𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut) header
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut) profile picture

National Footballer,Social Worker. Sec Info PTI Safdarabad ,SKP. PP 144/NA116 Work for PTI. M.A .Eng M.A .Pol.Science.

United Kingdom
Joined April 2020
Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)Photo by 𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 (@MudasarBut)
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
سوات کا یہ پٹواری گورنر راج لگنے پر مٹھائیاں تقسیم کرکے ناچ رہا تھا لیکن صرف دو ہفتے بعد رو رہا ہے کہ ہمارے چھوٹے بچے ہیں ہم پر رحم کرو، ہماری روزی روٹی بند نہ کرو۔
1
10
22
500
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
جہاں ٹکے ٹکے کی نوکریوں اور زمینی خداؤں کی خوشنودی کے لیے ضمیر فروشی ایک عام چلن بن گیا ہے، خیبر پختونخواہ پولیس میں آج بھی ایسے بہادر اور غیرت مند سپوت موجود ہیں جو اپنی حمیت اور روایات کو اپنی زندگی پر مقدم رکھتے ہیں۔ عمران الدین سے نہ کبھی کوئ رابطہ رہا نہ کوئ وابستگی تھی۔ پہلی دفعہ ان کا ذکر سوشل میڈیا پر سُنا جہاں ناصرف انہوں نے میرے گھر کی خواتین کے ساتھ دست درازی سے انکار کیا بلکہ مجسٹریٹ کے سامنے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ میرے رشتہ داروں کے گھر چھاپے کے احکامات آئ ایس آئ کے کرنل کی جانب سے دیے گئے تھے۔ دوسری دفعہ ان کا تذکرہ، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں زخمی ہونے کی خبر میں پڑھا۔ متعدد بار ٹارگٹ اور ہر دوسرے دہشت گردی کے واقعے میں اس کی موجودگی کی خبر پڑھنے کو ملی تو کسی کو پیغام بھجوایا کہ جب واضح ہوگیا کہ اس فرض شناس افسر کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے اور مجھے لگ رہا ہے کہ اس رات کے سٹینڈ اور پھر روایات کا پاس رکھنے پر ملنے والی عزت و مقبولیت پر باقی افسران کو پیغام دینے اور میری وجہ سے ٹارگٹ کیا جا رہا ہے تو مجھے اس کی بڑی فکر ہے کیونکہ یہ اتفاق تو نہیں ہوسکتا کہ ہر خبر اس پر حملے سے شروع اور جہاں اس کی موجودگی ہو ادھر ہی دہشت گردی کے واقعات اور مقابلہ ہو، چاہے وہ ہنگو ہو کوہاٹ ہو یا کرک۔ جواباً بتایا گیا کہ ڈی ایس پی عمران الدین سے ہم نے بھی کئی مرتبہ بات کی اسے بھی سمجھ ہے لیکن کہتا ہے کہ کرنے دو ان کو جو کرنا ہے۔ میرے لیے کسی سے بات نہیں کرنی میں مقابلہ کروں گا۔ میں نہیں چاہتا کوئی یہ سمجھے میں ان حملوں سے خوف زدہ ہوگیا ہوں۔ آج بالاخر فارم سنتالیس کے کٹھ پتلی وزیر اعظم نے اقبالِ جرم کیا کہ دہشت گردوں کو واپس لانے کی پالیسی غلط تھی لیکن یہ نہیں بتایا کہ عمران خان نے اس پالیسی کو ابسولٹلی ناٹ کہا تھا اور رجیم چینج کے بعد پہلی ہی سیکورٹی کمیٹی کی میٹنگ میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی نے یہ پالیسی سامنے رکھی تو بغیر بحث کے منظوری کرا لی گئ۔ اگلے ہفتے افغانستان وفد بھیجا گیا، جولائی ۲۰۲۲ کے آخری ہفتے پہلی تشکیل ہوئی، دو دفعہ ہم نے نکالا لیکن ہمارے سروں کی قیمت جاری کر کے جرنیلوں اور ان کی کٹھ پتلیوں نے یہ مقتل گاہ سجا دی۔ دہشت گردی کی آڑ میں جنہوں نے پختونخواہ پر قبضہ کیا وہ میڈ اپ دہشت گردی لانے والے ہیں۔ آج ڈی ایس پی عمران الدین کی شہادت کی خبر سُن کر فخر بھی ہوا اور افسوس بھی۔ عاصم منیر کی اس مسلط کردہ میڈ اپ دہشت گردی کا ایندھن اور کتنے گھرانے، کتنے بہادر سپوت بنیں گے اور کتنے بے گناہ ان کی ہوس کی قیمت چکائیں گے، اللہ بہتر جانتا ہے۔
706
8,462
212
21,459
656,236
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
پریس ریلیز پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب نے اندرونی اختلافات کے پروپیگنڈے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان کے وژن پر مکمل طور پر متحد ہے۔ تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 11 اکتوبر کو نافذ کیا گیا غیر آئینی گورنر راج، منتخب وزیراعلیٰ، سپیکر اور ایم پی ایز کا دس روز سے زائد اغوا اور سوات میں ایم پی اے فضل حکیم کے گھر پر چھاپہ اور توڑ پھوڑ دراصل آئین، صوبائی خودمختاری اور عوامی مینڈیٹ پر براہ راست حملہ ہے۔ وفاق کی جانب سے دہشت گردی کا جواز پیش کرنا حقائق کے منافی ہے کیونکہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی مسلسل بڑھ رہی ہے اور فارم 47 کی غیر نمائندہ حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کبھی نہیں جیت سکتی۔ پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کا خود یہ اعتراف کہ ان کی "آن دی جاب ٹریننگ ہو رہی ہے" اس بات کا ثبوت ہے کہ چودہ کروڑ عوام کے صوبے کو تجربہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی تیس روزہ ایم پی او حراست کی مدت ختم ہونے کے باوجود ان کی رہائی عمل میں نہیں لائی جا رہی جبکہ ایم این اے اقبال آفریدی اور ان کے بیٹے کا اسلام آباد سے اغوا بھی تاحال جاری ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ عمران خان کو 1174 دن سے قید تنہائی میں رکھا گیا ہے جس میں سے 353 دن مکمل غیر قانونی سولیٹری قید ہے، ان کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے اور ذاتی معالجین ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف تک رسائی بند کر دی گئی ہے، اسی طرح بشریٰ بی بی 730 دن سے غیر قانونی حراست میں ہیں اور آنکھ کی سرجری کے بعد بھی انہیں جیل میں رکھا گیا ہے، مطالبہ کیا گیا ہے کہ فوری طور پر فیملی ڈاکٹر سے ملاقات کرائی جائے، فیملی میٹنگ کی ویڈیو جاری کی جائے، انہیں بہتر اسپتال منتقل کیا جائے اور ذمہ دار جیل حکام کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ آخر میں تحریک انصاف نے اپنے مؤقف کا اعادہ کیا کہ مذاکرات تبھی ممکن ہوں گے جب تمام غیر قانونی اقدامات کا خاتمہ کیا جائے، صوبائی مینڈیٹ کو بحال کیا جائے اور تمام اغوا شدہ رہنماؤں سمیت تمام بے بنیاد سیاسی قیدیوں کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔ نادیہ اصغر رانا انفارمیشن سیکرٹری سینٹرل پنجاب @PTIOfficialCP @SheikhWaqqas
4
33
1
41
792
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
What the corporate media won’t report: ✅ Poverty & child poverty near historic lows. ✅ Record incomes. ✅ Ohio unemployment lowest since 1973. ✅ Biggest tax cut ever. No tax on tips, overtime, or Social Security. DC Democrats voted against all of it. ✅ Zero illegal releases. ✅ Crime at historic lows. ✅ Maduro captured. ✅ Smaller federal government. Real results for working Americans, not media spin.
181
799
43
1,881
236,737
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
"یہ جو دہشتگردی ہے، اس کے پیچھے وردی ہے" چند سال پہلےمریم نواز کی تقریر کے دوران یہ نعرہ گونجتا تھا اب یہ دوسروں پر غداری، دہشتگردی کے فتوے بانٹتی ہیں ویسے اس حکومت نےتو مجھ پر بھی دہشتگردی کا مقدمہ بنا رکھا ہے ایک ایسے شہر میں، جہاں میں موجود ہی نہ تھی
48
2,390
47
5,001
49,317
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
میں نے شہباز شریف سے پوچھا کہ آپ لانگ مارچ کو روکنے کیلیے کیوں لاشیں گرانا چاہتی ہیں؟ کیا صرف اسلیے کہ وہ عمران خان سے ایک ملاقات مانگ رہے ہیں شہبازشریف نے میرے ساتھ معاہدہ کیا اور دو گھنٹے بعد مُکر گیا کیونکہ وہ کسی اور کی نمک حلالی کررہا تھا مولانا فضل الرحمان
86
2,908
7
11,615
132,689
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگا کر عوامی مینڈیٹ کو روندنے والوں کے خلاف پرامن احتجاج کرتی عوام پر سیدھی گولیاں چلائی جارہی ہیں۔ انا کی اس جنگ میں معصوم پختونوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے ۔ قوم گورنر راج لگانے والوں اور اس کی سہولتکاری کرنے والے ایک ایک چہرے کو یاد رکھے گی۔
16
23
364
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
ویسے پتہ سب کو سب کچھ ہوتا ہے رانا صاحب کی زبانی سنیے
11
12
295
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
مشترکہ اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کا مشترکہ اجلاس اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا میں ممکنہ ایمرجنسی یا گورنر راج کے نفاذ، دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور جاری پُرامن لانگ مارچ کے حوالے سے تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل مؤقف اختیار کیا گیا: 1۔ گورنر راج یا ایمرجنسی کی مخالفت: خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے ممکنہ نفاذ کو صوبے کے عوام کے جمہوری مینڈیٹ، منتخب اسمبلی اور آئینی و جمہوری حقوق پر براہِ راست حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کا اعلان کیا گیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ ایسا کوئی بھی اقدام صوبے میں سیاسی کشیدگی، عوامی بے چینی اور احساسِ محرومی میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ 2۔ ضم شدہ اضلاع کے حقوق: اجلاس نے واضح کیا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کے عوام کے آئینی و جمہوری حقوق، امن، ترقی اور خوشحالی کا تحفظ ناگزیر ہے۔ ان علاقوں کے عوام کو قومی دھارے میں شامل کرنے کا بنیادی مقصد ان کے حقوق کا تحفظ اور احساسِ محرومی کا خاتمہ تھا۔ ایسے کسی بھی اقدام کی مخالفت کی جائے گی جو ان مقاصد کے منافی ہو اور عوام میں مزید بے چینی پیدا کرے۔ 3۔ دہشت گردی کے خلاف واضح مؤقف: سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے دہشت گردی کی ہر شکل اور ہر مظہر کی غیر مشروط مذمت کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان تحریک انصاف دہشت گردوں اور دہشت گردی کے خلاف ہے۔ تاہم دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اختیار کیے جانے والے طریقۂ کار میں صوبائی اسمبلی کی منظور شدہ قراردادوں، صوبے کی سیاسی و پارلیمانی جماعتوں کے متفقہ مؤقف اور عوامی نمائندوں کی مشاورت کو بنیادی اہمیت دی جانی چاہیے، تاکہ عوامی اعتماد اور تعاون کے ساتھ مؤثر اور پائیدار اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔ 4۔ جمہوری قوتوں کے مؤقف کا خیرمقدم: اجلاس نے خیبرپختونخوا میں ممکنہ گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتوں، بالخصوص عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام اور جماعت اسلامی کے جمہوری مؤقف کا خیرمقدم کیا۔ دونوں کمیٹیوں نے دیگر سیاسی جماعتوں سے بھی اپیل کی کہ وہ آئین کی بالادستی، جمہوری روایات اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ 5۔ پُرامن لانگ مارچ کی مکمل حمایت اور اختلافات سے متعلق خبروں کی سختی سے تردید: پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں جاری پُرامن لانگ مارچ کی متفقہ طور پر بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس نے واضح کیا کہ آئینی و قانونی حقوق، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی رہائی اور دیگر جائز مطالبات کے حصول کے لیے پُرامن احتجاج پاکستان تحریک انصاف کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ دونوں کمیٹیوں نے اجلاس کے دوران بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اور پارٹی کمیٹیوں کے درمیان مبینہ اختلافات سے متعلق نشر کی جانے والی غیر مصدقہ اور حقائق کے منافی خبروں کی سختی سے تردید کی۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی مصروفیات کے باعث اجلاس میں شریک ہی نہیں ہو سکے، لہٰذا ان کے ساتھ کسی اختلاف یا اختلافی گفتگو کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اس نوعیت کی کوئی بحث اجلاس میں ہوئی اور نہ ہی کوئی اختلاف سامنے آیا۔ اس کے برعکس، سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی کے تمام اراکین نے متفقہ طور پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے جاری پُرامن لانگ مارچ کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ 6۔ آئندہ کا لائحۂ عمل: اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ سیاسی صورتحال، بالخصوص خیبرپختونخوا میں کسی غیر معمولی آئینی یا انتظامی اقدام کی صورت میں، سیاسی کمیٹی اور کور کمیٹی دوبارہ مشترکہ اجلاس منعقد کرکے آئندہ کا متفقہ لائحۂ عمل طے کریں گی۔ اجلاس نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف آئین کی بالادستی، عوامی مینڈیٹ کے احترام، جمہوری اداروں کے تحفظ اور پُرامن سیاسی جدوجہد کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔ @SheikhWaqqas @PTIOfficialCP منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ پاکستان تحریک انصاف
🤖 Made with AI
3
34
41
643
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
مجیب کی ذوالفقار بھٹو سے تاریخی گفتگو:
1
1
10
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
Replying to @chsandhilaa
If you want see 4 🐕🐕🐕🐕 in one frame ...
2
2
13
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
ڈرتے ہیں بندوقوں والے، ایک نہتے آدمی سے
بزدل۔ سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے کا جنازہ۔
16
1,315
2
6,093
54,708
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
گھر کو باہر سے فوج، ایجنسیوں نے بند کر کے بجلی کاٹ دی ہے۔ میں 9 نمبر کے بالکل سامنے ہوں۔ عاصم منیر تمہارا خوف دیکھ کر، تم جس ڈگر پر چل پڑے ہو، تم کچھ دن کے مہمان ہو۔
357
6,716
65
21,965
199,409
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
پاکستان کی مارکیٹوں کے حالات یہ ہیں صبح 10 بجے دوکان کھولیں تو شام 7 بجے تک 25 فقیر اور 2 گاہک آتے ہیں۔
1
13
55
532
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
وردی پہن کر اپنے ہی پاکستانیوں کو چیلنج کررہا ہے پھر کہتے ہیں اداروں اور عوام کے درمیان نفرت کیوں بڑھ رہی ہے..
512
1,044
70
2,977
80,346
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
”جس نے CCTV فوٹیج چرائی، اِسی نے 9 مئی کروائی ہے“ عمران خان نوٹ: یہ ٹویٹ اپریل ۲، ۲۰۲۴ کو کی گئی ٹویٹ پر مبنی ہے۔
933
13,892
300
34,905
775,466
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
حکومت مذاکرات سے عمران خان کو نفی کرنا چاہتی تھی، جبکہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا بنیادی مقصد ہی اپنے قائد تک رسائی حاصل کرنا ہے۔
7
326
2
1,336
11,007
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
نارتھ وزیرستان کا قافلہ کچھ دیر میں بنوں پہنچ جائے گا۔
15
32
506
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
پہلے کہا 9 ارب کا جہاز ہے۔ آج کہتی ہیں 10 یا 11 ارب کا ھے۔ میڈم کسی ایک قیمت پر تو قائم رہیں یا پھر مالمفت دلے بےرحم۔
5
6
377
𝐌𝐮𝐝𝐚𝐬𝐚𝐫 𝐁𝐮𝐭𝐭 retweeted
انشأللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے- آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔ رات کو یہ قافلہ کرک کے قریب پہنچ کر پڑاؤ کرے گا۔ 5 اکتوبر دن 12 بجے کرک کے غیور عوام ہمیں جوائن کرینگے۔ وہاں سے روانگی 12:30 بجے ہوگی اور رات کو کوہاٹ کے قریب پڑاؤ کریں گے- 6 اکتوبر کو 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی اضلاع کے پاکستانی ہمیں جوائن کریں گے۔ کوہاٹ سے پشاور کی طرف روانگی ہوگی اور پشاور متنی کے قریب رات گزاریں گے۔ 7 اکتوبر کو پشاور بڈھ بیر کے مقام سے دن 12:30 بجے روانگی ہوگی۔ بڈھ بیر کے مقام پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پشاور کے باقی حلقے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازا پر ہمیں جوائن کریں گے۔ اور رات ہم چارسدہ انٹرچینج کے قریب گزاریں گے۔ 8 اکتوبر کو 12:30 بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی۔ وہاں ضلع چارسدہ اور مہمند ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پورے خیبر پختونخوا کے لوگ 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہونگے اور وہاں رات گزاریں گے۔ انشأللہ آگے کا لائحہ عمل وہاں پر دیا جائیگا۔
4,087
17,051
1,639
41,364
4,450,096