خواتین کو ریڈ لائن کہنے والوں کے اپنے صوبے کی حقیقت!
محترمہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز صاحبہ سندھ کا ایک واقعہ بیان کرتے ہوئے فرماتی ہیں کہ ایک خاتون پر تشدد ہو رہا تھا اور وہاں کھڑا ایک شخص کہہ رہا تھا کہ کاش آج یہاں مریم نواز موجود ہوتیں۔
مریم صاحبہ! سندھ کے واقعات پر تشویش اپنی جگہ، خواتین پر تشدد کسی بھی صوبے میں ہو، قابلِ مذمت ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اپنے صوبے پنجاب کی صورت حال پر بھی کبھی نظر ڈالیں گی؟
آپ کی حکومت کے دوران خواتین کے تحفظ کے دعوے تو بہت کیے گئے، خواتین کو ریڈ لائن قرار دیا گیا، لیکن پنجاب پولیس کی اپنی رپورٹیں ایک مختلف تصویر پیش کر رہی ہیں۔
25 نومبر 2026 کو روزنامہ ڈان کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس نے لاہور ہائی کورٹ کو بتایا کہ صرف رواں سال یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک خواتین کے اغوا سے متعلق 22,396 مقدمات درج ہوئے۔ ان میں سے 20,615 خواتین کی بازیابی کا دعویٰ کیا گیا، جبکہ 1,781 خواتین کی بازیابی ابھی باقی تھی۔
اسی طرح 2021 سے 2025 کے دوران خواتین کے لاپتہ ہونے کے ایک لاکھ سے زائد کیسز کا معاملہ بھی سامنے آیا ہے۔ تاہم یہ واضح رہنا چاہیے کہ ایک لاکھ سے زائد مقدمات کا مطلب ایک لاکھ خواتین کا آج تک لاپتہ ہونا نہیں؛ ان میں سے بیشتر کیسز بازیابی کے ذریعے نمٹائے گئے ہیں۔
اب سوال یہ ہے کہ سندھ میں ایک واقعے پر مریم نواز کی موجودگی کی خواہش ظاہر کرنے والے پنجاب میں ہزاروں متاثرہ خاندانوں کی آواز کیوں نہیں سنتے؟
لاہور ہائی کورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم کو بھی پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھانا پڑا اور خواتین کی بازیابی کے لیے خصوصی تحقیقاتی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کرنا پڑی۔
خواتین کسی ایک صوبے کی نہیں ہوتیں۔ ان کی عزت، جان اور تحفظ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ اگر سندھ میں کسی خاتون پر تشدد قابلِ مذمت ہے تو پنجاب میں لاپتہ خواتین، اغوا، تشدد اور عدم تحفظ کے واقعات بھی اتنی ہی توجہ کے مستحق ہیں۔
مریم نواز صاحبہ! سندھ میں آپ کی موجودگی کی خواہش کرنے والوں کا حوالہ دینے سے پہلے اپنے صوبے کی ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کے خاندانوں کی فریاد بھی سن لیجیے جنہیں آج بھی اپنی پیاریوں کی بازیابی کا انتظار ہے۔
حکمرانی تقریروں اور نعروں سے نہیں، عوام کے تحفظ اور جواب دہی سے ثابت ہوتی ہے۔
@MaryamNSharif
@BBhuttoZardari
@ImranKhanPTI
"ذرا سننا۔ سندھ کی ویڈیو تھی، ایک شوہر فٹ پاتھ پر بیٹھی اپنی بیوی کو اتنی بری طرح سے مار رہا تھا، اس کے بال کھینچ رہا تھا، اس کو مار رہا تھا، اور وہ فٹ پاتھ پر پبلک پلیس پر بیٹھی تھی تو کوئی اس کو کچھ نہیں کہہ رہا تھا۔ نیچے کسی نے لکھا کہ اگر یہی مریم نواز شریف ہوتی تو اب تک اس بندے کا ہاتھ توڑ چکی ہوتی
یہ سیلف انٹرسٹ ہے یا پبلک انٹرسٹ؟
مریم نواز کی راولپنڈی آمد پر نوجوان کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے تقریباً سات لاکھ روپے کے پھول خریدے گئے تاکہ ان کا شاہانہ استقبال کیا جا سکے۔ نوجوان اپنی ویڈیو میں اس انتظام پر سوال اٹھاتے ہوئے پوچھتا ہے کہ آخر یہ Self Interest ہے یا Public Interest؟
یہ سوال محض سات لاکھ روپے کے پھولوں کا نہیں، بلکہ حکمرانی کی ترجیحات کا ہے۔
ایک طرف عوام مہنگائی، بے روزگاری، بجلی کے بلوں اور معاشی مشکلات سے پریشان ہیں، دوسری طرف اگر عوام کے ٹیکسوں سے جمع ہونے والی رقم سیاسی شخصیات کے استقبال اور نمود و نمائش پر خرچ ہونے کے الزامات سامنے آئیں تو شہریوں کو سوال کرنے کا پورا حق ہے۔
سیاست عوام کی خدمت کا نام ہے، حکمرانوں کی شان و شوکت بڑھانے کا نہیں۔ سرکاری وسائل کسی سیاسی شخصیت کی ذاتی تشہیر یا شاہانہ استقبال کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح، تعلیم، صحت، سڑکوں اور بنیادی سہولیات کے لیے ہوتے ہیں۔
مریم نواز صاحبہ کے لیے بھی یہ سوال اہم ہے کہ اگر نوجوان کا سات لاکھ روپے کے پھولوں کی خریداری سے متعلق دعویٰ درست ہے تو اس اخراجات کی منظوری کس نے دی؟ رقم کہاں سے ادا ہوئی؟ اور کیا اس خرچ کی کوئی عوامی ضرورت بھی تھی؟
آخر عوام کے پیسے سے عوامی خدمت ہو رہی ہے یا شخصیات کی تشہیر؟
یاد رکھیے، عوام کو پھولوں سے سجے راستے نہیں، مسائل سے پاک زندگی چاہیے۔ انہیں شاہانہ استقبال نہیں، باعزت روزگار، سستی بجلی، بہتر تعلیم اور صحت کی سہولیات درکار ہیں۔
حکمرانوں کو یہ سمجھنا ہوگا کہ عوام کے پیسے پر ان کا حقِ ملکیت نہیں، صرف امانت داری کی ذمہ داری ہے۔
@MaryamNSharif
@BBhuttoZardari
مریم نواز کا انقلاب اور چنیوٹ کے کسانوں کا احتجاج!
ایک طرف مریم نواز راولپنڈی میں سرکاری وسائل اور سرکاری ملازمین کی موجودگی میں اپنے استقبال کے مناظر پیش کر رہی ہیں، تو دوسری طرف چنیوٹ میں کسان اپنی محنت کی کمائی کے حصول کے لیے رمضان شوگر مل کے سامنے احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
یہ کیسا سیاسی طرزِ عمل ہے کہ اقتدار کے اظہار کے لیے سرکاری مشینری اور وسائل استعمال کیے جائیں، مگر جب غریب کسان اپنی محنت کا معاوضہ مانگیں تو ان کی آواز سننے والا کوئی نہ ہو؟
چنیوٹ کے کسانوں کا مؤقف ہے کہ ان کی واجب الادا رقوم ادا نہیں کی جا رہیں۔ وہ اپنے ہی پیسے کی واپسی کے لیے احتجاج کر رہے ہیں۔ یہ محض چند کسانوں کا مسئلہ نہیں، بلکہ اس پورے طبقے کا سوال ہے جو دن رات محنت کرکے ملک کی معیشت کا پہیہ چلاتا ہے۔
مریم نواز صاحبہ! انقلاب کے نعرے جلسوں، استقبالوں اور سرکاری پروٹوکول سے نہیں، عوام کے مسائل حل کرنے سے جنم لیتے ہیں۔ اگر ایک طرف عوامی خدمت کے دعوے ہوں اور دوسری طرف کسان اپنی رقم کے حصول کے لیے ملوں کے دروازوں پر احتجاج کر رہے ہوں تو ان دعوؤں پر سوال اٹھنا فطری ہے۔
اصل سوال یہ ہے کہ سرکاری ملازمین کو سیاسی استقبال کے لیے استعمال کرنے کے بجائے کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لیے سرکاری اداروں کو متحرک کیوں نہیں کیا جاتا؟
چنیوٹ کے کسان کسی سیاسی رعایت کے طلب گار نہیں، وہ صرف اپنی محنت کی کمائی مانگ رہے ہیں۔
مریم نواز صاحبہ! انقلاب کی اصل آزمائش راولپنڈی کے استقبال میں نہیں، چنیوٹ کے ان کسانوں کے مطالبات میں ہے جو آپ کی مل کے سامنے کھڑے ہوکر کہہ رہے ہیں: ہماری رقم ادا کرو، ہمیں ہمارا حق دو!
@MaryamNSharif
سرائیکی وسیب میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی، شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے لعل، محترم بلاول بھٹو زرداری کا والہانہ اور فقیدالمثال استقبال اس حقیقت کا واضح اظہار ہے کہ وسیب کے عوام آج بھی پاکستان پیپلز پارٹی سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ سرائیکی وسیب کے عوام نے ہمیشہ پیپلز پارٹی پر اعتماد کا اظہار کیا، اسے اپنے ووٹوں کی طاقت سے بھرپور مینڈیٹ دیا اور اپنی محرومیوں کے ازالے کے لیے اسی جماعت سے امیدیں وابستہ رکھیں۔
وسیبی عوام کی محبت، والہانہ استقبال اور بلاول بھٹو زرداری سے وابستہ توقعات اس بات کا پیغام ہیں کہ وہ اپنے حقوق، شناخت، وسائل پر اختیار اور خوشحال مستقبل کی جدوجہد میں پاکستان پیپلز پارٹی کو اپنا سیاسی سہارا سمجھتے ہیں۔
یہ محبت محض ایک سیاسی استقبال نہیں، بلکہ اعتماد، وفاداری اور امید کی علامت ہے۔
@BBhuttoZardari
Malik Khalil Ahmed retweeted
ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ملتان آمد پر جیالوں کا شاندار استقبال، جمیل آباد میں ٹینک چوک پر جیالوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گاڑی پر پھول کی پتیاں نچھاور کیں، جئے بھٹو کی فلک شگاف نعرے بازی سے ملتان گونج اٹھا۔
@BBhuttoZardari
Malik Khalil Ahmed retweeted
قومی اتحاد، سیاسی ہم آہنگی اور عوامی خدمت ہی معاشی بحران سے نکلنے کا راستہ ہے!
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا اہم پیغام کہ موجودہ عالمی اور معاشی حالات میں سیاستدانوں اور حکمرانوں کی اولین ذمہ داری عوام کو مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کے بڑھتے ہوئے اثرات سے بچانا ہے۔
نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ترک کرکے قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ ملک میں ایسا نظام قائم کرنا ہوگا جس پر حکومت اور اپوزیشن سمیت تمام سیاسی قوتوں اور عوام کا اعتماد ہو۔
اختلافِ رائے اپنی جگہ، مگر پاکستان کے مفاد اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے قومی اتحاد ناگزیر ہے۔
@BBhuttoZardari
Malik Khalil Ahmed retweeted
آج سندھ یوتھ کارڈ کے اجراء کی تقریب میں میری سوچ ان نوجوانوں کی جانب تھی جنہیں اپنی منزل کا علم ہے مگر کبھی فیس، کبھی سفر کا خرچ اور کبھی کام شروع کرنے کے لیے ایک لیپ ٹاپ کی قیمت ان کی راہ میں آجاتی ہے اور ان رکاوٹوں کو دور کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔
سندھ یوتھ کارڈ کے ذریعے نوجوان اپنا بینک اکاؤنٹ استعمال کر سکیں گے، اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکیں گے، ہنر سیکھ سکیں گے اور بامعاوضہ انٹرن شپس اور ملازمتوں کے مواقعوں تک رسائی حاصل کر سکیں گے، کتابوں، دواؤں اور روزمرہ خریداری پر رعایت سے ان کے اخراجات میں بھی بچت ہوگی، بس اور ریل کے کرایوں میں رعایت پر کام جاری ہے جبکہ اگلے مراحل کے لیے اندرونِ ملک فضائی سفر میں رعایت، بلاسود قرضے پر موٹر سائیکل خریدنے کی سہولت اور اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے بھی بلاسود قرضے اس منصوبے کا حصہ ہیں۔
آج سندھ کے تمام 30 اضلاع کے نوجوانوں کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہو رہا ہے، پہلے مرحلے کا ہدف ایک لاکھ نوجوان ہیں اور ہمارا عزم یہ سہولت سندھ کے تمام نوجوانوں تک پہنچانا ہے، اگر آپ کا تعلق سندھ سے ہے اور آپ کی عمر 15 سے 29 سال کے درمیان ہے تو آج ہی اس لنک پر جا کر سندھ یوتھ کارڈ کے لیے رجسٹر ہوں۔
sindhyouthcard.gos.pk/
بالآخر سیاست میں کسی بھی رہنما کا امتحان مشکل وقت میں ہی ہوتا ہے۔
یہ بات بھی سمجھنے کی ضرورت ہے کہ سیاسی اختلاف کو دشمنی اور آئینی مطالبات کو بغاوت کا رنگ دینا کسی کے مفاد میں نہیں۔ اگر سندھ کے عوام کو یہ محسوس ہونے لگا کہ ان کے وسائل، اختیار اور سیاسی حیثیت کے بارے میں فیصلے ان کی مرضی کے بغیر کیے جا رہے ہیں تو اس سے پیدا ہونے والی مزاحمت کو محض بیانات یا دباؤ سے ختم نہیں کیا جا سکے گا۔ سندھ کی تاریخ، سیاسی شعور اور عوامی مزاج کو نظرانداز کرنا کسی بھی حکمت عملی کی بڑی غلطی ہوگی۔
اصل سوال پھر وہی ہے: ہم ملک کو کس سمت لے کر جا رہے ہیں؟ اگر تحریک انصاف، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور دیگر سیاسی قوتوں کے لیے بھی سیاسی میدان تنگ کر دیا جائے تو پھر جمہوری سیاست میں باقی کیا رہ جائے گا؟ اختلاف رائے رکھنے والی جماعتوں کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کے بجائے انہیں قومی مکالمے کا حصہ بنانا چاہیے۔
پاکستان کسی ایک جماعت، ایک شخصیت یا ایک ادارے کا نام نہیں۔ یہ کروڑوں عوام کی مشترکہ ریاست ہے۔ اس کی بقا اسی میں ہے کہ آئین بالادست ہو، پارلیمان بااختیار ہو، صوبوں کے حقوق محفوظ ہوں اور عوام کے ووٹ کو حقیقی اہمیت دی جائے۔
مقتدرہ کو بھی یہ سمجھنا ہوگا کہ سیاسی قوتوں کو کمزور کرکے ریاست مضبوط نہیں ہوتی۔ ریاست کی مضبوطی کا راستہ عوامی اعتماد، آئینی بالادستی اور جمہوری تسلسل سے ہو کر گزرتا ہے۔ ورنہ ایک وقت ایسا آتا ہے جب اقتدار کے تمام سہارے موجود ہوتے ہیں، مگر عوام کا اعتماد باقی نہیں رہتا۔
@BBhuttoZardari
@AseefaBZ
@NadeemAfzalChan
14
Malik Khalil Ahmed retweeted
شاہزیب خانزادہ اور جیو نیوز کیلئے شاید یہ بڑی خبر نہیں
مگر پاکستان کیلئے یہ عالمی اعزاز حیدرآباد سندھ کے ایک سرکاری اسکول نے حاصل کیا ہے۔
چو بھی کہے چور چور
پاکستان کی سیاست بھی عجیب تماش گاہ ہے۔ یہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھنے والے سیاست دان دوسروں سے حساب مانگتے نہیں تھکتے، لیکن جب اپنی باری آتی ہے تو کبھی سیاسی انتقام کا شور اٹھتا ہے، کبھی اداروں پر دباؤ ڈالنے کا الزام لگایا جاتا ہے اور کبھی عدالتوں سے ملنے والے ریلیف کو اپنی بے گناہی کا سرٹیفکیٹ بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ محمد آصف بھی ایسے ہی سیاست دانوں میں شمار ہوتے ہیں جن کا سیاسی سفر مختلف الزامات، مقدمات اور قانونی تنازعات سے گزرتا رہا ہے۔ ان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں، غیر ملکی اقامے، مبینہ بے نامی کاروبار اور سیالکوٹ کی کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات پر تحقیقات ہوتی رہیں۔ یہ محض سیاسی مخالفین کے بیانات نہیں بلکہ ان معاملات میں نیب، اینٹی کرپشن اور عدالتوں کا ریکارڈ بھی موجود ہے۔
دسمبر 2020 میں قومی احتساب بیورو نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں گرفتار کیا۔ نیب کا مؤقف تھا کہ 1991 میں ان کے اثاثے تقریباً 51 لاکھ روپے تھے، جو 2018 تک بڑھ کر تقریباً 22 کروڑ 10 لاکھ روپے ہو گئے۔ نیب نے سوال اٹھایا کہ اتنے بڑے اثاثے کن ذرائع سے بنائے گئے؟
تحقیقات کے دوران ایک مبینہ بے نامی کمپنی کا معاملہ بھی سامنے آیا۔ نیب کے مطابق ان کے ملازم طارق میر کے نام پر قائم ایک کاروباری ادارے کے اکاؤنٹ میں تقریباً 40 کروڑ روپے جمع ہوئے، جن کے ذرائع کی وضاحت طلب تھی۔ سوال یہ تھا کہ اگر کاروبار کسی ملازم کے نام پر تھا تو اس کے پیچھے اصل سرمایہ کس کا تھا اور اس رقم کی قانونی حیثیت کیا تھی؟
پھر آتا ہے خواجہ آصف کا اقامہ کیس۔ 2017 میں تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار نے عدالت سے رجوع کیا اور الزام لگایا کہ خواجہ آصف نے 2013 کے انتخابات کے کاغذات نامزدگی میں متحدہ عرب امارات کی کمپنی میں اپنی ملازمت اور تنخواہ کی تفصیلات درست طور پر ظاہر نہیں کیں۔
اپریل 2018 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں آئین کے آرٹیکل 62(1)(f) کے تحت نااہل قرار دیا، لیکن جون 2018 میں سپریم کورٹ نے یہ فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں نااہلی سے ریلیف دے دیا۔ اس کے باوجود ان کی غیر ملکی ملازمت اور مبینہ 13 کروڑ 60 لاکھ روپے کی تنخواہ کے معاملات پر سوالات اٹھتے رہے۔
لیکن اس پوری کہانی کا ایک اور اہم پہلو ہے جس پر نسبتاً کم گفتگو ہوتی ہے، اور وہ ہے کینٹ ویو ہاؤسنگ سوسائٹی کا معاملہ۔
سیالکوٹ کی اس ہاؤسنگ سوسائٹی کے حوالے سے نیب نے تحقیقات کیں۔ سوسائٹی کے منظور شدہ نقشے، زمین کی ملکیت، اضافی رقبے، پلاٹوں کی فروخت اور عوامی سہولتوں کے لیے مختص جگہوں کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے۔
یہ معاملہ صرف خواجہ آصف تک محدود نہیں رہا بلکہ ان کے اہل خانہ بھی تحقیقات کی زد میں آئے۔
جولائی 2019 میں ان کے صاحبزادے خواجہ اسد آصف نیب لاہور میں پیش ہوئے۔ ان سے سوسائٹی کے مالی معاملات اور سرمایہ کاری کے متعلق سوالات کیے گئے۔ نیب نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف اور ان کے بیٹے کے اثاثوں اور سوسائٹی میں سرمایہ کاری کے ذرائع کی تفصیلات بھی طلب کیں۔
نومبر 2020 میں پنجاب اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے خواجہ آصف کی اہلیہ مسرت آصف، ان کے بیٹے خواجہ اسد آصف، سابق میئر سیالکوٹ چوہدری توحید اختر اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا۔
اینٹی کرپشن کے الزامات میں مبینہ طور پر منظور شدہ نقشے سے زیادہ زمین شامل کرنے، پارکوں اور دیگر عوامی مقاصد کے لیے مختص جگہوں پر پلاٹ فروخت کرنے اور سرکاری خزانے کو مالی نقصان پہنچانے کے معاملات شامل تھے۔
فروری 2021 میں سیالکوٹ انتظامیہ نے سوسائٹی کے دفاتر پر مشتمل ایک عمارت بھی مسمار کردی۔ انتظامیہ کا مؤقف تھا کہ یہ عمارت عوامی پارک کے لیے مختص زمین پر تعمیر کی گئی تھی۔
اب سوال یہ ہے کہ جب ایک سیاست دان کے اثاثوں، کاروباری معاملات، غیر ملکی ملازمت اور اہل خانہ کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں سرمایہ کاری کے بارے میں اتنے سوالات اٹھتے رہے تو کیا عوام کو ان سب کے مکمل اور تسلی بخش جوابات نہیں ملنے چاہییں؟
یقیناً خواجہ آصف کو بھی قانون کے مطابق اپنا دفاع کرنے اور عدالتوں سے ریلیف لینے کا پورا حق حاصل ہے۔ ان کے آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ نے جون 2021 میں ضمانت منظور کی، جبکہ اقامہ کیس میں سپریم کورٹ نے ان کی نااہلی ختم کردی۔ مگر ضمانت کو بریت اور کسی مقدمے میں نااہلی ختم ہونے کو ہر دوسرے الزام سے مکمل بری ہونے کے مترادف قرار نہیں دیا جا سکتا
اصل مسئلہ یہی ہے کہ پاکستان میں احتساب کا معاملہ سیاسی نعروں سے آگے کیوں نہیں بڑھتا؟ جب مخالفین کے خلاف الزامات ہوں تو انہیں چور، ڈاکو اور کرپٹ کہا جاتا ہے، لیکن جب اپنے رہنماؤں کے خلاف سوالات اٹھیں تو فوراً سیاسی انتقام کا بیانیہ سامنے آ جاتا ہے۔
@KhawajaMAsif
خواجہ آصف سے سوال کرنا بھی اتنا ہی جائز ہے جتنا کسی دوسرے سیاست دان سے۔ ان کے بیٹے سے متعلق مقدمے کی قانونی حیثیت بھی عوام کے سامنے آنی چاہیے اور کینٹ ہاؤسنگ سوسائٹی کے معاملات کا فیصلہ بھی شفاف انداز میں ہونا چاہیے۔
ہمیں کسی کو مجرم قرار دینے کا شوق نہیں، لیکن عوام کے پیسے، سیاسی عہدوں اور کاروباری معاملات کے بارے میں سوال اٹھانا ہمارا حق ہے۔
آخر میں ایک ہی بات: سیاست دان جب دوسروں کا احتساب مانگتے ہیں تو انہیں اپنے دامن پر اٹھنے والے سوالات کے جواب دینے سے بھی گریز نہیں کرنا چاہیے۔ احتساب کا پیمانہ ایک ہونا چاہیے، چاہے معاملہ خواجہ آصف کا ہو یا کسی دوسرے سیاسی رہنما کا۔
@KhawajaMAsif
Malik Khalil Ahmed retweeted
کسان کو اپنی محنت کی کمائی فصل کٹنے پر ملتی ہے مگر بیج اور کھاد کے پیسے اُسے فصل بونے سے پہلے چاہییں، میں چاہتا ہوں کہ سندھ کا کوئی چھوٹا کسان کھاد کے پیسے کم پڑنے کی وجہ سے اپنے کھیت کا کوئی حصہ خالی نہ چھوڑے۔
آج میں نے گندم اگانے والے کسانوں کے لیے سندھ حکومت کے 17 ارب روپے کے پروگرام کا افتتاح کیا، ہمارا ہدف ہے کہ اس سال ساڑھے 5 لاکھ کسانوں کو بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے ڈی اے پی کھاد خریدنے میں مدد ملے، ہر اہل کسان کو فی ایکڑ 4 ہزار روپے ملیں گے یعنی 5 ایکڑ پر 20 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ 25 ایکڑ پر ایک لاکھ روپے۔
اب تک 62 ہزار 588 کسانوں کو ایک ارب 42 کروڑ روپے ادا کیے جا چکے ہیں اور کل تک 10 ارب روپے تک لاکھوں کسانوں کو منتقل ہوجائیں گے، مجھے خاص خوشی ہے کہ کھیتوں میں محنت کرنے والی 38 ہزار 661 خواتین بھی اس پروگرام میں اپنے نام سے رجسٹر ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال سندھ حکومت نے بینظیر ہاری کارڈ کے ذریعے کھاد کی خریداری کے لیے 43 ارب روپے براہِ راست کسانوں کو دیے، سندھ میں گندم کی پیداوار 35 لاکھ 40 ہزار ٹن سے بڑھ کر 49 لاکھ 10 ہزار ٹن ہو گئی، ہماری کوشش ہے کہ پاکستان اپنی ضرورت کی گندم اپنے کھیتوں سے پوری کرے اور جو کسان پورے ملک کے لیے اناج اگاتا ہے، وہ فصل بیچ کر اپنے بچوں کی ضرورتیں بھی اطمینان سے پوری کر سکے۔
لاہور کا بلاول ہاؤس — تحفہ نہیں، خریداری کا معاہدہ اور کروڑوں روپے کی ادائیگی ہوئی چبل ترین @KhawajaMAsif
لاہور میں قائم بلاول ہاؤس کے حوالے سے ماضی میں بہت سی باتیں اور قیاس آرائیاں سامنے آتی رہی ہیں۔ کبھی اسے تحفہ قرار دیا گیا، کبھی ملک ریاض کی جانب سے دی جانے والی جائیداد کہا گیا، لیکن اگر اس معاملے کو اخباری ریکارڈ اور دستیاب دستاویزات کی روشنی میں دیکھا جائے تو ایک مختلف تصویر سامنے آتی ہے۔
روزنامہ ڈان نے 10 مئی 2015 کو اپنی تفصیلی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ بحریہ ٹاؤن نے 6 مئی 2013 کو لاہور کا بلاول ہاؤس زرداری گروپ پرائیویٹ لمیٹڈ کو فروخت کرنے کی تصدیق کی تھی۔ اس جائیداد کی مجموعی قیمت 48 کروڑ 5 لاکھ روپے طے ہوئی تھی، جس میں سے 17 کروڑ روپے تین مختلف ادائیگیوں کے ذریعے ادا کیے جا چکے تھے، جبکہ 31 کروڑ 5 لاکھ روپے بقایا تھے۔
اس رپورٹ میں زرداری گروپ کی ملکیتی ساخت بھی بیان کی گئی تھی۔ آصف علی زرداری، ان کے بچوں اور خاندان کے دیگر افراد کے نام کمپنی کے شیئر ہولڈرز میں شامل تھے۔ پیپلز پارٹی کے ترجمان فرحت اللہ بابر نے بھی ڈان سے گفتگو میں واضح کیا تھا کہ لاہور کا بلاول ہاؤس زرداری گروپ کی ملکیت ہے۔
اگلے ہی روز، 11 مئی 2015 کو بحریہ ٹاؤن کے ترجمان نے بھی وضاحت جاری کی کہ جائیداد کی مکمل قیمت وصول ہونے تک قانونی انتقال ممکن نہیں اور اس وقت تک جائیداد بحریہ ٹاؤن کے نام پر ہی تھی۔
یہ معاملہ دسمبر 2018 میں اس وقت دوبارہ خبروں کا حصہ بنا جب جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سپریم کورٹ میں اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ اور عدالتی کارروائی کے دوران لاہور کے بلاول ہاؤس کی خریداری، ادائیگیوں اور ملکیت کے حوالے سے تفصیلات زیر بحث آئیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق بھی زرداری گروپ کی جانب سے 17 کروڑ روپے ادا کیے گئے تھے جبکہ باقی رقم واجب الادا تھی۔
لہٰذا یہ کہنا درست نہیں کہ لاہور کا بلاول ہاؤس محض کسی کی طرف سے تحفے میں دیا گیا تھا۔ دستیاب ریکارڈ کے مطابق زرداری گروپ نے اسے باقاعدہ خریداری کے معاہدے کے تحت حاصل کیا، رقم کی ادائیگی کی اور اس جائیداد کی خریداری کا معاملہ قومی سطح پر خبروں اور عدالتی کارروائی کا موضوع بھی بنا۔
البتہ ایک بات اپنی جگہ اہم ہے کہ معاہدۂ خریداری اور مکمل قانونی انتقال دو الگ معاملات ہیں۔ دستیاب رپورٹس سے مکمل بقایا ادائیگی اور حتمی رجسٹری کی تصدیق نہیں ہوتی۔
حوالہ جات:
1۔ روزنامہ ڈان، 10 مئی 2015 — Who Owns Lahore’s Bilawal House?
2۔ روزنامہ ڈان، 11 مئی 2015 — Lahore’s Bilawal House Still Owned by Bahria Town.
3۔ روزنامہ ڈان، 24 دسمبر 2018 — جعلی بینک اکاؤنٹس کیس اور جے آئی ٹی رپورٹ سے متعلق عدالتی کارروائی۔
کوئ اس پراپرٹی کی ملکیت بتا دے۔۔ کو ن مالک ھے۔ اور رہائشی کون ھے یا ھیں۔ اگر یہ محل نما قلعہ کسی کے استعمال میں ھے ،اگر ھے تو وہ کون ھیں۔ جن گھروں کا قانونی ٹائٹل آپ کے پاس نہ ھو یا آپ justify نہ کرسکتے ھوں ۔ تو کیا آپ morally کوئی مقام claim کر سکتے ھیں ۔ وقت آگیا ھے وطن عزیز میں جو لوگ اعلی مقام اپنا استحقاق سمجھتے ھیں 25کروڑ عوام کو انکے سیاہ وسفید کا علم ھونا چاہئیے ۔
Malik Khalil Ahmed retweeted
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خون بہنے کے خدشے کا اظہار کیا، شاہزیب خانزادہ نے ان سے سوال کیا کہ آپ خون بہانے کی بات کررہے ہیں!!
سوال میں ایسی ہیر پھیر پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شاہزیب خانزادہ سے کہا کہ آپ مسلم لیگ ن کے ٹاکنگ پوائنٹس کو بیان نہ کریں تو شاہزیب خانزادہ نے یہ جملہ ہی کاٹ دیا۔
شاہزیب خانزادہ کو ایک کیس نمبر 10 بھی لکھنا چاہئیے جس میں بتایا جائے کہ کیسے آزادی اظہار رائے کے علمبردار ہونے کے دعوے کے ساتھ دوسروں سے رائے کی آزادی کو چھینا جاتا ہے۔
@BBhuttoZardari
Malik Khalil Ahmed retweeted
آج پاکستان کے نظام میں جو شخص بھی جس بھی عہدے پر بیٹھا ہے وہ مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد کے نتیجے میں کرسی پر بیٹھا ہے۔ فضل الرحمن کی بطور پی ڈی ایم سربراہ جدوجہد کے بغیر آج آپ کرسی پر نہ بیٹھے ہوتے تو کچھ اتنی تو شرم کریں ، اتنی تو حیا کریں ، بلاول بھٹو کا ن لیگ کے منہ پر تمانچہ
Malik Khalil Ahmed retweeted
آج میں ایک ایسے تاریخی ادارے میں موجود ہوں جس کا پاکستان کی تاریخ میں اہم کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ اس ملک میں اصل طاقت صحافیوں کے پاس ہے، ان کی طاقت قلم اور آواز ہے، جو کسی بھی ہتھیار یا بندوق سے زیادہ مؤثر ہے۔ صحافیوں کی آواز سے حکومتیں بنتی اور گرتی ہیں، جبکہ یہی آواز عوامی مسائل کی جانب حکومتوں کی توجہ بھی مبذول کراتی ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی مشکل حالات دیکھے ہیں، تاہم آج ملک کو درپیش مسائل پر بات کرنا اور ان کے حل کے لیے آواز اٹھانا انتہائی ضروری ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
@BBhuttoZardari
سید حسن مرتضیٰ — ایک سفر جو شکست سے بھی نہیں رکا!!
گزشتہ دو چار دن سے مسلسل سوچ رہا تھا کہ سید حسن مرتضیٰ کے بارے میں کیا لکھوں اور کیا نہ لکھوں۔ الفاظ کا انتخاب کیسے کروں اور اپنی بات کس انداز میں بیان کروں۔ لیکن پنجاب آفس کے باہر جس انداز سے میاں حسن مرتضیٰ کے خلاف نعرے بازی کی گئی، جس طرح نازیبا زبان استعمال کی گئی اور جس انداز میں ان کی سیاسی شخصیت کو نشانہ بنایا گیا، اس واقعے نے مجھے قلم اٹھانے پر مجبور کردیا۔
اختلافِ رائے سیاست کا حسن ہے، تنقید جمہوریت کا حق ہے اور سیاسی فیصلوں سے اختلاف بھی کیا جاسکتا ہے، لیکن کسی کی تضحیک، بدزبانی اور تذلیل کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔ پنجاب آفس کے باہر پیش آنے والا یہ رویہ انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ برداشت تھا۔ ایسے واقعات سیاسی اختلاف کو کمزور اور سیاسی اقدار کو مجروح کرتے ہیں۔
یہاں میں اپنے قارئین کے سامنے ایک بات پوری دیانت داری سے رکھنا چاہتا ہوں کہ سید حسن مرتضیٰ کے ساتھ میرے اپنے بھی سیاسی تحفظات اور بعض معاملات پر اختلافات موجود ہیں، اور یہ اختلافات اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔ ضروری نہیں کہ میری ہر بات سے وہ اتفاق کریں یا میں ان کے ہر سیاسی فیصلے سے متفق ہوں۔ ممکن ہے آج ہماری آپس میں پہلے جیسی گفتگو بھی نہ ہوتی ہو، لیکن اس سب کے باوجود ایک حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ انہوں نے مجھے ہمیشہ عزت اور احترام دیا ہے۔ میرے لیے وہ صرف ایک سیاسی شخصیت نہیں بلکہ میرے بڑے بھائی کی حیثیت بھی رکھتے ہیں۔
انسان کا ظرف یہ نہیں ہونا چاہیے کہ اختلاف ہوتے ہی وہ کسی کی تمام خوبیوں سے انکار کردے۔ اگر کسی شخص نے آپ کو عزت دی ہو، آپ کی بات کو اہمیت دی ہو اور آپ کے ساتھ احترام کا رشتہ رکھا ہو تو اس کی خوبیوں کا اعتراف کرنا بھی آپ کا اخلاقی فرض ہے۔ میرا قلم مجھے اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ محض سیاسی اختلاف کی وجہ سے میں ان کی برسوں کی جدوجہد، ان کی صلاحیتوں اور ان کے اچھے کردار کو نظرانداز کردوں۔
میں ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرسکتا ہوں، ان کے فیصلوں پر تنقید کرسکتا ہوں، لیکن ان کی خوبیوں، سیاسی جدوجہد اور میرے ساتھ روا رکھے گئے احترام کو بیان کرنے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا۔ یہ کسی سیاسی مصلحت کا تقاضا نہیں بلکہ میرے ضمیر، میرے ظرف اور میری ذاتی اقدار کا تقاضا ہے۔
اختلاف اپنی جگہ، احترام اپنی جگہ؛ سیاست اپنی جگہ، تعلق اپنی جگہ۔ جس نے عزت دی ہو، اس کی عزت کا اعتراف کرنا بھی انسان کی اپنی عزت ہوتی ہے۔
تاہم اس واقعے کا ایک دوسرا پہلو بھی میرے ذہن میں سوالات پیدا کرتا رہا۔ میاں حسن مرتضیٰ کی موجودہ اور سابقہ ٹیم کے وہ لوگ کہاں تھے جو ان کے دور میں ان کے قریب رہے، جنہیں انہوں نے اہم ذمہ داریاں دیں، عہدوں تک پہنچایا اور مختلف مواقع پر مراعات اور اعتماد سے نوازا؟ جب ان کی شخصیت کو سرِعام نشانہ بنایا جا رہا تھا تو ان میں سے کتنے لوگ کھل کر ان کے دفاع میں سامنے آئے؟ کتنے لوگوں نے اپنے قلم، اپنی آواز اور اپنے سیاسی تعلق کا حق ادا کیا؟
یہ خاموشی بھی اپنی جگہ ایک سوال ہے۔ کیا عہدے اور مراعات صرف اچھے وقت کے ساتھی پیدا کرتے ہیں؟ کیا سیاسی وفاداری کا امتحان صرف اس وقت ہوتا ہے جب اقتدار اور اختیار ساتھ ہوں؟ ممکن ہے کچھ لوگ مصلحت کا شکار ہوں، کچھ کو اپنے عہدوں کی فکر ہو اور کچھ حالات کے بدلنے کا انتظار کر رہے ہوں، لیکن تاریخ ہمیشہ یاد رکھتی ہے کہ مشکل وقت میں کون ساتھ کھڑا تھا اور کون خاموش تماشائی بنا رہا۔
میں یہ بات ایک سیاسی کارکن کی حیثیت سے کہہ رہا ہوں، کسی عہدے یا ذاتی مفاد کی بنیاد پر نہیں۔
میرے نزدیک سید حسن مرتضیٰ کی سیاسی حیثیت کو صرف کسی عہدے، وزارت، تنظیمی منصب یا پارٹی ٹکٹ کے پیمانے سے نہیں ناپا جاسکتا۔ میری ذاتی سیاسی رائے یہ ہے کہ حسن مرتضیٰ آج اس مقام پر کھڑے ہیں جہاں وہ محض کسی جماعت کے انتخابی نشان یا ٹکٹ کے محتاج نہیں۔ وہ آزاد حیثیت سے بھی میدان میں اتریں تو ان کے پاس اپنا ایک سیاسی ووٹ بینک، اپنا حلقۂ اثر اور اپنی پہچان موجود ہے۔
یہ مقام کسی کو تحفے میں نہیں ملتا، اسے برسوں کی محنت، سیاسی جدوجہد، عوامی رابطے اور مشکلات میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑے رہنے سے حاصل کیا جاتا ہے۔
سیاست میں ٹکٹ جماعت دیتی ہے، لیکن سیاسی قد عوام بناتے ہیں۔
(جاری ہے — حصہ 1/4)
سید حسن مرتضیٰ — ایک سفر جو شکست سے بھی نہیں رکا!!
بھٹو سے متاثر، بے نظیر سے وابستہ
حسن مرتضیٰ کی سیاسی تربیت اور فکری وابستگی میں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذکر نمایاں طور پر آتا ہے۔
ذوالفقار علی بھٹو کو وہ اپنا رول ماڈل سمجھتے ہیں جبکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی شخصیت، ان کی جدوجہد، کارکنوں کے ساتھ تعلق اور سیاسی رویے نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔
شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی سیاست میں کارکن کو محض الیکشن کے دن یاد کرنے کے بجائے سیاسی جدوجہد کا ساتھی سمجھنے کا تصور نمایاں نظر آتا ہے۔
اقتدار سے زیادہ تعلق کی سیاست
سیاست میں انتخابات جیتنا اہم ضرور ہے، مگر ہر سیاست دان کی اصل آزمائش اس وقت ہوتی ہے جب اس کے پاس اقتدار نہ ہو۔
حسن مرتضیٰ کے سیاسی سفر میں بھی ایسے ادوار آئے جب وہ اقتدار میں نہیں تھے، لیکن انہوں نے اپنے سیاسی رابطے برقرار رکھے۔ ان کے حامیوں کے نزدیک یہی ان کی سیاست کی سب سے نمایاں خصوصیت ہے کہ وہ انتخابی موسم ختم ہونے کے بعد بھی لوگوں کے درمیان موجود رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ان کی سیاست کا ایک نمایاں پہلو روایتی سیاسی اجارہ داری کے مقابلے میں عام آدمی کو سیاسی اہمیت دینا بھی رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے حامی انہیں محض ایک منتخب نمائندہ نہیں بلکہ اپنے علاقے کے عام اور پسے ہوئے طبقے کی آواز سمجھتے ہیں۔
سیلاب میں سیاست نہیں، خدمت
2025 کے سیلاب نے ملک کے کئی علاقوں کی طرح چنیوٹ اور گردونواح کے لوگوں کو بھی متاثر کیا۔ ایسے مواقع پر سیاسی دعووں کی بجائے عملی مدد کی ضرورت ہوتی ہے۔
حسن مرتضیٰ کی جانب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد، بے گھر ہونے والے خاندانوں کے لیے گھروں کی فراہمی اور دیگر امدادی سرگرمیوں نے ان کے سیاسی کردار کا ایک اور پہلو سامنے رکھا۔
26 بے گھر خاندانوں کو مفت گھر فراہم کرنے کا اقدام ان سرگرمیوں میں نمایاں طور پر بیان کیا جاتا ہے، جبکہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے مزید 100 خاندانوں کے لیے گھروں اور ایک ہسپتال کے قیام کے اعلان نے بھی علاقے کے لوگوں کی امیدوں کو تقویت دی۔
یہ وہ مواقع ہوتے ہیں جہاں سیاست تقریروں سے نکل کر انسانوں کے دکھ درد تک پہنچتی ہے۔
ایک جماعت، ایک وابستگی
حسن مرتضیٰ کی سیاسی شناخت کا سب سے مستقل حوالہ پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ انہوں نے اپنی سیاسی زندگی میں جماعت تبدیل کرنے کے بجائے اسی جماعت کے پلیٹ فارم پر اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
کئی انتخابات دیکھے، کامیابیاں بھی ملیں، شکستیں بھی آئیں، سیاسی حالات بدلے، حلقے بدلے، سیاسی مخالفین بدلے، مگر پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کی وابستگی برقرار رہی۔
یہ مستقل مزاجی ان کے سیاسی سفر کا ایک اہم پہلو ہے۔
(جاری ہے — حصہ 3/4)
سید حسن مرتضیٰ — ایک سفر جو شکست سے بھی نہیں رکا!!
حسن مرتضیٰ کی اصل طاقت کیا ہے؟
کسی سیاست دان کی اصل طاقت صرف اس کی جیتی ہوئی نشستیں نہیں ہوتیں۔ اصل طاقت یہ بھی ہوتی ہے کہ شکست کے بعد اس کے ساتھ کتنے لوگ کھڑے رہتے ہیں، مشکلات کے وقت کتنے دروازے اس کے لیے کھلتے ہیں اور برسوں بعد بھی اس کا نام اپنے لوگوں کے درمیان کس انداز سے لیا جاتا ہے۔
سید حسن مرتضیٰ کی سیاسی کہانی میں کامیابیاں بھی ہیں اور شکستیں بھی، گرفتاری بھی ہے اور اسمبلی کی رکنیت بھی، احتجاج بھی ہے اور اقتدار کے ایوان بھی۔
مگر ان تمام مراحل کے درمیان ایک چیز مسلسل نظر آتی ہے: سیاسی جدوجہد۔
یہی جدوجہد انہیں ایک ایسے سیاست دان کے طور پر نمایاں کرتی ہے جس نے اپنی سیاست کو صرف انتخابات کے نتائج تک محدود نہیں رکھا۔
آج ان کے خلاف نعرے لگانے والوں کو بھی یہ سمجھنا چاہیے کہ کسی سیاسی شخصیت کو نعروں سے چھوٹا نہیں کیا جاسکتا۔ کسی کے سیاسی قد کا فیصلہ چند لمحوں کی بدزبانی نہیں بلکہ اس کی پوری سیاسی زندگی، جدوجہد اور عوامی تعلق کرتے ہیں۔
اور ان لوگوں کے لیے بھی ایک سوال ہے جو کل تک ان کے ساتھ کھڑے تھے، ان کے اعتماد سے ذمہ داریاں حاصل کرتے رہے اور آج خاموش ہیں: اگر سیاست میں وفا کا کوئی مطلب ہے تو پھر اس کا امتحان اچھے وقت میں نہیں، مشکل وقت میں ہوتا ہے۔
میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ادنیٰ سا کارکن ہونے کے ناتے یہ سمجھتا ہوں کہ سیاسی وابستگیاں اپنی جگہ، اختلافات اپنی جگہ، مگر کسی کے ساتھ کھڑے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کم از کم اپنے ضمیر کے سامنے ضرور کرنا چاہیے۔
سید حسن مرتضیٰ کا سفر ابھی جاری ہے۔ انتخابات آتے رہیں گے، نتائج بدلتے رہیں گے، عہدے ملتے اور چھنتے رہیں گے، لیکن ایک سیاسی کارکن کی اصل پہچان اس کی مستقل مزاجی اور عوام کے ساتھ اس کا تعلق ہوتا ہے۔
کیونکہ کچھ لوگ ٹکٹ سے پہچانے جاتے ہیں، اور کچھ لوگ اپنی پہچان سے ٹکٹ کو اہمیت دیتے ہیں۔
سید حسن مرتضیٰ کا سیاسی سفر اسی فرق کو سمجھنے کی ایک مثال ہے۔
تحریر: ملک خلیل احمد
(اختتام — حصہ 4/4)
10
















