سلیم بھائی ریسرچ ٹھیک کرو
ففٹی ففٹی سے عمر شریف کا دور دور تک واسطہ نہیں تھا
پاکستان ٹی وی ڈراموں کی سینئر اداکارہ زیبا شہناز جنہوں نے عمر شریف کے ڈرامے Fifty Fifty سے شہرت حاصل کرنے بعد پی ٹی وی پر اک کامیڈین کے طور پر چھا گئی
ضیاء الحق کے دور میں ففٹی ففٹی پی ٹی وی کا مقبول ترین مزاحیہ پروگرام تھا۔ اس میں ایک سیکوئنس خبرنامے کی پیروڈی ہوا کرتا تھا جس میں ماجد جہانگیر اور زیبا شہناز مزاحیہ خبریں پڑھتے تھے۔
ایک پروگرام میں ماجد جہانگیر نے خبرنامہ شروع کرتے ہوئے خبر پڑھی:
آج لانڈھی میں ایک بس میں ۔۔۔
اس پر زیبا شہناز نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا
آج تم نے خبریں لانڈھی سے کیوں شروع کیں؟ روز تو صدر سے شروع کرتے ہو۔
یہ پروگرام آن ائر ہوا تو اس خاکے کے رائٹر کو پی ٹی وی کی ملازمت کانٹریکٹ سے فارغ کر دیا گیا
جانتے ہیں یہ رائٹر کون تھے
وہ تھے انور مقصود صاحب ۔
زیبا شہناز اک ہنس مکھ عورت تھی مگرچیہ کامیڈین اندر سے کتنے دکھی ہوتی ہیں اس کا اندازہ تب ہوا جب اک پوڈ کاسٹ میں زیبا شہناز سے سوال ہوا کہ زندگی کا سب سے گہرا دکھ کونسا ہے ۔۔ جس پر وہ کافی افسردہ ہو کر رونے لگی اور کہا کہ
میرے والد میرے ٹی وی پر اداکاری کی وجہ ناخوش تھے اور کافی خلاف تھے ۔۔
زیبا کہتی ہیں میرے بھایوں نے کبھی کسی کو نہی بتایا وہ ٹی وی کی اداکارہ زیبا شہناز کے بھای ہیں ۔۔
اک دفعہ ماموں نے گھر ا کر میری ماں کو کہا کہ مبارک ہو اب بیٹی کی کمای کھاو گے تم لوگ وہ بہت ہیسہ کمارہی ہے اب گھر وہ چلاے گی ۔۔
میری ماں یہ فقرہ سن کر کافی افسردہ ہوی اور میں نے اس دن قسم کھاکی ماموں کی کسی خوشی غمی میں شریک نہی ہونگی اور ان تک نہ وہ مجھے ملے نہ میں انکے پاس گئی ۔
کہتی ہیں والدہ فوت ہوی تو سعودیہ سے لوگوں نے ایصال ثواب کیلے دعائیں مانگی اس دن مجھے بہت خوشی میری پہچان میرے نام کی وجہ سے کوگوں نے میری والدہ کیلے دعا کی ۔
زیبا نے کہا کہ بعد میں انہیں گی افسوس ہوا کہ اداکاری کی فیلڈ میں نہی انا چاہیے تھا کم سے کم ماں باپ بھای بہن جیسے مقدس رشتے تو اج ساتھ ہوتے ۔۔
زیبا کہتی ہیں اصل دل جب ٹوٹا جب مجھے تمغہ امتیاز ملا اس دن خواہش ظاہر کی کاش امی ابو زندہ ہوتے تو اس ایوارڈ پر شاید وہ فخر کر کے معاف کر دیتے انہیں میں بتاتی اپکی بیٹی نے کچھ غلط نہی کیا ۔۔
چھ مہینے سے پہلے نمبر کسی کو الاٹ نہیں ہوتا
💥 امی کو دفنائے ہوئے اسّی دن ہو چکے تھے، جب رات دو بجے اُن کے نمبر سے وائس نوٹ آیا۔
’’بیٹا… کھانا کھا لیا تھا؟‘‘💔🥹
موبائل میرے ہاتھ سے چھوٹ کر بستر پر گرا۔
میں نے کمرے کی بتی جلائی، پانی پیا، اور کانپتی انگلیوں سے دوبارہ وائس نوٹ چلایا۔
آواز امی کی نہیں تھی۔
مگر لہجہ… لہجہ بالکل وہی تھا۔ وہی ٹھہراؤ، وہی فکر، وہی ’’بیٹا‘‘ کہتے ہوئے آواز کا ذرا سا بھیگ جانا۔
اسّی دنوں سے میں ہر رات اُس نمبر پر میسج بھیجتا تھا۔
مجھے معلوم تھا کہ وہاں کوئی نہیں پڑھتا۔ امی کا موبائل تو تدفین کے اگلے دن ہی میں نے اُن کے دوپٹوں کے ساتھ ٹرنک میں رکھ دیا تھا۔ مگر عادت تھی۔ بیس سال کی عادت۔
لاہور کی نوکری کے پہلے دن سے، رات کو سونے سے پہلے امی کو میسج کرنا میرا معمول تھا۔
’’امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
’’امی، آج دفتر میں بہت کام تھا۔‘‘
’’امی، دعا کیجیے گا، کل پریزنٹیشن ہے۔‘‘
اور ہر رات جواب آتا: ’’اللہ تمہیں کامیاب کرے، میرا چاند۔‘‘
امی کے جانے کے بعد بھی میں لکھتا رہا۔
’’امی، آج آپ کے ہاتھ کی دال بہت یاد آئی۔‘‘
’’امی، آج خواب میں آئیں، مگر کچھ بولیں نہیں۔‘‘
’’امی، گھر بہت خالی ہے۔‘‘
اور آج… اسّیویں رات… جواب آ گیا تھا۔
میں نے اُسی وقت کال ملائی۔
تین گھنٹیوں کے بعد کسی نے فون اٹھایا، مگر بولا کوئی نہیں۔ صرف سانس کی آواز تھی، اور پس منظر میں کسی پرانے پنکھے کی کھڑکھڑاہٹ۔
’’ہیلو؟ آپ… آپ کون ہیں؟‘‘
دوسری طرف سے ایک بوڑھی، کمزور آواز آئی:
’’معاف کرنا بیٹا… مجھ سے رہا نہیں گیا۔‘‘
اگلی صبح میں راولپنڈی کے ایک تنگ محلے میں کھڑا تھا۔
بات سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگی تھی۔ امی کا نمبر دو مہینے سے زیادہ بند رہا تو کمپنی نے اسے کسی اور کے نام کر دیا تھا۔ مجھے یاد آیا کہ پہلے دو مہینے میرے ہر میسج پر ایک ہی ٹِک آتا تھا۔ میں نے کبھی غور ہی نہیں کیا تھا کہ کب سے دو ٹِک آنے لگے تھے۔ اور وہ ’’کوئی اور‘‘ ستر برس کی ایک بیوہ تھیں، جن کا نام زبیدہ بی بی تھا۔
لوہے کا زنگ آلود دروازہ کھلا تو سامنے سفید دوپٹے میں لپٹی ایک دبلی پتلی عورت کھڑی تھیں۔ ہاتھ میں تسبیح تھی، اور آنکھوں میں وہ شرمندگی جو صرف سفید پوش لوگوں کی آنکھوں میں ہوتی ہے۔
’’آؤ بیٹا… اندر آ جاؤ۔ چائے بناتی ہوں۔‘‘
چھوٹا سا کمرا تھا۔ ایک چارپائی، ایک پرانا ٹی وی جس پر کپڑا ڈھکا ہوا تھا، اور دیوار پر ایک نوجوان کی تصویر، گریجویشن کا گاؤن پہنے، مسکراتا ہوا۔
’’میرا بیٹا ہے، عمران۔‘‘ انہوں نے چائے کی پیالی میرے آگے رکھتے ہوئے کہا۔ ’’کینیڈا میں ہوتا ہے۔ بہت بڑا انجینئر ہے ماشاءاللہ۔‘‘
’’آپ سے بات ہوتی ہے اُن کی؟‘‘
زبیدہ بی بی نے تسبیح کے دانے گرانے شروع کر دیے۔
’’ہر مہینے پیسے بھیجتا ہے۔ کبھی دیر نہیں کرتا۔‘‘
میں نے دوبارہ پوچھا، ’’بات ہوتی ہے؟‘‘
تسبیح رک گئی۔
’’عید پر ہوئی تھی۔ پچھلی عید پر۔ بہت مصروف ہوتا ہے نا… وہاں کا وقت بھی الٹا ہے۔‘‘
پھر وہ ذرا دیر کھڑکی سے باہر دیکھتی رہیں۔
’’پرانا نمبر بند ہو گیا تھا۔ ہمسائے کے لڑکے نے نئی سم لا دی۔ پہلی رات ہی تمہارا میسج آیا: امی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
اُن کی آواز کانپی۔
’’میں نے سوچا، کسی کا بچہ غلطی سے لکھ رہا ہے۔ پھر دوسری رات بھی آیا۔ پھر تیسری رات۔ پھر تم نے لکھا کہ امی، آج پھر قبرستان گیا تھا، آپ کی قبر پر مٹی بیٹھ گئی ہے… تب سمجھ آئی کہ تمہاری ماں…‘‘
انہوں نے جملہ ادھورا چھوڑ دیا۔
’’بیٹا، جب سے یہ سم ملی ہے، تمہارا ہر میسج پڑھا ہے۔ ہر رات۔ عشاء کے بعد بیٹھ جاتی تھی اور انتظار کرتی تھی کہ کب تمہارا میسج آئے گا۔ تین ہفتوں سے ہر رات میں نے تمہارے لیے دعا کی۔ پھر کل رات تم نے لکھا کہ آج پورا دن کچھ نہیں کھایا… تو مجھ سے رہا نہیں گیا۔ ماں ہوں نا… کس کی ہوں، یہ بھول گئی۔‘‘
میرے حلق میں کچھ اٹک گیا۔
میں جن میسجز کو اندھیرے کنویں میں پھینکے گئے پتھر سمجھتا تھا، وہ ہر رات کسی کی ہتھیلی پر جا کر گرتے رہے تھے۔
اور جس ماں کو اپنا بیٹا ’’بہت مصروف‘‘ ہونے کی وجہ سے ایک میسج نہیں کرتا تھا، وہ ایک اجنبی بیٹے کے میسجز کو اپنے بیٹے کے خط سمجھ کر پڑھتی رہی تھی۔
میں اٹھا اور اُن کے قدموں کے پاس بیٹھ گیا۔
’’اماں جی، ایک بات کہوں؟‘‘
’’کہو بیٹا۔‘‘
’’میں آج رات بھی میسج کروں گا۔ آپ جواب دیں گی؟‘‘
انہوں نے میرے سر پر ہاتھ رکھا۔
اُن کا ہاتھ امی کے ہاتھ جیسا نہیں تھا۔ امی کے ہاتھ نرم تھے، اِن کے کھردرے۔ امی کی انگلیوں سے پیاز اور الائچی کی خوشبو آتی تھی، اِن کی انگلیوں سے تسبیح کی لکڑی کی۔
مگر سر پر رکھا ہاتھ… دنیا کی ہر ماں کا ایک ہی جیسا ہوتا ہے۔
’’ضرور دوں گی، میرا چاند۔‘‘
میں چونک گیا۔
امی بھی مجھے یہی کہتی تھیں۔
اُس رات میں نے میسج کیا:
’’اماں جی، کھانا کھا لیا ہے۔‘‘
دو منٹ بعد جواب آیا:
’’اللہ تمہیں ہمیشہ سلامت رکھے۔‘‘
کون بولا ریما ہیروئین ہے
کہاں کس رپورٹ میں ہے ریما ہیروئین ہے
خود لکھ رہے ہو عاشر وجاہت ہیرو اور نئی لڑکی ہیروئن ہے
کیا
اب ماں باپ یا عمر والے کردار بھی پندرہ سال کے بچوں کو دیں
یا پرانے اداکار مر جائیں
کونسے ملک کے پرانے اداکار گھر بیٹھ گئے
ہمارے ہاں عجیب چلن ہے
جس نے زندگی میں سینما پر فلم نہ دیکھی ہو وہی فیصلے کر رہا ہوتا ہے کون کام کرے کون نا کرے
پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھڑاکرنے کیلے اداکارہ ریما کی لانچنگ کر دی گئی ہے ۔۔ اور میرے لیے یہ خبر واقعی حیران کن تھی ۔
27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہونے والی 55 سالہ ریما کے لئے جنریشن زیڈ مبلغ 2000 روپے خرچ کر کے ملٹی پلیکس سنیما کیوں جاے گی ۔۔ ؟
ریما اچھی اداکارہ تھی جب ہم بچپن میں تھے اج ہم بھی پچپن میں ہیں ریما جی بھی پچپن میں ہیں ۔ یہ وہ کلاس ہے جو بہت کم سنیما میں نظر اتی ہے ۔۔
نیٹ فلیکس اموزون پرائم کے ہوتے ہوے ہالی ووڈ بالی ووڈ مارویل کے شوقین حضرات دو ہزار کا ڈبل ٹکی والا میک برگر کھالیں فلم دیکھنے تو نہی جائیں گے ۔
بجاے ہم فلمز کا بجٹ بڑھاتے نئی ٹیکنالوجی فلمز میں لاتے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم بنائیں ہم نے پھر سے پرانے چہروں کو لانچ کر دیا ہے ریما کے ساتھ ہیرو کا نام عدنان صدیقی ہے جن کی عمر تقریبا 60 سال ہو چکی ہے اور وہ ہیرو کے ابا یا تایا تو ہو سکتے ہیں لیکن ایک نوجوان ہیرو کے طور پر کہیں سے بھی فٹ نہیں ہوتے۔
مولا جٹ ٹو اخری فلم تھی جو مجھے پسند ای تھی کم سے کم محنت تو کی ایکٹنگ تو دیکھای فلم کا پرنٹ بھی بہترین تھا ۔لوگوں نے فلم پسند کی ۔
ہمارے ہاں کہانی اچھی مل جاتی ہے اداکارہ بھی بہترین ہیں مسئلہ سارا پھنس جاتا ہے فلم بجٹ کا جس پر کوی پیسے نہی لگاتا صرف اس وجہ سے فلاپ نہ ہو جاے ۔
اور ڈرامے پر ہم دل کھول کر بجٹ لگاتے ہیں پتہ ہے یہ منافع دے جاے گا ۔ ریما کی یہ پہلی لانچنگ نہی ہے پہلے بھی لو میں گم فلم بنای جو فنانسر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی اور جب 2011 میں ریلیز ہوئی تو کامیابی سے محروم رہی اور اس فلم کی ناکامی کے بعد ریما فلم انڈسٹری چھوڑ کر واپس پیا دیس امریکہ چلی گئیں۔ اور اس طرح ان کا فلمی سفر تمام ہوگیا۔
اب عید الفطر 2027 کے موقع پر فلم میکر وجاہت رؤف اپنی نئی ڈائریکٹوریل " پنچھی پیارے" کے زریعے ریما کو واپس بڑی اسکرین پر لارہے ہیان فلم کا ہیرو ان کا بیٹا عاشر وجاہت اور ہیرؤئن نئی اداکارہ ہے فلم کی پبلسٹی اس طرح کی جارہی ہے کہ جیسے ریما آج کی نسل کی محبوب اداکارہ ہیں ۔
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
پاکستانی فلم انڈسٹری کو کھڑاکرنے کیلے اداکارہ ریما کی لانچنگ کر دی گئی ہے ۔۔ اور میرے لیے یہ خبر واقعی حیران کن تھی ۔
27 اکتوبر 1971 کو لاہور میں پیدا ہونے والی 55 سالہ ریما کے لئے جنریشن زیڈ مبلغ 2000 روپے خرچ کر کے ملٹی پلیکس سنیما کیوں جاے گی ۔۔ ؟
ریما اچھی اداکارہ تھی جب ہم بچپن میں تھے اج ہم بھی پچپن میں ہیں ریما جی بھی پچپن میں ہیں ۔ یہ وہ کلاس ہے جو بہت کم سنیما میں نظر اتی ہے ۔۔
نیٹ فلیکس اموزون پرائم کے ہوتے ہوے ہالی ووڈ بالی ووڈ مارویل کے شوقین حضرات دو ہزار کا ڈبل ٹکی والا میک برگر کھالیں فلم دیکھنے تو نہی جائیں گے ۔
بجاے ہم فلمز کا بجٹ بڑھاتے نئی ٹیکنالوجی فلمز میں لاتے ایکشن تھرلر سے بھرپور فلم بنائیں ہم نے پھر سے پرانے چہروں کو لانچ کر دیا ہے ریما کے ساتھ ہیرو کا نام عدنان صدیقی ہے جن کی عمر تقریبا 60 سال ہو چکی ہے اور وہ ہیرو کے ابا یا تایا تو ہو سکتے ہیں لیکن ایک نوجوان ہیرو کے طور پر کہیں سے بھی فٹ نہیں ہوتے۔
مولا جٹ ٹو اخری فلم تھی جو مجھے پسند ای تھی کم سے کم محنت تو کی ایکٹنگ تو دیکھای فلم کا پرنٹ بھی بہترین تھا ۔لوگوں نے فلم پسند کی ۔
ہمارے ہاں کہانی اچھی مل جاتی ہے اداکارہ بھی بہترین ہیں مسئلہ سارا پھنس جاتا ہے فلم بجٹ کا جس پر کوی پیسے نہی لگاتا صرف اس وجہ سے فلاپ نہ ہو جاے ۔
اور ڈرامے پر ہم دل کھول کر بجٹ لگاتے ہیں پتہ ہے یہ منافع دے جاے گا ۔ ریما کی یہ پہلی لانچنگ نہی ہے پہلے بھی لو میں گم فلم بنای جو فنانسر کی عدم دلچسپی کی وجہ سے التواء کا شکار ہوگئی اور جب 2011 میں ریلیز ہوئی تو کامیابی سے محروم رہی اور اس فلم کی ناکامی کے بعد ریما فلم انڈسٹری چھوڑ کر واپس پیا دیس امریکہ چلی گئیں۔ اور اس طرح ان کا فلمی سفر تمام ہوگیا۔
اب عید الفطر 2027 کے موقع پر فلم میکر وجاہت رؤف اپنی نئی ڈائریکٹوریل " پنچھی پیارے" کے زریعے ریما کو واپس بڑی اسکرین پر لارہے ہیان فلم کا ہیرو ان کا بیٹا عاشر وجاہت اور ہیرؤئن نئی اداکارہ ہے فلم کی پبلسٹی اس طرح کی جارہی ہے کہ جیسے ریما آج کی نسل کی محبوب اداکارہ ہیں ۔
الزام آپ نے لگایا ہے ثبوت آپ کو دینا ہے
یہ کیا جہالت ہے کہ جس پر الزام لگایا وہ یا تو تردید کرے یا اگنور
اور آپ الزام لگا کر کسی اور پر الزام کی تیاری کریں
Replying to @FaizaIftikhar89
خاتون۔۔۔ مجھ سے خفگی کے اظہار کے بجائے تردید کریں یا اگنور کر دیں۔ میں ڈرامے نہیں دیکھتی اور نہ ہی اس دعوے کی تصدیق یا تردید کر سکتی ہوں۔ حقیقت یہ ہے کہ جونئیرز سے گھوسٹ رائیٹنگ سکالرز اور صحافت میں بہت عام پریکٹس ہے۔ انٹرٹینمنٹ انڈسڑی بھی اس سے مبرا نہیں ہے۔
میں نے نوٹ کیا ہے:
لاہور کے بہترین کھانے کھانے ہیں تو بس میزبان کے سامنے کراچی کے کھانوں کی تعریف کرتے جاؤ
وہ آپ کو لاہور کے بہترین کھانے ڈھونڈ ڈھونڈ کر کھلائیں گے
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
اندھیری رات کے سائے میں اب کوئی سحر تو ہو
ہمارے واسطے کوئی دعا مانگے اثر تو ہو
ہمیں منزل کی خواہش ہے نہ ہم کو جستجو کوئی
مگر یہ دشتِ تنہائی ذرا آسان تر تو ہو
بھٹکتے پھر رہے ہیں ہم زمانے بھر کی راہوں میں
ہماری سمت بھی اب کے کسی کی اک نظر تو ہو
بہت بوجھل ہوئی جاتی ہیں اب سانسیں یہ سینے میں
ہمارے دردِ پنہاں کی کسی کو کچھ خبر تو ہو
ہم اپنی ذات کے صحرا میں تنہا جل نہ جائیں پھر
ہماری پیاس بجھ جائے کہیں چشمہ نظر تو ہو
تیری محفل سے اٹھ کر ہم کہاں جائیں بتا جاناں
تیرے کوچے کے باہر بھی کوئی اپنا نگر تو ہو
نہیں شکوہ ہمیں کوئی تیرے ترکِ تعلق سے
مگر بچھڑے ہوئے ساتھی کا تھوڑا سا اثر تو ہو
Epic Cinema
اب فنگر ٹپس پر ہے۔ کبھی ایسی فلم بنانا صرف بڑے پروڈکشن ہاؤس ہی افورڈ کرسکتے تھے۔
مستقبل کی ایک جھلک
🤖 Made with AI
ہم فلم دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ ڈرامے دیکھتے ہیں۔۔۔۔ اسپورٹس دیکھتے ہیں۔۔۔۔۔
لیکن کیا ہم اپنے فیورٹ اداکار یا کھلاڑی کے جنازے میں جاتے ہیں
نہیں
تو ٹک ٹاکر کے جنازے میں کیوں جائیں گے لوگ ؟
This quoted post is unavailable.
جب آپ پہلی بار کسی سے ملیں اور لگے جیسے فیملی ممبر ہیں
سید نور اور صائمہ کی طرف سے لاہور کے طباق ہوٹل پر ڈنر
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
اور ان لوگوں سے کہہ دو جو ہمارے زخموں پر خوشی سے رقص کیا کرتے ہیں کل کلاں یہ دنیا اپنے باسیوں کے گرد ضرور چکر لگائے گی
کیونکہ ہر موقع پر اختیار کی جانے والی خاموشی کوئی شکست نہیں ہوتی اور نہ ہی عزتِ نفس پر لگنے والا ہر زخم مٹ جایا کرتا ہے
ہم آگے بڑھیں گے اور ہمارے دلوں کی گہرائیوں میں اُن بزرگوں کی سی عزّتِ نفس ہوگی جن کے لیے اگر زمین کا چہرہ بھی تنگ پڑ جائے تو ان کا مقام مزید بلند ہو جاتا ہے
اور یہ مت سمجھنا کہ راتیں ہمارے حقوق بھول گئی ہیں کیونکہ عدل کا پروردگار کبھی سوتا نہیں
ہمارے آنے والے کل کے دن حق کا چہرہ بے نقاب کر دیں گے اور انجامِ کار ظالموں کے فریب کو خاک میں ملا دے گا
پس جس نے بھی کسی دوسرے کے راستے میں کانٹے بوئے ہیں ایک دن اس کے قدموں کی بوئی ہوئی فصل اسے ہی کاٹنا پڑے گی
لہٰذا ہمارے زخموں پر طعنہ زنی یا ہماری تکلیف پر خوشی کا اظہار نہ کرو کیونکہ ہمارے یہ زخم انتقام کے مدہم پڑنے پر عزت و سربلندی کی صورت میں کھل اٹھیں گے
مجذوب
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
مایوسیوں اور دکھوں کا سب سے تکلیف دہ پہلو یہ ہوتا ہے کہ وہ یکدم ہمارے دلوں سے دوسروں کی محبت نہیں چھینتیں بلکہ ہمارے اندر سے وہ شغف اور تپش بوند بوند کر کے بجھا دیتی ہیں جو کبھی ان کے حضور کو ایک الگ اہمیت دیتا تھا ان کے الفاظ کو استثناء بناتا تھا اور ان کا فراق ایک گہرا درد محسوس ہوتا تھا یہاں تک کہ ہم ایک ایسے مرحلے پر پہنچ جاتے ہیں جہاں نہ ہم شکوہ کرتے ہیں نہ کسی کا انتظار کرتے ہیں اور نہ ہی پہلے کی طرح شدت سے یاد کرتے ہیں اور یہ اس لیے نہیں ہوتا کہ وہ ہمارے نزدیک بے قدر ہو چکے ہیں بلکہ اس لیے کہ ہماری روحیں اس بات سے نڈھال ہو جاتی ہیں کہ وہ ہر شے کو اس کی اصل قیمت سے زیادہ وقعت دیتی رہیں جن کا کوئی جواب نہیں ملتا اور بالآخر وہ روحیں خاموشی سے اس ہر چیز کے پاس سے گزر جانے کا انتخاب کر لیتی ہیں جو کبھی ان کے لیے پوری کائنات ہوا کرتی تھی بغیر اس کے کہ وہ پلٹ کر ایک بار بھی دیکھیں
مجذوب
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
ان پرسکون چہروں کے پیچھے ایک ایسا انہدام چھپا ہوتا ہے جو نظر نہیں آتا اور اس خاموشی کے پسِ پردہ ایک ایسا درد بسا ہے کہ اگر وہ زبان پا لے تو پتھروں کو بھی رلا دے ہم اپنے سینوں میں وہ کچھ اٹھائے پھرتے ہیں جسے اٹھانے سے پہاڑ بھی عاجز آ جائیں اور اپنے اندر ایسے ایسے شکست و ریخت کو چھپاتے ہیں جن کی مرمت لفظوں کے بس کی بات نہیں اکیلا اللہ ہی جانتا ہے کہ ہم کتنے ایسے اذیت ناک اور کٹھن مرحلوں سے گزرے ہیں جہاں ہم گرے نہیں اور کتنی ہی بار ہم خاموشی سے اندر ہی اندر مرے اور پھر دنیا کے سامنے زندہ رہنے کا ڈھونگ رچایا پروردگار! جو کچھ مخلوق سے پوشیدہ رہا وہ تجھ سے کبھی چھپا نہیں رہا
مجذوب
موڈی سرکار 🇵🇰 retweeted
دھڑکن تھے،دعاتھے میرے ہونےکایقیں تھے
خوشبوکےمحافظ تھے محبت کےامیں تھے
دکھ یہ ہےمیرایوسف ویعقوب کےمالک
وہ لوگ بھی بچھڑےجوبچھڑنےکےنہیں تھے

















