HTN Urdu (@htnurdu) header
HTN Urdu (@htnurdu) profile picture

ہندوکش کی چوٹیوں سے پراسرار محاذوں تک۔۔۔۔ اپنے خطے کے بارے میں فوری اور تازہ خبروں کے لیے جُڑے رہیے ہمارے ساتھ!!

Joined May 2025
Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)Photo by HTN Urdu (@htnurdu)
Hindukush Tribune Network Connecting the Region. Exposing the Reality. Shaping the Narrative.
1
2
427
پاک افغان سرحد پر بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خیبر پختونخوا و بلوچستان میں دہشت گردی کی تازہ صورتحال، لکی مروت اور کوہاٹ میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشنز اور کالعدم تنظیموں کی قیادت میں ہونے والی بڑی تبدیلیوں کے پیچھے چھپے اصل حقائق جاننے کے لیے دیکھیئے سینیئر صحافی شہاب اللہ یوسفزئی کا مکمل تجزیہ معمر قذافی کے ساتھ
15
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی چین کے شہر شینزن میں پہلی باضابطہ سہ فریقی ملاقات اختتام پذیر ہوگئی۔ اجلاس میں جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول، ایران اور یوکرین کی جنگوں سمیت عالمی امن و سلامتی کے امور زیر بحث آئے۔ چینی صدر شی جن پنگ نے جوہری ہتھیاروں پر مکمل پابندی اور ان کے خاتمے پر زور دیا، جبکہ ٹرمپ نے جوہری ہتھیاروں کی تعداد کم کرنے کی بات کی۔ تاہم ملاقات کے بعد کسی بڑے معاہدے یا ٹھوس پیش رفت کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔
16
پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے وکلا کے ذریعے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کو 5 ارب روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پارٹی کو 'دہشت گرد' اور 'کالعدم جماعت' قرار دینے کے مبینہ جھوٹے بیانات پر 7 روز میں معافی مانگی جائے اور سوشل میڈیا سے مواد حذف کیا جائے، بصورتِ دیگر عدالت اور پیکا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ مرکزی مسلم لیگ 2022 سے الیکشن کمیشن میں باقاعدہ رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے، جس نے 2024 کے عام انتخابات میں انتخابی نشان 'کرسی' پر حصہ لیا اور 8 نومبر 2026 کو این اے 77 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب میں دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری۔
27
صوبہ دایکندی کے ضلع سنگِ تخت و بندر کے بازار میں طالبان کی پولیس، انٹیلی جنس اور وزارتِ امر بالمعروف کے اہلکاروں نے برقع نہ پہننے کے الزام میں طالبات، خواتین اساتذہ اور خریداری کے لیے آنے والی تقریباً 10 خواتین و لڑکیوں کو حراست میں لے لیا، جبکہ گرفتاری سے بچنے کے لیے بعض لڑکیوں نے بھاگنے کی کوشش کی اور کچھ نے پانی میں چھلانگ لگا دی۔ ذرائع کے مطابق زیرِ حراست خواتین میں سے چند کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے تاہم چار خواتین تاحال حراست میں ہیں، جس پر مقامی و انسانی حقوق کے حلقوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔
26
اسلام آباد پولیس نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے جاری کردہ ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کی رہائش گاہ (مسجد فاروق اعظم، سیکٹر آئی نائن فور) کے باہر وارنٹ چسپاں کر دیے ہیں، جن کے خلاف 7 نومبر کے احتجاج، سڑک بند کرنے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور کارِ سرکار میں مداخلت کے الزامات کے تحت انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کی دفعات سمیت مقدمہ درج ہے۔
37
کابل یونیورسٹی میں منعقدہ علما کے اجتماع کے دوران طالبان سربراہ ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ کو 'شیخ الاسلام' قرار دینے کی کوشش سامنے آئی ہے، جس کے بعد اس لقب کی تاریخی حیثیت، طالبان کے مذہبی و سیاسی اقتدار، فقہی پابندیوں اور علما کے اختلافات پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب مذہبی حلقوں کے تحفظات کے ساتھ ساتھ افغان اپوزیشن جماعتوں نے بھی کابل یونیورسٹی میں ہونے والے اس اجتماع کو مسترد کرتے ہوئے اسے محض نمائشی قرار دیا ہے۔
1
47
پولیس حکام کے مطابق سیکیورٹی نگرانی کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کی اسلام آباد رہائش گاہ والی گلی کے داخلی راستے پر چیک پوسٹس قائم کر دی گئی ہیں، جبکہ ان کے قریبی ساتھی مفتی ابرار کو 7 نومبر کے احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مقدمے میں ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کروائی گئی ہے۔ اس صورتحال پر جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں سینیٹر کامران مرتضیٰ اور ترجمان اسلم غوری نے اسے گھر کی ناکہ بندی قرار دیتے ہوئے کارکنوں اور وکلا کو تیار رہنے کی ہدایت کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ اگر پارٹی قیادت کو کوئی نقصان پہنچا تو حکمران اس کے ذمہ دار ہوں گے۔
67
پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن ترکیہ (PSAT) کے زیرِ اہتمام نئے آنے والے پاکستانی طلبہ کے اعزاز میں 'اسٹوڈنٹ اورینٹیشن ڈے' کا انعقاد کیا گیا، جس میں انقرہ میں قائم پاکستانی سفارتخانے کے ناظم الامور شائق احمد بھٹو نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ کو داخلوں، رہائش، دستاویزات اور ابتدائی سیٹلمنٹ کے حوالے سے عملی رہنمائی فراہم کی گئی۔ تقریب میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ 'دو ملک، ایک قوم' کے تاریخی رشتے کے تحت تعلیم پاکستان اور ترکیہ کی اسٹریٹجک شراکت داری کا اہم ستون ہے، جہاں اس وقت تقریباً 5 ہزار پاکستانی طلبہ زیرِ تعلیم ہیں اور سالانہ تقریباً 200 طلبہ مختلف اسکالرشپ پروگرامز سے مستفید ہو رہے ہیں، جبکہ یہ طلبہ غیر رسمی سفیر کے طور پر عوامی سطح پر دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کر رہے ہیں۔
21
ایک نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نئے صوبوں پر ریفرنڈم کے بجائے انتخابی اصلاحات کے بعد 6 ماہ میں عام انتخابات کرانے اور معاشی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ خبردار کیا ہے کہ سندھ کو زبردستی تقسیم کرنے سے حالات خراب ہو سکتے ہیں اور اس معاملے پر تمام جماعتوں سے مشاورت ضروری ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے 27ویں آئینی ترمیم کو تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سے مشاورت نہ ہونے کا اعتراف کیا اور سیاسی اعتماد کی بحالی کے لیے اپوزیشن کو مخصوص نشستیں واپس دینے کی تجویز پیش کی، تاہم واضح کیا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف کی کامیابی چاہتے ہیں اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔
29
ایرانی بارڈر گارڈز نے تائیباد سرحد پر کارروائی کرتے ہوئے افغانستان سے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا کر 55 کلوگرام سے زائد منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ مسلح اسمگلر فرار ہو گئے، دوسری جانب اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی انکشاف ہوا ہے کہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں ایرانی حکام نے افغانستان سے یورپ اور خلیجی ممالک اسمگل کی جانے والی 3 ہزار 663 کلوگرام آئس ضبط کی ہے۔ علاقائی مبصرین کے مطابق افغانستان سے منشیات اور اسلحے کی مسلسل اسمگلنگ پورے خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہے، جس کے تدارک کے لیے مؤثر سرحدی نگرانی اور مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔
28
یٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3، 3 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 3 روپے کمی کے بعد 322 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت بھی 3 روپے کم ہو کر 355 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے والے صارفین کو کچھ ریلیف ملے گا۔ ڈیزل کی قیمت میں کمی سے ٹرانسپورٹ اور مال برداری کے اخراجات پر بھی اثر پڑ سکتا ہے۔
22
اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی اور پانی روکنے کی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارتی اقدامات سے 24 کروڑ سے زائد پاکستانیوں کی زندگی اور روزگار کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، جبکہ مستقل ثالثی عدالت بھی یہ واضح کر چکی ہے کہ سندھ طاس معاہدہ بدستور نافذ العمل ہے اور بھارت اس پر عملدرآمد کا پابند ہے۔ دوسری جانب پاکستانی فرسٹ سیکرٹری انصار شاہ نے بھی بھارتی مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے زور دیا کہ بھارت کو بین الاقوامی معاہدوں اور قوانین کا احترام کرنا چاہیے، جبکہ انہوں نے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال اور کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کا معاملہ بھی بھرپور انداز میں اٹھایا۔
29
مزاحمتی گروہ 'افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ' (AUF) نے دعویٰ کیا ہے کہ کابل کے ضلع پغمان میں ایک کارروائی کے دوران طال*بان کے کاؤنٹر انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ (0100) کے ڈپٹی ہیڈ روح اللہ صمیم کو دو محافظوں سمیت ہلاک کر دیا گیا ہے، جبکہ سیاسی محرومی اور پابندیوں کے باعث مسلح مزاحمت کا دائرہ افغانستان کے 29 صوبوں تک پھیل چکا ہے۔
47
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ میں امریکا کو چین یا روس کی مدد کی ضرورت نہیں ہے اور وہ صدر شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات میں اس حوالے سے کوئی معاونت نہیں مانگیں گے۔ صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ، فضائیہ اور دفاعی نظام تباہ ہو چکے ہیں، اس کی میزائل صلاحیت محض 12 سے 13 فیصد رہ گئی ہے، آبنائے ہرمز پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے اور ایران خود معاہدہ کرنا چاہتا ہے، جبکہ ایرانی حکام کی جانب سے عموماً ایسے امریکی دعوؤں کو مسترد کیا جاتا رہا ہے۔
31
دفترِ خارجہ پاکستان کے مطابق بھارت کے وزیرِ ثقافت و سیاحت کی دعوت پر وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق مسعود ملک 20 سے 22 نومبر 2026 تک نئی دہلی میں ہونے والے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) تہذیبی مکالمہ فورم میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے، جہاں وہ تہذیبوں کے مابین مکالمے، پاکستان کے متنوع ثقافتی ورثے اور تنظیم میں تعمیری کردار کو اجاگر کریں گے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی وفد فورم کی سائیڈ لائنز پر دیگر رکن ممالک سے ملاقاتیں بھی کرے گا، جبکہ پاکستان 2026-27 کے لیے ایس سی او کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کا موجودہ چیئرمین ہونے کے ناطے آئندہ سال کے سربراہی اجلاس سے قبل متعدد وزارتی اور ماہرین کے اجلاسوں کی میزبانی بھی کرے گا۔
40
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 16 اور 17 نومبر کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم کالعدم گروہ 'فتنۃ الخوارج' کے 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جن میں جنوبی وزیرستان میں 15، بنوں میں 6 اور ٹانک میں ایک خارجی مارا گیا جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہیں، جبکہ سیکیورٹی فورسز 'عزمِ استحکام' کے تحت ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہیں۔
1
68
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں غیر قانونی سونے کی کان کنی روکنے والے پولیس اہلکاروں پر 'فتنۃ الخوارج' کے دہشت گردوں نے بزدلانہ حملہ کیا، جس سے جرائم اور دہشت گردی کا گٹھ جوڑ (Crime-Terror Nexus) بے نقاب ہو گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی کان کنی میں ملوث عناصر دہشت گردوں کو مالی معاونت فراہم کر رہے تھے، تاہم ایسے بزدلانہ حملے پولیس کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔ دہشت گردوں کی فنڈنگ کا راستہ روکنے کے لیے گورنر خیبر پختونخوا نے صوبے بھر میں گولڈ مائننگ پر پابندی عائد کر دی ہے، جبکہ پوری قوم اپنے بہادر پولیس شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور ریاست اس حملے میں ملوث ہر مجرم کو کیفرِ کردار تک پہنچانے کے لیے پُرعزم ہے۔
38
کابل یونیورسٹی کی حالیہ صورتحال سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اور علاقائی مبصرین نے افغانستان کے تعلیمی نظام اور سماجی ہم آہنگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوف کی فضا اور پابندیوں کے باعث لڑکیوں کے ساتھ ساتھ اب غیر پشتون مرد طلبہ کے لیے بھی اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ تجزیہ کاروں نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ پالیسیوں سے ملک میں نسلی تقسیم خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جو مستقبل میں سماجی استحکام کو نقصان پہنچا سکتی ہے، تاہم طالبان حکام نسلی امتیاز کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے ملکی استحکام کا مؤقف اختیار کرتے ہیں۔
101
افغان مزاحمتی تنظیم 'افغان فریڈم فرنٹ' (AFF) کے نئے تعینات کردہ کمانڈرز مشرقی افغانستان پہنچ گئے ہیں، جہاں موسمِ بہار میں ممکنہ عسکری کارروائیوں کے لیے منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مزاحمتی گروہ کی جانب سے موسمِ سرما کے موجودہ دورانیے کو تنظیمی صف بندی، عسکری تربیت اور لاجسٹک انتظامات مکمل کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
42