Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov) header
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov) profile picture

Official twitter account of the Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa.

پشاور, پاکستان
Joined November 2018
Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)Photo by Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa (@pakpgov)
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کے معزز اراکین کی سیکیورٹی واپس لینے یا منقطع کرنے کے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کو سیکیورٹی کی فراہمی خیبرپختونخوا اسمبلی (اختیارات، استثنیٰ اور مراعات) ایکٹ 2026 کے تحت قانونی تقاضوں سے مشروط ہے، لہٰذا کسی بھی رکن کی سیکیورٹی مناسب قانونی جواز اور متعلقہ قانون پر عمل درآمد کے بغیر واپس نہیں لی جا سکتی۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی نے ہدایت کی ہے کہ صوبائی اسمبلی کے کسی بھی رکن کی حفاظت پر مامور سیکیورٹی اہلکاروں کو قانونی جواز اور مقررہ ضابطے کی تکمیل کے بغیر واپس نہ بلایا جائے، نہ ہی ان کی تعیناتی منقطع کی جائے۔ مزید برآں، جن اراکین کی سیکیورٹی پہلے ہی واپس لی جا چکی ہے، اسے فوری طور پر بحال کیا جائے۔ مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال میں اراکین اسمبلی کی سیکیورٹی واپس لینے سے انہیں سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ ایسی کسی بھی کارروائی کے نتیجے میں کسی رکن کو نقصان پہنچنے یا ناخوشگوار واقعے کی صورت میں معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے متعلقہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اس امر پر زور دیا ہے کہ منتخب عوامی نمائندوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا اور ان کی سیکیورٹی سے متعلق قانونی تقاضوں کی پاسداری کرنا ناگزیر ہے
100
1,256
26
3,201
79,424
The Provincial Assembly of Khyber Pakhtunkhwa signs an MoU with Blue Veins to promote gender equality, human rights, social inclusion, and the empowerment of women reaffirming its commitment to inclusive governance and equal rights for all.
2
534
چھاتی کے سرطان سے آگاہی کے عالمی مہینے کے موقع پر خیبر پختونخوا اسمبلی کو گلابی روشنیوں سے منور کیا گیا، جو خواتین کی صحت، بروقت تشخیص اور اس مرض کے خلاف اجتماعی شعور بیدار کرنے کے عزم کی علامت ہے۔
1
277
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
یہ 12 نومبر 2025 کا وہ تاریخی دن تھا جب خیبر پختونخوا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی کے پلیٹ فارم پر امن جرگہ منعقد ہوا، جس میں تمام پارلیمانی جماعتوں، سول سوسائٹی اور مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سب نے مل کر دہشت گردی کے خلاف اور خیبر پختونخوا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ایک مشترکہ لائحہ عمل جاری کیا۔ آج جب امن و امان ایک بار پھر قومی گفتگو کا مرکز ہے، تو آئیے اُن کوششوں کو بھی یاد رکھیں جو امن کے لیے کی گئی تھیں، کی جا رہی ہیں اور کی جاتی رہیں گی۔ امن اختلاف سے نہیں، مکالمے، اتفاقِ رائے اور مشترکہ کوشش سے پیدا ہوتا ہے۔
15
668
11
1,634
25,083
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
خیبر پختونخوا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو مشترکہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ 12 نومبر 2025 کے امن جرگے کا متفقہ اعلامیہ ہماری مشترکہ کوششوں کی بنیاد ہے۔ اس تناظر میں، میں نے سول سوسائٹی کی تنظیموں، بار کونسلوں، ایوان تجارت، میڈیا نمائندگان اور دیگر تمام متعلقہ حلقوں سے تجاویز طلب کی ہیں تاکہ امن جرگے پر عملدرآمد اور خصوصی کمیٹی کی کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ خیبر پختونخوا کا امن ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
3
476
2
1,132
6,769
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی @BabarSaleemSwat نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس پیر، 12 اکتوبر 2026 کو سہ پہر 2 بجے طلب کر لیا ہے۔ واضح رہے کہ اسمبلی کا اجلاس اس سے قبل پیر، 5 اکتوبر 2026 تک ملتوی کیا گیا تھا۔
1
4
634
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی ہدایات پر صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ارکان صوبائی اسمبلی، وزراء، مشیران، معاونینِ خصوصی برائے وزیر اعلیٰ اور پارلیمانی سیکرٹریز کی گرفتاری، حراست سمیت ان کی رہائش گاہوں پر چھاپوں، حملوں، تلاشی یا دیگر کارروائیوں سے متعلق ریکارڈ طلب کر لیا۔ صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا کو ارسال کردہ مراسلے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران پیش آنے والے ایسے تمام واقعات کی مکمل رپورٹ اور متعلقہ ایف آئی آرز فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں ایسے واقعات سے متعلق درج رپورٹس اور ایف آئی آرز کے علاوہ ان افراد کا ریکارڈ بھی فراہم کیا جائے جنہوں نے ان واقعات کی بابت پولیس کو رپورٹ درج کرائی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ نے واضح کیا کہ یہ معلومات آئین پاکستان کے آرٹیکلز 66 اور 67، آئین کے آرٹیکل 127، خیبرپختونخوا اسمبلی کے قواعدِ طریقہ کار و ضابطہ کار 2025 اور خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی (اختیارات، استحقاقات و مراعات) ایکٹ 2026 کے تناظر میں حاصل کی جا رہی ہیں۔ مراسلے میں آئی جی خیبرپختونخوا سے کہا گیا ہے کہ مطلوبہ مکمل ریکارڈ فوری طور پر اسمبلی سیکرٹریٹ کو فراہم کیا جائے تاکہ اسے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ ---------
36
954
13
2,639
33,567
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
محترم وفاقی وزیر داخلہ تو آپ کو یہ معلوم ہوتا کہ ممبران اسمبلی کو دیے گئے تحفظات کوئی نئی ایجاد نہیں، ہمیشہ سے پارلیمانی روایات اور قومی و صوبائی قوانین کا حصہ رہے ہیں۔اگر آپ کسی منتخب اور عوام کے نمائندہ پارلیمانی نظام کا حصہ رہے ہوتے پارلیمانی استحقاق، بشمول صوبائی اسمبلی کے ممبر کو کسی فوجداری الزام پر گرفتار کرنے سے پہلے اسپیکر کی پیشگی اجازت، خیبر پختونخوا کی کوئی نئی ایجاد نہیں۔ یہ استحقاق مقننہ کی آزادی کے تحفظ، ایگزیکٹو کو پولیس کے ذریعے منتخب نمائندوں کو دھمکانے یا خاموش کرنے سے روکنے، اور اسمبلی کو بغیر خوف و خطر کام کرنے کے لیے ہیں۔ یہ تحفظات طویل عرصے سے چلی آ رہی پارلیمانی روایات اور پہلے صوبائی قوانین پر مبنی ہیں۔ یہ کسی ایم پی اے کو قانون سے بالاتر نہیں بناتے۔ الزام زدہ ممبر تحقیقات، مقدمہ اور عدالتی عمل سے مشروط رہتا ہے۔ اسپیکر کا کردار صرف یہ یقینی بنانا ہے کہ کوئی بھی گرفتاری سیاسی انتقام یا ایوان میں خلل ڈالنے کی نیت سے نہ ہو۔ جب آپ رات کی تاریکی میں استثنیٰ (immunity) کا قانون پاس کروا لیں تو وہ آپ کے نزدیک بالکل درست ہے۔ جب آپ پارلیمنٹیرینز کو اغوا کریں، رشوت دیں اور فلور کراسنگ کروا کر صرف اپنے لیے قانون پاس کروا لیں تو وہ قانون بن جاتا ہے۔ لیکن جب تمام حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں اتفاقِ رائے سے خیبر پختونخوا اسمبلی میں قانون پاس کریں تو وہ قانون نہیں رہتا؟ ہاں نا کمال ہے؟ ذرا سوچیں کہ آپ کیا موازنہ کر رہے ہیں اور کیا ٹویٹ کر رہے ہیں۔ آج ہم جمہوریت پر اس سے کہیں زیادہ سنگین حملہ دیکھ رہے ہیں: بغیر وارنٹ، چہرے ڈھکے ہوئے افراد منتخب ایم این ایز، ایم پی ایز اور پی ٹی آئی قیادت کے گھروں پر چھاپے مار کر اغوا کر رہے ہیں تاکہ پرامن احتجاج روکا جا سکے۔ کیا یہ جمہوریت ہے؟ جب 24 نومبر، 9 مئی اور 25 مئی کو گولیاں چلائیں گئیں اور قتل عام ہوئے تو یہ واضح ہو گیا کہ یہ جمہوریت نہیں بلکہ چند افراد کی چلائی ہوئی ریاست ہے، جہاں آئین محض کاغذ بن کر رہ گیا ہے۔ آپ دنیا کو پاکستان کے بارے میں کیا پیغام دے رہے ہیں؟ لوگ ملک چھوڑ رہے ہیں۔ امید دم توڑ رہی ہے۔ سرمایہ کار خوفزدہ ہیں۔ دریں اثنا اقتدار والے ہر قسم کے استحقاق سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہم یہاں رہیں گے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ آپ جیسے لوگ حقیقی جمہوریت آنے پر اس ملک سے چلے جاتے ہیں۔ اب پاکستان کے لوگ ایک بار اور ہمیشہ کے لیے فیصلہ کریں گے کہ جمہوریت کیا ہے: عوام کی حکومت، عوام کے ذریعے اور عوام کے لیے۔ آپ جن استحقاقات پر تنقید کر رہے ہیں، وہی آپ اور آپ کے ساتھی بھی مزے لے رہے ہیں۔ آپ میں سے کچھ نے پارلیمنٹ کے ذریعے خود کو استثنیٰ دلا رکھا ہے تاکہ کوئی ان سے سوال نہ کر سکے۔ کیا آپ سمجھتے ہیں کہ ایسا قانون ریاستِ مدینہ میں قابلِ قبول ہے؟ اگر یہ واقعی اسلامی ریاست ہے اور اس کا آئین اسلامی قانون کے تحت بنا ہے تو اسلامی تاریخ سے صرف ایک مثال بتائیں جہاں کسی فرد کو قانون سے استثنیٰ دیا گیا ہو۔ بس ایک مثال دے دیں۔ آپ اور آپ والے اکثر سوچتے ہیں کہ آپ کے الفاظ ہی قانون ہیں۔ نہیں میرے عزیز! صرف وہی قانون غالب آئے گا جو اسلامی شریعت کے مطابق ہو۔ چند روز قبل خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر کو ریکارڈ قانون سازی پر ایک بین الاقوامی ایوارڈ سے نوازا گیا — ایسی قانون سازی جو عوام کی حقیقی نمائندگی اور جمہوریت کا عکس ہے۔ اس اسمبلی کے قیام کے بعد کسی پچھلی اسمبلی نے اس قسم کی ترقی پسند قانون سازی نہیں کی۔ یہ اعزاز نہ صرف خیبر پختونخوا بلکہ پورے پاکستان کے لیے فخر کی بات ہے۔ اس بڑی کامیابی اور پاکستان کے عالمی سطح پر اچھے نام کی تعریف کرنے اور خوشی منانے کے بجائے آپ نے میرا پاسپورٹ بلاک کر دیا اور کئی ایم این ایز و ایم پی ایز کو اس کانفرنس میں شرکت سے روک دیا۔ وہ کانفرنس 56 ممالک، 186 اسمبلیوں اور تقریباً 80 ہزار پارلیمنٹیرینز کی نمائندگی کرتی تھی۔ مگر آپ کی واحد ترجیح یہ ہے کہ اپنے غیر قانونی فارم 47 کی نام نہاد حکومت کو انسانی حقوق اور اخلاقیات کو پامال کر کے کیسے طول دیا جائے۔ میں نے پاکستان کی ہر اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی کے منظور شدہ قانون کے مطابق آئی جی پی اور اضافی چیف سیکرٹری (ہوم) کو خط لکھا کہ کسی بھی گرفتاری سے پہلے میرے دفتر کو مطلع کیا جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے یا خوف و ہراس سے بچا جا سکے۔ یہ میرا آئینی فرض ہے۔ ایوان کے محافظ ہونے کے ناطے خیبر پختونخوا کے لوگ مجھ سے توقع رکھتے ہیں کہ میں ان کے منتخب نمائندوں کے حقوق کا تحفظ کروں۔
Now in Khyber Pakhtunkhwa, even if an MPA is accused of a criminal offence, the police must first seek the Speaker’s permission before arresting him. What next? If an MPA kills someone, will the police first wait for the Speaker’s permission to arrest him? What an extraordinary version of “equality before law.” Well done. Keep it up! And this is Riyasat-e-Madina?
191
2,536
56
6,387
173,778
CPA Diversity & Equity Award 2026 یہ اعزاز درحقیقت پوری خیبرپختونخوا اسمبلی کا اعزاز ہے۔ “ہم نے جتنی قانون سازی گزشتہ 52 سال سے رکی ہوئی تھی، وہ گزشتہ ڈھائی سال کے اندر مکمل کی۔” اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی
2
8
285
جب بندوق اپنے ہی لوگوں پر چلتی ہے اور اپنے ہی لوگوں کا خون بہتا ہے،تو اس خون کا اثر نسلوں تک چلتا ہے۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا 21 ستمبر کو منعقدہ اسمبلی اجلاس سے تاریخی خطاب
4
204
آپ عورتیں اغوا کریں گے، بچے اغوا کریں گے، تشدد کریں گے، نفرتیں بڑھیں گی۔ اور جب نفرتیں بڑھتی ہیں تو وہ پھر انقلاب کی طرف لے جاتی ہیں۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی
1
3
185
“جمہوریت چلے گی تو یہ ملک پُرسکون ہوگا اور آپ کے پیچھے یہ قوم کھڑی ہوگی تو آپ دشمن کا مقابلہ کر سکیں گے۔” اسپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا کمانڈر اور سیکٹر کمانڈر کو پیغام!!!
1
3
9
266
گزشتہ دو دن سے مسلح نقاب پوش افراد دن دیہاڑے دندناتے پھر رہے ہیں، اغوا کر رہے ہیں اور سرِعام فائرنگ کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے صوبے کے اداروں، فیڈریشن اور ایجنسیوں کے اوپر سوالیہ نشان ہے۔ اسپیکر بابرسلیم سواتی
2
7
282
سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس کل بروز پیر 21 ستمبر 2026 کو بوقت شام 7 بجے طلب کرلیا ہے۔ اس سے پہلے اجلاس پیر 5 اکتوبر 2026ء کو دوپہر 2:00 بجے طلب کیا گیا تھا۔
1
3
4
457
کوہاٹ کے اولڈ پولیس لائنز کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی رنج و غم ہے۔ اللہ تعالیٰ زخمیوں کو جلد صحتیابی عطا فرمائے اور متاثرین کے اہل خانہ کو صبر دے۔ اسپیکرصوبائی اسمبلی بابرسلیم سواتی
2
313
Khyber Pakhtunkhwa on the Global Parliamentary Stage Honoured with the CPA Diversity & Equity Award 2026 #CPA #KPAssembly #ParliamentaryExcellence #SpeakerkpAssembly e
1
1
3
187
Cape Town witnessed a proud moment for Khyber Pakhtunkhwa! The CPA Diversity & Equity Award 2026 has brought international recognition to the KP Assembly. Syed Wiqar Shah Secretary KP Assembly
2
5
146
Speaker @BabarSaleemSwat has been conferred the CPA Diversity & Equity Award 2026 in Cape Town. MPA @ahmadkundi received the award on his behalf. A proud milestone reflecting the Speaker’s leadership and the institutional support of Secretary PAKP Syed Wiqar Shah and team.
2
4
281
خیبرپختونخوا کو دہشت گردی سے جوڑنے کے خلاف مذمتی قرارداد منظور!!! وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت سنگین غداری کی کارروائی کی سفارش۔
3
188
Provincial Assembly Of Khyber Pakhtunkhwa retweeted
کیا پاکستان کے تین اہم ادارے—عدلیہ، عسکری ادارے اور الیکشن کمیشن—اپنے حلف کی پاسداری کر رہے ہیں؟ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کا اسمبلی فلور سے ایوان سے سوال!!! #speakerkpassembly #babarsaleemswati
5
78
1
220
3,096