Sun10 (@sun10_804) header
Sun10 (@sun10_804) profile picture

Hope is the key drive in life. Always hope for the best and you will keep going. I love fiction OMG both watching and reading. #FreeImranKhan

Arcadia
Joined October 2023
Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)Photo by Sun10 (@sun10_804)
زمانے بھر کی ٹھوکریں کھانے کے بعد زریاب نے توبہ تائب ہونے کا فیصلہ کیا تو چند ہی دنوں میں اُس کے اندازِ سلام و قیّود و نشست و برخاست میں دینِ اسلام کا رنگ نمایّاں نظر آنے لگا۔ جہاں وہ تہجد گزار بنی، وہیں سارا دن قرآن، حدیث اور فقے کی کتابوں میں منہ دیئے بیٹھی رہتی تھی۔ اگر کبھی فرصت ملتی تو تسبیح کے دانے پھیرنا شروع ہو جایا کرتی تھی۔ اُس کی دادی جہاندیدہ خاتون تھیں۔ اُنھیں معلوم تھا کہ الٰہی راستہ کبھی آسان نہیں ہوتا، یہاں قدم قدم پر کانٹے، سنگلاخ پتھر اور گہری کھائیاں موجود ہیں۔ وہ جانتی تھیں کہ جس طرح مکھیاں ہمیشہ مٹھائی پر بیٹھتی ہیں، بالکل اُسی طرح توبہ کرنے والوں پر تابڑ توڑ شیطانی حملے ہوتے ہیں۔ ایک عورت کے لئے درِنجات صرف اور صرف نکاح ہی ہے۔ لہٰذا اُنھوں نے زریّاب کا رشتہ اپنی ایک جاننے والی کے ہونہار سپوت مرزا ابوبکر خان سے کر دیا جن کے آباؤاجداد تقسیمِ ہند کے وقت لکھنؤ سے کراچی آ بسے تھے۔ مرزا صاحب ایک تھے اور نیک تھے۔ شریف اِس قدر کہ خواتین سے اُتنا ہی واسطہ تھا جتنا مریم نواز کا شرم و حیّا سے۔ ماں نے جب زریّاب کے رشتے کی بابت بتایا تو مرزا صاحب نے فقط اتنا ہی کہا کہ "امی جان، میں آپ کا مال ہوں، آپ جسے چاہیں سونپ دیں۔ مجھے نہ تو لڑکی کے ماضی اور نہ ہی حال سے دلچسپی ہے۔ نہ ہی مجھے اُس کے کام اور نہ ہی اُس کا نام جاننا ہے۔ شادی کے حوالے سے میری صرف ایک ہی شرط ہے کہ لڑکی کی نبض چلتی ہو" یوں چٹ منگنی پٹ بیاہ ہو گیا۔ حجلۂ عروسی میں مرزا صاحب داخل ہوئے تو سامنے بستر پر سُرخ جوڑا پہنے اُن کی منتظر زریّاب کسی آتش فشاں کا منظر پیش کر رہی تھیں۔ مرزا صاحب کو وہم لاحق ہوا کہ اگر اُنھوں نے آگے بڑھ کر اُس کو چھوا تو اُن کے ہاتھ بھسم ہو جائیں گے۔ لہٰذا اُنھوں نے کھڑے کھڑے ہی گلہ کھنگارتے ہوئے پوچھا، "حضور کا نام کیا ہے؟" "حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم" زریّاب نے شرماتے ہوئے جواب دیا۔
3
154
I love the way Bilawal Bhutto now taking Imran Khan's side. This is true politics lol
17
پاکستان کا مزید وقت ضائع نہ کریں، عمران خان کو رہا کریں اور انہیں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کا موقع دیں۔ ملک کی ترقی صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب عوام کا منتخب کردہ نمائندہ ہی ان کا حقیقی لیڈر ہو۔ عمران خان واپس آئیں گے تو ملک کی ترقی کا رُکا ہوا پہیہ دوبارہ چل پڑے گا۔ آصم منیر، شہباز شریف، آصف علی زرداری اور دیگر لوگوں نے اس ملک کا قیمتی وقت ضائع کر دیا ہے۔ پچھتر سال بعد یہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا وقت ہے، لیکن بدقسمتی سے ان لوگوں نے ملک کی ترقی کا راستہ روک رکھا ہے۔ یہ لوگ نہ صرف اپنا وقت ضائع کر رہے ہیں بلکہ عمران خان، پاکستان کے نوجوانوں اور پوری قوم کا مستقبل بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔ ایسے لوگ ہم پر مسلط ہو گئے ہیں، جبکہ عوام کے حقیقی اور مقبول رہنما جیلوں میں قید ہیں۔ ان لوگوں سے پاکستان کی ترقی کی کوئی امید نہیں۔ یہ ملک کو مزید تباہی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اس پاکستان کی تعمیر میں ہمارا خون اور ہماری قربانیاں بھی شامل ہیں۔ اس ملک کو اس حالت میں دیکھ کر ہمیں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ عمران خان، ان کے اہلِ خانہ، ان کی جماعت کے کارکنان اور وہ تمام لوگ جو جیلوں میں قید ہیں، ان کی تکلیف ہمیں بھی محسوس ہوتی ہے۔ میرا نواسہ قاسم بھی اس صورتِ حال سے متاثر ہے۔ ہمیں یہ دیکھ کر دکھ ہوتا ہے کہ چند لوگ اپنے مفادات کی خاطر اس ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سب عمران خان کی قیادت میں متحد ہو جائیں، ایک دوسرے کا ساتھ دیں اور مل کر پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور بہتر مستقبل کے لیے جدوجہد کریں۔
51
1,539
9
5,017
40,930
کیا یہ سچ ہے کہ بچھو نے سانپ کو کاٹ لیا ؟
8
کیا مریم نواز بیک وقت پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ اور پاکستان کی وزیراعظم بن سکتی ہیں ؟ کیا قانون میں گنجائش ہے ؟
1
19
غور سے سنو، ہر مسئلے کا حل عمران خان ہے۔ تم کسی صورت عمران خان کو نظرانداز نہیں کر سکتے اور نہ ہی عمران خان کے بغیر ان مسائل کا حل پیش کر سکتے ہو۔ آج کل زرداری صاحب اور شہباز شریف کو تو دوڑیں لگی ہوئی ہیں۔ مریم نواز سے تو جہاز بھی چھین لیا گیا ہے، اور یہ بھی سننے میں آ رہا ہے کہ شہباز شریف ان کے خلاف ہو گئے ہیں۔ اب دوبارہ نئے صوبے بنانے کی بات شروع ہو گئی ہے، لیکن اس معاملے میں بھی زرداری صاحب سامنے کھڑے ہیں۔ اب یہ نظام عاصم منیر کے ذریعے نہیں چل سکے گا۔ اگر عاصم منیر پاکستان کو قربان کرنے کی کوشش کریں گے تو بالآخر خود بھی قربان ہو جائیں گے۔ اب جو عمران خان کہے گا، وہی ہوگا۔ کچھ لوگ آج کہہ رہے ہیں کہ ہمیں یہ کمانڈر اِن چیف نہیں چاہیے، اور کل کہیں گے کہ ہمیں یہ فوج بھی نہیں چاہیے۔ آصم منیر ہم پر رحم کریں اور اس فوج پر بھی رحم کریں، کیونکہ ہمیں اس فوج کی ضرورت ہے۔ اس وقت بنگلہ دیش بھی فوج کے بغیر چل رہا ہے۔ آنے والے وقت میں جنگیں روایتی جنگی میدانوں میں نہیں لڑی جائیں گی۔ ہم ایک طاقتور ریاست میں رہتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ہمیں ایک طاقتور ملک بنایا تھا۔ ہم اپنے دشمن کو مٹانے کی طاقت رکھتے ہیں۔ عمران خان ایک انقلابی رہنما ہیں اور وہ آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ میں بھی آزادی کی جنگ لڑ رہا ہوں اور اپنی آخری سانس تک لڑتا رہوں گا۔ میرا ایک بچہ اس وقت بھی جیل میں بیٹھا ہے، اور میں نے اپنے ہر بچے کو یہی تعلیم دی ہے کہ آزادی کے لیے آخری سانس تک لڑنا ہے۔ پاکستان کا ہر بچہ میرا بچہ ہے۔
67
2,442
19
7,822
69,942
وہ قوم کے کینسر کے مریضوں کی جان بچانے کیلئے جدید ہسپتال بناتا رہا اور آج وہ اپنے ہائی بلڈپریشر کی وجہ سے برین ہیمریج اور ہارٹ اٹیک کے خطرات سے دوچار ہے۔ جناح کو بھی فوج نے ایسے ہی مارا، عمران خان کو بھی فوج ایسے ہی مارنا چاہتی ہے۔ ہم کیسے بیغیرت لوگ ہیں، جو ہم پر احسان کرتا ہے، وہ کسمپرسی کی حالت میں مارا جاتا ہے!!!
8
183
3
585
6,933
"پھدو محکمہ تے تاجا حوالدار" کی مثال صادر آتی ہے اِن پر: (1) عاصم منیر بطور چیف آف آرمی سٹاف (2) بابر اعظم بطور پاکستان کے مایہ ناز بیٹسمین (3) عمیرہ احمد بطور اردو ناول نگار (4) انجینئر مرزا بطور مذہبی عالم
1
1
75
اگر وہ پوچھ لیں ہم سے تمہیں کس بات کا غم ہے ؟ تو کس بات کا غم ہو اگر وہ پوچھ لیں ہم سے ؟
2
23
Asim and Maryam should make it official
17
زریاب ایک سین میں: "تو پھر وہ کون ہے جس سے آپ پیار کرتے ہیں؟ وہ جو آپ کی زندگی میں ہے، جس سے بریک اپ بھی نہیں ہوا ؟ بتائیں، میں سوال کر رہی ہوں مجھے جواب چاہیئے وہ کون ہے؟" زریاب اگلے سین میں: "آپ آنٹی سے محبت کرتے ہیں، یا پھر قرآن سے۔ کوئی تیسرا نہیں آ سکتا" واہ عمیرہ احمد واہ، پھدو محکمہ تے تاجا حوالدار 😂 #DarENijaat
31
تو ایران والی جنگ ختم ہو گئی ؟ میں نے جو ساڑھےپانچ سو یورو کے بناسپتی چاول خریدے ہیں اُن کا کیا کروں ؟
4
4
238
آج کی قسط میں بلو اور بالے نے ایک دوسرے کو معاف کر دیا۔ عمران خان اور عاصم منیر کو بھی ایک دوسرے کو معاف کر دینا چاہیئے
1
99
خوشخبری: حکومتِ پنجاب کی جانب سے مفت مل رہا ہے
1
53
I read Durefishan's response to the whole Zaryab sleeveless-dress debate, and I actually agree with her on one thing: if Zaryab no longer feels comfortable wearing sleeveless clothes, that's completely fine. Article for context: images.dawn.com/news/1196125… But I think Durefishan is answering a slightly different question. Zaryab didn't make this choice. She's fictional. 😭 Umera Ahmed made the choice. And that's what interests me. Why does spiritual transformation in Umera Ahmed's world so often become visible through a woman's appearance? Allah se connection hua hai ya Darzi se? 😭 There are so many ways to show spiritual growth. Zaryab could become kinder, less judgemental, more forgiving, more aware of her privilege, more honest with herself. Her relationship with Allah could completely change the way she treats other human beings. But somehow wardrobe department ko hadaayt sab se pehle mil jati hai. 😭 And I'm not saying prayer, Quran or modest clothing shouldn't be part of someone's religious journey. Of course they can be. My question is about the storytelling. When writers repeatedly use a woman's clothing as visual shorthand for becoming more religious, don't they inevitably create an opposite association too? If covered Zaryab visually represents spiritual progress, what does sleeveless Zaryab represent? And why is female spirituality so often made visible through the body anyway? Why don't we get the same obsession with a man's sleeves, hair, clothes and physical appearance when he finds God? I'd genuinely love to see Umera write a woman whose spiritual transformation is enormous but whose appearance doesn't change at all. Same sleeveless dress. Same lipstick. Same hair. Bas insaan behtar ho jaye. Would that character still look sufficiently religious to Pakistani audiences? Or have we become so accustomed to visual symbols of piety that we wouldn't even recognize her transformation without the costume change? And for people who have read/watched a lot of Umera Ahmed: do you think this is genuinely a recurring pattern in her writing, or am I reading too much into one scene in Dar-e-Nijaat? #DarENijaat
178
Why this is so funny 😂 #DarENijaat
2
299
سب سے زیادہ زنا عمیرہ احمد کے ناولز اور ڈراموں میں ہوتا ہے۔۔۔ آج ہادی اور شیلی نے بھی کر لیا
2
74
مکہ میں جب حضرت محمد ﷺ نے ایک خدا کا تصور پیش کیا تھا، تو شروع شروع میں جب قرآنی آیات اُن کے دل پہ اُترتی تھیں تو وہ رات کے وقت خانہ کعبہ کے احاطہ میں کھڑے ہو کر اللہ تعالیٰ کا کلام لوگوں کو سنایا کرتے تھے۔ اُن کا اندازِ بیان اتنا دلچسپ تھا کہ لوگوں نے نہ صرف اُن کی آیات توجہ سے سننا شروع کی، بلکہ غور بھی کرنا شروع کیا اور آپ کے اگلے لیکچرز کا انتظار کرتے تھے۔ مکہ کی اسٹیبلشمنٹ کو یہ بات گِراں گزرتی تھی۔ اُنھوں نے لوگوں کی distraction کا پلان بنایا۔ روایات میں نضر بن حارث کا ذکر آتا ہے۔ جو حیرہ اور فارس کے سفر سے رستم، اسفندیار اور ایرانی بادشاہوں کی داستانیں لاتا اور قریش کو سناتا۔ بعض تفسیری روایات میں اُس سے گانے والی لونڈیاں خریدنے اور لوگوں کو ان کے ذریعے مشغول کرنے کا ذکر بھی منقول ہے۔ کہ جب شہر کے اندر آپ (ﷺ) قرآن کی آیات بیان فرما رہے ہوتے تھے تو عین اُسی وقت شہر کے باہر ایک طوائف مجرا فرما رہی ہوتی تھی۔ اور یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ عوام کہاں جمع ہوتی ہو گی۔ مفسرین نے اسی پس منظر کو سورۂ لقمان کی آیت 6، "وَمِنَ النَّاسِ مَن يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ..." سے جوڑا ہے۔ تفسیر بغوی میں نضر بن حارث کی فارسی داستانوں کا ذکر ہے، جبکہ مجاہد سے "قِیان"، یعنی گانے والی لونڈیوں، کی تفسیر منقول ہے۔ آج پاکستانی عوام کے سامنے معیشت، تعلیم، انصاف، بے روزگاری، امن اور کرپٹ اور ظالم لوگوں کی حکمرانی جیسے سنجیدہ سوال کھڑے ہیں۔ عمران خان جیسے عظیم، نیک لیڈر کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہے۔ مگر ہمیں درِنجات جیسا شاندار ڈرامہ مل گیا ہے۔ زریاب کا خوبصورت چہرہ، بڑے بڑے گھر، محبت، جدائی، سازش، مذہبی ٹچ، شادی، رومانس، اور اگلی قسط کا انتظار۔ میں ڈراموں کے خلاف ہرگز نہیں ہوں۔ اچھا ادب اور اچھا ڈراما تو انسان کو جگاتا ہے۔ سوال صرف یہ ہے کہ جب گھر میں آگ لگی ہو اور مکین بڑی دلچسپی سے ٹی وی دیکھ رہے ہوں، تو قصور کس کا ہے؟ آج اینکیڈوری بارن نے ڈراموں کے متعلق ٹویٹ کیا اور ہمیں دبے دبے لہجے میں سمجھایا کہ یہ بلو اور زریاب لعو و لہب ہیں۔ تو میں نے سوچا کہ میں ذرا زیادہ کھُل کر لکھ لوں۔
صورتحال زریاب اور بالے کی شادی ہوجائے گی۔ بلو اور ابوبکر کا نکاح ہوگا اور ابوبکر بلو کی گدی پر بیٹھ جائے گا اور دونوں مل کر کروڑوں مریدوں پر حکومت کریں گے۔ ہاں ہاں ٹھیک ہے اتنا تو پتہ ہے دو الگ الگ ڈرامے ہیں۔ زریاب چونکہ عمیرہ احمد کی ہیروئن ہے تو عنقریب دوپٹہ اوڑھے گی اور بات نقاب تک جائے گی۔ ابھی مختصر کپڑے اسی مستقبل کی غمازی کرتے ہیں۔ کیونکہ عمیرہ جی سجی دکھا کر کھبی مارتی ہیں۔ اتنے بڑے لائف چینجنگ ایونٹ کے لیے ابوبکر کو مرنا پڑے گا۔ ہک ہا ، اتنا بڑا ڈرامہ اور بغیر اتنی بڑی ٹریجڈی کے ختم ہوجائے؟ نا میاں نا ۔ آپ کو کمرشلزم کا نہیں پتہ۔ اب چونکہ اپنا تبلیغی فرض بھی نبھانا ہے تو زریاب کو سیدھی راہ پر چلتے ہوئے بھی دکھانا ہے کیونکہ آجکل سب سے زیادہ “ بے راہ روی “ کا شکار خواتین ہیں تو ان کا راہ راست پر آنا لازم ہے۔ ممکن ہے وہ دوسرا لڑکا زامل اسے بھی اچھا بچہ بنا کر زریاب سے کے عقد میں دے دیا جائے۔ کیونکہ کچھ نا کچھ تنبیہ مردوں کو بھی تو ہونی چاہیے۔ تو اس لیے بھی ابوبکر کی بلو سے شادی اور موت میں سے ایک چیز کرنا پڑے گی۔ بلو سے شادی ہو نہیں سکتی کیونکہ ڈرامہ الگ ہے تو پھر ابوبکر بیچارے کو مرنا پڑے گا۔ اب زریاب بیچاری عمیرہ احمد کی ہیروئن تھی نمرہ احمد کی ہیروئن ہوتی تو آن لائن سٹور کھول کر تسبیحاں اور سکارف بھی بیچتی۔ لیکن ہارورڈ سے پڑھی لکھی کو سکارف بیچنے کی کیا ضرورت ؟ عمیرہ احمد کی ہیروئنز بھلے کشف باجی ہوں ، عمامہ جی ہوں ، صبا ہو یا کوئی بھی بالآخر انکو اچھائی اور نیکی کے رستے پر لوٹنا ہے۔ سبق سیکھنا ہے۔ لہذا زریاب جی تیاری پکڑیں۔ فائزہ افتخار کی گرفت زیادہ اچھی ہی۔ کمرشلزم تھوڑا سا کم ہے۔ اپروچ بہتر ہے ، ہر چیز پر مسلمانیت طاری نہیں کرنی اور تھوڑا سا سبق سکھا کر تھوڑی ٹھوکریں دلوا کر تھوڑے سے کمپرومائز کے بعد کچھ بہتری کا سبق دے دینا ہے۔ جیسے نوری کیساتھ برا ہوا تو آخر میں بھولا جی دوائیوں کے اثر سے بھی باہر آگئے اور مزے مزے ہوا ، زارا اور انمول بھی سیٹل ہوگئیں اب چونکہ معلومات کم ہیں اور وجدان زیادہ تو بلو جی چونکہ کسی امام مسجد کی بجائے ایک پیر کو مار کر مصلے کی بجائے گدی پر بیٹھی ہیں تو بلو جی کو ابھی طاقت کی بہت ساری منازل طے کرنا ہوں گی۔ ممکن ہے بلو جی سیاست میں بھی آئیں۔ بہرحال دیکھتے جائیں آگے آگے ہوتا ہے کیا۔ نوٹ ؛ ڈرامے دیکھنے والے سارے مرد گے ہیں۔ البتہ خوبصورت خواتین سے ان ڈراموں کو ڈسکس کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔ اگر مندرجہ بالا چیزیں نہ ہوئیں تو ادارہ ذمہ دار نہ ہوگا سٹہ لگانے سے پرہیز کریں۔ ڈرامے وغیرہ اخلاقی سبق کے لیے یا سوشل سروس کے لیے نہیں ویور شپ اور ریٹنگ کے ذریعے مال بنا کر اپنی انڈسٹری کو دینے کے لیے ہوتے ہیں۔ اس انڈسٹری کا نام انٹرٹینمنٹ انڈسٹری ہے تو انکو انٹرٹینمنٹ اور وقت گزاری ہی سمجھیں اخلاقی سبق کشید کرنے اور نجی زندگیوں پر اطلاق سے گریز کریں۔ شکریہ۔
2
1
122
لَهُوٌ وَلَعِبٌ **
24
اچھا بھلا ڈرامہ چل رہا تھا، عمیرہ احمد نے اپنا اوریجنل سکرپٹ پوسٹ کر کے دودھ میں مینگنیاں ڈال دی ہیں۔ اُنھیں گھر سے باہر نکلنا چاہیئے، انٹالیہ، بالی، غردہ وغیرہ کے ساحلوں پر جا کر مہینہ پندرہ دنوں کے لئے رہنا چاہیئے تاکہ اُن کا دماغ کھُلے۔ تفریح سب سے بہترین قسم کی عبادت ہے
32