پاکستان نے بھارت کیلئے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع کردی۔
پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری نئے نوٹم کے مطابق بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں 23 دسمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے۔
ائیرپورٹ اتھارٹی کے مطابق بھارت کے تمام رجسٹرڈ کمرشل، جیٹ مسافر اور ملٹری طیارے پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کرسکتے۔
واضح رہے پاکستان نے بھارت کے لیے 23 اپریل 2025 سے فضائی حدود بند کی تھی۔
3
پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں خفیہ کیمروں، اسمارٹ عینکوں اور روزمرہ استعمال کی اشیا میں چھپے ریکارڈنگ آلات کے استعمال اور خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے تحت عائد پابندی میں مزید 30 روز کی توسیع کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق ایسے آلات پر ہوگا جو خفیہ طور پر تصاویر، ویڈیوز اور آواز ریکارڈ کرنے اور انہیں منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ عینکوں، پین، کی چین اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا میں نصب مائیکرو کیمروں اور خفیہ ریکارڈنگ ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی برقرار رہے گی۔ اس کے علاوہ پنجاب بھر میں ان آلات کی دکانوں پر فروخت اور آن لائن خرید و فروخت بھی ممنوع ہوگی۔
6
سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں کارروائیاں کرتے ہوئے 22 خوا/رج کو ہ/ل/ا/ک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 16 اور 17 نومبر کو سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں خوا/رج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں میں سکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کارروائیوں میں خوا/رج کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنا کر 6 خوارج ہل/ا/ک کر دیے جبکہ ٹانک میں کارروائی کے دوران ایک دہ/شت/گرد مارا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خو/ارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ دہشتگ/ردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔
8
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انجری کے باعث نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان کو سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں مزید بولنگ سے روک دیا ہے۔
ثاقب خان گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز سری لنکا کی دوسری اننگز میں اپنے دوسرے اوور کی دوسری گیند پر اوپنر لاہیرو اوڈارا کو آؤٹ کرنے کے بعد انجری کا شکار ہو کر میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ انہوں نے اس اننگز میں صرف 1.2 اوورز بولنگ کی اور 6 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔ ان کا باقی اوور رضااللہ نے مکمل کیا۔
پی سی بی کے مطابق ثاقب خان کو ہیمسٹرنگ انجری ہوئی ہے اور میڈیکل ٹیم ان کا علاج کر رہی ہے۔
9
امریکی ادارے پیو ریسرچ سینٹر کی تحقیق کے مطابق دنیا کی مذہبی آبادی میں بڑی تبدیلی متوقع ہے، 2035 تک مسلمانوں کی تعداد عیسائیوں سے بڑھ سکتی ہے اور اسلام دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے۔
ریسرچ سینٹر کی رپورٹ کے مطابق آنے والی دہائیوں میں مسلمانوں اور عیسائیوں دونوں کی آبادی میں اضافہ ہوگا تاہم مسلمانوں کی آبادی بڑھنے کی رفتار عیسائیوں کے مقابلے میں زیادہ تیز رہنے کا امکان ہے۔
پیو ریسرچ سینٹر کے تخمینے کے مطابق 2035 میں دنیا بھر میں مسلمانوں کی تعداد تقریباً 2 ارب 57 کروڑ جبکہ عیسائیوں کی تعداد 2 ارب 52 کروڑ تک پہنچ سکتی ہے۔
تحقیق میں مسلمانوں کی آبادی میں اضافے کی بڑی وجوہات نسبتاً زیادہ شرح پیدائش اور نوجوان آبادی کو قرار دیا گیا ہے۔
11
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ توانائی کی فراہمی میں رکاوٹوں اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کے باعث عالمی مہنگائی کی شرح 4.7 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ کئی ممالک کو مہنگائی پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے یہ بات چین کے شہر شینژن میں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (ایپیک) کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں عالمی سطح پر معیشتوں میں مانیٹری پالیسی سخت کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
13
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آزاد کشمیرکا ماضی بڑا دردناک ہے، یہاں ایسی حکومتیں آئیں جنہوں نے عوام سے بےحسی والا سلوک کیا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیرمیں ماضی کی حکومتوں نے ناقص کارکردگی دکھائی، ماضی کی تلخ یادوں کو بھلادینا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ازراہِ مذاق کہا تھا کہ ہم کامیاب ہوں اور میں آزاد کشمیرکا وزیراعظم بن جاؤں، آج افتخارگیلانی وزیراعظم ہیں تومیں خود کو وزیراعظم سمجھ رہا ہوں، جوجذبہ مجھ میں ہے وہ افتخارگیلانی میں دیکھ رہا ہوں۔
نواز شریف نے مزید کہا کہ ہماری توجہ ہمیشہ ترقی پرہوتی تھی، آزاد کشمیر میں کئی میگا پراجیکٹس لانا چاہتے تھے، ہم نے 18 سے 20 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی کےکارخانے لگائے اور ریکارڈ مدت میں لوڈشیڈنگ ختم کی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نےاپنے دورمیں آئی ایم ایف کوخدا حافظ کہہ دیا تھا، گزشتہ حکومت آئی ایم ایف کوواپس لائی، ہمارے دور میں ڈالر 104 روپےتھا، لواری ٹنل کا منصوبہ میرے دور میں مکمل ہوا، انعام میں میری حکومت ختم کی گئی۔
11
خلائی تاریخ میں پاکستان ایک نئی منزل کی جانب گامزن ہے اور اسی تاریخی پیشرفت میں پہلا پاکستانی خلا باز 25 نومبر کو چین کے شین ژو 24 مشن کے ذریعے خلا میں روانہ ہوگا۔
پاک چین خلائی تعاون میں یہ ایک تاریخی سنگِ میل ہے، سپارکو کے مطابق محمد ذیشان علی اور خرم داؤد چین میں خلائی تربیت مکمل کر چکے ہیں، دونوں میں سے ایک امیدوار بطور پے لوڈ اسپیشلسٹ خلا کا سفر کرے گا۔
پاکستانی خلا باز چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن پر پہنچنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے، مشن کے لوگو میں پاکستان کے قومی پھول چنبیلی کو بھی جگہ دی گئی ہے۔
6
بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر اور بیٹر لٹن داس نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا،وہ ایک ٹیسٹ اننگز میں 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے دنیا کے پہلے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔
آئی سی سی کے مطابق جوہانسبرگ میں لٹن داس نے جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کے دوران 6 کیچ پکڑے جبکہ 2 کھلاڑیوں کو اسٹمپ آؤٹ کیا۔ اس طرح ان کے مجموعی شکار کی تعداد 8 ہوگئی اور انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹ کیپر کی جانب سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ کھلاڑی آؤٹ کرنے کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔
لٹن داس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ کی ایک اننگز میں سب سے زیادہ 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کا ریکارڈ پانچ وکٹ کیپرز کے پاس مشترکہ طور پر موجود تھا، ان میں پاکستان کے وسیم باری، انگلینڈ کے باب ٹیلر، نیوزی لینڈ کے ایان اسمتھ اور ویسٹ انڈیز کے رڈلی جیکبز اور جوشوا ڈی سلوا شامل تھے۔
4
عالمی امن کے لیے پاکستان کی خدمات اور قربانیوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے، گزشتہ سات دہائیوں کے دوران 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکار اقوام متحدہ کے 48 امن مشنز میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ 183 اہلکار عالمی امن کی خاطر جانیں قربان کرچکے ہیں۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے برسلز میں عالمی فورم سے خطاب کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ تنازعات کے علاقوں سے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں اچانک کمی انسانی سلامتی کے لیے نئے خطرات پیدا کرسکتی ہے۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دنیا میں پائیدار امن کے قیام کے لیے محض جنگ بندی کافی نہیں بلکہ مشترکہ حکمت عملی، باہمی تعاون اور انسانی سلامتی کو ترجیح دینا ضروری ہے۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز کو مناسب وسائل فراہم کرنے کے ساتھ ان کے دائرہ کار کو زمینی حقائق کے مطابق تشکیل دیا جائے۔
یورپی پارلیمنٹ برسلز میں شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی طویل خدمات کا ذکر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ سات دہائیوں کے دوران 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکار 48 امن مشنز میں اپنی ذمہ داریاں ادا کرچکے ہیں جبکہ ان مشنز کے دوران 183 پاکستانی اہلکاروں نے جانوں کی قربانی دی۔
#SunoPakhtunkhwa
18
آرمی چیف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دورہ بلوچستان کے دوران مشکل آپریشنل حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں اور افسران کے مادر وطن کے دفاع کے غیرمتزلزل عزم کو سراہا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تربت میں شہداء کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اس موقع پر فیلڈ مارشل کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، فیلڈ مارشل کوبیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خلاف جاری کامیاب آپریشنز پر بھی جامع بریفنگ دی گئی۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بلوچستان میں جاری مختلف سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔
#SunoPakhtunkhwa
15
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز شائقین کے لیے اسٹیڈیم میں داخلہ مفت کرنے کا اعلان کر دیا۔
پی سی بی ترجمان کے مطابق 19 نومبر بروز جمعرات راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے ٹکٹ خریدنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ بغیر ٹکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔
11
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے شادیوں کی ڈیجیٹل رجسٹریشن کے نظام کا پائلٹ منصوبہ اسلام آباد اور کوئٹہ میں شروع کر دیا ہے، جس کے تحت نکاح رجسٹرار پاک آئی ڈی (PakID) ایپ کے ذریعے شادیوں کا اندراج کر سکیں گے۔
نئے نظام کے تحت نکاح رجسٹرار ڈیجیٹل طریقے سے شادی کی تفصیلات متعلقہ یونین کونسل میں رجسٹریشن کے لیے جمع کرا سکیں گے جبکہ نکاح نامے کی رجسٹریشن کے بعد ڈیجیٹل میرج سرٹیفکیٹ (MRC) کے اجرا اور میاں بیوی کی ازدواجی حیثیت کو نادرا کے ریکارڈ میں خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرنے کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔
نادرا کے مطابق اس اقدام کا مقصد شادیوں کی رجسٹریشن کے عمل کو جدید، آسان اور شفاف بنانا ہے تاکہ شہریوں کو روایتی کاغذی کارروائی اور غیر ضروری دفتری مراحل سے نجات مل سکے۔
7
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی۔
اوگرا نے 19 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے سستا ہونے کے بعد 355 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگا
8
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کر دی۔
اوگرا نے 19 نومبر کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 322 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی 3 روپے سستا ہونے کے بعد 355 روپے فی لیٹر ہو گیا ہے، نئی قیمتوں کا اطلاق 19 نومبر سے ہوگا
7
ضلع مہمند میں ایمرجنسی کے خاتمے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کی ترجیحات اور طریقہ کار طے کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس میں پہلی بار مشاورتی جرگے کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اقوام کے مشران نے شرکت کرکے اپنے اجتماعی مسائل اور ضروریات پیش کیں۔
جرگے میں مختلف اقوام کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز دی گئیں۔
مشران کا کہنا تھا کہ مہمند میں مائننگ اور گورسل شاہراہ کھولنے سے مقامی لوگوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکتے ہیں۔
مشاورتی جرگے میں زراعت، لائیو سٹاک، سیاحت، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں منصوبے شامل کرنے کی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔
جرگے میں اے آر ڈی سی ممبران کے علاوہ تمام اقوام نے شرکت کی۔
7
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ پاکستان کے قریب بین الاقوامی انٹرنیٹ کیبل سسٹم ایس ای اے-ایم ای-ڈبلیو ای 5 (SMW5) میں خرابی رپورٹ ہوئی ہے، جس کے باعث ملک بھر میں بعض انٹرنیٹ صارفین کو وقفے وقفے سے کنیکٹیویٹی مسائل اور سروس کے معیار میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
پاکستان میں بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں خرابی کے باعث انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کے واقعات ماضی میں بھی پیش آ چکے ہیں۔ رواں سال 2 جولائی 2026 کو بھی ایس ای اے-ایم ای-ڈبلیو ای 5 (SMW5) کیبل میں تکنیکی خرابی رپورٹ ہوئی تھی، جس کے باعث ملک میں بعض صارفین کو انٹرنیٹ کی رفتار میں کمی اور کنیکٹیویٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
25
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایران امریکا تنازع کے دوران پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ریکارڈ سطح تک پہنچ گئی تھیں تاہم حکومتی اقدامات اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث اب پیٹرول 133 روپے اور ڈیزل 162 روپے فی لیٹر سستا ہو چکا ہے۔
اسحاق ڈار نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ 3 اپریل 2026 کو پیٹرول کی قیمت 458 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت 520 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی تھی، تاہم 18 نومبر تک پیٹرول کی قیمت کم ہو کر 325 روپے اور ڈیزل کی قیمت 358 روپے فی لیٹر رہ گئی ہے۔
14


















