KP Forum (@KPForum88) header
KP Forum (@KPForum88) profile picture

A platform aimed at bringing you news, knowledge, and analyses on security, politics, culture, history, and everything that matters to KP📍🇵🇰

KhyberPakhtunkhwa
Joined July 2022
Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)Photo by KP Forum (@KPForum88)
The Remarkable Contributions of PASHTUN CRICKETERS from Khyber Pakhtunkhwa to Pakistan Cricket in the Recent History Pashtun cricketers have played an instrumental role in shaping the success and identity of Pakistan Cricket. In recent history, a total of 14 cricketers hailing from Khyber Pakhtunkhwa contributed to #Pakistan Cricket. YOUNAS KHAN: A right-handed batsman hailing from #Mardan. Highest run-scorers for Pakistan and the captain of ICC T20 World Cup 2009. SHAHID AFRIDI: An Alrounder, from District #Khyber, known for his explosive batting and leg-spin. Holds the record for the fastest century in ODIs off 37 balls. SHAHEEN AFRIDI: Left-Armed pace sensation from Khyber District, also appointed the newly captain of T20 Pakistan cricket team. In January 2022, he was named the Cricketer of the Year by the #ICC, took 78 wickets in 36 international matches in 2021. NASEEM SHAH: Young Pakistani Right-Armed, fast bowler, with 145 + speed. Born in Lower #Dir. The youngest cricketer at the age of 16 took the hat-trick and five-wicket haul against #Bangladesh in a test match in 2020. Naseem Shah was also known for his sensational Match-wining batting against #Afghanistan. MOHAMMAD RIZWAN: Reliable wicketkeeper-batsman born in Peshawar. Record-breaking run-scoring performances in 2021 and 2022 and earned title of ICC Men's T20 Cricketer of the Year and dethroned Babar Azam as the world's No.1 ranked player. UMAR GUL: Key fast bowler from #Peshawar. Appointed Bowling Coach of Pakistan Team and Leading wicket-taker in the 2009 T20 World Cup. FAKHAR ZAMAN: He is an explosive batsman from #Mardan. First Pakistani to score a double century in ODIs. Fastest to reach 1000 runs in ODIs. Played a crucial role in ICC Champions Trophy 2017 final with a match-winning century. IFTIKHAR AHMAD: An All-rounder born in Peshawar. Contributions with bat and ball in various formats. JUNAID KHAN: Left-arm swing bowler from #Swabi. Known for his ability to swing the ball both ways. YASIR SHAH: Leg spinner born in Swabi. First cricketer in Test cricket history to take the fastest 100 wickets. KHUSHDIL SHAH: An energetic left-handed batsman from #Bannu. SOHAIL KHAN: Right-Armed fast bowler from #Malakand. Played in the ICC World Cup 2015 and took a five-wicket haul against India. USMAN KHAN SHINWARI: Left-Armed fast bowler from the Shinwari tribe in KP. Made his debut in 2012 against #SriLanka. MUHAMMAD WASEEM JR: An emerging all-rounder from North #Waziristan. T20 debut against West Indies in 2021, making an impact by dismissing Chris Gayle. Pashtun cricketers from Khyber Pakhtunkhwa have played a pivotal role in shaping Pakistan's cricket. Their contributions, talent, resilience, dedication, and commitment have brought successes to the nation and inspired future generations. #Cricketers #KhyberPakhtunkhwa #Peshawar #T20WorldCup @iShaheenAfridi @SAfridiOfficial @iMRizwanPak @mdk_gul @Shah64Y @KhushdilShah_ @TheRealPCBMedia @IftiMania @FakharZamanLive @iNaseemShah
47
538
33
802
96,619
مفتی محمود مرکز کے غیر قانونی تجاوزات اور جے یو آئی ایف کی کھلی بدمعاشی خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے پشاور رنگ روڈ پر تجاوزات کی زد عام دکانوں اور تعمیرات کو بغیر کسی رعایت کے گرا دیا گیا، مگر جے یو آئی ایف اپنے مرکز پر انصار الاسلام کو تعینات کر کے ’’ایک انچ بھی نہیں گرانے دیں گے‘‘ کا غیر قانونی نعرہ لگا رہی ہے قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔ اگر عام شہری قانون کے تابع ہیں تو سیاسی جماعت کیوں مستثنیٰ ہے؟ 2019 اور 2026 کے سرکاری نوٹسز، 52 فٹ رائٹ آف وے کی خلاف ورزی اور گوگل امیجری اس تجاوز کو ثابت کرتی ہیں۔ عوام پوچھ رہے ہیں کہ عام تجاوزات پر فوری ایکشن ہوتا ہے تو اس مرکز پر قانون کب حرکت میں آئے گا؟ سابق جے یو آئی رکن تک اعتراف کر چکے ہیں کہ غیر قانونی تعمیر پر کارروائی ناگزیر ہے پی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ، کیپیٹل میٹرو اور ہائی ویز اتھارٹی کے مشترکہ سروے کے مطابق مفتی محمود مرکز کی بیرونی دیوار، سیکیورٹی تنصیبات اور حصار 52 فٹ سیٹ بیک (سرکاری رائٹ آف وے) میں تجاوز کر چکے ہیں۔ 27 اکتوبر 2019 کو حتمی شوکاز و انہدامی نوٹس جاری ہوا (3 دن میں خود ہٹانے کا حکم)، پھر مئی 2026 میں بھی نوٹس ملا۔ پھر بھی تعمیل نہیں۔ یہ دانستہ قانون شکنی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’لا ضرر ولا ضرار‘‘۔ سرکاری زمین پر قبضہ اور راستے کی تنگی عوام کو مسلسل ضرر پہنچاتی ہے۔ راستہ مسلمانوں کا مشترکہ حق ہے۔ اسے کسی جماعت کے قبضے میں لینا شرعاً بھی ناجائز ہے۔ مفتی محمود مرکز سے متصل ایک سی این جی اسٹیشن کے حصے کا ہٹایا جانا اس مرکز کے تجاوزات کو ثابت کرتا ہے شیخ صالح الفوزان سمیت متعدد علما کے مطابق غصب شدہ یا غیر قانونی زمین پر مسجد بنانا بھی جائز نہیں، بلکہ اس پر نماز بھی ٹھیک نہیں ہے۔ مفتی محمود مرکز کی زمین کے بارے میں ملکیت کے سوالات (ذاتی نام پر رجسٹری، مبینہ بیرونی فنڈنگ) اور پرانے نوٹسز اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ تجاوز شدہ حصہ شرعی طور پر بھی جائز نہیں شریعت مصلحت عامہ، راستے کے حقوق اور نقصان سے بچاؤ کا حکم دیتی ہے۔ حکومت کا آپریشن اسی اصول پر مبنی ہے۔ جے یو آئی ایف کی جانب سے انصار الاسلام کو جمع کر کے کھلم کھلا بدمعاشی کرنا نہ صرف آئینی خلاف ورزی ہے بلکہ شرعی اصول ’’امانت داری اور عوامی حق کی حفاظت‘‘ کی بھی نفی ہے جو جماعت خود کو شریعت کی نگہبان کہتی ہے، وہ سرکاری زمین کے قبضے اور عوامی راستے کی تنگی کو ’’مذہب‘‘ کے نام پر بچا رہی ہے۔ اگر سچ میں شرعی اصول مانتے ہیں تو خود تجاوز ہٹائیں، دستاویزات پیش کریں، یا عدالت میں جائیں آئینی آرٹیکل 256 کے تحت نجی مسلح تنظیمات ممنوع ہیں۔ ماضی میں بھی حکومت نے جے یو آئی کی فورس انصار الاسلام پر پابندی لگانے کا کہا تھا۔ اب اسے سرکاری کارروائی روکنے کے لیے استعمال کرنا نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ عوامی امن اور ریاست کی رٹ کے لیے براہ راست چیلنج ہے فضل الرحمن اور ان کی جماعت عوام کے مذہبی جذبات کا استحصال کر کے اپنے غیر قانونی تجاوزات کو بچا رہی ہے۔ مرکز کا نام ’’مفتی محمود‘‘ رکھ کر اور مذہبی جذبات بھڑکا کر عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ سرکاری زمین پر قبضہ مذہب کی آڑ میں چھپایا جا رہا ہے اس مرکز کے ساتھ ملحقہ تجاوزات ختم ہو چکے۔ رنگ روڈ کی چوڑائی، ٹریفک کی روانی اور سرکاری زمین کی واپسی لاکھوں شہریوں کا حق ہے۔ ایک جماعت کے مرکز کو بچانے کے لیے باقی آپریشن روکنا یا مقابلہ کرنا ذاتی و سیاسی مفاد کو عوامی مفاد پر ترجیح دینا ہے دوسری طرف فضل الرحمن جس کو سیکیورٹی کے کئی خدشات ہیں، وہ ان حالات میں بھی اسلام آباد میں اپنی محفوظ رہائش گاہ چھوڑ کر پشاور مفتی محمود مرکز میں براجمان ہو گئے ہیں تاکہ اس مرکز کے ناجائز قبضے کو ختم کرنے میں رکاوٹ بن سکیں ۔ یہ کیسے خطرات ہیں کے اپنا محفوظ گھر چھوڑ کر پشاور میں مرکز میں جا بیٹھے ہیں؟؟؟
35
پشاور والوں کیا تیار ہو ؟؟ 12 سال کا انتظار ختم پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ اب پشاور میں ہوگا! #PSL #Peshawar #MohsinNaqvi #FaisalKarimKundi
53
#BreakingNews محسن نقوی کا جنوری 2027 میں ٹرائی ٹیم سیریز بھی پشاور میں کرانے کا اعلان تین ٹیموں میں پاکستان کی قومی ٹیم، پاکستان شاہینز اور انڈر 19 ٹیمیں شامل ہوں گی، محسن نقوی #Sports #Peshawar #Pakistan #KhyberPakhtunkhwa
15
‼️اپڈیٹ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا نئی صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کی عوام کے لیے ایک اور تحفہ — صوبے کے 14 بڑے شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر صوبے کے بڑے شہروں میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 14 شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ، سوات اور کوہاٹ سمیت چھ بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام سے فیزیبلٹی رپورٹس اور ضروری تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کی روشنی میں بسوں کی تعداد، روٹس، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں صوبے کے مزید آٹھ شہروں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ الیکٹرک بس سروس کا یہ منصوبہ نا صرف شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
17
‼️ اپڈیٹ کوہاٹ — 23 نومبر 2026 بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر خصوصی صفائی مہم کے تحت کوہاٹ کے مختلف بازاروں میں رات کے اوقات میں صفائی آپریشن جاری — ڈبلیو ایس ایس سی کا سینیٹیشن عملہ نائٹ شفٹ میں صفائی کے فرائض انجام دینے میں مصروف نئی صوبائی حکومت کی خصوصی صفائی مہم کے تحت ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کا سینیٹیشن عملہ شہر کے مختلف بازاروں میں رات کے اوقات میں صفائی ستھرائی کا کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس دوران بازاروں، سڑکوں اور عوامی مقامات سے کوڑا کرکٹ اور گندگی کو ہٹایا جا رہا ہے، تاکہ شہری علاقوں میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔ رات کے اوقات میں صفائی کے اس عمل کا مقصد کاروباری سرگرمیاں متاثر کیے بغیر بازاروں اور تجارتی مراکز کو صاف ستھرا رکھنا اور صبح کے وقت شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔
23
‼️اپڈیٹ بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا! نئی صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کی عوام کے لیے ایک اور تحفہ — صوبے کے 14 بڑے شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پر صوبے کے بڑے شہروں میں جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 14 شہروں میں الیکٹرک بس سروس شروع کرنے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں پشاور، ایبٹ آباد، مردان، نوشہرہ، سوات اور کوہاٹ سمیت چھ بڑے شہروں میں الیکٹرک بسیں چلانے کی تجویز دی گئی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو آرام دہ، محفوظ اور جدید سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے متعلقہ حکام سے فیزیبلٹی رپورٹس اور ضروری تفصیلات طلب کر لی ہیں جس کی روشنی میں بسوں کی تعداد، روٹس، چارجنگ اسٹیشنز اور دیگر بنیادی سہولیات سے متعلق منصوبہ بندی کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں صوبے کے مزید آٹھ شہروں کو بھی اس منصوبے میں شامل کیا جائے گا۔ الیکٹرک بس سروس کا یہ منصوبہ نا صرف شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے بلکہ روایتی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
17
23 نومبر 2026 جنوبی وزیرستان جنوبی وزیرستان میں مقامی کمانڈرز کا ملک و مشران اور عوام کے ساتھ جرگہ جنوبی وزیرستان میں مقامی کمانڈرز کا ملک و مشران اور عوام کے ساتھ جرگے کا انعقاد کیا گیا ۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی صورتحال، عوامی مسائل اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ شرکاء نے علاقے کے موجودہ حالات اور عوامی ضروریات کے حوالے سے اپنی رائے سے آگاہ کیا ۔ جرگے کے دوران باہمی تعاون اور علاقائی مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا گیا ۔ ⁦#Waziristan⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁧#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور⁩ ⁧#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر⁩
42
پشاور 23 نومبر 2026 بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبرپختونخوا نئی صوبائی حکومت کی ھدایت پر پشاور میں پلوسی فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری — ستونوں پر گرڈرز کی تنصیب مکمل، پل کے نیچے سڑک کی تیاری اور اطراف میں حفاظتی دیواروں کی تعمیر پر کام جاری نئی صوبائی حکومت کی ھدایت پر پشاور کے پلوسی فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ منصوبے کے تحت فلائی اوور کے ستونوں پر گرڈرز نصب کر دیے گئے ہیں، جبکہ پل کے نیچے سڑک کی تیاری اور سڑک کے دونوں اطراف حفاظتی دیواروں کی تعمیر کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔ منصوبے کی تکمیل سے پلوسی اور ملحقہ علاقوں میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی، آمدورفت میں بہتری اور شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی۔ پلوسی فلائی اوور کی تعمیر پشاور میں جدید انفراسٹرکچر کی ترقی اور شہری سہولیات کی بہتری کے لیے صوبائی حکومت کے عملی اقدامات کا حصہ ہے۔ ⁦#Peshawar⁩ ⁦#GovernorRule⁩ ⁧#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور⁩ ⁧#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر⁩
17
اسد طور صاحب جواب دیں اسد طور اور ڈان نیوز کا ایک اور دعویٰ بے جھوٹا اور بے بنیاد ثابت — خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج سے متعلق مؤقف حقائق کے بالکل منافی نکلا اسد طور صاحب، خیبرپختونخوا کو دیے جانے والے 160 ارب روپے کے ہر منصوبے کی باقاعدہ تفصیلات آن ریکارڈ موجود ہیں۔ اسد طور نے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے خیبرپختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان محض عوام کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے، کیونکہ صوبائی حکومت کو پیکج سے متعلق باضابطہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ مؤقف بھی اختیار کیا کہ وفاقی حکومت نے چار ماہ کے دوران صوبے کے این ایف سی حصے سے 17 ارب روپے سے زائد کی رقم کاٹ لی۔ ‼️حقائق کیا ہیں؟ آئیے دیکھتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ 160 ارب روپے کے پیکج کی منصوبہ بندی، اضلاع کے لیے مالی تخصیص، ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات اور ابتدائی 10 ارب روپے کا اجرا سامنے آ چکا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اعلان کردہ پیکج کے تحت 12 مخصوص اضلاع کے لیے 96.971 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، جن کے تحت 430 ترقیاتی منصوبوں پر کام کیا جائے گا۔ ان میں 423 منصوبوں کے لیے 77.701 ارب روپے، جبکہ 7 خصوصی منصوبوں کے لیے 19.27 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ دیگر اضلاع کے لیے 63.206 ارب روپے مالیت کے 219 ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جن میں 83 مختصر مدتی منصوبوں کو 100 دن کے اندر مکمل کرنے کا ہدف بھی مقرر کیا گیا ہے۔ صحت کے شعبے میں 41 منصوبوں کے لیے 3.2 ارب روپے، تعلیم کے 72 منصوبوں کے لیے 12.9 ارب روپے اور 32 سڑکوں کی بہتری کے منصوبوں کے لیے 12.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 409 تعلیمی اداروں کی سولرائزیشن، 70 اسکولوں کی مرمت و اپ گریڈیشن، 88 مقامات پر پانی کی فراہمی کے نظام کی سولرائزیشن اور 100 طلبہ کے لیے چین میں زرعی تعلیم کے وظائف بھی پیکج کا حصہ ہیں۔ شہری ترقی کے منصوبوں میں پشاور کی ناصر باغ روڈ کی توسیع و خوبصورتی، رنگ روڈ پر مسنگ لنکس اور انڈر پاسز کی تعمیر بھی شامل ہے۔ امن و امان کے شعبے کے لیے 39.19 ارب روپے مالیت کے 62 منصوبے مختص کیے گئے ہیں، جن میں سی ٹی ڈی کے 3 ریجنل اور 16 ضلعی ہیڈکوارٹرز کا قیام، جبکہ پولیس لائنز اور تھانوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 5.28 ارب روپے مختص کرنا شامل ہے۔ ⁦#PtiExposed⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁦#GovernorRule⁩ ⁦#AsadTor⁩
🚨🚨How @CMShehbaz Govt deceived people of #KP🚨🚨 Prime Minister Shehbaz Sharif announced Rs160bn for the province on Oct 22, with 70pc earmarked for the Area Development Secretariat (ADS), the new administrative unit for 12 districts. A senior official of the KP Finance Department said the provincial government had since received no formal word, nor any details regarding the proposed package. It remains unclear whether the package represents fresh funding or includes the Rs150bn already allocated for the newly merged districts (NMDs) in FY2026-27. The mechanism for releasing and distributing the funds has also not been explained. Adviser on Information Samar Haroon Bilour said 70pc of the announced resources would go to the 12 ADS districts and the remaining 30pc to the other 24 districts. But instead of providing additional financial assistance, the official claimed, the federal government had deducted more than Rs17bn from the province’s NFC share within four months. dawn.com/news/2046398
22
#BreakingNews کرکٹ شائقین کے لیے بہت بڑی خوشخبری پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ پشاور میں ہوگا، وزیر داخلہ اور پی سی بی چیرمین محسن نقوی #PSL #Pakistan #Peshawar #KhyberPakhtunkhwa
23
🚨 کوہاٹ ٹول پلازہ — 22 نومبر 2026 مسلح ڈاکوؤں کا کوہاٹ ٹنل ٹول پلازہ پر حملہ، ڈکیتی کی کوشش؛ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ شہید تفصیلات کے مطابق، مسلح ڈاکوؤں کی جانب سے انڈس ہائی وے کوہاٹ پر واقع ٹنل ٹول پلازہ پر ڈکیتی کی کوشش کی گئی۔ واردات کے بعد ڈاکو لوٹی گئی رقم لے کر فرار، ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکوؤں کا مقابلہ کیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ڈیوٹی پر مامور اہلکار عبیداللہ شہید ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی بھاری پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی مزید تفصیلات کا انتظار ہے #Kohat #Pakistan #Police
39
🚨بریکنگ ہوید، بنوں 22 نومبر 2026 خوارج عام عوام اور بچوں کے دشمن بنوں کے علاقے ہوید، علاخیل میں مقامی عمائدین کے جرگے پر خوارج کا کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے دہشت گردانہ حملہ، بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، علاقے ہوید، علاخیل میں مقامی عمائدین کی جانب سے خوارج کی دہشتگردی اور بدامنی کے خلاف جرگہ جاری تھا کہ اس دوران خوارج نے کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ واضح رہے کہ خوارج امن پسند عام شہریوں اور ان کے گھروں کو ڈرون حملوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ گزشتہ روز بھی بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے میں ہاتھی خیل امن کمیٹی کے سربراہ ملک توانی خان کے گھر پر کواڈ کاپٹر ڈرون سے حملہ کیا گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا یہ واقعہ خوارج کی عوام دشمن کارروائیوں کو ایک بار پھر بے نقاب کرتا ہے اور اس امر کا ثبوت ہے کہ یہ فتنہ پرامن شہریوں کی زندگیوں کے لیے ہر لمحہ خطرہ بنا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ فتنہ الخوارج اسلام دشمن اور شیطانی گروہ ہے، جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر معصوم انسانوں کا قتلِ عام کرتا ہے آخر اسلام کا لبادہ اوڑھے یہ خوارج کس دین کی نمائندگی کرتے ہیں، جو انہیں نہتے عوام اور معصوم بچوں پر حملوں کی اجازت دیتا ہے؟
1
130
‼️ خوارج کس طرح مساجد کو اسلحہ و بارود ذخیرہ کرنے اور دہشتگرد مراکز کے طور پر استعمال کرتے ہیں، ویڈیو شواہد مںظر عام پر حیدر خیل (میر علی، شمالی وزیرستان) کی مسجد سے اسلحے کی برآمدگی کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی حیدر خیل (میر علی، شمالی وزیرستان) سے منظرِ عام پر آنے والی ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح خوارج مسجد میں اسلحہ لیے دندنا رہے تھے اور مسجد کو اسلحہ و بارود ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا اور کس طرح عبادت کے مقدس مقام کی حرمت کو پامال کیا جا رہا تھا مساجد جہاں عبادت، امن اور دینی تعلیم کا مرکز ہوتی ہیں، وہاں ان مقدس مقامات کو اپنے مذموم مقاصد اور مسلح سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنا نہ صرف مذہب کی توہین ہے بلکہ مقامی آبادی کے امن و سلامتی کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ماضی میں بھی مختلف علاقوں سے مساجد، مدارس اور دیگر مقامات کو خوارج کی جانب سے پناہ گاہوں اور اسلحہ ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کرنے کے واقعات سامنے آتے رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے پلنگ زئی اور پشاور کے نواحی علاقے کوہی حسن خیل سے ایسی ویڈیوز سامنے آ چکی ہیں، جن میں فتنہ الخوارج کی جانب سے مساجد کو اپنی موجودگی، پناہ گاہوں اور مسلح سرگرمیوں کے لیے استعمال کرتے دیکھا گیا دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف بندوق سے نہیں بلکہ عوام کے تعاون، بروقت اطلاع اور اجتماعی ذمہ داری سے بھی جیتی جاتی ہے۔ خوارج کو مساجد، مدارس یا دیہات میں اپنی سرگرمیوں کے لیے استعمال کرنے کی اجازت دینا نہ صرف قانون شکنی ہے بلکہ دین اور معاشرے دونوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔ جو لوگ خوارج کے خلاف خاموشی اختیار کرتے ہیں یا سہولت کاری کرتے ہیں، وہ اپنے علاقوں کے امن، ترقی اور آنے والی نسلوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈالتے ہیں مساجد عبادت اور امن کا مرکز ہیں، مگر خوارج انہیں اپنے انتہاپسندانہ عزائم، گمراہ کن بیانیے اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ مقامی آبادی, علمائے کرام، اور مشران کو چاہیے کہ وہ ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کریں اور اپنے علاقوں میں مشکوک سرگرمیوں سے متعلق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بروقت آگاہ کریں مساجد کی حرمت کا تحفظ اور علاقوں میں امن کا قیام ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے
93
فیکٹ چیک ✅ فتنۃ الخوارج اور افغانستان سے منسلک پروپیگنڈا اکاؤنٹس کی جانب سے گمراہ کن دعوے پھیلائے جا رہے ہیں کہ پاک فوج نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی، حیدر خیل میں تاریخی لال مسجد کو دھماکہ خیز مواد نصب کرکے مسمار کیا۔ حقیقت میں مذکورہ عمارت مسجد نہیں بلکہ خوارج کا ایک مقامی مرکز تھا، جسے خوارج اپنی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال کر رہے تھے۔ مقامی قبائلی عمائدین اور سیکیورٹی حکام کے درمیان جرگے کے بعد مقامی عمائدین اور آبادی کی حمایت اور رضامندی سے اس مرکز کو مسمار کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصد اس مقام کے مزید دہشت گردانہ استعمال کو روکنا اور علاقے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ #FakeNews #FactCheck #PakistanArmy #Waziristan #Afghanistan
1
1
64
جواب دو ، فضلو ‼️ 1973ء کے بعد جمہوریت کا درس دینے والے فضل الرحمٰن پہلے اپنے اور اپنے خاندان کی سیاسی اجارہ داری کا جواب دیں — دہائیوں سے اقتدار، پارلیمنٹ اور اہم عہدوں پر خاندان کی موجودگی، عام کارکن آج بھی محض ووٹ بینک پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمٰن نے کہا کہ 1973ء تک پاکستان میں حقیقی جمہوریت موجود نہیں تھی اور اقتدار جاگیرداروں، بیوروکریسی اور اسٹیبلشمنٹ کے گرد گھومتا رہا۔ جمہوریت کا جائزہ لینے اور ماضی کے نظام پر تنقید کرنے والے فضل الرحمٰن کو پہلے اپنے اور اپنے خاندان کی سیاسی تاریخ کا جائزہ لینا چاہیے، جو کئی دہائیوں سے پارلیمانی، حکومتی اور بلدیاتی عہدوں تک رسائی حاصل کرتا رہا ہے۔ آئیے فضل الرحمٰن اور ان کے خاندان کی سیاسی عہدوں کا جائزہ لیں 📌 فضل الرحمٰن (سربراہ جے یو آئی-ف) ❗ 1988ء، 1993ء، 2002ء، 2008ء، 2013ء اور 2024ء میں چھ مرتبہ رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ ❗ 1993ء سے 1996ء تک چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور رہے۔ ❗ 2004ء سے 2007ء تک قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے۔ ❗ 2008ء سے 2018ء تک چیئرمین کشمیر کمیٹی رہے۔ 📌 والد — مفتی محمود (مرحوم) ❗ 1972ء میں صوبہ سرحد (موجودہ خیبرپختونخوا) کے وزیراعلیٰ بنے۔ 📌 بھائی — عطا الرحمٰن ❗ 2008ء سے 2010ء تک وفاقی وزیر برائے سیاحت رہے۔ ❗ 2002ء سے 2013ء تک دو مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہے۔ ❗ 2015ء سے دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے۔ 📌 بھائی — لطف الرحمٰن ❗ 2013ء سے 2024ء تک تین مرتبہ رکن خیبرپختونخوا اسمبلی رہے۔ ❗ 2013ء سے 2018ء تک صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر رہے۔ 📌 بھائی — عبید الرحمٰن ❗ 2024ء کے عام انتخابات میں حلقہ NA-45 سے امیدوار رہے۔ ❗ آبائی علاقے عبدالخیل سے یونین کونسل ناظم بھی رہے۔ 📌 بھائی — ضیاء الرحمٰن ❗ اہم انتظامی عہدوں پر تعینات رہے، جن میں کراچی اور خیبرپختونخوا میں ڈپٹی کمشنر جیسے عہدے شامل ہیں۔ 📌 بیٹا — اسد محمود ❗ 2018ء سے 2023ء تک رکن قومی اسمبلی رہے۔ ❗ 2022ء سے 2023ء تک وفاقی وزیر برائے مواصلات رہے۔ ❗ چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور بھی رہے۔ 📌 بیٹا — اسجد محمود ❗ 2024ء کے عام انتخابات میں لکی مروت سے قومی اسمبلی کے امیدوار رہے۔ 📌 سمدھی — حاجی غلام علی ❗ نومبر 2022ء سے مئی 2024ء تک گورنر خیبرپختونخوا رہے۔ ❗ 2009ء سے 2015ء تک سینیٹر رہے۔ ❗ 2005ء سے 2009ء تک ناظم اعلیٰ پشاور رہے۔ 📌 داماد — زبیر علی ❗ دسمبر 2021ء کے بلدیاتی انتخابات میں پشاور کے میئر منتخب ہوئے۔ اس پوری فہرست کو دیکھیں تو ایک ہی خاندان کے افراد قومی اسمبلی، صوبائی اسمبلی، سینیٹ، وزارتوں، گورنر ہاؤس اور بلدیاتی حکومت تک پہنچتے نظر آتے ہیں۔ اقتدار بدلا، حکومتیں بدلیں، سیاسی اتحاد بدلے، مگر اس خاندان کی سیاسی رسائی اور عہدوں تک پہنچنے کا سلسلہ برقرار رہا۔ اب فضل الرحمٰن سے سوال ہے کہ 1973ء کے بعد جمہوریت کے اتنے مواقع میسر آنے کے باوجود کیا انہوں نے کبھی اپنے خاندان اور قریبی حلقے سے باہر کسی غریب، عام نظریاتی کارکن یا غیر مراعات یافتہ شخص کو قومی اسمبلی کا ٹکٹ دے کر اس مقام تک پہنچایا جہاں ان کے اپنے خاندان کے افراد بار بار پہنچتے رہے؟ کارکن سڑکوں پر نکلے، جلسے بھریں، نعرے لگائیں، قربانیاں دیں اور ووٹ دیں، مگر پارلیمانی سیاست اور اہم عہدوں پر خاندان کے افراد ہی کیوں نظر آتے رہے؟ اگر جمہوریت عوام کی نمائندگی کا نام ہے تو پھر عام کارکن کے لیے قیادت اور اقتدار کے دروازے کیوں نہیں کھولے گئے؟ 1973ء کے بعد جمہوریت کا حوالہ دینے سے پہلے فضل الرحمٰن کو اپنے خاندان کی دہائیوں پر محیط سیاسی عہدوں، اقتدار میں حصہ داری اور خاندانی سیاست کا جواب دینا چاہیے۔ جمہوریت کا درس دوسروں کو دینے کے بجائے پہلے اپنے سیاسی طرزِ عمل پر لاگو کرنا زیادہ ضروری ہے۔ ⁦#FazalUrRehman⁩ ⁦#MoulanaCorrupt⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁦#PeshawarHighCourtBar⁩ ⁦#FazluTheCorrupt⁩
20
پشاور — 21 نومبر 2026 فضل صاحب ، اپنی کرپشن کے بارے میں تفصیلات دیں ، صوبوں پے پھر بات کر لیں گے اربوں کی جائیداد ، مدرسوں کے نام پے منی لانڈرنگ ، اربوں روپے میں سینیٹ کے ٹکٹوں کی فروخت ، سرکاری زمینوں پے قبضے اور اپنے خاندان کے لئے سیاسی بلیک میلنگ سے فوائد فضل صاحب ، you are done پہلے جواب دو ، تمہاری بہت تقریر سن لی ❗️ فضل الرحمٰن کی سیاسی منافقت عروج پر — دہائیوں تک اقتدار اور مقتدر حلقوں کے سہارے سیاست کرنے والے آج اپنے سیاسی مفادات پورے نہ ہونے پر تلملا کیوں رہے ہیں؟ یہ حقوق کی آواز نہیں بلکہ سیاسی محرومی، اقتدار کی خواہش اور اپنی سیاست بچانے کی کوشش ہے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمٰن نے پشاور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ پاس نہ ہونے کی وجہ سے گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ کی گئی، جبکہ بلوچستان میں یہی ایکٹ پاس ہونے کے باعث وہاں گورنر راج اور ایمرجنسی نافذ نہیں کی گئی۔ فضل الرحمن کا یہ بیان حقائق سے توجہ ہٹانے اور ایک سنگین سکیورٹی و انتظامی معاملے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش ہے خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ ہو چکا ہے، اور اس کا تعلق صوبے میں بگڑتی امن و امان کی صورتحال، دہشت گردی کے بڑھتے واقعات اور عوام و پولیس کو درپیش خطرات سے ہے، نہ کہ مائنز اینڈ منرلز بل سے فضل الرحمٰن کو شاید یہ حقیقت ہضم نہیں ہو رہی کہ صوبے میں دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات اور حکومتی ذمہ داریوں کے تعین کا معاملہ اب محض سیاسی بیانات سے دبایا نہیں جا سکتا۔ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کا طرزِ عمل، خوارج کے لیے نرم گوشہ، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاقی حکومت کی پالیسیوں سے انحراف اور قومی سلامتی کے معاملے پر وفاق کے ساتھ یکسوئی نہ ہونا صوبے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنانے والے عوامل رہے ہیں۔ جب عام عوام، سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار مسلسل دہشت گرد حملوں کا نشانہ بن رہے ہوں، تھانوں، چیک پوسٹوں اور پولیس تنصیبات پر حملے ہو رہے ہوں، تو حکومت کی اولین ذمہ داری دہشت گردوں کے خلاف واضح، دوٹوک اور عملی مؤقف اختیار کرنا ہوتی ہے، نہ کہ سیاسی مصلحتوں اور متضاد پالیسیوں میں الجھے رہنا۔ فضل الرحمٰن صاحب دہائیوں تک اقتدار کی سیاست اور مقتدر حلقوں کے ساتھ مفاہمت کے ذریعے اپنے سیاسی مفادات حاصل کرتے رہے، لیکن آج جب سیاسی منظرنامے میں ان کی خواہشات کے مطابق حصہ نہیں مل رہا تو انہیں ہر فیصلہ ساز اقدام میں سازش اور ہر انتظامی فیصلے میں سیاسی انتقام دکھائی دینے لگا ہے۔ بلوچستان کا حوالہ دے کر خیبرپختونخوا کی صورتحال کا جواز پیش کرنا بھی حقیقت سے فرار ہے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وفاق کے ساتھ پالیسی ہم آہنگی اور عملی تعاون بنیادی اہمیت رکھتے ہیں۔ سیاسی اختلاف اپنی جگہ ہے مگر غیر شائستہ زبان، بے بنیاد الزامات اور آگ بھڑکانے والی باتیں کسی کو زیب نہیں دیتیں۔ جو خود کبھی دلائل سے بات نہیں کر پائے، آج دوسروں پر انگلی اٹھانا مناسب نہیں۔ ⁦#FazalUrRehman⁩ ⁦#MoulanaCorrupt⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁦#PeshawarHighCourtBar⁩ ⁦#FazluTheCorrupt⁩
34
نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ پشاور نے رات گئے قصہ خوانی بازار اور ملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی— 18 دکاندار گرفتار، 4 دکانیں سیل نئی صوبائی حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ پشاور نے ٹریفک پولیس اور مقامی پولیس کے ہمراہ رات گئے قصہ خوانی بازار اور بازار مسگران میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا، جس کے دوران دکانوں کے سامنے سرکاری فٹ پاتھ اور سڑک کی جگہ کرائے پر دینے والے 18 دکانداروں کو گرفتار جبکہ 4 دکانیں سیل کر دی گئیں۔ کارروائی کے دوران گرفتار دکانداروں کے خلاف خیبر پختونخوا لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ آپریشن کا مقصد سرکاری فٹ پاتھوں اور عوامی گزرگاہوں کو تجاوزات سے پاک کرنا، ٹریفک کی روانی بہتر بنانا اور شہریوں کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ہے۔ ⁦#Peshawar⁩ ⁦#GovernorRule⁩ ⁧#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور⁩ ⁧#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر⁩
1
112
میرانشاہ میں علاقائی ترقیاتی کونسل کے نمائندوں، قبائلی عمائدین اور مشران کا اہم جرگہ‼️ جرگے کی صدارت کور کمانڈر پشاور نے کی؛ ایڈیشنل چیف سیکرٹری علاقائی ترقیاتی کونسل سمیت اعلی سول و عسکری حکام اور معززین کی شرکت قبائلی مشران اور عمائدین کی جانب سے کور کمانڈر پشاور کو روایتی پگڑیاں پہنا کر پرتپاک استقبال کیا گیا جرگے کے دوران شمالی وزیرستان کے امن، سیکیورٹی، ترقیاتی امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلۂ خیال قبائلی عمائدین اور شرکاء کا وزیرستان میں امن و استحکام کے لیے پاک فوج کے اقدامات پر مکمل اعتماد کا اظہار قبائلی عمائدین کی جانب سے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا قبائلی عمائدین کا فتنہ الخوارج کے خلاف پاک فوج کے ساتھ مکمل تعاون کا عزم علاقے کی ترقی اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پاک فوج کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی ⁦#Waziristan⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁦#PakistanArmy⁩
78
پاک فوج اور فرنٹیئر کور نارتھ کی جانب سے سوات کرکٹ پریمیئر لیگ سیزن 8 کا شاندار انعقاد سوات میں کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور کرکٹ کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لیے سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کا انعقاد کیا گیا، جس کا مینگورہ کے گراسی گراؤنڈ میں شاندار افتتاح ہوا۔ افتتاحی تقریب میں قومی کرکٹ ہیرو عبدالرزاق، آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا نارتھ، علاقائی مشران، تاجر برادری، نوجوانوں اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ سوات پریمیئر کرکٹ لیگ مالاکنڈ ڈویژن کا سب سے بڑا سپورٹس ایونٹ ہے، جس میں ملک بھر سے نامور کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو کھیلوں کی مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے، مقامی ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور علاقے میں کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ سوات پریمیئر کرکٹ لیگ سیزن 8 کے مقابلے 11 دسمبر تک جاری رہیں گے، جس میں شائقین کرکٹ کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ ⁦#Swat⁩ ⁦#GovernorRule⁩ ⁧#خیبر_پختونخوا_کا_نیا_دور⁩ ⁧#خیبرپختونواہ_کا_نیا_سفر⁩
62
آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) خمرنگ میں بچوں سمیت عوام میں گھل مل گئے آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کی خمرنگ میں قبائلی عمائدین اور سکول کے طلبہ سے ملاقاتیں قبائلی عمائدین سے ملاقات کے دوران علاقے میں امن و امان کی صورتحال، عوامی مسائل اور جاری ترقیاتی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی نے سکول کے طلبہ سے بھی گفتگو کی اور انہیں تعلیم پر بھرپور توجہ دینے اور تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کی ترغیب دی ۔ قبائلی عمائدین نے علاقے میں قیامِ امن اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔ ⁦#wazirstan⁩ ⁦#Pakistan⁩ ⁦#PakistanArmy⁩ ⁦#PakArmyPakPride⁩
73