TransPeshawar retweeted
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت صوبے کے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں گرین پبلک ٹرانسپورٹ متعارف کرانے اور اس ضمن میں امکانات کا جائزہ لینے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری ٹرانسپورٹ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں معیاری پبلک ٹرانسپورٹ کی فراہمی وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ عوام اس وقت روایتی اور فرسودہ ذرائع آمد و رفت پر انحصار کرنے پر مجبور ہیں۔گرین پبلک ٹرانسپورٹ نہ صرف عوامی سہولت ہے بلکہ شہری آبادی میں اضافے، ٹریفک کے دباؤ اور فضائی آلودگی میں مسلسل اضافے کے پیشِ نظر ماحولیاتی تقاضا بھی ہے۔
چیف سیکرٹری نے محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی کہ ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں پائیدار گرین پبلک ٹرانسپورٹ (الیکٹرک بسوں) کے لیے تمام پہلوؤں کا احاطہ کرتے ہوئے جامع فزیبلٹی اسٹڈی کی جائے۔
TransPeshawar retweeted
عمران خان کے وژن اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی کوششوں سے پشاور میں جدید، تیز اور کم لاگت سفری سہولت کا دائرہ مسلسل وسیع ہو رہا ہے۔
پشاور BRT میں 25 نئی بسوں کا اضافہ ہو چکا ہے، جبکہ مزید 27 بسیں چین سے پہنچ رہی ہیں، جس کے بعد BRT فلیٹ 296 بسوں تک پہنچ جائے گا۔
یہ توسیع روزانہ لاکھوں مسافروں، بالخصوص طلبہ، خواتین، بزرگوں اور پیشہ ور افراد کے لیے سفر کو مزید آرام دہ، محفوظ اور مؤثر بنائے گی۔
#PeshawarBRT #TransPeshawar #PublicTransport
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی ہدایت پر ٹرانس پشاور کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 46واں اجلاس محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات، خیبر پختونخوا میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی جناب اسلام زیب نے کی۔
TransPeshawar retweeted
اجلاس میں تمام بورڈ ممبران نے شرکت کی۔ بورڈ نے سب سے پہلے 45ویں اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا اور اب تک کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
TransPeshawar retweeted
مسافروں کی بڑھتی ہوئی طلب اور رش کے پیش نظر 46ویں اجلاس میں پشاور بی آر ٹی کے ماحول دوست آپریشن کو مزید بہتر بنانے اور کاربن کے اخراج میں کمی کے لیے 52 نئی الیکٹرک اور 50 ہائبرڈ بسوں کی خریداری اور نظام میں شمولیت کی منظوری دی گئی،
TransPeshawar retweeted
جبکہ مسافروں کی سہولت اور بڑھتے ہوئے رش کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے رنگ روڈ، دلازاک روڈ اور خیبر روڈ پر نئے فیڈر بس روٹس شروع کرنے کے ساتھ ساتھ مین بی آر ٹی کوریڈور پر اضافی بسیں چلانے کی بھی منظوری دی گئی تاکہ انتظار کا دورانیہ کم کیا جا سکے۔
TransPeshawar retweeted
یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ٹرانس پشاور کو حال ہی میں بہترین کوالٹی مینجمنٹ سسٹم پر آئی ایس او 9001-2015 کی سرٹیفیکیشن حاصل ہو چکی ہے۔ عوام اور مسافروں کے مفاد میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا۔
TransPeshawar retweeted
بورڈ نے ٹرانس پشاور کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ نئی بسوں کی خریداری اور روٹس کے اجراء کا عمل جلد مکمل کیا جائے اور اس دوران معیار اور حفاظت کے تمام اصولوں پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔
TransPeshawar retweeted
Replying to @drsmabukhari
TransPeshawar retweeted
عالمی یومِ خواتین کے موقع خیبر پختونخوا کی خواتین کے لیے محفوظ اور بااختیار سفر کا اہم اقدام!
پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کے اقدام کے تحت پشاور کی خواتین کے لیے بی آر ٹی میں 10 پنک بسیں متعارف , کرایہ عام بی آر ٹی سے بھی کم ہوگا۔
#InternationalWomensDay



















