Aamir lodhi retweeted
پنجاب کی فارم 47 حکومت کے 1000 دن۔ عورتوں کی حرمت کے دعوے بمقابلہ حقائق!
#MadamThiefMinister
Aamir lodhi retweeted
میں قوم کو آج یہ خوشخبری دوں گا کہ آپ کا لیڈر آج ایک مرتبہ پھر عدالت کے سامنے سرخرو ٹھہرا۔ آج جو کارروائی ہوئی، اس سے یہ بات بالکل واضح ہو گئی کہ عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کے خلاف ایک پورا افسانہ کھڑا کیا گیا ہے، جس کی سرے سے کوئی بنیاد ہی نہیں ہے۔
قوم کے ذہن میں چند اہم باتیں رہنی چاہئیں۔
سب سے پہلے یہ افسانہ کھڑا کیا گیا کہ برطانیہ میں ایک رقم موجود تھی جو کسی جرم کے نتیجے میں حاصل ہوئی تھی۔ برطانوی عدالتوں یا اداروں نے یہ تعین کیا تھا کہ چونکہ یہ رقم جرائم سے حاصل شدہ ہے، اس لیے اسے پاکستان کے قومی خزانے میں منتقل ہونا چاہیے۔
حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔ یہ سراسر ایک جھوٹا مفروضہ ہے۔
اس کے بعد یہ کہا گیا کہ یہ رقم پاکستان کے قومی خزانے میں آنی تھی، لیکن عمران خان صاحب کی اس وقت کی حکومت نے مبینہ طور پر اس میں رعایت دے کر یہ رقم قومی خزانے میں آنے کے بجائے اس اکاؤنٹ میں منتقل کر دی جہاں ملک ریاض صاحب نے بحریہ ٹاؤن کے سلسلے میں رقم جمع کرانی تھی۔
یہ بھی ایک جھوٹا بیانیہ ہے جسے حکومتی ترجمان بار بار قوم کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں۔
آج جب عدالت کے سامنے ابتدائی مرحلے میں ہی مقدمہ پڑھا گیا تو یہ پورا افسانہ پاش پاش ہو گیا۔
قوم کے ذہن میں درج ذیل حقائق رہنے چاہئیں:
یہ رقم برطانیہ میں ملک ریاض خاندان کی اپنی رقم تھی۔ کسی برطانوی عدالت نے یہ فیصلہ نہیں دیا تھا کہ یہ رقم حکومتِ پاکستان کی ملکیت ہے یا اسے پاکستان کے قومی خزانے میں جمع ہونا چاہیے۔
برطانیہ میں صرف اتنا ہوا کہ ملک ریاض اور برطانوی ادارے نیشنل کرائم ایجنسی کے درمیان ایک معاہدہ ہوا۔ یہ ایک سول معاہدہ تھا، فوجداری نوعیت کا کوئی مقدمہ نہیں تھا۔
انہیں بتایا گیا کہ چونکہ ان کا ویزا منسوخ کیا جا رہا ہے، اس لیے وہ برطانیہ چھوڑ دیں اور اپنی تمام جائیدادیں اور رقوم بھی وہاں سے منتقل کر دیں۔
اس پر ملک ریاض اور ان کے خاندان نے کہا کہ بینکوں میں موجود یہ رقم ہماری اپنی ہے، حکومتِ پاکستان کی نہیں۔ لہٰذا ہمیں اجازت دی جائے کہ یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کر دیں۔
اس طرح ملک ریاض خاندان نے اپنے دستخطوں سے چیک لکھے، پے آرڈرز بنوائے اور اپنی رقم خود سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں منتقل کی۔
اس پورے عمل میں نہ کابینہ کا کوئی کردار تھا اور نہ ہی عمران خان صاحب کا۔
یہ رقم سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں آئی اور وہیں موجود رہی۔ اس رقم میں اضافہ بھی ہوا۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے یہ رقم حکومتِ پاکستان کے سپرد کر دی اور یوں یہ قومی خزانے میں منتقل ہو گئی۔
لہٰذا حکومتِ پاکستان کو ایک پیسے کا بھی نقصان نہیں ہوا بلکہ اسے فائدہ پہنچا۔
ممکن ہے کہ یہ رقم سالہا سال برطانیہ میں موجود رہتی، لیکن یہ پاکستان منتقل ہوئی، فارن ایکسچینج ریزروز (Foreign Exchange Reserves) میں شامل ہوئی اور اس کے مساوی پاکستانی روپے قومی خزانے میں آئے۔
تو پھر نقصان کہاں ہوا؟
عمران خان صاحب کے کسی عمل نے نہ اس رقم کی پاکستان منتقلی کو ممکن بنایا اور نہ ہی اس رقم کو حکومتِ پاکستان یا قومی خزانے سے دور کیا۔ حقیقت یہ ہے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔
بیرسٹر @salmanAraja جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف
Aamir lodhi retweeted
گھر پر محصور ہونے کے بعد
مولانا فضل الرحمن وڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کر رہے ہیں، 2020 میں مولانا کا خطاب ٹی وی پر نشر نہیں کیا گیا تو مریم نواز نےٹوئٹ کی تھی کہ مولانا کی تقریر نشر کیوں نہیں کی گئی؟
آج جواب دے سکتی ہیں؟
Aamir lodhi retweeted
اب وزیراعلی اس بیروکریسی اور مشیروں سے پوچھیں ناں گندم کا ریٹ کیوں بڑھا اور روٹی مہنگی کیوں ھوی۔ کہاں گئی وہ گیارہ کمپنیاں جنہوں نے پنجاب سے گندم خریدنی تھی ؟؟ناقص زرعی پالیسی عوام کو مہنگائی میں دھکیل رہئ ھے۔ @MaryamNSharif @BBhuttoZardari @CMShehbaz
Aamir lodhi retweeted
پاکستان کی صحافت کے سیاہ کردار
شاہ زیب خانزادہ
خاور مانیکا کا انٹرویو کر کے عدت کیس جیسے انتہائی شرمناک معاملے جو سراسر عاصم منیر کا سیاسی انتقام تھا ، کو میڈیا ٹرائل کا حصہ بنانا صحافتی اثر و رسوخ کے استعمال اور پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر سنگین سوالات اٹھاتا ہے۔
صحافت کا کام سچ سامنے لانا اور طاقتوروں سے سوال کرنا ہے ، کسی کی ذاتی زندگی کو سیاسی مقاصد کے لیے تماشا بنانا نہیں۔
مشکل اور کڑا وقت ہمیشہ نہیں رہتا مگر تاریخ یہ ضرور یاد رکھتی ہے کہ کس نے سچ کا ساتھ دیا اور کس نے طاقت کے سامنے اپنے قلم اور ضمیر کا سودا کیا۔
#PakistanUnderFascism
#WallOfShame
Aamir lodhi retweeted
-ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا -
”پہلے وہ آئے“
-پہلے وہ انتخابات کے نتائج کے لیے آئے،
تم خاموش رہے،
کیونکہ تمہیں عوامی حمایت نہیں، طاقتوروں کی حمایت درکار تھی۔
-پھر وہ صحافت کے لیے آئے،
تم نے پیکا ایکٹ کی حمایت کی،
کیونکہ سچ تمہارے لیے تکلیف دہ تھا۔
-پھر وہ سپریم کورٹ کے لیے آئے،
تم نے کہا ہمیں وفاقی آئینی عدالت چاہیے،
کیونکہ تمہیں مرضی کے فیصلے چاہیے تھے۔
-پھر وہ مخصوص نشستوں کے لیے آئے،
تم نے نظر ثانی اپیل دائر کی،
کیونکہ تمہیں ہر صورت کسی کا حق غصب کرنا تھا۔
-پھر وہ منتخب حکومت کے لیے آئے،
تم نے فوری گورنر راج کی حمایت کی،
کیونکہ تمہیں جمہوریت نہیں، اقتدار پسند تھا۔
-پھر وہ آئین کے لیے آئے،
تم آئین کے مقابل کھڑے ہوئے،
کیونکہ تمہیں اپنے پیاروں کے لیے تاحیات استثنیٰ چاہیے تھا۔
-پھر وہ صوبوں کے لیے آئے،
تم نے مزید صوبوں کی حمایت کی،
کیونکہ اس میں سندھ نہیں تھا۔
-اب وہ تمہاری راجدھانی کے لیے آئے،
تمہاری چیخ و پکار کے باوجود،
کوئی تمہارے ساتھ نہیں۔
کیونکہ نا اصل آئین بچا ، ناعوام کی آزادانہ رائے ، نا سچ کا ساتھ دینے والے صحافی، نا انصاف و قانون پسند جج اور نا ہی آزاد عدالتیں
تم نے اپنے ہاتھوں ان کی قبریں کھودیں
اب لاشوں سے مدد کی امید کیسی؟
(اس نظم کا مرکزی خیال فوجی سے پادری سے شاعر تک کا سفر طے کرنے والے مارٹن نیمولر کی نظم First they came سے لیا گیا ہے ۔ جس نے ظلم اور جبر کی حکومت کی حمایت کے بعد جب بچھتاوے اور اعتراف کے روپ میں بغاوت کا لبادہ اوڑھا تب تک بہت دیر ہو چکی تھی )
Aamir lodhi retweeted
عمران خان نے خط چیف جسٹس سپریم کورٹ کو جگانے کے لئے لکھا تھا، مگر لگتا ہے کہ وہاں پر مکمل سکوت طاری ہےـ
چیف جسٹس کے حلف کا ایک حصہ کہتا ہے کہ ۔۔۔۔ میں بغیر کسی خوف اور خطرے کے انصاف فراہم کروں گا۔۔۔ لگتا ہے نہ صرف یہ بات چیف جسٹس بھول چکے ہیں بلکہ یہ بھی بھول چکے ہیں کہ ان کی عدالتوں کے فیصلوں کو جوتے کی نوک پر رکھا جا رہا ہے اور وہ کچھ نہیں کر رہے!
#ImranKhansLifeIsAtRisk
Aamir lodhi retweeted
زندگی کا تحفظ، عدالتی حکم پر فوری عمل
عمران خان اور بشریٰ عمران خان کے لیے فوری طبی سہولیات کی فراہمی اور سپریم کورٹ کے 18 اگست کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے خلاف آواز اٹھائیں۔
قلم اٹھائیں، چیف جسٹس کے نام خط لکھیں اور لفافہ ڈاک سے بھیجیں۔
#ImranKhansLifeIsAtRisk
Aamir lodhi retweeted
رانا بڑا ظالم اے نفیسہ شاہ کو رگڑ دیا ہے 😂🔥
نفیسہ شاہ: محسن نقوی کو کیوں انہیں نہیں بلاتے کہ یہ کیا کر رہے ہو 🤷♂️
رانا: ہمارا تو منسٹر ہے آصف زرداری کا بیٹا ہے وہ بلا کر پوچھ لیں 🔥✅
نفیسہ شاہ: جب وہ صحافی تھا جب بیٹا بنایا تھا اب وہ منسٹر آف ایوری تھنگ ہے 😂
Aamir lodhi retweeted
اگر ترامیم پر ہمارا ساتھ نہ دیا گیا تو ن لیگ کو ساتھ ملا کر Brute اکثریت سے 26 آئینی ترمیم منظور کر لوں گا ، بلاول بھٹو۔۔
ہم سب ہے یاد زرا زرا ، تمہیں یاد ہو کہ نہ یاد ہو
Aamir lodhi retweeted
بریکنگ نیوز 🚨بلاول بھٹو زرداری کا بڑا اعتراف 🔥🔥
آپ کہہ رہے ہونگے بڑی اچھی تقریر کرتے ہو اور خود گورنر راج لگا کر بیٹھے ہو، گورنر راج لگانے میں میرا کوئی کردار نہیں، یہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا فیصلہ تھا۔ میں نے اسے سپورٹ نہیں کیا، گورنر ہمارا بندہ نہیں ملٹری اسٹیبلشمنٹ کا ہے۔ پی پی کا بس نام شامل ہے۔ ہمارے کنٹرول میں کچھ بھی نہیں ہے۔ آپ لوگ جانتے ہیں اصل پاور کس کے پاس ہے۔ میں نے اُس وقت بھی مخالفت کی آج بھی کر رہا ہوں، اپوزیشن کو راضی کرو، گورنر راج ختم کرو۔
Aamir lodhi retweeted
القادر کیس کی اصل قانونی بنیاد
جو رقم آتی ہے، اس معاملے کو میں بہت آسان الفاظ میں تین چار جملوں میں سمجھانا چاہتا ہوں، کیونکہ اب وقت آ گیا ہے کہ اس مقدمے کے اصل حقائق اور القادر ٹرسٹ کے معاملات پر بات کی جائے۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ میں نے پہلی مرتبہ ایسا معاملہ دیکھا ہے کہ رقم باہر سے پاکستان آ رہی ہے۔ ہم نے تو ہمیشہ یہی دیکھا ہے کہ پیسہ پاکستان سے باہر جاتا ہے، باہر سے پاکستان نہیں آتا۔
اور جب یہ رقم باہر سے پاکستان آتی ہے تو نہ عمران خان صاحب کے اکاؤنٹ میں ایک پیسہ جاتا ہے اور نہ ہی بشریٰ عمران صاحبہ کے ذاتی اکاؤنٹ میں کوئی رقم جاتی ہے۔
پوری کی پوری رقم سپریم کورٹ آف پاکستان کے رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں جمع ہوتی ہے۔
اور اگر کوئی رقم، خدانخواستہ، غلطی سے کہیں آ بھی جاتی ہے تو کیا وہ چار سال تک رجسٹرار صاحب کے پاس پڑی رہتی ہے؟ نہیں، بلکہ اس رقم میں اضافہ ہوتا ہے۔
یہ قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ نہیں ہے، بلکہ قومی خزانے کو فائدہ اور منافع پہنچانے کا معاملہ ہے۔
جو رقم آئی تھی، اس سے کئی کروڑ روپے زیادہ رقم ہو چکی ہے۔ جب آپ شواہد سنیں گے تو حیران رہ جائیں گے۔
نیب تو اس وقت کارروائی کرتا ہے جب قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہو۔
یہ ایک منفرد مقدمہ ہے جس میں قومی خزانے کو منافع پہنچا، جبکہ دوسری طرف القادر ٹرسٹ کی صورت میں فلاحی کام بھی ہو رہا ہے۔
القادر ٹرسٹ کے بارے میں یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ یہ کوئی جعلی منصوبہ ہے، محض دکھاوا ہے اور اس کی آڑ میں عطیات حاصل کیے گئے ہیں۔
حالانکہ القادر ٹرسٹ حقیقت میں موجود ہے۔ اس کا باقاعدہ وجود ہے اور اس کے ساتھ مختلف معروف اداروں اور شخصیات کے نام وابستہ ہیں۔
یہ لمز اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سے منسلک ہے۔ وہاں سات پی ایچ ڈی پروفیسرز پڑھاتے ہیں اور ڈیڑھ سو سے زیادہ طلبہ کو وظائف دیے جا رہے ہیں۔
یہ ایک فعال ادارہ ہے، باقاعدہ کام کر رہا ہے اور لوگوں کو تعلیم فراہم کر رہا ہے۔
لہٰذا ایک طرف بیرونِ ملک سے آنے والی رقم کم نہیں ہوئی بلکہ اس میں اضافہ ہوا اور وہ قومی خزانے میں موجود ہے، جبکہ دوسری طرف ایک فلاحی ادارہ بھی کام کر رہا ہے۔
بیرسٹر سلمان صفدر
Aamir lodhi retweeted
حکومت پنجاب نے لاہور کے 140 سال پرانے ایچی سن کالج (سابقہ پنجاب چیفس کالج) کے نئے بورڈ آف گورنرز کا اعلان کر دیا گیا۔
۔۔وزیر داخلہ محسن نقوی اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے برادر نسبتی منتہا اشرف مارتھ
۔۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بہنوئی اور مشیر علی ڈار
۔۔وفاقی وزیر علی پرویز ملک
۔۔صوبائی وزیر ملک صہیب بھرتھ
۔۔صوبائی وزیر عاشق حسین کرمانی
۔۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی پنجاب ساجد ظفر ڈال
۔۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیٹے علی ایاز صادق
۔۔سابق نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کے بیٹے سلطان گوہر اعجاز
۔۔سابق چئیرمین پی سی بی ذکا اشرف کے بیٹے خان محمد اشرف
۔۔لیفٹیننٹ جنرل (ر) علی قلی خان کے بیٹے حسنین قلی خان
۔۔سابق نگران وزیر میاں مصباح الرحمن کے بیٹے میاں خالد مصباح
۔۔وزیراعلی مریم نواز کے سیکنڈ کزن، ڈائریکٹر الشفیع گروپ ابراہیم طارق شفیع آئندہ تین سال کے لئے بورڈ آف گورنرز کا حصہ ہوں گے۔
Aamir lodhi retweeted
واشنگٹن سے تہران تک، اسلام آباد سے خیبر پختونخوا تک، ہر کھیل میں ایک ہی کھلاڑی! نہ عوامی مینڈیٹ، نہ انتخابی حیثیت، نہ متعلقہ وزارت کا منصب، مگر اختیارات ایسے کہ منتخب وزیراعظم بھی ان کے سامنے بے بس دکھائی دیں۔
محسن نقوی! آخر یہ کون سا عہدہ ہے جس کی طاقت آئین، مینڈیٹ اور وزارتوں کی حدود سے بھی ماورا ہے؟ پنجاب میں سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن سے لے کر عالمی سفارت کاری تک، ہر جگہ آپ ہی آپ ہیں۔
وزیرِ داخلہ ہیں یا ریاست کے اندر ریاست؟
اور اصل سوال: محسن نقوی عاصم منیر کے مہرے ہیں، مہرہ چلانے والے ہیں یا کسی اور کے کھیل کا حصہ؟
پاکستان کے اقتدار کا یہ بے مینڈیٹ کھلاڑی آخر کس کا کھیل کھیل رہا ہے، اور کس کے اشاروں پر؟
Aamir lodhi retweeted
یار لوگوں نے کالجوں میں طلباء یونین پر پابندی لگائی ہے اور خود بچوں کو میٹنگز میں بلا کر وردی میں بیٹھ کر سیاست پر لیکچر دیتے ہیں ۔۔
Aamir lodhi retweeted
ایک ٹویٹ پر مجرم، ایک پوسٹ پر گرفتاری مگر اصل مجرموں پر مکمل خاموشی؟
عوام کے سوال جرم، طاقتوروں کے لئے قانون بےبس کیوں؟
قوم کا سوال NCCIA کا ڈنڈا صرف کمزور اور تحریکِ انصاف کے حامیوں کے لیے ہی کیوں؟
#FreeKhanFreePakistan

















