Junaid Baloch (@KalmatiJD) header
Junaid Baloch (@KalmatiJD) profile picture

Journalist / News and Analysis

Quetta, Pakistan
Joined May 2013
Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)Photo by Junaid Baloch (@KalmatiJD)
باخبر زرائع کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں ایک ایسے خفیہ نیٹورک کا انکشاف ہوا ہے جو امیر اور خوشحال بلوچ گھرانوں کے طلبہ کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کی زہن سازی کررہا ہے زرائع کے ماطقب رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کا بھتیجا ریحان مالک بلوچ اس کی تازہ مثال ہے ماضی میں صفیان کرد نے دوران طالبعلم اسی خفیہ نیٹورک کا حصہ بن کر پہاڑوں کر رخ کیا اور سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں ان ہی پہاڑوں پر ہلاک ہوا ۔ زرائع کا دعویٰ ہے کہ ایسے بڑے گھرانوں کے نوجوانوں کے زریعے مزید عام نوجوان بھی تنظیم کی جانب راغب ہوتے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق تنظیم ایسے امیر نوجوانوں کو بطور مثال اپنے پروپیگنڈے کیلئے بھی استعمال کرتی رہی ہے ۔
2
186
صحافی زاہد بلوچ کی خبر کے مطابق اسلام آباد اور لاہور کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ایک ایسا خفیہ نیٹورک خاموشی سے کام کررہا ہے جو صرف امیر اور بااثر بلوچ گھرانوں کے نوجوان طلبہ کو ٹارگٹ کررہا ہے ۔ اس نیٹورک کے زیر اثر آکر اب تک بڑے اور خوشحال گھرانوں کے متعدد نوجوان ناصرف پہاڑوں کا رخ کرچکے ہیں بلکہ ان کی ہلاکتیں بھی سامنے آئی ہیں ۔ دلچسپ مگر اہم بات یہ سامنے آئی ہے کہ زیادہ تر نوجوان ماضی میں پاکستان زندہ باد ریلیوں سمیت پرو پاکستانی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر پیش پیش رہے ۔ لیکن یہی نوجوان جب لاہور اور اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم ہوئے تو دوران تعلیم ہتھیار اٹھا کر پہاڑوں کا رخ کیا اور پاکستان کے خلاف لڑتے ہوئے اپنی جانیں دے دیں ۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں میں ایک گرینڈ آپریشن وقت کی ضرورت بن چکا ہے تاکہ ریحان مالک بلوچ اور صفیان کرد جیسے باصلاحیت اور زہین نوجوانوں کو ایسے نیٹورکس سے محفوظ رکھا جاسکے جو ملک اور قوم کا مستقبل بن سکتے تھے لیکن اس نیٹورک نے انہیں موت کی طرف دھکیل دیا ۔
لاہور اور اسلام آباد کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرم ایک ایسے خطرناک خفیہ نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو امیر اور بااثر گھرانوں کے بلوچ طلبہ کی ذہن سازی کر کے انہیں پہاڑوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ کے بھتیجے ریحان کے اچانک لاپتہ ہو کر مسلح گروہ میں شامل ہونے کی اندرونی کہانی نے والدین کی نیندیں اڑا دی ہیں! ذرائع کے مطابق، ملک کے بڑے شہروں بالخصوص لاہور اور اسلام آباد کی نامور یونیورسٹیوں میں ایک منظم اور خفیہ نیٹ ورک خاموشی سے کام کر رہا ہے، جس کا ہدف محرومیوں کے شکار افراد نہیں بلکہ کھاتے پیتے، متمول اور سیاسی گھرانوں کے ذہین بلوچ نوجوان ہیں۔ زرائع کے مطابق، اس پراسرار نیٹ ورک کا شکار بننے والا تازہ ترین نام رکنِ بلوچستان اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ کے بھتیجے ریحان مالک بلوچ کا ہے، جن کے پہاڑوں پر جانے کی اطلاع نے نہ صرف ان کے بااثر خاندان بلکہ پورے سیاسی و سماجی حلقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ریحان کے والد نے انتہائی کرب اور افسوس کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم تھا، جہاں اسے ہر ممکن آسائش اور اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ والد کے مطابق، ریحان چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ ایک روز اچانک غائب ہو گیا، اور بعد ازاں چھان بین پر یہ ہولناک حقیقت سامنے آئی کہ وہ پہاڑوں کا رخ کر چکا ہے۔ متاثرہ خاندان نے قبائلی اور خاندانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ریحان سے ملاقات اور اسے واپس لانے کی بھرپور کوششیں کیں، مگر مسلح گروہ کے کارندوں نے اسے خاندان سے ملنے تک نہیں دیا۔ غمزدہ والد نے پنجگور اور بلوچستان بھر کے والدین کو خبردار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کی سرگرمیوں اور یونیورسٹی کے حلقوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ لاہور جیسے شہروں میں بیٹھ کر ان کے بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مالک بلوچ کا کیس کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ ماضی قریب میں بھی صفیان کرد سمیت کئی متمول گھرانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اسی خفیہ نیٹ ورک کے ہتھے چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ انتہائی حیران کن پہلو یہ ہے کہ اس نیٹ ورک کے جال میں پھنسنے والے بیشتر طلبہ یونیورسٹی میں داخلے سے قبل محبِ وطن سرگرمیوں اور 'پاکستان زندہ باد' ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے، مگر لاہور اور اسلام آباد کے ہاسٹلز اور تعلیمی کیمپسز میں سرگرم مخصوص عناصر نے ان کی ایسی ذہن سازی کی کہ انہوں نے قلم چھوڑ کر اسی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔ مبصرین کے مطابق، لاہور اور اسلام آباد کی درسگاہوں میں جاری یہ خطرناک رجحان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھپے ان سہولت کاروں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ مزید روشن دماغ نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔
8
3
36
3,956
Junaid Baloch retweeted

9
26
1
80
29,948
رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح بلوچ کے بھتیجے ریحان بھی پہاڑوں پر چلے گئے ۔ والد کے مطابق ریحان لاہور میں زیر تعلیم تھا ۔ چھٹیوں پر آیا ہوا تھا پھر ایک روز وہ غائب ہوگیا ۔ معلومات پر پتا چلا کہ پہاڑوں پر جاچکا ہے ۔ فیملی کے زریعے ملنے کی کوشش کی لیکن ملنے نہیں دیا گیا ۔ بطور والد جو میرے بس میں ہوسکتا تھا اپنی اولاد کیلئے کیا اس کو ہر آسائش دی ۔کوئٹہ میں اچھی تعلیم دلائی ۔ پھر لاہور بھیجا لیکن وہاں پر اس کی زہن سازی کی گئی ۔ ریحان کے والد نے پنجگور کے والدین سے کہا ہے کہ اپنے بچوں اور بچیوں پر نظر رکھیں ۔ میرا نافرمان بیٹا تو پہاڑوں پر چلا گیا لیکن آپ اپنے بچوں کو بچائیں ۔ ریحان مالک بلوچ کا لاہور میں دوران تعلیم پہاڑوں کا رخ کرنا واضح کررہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں بہت کچھ غلط ہورہا ہے ۔ اس سے قبل ایسے ہی کھاتے پیتے گھرانے کا طالبعلم صفیان کرد پہاڑوں پر جاکر ہلاک ہوچکا ہے ۔ صفیان بھی لاہور میں دوران تعلیم شدت پسند نظریات کا شکار بنا ۔
15
172
20
598
45,357
بلوچستان میں پورے لشکر کیساتھ سفر کرنے والے سردار کھیتران جب بلوچستان سے باہر جاتے ہیں تو ان کیساتھ دو تین گاڑز ہی نظر آتے ہیں ۔ صوبے کا یہ طاقتور سردار خود کو بلوچستان میں کیوں غیر محفوظ تصور کرتا ہے ۔
2
8
2
156
61,569
ملک عادل خان بازئی نے ایک روز قبل یہ ویڈیو اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔ جب تک سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے فعال وزیراعلیٰ تھے تب تک عادل بازئی ان کے ساتھ تقریباً ہر دوسری تصویر اور ویڈیو میں دکھائی دیتے تھے۔ مگر حالات کی ستم ظریفی دیکھیے کہ آج سہیل آفریدی عوامی منظرنامے سے غائب ہیں اور بازئی صاحب اپنی ہی دنیا میں مگن نظر آتے ہیں۔ سیاست میں اقتدار اور رفاقت کا تعلق بھی عجیب ہے۔
1
14
2,562
ایف سی اسپتال تربت بلوچستان کے ضلع کیچ میں قائم کیا گیا ہے 120 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین اسپتال ہے، جس کا مقصد مقامی شہریوں کو ان کے اپنے علاقے میں عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔ اس اسپتال میں 24 گھنٹے فعال ایمرجنسی و ٹراما سینٹر، جدید آپریشن تھیٹرز، نیورو سرجری سمیت مختلف شعبوں کے ماہر ڈاکٹرز، زچہ و بچہ کا خصوصی وارڈ، اور سی ٹی اسکین (CT Scan)، ایم آر آئی (MRI) و جدید لیبارٹری جیسی تشخیصی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ بلاتعطل سروسز کے لیے اپنا آکسیجن جنریشن پلانٹ اور پاور بیک اپ سسٹم بھی نصب ہے، جس سے مکران ڈویژن کے مکینوں کو پیچیدہ علاج کے لیے کوئٹہ یا کراچی جانے کی زحمت سے نجات مل گئی ہے۔
1
9
514
سردار اختر مینگل کے قریبی حلقوں نے کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو دنیا نواب اکبر بگٹی کی بغاوت کو بھول جائے گی اور گورگین مینگل کے لشکر کے سینکڑوں مسلح نوجوان پہاڑوں کا رُخ کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اختر مینگل کے قریب ترین قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سردار نے اپنے وفاداروں کو واضح "گرین سگنل" دے دیا ہے کہ اگر پولیس یا سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر ریاستِ پاکستان کے خلاف کھلی مسلح جنگ کا آغاز کر دیا جائے۔
سردار اختر مینگل نے نواب اکبر بگٹی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے "کشتیاں جلانے" کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے قریبی ساتھیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار اختر مینگل کے قریبی حلقوں نے کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو دنیا نواب اکبر بگٹی کی بغاوت کو بھول جائے گی اور گورگین مینگل کے لشکر کے سینکڑوں مسلح نوجوان پہاڑوں کا رُخ کر لیں گے۔ ذرائع کے مطابق اختر مینگل کے قریب ترین قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سردار نے اپنے وفاداروں کو واضح "گرین سگنل" دے دیا ہے کہ اگر پولیس یا سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر ریاستِ پاکستان کے خلاف کھلی مسلح جنگ کا آغاز کر دیا جائے۔ دوسری جانب سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں میں گردش کرنے والی خفیہ اطلاعات نے اس پورے منظرنامے کو مزید پراسرار اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کسی نامعلوم مقام پر روپوش اختر مینگل اس وقت افغانستان کے شہر قندھار میں موجود کالعدم تنظیم کے سرغنہ رحمان گل مینگل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح خفیہ راستوں سے سرحد پار کر کے افغانستان فرار ہو جائیں۔ باثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت دونوں صورتوں میں تصادم کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اگر اختر مینگل افغانستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو وہاں سے مسلح تنظیم کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کھلی جنگ چھیڑیں گے، اور اگر اس سے قبل گرفتار کر لیے گئے تو ان کے حامی اندرونِ ملک مسلح محاذ کھول دیں گے۔ اس انتہائی قدم اور شدت پسندی کے پیچھے چھپے اصل محرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ کسی نظریے کے بجائے خالصتاً معاشی مفادات کو لگنے والے کاری ضربوں کا نتیجہ ہے۔ اندرونی کہانی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسمگلرز اور کالعدم مسلح تنظیموں کے خلاف بڑھتی ہوئی فیصلہ کن کارروائیوں نے اختر مینگل کے اربوں روپے کے کاروبار اور غیر قانونی ذرائع آمدن کا گلا گھونٹ دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی آمدن متاثر ہونے اور کاروباری نیٹ ورک مفلوج ہو جانے کے باعث اختر مینگل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اور اسی معاشی دباؤ اور بند گلی میں پھنسنے کے بعد انہوں نے کشتیاں جلانے کا یہ انتہائی خطرناک فیصلہ کیا ہے۔
2
9
49
7,080

37
57
7
432
63,790
Junaid Baloch retweeted
کفر کا نظام تو قائم رہ سکتا ہے مگر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا وڈھ میں سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے پر عوام کے ساتھ زیادتی، گھروں سے بے دخلی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے سنگین الزامات سامنے آتے رہے ہیں صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ ایک پولیس اہلکار بھی اپنی رہائش گاہ کے سامنے قتل کر دیا گیا لیکن ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور جب عوام کا صبر جواب دے جائے تو وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں وڈھ کے عوام بھی اب خاموش رہنے کے بجائے اپنے حق، عزت اور انصاف کے لیے کھڑے ہو چکے ہیں تاریخ گواہ ہے کہ طاقت، دھونس اور خوف کے سہارے عوام کو ہمیشہ خاموش نہیں رکھا جا سکتا اقتدار عارضی ہو سکتا ہےمگر عوام کے حقوق اور انصاف کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے
7
21
30
1,062
ہر کسی کو صفائی نہ دو ۔ آپ انسان ہیں جھاڑو نہیں ۔
1
7
473
1 سو 30 کروڑ روپے کا جہاز
2
14
713
کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کا سافٹ ویئر پولیس نے اپڈیٹ کردیا ہے سافٹ ویئر انجینئر کا دعویٰ ہے کہ آئندہ ان کے سافٹ ویئر میں کبھی وائرس نہیں آئے گا
14
60
2,559
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ گوادر سے خواتین پہاڑوں پر جارہی ہیں ۔ انہوں نے بلوچ خواتین و نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ایسا نہ کریں ۔ واپس آئیں ۔ پہاڑوں پر نہ جائیں ۔ بلوچستان ہمارا ہے ۔ ہم ان نوابوں اور سرداروں کو پہاڑوں پر جانے پر مجبور کردیں گے ۔ ہم پارلیمنٹ میں جائیں گے ۔ پہاڑوں پر نہیں جائیں گے ۔ جدوجہد کریں گے مزاحمت کریں گے سیاست کے میدان میں ۔ جمہوری مزاحمت کریں گے ۔ تعلیم حاصل کریں ۔
8
37
150
8,646
سردار عبدالرحمان کھیتران کے گھر سے تین لاشیں برآمد ہونے کا دعویٰ سامنے آگیا ۔ رکن بلوچستان اسمبلی ہدایت الرحمان بلوچ نے نام لئے بغیر تین ڈیڈ باڈیز کی برآمدگی کا دعویٰ کردیا۔ مزید کہا کہ سردار نواب جاگیردار ظالم ہیں ۔ ان کا دور اب گزر چکا ہے ۔
20
1
55
2,015
جب قسمت انتہائی زیادہ خراب ہو تو ایسا ہوتا ہے
1
5
2,542
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل کے اپنے صاحبزادے گورگین مینگل سمیت آبائی علاقے وڈھ سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ باثوق سیاسی اور مقامی ذرائع سے ملنے والی اندرونی کہانی کے مطابق، بلوچستان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے کے متنازع بیان کے وائرل ہوتے ہی بلوچستان بھر میں عوامی اشتعال اور ممکنہ کارروائی کے خوف نے سرداری کیمپ میں کھلبلی مچا دی۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالات کی سنگینی اور عوامی غصے کو بھانپتے ہوئے سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل نے رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر وڈھ چھوڑ دیا اور صوبہ بدر ہو کر پڑوسی صوبے سندھ کے کسی نامعلوم اور محفوظ مقام پر پناہ لے لی ہے۔ اندرونی معاملات سے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ وڈھ سے اس اچانک اور پراسرار روانگی نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ایک طرف وہ قیادت تھی جو بھرے مجمعوں میں بڑی بڑی للکار اور مزاحمت کے دعوے کرتی نظر آتی تھی، لیکن جب اپنے ہی متنازع بیانیے کے نتائج سامنے آنے کا وقت آیا تو میدان چھوڑ کر روپوشی اختیار کر لی گئی۔ ذرائع کے مطابق، ان کے قریبی حلقوں اور کارکنوں کو بھی اس خفیہ نقل و حرکت سے لاعلم رکھا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی قانونی پیش رفت یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔ اختر مینگل اور گورگین مینگل کی وڈھ سے مبینہ فرار کی خبروں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی سطح پر یہ تاثر تیزی سے زور پکڑ رہا ہے کہ جذباتی نعروں کے ذریعے معصوم نوجوانوں کو آگ میں دھکیلنے والے رہنما مشکل وقت پڑنے پر خود محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑ لگاتے ہیں۔ فی الحال سندھ میں ان کے ٹھکانے کے حوالے سے مکمل رازداری برتی جا رہی ہے، تاہم اس غیر متوقع پیش رفت نے بی این پی کی صفوں میں بھی شدید بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔
27
51
4
221
63,593
اختر مینگل صاحب کا ایک بیان پھر وائرل ہے جس میں وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ قیامِ پاکستان کے وقت بلوچستان ایک آزاد ریاست تھی۔ مینگل صاحب! آپ ایک تاریخی حقیقت بتاتے ہوئے دوسری، اس سے بڑی حقیقت کیوں چھپا جاتے ہیں؟ 1947ء میں آج کا بلوچستان کوئی ایک متحدہ آزاد ریاست نہیں تھا۔ کوئٹہ، پشین، ژوب، سبی، لورالائی اور مری و بگٹی قبائلی علاقے برطانوی بلوچستان کے مختلف انتظامی نظاموں میں شامل تھے۔ دوسری جانب ریاستِ قلات تھی، جبکہ خاران، لسبیلہ اور مکران کی اپنی الگ سیاسی و انتظامی حیثیت تھی۔ قلات کے ساتھ ان کے تاریخی تعلقات ضرور تھے، مگر ان تعلقات کی نوعیت اور قلات کی بالادستی کے اختیارات خود متنازع تھے۔ قلات کی الگ ریاستی حیثیت سے انکار نہیں۔ اگست 1947ء میں پاکستان نے اس کی خودمختار حیثیت کو باقاعدہ طور پر تسلیم کیا ۔ لیکن مینگل صاحب! ریاستِ قلات اور پورے بلوچستان کو ایک ہی چیز قرار دینا تاریخی غلطی ہے۔ آپ 27 مارچ 1948ء کا ذکر تو بار بار کرتے ہیں، لیکن 18 مارچ 1948ء کیوں بھول جاتے ہیں؟ اس روز پاکستان نے خاران، لسبیلہ اور مکران کے الگ الحاق کی منظوری کا اعلان کیا تھا۔ خانِ قلات نے اس اقدام کی مخالفت بھی کی تھی کیوں کہ احمد یار خان چاہتے تھے کہ جو فیصلہ ہو مشترکہ ہو لیکن ان تین ریاستوں نے خان آف قلات کی یہ بات نہیں مانی۔ خود یہ اختلاف ثابت کرتا ہے کہ پورے خطے کی سیاسی حیثیت اور مستقبل پر کسی ایک حکمران کا غیرمتنازع اختیار موجود نہیں تھا۔ اب ذرا بلوچستان کی قبائلی حقیقت بھی سمجھ لیجیے۔ مینگل، مری، بگٹی، رند، لاشاری اور دوسرے قبائل کی اپنی تاریخ، اپنی قیادت اور اپنی قبائلی روایات ہیں۔ کیا مینگل قبیلے کی سرداری بگٹی سردار کے حوالے کی جاسکتی ہے؟ کیا مری سردار اپنی قبائلی حیثیت چھوڑ کر کسی دوسرے سردار کی ماتحتی قبول کرلے گا؟ اگر نہیں، تو پھر یہ ضرور بتائیے کہ آپ جس متحدہ ریاست کا تاریخی تصور پیش کرتے ہیں، اس میں ان متوازی قبائلی اختیارات کا حل کیا ہے؟ یہ سوال اس لیے بھی اہم ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا داخلی تضاد صرف اسلام آباد اور کوئٹہ کے درمیان نہیں، عوام کے حقوق اور موروثی قبائلی اقتدار کے درمیان بھی ہے۔ جو سردار اپنے علاقے میں عام آدمی کو آزاد فیصلے کا اختیار دینے پر آمادہ نہیں، وہ پورے بلوچستان کے عوام کی آزادی کا دعویدار کیسے بن سکتا ہے؟ مینگل صاحب! بلوچستان کی تاریخ کو محض 27 مارچ تک محدود نہ کیجیے۔ 29 جون 1947ء کے شاہی جرگے، 18 مارچ 1948ء کے الگ الحاق، 27 مارچ کے الحاقِ قلات اور 1970ء میں موجودہ صوبے کی تشکیل، سب کو سامنے رکھیے۔ بلوچستان کی شناخت، اس کے عوام کے حقوق اور صوبائی خودمختاری پر بات ضرور ہونی چاہیے۔ مگر تاریخی حقائق کو سیاسی نعروں کے تابع نہیں کیا جاسکتا۔ سب سے بنیادی سوال یہ ہے کہ آپ بلوچستان کے عوام کی خودمختاری چاہتے ہیں یا بلوچستان پر سرداروں کی بالادستی؟ کیونکہ بلوچستان کا مستقبل کسی ایک خان، نواب یا سردار کی موروثی حاکمیت نہیں، یہاں بسنے والے عام انسان کے سیاسی، معاشی اور آئینی حقوق سے وابستہ ہے۔
1
24
2
105
11,259
اس لڑکے کے انٹرویو نے سردار کھیتران کو در بدر کردیا ہے۔ اگر انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں تو گراں ناز مری کے کیس میں سردار کا بچنا ناممکنات میں سے ہوگا ۔ گراں ناز مری غریب تھی۔ نہ کسی تنظیم ، نہ بلوچ سردار اور نوابوں کی بلوچیت جاگی ۔ نہ کسی بی وائی سی کو انسانی حقوق یاد آئے ۔ سوال یہ ہے کہ اگر وہ خیر بخش مری کے خاندان سے ہوتی تو کیا ردعمل یہی ہوتا؟ کیا گزین مری اور دوسرے قبائلی رہنما اسی طرح خاموش رہتے؟ ایک غریب بلوچ عورت کی فریاد کو وہ وزن کیوں نہیں ملتا جو کسی سردار یا نواب کے خاندان کو پہنچنے والی تکلیف کو ملتا ہے؟ بلوچیت کا معیار مظلوم کی شناخت ہے یا اس کا خاندانی مرتبہ؟ عام غریب بلوچ غربت، بھوک اور بے بسی کے درمیان پس رہا ہے۔ اس کی بیٹی کی عزت، اس کے گھر کا تحفظ اور اس کی روٹی بھی اتنی ہی اہم ہیں جتنی کسی نواب کے خاندان کی حرمت۔ اگر کسی نواب کے گن مین کا بلوچ بچی کو گھر سے اٹھا لے جانے کا معاملہ سامنے آئے تو اس پر بھی اتنی ہی واضح آواز اٹھنی چاہیے۔ کسی تنظیم، بی وائی سی یا سمی دین بلوچ سے یہ سوال کرنا بجا ہے کہ کیا مظلوم کے حق میں آواز اٹھانے کا معیار ہر معاملے میں یکساں ہے؟ حقوق کی جدوجہد کی ساکھ اسی وقت قائم رہتی ہے جب ظلم کے خلاف مؤقف، ظلم کرنے والے کی وابستگی دیکھ کر تبدیل نہ ہو۔ سردار ہو، نواب ہو یا ریاستی اہلکار، جواب دہی کا اصول سب کے لیے ایک ہونا چاہیے۔ یہی منتخب احتجاج اور طبقاتی بلوچیت بلوچستان کے غریب آدمی کو مزید تنہا کرتے ہیں۔ جس بلوچیت میں سردار کی دستار کے لیے تو غصہ ہو، مگر غریب کی بیٹی کے لیے ویسی حساسیت نہ ہو، اسے اپنے انصاف کے تصور پر غور کرنا ہوگا۔ بلوچیت کی اصل کسوٹی یہ ہے کہ بے نام، بے وسیلہ بلوچ کے حق کے لیے کون کھڑا ہوتا ہے۔
1
6
1
28
5,674
پاکستان کے سب سے امیر لوگ بلوچستان سے ہیں ۔ سردار نواب مشران کھرپ پتی ہیں ۔ سب سے غریب عوام بھی بلوچستان کی ہے۔ دومختلف بلوچستان ہیں ایک طرف لگژری لائف ہے دوسری طرف غربت اور مشکلات
2
2
30
1,003