مُجھے- تُم سے سو بُوسوں کی خُواہش ہے،
اور ہزاروں بار گلے لگانے کی۔
میری تمنا ہے کہ ایک مہینے تک تمہیں اپنی بانہوں میں تھامے رکھوں،
اور زِندگی بھر تمہارے ساتھ رہوں۔
کیا میں اسے مُختصِر کر کے بتاؤں؟
مُجھے ”تُم“ مکمل طور پر چاہیے ہو، اور میرا جی کبھی نہیں بھرے گا۔
میں- تُمہیں دیکھنے
تمہیں دیر تک تھامے رکھنے،
اور اپنا چہرہ تمہاری آغوش میں چھپا لینے کی خواہش ہے
اب مجھے کسی اور چیز میں سکون نہیں ملتا
میری بس یہی خواہش ہے کہ میں تُمہاری بانہوں میں رہوں
جہاں میرے دل کو قرار ملے،
میری رُوح کو سکون نصیب ہو،
اور مُجھے محسُوس ہو کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔
میرے مطابق - ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں پہ ناراض نہیں ہونا چاہیےکہ کسی نے آپکو ”سالگرہ مبارک“ نہیں کہی،
ہو سکتا وہ انسان خود کسی بڑےمسئلےسےگزر رہا ہو
یا اسکی طبیعت وغیرہ خراب ہو
یا ہو سکتا اُسکو پتہ ہی نہیں ہو کیونکہ آپ نےاُسے بتایا ہی نہی
دشوار زندگی میں مخلص لوگوں کی قدر کریں۔
❤️
تُمہیں - پتہ نہیں ہے نا
کہ ”تُم“ کیا ہو ۔۔؟
تُمہاری اہمیت شاید وہی جانتا ہے
جس کی زندگی میں ”تُم“ نہی ہو۔
”تُم“ نے تو بہت عام سمجھا ہے نا خُود کو؟
کبھی جاننا ہو خُود کو تو میری نظر سے
دیکھنا ”تُم“ خُود کو ..
اور - زِندگی تب تک مِہکتی رہتی ہے
جب تک ’’تُمہاری آنکھیں میرا قِبلہ‘‘ بنی رہیں۔
اور الفاظ تب شیریں ہو جاتے ہیں
جب اُنہیں تُمہاری رُوح کا لمس مِلے ..!
”تُم“
میں - تُمہاری گردن پر بُوسہ دینا چاہتا ہوں
تا کہ وہاں ایک ایسا نشان چُھوڑ سکوں جو یہ بتائے کہ
”تُم صِرف میری ہو، اور صِرف میری..“
”تُمہاری آواز“
میری تاریکی میں رُوشنی کی ایک جھلک،
جو مُجھے مُجھ سے ہی چھین لیتی ہے،
اور پیچھے صِرف تُمہاری سانسوں کی
گُونج چُھوڑ جاتی ہے!
میرا - دل چاہتا ہے کہ،
تمہیں اپنے قریب کر لوں
اور تمہیں بتاؤں کہ تُم سے دور رہنا
کتنا تکلیف دہ ہے ..
میں- خُود کو کھو دینا چاہتا ہوں
تمہاری آنکھوں میں،
تمہارے ہونٹوں میں،
تمہارےرخساروں میں،
تمہاری گردن میں
تمہارےہاتھوں کی نرمی میں
میں چاہت سےتمہاری کمر کو چھوناچاہتا ہوں
اور تمہیں اپنےقریب دیکھنا چاہتا ہوں
مجھےاتنا یقین ہو رہا ہےکہ میری آنکھیں
صرف تمہارےلیے ہی تخلیق کی گئی تھیں۔
”زِندگی مُختصِر ہے“
ابھی مُحبت کر لیں،
ابھی پوچھ لیں،
ابھی مُعاف کر دیں،
ابھی قریب آ جائیں،
ابھی گلے لگا لیں،
ابھی جی لیں..
کچھ دروازے ایسے ہوتے ہیں جو ایک بار بند ہو جائیں تو
پوری دنیا بھی ہمیں ان پر دوبارہ دستک دینے کا ایک
موقع نہیں دے سکتی۔




