INFO TRACKS (@Info_Tracks) header
INFO TRACKS (@Info_Tracks) profile picture

Committed to disseminating verified news, combatting disinformation & sharing data-driven analyses.

Pakistan
Joined November 2021
Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)Photo by INFO TRACKS (@Info_Tracks)
خیبر 24 نومبر 2026 فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور کمیونٹی ریلیف الائنس کے اشتراک سے لنڈی کوتل میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد، 639 افراد مستفید ضلع خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے خرگلی میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور کمیونٹی ریلیف الائنس کے باہمی اشتراک سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 639 مقامی افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ کے دوران میڈیکل سپیشلسٹ، گائناکالوجسٹ، بچوں کے امراض کے ماہرین، میڈیکل افسران اور ماہرِ نفسیات پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نے 65 مرد، 253 خواتین اور 321 بچوں کا تفصیلی طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات، ملٹی وٹامنز اور طبی مشاورت فراہم کی۔ اس موقع پر پولیو اور سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ شہریوں کو ذاتی صفائی اور موسمی و دیگر بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے خصوصی آگاہی لیکچرز بھی دیے گئے۔ مقامی آبادی نے دہلیز پر معیاری اور مفت طبی سہولیات کی فراہمی پر فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (نارتھ) اور منتظمین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عوامی فلاحی اقدام کو سراہا۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
11
دیر بالا 24 نومبر 2026 ‼️ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ دیر بالا کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال دیر کا دورہ، طبی سہولیات اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ دورے کے دوران ہسپتال کے سکیورٹی انتظامات، مریضوں اور ان کے لواحقین کی سہولت و نظم و نسق، ادویات کی دستیابی اور متعلقہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجے کے عمل کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ دیر بالا نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام کو بہتر، بروقت اور معیاری صحت کی سہولیات کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا جائے گا۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
21
پشاور 24 نومبر 2026 ‼️ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ پشاور کا مختلف علاقوں میں فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ، قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر صوبائی دارالحکومت پشاور کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ کے افسران نے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم پر عمل درآمد اور عوام کو مقررہ طریقہ کار کے مطابق ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مختلف فلنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیا۔ معائنے کے دوران پٹرول کی دستیابی، ترسیل، فروخت اور متعلقہ ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر فلنگ اسٹیشنوں کی انتظامیہ کو سکیم کے قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل درآمد اور ریکارڈ کو باقاعدگی سے مرتب اور محفوظ رکھنے کی واضح ہدایات جاری کی گئیں۔ انتظامی افسران نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سکیم میں مکمل شفافیت برقرار رکھنے اور مستحقین تک ریلیف کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کے لیے مانیٹرنگ اور معائنے کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
32
مفتی محمود مرکز کے غیر قانونی تجاوزات اور جے یو آئی ایف کی کھلی بدمعاشی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کی زد عام دکانوں اور تعمیرات کو بغیر کسی رعایت کے گرا دیا گیا، مگر جے یو آئی ایف اپنے مرکز پر انصار الاسلام کو تعینات کر کے ’’ایک انچ بھی نہیں گرانے دیں گے‘‘ کا غیر قانونی نعرہ لگا رہی ہے قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ اگر عام شہری قانون کے تابع ہیں تو سیاسی جماعت کیوں مستثنیٰ ہے؟ 2019 اور 2026 کے سرکاری نوٹسز، 52 فٹ رائٹ آف وے کی خلاف ورزی اور گوگل امیجری اس تجاوز کو ثابت کرتی ہیں۔ عوام پوچھ رہے ہیں کہ عام تجاوزات پر فوری ایکشن ہوتا ہے تو اس مرکز پر قانون کب حرکت میں آئے گا؟ سابق جے یو آئی رکن تک اعتراف کر چکے ہیں کہ غیر قانونی تعمیر پر کارروائی ناگزیر ہے پی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، کیپیٹل میٹرو اور ہائی ویز اتھارٹی کے مشترکہ سروے کے مطابق مفتی محمود مرکز کی بیرونی دیوار، سیکیورٹی تنصیبات اور حصار 52 فٹ سیٹ بیک (سرکاری رائٹ آف وے) میں تجاوز کر چکے ہیں۔ 27 اکتوبر 2019 کو حتمی شوکاز و انہدامی نوٹس جاری ہوا (3 دن میں خود ہٹانے کا حکم)، پھر مئی 2026 میں بھی نوٹس ملا۔ پھر بھی تعمیل نہیں۔ یہ دانستہ قانون شکنی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’لا ضرر ولا ضرار‘‘۔ سرکاری زمین پر قبضہ اور راستے کی تنگی عوام کو مسلسل ضرر پہنچاتی ہے۔ راستہ مسلمانوں کا مشترکہ حق ہے۔ اسے کسی جماعت کے قبضے میں لینا شرعاً بھی ناجائز ہے۔ مفتی محمود مرکز سے متصل ایک سی این جی اسٹیشن کے حصے کا ہٹایا جانا اس مرکز کے تجاوزات کو ثابت کرتا ہے شیخ صالح الفوزان سمیت متعدد علما کے مطابق غصب شدہ یا غیر قانونی زمین پر مسجد بنانا بھی جائز نہیں، بلکہ اس پر نماز بھی ٹھیک نہیں ہے۔ مفتی محمود مرکز کی زمین کے بارے میں ملکیت کے سوالات (ذاتی نام پر رجسٹری، مبینہ بیرونی فنڈنگ) اور پرانے نوٹسز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تجاوز شدہ حصہ شرعی طور پر بھی جائز نہیں شریعت مصلحت عامہ، راستے کے حقوق اور نقصان سے بچاؤ کا حکم دیتی ہے۔ حکومت کا آپریشن اسی اصول پر مبنی ہے۔ جے یو آئی ایف کی جانب سے انصار الاسلام کو جمع کر کے کھلم کھلا بدمعاشی کرنا نہ صرف آئینی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعی اصول ’’امانت داری اور عوامی حق کی حفاظت‘‘ کی بھی نفی ہے جو جماعت خود کو شریعت کی نگہبان کہتی ہے، وہ سرکاری زمین کے قبضے اور عوامی راستے کی تنگی کو ’’مذہب‘‘ کے نام پر بچا رہی ہے۔ اگر سچ میں شرعی اصول مانتے ہیں تو خود تجاوز ہٹائیں، دستاویزات پیش کریں، یا عدالت میں جائیں آئینی آرٹیکل 256 کے تحت نجی مسلح تنظیمات ممنوع ہیں۔ ماضی میں بھی حکومت نے جے یو آئی کی فورس انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا کہا تھا۔ اب اسے سرکاری کارروائی روکنے کے لیے استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوامی امن اور ریاست کی رٹ کے لیے براہ راست چیلنج ہے فضل الرحمن اور ان کی جماعت عوام کے مذہبی جذبات کا استحصال کر کے اپنے غیر قانونی تجاوزات کو بچا رہی ہے۔ مرکز کا نام ’’مفتی محمود‘‘ رکھ کر اور مذہبی جذبات بھڑکا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری زمین پر قبضہ مذہب کی آڑ میں چھپایا جا رہا ہے اس مرکز کے ساتھ ملحقہ تجاوزات ختم ہو چکے۔ رنگ روڈ کی چوڑائی، ٹریفک کی روانی اور سرکاری زمین کی واپسی لاکھوں شہریوں کا حق ہے۔ ایک جماعت کے مرکز کو بچانے کے لیے باقی آپریشن روکنا یا مقابلہ کرنا ذاتی و سیاسی مفاد کو عوامی مفاد پر ترجیح دینا ہے دوسری طرف فضل الرحمن جس کو سیکیورٹی کے کئی خدشات ہیں، وہ ان حالات میں بھی اسلام آباد میں اپنی محفوظ رہائش گاہ چھوڑ کر پشاور مفتی محمود مرکز میں براجمان ہو گئے ہیں تاکہ اس مرکز کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے میں رکاوٹ بن سکیں ۔ یہ کیسے خطرات ہیں کے اپنا محفوظ گھر چھوڑ کر پشاور میں مرکز میں جا بیٹھے ہیں؟؟؟ #Peshawar #MuftiMahmoodMarkaz #FazluTheCorrupt
66
فیکٹ چیک‼️ 23 اکتوبر 2026 اسد طور اور ڈان نیوز کا ایک اور دعویٰ بے جھوٹا اور بے بنیاد ثابت — خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج سے متعلق مؤقف حقائق کے بالکل منافی نکلا اسد طور صاحب، خیبرپختونخوا کو دیے جانے والے 160 ارب روپے کے ہر منصوبے کی باقاعدہ تفصیلات آن ریکارڈ موجود ہیں۔ اسد طور نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان محض عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، کیونکہ صوبائی حکومت کو پیکج سے متعلق باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے چار ماہ کے دوران صوبے کے این ایف سی حصے سے 17 ارب روپے سے زائد کی رقم کاٹ لی۔ ‼️حقائق کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ 160 ارب روپے کے پیکج کی منصوبہ بندی، اضلاع کے لیے مالی تخصیص، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات اور ابتدائی 10 ارب روپے کا اجرا سامنے آ چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کے تحت 12 مخصوص اضلاع کے لیے 96.971 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کے تحت 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ان میں 423 منصوبوں کے لیے 77.701 ارب روپے، جبکہ 7 خصوصی منصوبوں کے لیے 19.27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیگر اضلاع کے لیے 63.206 ارب روپے مالیت کے 219 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں 83 مختصر مدتی منصوبوں کو 100 دن کے اندر مکمل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ صحت کے شعبے میں 41 منصوبوں کے لیے 3.2 ارب روپے، تعلیم کے 72 منصوبوں کے لیے 12.9 ارب روپے اور 32 سڑکوں کی بہتری کے منصوبوں کے لیے 12.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 409 تعلیمی اداروں کی سولرائزیشن، 70 اسکولوں کی مرمت و اپ گریڈیشن، 88 مقامات پر پانی کی فراہمی کے نظام کی سولرائزیشن اور 100 طلبہ کے لیے چین میں زرعی تعلیم کے وظائف بھی پیکج کا حصہ ہیں۔ شہری ترقی کے منصوبوں میں پشاور کی ناصر باغ روڈ کی توسیع و خوبصورتی، رنگ روڈ پر مسنگ لنکس اور انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ امن و امان کے شعبے کے لیے 39.19 ارب روپے مالیت کے 62 منصوبے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سی ٹی ڈی کے 3 ریجنل اور 16 ضلعی ہیڈکوارٹرز کا قیام، جبکہ پولیس لائنز اور تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 5.28 ارب روپے مختص کرنا شامل ہے۔ #PtiExposed #Pakistan #GovernorRule #AsadTor
45
پشاور 23 نومبر 2026 بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا نئی صوبائی حکومت کی ھدایت پر پشاور میں پلوسی فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری — ستونوں پر گرڈرز کی تنصیب مکمل، پل کے نیچے سڑک کی تیاری اور اطراف میں حفاظتی دیواروں کی تعمیر پر کام جاری نئی صوبائی حکومت کی ھدایت پر پشاور کے پلوسی فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ منصوبے کے تحت فلائی اوور کے ستونوں پر گرڈرز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ پل کے نیچے سڑک کی تیاری اور سڑک کے دونوں اطراف حفاظتی دیواروں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے پلوسی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی، آمدورفت میں بہتری اور شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ پلوسی فلائی اوور کی تعمیر پشاور میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کا حصہ ہے۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
70
23 نومبر 2026 جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان میں مقامی کمانڈرز کا ملک و مشران اور عوام کے ساتھ جرگہ جنوبی وزیرستان میں مقامی کمانڈرز کا ملک و مشران اور عوام کے ساتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ شرکاء نے علاقے کے موجودہ حالات اور عوامی ضروریات کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ۔ جرگے کے دوران باہمی تعاون اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ #Waziristan #Pakistan #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
1
80
نئی صوبائی حکومت کی خصوصی صفائی مہم کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا سینیٹیشن عملہ شہر کے مختلف بازاروں میں رات کے اوقات میں صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔اس دوران بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اور گندگی کو ہٹایا جا رہا ہے. #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #Kohat
50
صوبائی حکومت کی ہدایات پر جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 14 شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ، سوات اور کوہاٹ سمیت چھ بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے. #bbtvi
149
قلعہ بالاحصار، پشاور انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا نارتھ کی جامعہ دارالعلوم فرقان الکریم حیات آباد اور مرکز علوم الاسلام کے طلباء سے خصوصی نشست #Pakistan #PakistanArmy #Peshawar #PakArmyPakPride
41
مسلح ڈاکوؤں کا کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر حملہ، ڈکیتی کی کوشش؛ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ شہید واردات کے بعد ڈاکو لوٹی گئی رقم لے کر فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ #Kohat #Pakistan
86
بنوں کے علاقے ہوید، علاخیل میں خوارج کا مقامی عمائدین کے جرگے پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے دہشت گردانہ حملہ، بچوں سمیت 9 افراد زخمی؛ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ #Pakistan #PakArmyDestroyingTerrorism #Bannu #TTP #FAK
2
131
فیکٹ چیک ✅ فتنۃ الخوارج اور افغانستان سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی، حیدر خیل میں تاریخی لال مسجد کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے مسمار کیا۔ حقیقت میں مذکورہ عمارت مسجد نہیں بلکہ خوارج کا ایک مقامی مرکز تھا، جسے خوارج اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ مقامی قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کے درمیان جرگے کے بعد مقامی عمائدین اور آبادی کی حمایت اور رضامندی سے اس مرکز کو مسمار کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد اس مقام کے مزید دہشت گردانہ استعمال کو روکنا اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ #FakeNews #FactCheck #PakistanArmy #Waziristan #Afghanistan
1
1
64
‼️پشاور — 20 نومبر 2026 بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا پشاور میں جمیل چوک انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری — ٹریفک کی روانی اور شہری سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت! پشاور شہر میں جمیل چوک انڈر پاس منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے، جہاں منصوبے کی تکمیل کے لیے تعمیراتی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ منصوبے کا مقصد ٹریفک کی روانی بہتر بنانا، شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا اور بنیادی شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ بہتر سفری سہولیات اور جدید شہری انفراسٹرکچر کی فراہمی کے لیے ترقیاتی اقدامات کا سلسلہ برقرار ہے۔ #Peshawar #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
2
119
جواب دو ، فضلو ‼️ 1973ء کے بعد جمہوریت کا درس دینے والے فضل الرحمٰن پہلے اپنے اور اپنے خاندان کی سیاسی اجارہ داری کا جواب دیں — دہائیوں سے اقتدار، پارلیمنٹ اور اہم عہدوں پر خاندان کی موجودگی، عام کارکن آج بھی محض ووٹ بینک پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ 1973ء تک پاکستان میں حقیقی جمہوریت موجود نہیں تھی اور اقتدار جاگیرداروں، بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتا رہا۔ جمہوریت کا جائزہ لینے اور ماضی کے نظام پر تنقید کرنے والے فضل الرحمٰن کو پہلے اپنے اور اپنے خاندان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے، جو کئی دہائیوں سے پارلیمانی، حکومتی اور بلدیاتی عہدوں تک رسائی حاصل کرتا رہا ہے۔ آئیے فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کی سیاسی عہدوں کا جائزہ لیں 📌 فضل الرحمٰن (سربراہ جے یو آئی-ف) ❗ 1988ء، 1993ء، 2002ء، 2008ء، 2013ء اور 2024ء میں چھ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ❗ 1993ء سے 1996ء تک چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور رہے۔ ❗ 2004ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے۔ ❗ 2008ء سے 2018ء تک چیئرمین کشمیر کمیٹی رہے۔ 📌 والد — مفتی محمود (مرحوم) ❗ 1972ء میں صوبہ سرحد (موجودہ خیبرپختونخوا) کے وزیراعلیٰ بنے۔ 📌 بھائی — عطا الرحمٰن ❗ 2008ء سے 2010ء تک وفاقی وزیر برائے سیاحت رہے۔ ❗ 2002ء سے 2013ء تک دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔ ❗ 2015ء سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ 📌 بھائی — لطف الرحمٰن ❗ 2013ء سے 2024ء تک تین مرتبہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رہے۔ ❗ 2013ء سے 2018ء تک صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے۔ 📌 بھائی — عبید الرحمٰن ❗ 2024ء کے عام انتخابات میں حلقہ NA-45 سے امیدوار رہے۔ ❗ آبائی علاقے عبدالخیل سے یونین کونسل ناظم بھی رہے۔ 📌 بھائی — ضیاء الرحمٰن ❗ اہم انتظامی عہدوں پر تعینات رہے، جن میں کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنر جیسے عہدے شامل ہیں۔ 📌 بیٹا — اسد محمود ❗ 2018ء سے 2023ء تک رکن قومی اسمبلی رہے۔ ❗ 2022ء سے 2023ء تک وفاقی وزیر برائے مواصلات رہے۔ ❗ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور بھی رہے۔ 📌 بیٹا — اسجد محمود ❗ 2024ء کے عام انتخابات میں لکی مروت سے قومی اسمبلی کے امیدوار رہے۔ 📌 سمدھی — حاجی غلام علی ❗ نومبر 2022ء سے مئی 2024ء تک گورنر خیبرپختونخوا رہے۔ ❗ 2009ء سے 2015ء تک سینیٹر رہے۔ ❗ 2005ء سے 2009ء تک ناظم اعلیٰ پشاور رہے۔ 📌 داماد — زبیر علی ❗ دسمبر 2021ء کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے میئر منتخب ہوئے۔ اس پوری فہرست کو دیکھیں تو ایک ہی خاندان کے افراد قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ، وزارتوں، گورنر ہاؤس اور بلدیاتی حکومت تک پہنچتے نظر آتے ہیں۔ اقتدار بدلا، حکومتیں بدلیں، سیاسی اتحاد بدلے، مگر اس خاندان کی سیاسی رسائی اور عہدوں تک پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا۔ اب فضل الرحمٰن سے سوال ہے کہ 1973ء کے بعد جمہوریت کے اتنے مواقع میسر آنے کے باوجود کیا انہوں نے کبھی اپنے خاندان اور قریبی حلقے سے باہر کسی غریب، عام نظریاتی کارکن یا غیر مراعات یافتہ شخص کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دے کر اس مقام تک پہنچایا جہاں ان کے اپنے خاندان کے افراد بار بار پہنچتے رہے؟ کارکن سڑکوں پر نکلے، جلسے بھریں، نعرے لگائیں، قربانیاں دیں اور ووٹ دیں، مگر پارلیمانی سیاست اور اہم عہدوں پر خاندان کے افراد ہی کیوں نظر آتے رہے؟ اگر جمہوریت عوام کی نمائندگی کا نام ہے تو پھر عام کارکن کے لیے قیادت اور اقتدار کے دروازے کیوں نہیں کھولے گئے؟ 1973ء کے بعد جمہوریت کا حوالہ دینے سے پہلے فضل الرحمٰن کو اپنے خاندان کی دہائیوں پر محیط سیاسی عہدوں، اقتدار میں حصہ داری اور خاندانی سیاست کا جواب دینا چاہیے۔ جمہوریت کا درس دوسروں کو دینے کے بجائے پہلے اپنے سیاسی طرزِ عمل پر لاگو کرنا زیادہ ضروری ہے۔ #FazalUrRehman #MoulanaCorrupt #Pakistan #PeshawarHighCourtBar #FazluTheCorrupt
1
121
پشاور — 21 نومبر 2026 فضل صاحب ، اپنی کرپشن کے بارے میں تفصیلات دیں ، صوبوں پے پھر بات کر لیں گے اربوں کی جائیداد ، مدرسوں کے نام پے منی لانڈرنگ ، اربوں روپے میں سینیٹ کے ٹکٹوں کی فروخت ، سرکاری زمینوں پے قبضے اور اپنے خاندان کے لئے سیاسی بلیک میلنگ سے فوائد فضل صاحب ، you are done پہلے جواب دو ، تمہاری بہت تقریر سن لی ❗️ فضل الرحمٰن کی سیاسی منافقت عروج پر — دہائیوں تک اقتدار اور مقتدر حلقوں کے سہارے سیاست کرنے والے آج اپنے سیاسی مفادات پورے نہ ہونے پر تلملا کیوں رہے ہیں؟ یہ حقوق کی آواز نہیں بلکہ سیاسی محرومی، اقتدار کی خواہش اور اپنی سیاست بچانے کی کوشش ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمٰن نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس نہ ہونے کی وجہ سے گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ بلوچستان میں یہی ایکٹ پاس ہونے کے باعث وہاں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی۔ فضل الرحمن کا یہ بیان حقائق سے توجہ ہٹانے اور ایک سنگین سکیورٹی و انتظامی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہو چکا ہے، اور اس کا تعلق صوبے میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور عوام و پولیس کو درپیش خطرات سے ہے، نہ کہ مائنز اینڈ منرلز بل سے فضل الرحمٰن کو شاید یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور حکومتی ذمہ داریوں کے تعین کا معاملہ اب محض سیاسی بیانات سے دبایا نہیں جا سکتا۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا طرزِ عمل، خوارج کے لیے نرم گوشہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے انحراف اور قومی سلامتی کے معاملے پر وفاق کے ساتھ یکسوئی نہ ہونا صوبے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے والے عوامل رہے ہیں۔ جب عام عوام، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار مسلسل دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن رہے ہوں، تھانوں، چیک پوسٹوں اور پولیس تنصیبات پر حملے ہو رہے ہوں، تو حکومت کی اولین ذمہ داری دہشت گردوں کے خلاف واضح، دوٹوک اور عملی مؤقف اختیار کرنا ہوتی ہے، نہ کہ سیاسی مصلحتوں اور متضاد پالیسیوں میں الجھے رہنا۔ فضل الرحمٰن صاحب دہائیوں تک اقتدار کی سیاست اور مقتدر حلقوں کے ساتھ مفاہمت کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرتے رہے، لیکن آج جب سیاسی منظرنامے میں ان کی خواہشات کے مطابق حصہ نہیں مل رہا تو انہیں ہر فیصلہ ساز اقدام میں سازش اور ہر انتظامی فیصلے میں سیاسی انتقام دکھائی دینے لگا ہے۔ بلوچستان کا حوالہ دے کر خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جواز پیش کرنا بھی حقیقت سے فرار ہے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کے ساتھ پالیسی ہم آہنگی اور عملی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہے مگر غیر شائستہ زبان، بے بنیاد الزامات اور آگ بھڑکانے والی باتیں کسی کو زیب نہیں دیتیں۔ جو خود کبھی دلائل سے بات نہیں کر پائے، آج دوسروں پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں۔ #FazalUrRehman #MoulanaCorrupt #Pakistan #PeshawarHighCourtBar #FazluTheCorrupt
65
‼️ اپڈیٹ سوات — 20 نومبر 2026 پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سوات کرکٹ پریمیئر لیگ سیزن 8 کا شاندار انعقاد سوات میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کرکٹ کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا انعقاد کیا گیا، جس کا مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں شاندار افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ہیرو عبدالرزاق، آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ، علاقائی مشران، تاجر برادری، نوجوانوں اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوات پریمیئر کرکٹ لیگ مالاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے، جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کے مقابلے 11 دسمبر تک جاری رہیں گے، جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ #Swat #GovernorRule #خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور #خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر
48
South Waziristan آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) خمرنگ میں بچوں سمیت عوام میں گھل مل گئے آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی خمرنگ میں قبائلی عمائدین اور سکول کے طلبہ سے ملاقاتیں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے سکول کے طلبہ سے بھی گفتگو کی اور انہیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔ قبائلی عمائدین نے علاقے میں قیامِ امن اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ #wazirstan #Pakistan #PakistanArmy #PakArmyPakPride
2
60
نویدند، باجوڑ میں ایک مقامی گھر کی چھت گرگئی، 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی — پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی امدادی کاروائیاں باجوڑ کے علاقے نویدند میں ایک ماقامی گھر کے اضافی تعمیر شدہ کمرے کی چھت اچانک گرنے سے حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پاک فوج، ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ پاک فوج اور ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے ملبے سے جاں بحق افراد کی لاشیں نکالیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال خار منتقل کر دیا گیا۔ پاک فوج اور ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سے امدادی آپریشن مکمل کر لیا گیا، جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ #Bajaur #Rescue #PakistanArmy #bbtvi
76
میرانشاہ میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ‼️ جرگے کی صدارت کور کمانڈر پشاور نے کی؛ ایڈیشنل چیف سیکرٹری علاقائی ترقیاتی کونسل سمیت اعلی سول و عسکری حکام اور معززین کی شرکت قبائلی مشران اور عمائدین کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو روایتی پگڑیاں پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا جرگے کے دوران شمالی وزیرستان کے امن، سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال قبائلی عمائدین اور شرکاء کا وزیرستان میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار قبائلی عمائدین کی جانب سے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم علاقے کی ترقی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی #Waziristan #Pakistan #PakistanArmy
43