Pinned Tweet
"جس نے سات آسمان اُوپر تلے پیدا کئے۔ تم خدائے رحمن کی تخلیق میں کوئی فرق نہیں پاؤ گے۔ اب پھر سے نظر دوڑا کر دیکھو کیا تمہیں کوئی رخنہ نظر آتا ہے؟ پھر بار بار نظر دوڑاؤ، نتیجہ یہی ہوگا کہ نظر تھک ہار کر تمہارے پاس نامراد لوٹ آئے گی۔
"سورۃ الملک"
💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴💞🌴
F a i s a l B u t t retweeted
ایک عورت نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور پوچھا: میری ماں فوت ہوگئی ہے اور اُن کے ذمے ایک ماہ کے روزے ہیں. تو آپ ﷺ نے فرمایا:تمہارا کیا خیال ہے اگر اُن کے ذمے قرض ہوتا، کیا تم اس کو ادا کرتیں؟ اس نے کہا: ہاں. آپ ﷺ نے فرمایا:تو الله کا قرض ادائیگی کا زیادہ حقدار ہے. مسلم 2694
F a i s a l B u t t retweeted
(صحیح بخاری:7448)
اسامہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کی ایک صاحبزادی (زینب ؓ) کا لڑکا جاں کنی کے عالم میں تھا تو انہوں نے نبی کریم ﷺ کو بلا بھیجا۔ نبی کریم ﷺ نے انہیں کہلایا کہ اللہ ہی کا وہ ہے جو وہ لیتا ہے اور وہ بھی جسے وہ دیتا ہے اور سب کے لیے ایک مدت مقرر ہے، پس صبر کرو اور اسے ثواب کا کام سمجھو۔ لیکن انہوں نے پھر دوبارہ بلا بھیجا اور قسم دلائی۔ چناچہ نبی کریم ﷺ اٹھے اور میں بھی آپ کے ساتھ چلا۔ معاذ بن جبل، ابی بن کعب اور عبادہ بن صامت ؓ بھی ساتھ تھے۔ جب ہم صاحبزادی کے گھر میں داخل ہوئے تو لوگوں نے بچے کو نبی کریم ﷺ کو گود میں دے دیا۔ اس وقت بچہ کا سانس اکھڑ رہا تھا۔ ایسا معلوم ہوتا تھا جیسا پرانی مشک۔ نبی کریم ﷺ یہ دیکھ کر رو دئیے تو سعد بن عبادہ ؓ نے عرض کیا، آپ روتے ہیں! نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ اللہ اپنے بندوں میں رحم کرنے والوں پر ہی رحم کھاتا ہے۔
F a i s a l B u t t retweeted
سورج کی روشنی کو زمین تک پہنچنے میں تقریباً 8 منٹ لگتے ہیں۔ چاند تک روشنی صرف ایک سیکنڈ میں پہنچ جاتی ہے۔
اب سوچیں، ایک ایسی جگہ جہاں تک روشنی کو پہنچنے میں پورا ایک دن یعنی 24 گھنٹے لگتے ہیں۔
آج انسان کا بنایا ہوا ایک خلائی جہاز وہاں پہنچ گیا ہے۔
ناسا کا وائجر ون 1977 میں زمین سے روانہ ہوا تھا، جب ہم میں سے بہت سے لوگ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے۔ 49 سال سے مسلسل سفر میں ہے اور پاکستانی وقت کے مطابق آج بدھ کی سہ پہر تقریباً سوا تین بجے یہ زمین سے ایک ’نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا۔ یعنی تقریباً 26 ارب کلومیٹر دور۔
اس فاصلے کو آسان الفاظ میں سمجھیں:
اگر آج ہم وائجر کو ’ہیلو‘ کا پیغام بھیجیں تو یہ کل اسی وقت وہاں پہنچے گا اور اس کا جواب پرسوں ہمارے پاس آئے گا۔
یہ پہلے ہی انسان کی بنائی ہوئی سب سے دور چیز ہے۔
وائجر ون اور اس کا جڑواں وائجر ٹو وہ واحد خلائی جہاز ہیں جو ہمارے نظام شمسی سے نکل کر ستاروں کے درمیان کی خلا میں پہنچ چکے ہیں۔
ناسا کی سائنسدان ٹفنی کٹاریا کہتی ہیں کہ ہم دوسرے ستاروں تک جانے کے خواب دیکھتے ہیں، مگر وائجر کو صرف ہمارے اپنے نظام شمسی کے کنارے تک پہنچنے میں تقریباً 50 سال لگ گئے۔ جبکہ قریب ترین ستارے بھی ہم سے کئی ’نوری سال‘ دور ہیں، یعنی وہاں تک پہنچنے کے لیے اس سے سینکڑوں گنا لمبا سفر چاہیے۔
راستے میں وائجر نے بہت کچھ دکھایا۔ اسی نے پہلی بار بتایا کہ مشتری کے گرد بھی زحل کی طرح حلقے ہیں۔ بجلی بچانے کے لیے اس کے کیمرے اب بند کیے جا چکے ہیں مگر یہ آج بھی ستاروں کے درمیان موجود گیس، گرد اور مقناطیسی لہروں کی معلومات زمین پر بھیج رہا ہے۔
اور اس کے ساتھ ایک ’سنہری ریکارڈ‘ بھی سفر کر رہا ہے۔ یہ سونے کی پرت چڑھی تانبے کی تقریباً 30 سینٹی میٹر کی ایک ڈسک ہے، جس پر زمین کی آوازیں اور تصاویر محفوظ ہیں۔ یہ اس امید پر بھیجی گئی تھی کہ اگر کبھی کسی اور مخلوق کو یہ ملے تو وہ جان سکے کہ ہم کون تھے۔
49 سال پرانی ٹیکنالوجی، جو آج بھی چل رہی ہے اور ہمارا موبائل دو سال میں جواب دے جاتا ہے۔
اگر آپ کو اس سنہری ریکارڈ پر زمین کی صرف ایک آواز بھیجنے کا موقع ملے، تو وہ کیا ہوگی؟
ماخذ: ناسا، اے ایف پی
F a i s a l B u t t retweeted
رسول اللہﷺکی دعا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔ (ابن ماجہ۳۸۴۶)
F a i s a l B u t t retweeted
کہتے ہیں کہ ہم پنڈی مری ہری پور کو اسلام آباد میں شامل کریں گے
یعنی جو ریونیو پنڈی سے اکھٹا ہوتا ہے وہ اشرافیہ کا پیٹ پالے گا
یعنی پنجاب کو ٹکڑوں ٹکڑوں میں تقسیم کر کے اس کے ریونیو پر اس کے بجٹ پر نظر ہے
یعنی ہم FBR کو انسان کا بچہ نہیں بنائیں گے باقی ہر تجربہ کرتے جائیں گے
F a i s a l B u t t retweeted
ابوہریرہ ؓ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا تین آدمی ایسے ہیں جن سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن بات نہیں کرے گا اور نہ ان کی طرف رحمت سے دیکھے گا۔ ایک وہ جس نے کسی سامان کے متعلق قسم کھائی کہ اسے اس نے اتنے میں خریدا ہے، حالانکہ وہ جھوٹا ہے۔ دوسرا وہ شخص جس نے عصر کے بعد جھوٹی قسم اس لیے کھائی کہ کسی مسلمان کا مال ناحق مار لے اور تیسرا وہ شخص جس نے ضرورت سے فالتو پانی مانگنے والے کو نہیں دیا تو اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس سے کہے گا کہ جس طرح تو نے اس زائد ضرورت، فالتو چیز سے دوسرے کو روکا جسے تیرے ہاتھوں نے بنایا بھی نہیں تھا، میں بھی تجھے اپنا فضل نہیں دوں گا۔
(صحیح بخاری: 7446)
F a i s a l B u t t retweeted
إعلان مسلسل دار النجاة الباكستاني ابتداءً من 6 ديسمبر القادم مدبلج بالعربيه على MBC BOLLYWOOD
يا ترى اي لهجه هيدبلجوه فيها..!!
F a i s a l B u t t retweeted
روس دنیا کا وہ ملک، جسے سمجھنا مشکل ہے
روس کا کل رقبہ اتنا بڑا ہے کہ اس میں 2 امریکہ یا 2 چین یا 5 بھارت یا 21 پاکستان جتنے ملک سما سکتے ہیں
روس میں 11 الگ الگ ٹائم زون استعمال ہوتے ہیں
اس کی سرحدیں 14 ممالک سے ملتی ہیں
یہاں ایک لاکھ سے بھی زیادہ دریا موجود ہیں
دنیا کی سب
1👇
F a i s a l B u t t retweeted
اگر کوئی کہے ایک صوبہ تقسیم نہیں ہونے دیں گے بھلے خون کی ندیاں بہہ جائیں تو کیا پنجاب ہی بار بار تقسیم ہو گا سینتالیس میں بھی پنجاب تقسیم ہوا آج بھی پنجاب کو گالیاں پڑتی ہے حضور اب ایسا نہیں ہوگا صوبے بنانے ہیں تو سب کے بنیں گے صرف پنجاب کے نہیں
کیس از ڈسمس مائی لارڈ
F a i s a l B u t t retweeted
1۔ نواز شریف لندن سے آ کر اسلام آباد ایئرپورٹ اترا اور سیدھا ہائی کورٹ آیا اور اسی دن ضمانت بھی مل گئی !
2۔ "خان کے کہنے پر" آج ہی وکیل سلمان صفدر نے خط لکھا بھی اور چیف جسٹسز کو پہنچایا بھی!
مری جھکی ہوئی آنکھیں تلاش کرتی رہیں
کوئی ضمیر کا لہجہ کوئی اصول کی بات
F a i s a l B u t t retweeted
کسی سیاسی لیڈر نے کہا تھا،،
"دو سال بعد جیل اپنا رنگ دکھانا شروع کرتی ہے،
تیسرے سال میں پاگل پن کے دورے پڑتے ہیں،
اور پھر چوتھے سال خطوط کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے، جس کا متن صرف ایک ہوتا ہے،
مجھے بچا لو، میں مرنے لگا ہوں،،،!!
F a i s a l B u t t retweeted
چکن کی قیمت 450 سے 700 روپے تک پہنچ گئی ہے، آٹا 200 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، LPG کی فی کلو قیمت 620 روپے ہے، جبکہ فائن آٹے اور میدے کی فی بوری قیمت 15 ہزار روپے کے قریب جا پہنچی ہے۔ گندم کا سرکاری ریٹ فی من 38 سو روپے ہے مارکیٹ میں ساڑھے 5 ہزار روپے میں فروخت ہورہی ہے، غریب آدمی صبح اٹھ کر یہ فیصلہ نہیں کرپاتا کہ LPG سلنڈر بھروائے یا گھر کے لیے روٹی کا بندوبست کرے۔ حکمرانوں نے میڈیا کو صوبوں کی بحث میں الجھا رکھا ہے، دوسری طرف عوام مہنگائی اور اپنے ہی نمائندوں کی نااہلی کے باعث ذلیل و خوار ہو رہی ہے۔
F a i s a l B u t t retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا: جو مسلمان رات کو باوضو ہو کر الله کا ذکر کرتے ہوئے سو جائے، اور پھر رات کے کسی وقت اُس کی آنکھ کھلے اور وہ الله سے دنیا و آخرت کی کوئی خیر مانگ لے، تو الله وہ خیر اُسے عطا فرما دیتا ہے. ابوداؤد 5042 (ماجہ 3881؛ مسند احمد 22398، 22443،22465؛مشکوٰۃ 1215)
F a i s a l B u t t retweeted
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مجھ پر درود بھیجا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لیے باعث طہارت ہے، اور اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلے کا سوال کیا کرو، یہ جنت کا سب سے بلند درجہ ہے، صرف ایک آدمی اس تک پہنچ سکے گا اور میں امید کرتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ - مسنداحمد، 5707
F a i s a l B u t t retweeted
رسول الله ﷺ نے فرمایا: کوئی بھی مسلمان جو ایک درخت کا پودا لگائے یا کھیتی میں بیج بوئے، پھر اس میں سے پرندے یا انسان یا جانور جو بھی کھاتے ہیں وہ اُس لگانے والے کی طرف سے صدقہ ہے. بخاری 2320 (بخاری 6012؛ مسلم 3969،3973؛ ترمذی 1382؛ احمد 13030، 13422، 13589، 15271؛ دارمی2652)
F a i s a l B u t t retweeted
پانچ نمازیں اللہ نےفرض کی ہیں،جو ان کا وضو عمدہ بنائے اور انہیں ان کےاوقات پر ادا کرے،ان کے رکوع اور خشوع کامل رکھے،توایسےشخص کےلیے اللہ کا وعدہ ہے کہ وہ اسےبخش دے گا۔اور جو یہ نہ کرے تو اس کےلیے اللہ کاکوئی وعدہ نہیں ہے اگر چاہےتو معاف کر دےاور اگر چاہے توعذاب دے۔
(ابوداؤد،۴۲۵)
F a i s a l B u t t retweeted
رسول اللہﷺکی دعا: اے اللہ! میں تجھ سے جنت کاطالب ہوں اور اس قول و عمل کا بھی جو جنت سے قریب کر دے،اور میں تیری پناہ چاہتا ہوں جہنم سے اور اس قول و عمل سے جو جہنم سےقریب کر دے، اور میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ ہر وہ حکم جس کا تو نےمیرےلیے فیصلہ کیاہے بہتر کر دے۔ (ابن ماجہ۳۸۴۶)
F a i s a l B u t t retweeted
رسول اللہ ﷺ نےفرمایا:
رشک تو بس دو ہی آدمیوں پر ہو سکتا ہے ایک تو اس پر جسے اللہ نے قرآن کا علم دیا اور وہ اس کے ساتھ رات کی گھڑیوں میں کھڑا ہو کر نماز پڑھتا رہا اور دوسرا آدمی وہ جسے اللہ تعالیٰ نے مال دیا اور وہ اسے محتاجوں پر رات دن خیرات کرتا رہا۔
(بخاری،٥٠٢٥)
F a i s a l B u t t retweeted
🚨قبضہ مافیہ کے سرپرست اے ایس پی سید دانیال کو سیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے
گوجرخان میں خاتون ٹیچر کا مقدمہ درج نا کرنے والے اور تین چار سال سے مسلسل ایک ہی پوسٹ پر بیٹھے سید دانیال کو سیٹ سے ہٹا دیا گیا ہے بلکے ان کو پنجاب پولیس سے ہٹا کر فرنٹئیر کانسٹیبلری ایف سی میں بھیج دیا گیا ہے
امید ہے اب خاتون ٹیچر کی درخواست پر قبضہ گروپ اور اشتہاری مجرم کے خلاف پرچہ درج ہو جائے گا جھوٹ سچ کا فیصلہ تو عدالت کرے گی مگر کسی شکایت پر پرچہ تو درج ہونا چاہیے
اس ویڈیو میں وہ گندی ترین گالیاں اور دھمکیاں سنیں جو وائس نوٹ کی صورت تفسیر عباس اس سکول ٹیچر کو بھیج رہا یہ اب گھر میں رہ نہی سکتی ہے پولیس اے ایس آئی سید دانیال کاظمی الٹا اسے دھمکیاں دے رہا مقدمہ درج نہی ہو رہا جبکہ مریم صاحبہ کہتی خواتین میری ریڈ لائن ہیں یہ سب پنجاب میں ہو رہا آپ خود دیکھ لیں
یہ ہے سسٹم جو اس وقت نافذ ہے


















