اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ، وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ۔
اردو ترجمہ
اے اللہ! رحمت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد ﷺ پر، جیسا کہ تو نے رحمت نازل فرمائی ابراہیمؑ پر اور آلِ ابراہیمؑ پر، بے شک تو بڑی تعریف والا، بڑی بزرگی والا ہے۔
اے اللہ! برکت نازل فرما محمد ﷺ پر اور آلِ محمد ﷺ پر، جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی ابراہیمؑ پر اور آلِ ابراہیمؑ پر، بے شک تو بڑی تعریف والا، بڑی بزرگی والا ہے.
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
صبح بخیر
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
جس شخص نے اپنا غصہ روکا اللہ تعالیٰ اس کے عیوب پر پردہ ڈال دے گا، جو شخص اپنے غصے کے مطابق عمل کرنے کی طاقت کے باوجود اپنے غصے کو پی گیا۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کے دل کو امید سے بھر دے گا۔
(السلسلۃ الصحیحۃ : 209)
السَّـــــــلاَمُ عَلَيــْــكُم وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَـرَكـَاتــهُ❤️
جمعہ مبارک 🕋 🕌
صبح بخیر زندگی 😊
اے میرے "ربِ کریم "آج جمعہ کے اس بابرکت دن ہم سب کے ہاتھ دعا کے لیے اٹھیں توکسی کے آنکھوں کے آنسو، کسی کے دل کی خاموش فریاد اور کسی کی خواہش تیرے در سے خالی نہ لوٹے آمین 🤲
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم نے فرمایا:
بروز قیامت انبیائے کرام علیهم السلام کے لیے سونے کے منبر بچھائے جائیں گے وہ سب اس پر تشریف فرما ہوں گے ، میں اس خوف سے منبر پر نہیں بیٹھوں گا کہ کہیں مجھے جنت نہ بھیج دیا اور میری امت پیچھے رہ جائے۔۔۔۔
( المعجم الاوسط : 208/3 )










