ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi) header
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi) profile picture

کُھلتی ہے کسی پر کہاں گُفتار ہماری 😎 لمحوں سے بہت تیز ہے رفتار ہماری🙃

Kharian, Pakistan
Joined June 2015
Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)Photo by ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ (@AribHashmi)
میں سنبھالوں گا اس زمانے کو تم نہ مشکل کوئی کھڑی کرنا اک محبت نہ نبھ سکی ہم سے اور پھر اس پہ دوسری کرنا عمر ہی کتنی رہ گئی آرب اب نہ دنیا سے دوستی کرنا
16
20
4
78
12,502
وہی شاہِ لولاک، سلطانِ دوراں، وہی وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں ہیں🖤
سُبْحَانَ الَّذِیْ اَسْرٰی حرم کی خموشی میں ٹھہرا زمانہ، بُراقِ سُبک پَر جو چمکا فضا میں تو ساکت زمانے نے اقصیٰ سے پوچھا، یہ کیسی اذاں ہے یہ شب میں مثالِ سحر کون گزرا تو اقصیٰ نے اپنی بلندی سے نظریں اُٹھا کر فلک کے ستاروں سے پوچھا یہاں انبیا کی امامت ہوئی، پھر گئے آسماں پہ یہ خورشید و مہ سے اُدھر کون گزرا ستاروں نے کھلتے ہوئے نور برساتے ساتوں فلک کے دروں سے یہ پوچھا ہر اِک در کھلا کیوں، صدا مرحبا کی کہاں سے اُٹھی ہے یہ افلاک میں بے خطر کون گزرا فلک کے دروں نے وہاں بیتِ معمور کے گِرد نوری فرشتوں سے پوچھا یہ تسبیح و تہلیل تھم کیوں گئی، پَر سمیٹے کھڑے ہو یہ بن کر ضیائے نظر کون گزرا فرشتوں نے نورِ ازل میں نہائے ہوئے سدرۂ منتہیٰ سے یہ پوچھا ترے پار جانا روا ہی نہیں تھا، مگر آج دیکھا کہ سدرہ سے آگے بشر کون گزرا تو سدرہ نے جبریل سے یوں کہا، تم تو سردارِ قدسی ہو، پھر کیوں رُکے ہو یہاں اپنے نوری پَروں کو جھکایا، تو اتنا بتاؤ تمہیں تو ہے ساری خبر، کون گزرا وہ بولے اگر اِک قدم بھی بڑھا میں، تو میرے یہ پَر جل اُٹھیں گے ضیا سے حبیبِ خدا ہیں، جنہیں خود بلایا ہے رب نے، تو دیکھو یہ عرشِ علا کے نگر کون گزرا تو ٹھہرے زمانے نے، اقصیٰ، ستاروں، فلک نے، فرشتوں نے، سدرہ نے دیکھا کہ خود عرشِ اعظم نے چومی، قدم سے لگی خاکِ بطحا کھُلا تب سبھی پر، یہی مصطفیٰؐ ہیں وہ محبوبِ عالم، خدا کی خدائی کا محور، وہی جانِ کون و مکاں ہیں کہ جن کے لیے وہ بُراقِ سُبک پَر اُتارا گیا تھا، زمیں آسماں کو سجایا گیا تھا وہی شاہِ لولاک، سلطانِ دوراں، وہی وجہِ تخلیقِ ہر دو جہاں ہیں ہٹے سارے پردے، مِٹے فاصلے، کیا عجب وہ سماں تھا وہ مہمانِ رب تھے، خدا میزباں تھا آرب ہاشمی @AribHashmi #قرطاس #اردو_زبان
1
1
78
اب میں کیا کہوں 🤷 خیر۔۔۔۔۔جون ایلیا کا شعر پڑھیں میرے کمرے کو سجانے کی تمہیں خواہش ہے میرے کمرے میں کتابوں کے سوا کچھ بھی نہیں
🤖 Made with AI
Chatgpt only know about my work life 😁❤
3
6
18
328
جو بولتے ہو تو ہوتے ہیں حرف و صوت تہی جو کھولتے ہو زباں خاک اڑتی رہتی ہے میں کیا سناوں تمہیں قصہ اپنی وحشت کا میں کیا بتاوں کیاں خاک اڑتی رہتی ہے آرب🍁 #قرطاس
اندھے، گونگے اور بہرے لکھاری کبھی سچ نہیں لکھ سکتے۔ #قرطاس
8
7
21
375
اجل کی آنکھ میں ڈر زندگی کا ہے کہ نہیں اجل سے آنکھ ملاتا ہوں اور دیکھتا ہوں یہ بہتے بہتے سمندر کی اور جائیں گی سو کشتیوں کو بہاتا ہوں اور دیکھتا ہوں کسی کو آتی ہے وحشت سمجھ میں بھی آرب جہاں میں خاک اڑاتا ہوں اور دیکھتا ہوں
وہ دیکھتا ہے مجھے کس نظر سے محفل میں اب اس کے سامنے جاتا ہوں اور دیکھتا ہوں میں جھانکتا ہوں یونہی اس کے دل کے گوشوں میں نظر نظر سے ملاتا ہوں اور دیکھتا ہوں @AribHashmi #قرطاس #اردو_زبان
5
10
19
332
الٰہی آمین الٰہی آمین ۔۔۔۔اللہ سوہنا مجھے ریاکاری و تکبر کے شر سے محفوظ رکھے اور آپ کی دعائیں حرف بہ حرف سچ ہوں۔💞
کچھ لوگوں کی شاعری، گفتگو یا پھر یوں کہہ لیں کہ ان کی موجودگی بھی روح کو سیراب کر دیتی ہے اور جناب @AribHashmi کی شخصیت اسی کمال کی حامل ہے۔ آپ کے اشعار میں جو پاکیزگی، ادب اور حضورِ اکرم ﷺ سے والہانہ محبت جھلکتی ہے، وہ ہر سننے اور پڑھنے والے کو اپنا گرویدہ بنا لیتی ہے۔ اس عظیم ادبی و روحانی کامیابی (240 شعرا میں تیسری پوزیشن) پرآپ کو ڈھیروں مبارکباد! یہ کامیابی یقیناً اس بات کی علامت ہے کہ آپ کا کلام باگارہِ رسالتﷺ میں قبولیت پا گیا ہے۔ دعا ہے کہ اللہ پاک آپ کو دونوں جہانوں کی تمام عزتوں سے نوازے اور دنیا و آخرت کا کامیاب ترین انسان بنائے۔ آمین یا مجیب! #قرطاس #اردو_زبان
2
5
15
292
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ retweeted
سبحان اللہ! دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارک ہو! ❤️ آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی مدحت کا یہ اعزاز اور 240 شعرا میں نمایاں کامیابی یقیناً ربِ کریم کی خاص رحمت ہے۔ اللہ رب العزت اس خوبصورت سعادت کو قبول فرمائے اور آپ کو دنیا و آخرت میں مزید کامیابیوں اور عزتوں سے نوازے۔ آمین! 🤲🌸
الحمدللہ ۔۔❣️ حضور سرورِ کائنات ﷺ کی مدحت سرائی اور ثنا خوانی بذاتِ خود ایک عظیم سعادت اور توفیقِ خداوندی ہے۔💞 منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ میں 240 شعرا میں سے تیسری پوزیشن کا اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر و تشکر ہے۔ #قرطاس
2
5
1
11
853
الحمدللہ ۔۔❣️ حضور سرورِ کائنات ﷺ کی مدحت سرائی اور ثنا خوانی بذاتِ خود ایک عظیم سعادت اور توفیقِ خداوندی ہے۔💞 منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ میں 240 شعرا میں سے تیسری پوزیشن کا اعزاز ملنا میرے لیے باعثِ فخر و تشکر ہے۔ #قرطاس
23
17
1
45
1,339
عشق پھر اپنی پناہوں میں اسے رکھتا ہے جس کو بے رحم و کرم چھوڑ دیا جاتا ہے اب ذرا سیکھ لے خاموش تکلم کرنا کاسہء حرف یہاں توڑ دیا جاتا ہے #قرطاس
عشق میں سوچ کا رخ موڑ دیا جاتا ہے اور دیوار سے سر پھوڑ دیا جاتا ہے ہجر دے کر تو سبھی مار دیے جاتے ہیں ہائے وہ شخص جسے چھوڑ دیا جاتا ہے 🥀🖤 #ایلاف #Elaf #Qirtaas #قرطاس
3
6
1
11
272
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ retweeted
پلٹ کے اِس نے نہ دیکھا دیارِ غیر کی سمت جہانِ رنگ سے دل کا لگاؤ ختم ہوا چند اشک آنکھ سے گِر کر بجھا گئے اس کو بھڑک رہا تھا جو دل میں الاؤ ختم ہوا آرب ھاشمی @AribHashmi #اردو_زبان
لدا ہوا تھا محبت کے بار سے آرب ثمر گرے تو شجر کا جھکاؤ ختم ہوا @AribHashmi
13
11
42
571
سفر کٹا تو رگوں کا تناؤ ختم ہوا زمینِ دہر پہ اپنا پڑاؤ ختم ہوا پلٹ کے اس نے نہ دیکھا دیارِ غیر کی سمت جہانِ رنگ سے دل کا لگاؤ ختم ہوا بہم تھے روح و بدن جب تلک تناؤ میں تھے شکستہ ہو گئی ڈوری کھچاؤ ختم ہوا
لدا ہوا تھا محبت کے بار سے آرب ثمر گرے تو شجر کا جھکاؤ ختم ہوا @AribHashmi
5
10
21
536
ﷺ خدا کو ڈھونڈنا ہے تو حضور کو ڈھونڈو اگر حضور نہ مل پائے تو خسارہ ہے ابھی نہ بھاگو مقدر سے اس طرح آرب ذرا رکو شہِ لولاک کو پکارا ہے
5
4
15
364
اتنی نازک مزاج سی لڑکی ہجر کا بوجھ کیسے ڈھونے لگی اس نے میری غزل سنی آرب پھر مجھے داد دے کے رونے لگی
Replying to @AribHashmi
یہ پوری غزل ہونی چاہیئے
7
7
28
631
آرب وہ شخص دور بہت دور ہے مجھ سے شدت سے انتظار تھا جس کو کتاب کا 📍علی پور چٹھہ
2
3
13
304
ᴀʀɪʙ ʜᴀꜱʜᴍɪ▪️ retweeted
حال پوچھا نہیں اس نے بھی زمانوں سے مرا وہ جو کہتا تھا تِری فکر بڑی رہتی ہے
میں تو کہتا ہوں محبت نہیں کرنی میں نے لیکن اک دوست اسی ضد پہ اَڑی رہتی ہے آرب
1
1
12
382
میں تو کہتا ہوں محبت نہیں کرنی میں نے لیکن اک دوست اسی ضد پہ اَڑی رہتی ہے آرب
وہ میرے لیئے شجر ممنوعہ ہے 🫠
5
2
1
17
659
میں دن کے سامنے رہا تا عمر اس لیے میرا مکالمہ نہیں ہوتا تھا رات سے یہ ہجر وہ خرادیہ ہوتا ہے عشق میں چہرے کو کاٹتا ہے جو اشکوں کی دھات سے اور بڑھتے بڑھتے موت کے دہانے تک آئے گی اک روز بات نکلے گی آرب کی بات سے آرب ہاشمی
بس کھیل کھیلنے کے لیے آتے ہیں فقیر اب جیت سے ہمارا تعلق نہ مات سے آرب ھاشمی @AribHashmi #اردو_زبان
7
6
22
557
مگر یہ بیچ کا پُل ہم سے ٹوٹتا ہی نہیں اگر وہ یاد نہ آتا تو بھول جاتے اسے سخن کا سلسلہ اس پر تمام ہونا تھا وہ قافیہ تو نہیں تھا کہ بس نبھاتے اسے ہمارے بیچ تھا روحوں کا سلسلہ آرب بدن کا رشتہ نہیں تھا کہ بھول جاتے اسے آرب ہاشمی
⛔ یہ آرزو تھی کہ اک دن گلے لگاتے اُسے ہمارے دل میں ہے جو بات وہ بتاتے اُسے ہمارے بس میں اگر ہوتا فیصلہ کرنا کسی پرائی زمیں میں نہیں اُگاتے اُسے آرب ہاشمی 🖤 #جلترنگ
5
6
22
464
خدا کو ڈھونڈنا ہے تو حضور کو ڈھونڈو اگر حضور نہ مل پائے تو خسارہ ہے حضور آپ سے دوری بہت ستاتی ہے بھرے جہان میں اپنا نہیں گزارا ہے ابھی نہ بھاگو مقدر سے اس طرح آرب ذرا رکو شہِ لولاک کو پکارا ہے
حضور آپ نے ایسا ہمیں سنوارا ہے ہمارے بخت کا چمکا ہوا ستارہ ہے اسی میں ضم ہو اگر نورِ مدحِ شاہِ اُمم چراغ ان کا ہے اور آئنہ ہمارا ہے مگر ابھی نہیں آیا پیام اس گھر سے فراق دیکھنا ورنہ کسے گوارا ہے وہ ایک پھول جو کھلتا ہے یاد میں ان کی وہ ایک پھول بہاروں کا استعارہ ہے خدا کو ڈھونڈنا ہے تو حضور کو ڈھونڈو اگر حضور نہ مل پائے تو خسارہ ہے حضور آپ سے دوری بہت ستاتی ہے بھرے جہان میں اپنا نہیں گزارا ہے ابھی نہ بھاگو مقدر سے اس طرح آرب ذرا رکو شہِ لولاک کو پکارا ہے @AribHashmi
3
8
18
391
وقت کا پھیر سمجھ میں نہیں آنے والا یہ الگ بات کلائی پہ گھڑی رہتی ہے🤷
ایسے پلکوں پہ اب اشکوں کی جھڑی رہتی ہے جیسے پھولوں پہ کہیں اُوس پڑی رہتی ہے میں بھی مدہوش سا رہتا ہوں تری قربت میں تو بھی خاموش سی تربت پہ کھڑی رہتی ہے یوں محبت کا توازن نہیں کھونے پاتا دل ملا رہتا ہے اور آنکھ لڑی رہتی ہے اس طرح خواب کا ماتم ہے مری آنکھوں میں جیسے بستر پہ کوئی لاش پڑی رہتی ہے وقت کا پھیر سمجھ میں نہیں آنے والا یہ الگ بات کلائی پہ گھڑی رہتی ہے پھول ہاتھوں میں لیے خواب کی وادی میں کہیں ایک لڑکی مرے رستے میں کھڑی رہتی ہے میں تو کہتا ہوں محبت نہیں کرنی میں نے لیکن اک دوست اسی ضد پہ اڑی رہتی ہے حال پوچھا نہیں اس نے بھی زمانوں سے مرا وہ جو کہتا تھا تِری فکر بڑی رہتی ہے میں بہت دور ہوں اس سے مگر احساس کی رو وہ مرے عین برابر میں کھڑی رہتی ہے عشق دو آتشہ کرتا ہے جدائی سے اسے آنکھ میں اشک کی ندی جو چڑھی رہتی ہے سچ میں وہ چھوڑ کے مجھ کو نہ چلا جائے کہیں وہ لگاتا ہے تڑی اس کی تڑی رہتی ہے نوجوانی میں سہارا نہ دیا تھا ان کو اب تخیل میں بزرگوں کی چھڑی رہتی ہے بھاگتا رہتا ہوں میں خواب میں اپنے شب بھر اک پچھل پائی مرے پیچھے پڑی رہتی ہے ہجر کا چاند مرا درد بڑھاتا ہے کہ یوں ایک برچھی سی مرے دل میں گڑی رہتی ہے رُخ ہواؤں کا بدل دیتا ہوں لیکن پھر بھی سب چراغوں کو یہاں اپنی پڑی رہتی ہے ہجر ادھورا ہے نیا عشق نہیں کر سکتا آنکھ میں پہلی محبت کی جھڑی رہتی ہے کیوں یہ زنجیر مکمل نہیں ہوتی آرب کب ملے گی کہ جو نادیدہ کڑی رہتی ہے آرب ہاشمی 🥺✨🤍🙏 @AribHashmi 🙏✨
4
8
1
25
694
ایک حویلی بڑی اکیلی کھڑی ہوئی تھی میں نے پہلا لمس بھرا تو پوریں چکھتے ہی اس نے دروازہ کھولا انتریامی دروازے ہی پہلی دستک پر کھلتے ہیں💞 ڈاکٹر وحید احمد❤️
4
4
36
716