Pinned Tweet
#عظیم_ماں_خورشید_بیگم_کو_سلام
عظیم قائد کی وہ عظیم مادرِ محترم،
جس نے صرف ایک بیٹے کو نہیں بلکہ پوری قوم کو اس کا رہبر عطا کیا۔
ان کی عظمت کو جتنا سلام پیش کیا جائے، کم ہے۔
اللہ پاک قائد تحریک کی والدہ محترمہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔
MQM Australia retweeted
ایم کیو ایمُ بلدیہ ٹاون سیکٹر کے کارکن ندیم بھائی کی ہمشیرہ پروین باجی کے انتقال پر بانی وقائد جناب الطاف حسین کا اظہار تعزیت
📢PUBLIC RIGHTS–LIVE with Syed Abid Kazmi
🗓Saturday 2–3 PM UK Time
Topic:Pakistan’s Political Situation & AJK Crisis
Guests:Mustafa Azizabadi & Arshad Sidique
Live on YouTube,Facebook,Hidayat TV & Box App
Have ur Say:+44 20 3633 8749
Your voice matters!
Join the discussion
MQM Australia retweeted
زبان خلق کو نقارہ خدا سمجھو
ایم کیوایم کے بانی وقائد @AltafHussain_90 آج بھی عوام میں مقبول ہیں ، جاگیرداروں اور وڈیروں کے خلاف مضبوط آواز ہیں، ان پر پابندی ختم ہونی چاہئے
#LiftBanOnAltafHussain
MQM Australia retweeted
تحریک کیاہوتی ہے…تحریک کیوں اور کیسے جنم لیتی ہے
دنیا بھر کی انقلابی تحریکیں اوران کاسبق
نظریاتی کارکنوں کے لئے خصوصی فکری نشست…(1)
————————-
تحریک کیاہوتی ہے:
”تحریک“ کالفظ ”حرکت“ سےنکلا ہے، جسےانگریزی میں Movement کہتے ہیں۔ انسان کاسانس لینا،اس کے پھیپھڑوں کا حرکت کرنا،انسان کاایک جگہ سے دوسری جگہ قدم بڑھانا، کسی چیزکو چھونے، پکڑنے یااٹھانے کےلئے ہاتھ کوحرکت دینا، جسم کی حرکت ہے۔ حرکت زندگی کی علامت ہوتی ہے، جوزندہ چیزہوتی ہیں وہ حرکت کرتی ہیں، وہ متحرک ہوتی ہیں، جبکہ مردہ جسم خواہ وہ انسان ہو یا جانور، وہ حرکت نہیں کرسکتا۔ گویاجہاں زندگی ہوگی وہیں حرکت ہوگی، جہاں زندگی نہیں ہوگی بلکہ مردگی ہوگی وہاں حرکت نہیں ہوگی۔
اللہ تعالیٰ نےانسان کوپیدا کیا، اسے جسم میں ہاتھ، پیر، ناک، کان، آنکھ، دماغ دیا، کس لئے؟ انسان کو ہاتھ دیے ہیں کہ وہ اچھے کاموں کےلئے استعمال کرے، ایک اچھےمقصد کےلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے کےلئے پیروں کا استعمال کرے، کسی تحریک میں شامل کوئی فرد اگر عملی کام نہیں کرسکتا، توتحریک کو متحرک رکھنے کے لئے ہاتھوں سے قلم کا استعمال کرے، تحریروں کے ذریعے دوسروں کودعوت دے۔
تحریک کہاں جنم لیتی ہے:
کوئی بھی تحریک ہمیشہ وہیں جنم لیتی ہے جہاں مسائل ہوتے ہیں، کسی ایسے معاشرے یاسول لائزیشن میں جہاں رہنے والوں کوانصاف فراہم کیاجاتا ہو، جہاں لوگوں کوان کے حقوق دیے جاتے ہوں وہاں حقوق اورانصاف کے حصول کے لئے کوئی تحریک جنم نہیں لیتی، آزادی اورحقوق وانصاف کے لئے کوئی تحریک ہمیشہ وہیں جنم لیتی ہے جہاں لوگوں کوان کے بنیادی حقوق اورانصاف نہیں ملتااور اگر لوگ انصاف کےحصول کےلئے عدالتوں کے پاس جاتے ہوں اورانہیں وہاں سے بھی انصاف نہیں مل رہا ہو تو وہاں انصاف کےحصول کے لئے تحریکیں جنم لیتی ہیں۔
پوری دنیا کی تاریخ میں جہاں ظالمانہ، سفاکانہ، آمرانہ یا ڈکٹیٹرشپ کانظام ہو، یا کسی بیرونی ملک کی فوج نے کسی ملک پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیاہو، یا وہاں کے عوام کوغلام بنالیا ہو تو وہاں کے عوام اس وقت تک غلام رہتے ہیں جب تک وہ اس قابض قوت سے آزادی کے لئے کوئی تحریک نہ چلائیں۔
اسی طرح اگرکسی ملک میں آمرانہ طرز حکومت ہو، ڈکٹیٹرشپ ہو وہاں اس آمرانہ حکومت کے خلاف تحریک جنم لیتی ہے اور آمرانہ حکومت کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ عوام پر ظلم کر ے، جولوگ اس کے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہوں انہیں مار دے، گرفتارکرکے قید کردے، جوانصاف اور حقوق کے لئے آواز اٹھائے، آزادی مانگے ان پر اتناظلم ڈھائے کہ لوگ اس کے ظلم سے تنگ آکر اس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبورہوجائیں۔
تحریک کیوں جنم لیتی ہے:
تحریک ہمیشہ جاری نظام کی تبدیلی کے لئے جنم لیتی ہے اور تبدیلی یہ ہے کہ اگر غلامی ہو تو اس سے نجات حاصل کرنا، غیرمنصفانہ نظام ہوتو اس نظام کوتبدیل کرنااورشہریوں کوانصاف دلانا، حقوق سے محرومی ہو تو لوگوں کوان کے جائزحقوق دلانا۔
کوئی بھی تحریک کسی فردِ واحد پر مشتمل نہیں ہوتی بلکہ انسانو ں پر مشتمل ہوتی ہے، جواجتماعی طورپر کسی غلامی، کسی ظلم یاانصافی یا حقوق سے محرومی کا شکارہوتےہیں۔جواس غلامی، یا ظلم یاانصافی سے نجات چاہتے ہیں، یعنی کوئی بھی تحریک ذاتی مفاد کے لئے نہیں بلکہ انسانوں کے اجتماعی مفادکے حصول کے لئے ہوتی ہے۔ دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ غلامی، ظلم، ناانصافی اور محرومی کا شکار لوگ اپنی آزادی، اپنے حقوق اور انصاف کے حصول کے لئے اجتماعی طور پر جدوجہد کررہے ہیں یا نہیں۔ دنیامیں لوگ اسی وقت تک غلام یا اپنے حقوق سے محروم رہتے ہیں جب تک وہ غلامی یا محرومی سے نجات کے لئے جدوجہد نہیں کرتے اوراس مقصدکے لئے قربانیاں نہیں دیتے۔ جن کا مقصدیہ ہوکہ ان کے ملک میں ایسا نظام قائم کیا جائے کہ جہاں شہریوں کوغلام یا دوسرے تیسرے درجے کا شہری نہ سمجھاجائے بلکہ تمام شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جائے، جہاں تمام شہریوں کوان کے بنیادی حقوق حاصل ہوں، جہاں کسی بھی شہری کو اس کے رتبے اوردولت کے بل پر حقوق اور انصاف فراہم نہ کیا جاتا ہوبلکہ امیر اور غریب سب کویکساں حقوق اورانصاف میسر ہو، جہاں امیرغریب اورتمام زبان بولنے والے چین وسکون کے ساتھ زندگی گزاررہے ہوں۔
ریاست ماں ہوتی ہے:
عموماًریاست کے لئے ”ماں“ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے کیونکہ ماں فطرتاً اپنے تمام بچوں کے ساتھ یکساں سلوک کرتی ہے، وہ اپنے بچوں میں امتیازنہیں کرتی، وہ ایسا نہیں کرتی کہ جوبڑا بیٹا ہو اس کوزیادہ کھانا دے اورچھوٹے بیٹے کو کم کھانا دے، بڑ ے بیٹے کواچھے کپڑے فراہم کرے اور چھوٹے بیٹے کومعمولی کپڑے فراہم کرے، ماں کی نظرمیں سب بیٹے برابرہوتے ہیں۔لہٰذا ریاست کوجب ماں کہاجاتا ہے توریاست کافرض ہوتا ہےکہ وہ اپنے تمام شہریوں کے ساتھ مساوی سلوک کرے،کسی امتیاز کے بغیرانہیں ان کے تمام حقوق فراہم کرے۔
MQM Australia retweeted
2/3
اسی طرح ریاست کے حکمرانوں کا بھی فرض ہوتا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے بجائے اپنے ملک کے عوام کے مفاد کوترجیح دیں، ان کی بھلائی کے لئے کام کریں۔
دنیامیں چلنے والی انقلابی تحریکیں:
دنیا جب سے وجود میں آئی ہے تب سے ظالم ومظلوم، حاکم ومحکوم اور آقا اور غلام کی تفریق رہی ہے۔ ظلم کی چکی میں پسے ہوئے مظلوم عوام نے جب جب ظلم کرنے والوں کے خلاف آوازاٹھائی، انہیں ان کی جدوجہد کی پاداش میں مزید مظالم کا نشانہ بنایاجاتا رہا ہے، اس دوران جدوجہد کرنے والے بعض لوگ مصلحت پسندی کا شکار ہوتے رہے اورڈیل کرکے ظالموں کے ساتھ مل گئے لیکن حقوق کی جدوجہد کرنے والوں کی اکثریت تمام تر مظالم کے باوجود جانی ومالی قربانیاں دیتی رہی اورحالات کے جبر سے مایوس ہوئے بغیر جدوجہد کرتی رہی اور بالآخر کامیابی حاصل کرتی رہی۔ دنیا بھر میں چلائی جانے والی انقلابی تحریکوں کی یہ داستانیں غلامی، آمرانہ نظام اورظلم سے نجات اور حقوق کے حصول کی جدوجہد کرنے والے تمام لوگوں کیلئے مشعل راہ ہیں، انہیں انقلابی تحریکوں کی تاریخ سے سبق حاصل کرنا ہوگا اور تحریک کو سمجھنے کیلئے قوت برداشت پیدا کرنی ہوگی اوریہ سمجھنا ہوگا کہ دنیا کی کوئی بھی تحریک ایسی نہیں ہے کہ جو آج شروع کی جائے اور وہ ایک دوسال میں کامیابی حاصل کرلے، غلامی سے آزادی، آمرانہ نظام سے نجات اورحقوق کے حصول کیلئے طویل جدوجہد کرنی پڑتی ہے۔
نسلی امتیاز کے خلاف نیلسن مینڈیلا کی تحریک:
ایک زمانے میں ساؤتھ افریقہ پرقابض سفید فام اقلیت نے یا گورے حکمرانوں نے سیاہ فام اکثریت کے حقوق سلب کررکھے تھے، نسلی امتیازکا ظالمانہ نظام رائج تھا۔ جسے Apartheid کہا جاتا تھا۔ جس کے تحت سیاہ فام باشندوں کو ان کی رنگت کی بنیاد پر تمام بنیادی حقوق سے محروم کردیا گیا تھا، انہیں گوروں کے ساتھ اسکولوں میں داخلے، بسوں یا ٹرینوں میں سفرکرنے حتیٰ کہ ووٹ تک دینے کا حق نہیں تھا جبکہ سفید فام یا گوروں کو ہر طرح کے حقوق حاصل تھے۔اس نسلی امتیاز کے خلاف ساؤتھ افریقہ کے سیاہ فام لوگوں نے غلامی سے نجات اوراپنے بنیادی حقوق کیلئے تحریک کاآغاز کیا جس کاایک ہی مقصد تھا کہ اس نسلی امتیاز کا خاتمہ کیا جائے سیاہ فام لوگوں کو بھی مساوی حقوق دیئے جائیں۔
افریقن نیشنل کانگریس (ANC) کی یہ تحریک نیلسن مینڈیلا کی سربراہی میں چلائی گئی، تحریک کے دوران جلسے جلوس اوراحتجاجی مظاہرے بھی ہوتے رہے، ان مظاہروں پرسفید فام نسل پرست حکومت کی انگریز پولیس کی فائرنگ سے 10 ہزار کارکنان بشمول اسکول کے بچے شہید کردیئے گئے جبکہ 20 ہزارسے زائد کارکنان کو گرفتارکرکے جیلوں میں قید کردیا گیا اوراسیری کےدوران گرفتارشدگان کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔ انقلابیوں کے لیڈر نیلسن مینڈیلا کو گرفتارکرکے روبن آئی لینڈ میں قیدخانہ بنا کرقید کردیا گیا جہاں وہ 27 سال قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرتےرہے،اس دوران تحریک کے دیگر رہنما بھی جانی ومالی قربانیاں دیتے رہے، برسوں تک جلاوطن بھی ہوئے اور پچاس سالہ جدوجہد اور بیش بہاجانی قربانیوں کے بعد 1994ء میں انہیں نسل پرستانہ نظام سے آزادی ملی، نیلسن مینڈیلا رہا ہوئے اور وہ ساؤتھ افریقہ کے پہلے سیاہ فام صدر بنے۔
کیوبا میں کمیونسٹ انقلاب اور فیڈل کاسترو کی تحریک:
خلیج میکسیکواورکیربین گلف کے سنگم پر واقع ملک کیوبا امریکیوں کے ایجنٹ بادشاہ Batista کی آمریت قائم تھی اور لوگوں کوانکے بنیادی حقوق سے محروم رکھا جاتا تھا، ایسے میں عظیم کمیونسٹ رہنما فیڈل کاسترواورچے گویرا نے ملک سے اس ظالمانہ بادشاہت کے آمرانہ نظام اورآمریت کے خلاف تحریک چلائی، ان لوگوں کی قربانیوں کی بھی طویل داستان ہے، فیڈل کاسترو نے جدوجہد شروع کی تو ان کااوران کے ساتھیوں کے لئے اپنے علاقے میں رہنا مشکل ہوگیا۔ انہوں نے ایک کشتی خریدی جس کا نام Granma تھا اس کشتی میں فیڈل کاسترو اور چے گویرا سمیت 82 افراد سوار ہوگئے تاکہ جنگلوں میں روپوش ہوسکیں اوراپنی تحریک جاری رکھ سکیں۔ بادشاہ Batista کی حکومت کے پاس وسائل تھے، حکومت کی فوجیں انقلابیوں کا پیچھا کرتی رہی اور بالآخر ظالم فوج نے ان 82 افراد کو گھیر کر 12 افراد کے سوا سب کو قتل کرڈالا لیکن بچ جانے والے انقلابیوں نے سالہاسال پہاڑوں میں رہتے ہوئے گوریلا جنگ جاری رکھی، اس جدوجہد میں آہستہ آہستہ دیگر لوگ بھی ان کےساتھ شامل ہونے لگے، وہ بھوک پیاس اورموسم کی شدت کی پرواہ کیے بغیر اپنی جدوجہد کرتے رہے، اس جدوجہد کے دوران 30 ہزار کارکنان کو یا تو قتل کردیا گیا یا انہیں گرفتارکرکے لاپتہ کردیا گیا، بالآخر 1959ء میں ان کی کئی سالہ جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوئی، آمریت کے خلاف انقلاب آیا اور پھر کیوبا میں عوامی حکومت قائم ہوئی۔
MQM Australia retweeted
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء MQM کوکچلنے اور مہاجروں اورپختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کا حصہ تھا۔
یہ سانحہ جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کی تیار کردہ ایک گہری سازش کا حصہ تھا۔ الطاف حسین
#سانحہ_31_اکتوبر_1986
ایم کیوایم کے شہیدوں نے اپنے لہوسے تحریک کوجلا بخشی۔شہیدوں کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں
سانحہ 31 اکتوبر 86ء کے شہدا کی 40برسی کے موقع پر تمام شہداکوزبردست خراج عقیدت
——————————
سانحہ 31 اکتوبر 1986ء تیزی سے ابھرنے والی ایم کیوایم کی جدوجہد کوکچلنے اورکراچی میں مہاجروں اور پختونوں کوآپس میں لڑانے کی سازش کاحصہ تھااوراس سازش میں اس وقت کی سرکاری ایجنسیوں کے عناصر ملوث تھے۔ آج سے 40سال قبل 31 اکتوبر 1986ء کوجب کراچی کے نشترپارک میں 8 اگست 1986ء کے تاریخی جلسہ کے بعد حیدرآباد کے پکاقلعہ میں ایم کیوایم کادوسراعوامی جلسہ تھا جس میں شرکت کے لئے کراچی سے حیدرآباد جانے والے ایم کیوایم کے کارکنوں کے قافلوں پرکراچی میں سہراب گوٹھ اور حیدرآبا د میں مارکیٹ چوک پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم کے درجنوں معصوم وبے گناہ کارکنان شہید و زخمی ہوئے۔ ایم کیوایم کے قافلوں پر وحشیانہ فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے خلاف ہی آپریشن شروع کردیاگیا، حیدرآباد سے کراچی واپسی پر مجھے گھگھرپھاٹک کے مقام پر گرفتارکرلیا گیا،اسی طرح شہربھرسے ایم کیوایم کے سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ سب جنرل ضیاء الحق کی فوجی حکومت کی تیار کردہ ایک گہری سازش کاحصہ تھا جس مقصد مہاجروں اور پشتونوں کو آپس میں لڑا نا، ایم کیوایم کو حقوق کی جدوجہد کرنے والی تنظیم کے بجائے پشتونوں اور دیگرقوموں کی مخالف تنظیم قرار دینا اورایم کیوایم کو کچلنا تھا۔ لیکن تمام ترمظالم کے باوجود ہمارے شہیدوں کی قربانیوں کی بدولت تمام سازشیں ناکام ہوئیں، ایم کیوایم کو آگے بڑھنے سے روکانہ جاسکااورایم کیوایم نے 1988ء میں کراچی اورحیدرآباد کی سطح پر انقلاب برپا کیا۔
میں آج سانحہ 31 اکتوبر 86ء کے شہدا کی 40برسی کےموقع پر ان تمام شہداکو زبردست خراج عقیدت پیش کرتاہوں جن کے لہو نے تحریک کوجلابخشی۔ شہیدوں کی یہ قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔ میں دعاکرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ سانحہ 31 اکتوبر 86ء کے شہدا سمیت تحریک کے تمام شہیدوں کی قربانیوں کوقبول فرمائے اور ان کی قربانیوں کے صدقے ہماری تحریک کوکامیابی سے ہمکنارفرمائے۔ آمین
MQM Australia retweeted
انقلابی تحریکوں کو ناکام کرنے کے لئے ان کے خلاف طاقتور ادارے کیسے کیسے ہتھکنڈے اختیار کرتے ہیں ،
ایم کیو ایم کے خلاف کیا کچھ کیا گیا، اسے جاننے کے لئے ٹک ٹاک پر میری تازہ فکری نشستوں کا سلسلہ ضرور سنئیے۔
MQM Australia retweeted
ایم کیوایم کورنگی سیکٹرکے سینئرکارکن عامر کرامت اللہ المعروف عامرسنارا کےانتقال پر مجھے زاتی طورپر بہت دکھ ہواہے، وہ میرا سچاساتھی اورتحریک کاایک وفاپرست کارکن تھا۔
#AmirSunaraRIP
عامرسنارا مرحوم نےتحریکی جدوجہد کے دوران ریاستی آپریشن جھیلا، کئی بار گرفتاریوں، سرکاری ٹارچر سیلوں کا تشدد، قیدوبند کی ازیتیں جھیلیں اورمصائب و مشکلات کاسامناکیالیکن تحریک اوراپنے قائد کا ساتھ نہ چھوڑا، وہ بیماریوں اورعلالت کے باوجود تحریک کےلئے خدمات انجام دیتا اور آخر دم تک تحریک سے وفا نبھاتارہا۔ میں عامر سنارامرحوم کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں، ان کی بیوہ، بچوں، بھائیوں اور تمام اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتاہوں، میں ان کے غم میں برابر کاشریک ہوں۔ میں دعاکرتاہوں اللہ تعالیٰ عامر سنارامرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ عطافرمائے اور انہیں صبرجمیل عطا فرمائے۔آمین
الطاف حسین
MQM Australia retweeted
محمود آباد میں بھتہ نہ دینے پر بریانی سینٹر پر فائرنگ۔ گینگ وار کی سرپرست پیپلزپارٹی کے دور حکومت کا شاخسانہ۔
کراچی کے تاجر اگر ایسی وارداتوں کی شکایت آرمی چیف سے کریں تو بلاول زرداری تاجروں کو جمع کرکے دھمکیاں دیتا ہے کہ” ہماری چغلی کیوں لگائی “
اب سمجھ میں آیا کہ ایسی وارداتوں اور دکانوں، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریوں اور مارکیٹوں کو آگ لگانے کے پیچھے کس مافیا کی سرپرستی ہے
MQM Australia retweeted
3/3
ویتنام میں ہوچی مِن (Ho Chi Minh) کی تحریک:
ویتنام کئی دہائیوں تک جاپان، فرانس کی کالونی بنارہا۔ غیرملکی قوتوں کے اس قبضے کے خلاف وہاں انقلابی لیڈر ہوچی مِن (Ho Chi Minh) کی قیادت میں کئی سال تک تحریک چلی، اس تحریک میں شامل لوگ آزادی کا نعرہ لگاتے تھے،
ظلم وجبرکے نظام خلاف اوراپنے حقوق کی جدوجہد کرتے رہے۔ ویتنام میں پہلے جاپان اورپھر فرانس نے قبضہ کیا تھا اور بعد میں امریکہ نے قبضہ کرلیا تھا، اس قبضے کے خلاف کئی سال تک جدوجہد کی جاتی رہی، اس تحریک کوکچلنے کیلئے امریکہ نے پوری طاقت استعمال کی، اس دوران انقلابیوں نے جانی ومالی قربانیاں دیں، اسیری کی زندگی گزاری،تحریک کے سربراہ ہوچی مِن کوکئی برسوں تک جلاوطن رہنا پڑا، تحریک کےرہنماجلاوطن تھے لیکن کارکنان نےجدوجہد جاری رکھی، برسوں تک جاری جنگ کے دوران امریکی بمباری میں ویتنام کے11 لاکھ انقلابی اور 9 لاکھ شہری شہید ہوئے، لاکھوں کارکنان کو خوفناک جیلوں میں قید رکھاگیا جہاں ان پر انسانیت سوز تشدد کیاجاتا۔اس دوران تحریک میں غداری کا عمل بھی ہوتا رہا لیکن ہوچی مِن کی قیادت میں آزادی کی تحریک چلتی رہی۔ویت نامی انقلابیوں نے لاکھوں جانوں کی قربانیوں اورطرح طرح کی ازیتوں کے بعد 1975ء میں امریکیوں کوبھی ویتنام سے بھگا دیا اور ویتنام آزاد ہوگیا۔
روس میں کمیونسٹ انقلاب کی تحریک:
روس میں تسلسل کے ساتھ نسل درنسل زار روس کی بادشاہت کا سلسلہ تھا، اس بادشاہت کے خاتمے اورغلامی سے آزادی کیلئے کمیونسٹ انقلابیوں نے بالشویک پارٹی بنائی اورایک ایک علاقے میں ظلم اورغیرانسانی سلوک کانشانہ بننے والے غریب مزدورں اورکسانوں میں انقلاب کا پیغام پھیلاتے رہے،اس جدوجہد کی پاداش میں بادشاہت کے مظالم سے بچنے کیلئے انقلابی کارکنان اردگرد کے علاقوں میں روپوشی اورجلاوطنی کی زندگی گزارتے رہے اورجانی ومالی قربانیاں دیتے رہے، اس انقلابی تحریک کے دوران ہزاروں لوگ شہید ہوئے تب جاکر1917ء میں بالشویک انقلاب آیا۔
تمام تحریکوں میں قدرمشترک بات یہ ہے کہ ان کے رہنماؤں نے اپنےمقصد اور عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے اپنی ذاتی زندگی، شخصی، مالی مفادات کوقربان کردیا، جوانی سے بڑھاپے تک اپنی انقلابی جدوجہد جاری رکھی جس طرح پاکستان میں الطاف حسین نے پاکستان کے مظلوم عوام کےحقوق اورفرسودہ نظام کے خاتمے کیلئے اپنی ذاتی خواہشات،امنگوں، جوانی اور خاندان کی قربانی دی، اس جدوجہد کے دوران تحریک کے بہت سے رہنماؤں نے اپنے ظرف وضمیرکا سودا کرلیا، بہت سے لوگ ظالموں کے آگے جھک گئے لیکن تحریکی جدوجہد کے دوران گمنام کارکنان نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، دربدر ہوئے، روپوش ہوئے، جلاوطن ہوئے، ہرکڑے اورمشکل وقت میں تحریکی جدوجہد میں ساتھ دیتے رہے حتیٰ کہ کارکناں نے اپنی جانوں کی قربانیاں بھی دیں۔ اس جدوجہد کے دوران بالشویک پارٹی کے ہزاروں کارکنان، محنت کش قید خانوں میں قید کردیئے گئے اورایک ہزار سے زائد کارکنان کو گولیوں کا نشانہ بنا کر قتل کردیا گیا تھا لیکن جلاوطن رہنماء اور کارکنان نے اپنے اپنے ذرائع سے تحریک کو زندہ رکھا اور 1917ء میں انہوں نے ظالم حکمرانوں کے خلاف کامیابی حاصل ہوئی۔
قربانی کے بغیرکامیابی نہیں ملتی:
اپنے مقصد کے حصول کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینی چاہیے کہ تحریک کے گمنام کارکنان کسی بھی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی اور اصل طاقت ہوتے ہیں، کسی بھی تحریک کا ہراول دستہ اس کے لیڈران نہیں بلکہ گراس روٹ سطح کے کارکنان ہی ہوا کرتے ہیں، لیڈران تو حالات کے جبر کے آگے گھٹنے ٹیک دیتے ہیں، ظالم قوتوں سے سمجھوتہ کرلیتے ہیں لیکن تحریک کے کارکنان ڈٹے رہتے ہیں۔ اگرکسی بھی تحریک کے کارکنان مصلحت پسند لیڈروں کی طرف دیکھیں گے تو وہ تحریک کا ہراول دستہ نہیں بن سکیں گے۔کارکنوں کو یہ بات بھی ذہن نشین کرلینی چاہیے کہ تحریک میں صرف نظریہ دینے والا ہی وہ فرد ہوتا ہے جو کبھی نہیں بدلتا، کبھی ظالم قوتوں سے اپنے نظریہ پر سودا نہیں کرتا، نظریہ دینے والا اور اس کے سچے فالوورز طاقتور ظالم قوتوں کے آلہ کار نہیں بنتے اور حالات کے جبرکاثابت قدمی سے سامنا کرتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھتے ہیں۔
کسی بھی تحریک میں شامل Gen Z کو یاد رکھنا چاہیے کہ دنیا کی کوئی بھی تحریک قربانی کے بغیرکامیاب نہیں ہوتی۔ تحریک کی اصل طاقت گمنام کارکنان ہوتے ہیں، وہی تحریک کی ریڑھ کی ہڈی ہوتےہیں جونہ صرف مصائب و مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، تحریکی جدوجہد میں اپنا پسینہ ہی نہیں بہاتے بلکہ بلکہ تحریک کے مقصد کیلئے اپنا خون تک بہاتے ہیں، اپنی خواہشات کی قربانی دیتے ہیں، انہی لازوال قربانیوں کی بدولت ان کی جدوجہد کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہے اور وہ اپنے منزل حاصل کرلیتے ہیں۔یعنی قربانی اور کامیابی لازم وملزوم ہے۔
الطاف حسین
ٹک ٹک پر 491 ویں فکری نشست سے خطاب
30، اکتوبر2026ء
MQM Australia retweeted
#17SepBirthdayOfAltafHussain
May your birthday be as inspiring and uplifting as your leadership is to all of us
Happy Birthday Bhai 💕
MQM Australia retweeted
ایم کیو ایم یو ایس اے اٹلانٹا جورجیا میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی 73ویں سالگرہ کی تیاریاں
#17SepBirthdayOfAltafHussain
MQM Australia retweeted
ایم کیو ایم یو ایس اے اٹلانٹا جورجیا میں قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی سالگرہ کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں
#17SepBirthdayOfAltafHussain
MQM Australia retweeted
#17SepBirthdayOfAltafHussain
📌 نیو کراچی سیکٹر ، یونٹ 142 کی جانب سے بابائے مہاجر قوم بانی و قائدِتحریک جناب الطاف حسین کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔!!
🟥🟩⬜🇧🇬
@AltafHussain_90
@OfficialMQM
MQM Australia retweeted
Convenor MQM Mustafa Azizabadi Bhai speaking to #17SepBirthdayOfAltafHussain
Youtube Link
youtube.com/live/cMOTT77RDYw…
🚨 London
MQM Founder & Leader Altaf Hussain 73rd Birthday Live Transmission Started
#17SepBirthdayOfAltafHussain
Youtube Link
youtube.com/live/cMOTT77RDYw…
MQM Australia retweeted
لندن میں ایم کیو ایم کے بانی و قائ جناب الطاف حسین کی 73 ویں سالگرہ کا مرکزی پروگرام شروع ہوچکا ہے*!🚨🚨
#17SepBirthdayOfAltafHussain
*براہ راست دیکھیے اس لنک پر جوائن کریں*
یوٹیوب
*Youtube* *LIVE*
youtube.com/live/cMOTT77RDYw…
MQM Australia retweeted
لندن میں بانی و قائد جناب الطاف حسین کا 73 ویں سالگرہ کے اجتماع میں شرکت پر عوام کا پرجوش استقبال
#17SepBirthdayOfAltafHussain
MQM Australia retweeted
دو نقاب پوش افراد کود کر گھر کے اندر داخل ہوئے، بڑے گملے سے دروازے کاشیشہ توڑا ۔
ایم کیو ایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے گھر پر حملے کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا
@metpoliceuk @10DowningStreet





















