہ ہو جس پر تمہارے باپ کو بھی ناز ہو۔ تم نے بھاگ کر میرے پاس آنا ہے۔"مریم کی ہچکی بندھ گئی۔
اس نے ماں کی بھیگی ہوئی آنکھوں میں جھانکا، اور پھر ایک ایسا سوال پوچھا جس نے اس ماں کی روح کو کچل کر رکھ دیا:"اور اگر... اور اگر میں آپ کو بتاؤں... اور آپ کو میری بات پر یقین نہ آیا تو؟ آپ نے کہا کہ وہ تو اتنے اچھے ہیں، تم جھوٹ بول رہی ہو... تو پھر؟"
ماں کا دل کٹ کر رہ گیا۔ یہ وہ دیوار تھی جو اس معاشرے نے نسل در نسل اپنے ہی بچوں کے گرد کھڑی کر رکھی تھی۔بڑوں کا احترام اور جھوٹی عزت کا وہ بت جس کے سامنے بچوں کا سچ ہمیشہ ہار جاتا تھا۔
ماں نے آگے بڑھ کر مریم کو اپنے گلے سے بھینچ لیا۔ اس نے اپنا چہرہ بیٹی کے گیلے بالوں میں چھپا لیا اور سسکتے ہوئے بولی:"تو تم مجھے تب تک بتانا جب تک میں مان نہ لوں، مریم! اگر میں اندھی ہو جاؤں، تو میرا گریبان پکڑ لینا، پر خاموش مت رہنا۔ تمہاری عزت، تمہاری سانسیں، اس دنیا کے ہر رشتے، ہر لحاظ اور ہر خاندان کی پگڑی سے ہزار گنا زیادہ قیمتی ہیں۔ تمہاری ماں مر جائے گی، پر تمہیں کسی بھیڑیے کے آگے نہیں چھوڑے گی۔"
مریم نے دونوں بازو ماں کی گردن میں ڈال دیے اور اس کے سینے سے لگ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ اس کا روتا ہوا وجود آہستہ آہستہ ڈھیلا پڑنے لگا، جیسے اس گھٹن زدہ کمرے میں پہلی بار اسے سانس لینے کے لیے ہوا ملی ہو۔ٹیلی ویژن پر سرخ پٹی بدستور چیخ رہی تھی، مگر اس کمرے کے اندر ایک ماں نے اپنی بیٹی کے گرد صدیوں پرانے بزدلانہ سکوت کا وہ طوق اپنے ہاتھوں سے توڑ دیا تھا جس میں روز ایک نیا بچہ قربان ہو جاتا تھا۔
مریم نے اپنا چہرہ ماں کے سینے میں چھپا لیا اور سو گئی۔ مگر ماں کی آنکھیں چھت کے اندھیرے کو تکتی رہیں۔چند دن بعد، گلی کا نالہ اسی طرح بہہ رہا تھا۔ چائے کے ہوٹل پر قہقہے لوٹ آئے تھے۔ دکانوں کے شٹر وقت پر اٹھتے، اسکول کی وین اسی طرح ہارن بجاتی، اور لوگ گرم چائے کی چسکیاں لیتے ہوئے اب ملک کی سیاست پر بحث کر رہے تھے۔ زندگی اتنی ہی سفاکی سے معمول پر آ چکی تھی جتنی سفاکی سے وہ ہر ساتویں لاش کے بعد آتی تھی۔وہ درندہ تو سلاخوں کے پیچھے چلا گیا تھا، مگر گلی میں پھر بچے اچھل کود رہے تھے۔
اور کچن کی جالی دار کھڑکی سے ان کھیلتے معصوموں کو دیکھتی ہوئی ماں جانتی تھی کہ بھیڑیا مرا نہیں ہے۔ وہ صرف انتظار کر رہا ہے۔کسی بند کواڑ کے کھلنے کا، کسی ماں کے غافل ہونے کا، اور کسی معصوم کی زبان پر 'لحاظ' اور 'خوف' کا نیا قفل پڑنے کا۔
قرطاس تحریری مقابلہ نمبر 8
موضوع: بھیڑیا
اے خیال کے شکاریو!
"قرطاس" ایک بار پھر قلم کاروں، سوچ کے شناوروں اور نو آموز مسافروں کی تخلیقی توانائی کو مہمیز دینے کے لیے میدان سجا چکا ہے! ہمارا مقصد ہر اس دل کی آواز بننا ہے جو کاغذ پر دھڑکنا جانتا ہو۔ ہم لکیر کے فقیر قواعد یا روایتی لغزشوں سے بڑھ کر آپ کے انوکھے زاویۂ نظر، شدتِ احساس، استعاراتی ندرت اور تخلیقی جرأت کو مانتے ہیں۔
چاہے یہ علامت ہو تنہائی کی، درندگی کی، جبلتِ بقا کی، آزادی کی یا معاشرتی سفاکی کی اپنے قلم کو آزادی دیجیے اور لفظوں کا روپ بخشیے!
مقابلے کے بنیادی اصول و ضوابط
اکاؤنٹ اور فالو: انتظامیہ کے آفیشل ہینڈل (@QirtasWrites) کو فالو کرنا لازمی ہے تاکہ مقابلے سے متعلق تمام اعلانات اور نتائج آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔
اکاؤنٹ کی قسم: امیدوار کی پروفائل "پبلک" ہونی چاہیے؛ پرائیویٹ اکاؤنٹس کی تخلیقات جیوری تک نہیں پہنچ پاتیں۔
تخلیق کی اصلیت: تحریر مکمل طور پر غیر مطبوعہ اور صرف امیدوار کی اپنی فکر کی پیداوار ہو۔
سرقہ و نقل: کسی بھی دوسری تحریر کی چربہ سازی، سرقہ یا نقل ثابت ہونے پر فوری اور غیر مشروط نااہلی (Disqualification) ہوگی۔
موضوع کی گرفت: تحریر دیئے گئے مرکزی موضوع (بھیڑیا) کے گرد گھومتی ہو خواہ انداز علامتی ہو، فکری یا داستانی۔
اخلاقی تقاضے: مذہبی، لسانی، سیاسی تعصب، نفرت انگیزی یا غیر اخلاقی مواد پر مبنی تحاریر قطعی قابلِ قبول نہیں۔
نتائج کا معیار: ججز کا پینل تحریروں کو تخیل کی تازگی، موضوع پر گرفت، اسلوبِ بیان اور احساس کی سچائی کی بنیاد پر پرکھے گا۔
حتمی فیصلہ: جیوری کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ہوگا جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
آخری تاریخ: تحریر جمع کروانے کی آخری مہلت 20 اکتوبر 2026 (رات 12:00 بجے، بوقت پاکستان) ہے۔
ارسال و ٹیگ: اپنی تحریر پوسٹ کر کے ٹیگ کریں: @QirtasWrites
حامد حسین سمینوی retweeted
تحریر نمبر 13
موضوع: بھیڑیا
از قلم علی رضوان
@alirizwan67
بھیڑیا ایک ایسا جانور ہے جو اپنی چالاکی، خاموشی اور موقع شناسی کے لیے مشہور ہے۔ وہ اپنے شکار پر جھپٹنے سے پہلے حالات کا جائزہ لیتا ہے، موقع کی تاک میں رہتا ہے اور اپنی منزل تک پہنچنے کے لیے حکمتِ عملی اختیار کرتا ہے۔ لیکن انسانوں کی دنیا میں بھی کچھ لوگ بھیڑیے جیسی فطرت رکھتے ہیں۔ سامنے میٹھی باتیں، چہرے پر معصومیت کا نقاب، لہجے میں خلوص کی مٹھاس، مگر دل میں مفاد اور ذہن میں سازشیں لیے پھرتے ہیں۔ وہ اپنی اصل پہچان ظاہر نہیں کرتے، بلکہ اعتماد جیت کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کا ہنر جانتے ہیں۔
یاد رکھیں! بھیڑیا اپنی فطرت نہیں بدلتا، بس شکار کرنے کا طریقہ بدل لیتا ہے۔ اسی طرح کچھ انسان بھی وقت، حالات اور اپنے مفاد کے مطابق اپنے رویّے بدل لیتے ہیں۔ کبھی خلوص کا لبادہ اوڑھتے ہیں، کبھی ہمدردی کا سہارا لیتے ہیں اور کبھی دوستی کے نام پر اعتماد حاصل کرتے ہیں، مگر ان کے ہر عمل کے پیچھے کوئی نہ کوئی ذاتی غرض چھپی ہوتی ہے۔ ان کی سب سے بڑی خوبی یہی ہوتی ہے کہ وہ اپنی نیت کو اپنے الفاظ اور چہرے کے پیچھے چھپانا جانتے ہیں۔
اس لیے زندگی میں ہر مسکراتے چہرے پر بھروسا نہ کریں، کیونکہ ہر نرم لہجے والا انسان مخلص نہیں ہوتا اور ہر ہمدرد دکھائی دینے والا شخص آپ کا خیرخواہ نہیں ہوتا۔ لوگوں کو ان کی باتوں سے زیادہ ان کے کردار، رویّوں اور وقتِ ضرورت میں کیے گئے عمل سے پہچانیے، کیونکہ الفاظ تو کوئی بھی خوب صورت چُن سکتا ہے، مگر نیت کی سچائی کردار سے ہی ظاہر ہوتی ہے۔ یاد رکھیے، احتیاط بدگمانی نہیں، بلکہ زندگی کے تجربات سے حاصل ہونے والی وہ سمجھ داری ہے جو ہمیں ہر چہرے کے پیچھے چھپی حقیقت کو پہچاننے میں مدد دیتی ہے۔
قرطاس تحریری مقابلہ نمبر 8
موضوع: بھیڑیا
اے خیال کے شکاریو!
"قرطاس" ایک بار پھر قلم کاروں، سوچ کے شناوروں اور نو آموز مسافروں کی تخلیقی توانائی کو مہمیز دینے کے لیے میدان سجا چکا ہے! ہمارا مقصد ہر اس دل کی آواز بننا ہے جو کاغذ پر دھڑکنا جانتا ہو۔ ہم لکیر کے فقیر قواعد یا روایتی لغزشوں سے بڑھ کر آپ کے انوکھے زاویۂ نظر، شدتِ احساس، استعاراتی ندرت اور تخلیقی جرأت کو مانتے ہیں۔
چاہے یہ علامت ہو تنہائی کی، درندگی کی، جبلتِ بقا کی، آزادی کی یا معاشرتی سفاکی کی اپنے قلم کو آزادی دیجیے اور لفظوں کا روپ بخشیے!
مقابلے کے بنیادی اصول و ضوابط
اکاؤنٹ اور فالو: انتظامیہ کے آفیشل ہینڈل (@QirtasWrites) کو فالو کرنا لازمی ہے تاکہ مقابلے سے متعلق تمام اعلانات اور نتائج آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔
اکاؤنٹ کی قسم: امیدوار کی پروفائل "پبلک" ہونی چاہیے؛ پرائیویٹ اکاؤنٹس کی تخلیقات جیوری تک نہیں پہنچ پاتیں۔
تخلیق کی اصلیت: تحریر مکمل طور پر غیر مطبوعہ اور صرف امیدوار کی اپنی فکر کی پیداوار ہو۔
سرقہ و نقل: کسی بھی دوسری تحریر کی چربہ سازی، سرقہ یا نقل ثابت ہونے پر فوری اور غیر مشروط نااہلی (Disqualification) ہوگی۔
موضوع کی گرفت: تحریر دیئے گئے مرکزی موضوع (بھیڑیا) کے گرد گھومتی ہو خواہ انداز علامتی ہو، فکری یا داستانی۔
اخلاقی تقاضے: مذہبی، لسانی، سیاسی تعصب، نفرت انگیزی یا غیر اخلاقی مواد پر مبنی تحاریر قطعی قابلِ قبول نہیں۔
نتائج کا معیار: ججز کا پینل تحریروں کو تخیل کی تازگی، موضوع پر گرفت، اسلوبِ بیان اور احساس کی سچائی کی بنیاد پر پرکھے گا۔
حتمی فیصلہ: جیوری کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ہوگا جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
آخری تاریخ: تحریر جمع کروانے کی آخری مہلت 20 اکتوبر 2026 (رات 12:00 بجے، بوقت پاکستان) ہے۔
ارسال و ٹیگ: اپنی تحریر پوسٹ کر کے ٹیگ کریں: @QirtasWrites
حامد حسین سمینوی retweeted
تحریر نمبر 15
موضوع: بھیڑیا
از قلم رقص حرف
@DeInkGarden
کوہِ سیاہ کا قبیلہ تین وادیوں اور ایک منجمد آبشار کے درمیان آباد تھا، اور اس کی تعداد کبھی ڈھائی سو سے نہ بڑھی۔ گرمیوں میں وہ بلند چراگاہوں میں پھیل جاتے، جہاں ہرن کے ریوڑ اترتے اور جنگلی گلاب ڈھلانوں کو سرخ کر دیتے۔ سردیاں آتیں تو سب غارِ کہن میں سمٹ آتے، پتھروں کی وہ بھول بھلیاں جو آبشار کی برفیلی چادر کے پیچھے چھپی تھیں اور جن کی دیواروں پر بھیڑیوں کی سات نسلوں کے پنجوں کے نشان کندہ تھے۔
قبیلے کے لوگ دن میں انسان ہوتے تھے اور راتوں کی چاندنی میں بھیڑیے۔ بارہ برس کی عمر میں ہر بچے کی پہلی کایا پلٹتی تھی، جسے وہ "پہلا چاند" کہتے تھے۔ اس رات پورا قبیلہ بچے کے گرد حلقہ بنا کر بیٹھ جاتا، کیونکہ اس درد کو اکیلے سہنا ممکن نہیں تھا۔
نظام سادہ مگر سخت تھا۔ سب سے اوپر سردار تھا، جس کا فیصلہ آخری ہوتا۔ اس کے ساتھ "مجلسِ شنید" کے سات بزرگ بیٹھتے، جو قبیلے کی ہر پرانی کہانی اور ہر پرانا قانون یاد رکھتے تھے۔ "پہرے دار" وادی کی سرحدوں کی نگرانی کرتے اور "کھوجی" دور دور تک راستوں اور خطروں کی خبر لاتے۔ دایہ زخمیوں اور زچاؤں کو سنبھالتی اور قبیلے کی لوری گاتی۔ ہر شام سورج ڈھلتے ہی سب مل کر "شام کی صدا" دیتے، ایک لمبی گونج جو ہر فرد کو بتاتی کہ وہ اکیلا نہیں۔
اور سب سے مقدس رسم "چاند کی دین" تھی۔ قبیلے کا عقیدہ تھا کہ چاند نے ہر بھیڑیے کے لیے ایک ساتھی لکھ رکھا ہے، اور اٹھارہ برس کی عمر میں، ملن کی پورے چاند کی رات، دونوں ایک دوسرے کی مہک پہچان لیتے ہیں۔ پھر سینے میں ایک ان دیکھی ڈور بندھ جاتی تھی جو عمر بھر ساتھ نبھاتی۔ ساتھی کو رد کرنا قبیلے کی تاریخ میں صرف دو بار سنا گیا تھا، اور دونوں بار رد کرنے والے کا نام دھیمی آواز میں لیا جاتا تھا، جیسے کسی گناہ کا ذکر ہو۔
ضرغام کی آنکھ برف پگھلنے کے موسم میں کھلی تھی، مگر اس کا بچپن زیادہ دیر دھوپ میں نہ رہا۔ اس کا باپ پہرے دار تھا۔ ضرغام چھ برس کا تھا جب ایک صبح درۂ شمال پر پتھر گرے اور باپ واپس نہ لوٹا۔ ماں اس صدمے کو ایک سال بھی نہ سہہ سکی اور اگلی سردیوں کی پہلی برف کے ساتھ خاموشی سے چلی گئی۔ ضرغام کو بوڑھے کھوجی بابا رستم نے اپنی کٹیا میں رکھ لیا، جس کا ایک کان کسی پرانی لڑائی میں کٹ چکا تھا اور جو بولتا کم، سکھاتا زیادہ تھا۔ اسی نے اسے سکھایا کہ ہوا میں خطرے کی بو کیسے پہچانی جاتی ہے اور برف پر بغیر آہٹ کے کیسے چلا جاتا ہے۔
ماہ نور سردار بہرام کی اکلوتی بیٹی تھی اور اس کا بچپن ریشم میں لپٹا ہوا تھا، مگر اس ریشم کے نیچے ایک خالی جگہ تھی۔ اس کی ماں، دایہ ماہ رخ، اس کے نو برس کی ہونے سے پہلے خزاں کے بخار میں چل بسی۔ اس کے بعد باپ کی آنکھوں میں محبت کی جگہ توقعات نے لے لی۔ اب اسے ہر قدم پر سردار کی بیٹی بننا تھا، بچی نہیں۔
ضرغام اور ماہ نور دونوں پہلی بار سات اور آٹھ برس کی عمر میں ایک دوسرے کے سامنے تب آئے جب قبیلے کے سردار کی بیٹی کو لڑائی سیکھنے کے لیئے ایک "ساتھی" کی ضرورت تھی۔ یوں حالات نے دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھی بنا دیا۔ برسوں کی ریاضت کے بعد بہار کی ایک سہ پہر ماہ نور ندی کے کنارے پتلی برف پر مشق کرتے ہوئے پھسل گئی اور برفیلے پانی میں جا گری۔ باقی بھیڑیے چیختے ہوئے بھاگ گئے مگر ضرغام نے کچھ سوچے بغیر چھلانگ لگائی، اسے گردن کے پیچھے سے پکڑ کر کھینچا اور دونوں کانپتے ہوئے کنارے پر لیٹ گئے۔ ماہ نور کے ہونٹ نیلے تھے، مگر وہ ہنس پڑی۔ "تم بہت ٹھنڈے ہو،" اس نے کہا، "مگر تم نے مجھے ڈوبنے نہیں دیا۔" ضرغام نے شرما کر نظریں جھکا لیں۔ اس دن سے وہ ایک دوسرے کے راز دار بھی بن گئے۔ اس خاموش فاصلے کے ساتھ جو سردار کی بیٹی اور کھوجی کے یتیم شاگرد کے بیچ ہمیشہ رہتا ہے، دونوں نے اپنے دل کی آگ کو صحیح وقت کے انتظار میں دبائے رکھا۔
ضرغام کا پہلا چاند بارہ برس کی عمر میں آیا۔ ہڈیاں مڑ رہی تھیں اور وہ حلقے کے بیچ درد سے کانپتا ہوا آنکھوں میں کوئی ایک چہرہ ڈھونڈ رہا تھا۔ اسے ماہ نور سب سے آگے بیٹھی ملی، جو پلک جھپکے بغیر اسے دیکھ رہی تھی، جیسے نظروں سے اس کا درد بانٹ رہی ہو۔ اگلی بہار ماہ نور کا اپنا پہلا چاند آیا، اور حلقے کے سب سے پچھلے سرے پر وہی لڑکا بیٹھا تھا جو اس کے ہر کراہ پر اپنی مٹھیاں بھینچ رہا تھا۔
سترہ برس کی عمر تک ضرغام قبیلے کا سب سے لمبا اور سب سے کم گو نوجوان بن چکا تھا۔ اس کا رنگ گندمی تھا جسے پہاڑی دھوپ نے کانسی کی طرح پکا دیا تھا، اور سیاہ بے ترتیب بال ماتھے پر گرتے رہتے تھے۔ کندھے چوڑے، کمر پتلی، اور ہاتھوں پر کھوجی کی مشقت کے گٹے۔ بائیں بھنو پر ایک باریک سفید لکیر تھی جو بچپن میں درخت سے گرنے کی نشانی تھی۔ آنکھیں گہری سیاہ اور چمک دار تھیں جیسے کسی ایسے چشمے کی تہہ جس میں آسمان بہت دیر سے جھانکنا بھول گیا ہو۔ وہ ہنستا کم تھا، مگر جب ہنستا تو ساری سنجیدگی کسی بچے کی شرارت میں بدل جاتی۔ چاندنی میں اس کا بھیڑیا رات کا ٹکڑا لگتا تھا: لمبا، سیاہ، مضبوط، اور کانوں کے سروں پر ہلکی سی چاندی۔
ماہ نور اس قبیلے کی سب سے حسین لڑکی تھی، مگر قبیلے والے اس کی خوبصورتی کو اکثر اس کے وقار کی آڑ میں بھول جاتے تھے۔ اس کی جلد چاندنی کی طرح اجلی تھی، لمبے بال دھوپ پڑتے ہی شہد کے رنگ میں ڈھل جاتے۔ آنکھیں، جنھیں قبیلہ پگھلی ہوئی چاندی کہتا تھا، اتنی صاف تھیں کہ ان کے سامنے جھوٹ بولنا مشکل لگتا۔ کان کے پیچھے ایک ننھا سا ہلال نما تل تھا جسے دایہ ماہ رخ نے چوم کر "چاند کی مہر" کہا تھا۔ کایا پلٹتی تو وہ برف جیسی سفید بھیڑنی بن جاتی، جس کی پشت پر ہلکی خاکستری لکیر تھی۔
مگر جوانی نے انھیں قریب نہیں، دور کیا۔ پندرہ برس کے بعد سردار بہرام نے ماہ نور کو مجلس کے آداب سکھانے شروع کر دیے، اور ضرغام کو گشت پر دور دور بھیجا جانے لگا۔ ملنے کا ایک ہی ٹھکانہ بچا تھا، کوہِ سیاہ کی سب سے اونچی چٹان، جہاں وہ مہینے میں ایک بار چاند چڑھنے سے ذرا پہلے چوری چھپے پہنچتے۔ وہاں بیٹھ کر ماہ نور ایک بار کہنے لگی:
"اگر چاند نے ہمیں ایک دوسرے کے لیے ہی لکھا ہوا تو؟"
ضرغام ہنس پڑا:
"تو! چاند بہت مہربان ہے۔ مگر وہ تمہیں مجھ جیسے کو کیوں دے گا؟"
ماہ نور چپ ہو گئی، اور دونوں دیر تک آسمان دیکھتے رہے، اس چٹان پر جس نے آنے والی ایک رات وہ چیخ سننی تھی جو پہلے کسی نے نہ سنی تھی۔
اور پھر وہ خزاں آئی جب ضرغام اٹھارہ برس کا ہوا۔ کوہِ سیاہ کے دامن میں دیودار کی سوئیاں سنہری ہو کر بچھ گئی تھیں اور ہوا میں دھوئیں اور نم مٹی کی ملی جلی خوشبو بھری تھی۔ یہ چاند کی دین کا موسم تھا، وہ رات جب قبیلے کے ہر اٹھارہ سالہ جوان کو اپنے ساتھی کی مہک ملنی تھی۔ ضرغام کے دل میں کوئی امید نہیں تھی۔ پھر بھی اس صبح اس نے ندی کے ٹھہرے ہوئے پانی میں دیر تک اپنا چہرہ دیکھا تھا، جیسے پہلی بار خود کو پہچاننے کی کوشش کر رہا ہو۔
ملن کے چاند کی رات قبیلہ وادی کے بیچ والے میدان میں جمع ہوا۔ آگ کے گرد گیت گائے جا رہے تھے، مگر ضرغام کو کچھ سنائی نہیں دے رہا تھا۔ اچانک ہوا کا ایک جھونکا آیا اور اس کے ساتھ ایک مہک۔ بارش کے بعد کی گھاس، جنگلی گلاب، اور کوئی ایسی چیز جس کا نام اس کے پاس نہیں تھا۔ اس کا دل ایک لمحے کو رکا اور پھر اتنی زور سے دھڑکا کہ پسلیاں دکھنے لگیں۔
مہک کے سرے پر ماہ نور کھڑی تھی۔
وہ قبیلے کے سردار کی بیٹی تھی۔ وہی چاندی جیسی آنکھوں والی ماہ نور تھی جو چلتی تو لگتا تھا زمین اس کے قدموں کے لیے نرم ہو گئی ہے۔ ضرغام نے اسے ہمیشہ مقدس ہی دیکھا تھا، جیسے کوئی چاند کو دیکھتا ہے۔ آج وہ جیتا جاگتا چاند اس کی طرف مڑا اور اس کی سانس رک گئی۔ دونوں کے بیچ ایک ان دیکھی ڈور کھنچی اور دونوں کے سینے میں ایک ہی لمحے میں سنہری گرمی پھیل گئی۔ وہ جانتے تھے، قبیلے کی پرانی کہانیوں والا وہ لمحہ، جسے چاند کی دین کہتے ہیں۔ وہ ایک دوسرے کے ساتھی تھے۔
ضرغام کی آنکھوں میں نمی آ گئی۔ اس نے اپنی پوری زندگی میں پہلی بار خود کو خوش قسمت سمجھا۔
مگر ماہ نور کے چہرے پر خوشی نہیں تھی۔ اس کی نظر اپنے باپ کی طرف گئی، جو آگ کے پار بیٹھا سب دیکھ رہا تھا۔ سردار اپنی بیٹی کے لیے ایک اور نام سوچ چکا تھا۔ طاقتور قبیلے کے وارث کا نام، جس کے ساتھ رشتہ ہوتا تو کوہِ سیاہ کی سرحدیں دو گنا ہو جاتیں۔ ضرغام کے پاس نہ نسب تھا، نہ زمین، نہ کوئی بڑا نام۔ اس کے پاس صرف ایک دل تھا۔
اگلے تین ہفتے ضرغام نے ایک امید کے سہارے گزارے۔ وہ روز صبح ندی کے کنارے ماہ نور کے لیے جنگلی بیریاں رکھ آتا۔ کبھی کوئی چپٹا سفید پتھر، کبھی پہلی برف میں بنایا ہوا ایک چھوٹا سا گھونسلہ۔ وہ کچھ مانگتا نہیں تھا۔ بس انتظار کرتا تھا۔ اور ماہ نور؟ وہ ہر رات اپنی کھڑکی میں بیٹھ کر اس ڈور کو محسوس کرتی جو اس کے سینے سے نکل کر وادی کے دوسرے سرے تک جاتی تھی اور آنسو پیتی رہتی۔
پھر چاند کا وہ دن آیا جب قبیلہ اکٹھا ہوا اور سردار نے اعلان کیا کہ ماہ نور اپنا فیصلہ سنائے گی۔ زمین پر برف کی پہلی تہہ بچھ چکی تھی۔ ہوا میں چھری کی سی کاٹ تھی۔ ضرغام بھی نوجوان بھیڑیوں کی صفوں کے بیچ کھڑا تھا۔ اس کے ہاتھ کانپ رہے تھے۔
ماہ نور آگے بڑھی۔ اس کا چہرہ پتھر کا تھا مگر آواز ذرا سی لرز رہی تھی۔ اس نے ضرغام کی آنکھوں میں دیکھا، سیدھا، بغیر پلک جھپکائے، جیسے جانتی ہو کہ جو کہنے والی ہے اس کے لیے آنکھیں چرانا بھی جرم ہوگا۔
"میں ماہ نور بنتِ سردار، تمہیں اپنا ساتھی ماننے سے انکار کرتی ہوں۔"
رشتہ ٹوٹنے کی آواز ضرغام نے سنی تو جیسے سینے کے اندر کوئی ہڈی چٹخ گئی ہو۔ جیسے کسی نے اس کی روح کا ایک حصہ کاٹ کر برف میں پھینک دیا ہو۔ وہ گرا نہیں۔ اس نے کچھ کہا بھی نہیں۔ بس سر جھکایا، مڑا اور صفوں کے بیچ سے نکل گیا۔ پیچھے ماہ نور کے منہ سے ایک دبی ہوئی سسکی نکلی جسے اس کے باپ نے ہاتھ کے اشارے سے خاموش کرا دیا۔
اس رات وہ جنگل کی سب سے اونچی چٹان پر چڑھا۔ آسمان صاف تھا اور چاند اتنا بڑا اور ٹھنڈا تھا کہ لگتا تھا اس کی روشنی بھی برف ہے۔ ضرغام نے اپنا منہ آسمان کی طرف اٹھایا اور چیخا۔ وہ چیخ وادی کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک گئی۔ سوئے ہوئے پرندے اڑ گئے۔ قبیلے کے بوڑھوں نے آنکھیں بند کر لیں۔ ماہ نور اپنے کمرے میں تکیہ منہ پر رکھے لرزتی رہی، کیونکہ وہ آواز اس کے اندر بھی گونج رہی تھی، ایک ٹوٹے ہوئے بندھن کی بچی کھچی ڈور کے ذریعے۔
ضرغام اتنی دیر چیخا کہ آواز ختم ہو گئی۔ پھر اس کی سانس بھی۔
صبح کو چٹان پر برف کی ہلکی چادر کے نیچے ایک سیاہ بھیڑیا پڑا ملا، جس کی آنکھیں کھلی تھیں اور ان میں چاند ابھی تک ٹھہرا ہوا تھا۔ اس بد قسمت نوجوان کو لاوارث برف میں ہی دفن کر دیا گیا۔
موت کے بعد نہ روشنی تھی نہ سرنگ۔ بس ایک وسیع، نیلگوں خاموشی تھی، جیسے رات کا وہ لمحہ جب چاند بادلوں کے پیچھے چھپ جائے۔ ضرغام اس میں تیرتا رہا۔ اسے نہ بھوک تھی نہ پیاس۔ بس ایک خالی پن تھا، جو اس کے سینے میں اسی جگہ تھا جہاں کبھی وہ ڈور بندھی تھی جسے سب چاند کا دیا بندھن کہتے ہیں۔
پھر ۔ ۔ ۔ ۔
پھر اندھیرے میں ایک سفید بھیڑنی نمودار ہوئی۔ اتنی بوڑھی کہ اس کی کھال چاندی کی دھند لگتی تھی۔ اس کی آنکھوں میں ہزاروں راتوں کی حکمت اور مہربانی تھی۔
"تم کون ہو؟" ضرغام نے پوچھا۔ اس کی آواز اب بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔
بھیڑنی کی آنکھوں میں ہلکی سی ہنسی جھلکی۔ "کیا مجھے دیوی سمجھ رہے ہو؟ نہیں بیٹا۔ میں چاند کی بیٹی نہیں، نہ ہی کوئی دیوی ہوں۔میں کبھی تمھاری ہی طرح ایک عام بھیڑنی تھی۔ میرا نام سحر بانو تھا، اور سات سو برس پہلے میں کوہِ سیاہ کی پہلی بھیڑنی تھی جسے اس کے ساتھی نے رد کیا۔"
پھر اس نے اپنی کہانی سنائی، سیدھے سادے لفظوں میں، جیسے کوئی پرانی راکھ کریدے بغیر دکھا دے۔ رد کیے جانے پر سحر بانو نے نہ بدلہ لیا، نہ قبیلہ چھوڑا۔ وہ خاموشی سے وادی کی سب سے اونچی چٹان پر جا بیٹھی، وہی چٹان جس پر ضرغام نے آخری سانس لی تھی، اور سو سردیاں وہیں گزار دیں، یوں کہ عمر کا قاعدہ اس کے جسم سے ہٹ گیا۔ نہ کچھ مانگا، نہ شکوہ کیا۔ ہر رات چاند کو دیکھتی اور ان سب کی چیخیں سنتی جو رد کیے گئے تھے، بچھڑ گئے تھے، یا اکیلے رہ گئے تھے۔ آخرکار اس کے اندر کی تھکن اتنی شفاف ہو گئی کہ چاند کو اس میں اپنا عکس دکھائی دیا۔
چاند نے اسے اپنی کنیز نہیں بنایا بلکہ اسے "بیچ کی پہرے دار" کا عہدہ دیا، ان روحوں کی نگہبان جو ایک جنم اور دوسرے جنم کے درمیان کے اندھیرے میں گم ہو جاتی ہیں۔ یہ عہدہ تپسیا سے ملا تھا نہ کہ نسب یا کسی دیوتائی ورثے سے۔ اسی لیے وہ کسی کی تقدیر نہیں لکھ سکتی تھی، صرف راستہ دکھا سکتی تھی۔
"تمہارے ٹوٹنے میں بہت شدت تھی میرے بچے۔" اس نے کہا۔
"میں واپس جانا چاہتا ہوں،"ضرغام کی آواز ریت کی طرح بکھر گئی۔ "یا پھر کہیں نہیں جانا چاہتا۔"
"چاند کی دین کو ٹھکرانے والا اپنا بوجھ اٹھاتا ہے، مگر جسے ٹھکرایا جائے اس کا حساب باقی رہتا ہے۔ تمہارا حساب بھی باقی ہے، ضرغام۔ تم لوٹو گے۔"
"اور وہ؟"
بھیڑنی نے سر ہلایا۔ "وہ بھی۔ مگر دیکھو، میں تمہیں ایک بات بتا دوں۔ اس بار تم سب کچھ یاد رکھو گے۔ ہر مہک، ہر لفظ، ہر برف۔ یہ تمہاری سزا بھی ہوگی اور تمہارا امتحان بھی۔"
"اور اگر میں پھر ٹوٹ گیا؟ میرے حصے پھر محرومی آئی؟"
بوڑھی آنکھوں میں ایک لمحے کے لیے نمی چمکی۔ "تو یہ مان لینا میرے بچے کہ کچھ ٹوٹنا کسی چیز کا انجام نہیں ہوتا۔ بعض دفع ٹوٹنے سے ہی نئے راستے کھلتے ہیں۔"
بھیڑنی نے دھیرے سے اپنا سفید سر اس کے ماتھے سے لگایا۔ "اور ایک بات یاد رکھنا، ضرغام۔ محرومی اگر شکوہ بن جائے تو زہر ہے اور اگر رضا اور تسلیم ہن جائے تو چراغ۔ جس دن تک بے غرض ہو کر اس کی حفاظت کرو گے، اسی دن چاند تمہیں تمہارے ہر سوال کا جواب دے گا۔"
پھر نیلا اندھیرا گھوم گیا، اور ضرغام نے ایک ایسی چیخ سنی جو اس کی اپنی تھی، مگر نئے پھیپھڑوں سے نکلی تھی۔
کچھ دیر فواد کے بعد اسے سمجھ آیا کہ "دوسرا جنم" کے چکا ہے۔ اس بار بھی وہ ایک پہاڑی بستی میں پیدا ہوا جہاں صبحیں دھند کی چادر اوڑھ کر آتی تھیں اور شامیں دیودار کی خوشبو میں ڈوبی ہوتی تھیں۔ وہ ایک عام لڑکا بن کر پروان چڑھا۔ سکول جاتا، اخروٹ کے درخت پر چڑھتا، دریا میں پتھر پھینکتا۔ میں باپ کی آنکھوں کا تارا تھا۔ پھر بھی وہ بہت خاموش طبع تھا۔ کوئی بھی تو نہیں جانتا تھا کہ ہر رات جب وہ آنکھیں بند کرتا تو اسے وہی نیلا اندھیرا، وہی ٹوٹی ہوئی چیخ اور وہی برف یاد آتی تھی۔
بیس برس کی عمر میں اس کے اندر کا بھیڑیا پہلی بار جاگا۔ ایک رات اس کا جسم درد سے تڑپا، ہڈیاں مڑیں، اور وہ ننگے پاؤں جنگل کی طرف نکل گیا۔ جب صبح ہوئی تو وہ ایک چشمے کے کنارے لیٹا تھا اور پانی میں اس کا عکس ایک سیاہ بھیڑیے کی شکل میں لرز رہا تھا۔ وہ ہنسا بھی اور رویا بھی۔ اسے معلوم تھا کہ یہ سب کیا ہے۔ اسے سب معلوم تھا۔
اور پھر، اسی سال خزاں کے آخر میں، بستی کا سالانہ میلہ لگا۔
اس دن صبح سے بوندا باندی ہو رہی تھی۔ میدان میں رنگ برنگی چھتریاں کھل گئی تھیں۔ لکڑی کے چولہوں سے دھواں اٹھ رہا تھا اور ہوا میں تلے ہوئے پکوڑوں اور دودھ پتی کی مہک گھل رہی تھی۔ ضرغام یونہی بھیڑ میں گھوم رہا تھا کہ اچانک ہوا بدلی۔ اس ہوا میں وہی مانوس مہک تھی۔
بارش کے بعد کی گھاس۔ جنگلی گلاب۔ اور ایک ایسی خوشبو جس کا نام آج بھی اس کے پاس نہیں تھا۔
اس کے گھٹنے کانپ گئے۔ سینے میں برسوں سے سویا ہوا خالی پن ایک جھٹکے سے جاگا اور اس کی جگہ گرمی بھر گئی۔ وہی ڈور پھر کھنچی تھی۔ پہلے سے زیادہ مضبوط، پہلے سے زیادہ تڑپا دینے والی۔
چائے کے ایک سٹال پر ایک لڑکی ہنس رہی تھی۔ اس کے دوپٹے پر بوندیں موتیوں کی طرح اٹکی تھیں اور اس کی ہنسی میں وہی جلترنگ تھا جو اس نے پچھلے جنم کے آخری لمحے میں اپنے دماغ میں دہرایا تھا۔ ماہ نور۔
مگر ڈور کا دوسرا سرا اب کسی اور کے ہاتھ میں تھا۔
لڑکی کے پہلو میں ایک لمبا، سنجیدہ سا نوجوان کھڑا تھا۔ اس کی آنکھوں میں سنہری چمک تھی، اور ماہ نور کی گردن پر وہ نشان تھا جو ساتھی کے بندھن کی پہچان ہے۔ وہ گھنے گھنگھرالے بالوں کی ناگن جیسے زلفیں اپنے حسین اور روشن چہرے سے ہٹاتے ہوئے مڑی اور بڑے پیار سے پکارا: "ارحم! بہت مزیدار پکوڑے ہیں۔ ایک پلیٹ اور کے دو نا۔"
ضرغام کو اسے دیکھتے ہی سمجھ آ گیا کہ تقدیر نے اس جنم میں بھی اس کے ساتھ مذاق کیا تھا۔ چاند نے اس بار ماہ نور کو دو بندھن دے دیے تھے۔ ایک ٹوٹا اور دبا ہوا، جو صرف ضرغام کے سینے میں زندہ تھا۔ دوسرا روشن اور مکمل، جو ماہ نور کے ہاتھ میں تھا۔
وہ وہاں سے بھاگ جانا چاہتا تھا، مگر پاؤں زمین میں گڑ گئے۔ ماہ نور نے اس کی طرف دیکھا اور اس کی ہنسی ایک لمحے کو رک گئی۔ اس کا ہاتھ بے ساختہ اپنے سینے پر گیا، جیسے وہاں کوئی پرانا زخم جاگا ہو جس کا نام وہ نہیں جانتی تھی۔ اس بے نام شناسائی کا دکھ لمحے بھر کے لیئے ضرغام پر غالب آگیا اور وہ لڑکھڑا گیا۔ ماہ نور نے غیر ارادی طور پر آگے بڑھ کر ضرغام کو سہارا دیا۔
"آپ ٹھیک ہیں؟" اس نے پوچھا۔
"جی، شکریہ۔" ضرغام نے کہا۔ زندگی کا سب سے بڑا جھوٹ اس نے مسکرا کر بولا۔
اس نے خود کو سنبھالا اور تیزی سے واپس پلٹ گیا۔ شکر ہے کہ بارش بھی تیز ہو گئی تھی۔ اس کے چہرے پر جو بہہ رہا تھا اسے سب بارش کا پانی ہی سمجھ رہے تھے۔ وہ اس وقت تو پیچھے ہٹ گیا مگر اس ندی کے کنارے آباد اس بستی سے دور نہ جا سکا۔
اگلے تین سال ضرغام بستی کے کنارے ہی رہا۔ اس نے ندی کے پار ایک پرانا لکڑی کا گھر کرائے پر لے لیا جہاں سے دیودار کے درختوں کے پیچھے ماہ نور کا آنگن نظر آتا تھا۔ وہ کبھی اس کے قریب نہیں گیا۔ کبھی بات کرنے کی کوشش نہیں کی مگر ہر خطرے، ہر ناگہانی، ہر ضرورت سے پہلے وہاں موجود ہوتا تھا۔
جس رات سردیوں کی پہلی برفانی ہوا نے بستی کے پانی کے پائپ جما دیے، کسی نے چپکے سے ماہ نور کے دروازے پر لکڑیوں کا ڈھیر رکھ دیا۔ اور جس رات ایک بھوکا ریچھ پہاڑ سے اتر کر بستی کی طرف بڑھا، اس رات بھی ایک سیاہ بھیڑیا اسے للکار کر وادی کے دوسرے سرے تک لے گیا، اور اتنی دور بھیج دیا کہ ریچھ پھر کبھی لوٹ کر نہیں آیا۔
اور جس رات ماہ نور کو تیز بخار نے آ لیا اور ارحم دوا کی تلاش میں شہر گیا ہوا تھا، اس رات بھی کھڑکی کے نیچے ایک خاموش پہرے دار صبح تک بیٹھا رہا اور وقتاً فوقتاً ٹھنڈے پانی کی پٹیاں ماہ نور کے ماتھے پر رکھ کر بخار ہلکا ہو جانے پر ادب اور شفقت سے باہر چلا جاتا۔ ماہ نور کو کبھی پتا نہیں چلا کہ وہ سیاہ سایہ کون تھا۔ ہاں اس کی مانوس مہک ماہ نور کو ہر بار محفوظ ہونے کا یقین دلا دیتی تھی۔
ضرغام کی اپنی راتیں کانٹوں پر گزرتی تھیں۔ جب وہ دور سے ماہ نور اور ارحم کو ہاتھ تھامے چلتے دیکھتا تو اس کے سینے کی وہ ڈور، جو ایک جنم پہلے ٹوٹی تھی، اندر ہی اندر اتنی زور سے کھنچتی کہ سانس لینا مشکل ہو جاتا۔ کئی بار اس نے سوچا کہ وہ کہیں دور چلا جائے، کسی ایسی وادی میں جہاں یہ مہک نہ پہنچے۔ مگر ہر بار اس کے قدم رک جاتے۔ وہ جانتا تھا کہ دور جانا بھی ایک طرح کی بزدلی ہوگی، اور اس بار اسے بزدل نہیں بننا تھا۔
وہ جانتا تھا کہ محبت کا مطلب صرف پا لینا نہیں ہوتا۔ بعض اوقات محبت کا مطلب وہ دیوار بن جانا ہے جس کے پیچھے کوئی اور آرام سے سو سکے۔
وقت کا پہیہ اپنی دفتر سے چلے رہا۔ ضرغام نے اسی انداز میں جینا سیکھ لیا تھا۔ ایک شام، جب سورج پہاڑوں کے پیچھے ڈوب رہا تھا اور آسمان پر نارنجی اور جامنی لکیریں پھیلی تھیں، ضرغام دریا کے کنارے پتھروں پر بیٹھا تھا۔ قدموں کی آہٹ پر اس نے سر اٹھایا۔ ارحم کھڑا تھا۔
وہ کچھ دیر خاموشی سے ضرغام کو دیکھتا رہا۔ اس کی سنہری آنکھوں میں غصہ نہیں کچھ اور تھا۔ شاید کوئی انجان تھکن یا گہری آگہی۔ بنا کسی تمہید کے اس نے کہا:
"تم وہی ہو جسے اس نے پہلے رد کیا تھا۔" ارحم کا لہجہ غیر معمولی طور پر شقیق ہو گیا۔ "مجھے معلوم ہے۔ بندھن کی تپش میں مجھ سے پہلے کی ایک جلن محسوس ہوتی ہے، جیسے کسی اور کا قرض ہو۔ پچھلے تین سال سے میں جب جب ماہنور کے قریب ہوتا ہوں، تمہاری خوشبو پوری شدت سے محسوس کرتا ہوں۔ تم ہر رات ہمارے درمیان نہ ہو کر بھی موجود ہوتے ہو۔"
ضرغام نے نظریں جھکا لیں:
"میرا یقین کرو۔ میں کچھ مانگنے یا چھیننے نہیں آیا۔"
"جانتا ہوں۔ اسی لیے ابھی تک تمہیں یہاں سے نکالا نہیں۔"
دونوں کے بیچ دریا کا شور تھا۔ ارحم نے پتھر اٹھا کر پانی میں پھینکا۔ "کبھی کبھی سوچتا ہوں، اگر میں تمہاری جگہ ہوتا تو کیا اتنا کر پاتا؟"
ضرغام کی آواز بھرا گئی۔ "پہلے وہ میری تھی، پھر میری نہیں رہی۔ اب وہ تمہاری ہے۔ بس اتنا یاد رکھنا کہ اسے کبھی اکیلا مت چھوڑنا۔ وہ ایک بار اکیلے ہونے کا دکھ رو کر کاٹ چکی ہے۔"
ارحم چونکا۔ "ایک بار؟ وہ کب؟"
ضرغام نے کوئی جواب نہیں دیا۔ بس مسکرایا، ایک تھکی ہوئی، ٹوٹی ہوئی مگر بہت فیاض مسکراہٹ اور بولا " کچھ سوال لاجواب ہی رہنے چاہیئیں۔" اور اپنے ٹھکانے کی طرف چل پڑا۔ ارحم اسے جات دیکھتے رہا مگر کوئی اور سوال کرنے یا اسے روکنے کی ہمت نہ جٹا سکا۔
اس رات ضرغام نے اپنی بدنصیبی کو بدلنے کی نہیں بلکہ ماہ نور کی سلامتی کے لیے دعا کی۔ پچھلے جنم میں رد کیے جانے کا درد اسے توڑ گیا تھا۔ اس جنم میں اس نے وہی درد سہنا سیکھ لیا۔
چوتھی سردی میں پہاڑ نے اپنا غصہ دکھایا۔
رات کے اندھیرے میں ہوا نے ایسا زور باندھا کہ دیودار جھک گئے اور چھتوں کے تختے کراہنے لگے۔ برف اتنی تیزی سے گر رہی تھی کہ ہاتھ کو ہاتھ سجھائی نہ دیتا تھا۔ ارحم بستی کے کچھ لوگوں کے ساتھ اوپر کی چراگاہ میں پھنسے ہوئے ریوڑ کو بچانے گیا ہوا تھا۔ ماہ نور گھر میں اکیلی تھی۔
دھماکے کی سی آواز آئی۔ پہاڑ کی ڈھلوان سے برف کا ایک عظیم تودہ سرکا اور گرجتا ہوا بستی کی طرف بڑھا۔
ماہ نور نے کھڑکی سے دیکھا تو سفید دیوار اس کی طرف بڑھتی آ رہی تھی۔ وہ بھاگنا چاہتی تھی مگر پاؤں جم گئے۔ اسی لمحے اندھیرے کو چیرتا ہوا ایک سیاہ سایہ برف کی دیوار کی طرف لپکا۔ ضرغام۔
اس نے ایک چھلانگ میں آنگن پار کیا، ماہ نور کو اپنے جبڑوں سے نرمی کے ساتھ کمر سے پکڑ کر کھینچا اور پوری قوت سے دوڑا۔ پیچھے سے برف کی گرج قریب آتی جا رہی تھی۔ اس کے پنجے زمین کو چیر رہے تھے۔ پسلیاں جل رہی تھیں۔ اسے اپنی موت یاد آئی، وہی چٹان، وہی چاند۔ مگر اس بار وہ مرنے کے لیے نہیں، بچانے کے لیے دوڑ رہا تھا۔
وہ ایک بڑی چٹان کی اوٹ میں جا گرا۔ تودہ گزر گیا اور سب کچھ سفید ہو گیا۔ مگر چٹان نے سب کچھ سہہ لیا۔ ماہ نور محفوظ تھی۔
ضرغام کا بایاں پہلو ایک ٹوٹی ہوئی شاخ سے چر گیا تھا۔ گرم خون برف کو سرخ کر رہا تھا۔
ماہ نور نے کانپتے ہاتھوں سے اس کے ریشمی سیاہ ماتھے کو چھوا۔ بھیڑیے نے اپنی تھکی ہوئی آنکھیں کھولیں، اور اس لمحے ماہ نور کے اندر کوئی بند دروازہ ٹوٹ گیا۔
برف۔ چاند۔ ایک چٹان۔ صفوں کے بیچ سے ایک سر جھکا کر جاتا ہوا نوجوان۔ اپنے ہی ہونٹوں سے نکلے ہوئے وہ سات لفظ، جو اس نے اپنے باپ کی نظروں کے خوف سے ادا کیے تھے اور جن کے بعد وہ ہر رات اپنے تکیے میں منہ چھپا کر روئی تھی۔ سب کچھ ایک ساتھ لوٹ آیا، جیسے برسوں کی بندھی ہوئی ندی کا بند اچانک کھل جائے۔
"ضرغام…" اس کی آواز ٹوٹ گئی۔ "تم… یہ تم تھے۔ ہمیشہ تم۔"
بھیڑیے کی آنکھوں میں نمی تیر گئی۔ وہ خود کو دوبارہ انسان میں ڈھالنے کی کوشش کر رہا تھا مگر درد نے اسے روک رکھا تھا۔ ماہ نور نے اس کا سر اپنی گود میں رکھ لیا۔
"مجھے معاف کر دو،" وہ ہچکیوں کے بیچ کہہ رہی تھی۔ "میں ڈر گئی تھی۔ میں کمزور تھی۔ میں نے وہ لفظ کہہ تو دیے تھے مگر ہر رات اپنی ہی زبان کو کوستی رہی۔ میں نے تمہیں مار ڈالا اور خود زندہ رہنے کی سزا کاٹتی رہی۔"
ضرغام نے بڑی مشکل سے انسانی شکل اختیار کی۔ اس کے ہونٹوں پر خون تھا، مگر آواز میں ایک عجیب سکون تھا۔ "شش… نہ رو۔ میں نے تمہیں بہت پہلے معاف کر دیا تھا۔ شاید اسی لمحے جب تم نے پہلا آنسو بہایا اور میں نے اسے اپنی روح پر پڑتے محسوس کیا۔"
"مگر میں نے تمہارا پورا ایک جنم چھین لیا۔"
"نہیں،" ضرغام نے اس کا ہاتھ آہستہ سے تھام لیا۔ "تم نے مجھ سے صرف ایک بندھن چھینا تھا۔ شاید اسی ظاہری بندھن کے ٹوٹنے سے میں نے جانا کہ کسی کا ہو کر جینے کے لیئے کوئی بندھن کوئی دور ضروری نہیں۔"
برف کے پار سے ارحم کے پکارنے کی آوازیں آنے لگیں۔ لالٹینوں کی روشنیاں ہلتی ہوئی قریب آ رہی تھیں۔ ماہ نور نے ضرغام کا ہاتھ چھوڑا نہیں۔ اس لمحے اس کی آنکھوں میں وہ سوال تھا جو الفاظ میں کہا نہیں جا سکتا تھا۔
ضرغام نے آہستہ سے سر ہلایا۔ "وہ تمہارا انتظار کر رہا ہے۔ جاؤ۔ اور اسے بتا دینا کہ میں نے اپنا وعدہ نبھایا ہے۔"
اتنا کہتے ہیں وہ بے ہوش ہو گیا۔
زخم بھرنے میں ہفتے لگے۔ ارحم نے خود ضرغام کی مرہم پٹی کی، اور دونوں کے بیچ وہ خاموشی رہی جس میں بہت کچھ کہا جا چکا ہوتا ہے۔ ماہ نور نے ارحم کو سب بتا دیا۔ ارحم نے بس سر جھکایا اور دیر تک چپ رہنے کے بعد صرف اتنا کہا، "اس نے ہم دونوں کو بچایا ہے۔"
ضرغام نے اس بستی میں رہنے کی پیشکش ٹھکرا دی۔ جب برف پگھلی اور پہلی بہار کی ہوائیں چلیں تو اس نے اپنا چھوٹا سا بیگ اٹھایا۔ وہ جانتا تھا کہ ڈور ختم نہیں ہوگی۔ جنموں کے آر پار تک نہیں ہوئی تھی تو اب کیا ہوتی۔ مگر وہ یہ بھی جان گیا تھا کہ اس ڈور کو زنجیر بنا کر رکھنا ضروری نہیں۔ اس تعلق کو ایک دعا کی طرح بھی تو یاد رکھا جا سکتا ہے، جو دل میں رہتی ہے اور راستہ دکھاتی ہے۔
پورے چاند کی رات ماہ نور کی آنکھ کھلی۔ کھڑکی سے آتی چاندنی فرش پر چاندی کی لکیر بنا رہی تھی۔ دور پہاڑ سے ایک بھیڑیے کی آواز آ رہی تھی۔ لمبی، گہری، اور آخری سروں پر ذرا سی ٹوٹی ہوئی۔ وہ آواز اس کے سینے کے کہیں اندر تک پہنچ رہی تھی، اس جگہ جہاں ایک پرانا زخم ہمیشہ کسک دیتا رہتا تھا۔
وہ کھڑکی میں کھڑی ہو گئی۔ اسے پتا بھی نہ چلا کہ اس کے گال بھیگ چکے ہیں۔
"کیا ہوا؟" ارحم نے اس کے کندھے پر ہاتھ رکھ کر پوچھا۔
"کچھ نہیں،" ماہ نور نے آہستہ سے کہا۔ "کوئی مجھے الوداع کہہ رہا ہے۔ مگر اس بار پرانے دکھ کے ساتھ نہیں، دعا کے ساتھ۔"
ارحم نے اس کا ہاتھ مضبوطی سے تھام لیا۔ ماہ نور نے ایک لمحے کو آنکھیں بند کیں اور اپنے اندر کے بھیڑیے کو آزاد کیا۔ اس کے گلے سے بھی وہی لمبی، گہری آواز نکلی، اور وہ آواز بھی پہاڑوں کی طرف روانہ ہو گئی۔ وہ ایک چیخ سے زیادہ ایک جواب تھا، ایک شکریہ یا شاید ایک معافی، جو آخرکار اپنی منزل کو پہنچ گئی تھی۔
دور اونچی چٹان پر ضرغام نے سر اٹھایا اور وہ آواز سنی۔ اس نے آنکھیں بند کر لیں۔ اس بار چاندنی نے اسے جلایا نہیں۔ اس کی چیخ میں شکوہ نہیں تھا بلکہ ایک طویل سفر کی تھکن اور ایک نئی صبح کی ہلکی سی روشنی تھی۔
یوں یہ بھیڑیا، پہلی بار دو جنموں میں، سکون سے مسکرایا۔
سال گزر گئے۔ ضرغام نے ایک بار بھی بستی کی طرف قدم نہیں بڑھایا، مگر وادی کی ہر سردی میں اس کا پہرہ جاری رہا۔ ریچھ آتے تو الٹے پاؤں لوٹ جاتے، طوفان آتے تو بستی کے سر پر سے گزر جاتے، اور بوڑھے کہنے لگے کہ جس رات سیاہ بھیڑیا چٹان پر بیٹھتا ہے، درّے پر برف نہیں گرتی۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ اس کے پیچھے کیا ہے۔ ضرغام جانتا تھا: اس نے کبھی کسی بدلے میں کچھ نہیں مانگا تھا۔
ایک سرد رات، جب پورا چاند دیودار کی چوٹیوں پر ٹھہرا ہوا تھا، وہ معمول کی طرح چٹان پر بیٹھا۔ سینے کی وہ پرانی خالی جگہ، جہاں کبھی ایک ٹوٹی ہوئی ڈور بندھی تھی، اس رات ہلکی سی ٹھنڈک سے بھر گئی۔ پہلے اسے لگا کہ پرانا درد پھر جاگ رہا ہے۔ مگر یہ درد نہیں تھا۔ چاندنی دھیرے سے اتر رہی تھی، اس کی کھال کے ایک ایک بال سے گزر کر سینے کے اس خلا میں سما رہی تھی، جیسے برسوں سے اسی جگہ کی منتظر ہو۔
پیچھے قدموں کی آہٹ ہوئی۔ سفید بھیڑنی چٹان کے کنارے کھڑی تھی، اور اس بار اس کی آنکھوں میں ایک الگ چمک تھی۔ ’"چاند اکثر وہی چیز تھامتا ہے جسے دنیا چھوڑ جاتی ہے،" سحر بانو نے کہا۔ ’"تم نے جو کچھ کھویا، اسے شکایت نہیں بنایا، دعا بنا دیا۔ اب تمھاری محرومی تمھارا بوجھ نہیں، تمھاری طاقت ہے۔ دنیا کی کوئی ٹھکرائی ہوئی چیخ اب تمھارے لیے اجنبی نہیں۔ اور کوئی رد اب تمھیں توڑ نہیں سکتا، کیونکہ جس بندھن سے ٹوٹ کر تم آئے تھے، اس سے بڑا ایک بندھن آج تم پر اتر آیا ہے۔"
وہ بندھن کسی ساتھی کا نہیں تھا۔ وہ آسمان کا تھا۔ ضرغام کی سیاہ کھال کے کناروں پر چاندی کی باریک لکیر چمک اٹھی، اور اس نے جان لیا کہ اب وہ کہیں بھی اکیلا نہیں۔ ہر رات جب چاند طلوع ہوگا، وہ اس کی پناہ میں ہوگا، اور اس وادی میں جو بھی ٹوٹا ہوا دل رات کو روئے گا، اس کی آواز سب سے پہلے اسی تک پہنچے گی۔
دور بستی کی کھڑکی میں ماہ نور نے بھی یوں سر اٹھایا جیسے کسی نے اس کی پوری زندگی کے لیے چراغ جلا دیا ہو۔ اس کے ہونٹوں سے بے اختیار نکلا، "شکریہ۔" اور اس رات ارحم نے دیکھا کہ وہ بہت دنوں بعد بغیر آنسوؤں کے سوئی ہے۔ اور چاند بھی اس رات آسمان پر ذرا سا اور روشن، ذرا سا اور اپنا ہو گیا۔
قرطاس تحریری مقابلہ نمبر 8
موضوع: بھیڑیا
اے خیال کے شکاریو!
"قرطاس" ایک بار پھر قلم کاروں، سوچ کے شناوروں اور نو آموز مسافروں کی تخلیقی توانائی کو مہمیز دینے کے لیے میدان سجا چکا ہے! ہمارا مقصد ہر اس دل کی آواز بننا ہے جو کاغذ پر دھڑکنا جانتا ہو۔ ہم لکیر کے فقیر قواعد یا روایتی لغزشوں سے بڑھ کر آپ کے انوکھے زاویۂ نظر، شدتِ احساس، استعاراتی ندرت اور تخلیقی جرأت کو مانتے ہیں۔
چاہے یہ علامت ہو تنہائی کی، درندگی کی، جبلتِ بقا کی، آزادی کی یا معاشرتی سفاکی کی اپنے قلم کو آزادی دیجیے اور لفظوں کا روپ بخشیے!
مقابلے کے بنیادی اصول و ضوابط
اکاؤنٹ اور فالو: انتظامیہ کے آفیشل ہینڈل (@QirtasWrites) کو فالو کرنا لازمی ہے تاکہ مقابلے سے متعلق تمام اعلانات اور نتائج آپ تک بروقت پہنچ سکیں۔
اکاؤنٹ کی قسم: امیدوار کی پروفائل "پبلک" ہونی چاہیے؛ پرائیویٹ اکاؤنٹس کی تخلیقات جیوری تک نہیں پہنچ پاتیں۔
تخلیق کی اصلیت: تحریر مکمل طور پر غیر مطبوعہ اور صرف امیدوار کی اپنی فکر کی پیداوار ہو۔
سرقہ و نقل: کسی بھی دوسری تحریر کی چربہ سازی، سرقہ یا نقل ثابت ہونے پر فوری اور غیر مشروط نااہلی (Disqualification) ہوگی۔
موضوع کی گرفت: تحریر دیئے گئے مرکزی موضوع (بھیڑیا) کے گرد گھومتی ہو خواہ انداز علامتی ہو، فکری یا داستانی۔
اخلاقی تقاضے: مذہبی، لسانی، سیاسی تعصب، نفرت انگیزی یا غیر اخلاقی مواد پر مبنی تحاریر قطعی قابلِ قبول نہیں۔
نتائج کا معیار: ججز کا پینل تحریروں کو تخیل کی تازگی، موضوع پر گرفت، اسلوبِ بیان اور احساس کی سچائی کی بنیاد پر پرکھے گا۔
حتمی فیصلہ: جیوری کا فیصلہ حتمی اور ناقابلِ تنسیخ ہوگا جسے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا جا سکے گا۔
آخری تاریخ: تحریر جمع کروانے کی آخری مہلت 20 اکتوبر 2026 (رات 12:00 بجے، بوقت پاکستان) ہے۔
ارسال و ٹیگ: اپنی تحریر پوسٹ کر کے ٹیگ کریں: @QirtasWrites
حامد حسین سمینوی retweeted
|| جو بچ گئی ہے وہ غاروں میں جا گزاریں گے
یہ دور اپنے مطابق نہیں رہا میرے دوست
#قافلہ_ادب
ہمیں نہ چار کی پروا ہے نہ چالیس کی! ہمارا مان، ہمارا آسرا اور ہماری آس صرف ایک مالکِ دو جہاں سے منسلک ہے۔ 🤲✨
#توکل #بھروسہ #اردو_زبان #قومی_زبان
انسان تو ویسے بھی خسارے میں ہے، مگر کسان اس خسارے کے ساتھ جینا سیکھ لیتا ہے۔ اندر سے کتنا ہی کھوکھلا کیوں نہ ہو، صرف امید کی ایک کرن اسے زندہ رکھتی ہے۔ دعائیہ التجا ہے کہ مالکِ دو جہاں کسی دہقان کی یہ امید کبھی ٹوٹنے نہ دے۔ 🌾🤲
#اردو_زبان #قومی_زبان
#قافلہ_ادب
#سمینوی
دل کو ہمیشہ نرم اور وسیع رکھنا چاہیے، کیونکہ جہاں درگزر اور معافی کی گنجائش ہوتی ہے، وہاں فاصلے اور غلط فہمیاں خود بخود ختم ہو جاتی ہیں۔ 🌿✨
#اردو_زبان
#قومی_زبان
کاش کوئی خلوصِ دل والا ہمارا ہوتا
مل جاتی ہمیں بھی آفر، کیا دل کش نظارہ ہوتا
چار کپ چائے کی ہمیں حاجت ہی کہاں
ایک گھونٹ میں بیشک زہر اتارا ہوتا!
#سمینوی
35
تیرے قدموں کی آہٹ سے بدل جائیں گے موسم 👣✨
جب تیرے آنچل کا ہواؤں کو اشارا ہو گا 🌬️💃
تیرے رُخسار پہ چمکے گی جو اک بوند ستارے کی طرح 💧⭐
خشک موسم میں بھی تیرے شہر میں بارش کا نظارہ ہو گا 🌧️🏙️
#سمینوی #اردو_زبان #قومی_زبان #شاعری #اردو_ادب #محبت
اعتبارِ بے قراری پر یہ الزام نہ رکھو 🎭
خود ڈوبنے والے نے سمندر نہیں دیکھا 🌊🤔
#اردو_زبان #قومی_زبان
ہل کی نوک سے جب دھوپ کو چیرتے ہیں ہم 🚜☀️
تب جا کے مٹی کے دل کو سیر کرتے ہیں ہم! 🌱💧
یہ محنتوں کا پسینہ جو گرتا ہے زمین پر 🌾💪
اسی بوند سے خوابوں کو تعبیر کرتے ہیں ہم! ✨
#قافلہ_ادب
زمین کے سینے میں جب بیج کوئی بوتا ہے 🌾🚜
تو حشر تک کا سفر حوصلے سے ہوتا ہے! 💪✨
یہ مٹی مانگتی ہے خوں جگر سے سینچنا اس کو 💧🌱
تب کہیں جا کے کوئی خوشبو کا پھل ہوتا ہے! 🌿🌟
#اردو_زبان #قومی_زبان
کچھ دن سے اپنا اپنا سا لگتا نہیں ہوں میں 🚶♂️🌾
جیسے کسی کا چھوڑا ہوا راستہ ہوں میں... 🛣️💭
دھندلا گئی ہیں آنکھیں کہ موسم ہے گرد کا 🌫️🍂
یا اپنے ہی خیالوں میں گم گشتہ ہوں میں! ☕✨
#اردو_زبان #قومی_زبان
اسلام وعلیکم رحمۃ اللّٰہ برکاتہ امید کرتا ہوں ایکس فیملی کے تمام احباب اللّٰہ تعالٰی کے فضل و کرم سے ٹھیک ٹھاک ہوں گے ویسے تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کون ایکس سے غیر حاضر ہے میں بسلسلہ کاشتکاری کل سے ایکس پر موجود نہیں ہوں گا زندگی نے ساتھ دیا تو ضرور دوبارا
1
1
45
جوائن کروں گا اللّٰہ تعالٰی آپ سب کو آپنی حفظ و امان میں رکھے اپنے عزیز واقارب اور گرد ونواح کے تمام احباب کے ساتھ جڑے رہیں کیا پتہ کس کو کیا مجبوری ہو جتنا ممکن ہو سکے اس مہنگائی کے دور میں تعاون کر لیا کریں وقت نکال کر ایک دوسرے کا حال احوال دریافت کر لیا کریں
2
1
39
دراصل جہاں گندم کاشت کرنی ہے وہ دریا کے درمیان ہے جس کی وجہ سے وہاں نہ تو نیٹ ورک میسر ہو گا نہ ہی لائٹ دعاؤں میں یاد رکھیں ژندگی رہی تو سردیوں کے بعد ملیں گے
#قومی_زبان
#اردو_زبان
اللّٰہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر امید ہے مسکراتے ہوئے واپسی ہو گی
مٹی سے الجھنا ہے مقدر ہمارا
پسینے کی بوندوں سے سیتا ہے چہرہ
سمینویؔ دھوپ اور تھکن کے اس دائرے میں
زندگی ڈھونڈتی ہے کوئی اور ہی سہارا
#قومی_زبان
#اردو_زبان








