Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019) header
Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019) profile picture

Mian Dawood Law Associates Has Successfully Provided Legal Services To Aid The Administration Of Justice In Civil,Criminal,Family & Constitutional Matters.

Lahore, Pakistan
Joined March 2026
Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)Photo by Mian Dawood Law Associates (@MDLA2019)
میاں دائود لا ایسوسی ایٹس کے نئے آفس کیلئے یہ پہلا اور نایاب تحفہ ہے، یہ آئل پینٹنگ کے ذریعے قرآنی آیت حسنین رضا وٹو صاحب نے اپنے ہاتھوں سے خود تیار کی ہے، وٹو صاحب نے ہمیشہ احساس دلوایا ہے کہ محبت کرنے والا دوست ہو تو حسنین وٹو صاحب جیسا۔۔۔۔۔ ہمارا نیا آفس بھی مکمل طور پر وٹو صاحب نے ڈیزائن کیا ہے، فرنیچر کی کلر سکیم سے لے کردیگر اشیا کی کلر سکیم تک سب کچھ حسنین وٹو صاحب کا ہی انتخاب ہے، ایک دو مرتبہ مشورہ دے کر مداخلت کرنے کی کوشش کی تو سخت ڈانٹ پڑی، ڈانٹے میں ان کے ساتھ چودھری پرویز الہی بھدر ایڈووکیٹ بھی شامل ہوتے رہیں، پورا ڈیڑھ ماہ لگا کر ہمارا دفتر تیار کیا ہے وٹو صاحب نے۔۔ وٹو صاحب کا نیا گھر دیکھنے کا اتفاق ہوا تو وہ بے ساختہ منہ سے نکلا کہ میں نے زندگی میں اتنا خوبصورت گھر نہیں دیکھا، پودے ہی پودے، مسجد، پلے ایریا، سٹڈی رومز، چھت پر مری جیسا ماحول، پرندے، مچلھیاں اور وہ وہ سب کچھ جس سے قدرت قدرت آپ کو چوبیس گھنٹے محسوس ہوتی رہے۔۔۔۔ بالکل ایسی ذوق، شوق اور پیار و محبت سے وٹو صاحب نے ہمارا آفس تیار کیا۔۔۔۔ اللہ رب العالمین حسنین وٹو صاحب جیسا دوست سب کو نصیب کرے۔۔ آمین #MianDawoodLawAssociates #Lahore
22
17
4
129
27,922
پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ پر پنجاب حکومت کی بہترین قانون سازی پنجاب حکومت کا پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا باقاعدہ قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ پولیس آرڈر(ترمیمی) ایکٹ 2026 قائمہ کمیٹی لا کو موصول پنجاب پولیس آرڈر 2002 میں ترمیم کا بل گزشتہ روز ایوان میں پیش مقدمے سے بری شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ مقدمے کے ریکارڈ کے بغیر دیا جائے گا، متن مقدمے میں بری، ڈسچارج یا مقدمہ خارج ہونے والے شہریوں کو ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے لیے پولیس کلیئرنس حاصل کرنے میں سہولت ملے گی، متن بری ہونے کے باوجود پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ پر مقدمہ ظاہر ہونے سے ملازمت اور بیرون ملک جانے میں رکاوٹ دور کرنے کے لیے قانون سازی لازم، متن پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کے لیے درخواست متعلقہ ضلع کے سربراہ پولیس افسر کو دینا ہوگی، متن کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ملنے کی صورت میں درخواست گزار کو تین روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم، متن مقدمے میں بری شہری کو متعلقہ عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول درخواست کے ساتھ جمع کرانا ہوں گی، متن عدالتی احکامات کی تصدیق کے بعد متعلقہ شہری کو 15 روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا، متن بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت متعلقہ فوجداری مقدمے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جائے گا، متن عادی مجرم قرار دیے گئے شخص کی حیثیت پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی، متن پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ کو وجوہات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرنا ہوگا، متن پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا سے انکار کے خلاف شہری کو 14 روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا، متن اپیل پر مجاز افسر متاثرہ شہری کو سماعت کا موقع دینے کے بعد 30 روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا، بل پنجاب کے صوبائی پولیس افسر کو اختیار ہوگا کہ کن مقدمات کا ریکارڈ پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، ان کی درجہ بندی کرے، بل پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار اور اپیل سننے والے مجاز افسر کا تعین بھی صوبائی پولیس افسر کرے گا، متن بریت یا مقدمہ خارج ہونے کے باوجود پولیس محکمہ متعلقہ شہری کا فوجداری ریکارڈ اپنے داخلی ریکارڈ میں محفوظ رکھنے کا پابند ہوگا، متن بل کا مقصد شہریوں کے روزگار اور ساکھ کا تحفظ، پولیس کے داخلی ریکارڈ کو برقرار رکھتے ہوئے پولیس کلیئرنس کے اجرا کا نظام واضح کرنا ہے، متن بعد از کمیٹی رپورٹ بل ایوان سے منظور ہو گا بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے #Punjab #Police #CharacterCertificate
11
78
7
245
48,814
Mian Dawood Law Associates retweeted
تو اپنا دادا بچا مجھے رہنے بھائی جدی پشتی یتیم یووو صاحب
کیا آپ وہی رضوان رضی المعروف رضی دادا ہیں جو عمران خان کے دور میں PTV میں نوکری کے غرض سے وَیر اطلاعات کے دفتر کے باہر بیٹھے رہتے تھے لیکن وزیراطلاعات آپ سے ملتے نہیں تھے؟ آپ کو یاد نہیں کتنی بار آپ کو چائے پلا کر واپس گھر بھیج دیا جاتا تھا؟ میرے دفتر کی اس خلوص سے بھرپور چائے کا ہی لحاظ کر لیجیئے۔
34
161
2
753
15,452
الحمد اللہ قابل اعتراض تصاویر کی بنیاد پر بلیک میلنگ کے جھوٹے مقدمے میں ملزم کی ضمانت منظور جسٹس خالد بن عزیز نے ملزم محسن مصطفی کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی ملزم کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے سائبر کرائم ایجنسی نے ملزم کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ لیونگ ریلیشن شپ میں ملوث لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنا وقوعہ ملزم پر ڈال کر مقدمہ درج کروایا، وکیل ملزم تفتیش میں ثابت ہوا کہ جن نمبروں سے قابل اعتراض تصاویر شئیر ہوئیں، وہ ملزم کے نمبر نہیں ہیں، وکیل ملزم جو موبائل ملزم پر پلانٹ کئے، وہ بھی ملزم کی ملکیت ظاہر نہیں کرتے، میاں دائود ایڈووکیٹ سائبر کرائم ایجنسی نے مدعی کے ساتھ مل کر جعلی فرانزک رپورٹ تیار کی، میاں دائود ایڈووکیٹ فرانزک رپورٹ میں بھی ملزم سے منسوب موبائل نمبر اور موبائل فونز کی ملکیت ظاہر نہیں ہوتی، وکیل ملزم مقدمہ درج کروانے والی خاتون اور اسکے ساتھ آج تک ٹرائل میں گواہی دینے نہیں آئے، میاں دائود ایڈووکیٹ سائبر کرائم ایجنسی شہریوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے میں ملوث ہوچکا ہے، وکیل ملزم سرکاری وکیل اور مدعی کے وکیل کی طرف سے ملزم کی ضمانت کی مخالفت عدالت نے ریکارڈ دیکھنے اور دلائل سننے کے بعد 2 لاکھ مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی #NCCIA #MianDawood #MianDawoodLawAssociates #Lahore #LahoreHighCourt #PECA #Defamation
3
3
27
3,819
لاہور ہائیکورٹ کا ہتکِ عزت کے مقدمات سے متعلق اہم فیصلہ خصوصی ٹربیونل قائم نہ ہو تو شہری کو ہتک عزت کیس دائر کرنے کے حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا، فیصلہ حکومت ہتکِ عزت مقدمات کیلئے خصوصی ٹربیونل قائم نہ کرے تو شہری مقررہ مدت کے اندر سول عدالت سے رجوع کرسکتا ہے فیصلہ خصوصی ٹربیونل کے تاخیر سے قیام کی وجہ سے شہری کا قانونی حق ختم نہیں کیا جا سکتا۔ فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے ہتکِ عزت کے دعوے کو مدتِ معیاد کی بنیاد پر خارج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے محمد فاروق ملک کی اپیل منظور کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ ہتکِ عزت ٹربیونل کو بھجوا دیا۔ خصوصی ٹربیونل کے قیام میں حکومتی تاخیر کی سزا شہری کو نہیں دی جا سکتی، فیصلہ شہری نے ٹربیونل کے قیام سے قبل ہی سول عدالت سے رجوع کر لیا تھا، فیصلہ ٹربیونل قائم ہونے کے بعد شہری نے بلا تاخیر متعلقہ فورم سے رجوع کیا، عدالتی فیصلہ ریاست کسی شہری کو قانونی حق دے کر اس کے نفاذ کے لیے خصوصی فورم مقرر کرے، فیصلہ حکومت خود اس فورم کے قیام میں تاخیر کرے تو اس انتظامی تاخیر کا خمیازہ شہری کو نہیں بھگتنا چاہیے، فیصلہ قانون کسی شخص سے ایسے فورم سے رجوع کرنے کا تقاضا نہیں کر سکتا جو اس وقت قانونی طور پر قائم ہی نہ ہوا ہو، فیصلہ جسٹس مرزا وقاص رؤف اور جسٹس انوار حسین نے اپیل پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے ہتکِ عزت کے دعوے پر میرٹ کے مطابق فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ موجودہ مقدمے میں اپیل کنندہ نے 28 جولائی 2025 کو سول عدالت سے رجوع کیا تھا، فیصلہ پنجاب حکومت نے 22 ستمبر 2025 کو ہتکِ عزت ٹربیونلز قائم کیے۔ فیصلہ سول عدالت کی جانب سے دعویٰ واپس کیے جانے کے بعد اپیل کنندہ نے 13 نومبر 2025 کو متعلقہ ٹربیونل سے رجوع کیا تھا، فیصلہ #LahoreHighCourt #DefamationLaw #Law #Defamation #Punjab #MianDawoodLawAssociate
2
2
459
لاہور ہائیکورٹ کا مرحوم کے قرض کی ادائیگی سے متعلق اہم فیصلہ مرحوم کے ورثا ذاتی طور پر قرض کی ادائیگی کے ذمہ دار نہیں جسٹس چوہدری سلطان محمود نے نیا قانونی نکتہ طے کردیا مرحوم کی وفات کے بعد تیار کردہ قرض کی تجدیدی دستاویزات کی بنیاد پر ورثا پر ذاتی ذمہ داری عائد نہیں کی جا سکتی، فیصلہ مرحوم کی زندگی میں رہن رکھی گئی جائیداد سے بینک قرض وصول کر سکتا ہے، فیصلہ جسٹس چوہدری سلطان محمود اور جسٹس تنویر احمد شیخ پر مشتمل بینچ نے ایم سی بی بینک کی اپیل پر فیصلہ جاری کیا 4صفحات پر مشتمل فیصلہ جسٹس چو پدری سلطان محمود نے تحریر کیا ورثا کی ذاتی ذمہ داری اور وراثت میں ملنے والی رہن شدہ جائیداد کی قانونی حیثیت الگ الگ معاملات ہیں، فیصلہ مرحوم کی وفات سے رہن شدہ جائیداد رہن سے آزاد نہیں ہو جاتی، فیصلہ ایم سی بی بینک کی اپیل جزوی طور پر منظور، بینک کو اصل رہن نامے کے تحت جائیداد سے قرض وصول کرنے کا حق حاصل ہے، فیصلہ قرض کی تجدیدی دستاویزات مرحوم کی وفات کے بعد تیار کی گئیں، ورثا کو ذاتی طور پر ادائیگی کا پابند نہیں بنایا جا سکتا، فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ جزوی طور پر تبدیل کر دیا #LahoreHighCourt #JusticeChSultanMahmood #LegalAwareness #Law #MianDawoodLawAssociates
1
9
31
14,347
اسلام آباد:- عملدرآمد ٹربیونل برائے اخباری ملازمین کے روبرو روزنامہ آواز لاہور کے صحافیوں کے واجبات کی ادائیگی کے مقدمات کی سماعت، تمام فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ۔۔۔ #MianDawood #MianDawoodLawAssociates #Journalist #Wages #Lahore #Islamabad
1
2
3
2,422
الحمد اللہ۔۔۔۔ محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب کے اختیارات کے ناجائز استعمال کیخلاف ایک اور فیصلہ، ایک اور اہم کامیابی محکمہ اینٹی کرپشن وراثتی اور دیوانی تنازعات میں مقدمہ درج نہیں کر سکتا۔
1
5
284
الحمد اللہ کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے تنازعات میں اینٹی کرپشن پنجاب کا براہ راست انکوائری کا اختیار کالعدم جسٹس جواد ظفر نے نجی کوآپریٹو سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری شیخ صداقت کی درخواست پر فیصلہ سنایا درخواست گزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے قانون میں واضح لکھا ہوا ہے کہ اینٹی کرپشن کو براہ راست انکوائری اختیار نہیں، جسٹس جواد ظفر کوآپریٹو سوسائٹی ایکٹ کی دفعہ 63 کے تحت صرف رجسٹرار کی سفارش پر پراسکیوشن ہو سکتی ہے، جسٹس جواد ظفر دفعہ 65 کے تحت کوآپریٹو سوسائٹی کے ممبران پبلک سرونٹ کی تعریف میں آتے ہیں، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن دفعہ 65 کی لاہور ہائیکورٹ تشریح کرکے سوسائٹی ممبران کوپبلک سرونٹ کی تعریف سے نکال چکی ہے، جسٹس جواد ظفر لاہور ہائیکورٹ کوآپریٹو سوسائٹیز کے تنازعات میں اینٹی کرپشن کی مداخلت کالعدم کر چکی ہے، جسٹس جواد ظفر جب اینٹی کرپشن کا اختیار ہی کالعدم ہو چکا ہے تو کیوں عوام کو تنگ کر رہے ہیں، جسٹس جواد ظفر لوگوں کو تنگ کرنا چھوڑ دیں، جو اختیار رجسٹرار کوآپریٹو کا ہے وہ اینٹی کرپشن استعمال نہیں کر سکتا، جسٹس جواد ظفر میں آئندہ درخواست گزار کو تنگ نہیں کروں گا، انکوائری کی ضرورت ہوئی تو پہلے رجسٹرار سے اجازت لیں گے، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اینٹی کرپشن لاہور نے ایک عادی شکایت کنندہ کی درخواست پر سوسائٹی کیخلاف انکوائری رجسٹرڈ کی ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ اینٹی کرپشن کو کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹیوں کے تنازعات میں مداخلت کا اختیار ہی نہیں ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ قانون کے تحت کوآپریٹو سوسائٹیوں کیخلاف ہر طرح کے تنازعات کا فورم صرف محکمہ کوآپریٹو ہی ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ اینٹی کرپشن گزشتہ 3 برسوں کے دوران شہریوں کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا ادارہ بن چکا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ بے بنیاد درخواستوں پر انکوائریز رجسٹرڈ کر کے شہریوں کو بلیک میل کیا جاتا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ شکایت کنندہ نے محکمہ کوآپریٹو میں کیس ہارنے کے بعد وہی درخواست اینٹی کرپشن کو دے دی، میاں دائود ایڈووکیٹ موجودہ کیس اینٹی کرپشن پنجاب کی طرف سے اختیارات کے ناجائز استعمال کی بہترین مثال ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ محکمہ اینٹی کرپشن میں سوسائٹی کیخلاف جاری انکوائری دائرہ اختیار سے تجاوز قرار دے کر کالعدم کی جائے، استدعا عدالت نے تفصیلی دلائل کے بعد محکمہ اینٹی کرپشن کا کوآپریٹو سوسائٹیز تنازعات میں براہ راست انکوائری کا اختیار کالعدم کر دیا۔
2
5
527
لاہور ہائیکورٹ کا طلاق کے معاملے پر اہم فیصلہ ای میل کے ذریعے مذاق میں شوہر کا بیوی کو طلاق دینا مہنگا پڑ گیا لاہور ہائیکورٹ نے ای میل کے ذریعے بیوی کو طلاق دینے والے شوہر کے موقف کو مسترد کردیا خاتون کو ازدواجی حیثیت کے بارے میں غیر یقینی میں نہیں رکھا جا سکتا، فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے یونین کونسل کا طلاق مؤثر ہونے کا سرٹیفکیٹ برقرار رکھا - شوہر طلاق کی اطلاع یونین کونسل کو نہ دے تو بیوی خود یونین کونسل کو آگاہ کر سکتی ہے، لاہور ہائیکورٹ جسٹس انوار حسین نے 13 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا عدالت نے راحیل احمد کی یونین کے فیصلے کیخلاف درخواست خارج کردی - لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو طلاق کے قانون میں ترمیم کیلئے غور کی سفارش کر دی عدالت کا فیصلے کی نقل پنجاب کی تمام فیملی کورٹس کو رہنمائی کے لیے بھجوانے کا حکم - شوہر اپنی قانونی غلطی کا فائدہ اٹھا کر طلاق کا عمل نہیں روک سکتا، عدالت کا فیصلہ - فیملی کورٹ طلاق ہونے کا تعین کرنے سے انکار نہیں کر سکتی، لاہور ہائیکورٹ - عدالت نے شوہر کا طلاق مذاق میں دینے کا مؤقف مسترد کر دیا - طلاق کے معاملے میں 90 روزہ مصالحتی عمل غیر یقینی پیدا کرنے کے لیے نہیں، لاہور ہائیکورٹ - شوہر نے یونین کونسل کو طلاق کی اطلاع نہیں دی، بیوی کی درخواست پر کارروائی ہوئی، فیصلہ خاوند کے تاخیری حربوں کے سبب خاتون کو غیر یقینی صورتحال میں نہیں رکھا جاسکتا فیصلہ #LahoreHighCourt #Pakistan #FamilyDisputes #Woman #WomenRights #Law #FamilyLaw #Punjab #MianDawood #MianDawoodLawAssociates #Lahore #Wife #Husband
1
6
1,938
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مسلم لیگ نواز کے ایم این اے رانا ثنااللہ خان کو اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تقرریوں کیلئے قائم جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا ممبر نامزد کر دیا گیا۔ دنیا نیوز کے سینئر کورٹ رپورٹر محمد اشفاق کی خبر @m__ashfaq
1
5
3
13
9,750
الحمد اللہ۔۔۔ آج بھی بہت ہی خوش قسمت دن تھا، تمام چار کے چار مقدمات میں ریلیف۔۔ دو عبوری ضمانتیں کنفرم۔۔۔ ایک حکم امتناعی۔۔۔ ایک میں نوٹس And It’s A Team Work…. #MianDawoodLawAssociates #LahoreHighCourt
1
2
2
8
4,397
While Facing ڈانٹ ڈپٹ By Chaudhry Pervez Elahi Sb @PervaizEllahi2
2
1
9
8,217
پنجاب میں ڈکی بھائی طرز کا ایف آئی اے کا ایک اور سکینڈل سامنے آ گیا لاہور ہائیکورٹ کا برطانوی شہری سے دوران حراست نقدی اور گاڑیاں ہتھیانے پر انکوائری کا حکم ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد ثاقب سلطان، انسپکٹراجمل حسین کیخلاف انکوائری کا حکم جسٹس جواد ظفر نے اکمل حسین کی درخواست میں فیصلہ سنایا پاکستانی نژاد برطانوی شہری سلمان بابر کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے درخواست گزار اکمل حسین ایک پراکسی ہے جو ایف آئی اے افسران کیخلاف انکوائری رکوانا چاہتا ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ پراکسی درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں غلط بیانی کر کے رٹ درخواست دائر کی ہے، میاں دائود ایڈووکیٹ ایف آئی اے افسران نے پاکستانی نژاد برطانوی شہری کے ساتھ ڈکی بھائی جیسا سلوک کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ ایف آئی افسران نے 19جون کو برطانوی شہری کو بھائی سمیت طلب کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ ایف آئی اے افسران نے رات گئے زبردستی 10لاکھ روپےمخالفین کے بینک اکائونٹ میں ٹرانسفر کرائے۔ ایف آئی اے افسران نےجعلی مقدمات کی دھمکیاں دے کر دو گاڑیاں بمعہ اصل کاغذات مخالفین کے حوالے کروائیں ، میاں دائود ایڈووکیٹ افسران نے زبردستی ایف آئی اے کے حق میں اشٹام پیپر نکلوا کر پراکسی درخواست گزار کے حق میں لین دین لکھوایا۔ متاثرہ برطانوی شہری نے اگلے دن20جون کو دستاویزات کی منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ  متاثرہ برطانوی شہری نے ایف آئی اے افسران کیخلاف 30جون کو جسٹس آف پیس سے بھی رجوع کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ جسٹس آف پیس سے رجوع کرنے پر ایف آئی اے افسران نے11جولائی کو برطانوی شہری اور اسکے بھائی کیخلاف 1لاکھ4ہزار پائونڈ کا ویزا فراڈ کا جعلی مقدمہ درج کر لیا، میاں دائود ایڈووکیٹ ایف آئی اے افسران نے ویزا فراڈ مقدمے کا پراکسی مدعی ایک انتہائی غریب شخص کو بنایا، دوران انکوائری پراکسی مدعی ایک لاکھ پائونڈ کی منی ٹریل یا اپنی استطاعت ثابت کرنے میں ناکام رہا، میاں دائود ایڈووکیٹ پراکسی مدعی کی مالی استطاعت نہ ہونے کے باوجود ایف آئی اے افسران نے اس کی مدعیت میں ایک لاکھ پائونڈ ویزا فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا تمام حالات و واقعات دیکھتے ہوئے جسٹس آف پیس فیصل آباد نے ایف آئی اے افسران کیخلاف انکوائری کا حکم جاری کیا، پراکسی مدعی اکمل حسین کو کھڑا کر کے لاہور ہائیکورٹ سے ایف آئی اے افسران انکوائری رکوانا چاہ رہے ہیں ملک بھر میں ڈکی بھائی طرز پر ایف آئی اے افسران شہریوں کو لوٹ رہے ہیں، میاں دائود ایڈووکیٹ عدالت کا ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ایف آئی افسران کے کردار پر اظہار تشویش ایسے واقعات سے عوام کا اداروں کا پر اعتماد متاثر ہوتا ہے، عدالت کے ریمارکس اس معاملے کی انکوائری ہونے دیں، جسٹس آف پیس کا انکوائری کاحکم درست ہے، عدالت عدالت نے ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد ایف آئی اے افسران کیخلاف انکوائری رکوانے کی درخواست خارج کر دی
16
2
40
12,153
لاہور ہائیکورٹ احاطہ عدالت سے ملزموں کی گرفتاریوں پر پابندی عائد کر دی رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کی طرف سے آئی جی پولیس کے نام نیا مراسلہ جاری احاطہ عدالت سے ملزموں کی گرفتاری کے واقعات پر سخت ناپسندیدگی کا اظہار احاطہ عدالت سے کسی بھی ملزم بالخصوص ضمانت خارج ہونے پر کسی ملزم کو گرفتار نہ کیا جائے، رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کا مراسلہ @OfficialDPRPP
2
1
4
5,882
لاہور ہائیکورٹ، اینکر پرسن ریحان طارق کیخلاف درج ایف آئی آر خارج کرنے کی درخواست پر سماعت عدالت نے سائبر کرائم ایجنسی کے تفتیشی افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا جسٹس امیر عجم ملک نے ریحان طارق کی اخراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت کی اینکر پرسن ریحان طارق کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے سائبر کرائم ایجنسی نے انٹرویو میں مہمان سے سوالات پوچھنے پر اینکرپرسن پر مقدمہ درج کیا، میاں دائود ایڈووکیٹ پاکستان کے کسی قانون میں صحافی کا سوال پوچھنا جرم نہیں لکھا ہوا، میاں دائود ایڈووکیٹ یہ پاکستان کا پہلا افسوسناک مقدمہ ہے جس میں کوئی وقوعہ ہی نہیں ہوا لیکن ایف آئی آر کر کے صحافی کو گرفتار کر لیا گیا، میاں دائود ایڈووکیٹ ایف آئی آر کے متن حتی کہ تفتیش کے دوران بھی کوئی ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے جرم ظاہر ہوتا ہو، میاں دائود ایڈووکیٹ اینکر پرسن ریحان طارق کیخلاف مقدمہ اختیارات کا ناجائز استعمال قرار دے کر کالعدم کیا جائے، استدعا عدالت نے درخواست پر مزید کارروائی دو ہفتوں تک ملتوی کر دی #RehanTariq #CyberCrime #LahoreHighCourt #MianDawoodLawAssociates #Journalismisnotacrime
6
14
2,050
کیا نیشنل سائبر کرائم ایجنسی پاکستان کسی قومی کرکٹر کیخلاف آن لائن جوئے کے الزامات کی تحققیات کر سکتا ہے؟ جواب / قانونی رائے پاکستان کی نیشنل سائبر کرائم ایجنسی انسداد الیکٹرانک جرائم ایکٹ 2016 (ترمیم شدہ 2025) کے تحت قومی کرکٹرز کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں آن لائن جوئے کے الزامات کی تحقیقات کرنے کا اختیار نہیں رکھتا، ایسے تمام کھلاڑی جن کیخلاف ایسے الزامات سامنے آتے ہیں، ان کے خلاف صرف اور صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اینٹی کرپشن یونٹ ہی تحقیقات کرنے کا اختیار رکھتا ہے، سائبر کرائم ایجنسی کے قانون میں اس کا دائرہ اختیار بڑا واضح طور پر لکھا ہوا ہے، قومی کرکٹر محمد رضوان کو نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کی طرف سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 160 کے تحت جاری کردہ طلبی کے نوٹسز کی بجائے پوری انکوائری کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنا چاہیے اور اس کی بنیاد نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا دائرہ اختیار بنایا چاہیے۔ #LawAwareness #MuhammadRizwan #NCCIA #CyberCrime #Cricket #Pakistan #MianDawoodLawAssociates
19
57
7
248
11,617
الحمد اللہ اراضی انتقالات کے تنازعات میں اینٹی کرپشن کی مداخلت لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج عدالت نے اینٹی کرپشن کی انکوائری کیخلاف حکم امتناعی جاری کر دیا عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو دو شہریوں کیخلاف تادیبی کارروائی سے روک دیا جسٹس خالد ابن عزیز نے شیخوپور کے رہائشی نصیب احمد کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے میاں دائود ایڈووکیٹ پیش ہوئے عدالت کی محکمہ اینٹی کرپشن کو آئندہ سماعت سے قبل تفصیلی جواب جمع کرانے کا حکم درخواست گزار وں نے2013 میں فاروق آباد میں 1980سے چلے آ رہے مالکان سے اراضی خریدی، درخواستگزار درخواستگزاروں کی رجسٹری، انتقال اور قبضے کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے، درخواستگزار قبضہ مافیا کے اراکین نے درخواست گزاروں کی اراضی سے ملحقہ کچھ اراضی خریدی، درخواست گزار ملحقہ اراضی کے بعد درخواست گزاروں کی اراضی پر قبضہ کرنے کیلئے جعلی رجسٹری تیار کروائی، درخواست گزار درخواست گزاروں نے جعلی رجسٹری کا علم ہونے پر اسے سول عدالت میں چیلنج کر دیا، درخواستگزار قبضہ مافیا نے مسلم لیگ نواز کے مقامی ایم این اے کی سفارش پر محکمہ اینٹی کرپشن میں درخواست دلوائی، درخواستگزار قبضہ مافیا اور محکمہ اینٹی کرپشن ایک برس سے دیوانی تنازع کی انکوائری کر رہا ہے، درخواست گزار اینٹی کرپشن کی انکوائری میں محکمہ مال نے تمام رپورٹس درخواست گزاروں کے حق میں جمع کروائیں، درخواست گزار محکمہ مال کی تمام رپورٹس کے باوجود اینٹی کرپشن حکام ایف آئی آر کی دھمکیاں دے کر اراضی کا قبضہ کروانا چا ہ رہے ہیں ،درخواست گزار وفاقی وزیر تنویر حسین، محکمہ اینٹی کرپشن اور قبضہ مافیا مل کر درخواست گزاروں کی اراضی پر قبضہ کرنا چاہ رہے ہیں، درخواست گزار قانون کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کو اراضی انتقالات میں تنازعات میں کسی بھی طرح کی مداخلت کا اختیار ہی نہیں ہے، درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ پہلے ہی محکمہ اینٹی کرپشن کا اراضی انتقالات کے تنازعات میں مداخلت کا اختیار کالعدم کر چکی ہے، وکیل درخواست گزار لاہور ہائیکورٹ درخواستگزاروں کے انتقالات کے تنازعات میں اینٹی کرپشن کی انکوائری کو ماورائے اختیار قرار دے کر کالعدم کرے، اس
2
5
1
13
9,793
پہلے سے ہی مسائل کا شکار عوام الناس کیلئے انتہائی افسوس ناک 👇👇 👇👇 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ائیرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے 14 ستمبر سے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کو بیرون ملک سفر کے لیے لازمی قرار دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکام نے واضح کیا ہے کہ اب نادرا کا جاری کردہ ویکسینیشن کارڈ دکھائے بغیر کسی بھی مسافر کو بین الاقوامی پرواز میں سفر کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ پابندی تمام بین الاقوامی مسافروں پر لاگو ہوگی، جبکہ عمرہ زائرین کو سفر پر روانہ ہونے سے قبل اپنے سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔ ایئرپورٹ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ نے تمام ائیرلائنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمرہ زائرین سمیت تمام غیر ملکی سفر کرنے والے مسافروں کے ویکسینیشن کارڈز کی جانچ پڑتال کو یقینی بنائیں۔ اس عمل کو شفاف بنانے کے لیے وفاقی حکومت کی سول ڈسپنسری کو ہی واحد ویکسینیشن مرکز کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ اسی طرح ائیرپورٹ پر ویکسین لگوانے کے خواہشمند افراد کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے کم از کم 6 گھنٹے قبل ایئرپورٹ پہنچ جائیں۔ انٹرنیشنل ڈپارچر پر ویکسینیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ آن لائن رجسٹریشن کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا تاکہ مسافروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ #Pakistan #Airport #Airline #InternationalTravel #Visa #NADRA
8
7
4
13
16,300
A Legend of Pakistan's Judiciary - Mr. Justice Khalid Ishaq . لاہور ہائیکورٹ نے افغان میڈیکل طلبہ کو کالجز سے نکالنے سے روک دیا۔۔۔ جسٹس خالد اسحاق نے پی ایم ڈی سی کا نوٹفکیشن معطل کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد اسحاق نے افغان طلبہ کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس خالد اسحاق کے عدالتی کارروائی کے دوران اہم ریمارکس افغان طلبا کے پاس درست ویزہے موجود نہیں ہے، وکیل پی ایم سی داخلہ دیتے ہوئے ایجوکیشن ویزہ کیسے دیا تھا؟ جسٹس خالد اسحاق چار چار سال انکی زندگی کے ضائع کردیے اب واپس بھیج رہے ہیں، جسٹس خالد اسحاق پی ایم ڈی سی کو شاہی حکم آیا جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا، جسٹس خالد اسحاق طلبا کو نکالنے سے پہلے ایک بار تو ان طلبا کو سن تو لیتے، جسٹس خالد اسحاق جب ان پر پیار آیا ہوا تھا تب پوری دنیا میں ڈھنڈورا پیٹ رہے تھے، جسٹس خالد اسحاق پوری دنیا کا اصول ہے کہ ویلڈ ویزہ نہ ہو تو آپ کسی ملک میں نہیں رہ سکتے، وکیل پی ایم ڈی سی کل تک فیورٹ چائلڈ تھے آج پالیسی تبدیل ہوگئی؟ جسٹس خالد اسحاق آپ انکو بھی بھیج دیں مگر میڈیکل کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد، جسٹس خالد اسحاق مائی لارڈ امریکہ میں بھی آپ درست ویزہ کے بغیر نہیں رہ سکتے، وکیل پی ایم ڈی سی امریکہ کی عدالتیں آزاد ہیں اور پاکستان میں بھی عدالتیں آزاد ہیں، جسٹس خالد اسحاق آپ ان طلبا کو سزائے موت ہی دے دیں، جسٹس خالد اسحاق سر یہ ریاستی سکیورٹی کا مسئلہ ہے، وکیل پی ایم ڈی سی کوئی ریاستی سکیورٹی کا معاملہ نہیں ہے، جسٹس خالد اسحاق کوئی میڈیکل کالج کسی طالب علم کو نہ نکالے اور نہ ہی ان کا پیپر کینسل کرے گا، جسٹس خالد اسحاق سماعت آئندہ جماعت تک ملتوی۔۔۔۔ #LahoreHighCourt #JusticeKhalidIshaq #Afghanistan #Medical #Students
86
63
28
206
88,853