زندگی کا ہر وہ دور جو آپ کو مضبوط، باشعور اور بہتر انسان بنانے آتا ہے، پہلے آپ سے کچھ نہ کچھ ضرور چھینتا ہے۔ کبھی سکون، کبھی خوش فہمیاں، کبھی کچھ رشتے اور کبھی وہ خواب جنہیں آپ نے بڑی محبت سے سنبھال رکھا ہوتا ہے۔
جب ہم یہ سمجھ جاتے ہیں کہ ہر گزرتا ہوا دن زندگی میں ایک اور دن کا اضافہ نہیں بلکہ ایک دن کم ہونا ہے، تو ہم ان چیزوں کو زیادہ اہمیت دینا شروع کر دیتے ہیں جو واقعی معنی رکھتی ہیں۔
مقصد جتنا بڑا ہوگا، تنقید کرنے والے اتنے ہی زیادہ ہونگے اپنے معیار کو پست لوگوں کی خاطر نیچے نہ لائیں...!!
کبھی کبھار رشتوں میں ہم اس حد تک دراڑیں ڈال دیتے ہیں کہ ہماری معافی مانگنے کی اہمیت اس بیم پر بندھی رسی جتنی ہوتی ہے۔















