Junaid Baloch retweeted
اگر پاکستانی فوج کے پاس 10 لاکھ بندوقیں ہیں تو ہمارے ہر گھر میں 2 کلاشنکوف اور راکٹ لانچر ہیں، کوئی پنڈی سے باہر نہیں نکل سکے گا۔نواب اسلم رئیسانی کے وائرل ویڈیو بیان نے ملکی سیاست میں بھونچال برپا کر دیا، مولانا فضل الرحمان کی سیاسی حکمتِ عملی سے متعلق نئی کہانی سامنے آگئی ۔
بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نواب اسلم خان رئیسانی نے ریاستی اداروں اور بالخصوص پاک فوج کو براہِ راست للکارتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ افغان جنگ کے بعد بلوچستان کے ہر گھر میں دو کلاشنکوفیں اور راکٹ لانچرز موجود ہیں۔
انہوں نے انتہائی جارحانہ لہجہ اختیار کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستانی فوج کے پاس دس لاکھ بندوقیں ہیں تو تصادم کی صورت میں کوئی پنڈی سے نہیں نکل سکے گا، کوئی کوئٹہ سے نہیں نکل سکے گا اور کوئی اپنے گھر سے باہر قدم بھی نہیں رکھ سکے گا۔
باوثوق سیاسی ذرائع کے مطابق، اس بیان کو محض ایک جذباتی تقریر قرار نہیں دیا جا سکتا کیونکہ نواب اسلم خان رئیسانی کا شمار مولانا فضل الرحمان کے انتہائی قریبی اور بااعتماد ترین رہنماؤں میں ہوتا ہے۔
ناقدین کا دعویٰ ہے کہ یہ سخت گیر اور اسلحے کی نمائش پر مبنی بیانیہ مبینہ طور پر خود مولانا فضل الرحمان کی خواہش اور حکمتِ عملی کے تحت سامنے لایا گیا ہے، جس کا بنیادی مقصد وفاقی حکومت اور مقتدر حلقوں کو سیاسی دباؤ (پریشر) میں لا کر اپنے مطالبات منوانا ہے۔
تاہم، سیاسی ایوانوں کی اندرونی اطلاعات بتاتی ہیں کہ حکومت کو دباؤ میں لانے کا یہ خطرناک پتا خود جے یو آئی (ف) کے گلے کی ہڈی بن سکتا ہے۔ باثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ حساس سیکیورٹی صورتحال میں ایک پارلیمانی لیڈر کی جانب سے راکٹ لانچرز اور کلاشنکوفوں کی دھمکیاں دینا حکومت کے صبر کا پیمانہ لبریز کر سکتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق، اس بیان کا انتہائی الٹا نتیجہ برآمد ہونے کا قوی امکان ہے، جو نہ صرف نواب اسلم رئیسانی کے لیے قانونی مشکلات پیدا کرے گا بلکہ خود مولانا فضل الرحمان کی روایتی و پارلیمانی سیاست کے لیے بھی انتہائی تباہ کن اور خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، اس متنازع ویڈیو کے منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ صارفین اور شہریوں کی بڑی تعداد نے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے سوال اٹھایا ہے کہ بطور وزیراعلیٰ بلوچستان اقتدار کے مزے لوٹنے والے سردار آج عوام کو ترقی اور قلم دینے کے بجائے گھروں میں راکٹ لانچر ہونے پر فخر کر رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات صوبے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی سازش ہیں، جن کا سخت نوٹس لیا جانا ناگزیر ہے۔
Junaid Baloch retweeted
لاہور اور اسلام آباد کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرم ایک ایسے خطرناک خفیہ نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا گیا ہے جو امیر اور بااثر گھرانوں کے بلوچ طلبہ کی ذہن سازی کر کے انہیں پہاڑوں کی طرف دھکیل رہا ہے۔سابق صوبائی وزیر رحمت صالح بلوچ کے بھتیجے ریحان کے اچانک لاپتہ ہو کر مسلح گروہ میں شامل ہونے کی اندرونی کہانی نے والدین کی نیندیں اڑا دی ہیں!
ذرائع کے مطابق، ملک کے بڑے شہروں بالخصوص لاہور اور اسلام آباد کی نامور یونیورسٹیوں میں ایک منظم اور خفیہ نیٹ ورک خاموشی سے کام کر رہا ہے، جس کا ہدف محرومیوں کے شکار افراد نہیں بلکہ کھاتے پیتے، متمول اور سیاسی گھرانوں کے ذہین بلوچ نوجوان ہیں۔
زرائع کے مطابق، اس پراسرار نیٹ ورک کا شکار بننے والا تازہ ترین نام رکنِ بلوچستان اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح بلوچ کے بھتیجے ریحان مالک بلوچ کا ہے، جن کے پہاڑوں پر جانے کی اطلاع نے نہ صرف ان کے بااثر خاندان بلکہ پورے سیاسی و سماجی حلقے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
ریحان کے والد نے انتہائی کرب اور افسوس کے ساتھ انکشاف کیا ہے کہ ان کا بیٹا لاہور کے ایک بہترین تعلیمی ادارے میں زیرِ تعلیم تھا، جہاں اسے ہر ممکن آسائش اور اعلیٰ تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی تھی۔ والد کے مطابق، ریحان چھٹیوں پر گھر آیا ہوا تھا کہ ایک روز اچانک غائب ہو گیا، اور بعد ازاں چھان بین پر یہ ہولناک حقیقت سامنے آئی کہ وہ پہاڑوں کا رخ کر چکا ہے۔
متاثرہ خاندان نے قبائلی اور خاندانی ذرائع استعمال کرتے ہوئے ریحان سے ملاقات اور اسے واپس لانے کی بھرپور کوششیں کیں، مگر مسلح گروہ کے کارندوں نے اسے خاندان سے ملنے تک نہیں دیا۔ غمزدہ والد نے پنجگور اور بلوچستان بھر کے والدین کو خبردار کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں اور بچیوں کی سرگرمیوں اور یونیورسٹی کے حلقوں پر کڑی نظر رکھیں، کیونکہ لاہور جیسے شہروں میں بیٹھ کر ان کے بچوں کے ذہنوں میں زہر گھولا جا رہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ریحان مالک بلوچ کا کیس کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے، بلکہ ماضی قریب میں بھی صفیان کرد سمیت کئی متمول گھرانوں کے اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان اسی خفیہ نیٹ ورک کے ہتھے چڑھ کر اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔
انتہائی حیران کن پہلو یہ ہے کہ اس نیٹ ورک کے جال میں پھنسنے والے بیشتر طلبہ یونیورسٹی میں داخلے سے قبل محبِ وطن سرگرمیوں اور 'پاکستان زندہ باد' ریلیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے، مگر لاہور اور اسلام آباد کے ہاسٹلز اور تعلیمی کیمپسز میں سرگرم مخصوص عناصر نے ان کی ایسی ذہن سازی کی کہ انہوں نے قلم چھوڑ کر اسی ملک کے خلاف ہتھیار اٹھا لیے۔
مبصرین کے مطابق، لاہور اور اسلام آباد کی درسگاہوں میں جاری یہ خطرناک رجحان اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ تعلیمی اداروں میں چھپے ان سہولت کاروں کے خلاف فوری اور فیصلہ کن کریک ڈاؤن کیا جائے تاکہ مزید روشن دماغ نوجوانوں کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے۔
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل نے نواب اکبر بگٹی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے "کشتیاں جلانے" کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور اپنے قریبی ساتھیوں کو کسی بھی ہنگامی صورتحال کے لیے باقاعدہ آگاہ کر دیا ہے۔ اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ سردار اختر مینگل کے قریبی حلقوں نے کھلی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان پر ہاتھ ڈالا گیا تو دنیا نواب اکبر بگٹی کی بغاوت کو بھول جائے گی اور گورگین مینگل کے لشکر کے سینکڑوں مسلح نوجوان پہاڑوں کا رُخ کر لیں گے۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل کے قریب ترین قبائلی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سردار نے اپنے وفاداروں کو واضح "گرین سگنل" دے دیا ہے کہ اگر پولیس یا سیکیورٹی فورسز نے انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی تو فوری طور پر ریاستِ پاکستان کے خلاف کھلی مسلح جنگ کا آغاز کر دیا جائے۔
دوسری جانب سیکیورٹی اور سیاسی حلقوں میں گردش کرنے والی خفیہ اطلاعات نے اس پورے منظرنامے کو مزید پراسرار اور سنسنی خیز بنا دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ کے کسی نامعلوم مقام پر روپوش اختر مینگل اس وقت افغانستان کے شہر قندھار میں موجود کالعدم تنظیم کے سرغنہ رحمان گل مینگل کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ کسی بھی طرح خفیہ راستوں سے سرحد پار کر کے افغانستان فرار ہو جائیں۔
باثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس وقت دونوں صورتوں میں تصادم کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے اگر اختر مینگل افغانستان پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تو وہاں سے مسلح تنظیم کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف کھلی جنگ چھیڑیں گے، اور اگر اس سے قبل گرفتار کر لیے گئے تو ان کے حامی اندرونِ ملک مسلح محاذ کھول دیں گے۔
اس انتہائی قدم اور شدت پسندی کے پیچھے چھپے اصل محرکات سے پردہ اٹھاتے ہوئے ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ کسی نظریے کے بجائے خالصتاً معاشی مفادات کو لگنے والے کاری ضربوں کا نتیجہ ہے۔ اندرونی کہانی کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسمگلرز اور کالعدم مسلح تنظیموں کے خلاف بڑھتی ہوئی فیصلہ کن کارروائیوں نے اختر مینگل کے اربوں روپے کے کاروبار اور غیر قانونی ذرائع آمدن کا گلا گھونٹ دیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اربوں روپے کی آمدن متاثر ہونے اور کاروباری نیٹ ورک مفلوج ہو جانے کے باعث اختر مینگل کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، اور اسی معاشی دباؤ اور بند گلی میں پھنسنے کے بعد انہوں نے کشتیاں جلانے کا یہ انتہائی خطرناک فیصلہ کیا ہے۔
Junaid Baloch retweeted
کفر کا نظام تو قائم رہ سکتا ہے مگر ظلم و ناانصافی پر مبنی نظام زیادہ دیر نہیں چل سکتا وڈھ میں سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے پر عوام کے ساتھ زیادتی، گھروں سے بے دخلی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلانے کے سنگین الزامات سامنے آتے رہے ہیں صورتحال یہاں تک پہنچ گئی کہ ایک پولیس اہلکار بھی اپنی رہائش گاہ کے سامنے قتل کر دیا گیا
لیکن ہر ظلم کی ایک حد ہوتی ہے اور جب عوام کا صبر جواب دے جائے تو وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں وڈھ کے عوام بھی اب خاموش رہنے کے بجائے اپنے حق، عزت اور انصاف کے لیے کھڑے ہو چکے ہیں
تاریخ گواہ ہے کہ طاقت، دھونس اور خوف کے سہارے عوام کو ہمیشہ خاموش نہیں رکھا جا سکتا اقتدار عارضی ہو سکتا ہےمگر عوام کے حقوق اور انصاف کی اہمیت ہمیشہ برقرار رہتی ہے
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل کے اپنے صاحبزادے گورگین مینگل سمیت آبائی علاقے وڈھ سے مبینہ طور پر فرار ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ باثوق سیاسی اور مقامی ذرائع سے ملنے والی اندرونی کہانی کے مطابق، بلوچستان اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے کے متنازع بیان کے وائرل ہوتے ہی بلوچستان بھر میں عوامی اشتعال اور ممکنہ کارروائی کے خوف نے سرداری کیمپ میں کھلبلی مچا دی۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ حالات کی سنگینی اور عوامی غصے کو بھانپتے ہوئے سردار اختر مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل نے رات کی تاریکی میں خفیہ طور پر وڈھ چھوڑ دیا اور صوبہ بدر ہو کر پڑوسی صوبے سندھ کے کسی نامعلوم اور محفوظ مقام پر پناہ لے لی ہے۔
اندرونی معاملات سے باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ وڈھ سے اس اچانک اور پراسرار روانگی نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ ایک طرف وہ قیادت تھی جو بھرے مجمعوں میں بڑی بڑی للکار اور مزاحمت کے دعوے کرتی نظر آتی تھی، لیکن جب اپنے ہی متنازع بیانیے کے نتائج سامنے آنے کا وقت آیا تو میدان چھوڑ کر روپوشی اختیار کر لی گئی۔
ذرائع کے مطابق، ان کے قریبی حلقوں اور کارکنوں کو بھی اس خفیہ نقل و حرکت سے لاعلم رکھا گیا ہے تاکہ کسی قسم کی قانونی پیش رفت یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔
اختر مینگل اور گورگین مینگل کی وڈھ سے مبینہ فرار کی خبروں نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی حلقوں میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ عوامی سطح پر یہ تاثر تیزی سے زور پکڑ رہا ہے کہ جذباتی نعروں کے ذریعے معصوم نوجوانوں کو آگ میں دھکیلنے والے رہنما مشکل وقت پڑنے پر خود محفوظ پناہ گاہوں کی طرف دوڑ لگاتے ہیں۔
فی الحال سندھ میں ان کے ٹھکانے کے حوالے سے مکمل رازداری برتی جا رہی ہے، تاہم اس غیر متوقع پیش رفت نے بی این پی کی صفوں میں بھی شدید بے چینی اور مایوسی پیدا کر دی ہے۔
Junaid Baloch retweeted
مولانا فضل الرحمان بڑی مشکل میں پھنس گئے ۔ بلوچستان کے 100 سے زائد علمائے کرام نے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ اندر کی کہانی سامنے آگئی ۔
Junaid Baloch retweeted
مولانا فضل الرحمان کے سیاسی قلعے میں دراڑیں پڑ گئی ۔ اصل خبر تو اب سامنے آئی ہے ۔ ٹیسٹ میچ کے بجائے بات 6 اوور کے میچ تک پہنچ گئی ۔ مولانا کو بڑا سرپرائز مل گیا ۔ بلوچستان کے 100 سے زائد نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا ۔ جے یو آئی کے بڑوں نے سر جوڑ لئے ۔
کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران علماء کرام نے دوٹوک اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ ہم مولانا فضل الرحمان کو جانتے ہیں نہ مانتے ہیں، اور اب دینی مدارس کے معصوم طلبہ کو کسی کی ذاتی سیاست کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا۔
سیاسی مبصرین کے مطابق، خود مولانا کے قریبی سمجھے جانے والے حلقوں میں اس بیزاری کے اظہار سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی صفوں میں واضح دراڑیں پڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔
علماء نے مدارس کے معاملات میں کسی ایک سیاسی جماعت کی اجارہ داری ختم کرنے اور اجتماعی مشاورت کو فروغ دینے کا بھی مطالبہ کیا۔ کوئٹہ سے اٹھنے والی اس آواز نے ملکی سیاست میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ آیا یہ محض ایک اعلان ہے یا آنے والے دنوں میں مزید بڑے سیاسی دھماکوں کا پیش خیمہ ثابت ہوگا؟
Junaid Baloch retweeted
گزشتہ روز سردار عبدالرحمان کھیتران کی آبائی زمین سے دو لاشیں برآمد ہونے کا معاملہ ابھی تھما بھی نہ تھا کہ آج ان کے گھر سے ہونے والی کھدائی کے دوران ایک اور لاش نکلنے کی خبر سامنے آگئی ہے ۔
پے در پے لاشوں کی برآمدگی کے اس لرزہ خیز واقعے پر بلوچستان کے کونے کونے میں شدید اشتعال اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سڑکوں سے لے کر سوشل میڈیا تک ہر جانب ایک ہی آواز گونج رہی ہے کہ سردار کھیتران کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین مقدمہ چلایا جائے تاکہ مظلوموں کو انصاف مل سکے۔
حالیہ دلخراش واقعات نے عوامی جذبات کو بھڑکا دیا ہے اور بلوچستان کے باشعور شہری اب کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔ عوامی حلقوں کی جانب سے نہ صرف اس واقعے کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، بلکہ پورے صوبے سے سرداری اور نوابی نظام کے مکمل خاتمے کی آواز بھی پوری شدت کے ساتھ بلند ہو رہی ہے۔
باخبر ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ سردار عبدالرحمان کھیتران نے مبینہ طور پر خفیہ نجی جیلیں قائم کر رکھی ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ یہ گھناؤنا کھیل صرف ایک شخص تک محدود نہیں، بلکہ دیگر کئی بااثر نواب اور سردار بھی اسی طرح کے غیر قانونی عقوبت خانے چلانے میں ملوث ہیں۔
Junaid Baloch retweeted
بلوچستان میں ایک ایسی ناقابل یقین ڈویلپمنٹ ہوئی ہے جس نے پوری صورتحال کو یکسر تبدیل کرکے رکھ دیا ہے اور کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے لیکن ایسا ہوچکا ہے اور لوگ ابھی ششدر اور حیرت زدہ ہیں کیوں کہ کسی کو یقین نہیں آرہا۔
بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار صحت کے شعبے میں ایک ایسا خاموش مگر تہلکہ خیز انقلاب برپا کر دیا گیا ہے جس نے شہروں اور دیہات کے درمیان حائل فاصلوں کو ہمیشہ کے لیے مٹا دیا ہے۔
اکتوبر میں متعارف کرائے جانے والے اس جدید ترین ڈیجیٹل نظام کو "صحت دہلیز" کا نام دیا گیا ہے، جو بلوچستان حکومت اور پیپلز پرائمری ہیلتھ کیئر انیشی ایٹو PPHI Balochistan کا مشترکہ شاہکار ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے اس بڑے اقدام نے ان لاکھوں شہریوں میں امید کی نئی لہر دوڑا دی ہے جو برسوں سے ایک معمولی بخار یا معائنے کے لیے بھی میلوں طویل اور دشوار گزار سفر کرنے پر مجبور تھے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کوئی عام ایپ نہیں بلکہ ایک مکمل چلتا پھرتا ڈیجیٹل کلینک ہے، جہاں دن ہو یا رات، 24 گھنٹے مستند ڈاکٹرز بالکل مفت ویڈیو کال پر دستیاب رہیں گے۔
شہری اپنے موبائل فون سے براہِ راست ڈاکٹر کو اپنی علامات بتا سکتے ہیں، فوری مشاورت کی لائیو قطار میں شامل ہو سکتے ہیں یا اپنی سہولت کے مطابق اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔• کال ختم ہوتے ہی ڈاکٹر کا تجویز کردہ نسخہ بشمول ادویات کی درست خوراک اور استعمال کی مکمل ہدایات خودکار طریقے سے ایپ میں محفوظ ہو جاتا ہے۔
مریض اپنا بلڈ پریشر، شوگر، وزن، نبض، درجہ حرارت، آکسیجن کی مقدار اور لیبارٹری رپورٹس ایک ہی جگہ محفوظ رکھ سکتے ہیں، جبکہ سابقہ بیماریوں، الرجی اور آپریشن کی ہسٹری بھی درج کی جا سکتی ہے۔ اس ایپ کا سب سے حیران کن پہلو یہ ہے کہ آپ اپنے والدین اور بچوں کے الگ پروفائل ایک ہی اکاؤنٹ میں شامل کر کے گھر بیٹھے ان کا بھی علاج کروا سکتے ہیں۔
عوامی سہولت کے پیشِ نظر یہ ایپ دو زبانوں میں دستیاب ہے تاکہ ہر عام و خاص اسے آسانی سے استعمال کر سکے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سنسنی خیز سہولت کا سب سے بڑا اور براہِ راست فائدہ واشک، آواران، خاران، چاغی، کوہلو، بارکھان اور بلوچستان کے دیگر انتہائی دور افتادہ علاقوں کے باسیوں کو ہوگا۔ اب معمولی طبی مشورے کے لیے نہ تو قیمتی وقت ضائع ہوگا اور نہ ہی بھاری کرایوں کا بوجھ اٹھانا پڑے گا، کیونکہ اب صحت واقعی ہر شہری کی دہلیز پر دستک دے رہی ہے!
Junaid Baloch retweeted
بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی خاموشی سے ملک چھوڑ کر فرار ہونے کی مبینہ کوشش عین وقت پر ناکام بنا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، سردار عبدالرحمان کھیتران آج لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شارجہ روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم امیگریشن کاؤنٹر پر ایف آئی اے (FIA) حکام نے انہیں روک کر پرواز سے آف لوڈ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق، سردار کھیتران پر قتل سمیت کئی سنگین مقدمات زیرِ تفتیش ہیں اور ان پر بلوچ عوام کے استحصال کے بھی شدید الزامات عائد کیے جا رہے ہیں۔ معاملے میں نیا موڑ اس وقت آیا جب مبینہ طور پر قبر کشائی کے دوران دو ایسی لاشیں برآمد ہوئیں جن کے قتل کا الزام بھی سردار کھیتران پر عائد کیا جا رہا ہے۔
حکام کے مطابق، کوئٹہ میں درج مقدمات کے باعث سردار عبدالرحمان کھیتران کا نام پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست (PNIL) میں شامل کیا جا چکا تھا۔ امیگریشن حکام نے دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد واضح کر دیا کہ متعلقہ فہرست سے نام نکلوائے بغیر وہ کسی صورت بیرونِ ملک سفر نہیں کر سکتے، جس کے بعد انہیں ایئرپورٹ سے واپس بھیج دیا گیا۔
سیاسی و عوامی حلقوں میں اس واقعے کے بعد شدید قیاس آرائیاں جاری ہیں کہ آیا یہ قانون کے شکنجے سے بچنے کی کوشش تھی یا پسِ پردہ کوئی اور کہانی چل رہی ہے۔
Junaid Baloch retweeted
جب خان آف قلات نے قائداعظم کو سونے میں تول دیا
خان آف قلات کے پوتے پرنس عمر احمد زئی کے انکشافات نے قلات کے پاکستان کیساتھ الحاق اور تحریک پاکستان میں خان آف قلات کے کردار سے متعلق نئی بحث چھیڑ دی ہے ۔
پرنس عمر احمد زئی نے ایک پوڈ کاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ تحریکِ پاکستان کے نازک ترین موڑ پر جب آل انڈیا مسلم لیگ کو مالی وسائل کی شدید ضرورت تھی، تب ریاستِ قلات کے فرمانروا خان آف قلات میر احمد یار خان نے تاریخ ساز قدم اٹھایا۔ انہوں نے بانیِ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح سے اپنی بے پناہ عقیدت اور تحریکِ آزادی سے کمٹمنٹ کا اظہار کرتے ہوئے قائداعظم کو باقاعدہ طور پر سونے میں تول دیا۔
کے فنڈ میں جمع کرایا گیا، جس نے قیامِ پاکستان کی جدوجہد کو نئی توانائی بخشی۔یہ سارا سونا کسی ذاتی مقصد کے لیے نہیں بلکہ براہِ راست آل انڈیا مسلم لیگ
تاریخی شواہد اور پرنس عمر احمد زئی کی گفتگو سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آئی ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح اور خان آف قلات کے درمیان محض رسمی سیاسی تعلق نہیں تھا، بلکہ
قائداعظم ریاستِ قلات کے قانونی مشیر اور خان آف قلات کے انتہائی قریبی دوست تھے۔
خان آف قلات، قائداعظم کی بصیرت اور دیانت داری پر اس قدر بھروسہ کرتے تھے کہ ریاست کے اہم ترین معاملات میں ان سے مشاورت لازم سمجھتے تھے۔
جب 14 اگست 1947 کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ابھرا، تو دونوں رہنماؤں کے اسی باہمی اعتماد اور نظریاتی ہم آہنگی کے نتیجے میں خان آف قلات میر احمد یار خان نے پاکستان کے ساتھ الحاق کا تاریخی فیصلہ کیا۔
سیاسی مبصرین کا ماننا ہے کہ خود شاہی خاندان کے چشم و چراغ پرنس عمر احمد زئی کی جانب سے ان حقائق کو سامنے لانے کے بعد ان حلقوں کے بیانیے کو شدید دھچکا لگا ہے جو تاریخی طور پر الحاقِ قلات کے حوالے سے شکوک و شبہات پیدا کرتے رہے ہیں۔ ان انکشافات نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ بلوچستان اور ریاستِ قلات کی قیادت نے قیامِ پاکستان کی بنیادوں میں اپنا خون، پسینہ اور خزانہ شامل کیا تھا۔
Junaid Baloch retweeted
پشتون لڑکی کی بلوچ لڑکے پسند کی شادی کا تنازع شدت اختیار کر گیا۔ تنظیم بھی میدان میں آگئی۔ رحمان گل مینگل کی پشتون قبائل کو دوٹوک وارننگ، سنگین نتائج سے خبردار کردیا۔ صورتحال کشیدہ
بلوچستان کے علاقے بارکھان میں پشتون لڑکی صائمہ اور عمر کھیتران کی شادی کا معاملہ اب ایک سنگین قبائلی اور سیاسی تصادم کی صورت اختیار کر گیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، اس حساس معاملے میں تنظیم کی براہِ راست مداخلت کے بعد خطے میں خوف و ہراس اور شدید تناؤ کی فضا قائم ہو گئی ہے۔
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تنظیم کے سربراہ رحمان گل مینگل نے اس معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے پشتونوں کو انتہائی سخت الفاظ میں وارننگ جاری کر دی ہے۔ رحمان گل مینگل نے دوٹوک الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر پشتون رہنما دولت خان ترین لشکر لے کر بارکھان کی حدود میں داخل ہوئے، تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے اور وہ اپنے نقصان کے خود ذمہ دار ہوں گے۔
باخبر حلقوں کا کہنا ہے کہ عمر کھیتران کا تعلق ایک معروف قوم پرست خاندان سے ہے، جبکہ ان کے کچھ قریبی عزیز تنظیم سے بھی وابستہ بتائے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے تنظیم نے اس معاملے میں فریق بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
رحمان گل مینگل کے اس بیان کے بعد پشتون قبائل میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی ہے، اور کسی بھی وقت بڑے تصادم کے خدشات منڈلانے لگے ہیں۔
واضح رہے کہ اس تمام تر کشیدگی کی بنیاد ایک سال قبل پیش آنے والا واقعہ ہے، جب صائمہ نامی پشتون لڑکی نے گھر سے بھاگ کر عمر کھیتران سے پسند کی شادی کر لی تھی۔
دوسری جانب لڑکی کے اہلِ خانہ کا مؤقف ہے کہ صائمہ کا نکاح پہلے ہی کسی اور جگہ ہو چکا تھا، اس لیے یہ شادی غیر شرعی اور قبائلی روایات کے منافی ہے۔
قبل ازیں پشتون رہنما دولت خان ترین نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے الٹی میٹم دیا تھا کہ اگر صائمہ کو فوری طور پر ان کے حوالے نہ کیا گیا تو وہ مسلح لشکر لے کر خود بارکھان کی جانب پیش قدمی کریں گے۔
صورتحال اس وقت مزید نازک ہو گئی جب سوشل میڈیا پر بعض پشتون حلقوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے طور پر بلوچ خواتین کے اغوا کی دھمکیاں بھی سامنے آئیں، جس نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے۔
دونوں اطراف سے سخت بیانات اور لشکر کشی کی دھمکیوں کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہیں اور عوام میں خوف پایا جاتا ہے کہ اگر بروقت مداخلت نہ کی گئی تو یہ معاملہ ایک بڑے قبائلی تصادم میں تبدیل ہو سکتا ہے۔
Junaid Baloch retweeted
بشیر زیب کی جگہ تنظیم کے سربراہ بننے والے رحمان گل مینگل نے اپنا اصل رنگ دکھادیا ۔ کالعدم تنظیم نے خلق نواب نوروز خان پر حملہ کردیا ۔ ضلع جھل مگسی کے علاقے کوناڑہ میں گزشتہ شب ہونے والے حملے نے پورے بلوچستان میں شدید غم و غصے اور تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق شام کے سائے گہرے ہوتے ہی درجنوں مسلح افراد نے بابو نواب نوروز خان زہری کے تاریخی خلق اور ان کے فرزند نواب امان اللہ خان زہری کی رہائش گاہ کا محاصرہ کر لیا۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین کی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ شام تقریباً 6 بج کر 30 منٹ پر پیش آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے کئی گھنٹوں تک رہائش گاہ کو اپنے مکمل گھیرے میں رکھا اور اندر موجود مرد و خواتین ملازمین کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنائے رکھا۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گھر کے اندر شدید توڑ پھوڑ کی اور جاتے ہوئے قیمتی گھریلو سامان لوٹ کر اپنے ساتھ لے گئے۔
مقامی عمائدین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ چادر اور چار دیواری کے تقدس اور صدیوں پرانی بلوچ روایات کو پامال کر کے بلوچ قوم کی غیرت اور جذبات کو شدید ٹھیس پہنچائی گئی ہے۔ علاقہ معززین نے خلق نواب روز خان پر حملے کو بلوچ قوم کی غیرت کو کھلی للکار اور بلوچوں کی عزت پر براہِ راست حملہ قرار دیا ہے ۔ بلوچ قبائیل نے تنظیم کو اس کے نتائج کیلئے تیار رہنے کی وارننگ دی ہے ۔
Junaid Baloch retweeted
سردار اختر مینگل سے متعلق انتہائی خوفناک خبر سامنے آئی ہے ۔ انتہائی باوثوق ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق مبینہ طور پر اختر مینگل کے ماضی میں اثر و رسوخ کے ذریعے رہا کرائے گئے افراد کی بڑی تعداد اس وقت پہاڑوں پر روپوش ہے اور صوبے میں ہونے والی دہشت گردی کی سنگین کارروائیوں میں براہِ راست ملوث پائی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں سیاسی دباؤ اور ذاتی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے جن مشتبہ افراد کو قانون کی گرفت سے آزاد کرایا گیا تھا، وہ آج ریاست مخالف عناصر کا حصہ بن چکے ہیں۔ دستیاب شواہد اور تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ بلوچستان میں درجنوں معصوم شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانیں لینے والے واقعات کے پیچھے انہی افراد کا ہاتھ ہے۔ اس انکشاف کے بعد متاثرہ خاندانوں اور مقامی آبادی میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
ذرائع نے مزید انکشاف کیا ہے کہ سردار اختر مینگل کے کالعدم تنظیم کے نئے سربراہ رحمان گل عرف مرید (رحمان گل مینگل) کے ساتھ قریبی رابطوں کے شواہد بھی سامنے آئے ہیں۔ اس پیش رفت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس حلقوں کے کان کھڑے کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، متعلقہ اداروں نے ان مبینہ روابط اور سہولت کاری کے نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔
ان حقائق کے منظر عام پر آنے کے بعد بلوچستان کے مختلف شہروں اور قصبوں میں اختر مینگل کی گرفتاری کا عوامی مطالبہ زور پکڑ چکا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ معصوم لوگوں کے قاتلوں کو تحفظ دینے اور ریاست مخالف عناصر سے روابط رکھنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
صورتحال اس وقت مزید سنگین ہو گئی جب اختر مینگل کے اپنے آبائی علاقے وڈھ میں بھی ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اختر مینگل کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ امن و امان خراب کرنے والوں کے سہولت کاروں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
کوئٹہ، خضدار اور دیگر علاقوں میں بھی شہریوں اور سماجی حلقوں نے اس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بلاامتیاز احتساب کے تحت اختر مینگل کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
قانونی و سیاسی مبصرین کے مطابق، اگر تحقیقات میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کے ساتھ روابط اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے شواہد مزید پختہ ہو جاتے ہیں، تو سردار اختر مینگل کے لیے آنے والے دنوں میں بڑی قانونی مشکلات کھڑی ہو سکتی ہیں۔
Junaid Baloch retweeted
بشیر زیب کی اسٹوری کا دی اینڈ ہوگیا ۔ افغانستان سے وہ خبر آگئی جس کا سب انتظار کررہے تھے ۔ خبر ملنے کے بعد اختر مینگل نے وڈھ میں اہم اجلاس بلالیا ۔ کیپٹن رحمان گل کو کالعدم تنظیم کا نیا سربراہ بنادیا گیا ہے ۔ قندھار کے خفیہ زیرِ زمین بنکر میں غیر ملکی ایجنسیوں کا اجلاس، بشیر زیب تنظیم سے خارج،مکران، مستونگ اور خضدار دھڑوں کی رحمان گل کی حمایت، گورگین مینگل کو اہم ذمہ داری ملنے کا امکان
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے شہر قندھار کے ایک انتہائی حساس اور خفیہ علاقے میں واقع زیرِ زمین بنکر میں ایک اہم ترین بیٹھک منعقد ہوئی، جس میں بھارتی خفیہ ایجنسی 'را' کے اعلیٰ افسران، افغان طالبان حکام اور مشرقِ وسطیٰ کے ایک غیر تسلیم شدہ ملک کے انٹیلی جنس افسران نے براہِ راست شرکت کی۔
اندرونی کہانی کے مطابق، اس خفیہ اجلاس میں تنظیم کی مسلسل ناکامیوں اور اندرونی خلفشار کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد باہمی مشاورت سے بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر نے کیپٹن رحمان گل کی بطور نئے سربراہ تقرری کا باقاعدہ اعلان کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے ساتھ ہی بھارت میں زیرِ علاج بشیر زیب کو تنظیم سے باضابطہ طور پر خارج کر دیا گیا ہے اور اب ان کا بی ایل اے کے معاملات یا قیادت سے کوئی تعلق باقی نہیں رہا، جس سے تنظیم کے پرانے ڈھانچے کا مکمل خاتمہ ہو گیا ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ نئی قیادت کے اعلان کے فوری بعد تنظیم کے تمام بڑے اور کلیدی دھڑوں بالخصوص مکران، مستونگ اور خضدار گروپس نے کیپٹن رحمان گل پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں اپنا نیا سربراہ تسلیم کر لیا ہے۔
اس نئے تنظیمی سیٹ اپ اور مستقبل کی حکمتِ عملی میں وسعت لانے کے لیے سردار اختر مینگل کے صاحبزادے گورگین مینگل کو بھی انتہائی اہم ذمہ داری سونپے جانے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
Junaid Baloch retweeted
بلوچستان سے آنے والی خبروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی حیران کر دیا ہے، جبکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی پاکستان سے فوری رابطے کر لیے ہیں اور سعودی وفد بلوچستان پہنچ چکا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں سونے اور تانبے کے نئے اور انتہائی قیمتی ذخائر دریافت کر لیے گئے ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے باضابطہ خط میں ملک کے ممتاز ادارے 'ماڑی انرجیز' نے تصدیق کی ہے کہ یہ قیمتی خزانہ تقریباً 1.4 مربع کلومیٹر کے وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے، جو پاکستان کو معاشی طور پر خود کفیل بنانے میں ریڑھ کی ہڈی ثابت ہوگا۔ خزانے کی اصل گہرائی اور وسعت جاننے کے لیے مزید ایک ہزار میٹر ڈرلنگ کا فیصلہ بھی کر لیا گیا ہے، جس کے حتمی نتائج 2027 کی پہلی سہ ماہی میں پوری دنیا کو حیران کر دیں گے۔
ریکوڈک کے بعد چاغی میں سونے اور تانبے کی یہ نئی دریافت اس بات کا کھلا ثبوت ہے کہ قدرت پاکستان پر بے حد مہربان ہے۔ اب وہ دن دور نہیں جب قرضوں کے بوجھ تلے دبا پاکستان اپنے معدنی وسائل کے بل بوتے پر دنیا کی بڑی معاشی طاقتوں کی صف میں کھڑا ہوگا، اور عالمی سرمایہ کار پاکستان کے دروازے پر دستک دینے پر مجبور ہوں گے!
Junaid Baloch retweeted
پاکستان نے بھارت اور افغانستان کو بڑا سرپرائز دے دیا ہے ۔ کابل اور نئی دہلی میں کھلبلی مچ چکی ہے ۔ بھارتی اور طالبان خفیہ ایجنسیوں نے سر جوڑ لئے ۔ زرائع کے مطابق پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور انٹیلیجنس اداروں نے دشمن کو مکمل طور پر حیران کرکے رکھ دیا ہے اور بھارت اور افغانستان کے تمام منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، اور پاکستان نے انڈین سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گردوں کا پورا نیٹ ورک اکھاڑ کر پھینک دیا ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی اس قدر تیز رفتار اور تابڑ توڑ کارروائیوں نے دشمن کو سنبھلنے کا موقع تک نہیں دیا، جس کے نتیجے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 150 سے زائد دہشت گرد مارے جا چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق، بھارتی ایجنسیوں نے افغانستان کی سرزمین استعمال کرتے ہوئے 10 سے 14 نومبر کے درمیان خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملوں کی سازش رچی تھی۔
تاہم، پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں نے حملے سے پہلے حملے کی شاندار حکمت عملی اپنا کر نہ صرف ان تمام منصوبوں کو ناکام بنا دیا بلکہ بھارت اور افغانستان کے گٹھ جوڑ کی بھی ہوا نکال دی ہے، جس سے دشمن صفوں میں شدید کھلبلی مچ گئی ہے۔
Junaid Baloch retweeted
اختر مینگل کی نجی جیل کا معاملہ سامنے لانے والے صحافی نیاز بلوچ کو ان کے گھر سے لاپتہ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ واقعہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے منسلک مبینہ نجی جیل اور دو نوجوانوں کی پراسرار گمشدگی سے متعلق حقائق سامنے لانے کے بعد پیش آیا۔
باثوق ذرائع کے مطابق، صحافی نیاز بلوچ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک تفصیلی پوسٹ کے ذریعے نصیر دینارزئی اور کریم دینارزئی نامی دو نوجوانوں کی مبینہ جبری گمشدگی کے پیچھے چھپے محرکات کو بے نقاب کیا تھا۔
نیاز بلوچ نے اپنی تحریر میں دعویٰ کیا تھا کہ دونوں نوجوانوں کو سردار اختر مینگل کی مبینہ نجی جیل میں قید رکھا گیا ہے۔
صحافتی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس انکشاف کے فوری بعد سردار اختر مینگل سے منسلک مبینہ مسلح گروہ کی جانب سے نیاز بلوچ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہوئیں، جس کے کچھ ہی عرصے بعد انہیں مبینہ طور پر گھر سے اٹھا لیا گیا۔
متاثرہ خاندان اور نیاز بلوچ کی جانب سے پیش کیے گئے مؤقف کے مطابق، اس واقعے کا آغاز اس وقت ہوا جب کریم اور نصیر کے والدین کو مبینہ طور پر اغوا کر کے وڈھ منتقل کیا گیا، جہاں انہیں کئی ماہ تک حبسِ بے جا میں رکھا گیا۔
خاندان کا دعویٰ ہے کہ جب کریم کی والدہ (جو نصیر کی چچی بھی ہیں) قرآنِ پاک ہاتھ میں لے کر سردار اختر مینگل کے پاس رحم کی اپیل کرنے پہنچیں، تو مبینہ طور پر یہ شرط عائد کی گئی کہ اگر کریم کو ان کے حوالے کر دیا جائے تو ان کے چھوٹے بیٹے کو رہا کر دیا جائے گا۔ اہلِ خانہ کے مطابق، قرآنِ پاک پر کیے گئے وعدے پر اعتبار کرتے ہوئے خاتون نے کریم اور نصیر دونوں کو سردار کے حوالے کر دیا، تاہم مبینہ طور پر اس وعدے کی پاسداری نہیں کی گئی۔
متاثرہ خاندان نے مزید انکشاف کیا ہے کہ 30 اگست 2026 کو درگاہ شاہ نورانی کے قریب واقع کنگوری ریسٹ ہاؤس میں متعدد قبائلی معتبرین کی موجودگی میں کریم اور نصیر کو باقاعدہ طور پر سردار اختر مینگل کے سپرد کیا گیا۔ خاندان کا مؤقف ہے کہ اس موقع پر انہیں یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ دونوں افراد جلد بحفاظت گھر واپس پہنچ جائیں گے، لیکن وہ اسی روز سے لاپتہ ہیں۔
اہلِ خانہ کا سنگین الزام ہے کہ حوالگی کی اسی رات دونوں نوجوانوں کو مبینہ طور پر خود سردار اختر مینگل نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، اور جب یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آیا تو دباؤ ڈال کر کریم کے والد سے ایک صفائی کی ویڈیو بھی ریکارڈ کروائی گئی۔ متاثرہ خاندان کے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ بعد ازاں دونوں مغویوں کو خفیہ طور پر کراچی اور وہاں سے سندھ کے ضلع ٹھٹھہ میں واقع ایک نجی فارم ہاؤس منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سردار اختر مینگل کے صاحبزادے گورگین مینگل اور ان کی مبینہ 'امن فورس' کے کارندے انہیں مسلسل تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
Junaid Baloch retweeted
عالمی منظرنامے پر ایک ایسا معاشی انقلاب دستک دے رہا ہے جس نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز پاکستان کو بنا دیا ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026" میں دنیا کے طاقتور ترین ممالک کی شرکت اور چیف آف ڈیفنس فورسز و آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تاریخی خطاب نے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان اب محض ایک ابھرتی ہوئی منڈی نہیں، بلکہ خطے کا اگلا "ایشین ٹائیگر" بننے جا رہا ہے۔
اس وقت دنیا کی بڑی معاشی طاقتیں پاکستان میں چھپے کھربوں ڈالر کے سونے، تانبے (کاپر)، لیتھیم اور نایاب معدنیات (Rare Earth Elements) کے ذخائر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی دوڑ میں شامل ہو چکی ہیں
سعودی عرب اپنے 'ویژن 2030' کے تحت ریکوڈک اور دیگر بڑے معدنی منصوبوں میں اربوں ڈالر کی تاریخی سرمایہ کاری کے لیے صفِ اول میں کھڑا ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر خلیجی ممالک بھی بڑے معاہدوں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔
عالمی سپلائی چین میں متبادل ذرائع کی تلاش میں سرگرداں امریکہ (جس نے ریکوڈک اور اسٹریٹجک میٹلز میں اربوں ڈالر کی فنانسنگ اور شراکت داری شروع کی ہے) اور یورپی ممالک بھی پاکستان کے معدنی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔
پاکستان کا دیرینہ اسٹریٹجک پارٹنر چین، برادر ملک ترکیہ، آذربائیجان اور وسطی ایشیائی ریاستیں بھی جدید ٹیکنالوجی اور مشترکہ منصوبوں کے ساتھ پاکستان کی طرف دیکھ رہی ہیں۔
Junaid Baloch retweeted
مائنز اور منرلز کے حوالے سے اصل خبر تو اب سامنے آئی ہے جس نے سب کو چکرا کر رکھ دیا ہے ۔ یہ خبر کبھی سامنے نہ آتی لیکن پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ایک فیصلے نے ساری صورتحال تبدیل کردی ۔ پاکستان معدنی سرمایہ کاری فورم 2026 میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دوٹوک اور پُرعزم خطاب نے دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں انہوں نے پاکستان کے پوشیدہ معدنی خزانوں کو حقیقی معاشی طاقت میں بدلنے کا قومی عزم دہرایا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا کہ اب ملک کو محض وعدوں اور خام مال کی برآمدات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات، مقامی سطح پر ریفائننگ اور ویلیو ایڈڈ ترقی کے نئے دور میں داخل ہونا ہے، جس کے لیے کانوں، مزدوروں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔
پاکستان کی محنتی اور باہمت عوام کو ملک کی سب سے بڑی طاقت قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ طویل مدتی عالمی شراکت داری کے ثمرات براہِ راست مقامی آبادی کے معیارِ زندگی کو بلند کریں گے اور پاکستان کو معدنی سرمایہ کاری کے لیے ایک محفوظ اور مسابقتی عالمی منزل بنائیں گے۔










































